Baaghi TV

Tag: بشریٰ بی بی

  • بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عظمیٰ بخاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک گھریلو غیرسیاسی خاتون نے قوم سے خطاب کیا، موصوفہ نے ایک دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ کردیا ہے بشریٰ بی بی دوست ملک پر شریعت ختم کرنے کا بڑا الزام لگا کر خود شریعت کی ٹھیکیداربن رہی ہیں ان فسادیوں کے ہوتے ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا، بڑا دوست اسلامی ملک جو مسلم امہ کا ستون ہے اس پر یہ الزام بہت خطرناک ہے۔

    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان بحیثیت وزیراعظم جب ننگے پاؤں مدینہ منورہ میں گئے تو واپس آنے کے بعد جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئی تھیں جنرل باجوہ کو کہا گیا تھا کہ ہم شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں آپ ایسے شخص کو لے آئے ہو جو شریعت کی بات کرتا ہے۔

    24 نومبر حتمی ، سب نکلیں،بشری بی بی کا برقع میں خطاب

    بشری بی بی کا کہنا تھا کہ جو لوگ مذاکرات کے نام پر احتجاج ملتوی ہونے کی باتیں کررہے ہیں، یہ سب پروپیگنڈا ہے، 24 نومبر کو احتجاج ہر صورت ہوگا، 24 نومبر کے احتجاج کی تاریخ صرف اسی صورت میں تبدیل ہوسکتی ہے کہ عمران خان کو جیل سے رہائی کیا جائے اور وہ خود عوام کا آئندہ کا لائحہ عمل دیں ملک کا بچہ بچہ گواہ ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے التجا ہے کہ احتجاج کرنے والے بھی آپ کے بھائی ہیں، ان پر ظلم نہ کریں۔

  • 24 نومبر حتمی ، سب نکلیں،بشری بی بی کا برقع میں خطاب

    24 نومبر حتمی ، سب نکلیں،بشری بی بی کا برقع میں خطاب

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ججز اور وکلا سے 24 نومبر کے احتجاج میں شرکت کی اپیل کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد کررہے ہیں، تو کیا ججز اور وکلا کا فرض نہیں بنتا کہ وہ احتجاج میں شریک ہوں۔

    باغی ٹی وی: بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے 24 نومبر کے احتجاج میں تمام شعبے ہائے زندگی کے افراد شریک ہوں، کیونکہ جب ہر شخص اس کا حصہ بنے گا تو تحریک کامیاب ہوگی عمران خان قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں جیل میں ہیں، انہوں نے فائنل کال کی کامیابی کے لیے بہت سے لائحہ عمل بھیجے ہیں جو وقت آنے پر سامنے لائیں گے۔

    بشری بی بی کا کہنا تھا کہ جو لوگ مذاکرات کے نام پر احتجاج ملتوی ہونے کی باتیں کررہے ہیں، یہ سب پروپیگنڈا ہے، 24 نومبر کو احتجاج ہر صورت ہوگا، 24 نومبر کے احتجاج کی تاریخ صرف اسی صورت میں تبدیل ہوسکتی ہے کہ عمران خان کو جیل سے رہائی کیا جائے اور وہ خود عوام کا آئندہ کا لائحہ عمل دیں ملک کا بچہ بچہ گواہ ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے التجا ہے کہ احتجاج کرنے والے بھی آپ کے بھائی ہیں، ان پر ظلم نہ کریں۔

    بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان کا بھی دل کرتا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں اور گھر پر رہیں، لیکن وہ قوم کی خاطر جیل کی کال کوٹھڑی میں بند ہیں عدالتوں میں پٹیشنز دائر کی جارہی ہیں کہ پی ٹی آئی کو احتجاج سے روکا جائے، اس ظلم کو بند کرنا ہوگا، یزید مت بنیں، وہ بھی ایک مسلمان تھا لیکن انا میں آکر اس نے ظلم کیا بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ وہ جیل سے باہر آکر کسی سے کوئی بدلہ نہیں لیں گے، وہ بالکل کلیئر ہیں کہ طاقت آکر کسی سے بدلہ لینا اللہ کی ناراضی کو مول لینے کے مترادف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو بھی آکر یہ پیغام دے رہا ہے کہ عمران خان باہر آکر بدلہ لے گا، اور غصے میں وہ غلط بیانی کررہا ہے پورے پاکستان کے سیاسی نظام میں عمران خان ایسے ہیں جیسے کیچڑ میں کنول کا پھول ہو ہمارے ملک کے حکمران کرسیوں کی جنگ لڑرہے ہیں، جبکہ عمران خان ملک میں حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ ہم پر الزام ہے کہ آپ کے لوگ الجہاد الجہاد کے نعرے لگا رہے ہیں، تو ہم نے کسی کارکن کو یہ ہدایت نہیں دی، یہ سب لوگوں کے دلوں سے نکل رہا ہے،عمران خان بحیثیت وزیراعظم جب ننگے پاؤں مدینہ منورہ میں گئے تو واپس آنے کے بعد جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئی تھیں جنرل باجوہ کو کہا گیا تھا کہ ہم شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں آپ ایسے شخص کو لے آئے ہو جو شریعت کی بات کرتا ہے،میں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام آپ تک پہنچا دیا ہے، اب آپ پر منحصر ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا ہے یا نہیں۔

  • توشہ خانہ ٹو،عمران ،بشریٰ پر پھر فردجرم عائد نہ ہوسکی،بشریٰ بیمار

    توشہ خانہ ٹو،عمران ،بشریٰ پر پھر فردجرم عائد نہ ہوسکی،بشریٰ بیمار

    اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت ہوئی

    سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت کی ،بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ،عمران خان اور بشری بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،بشری بی بی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی ،وکیل سلمان صفدرنے کہا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی میڈیکل چیک اپ رپورٹ بھی حاضری سے استثنی کی درخواست کے ساتھ منسلک ہے۔

    ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے بشری بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ فرد جرم کو تاخیر کا شکار کرنے کے لیے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دی جا رہی ہیں ۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں گواہوں کے بیان نیب قانون کے تحت ریکارڈ ہوئے۔ توشہ خانہ ٹو کیس ایف ائی اے کو ٹرانسفر ہو چکا ہے اور اب ضابطہ فوجداری قانون کے تحت چل رہا ہے۔کیس ایف ائی اے کو ٹرانسفر ہونے کے بعد ضابطہ فوجداری قانون کے لوازمات پورے نہیں کیے گئے۔

    سلمان صفدر نے توشہ خانہ ٹو کیس کاریکارڈ فراہمی کی تحریری درخواست بھی عدالت میں جمع کرا دی،عدالت نے بشری بی بی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی

    پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ،موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

    پولیس چھاپے کے دوران چھت سے گرنے والے پی ٹی آئی کارکن کی موت

    احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی حقیقت فرمائشی گرفتاری نے کی بے نقاب

    دہشتگردی کی نئی لہر،ذمہ دار کون؟فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت

    ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں

  • احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی حقیقت فرمائشی گرفتاری نے کی بے نقاب

    احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی حقیقت فرمائشی گرفتاری نے کی بے نقاب

    تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا ہے اور اب تحریک انصاف یہ شور کر رہی ہے کہ اسکے کارکنان کو پولیس گرفتار کر رہی ہے تاہم ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کی‌حقیقت سامنے رکھ دی ہے، پی ٹی آئی کی کال پر عوام اسلام آباد جانے کو تیار نہیں، کوئی بات نہیں سن رہا اسلئے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما از خود پولیس کو گرفتاریاں دے رہے ہیں تا کہ بدنامی سے بچا جا سکے

    تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کی کال پر پولیس نے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ہے تو وہیں کارکنان کو بھی گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے ،تاہم حقیقت میں عمران خان کی کال پر اس بار عوام نکلنے کو تیار نہیں وہیں بشریٰ بی بی کی دھمکیوں اور ہتک آمیز رویئے کے بعد اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی نالاں ہیں کہ بشریٰ جو گھریلو خاتون ہے پارٹی سے تعلق نہیں اسکا حکم کیسے اور کیوں مانیں،اسی لئے پی ٹی آئی رہنما عوام کو نکالنے میں دلچسپی نہیں لے رہے تو ہیں عوام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھی مایوس ہو چکے ہیں اور از خود پولیس کو گرفتاریاں دینا شروع کر دی ہین، ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پی ٹی آئی کا مقامی رہنما از خود پولیس کو گرفتاری دے رہا ہے،اس ویڈیو نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کی پول کھول دی ہے،

    تحریک انصاف کے سیاسی معاملات اور حکمت عملی کے حوالے سے حالیہ صورتحال نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ عوامی جلسوں اور مظاہروں کے دوران کم ہوتی ہوئی عوامی شرکت کے ساتھ، پارٹی کے اندرونی معاملات اور موجودہ حکومتی دباؤ نے سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ کیا پی ٹی آئی اپنی سابقہ مقبولیت کو برقرار رکھ سکے گی؟پی ٹی آئی کے ترجمانوں کی جانب سے بارہا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، یہ گرفتاریاں حکومت کی جانب سے سیاسی دباؤ ڈالنے کا ایک حربہ ہیں۔ دوسری طرف، حکومت ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کرتی ہے کہ کارروائیاں قانونی طور پر کی جا رہی ہیں اور یہ صرف ان افراد کے خلاف ہیں جنہوں نے قانون توڑا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نو مئی, اکیس ستمبر اور پانچ اکتوبر پرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر گرفتاریاں شروع ہوئیں ،ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 92 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔گرفتار ملزمان نو مئی کے پر تشدد واقعات اکیس ستمبر کے جلسہ اور پانچ اکتوبر لاہور احتجاج میں ملوث ہیں ۔زیر التواء گرفتاریاں مکمل کرکے ملزمان کو مقدمات میں نامزد کیا جارہا ہے ،ملزمان کی شناخت کلوزسرکٹ فوٹیجز اور دیگر شواہد کی بناء پر کی جاچکی ہے ۔گرفتاریاں شاہدرہ ۔ راوی روڈ ۔ بادامی باغ ۔ مناواں کے علاقوں سے کی گئیں ۔ گرفتار ملزمان کے حوالے سے موجود شواہد پر تفتیشی دستاویزات مرتب کی جائیں گی ۔

    سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب عوام پریشان ہے، احتجاج ، دھرنوں سے جہاں سب کچھ بند ہو جاتا ہے وہیں دیہاڑی دار،مزدور کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس وجہ سے عوام نہیں نکل رہے تو وہیں پارٹی کے اندرونی اختلافات اور رہنماؤں کی تقسیم کی وجہ سے بھی کارکنان بھی نکل نہیں رہے کیونکہ پچھلی بار علی امین گنڈا پور اسلام آباد آ کر غائب ہو گئے تھے اور کوئی دیگر پارٹی رہنما منظر پر ہی نہیں آئے تھے،پارٹی کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اپنی حکمت عملی کو بہتر نہ بنا سکی تو اسے مزید سیاسی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ کیونکہ پی ٹی آئی کی کال پر اب کوئی نکلنےکو تیار نہیں، وکیلوں نے تو پی ٹی آئی کا بیڑہ غرق کیا ہی تھا اب باقی کسر بشریٰ بی بی اور علیمہ خان نکال رہی ہیں

    دہشتگردی کی نئی لہر،ذمہ دار کون؟فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت

    ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں

    عمران خان کی ضمانت،ریلیف عارضی،توشہ خانہ میں سزا کا امکان

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ بی بی پر اراکین کا عدم اعتماد

    بشریٰ بی بی کی ویڈیو”لیک”ہونے کا خطرہ

    24 نومبر کےجلسے کی حتمی کامیابی کیلئے خواجہ آصف کا عمران خان اور بشریٰ کو مشورہ

    24 نومبر احتجاج:بشریٰ بی بی کی تمام اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ 5 ہزار افراد لے کر آنے کی ہدایت

    بشریٰ بی بی کا "جادو” نہ چل سکا، پشاور میں پی ٹی آئی رہنما عہدے سےمستعفی

    نوجوانوں سے بڑی توقعات ہیں، بشریٰ بی بی پارٹی میں متحرک

    بشریٰ اور علیمہ میں پھر پارٹی پر قبضے کی جنگ،پارٹی رہنما پریشان

  • 10،دس ہزار بندے لانے کی شرط،شیر افضل مروت نے بشریٰ بی بی کو آئینہ دکھا دیا، آڈیو لیک

    10،دس ہزار بندے لانے کی شرط،شیر افضل مروت نے بشریٰ بی بی کو آئینہ دکھا دیا، آڈیو لیک

    اسلام آباد: 24 نومبر کے احتجاج میں بشریٰ بی بی کی جانب سے دس دس ہزار لوگوں کو لانے کی ہدایت پر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے شدید ردعمل دیا جس کی آڈیو لیک ہوگئی-

    باغی ٹی وی :‏شیر افضل مروت نے پنکی پیرنی کو آئینہ دکھا دیا جس کی آڈیو لیک ہوگئی، لیک آڈیو میں شیر افضل مروت کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ بشریٰ بی بی جو کہ آپ کو دس دس ہزار لوگوں کو لانے کا کہہ رہی ہیں پہلے آپ ان سے تصدیق کریں کہ کیا وہ خود احتجاج میں آئیں گی-
    https://x.com/BaaghiTV/status/1858933569902596607
    دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم کیوں جائیں پشاور کے نوجوانوں سے درخواست ہے کہ 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب رخ نا کریں جو آپ کو لے کر جائیں گے ان کی اپنی اولاد گھر پر ہی ہو گی-

    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے احتجاج کو فائنل کال قرار دیا اور ساتھ ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھی آخری وارننگ دے دی کہا کہ پی ٹی آئی ارکان اپنے ساتھ دس دس ہزار بندے لائیں ورنہ پارٹی ٹکٹ نہیں ملے گا بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے احکامات پر پی ٹی آئی رہنما اور کارکن پریشانی کا شکار ہوگئے،پارٹی رہنماؤں نے سر پکڑ لیے۔

    بشریٰ بی بی پی ٹی آئی ارکان پر ناراض ہوئیں اور کہا کہ مجھے گزشتہ احتجاج اور قافلوں کی رپورٹ ملی ہے، کئی عہدیدار اور ممبر صرف حاضری کے لیے احتجاج میں آئے اور مختلف مقامات سے واپس لوٹ گئے،عمران خان کی رہائی کے لیے فائنل کال ہے، ورکرز کو نکالنا ہوگا، فیملیز کو بھی نکالنے کی کوشش کریں۔

    بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ احتجاج کے دوران گرفتاریوں سے بچیں جب کہ احتجاج کے لیے موثر تحریک اور وفاداری کی بنیاد پر ہی پی ٹی آئی میں ان کے مسقبل کا فیصلہ ہوگا، احتجاج کے دوران توقعات پر پورا نہ اترنے والے رہنماؤں کی پارٹی کے ساتھ دیرینہ وابستگی بھی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی ضامن نہیں ہوگی،اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج پی ٹی آئی سے وفاداری کا امتحان ہے، ہمارا ہدف عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانا ہے اور ہم ان کے بغیر اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے حلقوں سے نکلتے وقت اپنے قافلے کے ہمراہ ویڈیوز بناکر بھیجیں گے قافلے میں خالی گاڑیاں شمار نہیں ہوں گی بلکہ تمام رہنماؤں کو گاڑی کے اندر موجود لوگوں کی ویڈیوز بنانا ہوں گی، احتجاج میں شرکت نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، پچھلے احتجاج کے برعکس اس بار خیبرپختونخوا سے قافلے الگ الگ روانہ ہوں گے، اسلام آباد روانگی کے لیے ہر ایم پی اے کو 5 ہزار اور ایم این اے کو 10 ہزار افراد لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے،

    ارکان اسمبلی 10 ہزار کارکن نکالنے کی شرط پر چکرا گئے ،اراکین نے کہا کہ 24 نومبر کا احتجاج کامیاب کیسے بنائیں، زیادہ سے زیادہ لوگ اسلام آباد کیسے لائیں، بشریٰ بی بی کے مشکل ٹاسک سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی پریشان ہوگئے اور 10 ہزار بندے لانا ناممکن قرار دے دیا،بمشکل 500 بندے ارینج کرپاتے ہیں، 10 ہزار کیسے لائیں؟ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان الگ الگ احکامات دیتی ہیں، ارکان اسمبلی کشمکش میں مبتلا ہیں،علی امین گنڈاپور بھی مجبور ہیں، ڈی چوک سے واپسی پر ان کی پوزیشن خراب ہوگئی، بشریٰ بی بی نے ان پر واضح کردیا کہ اس بار ڈیلیور نہ کیا تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں رہو گے۔

    واضح رہے کہ 13 نومبر کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی ہے مطالبات تسلیم کیے جانے تک احتجاج جاری رہے گا جبکہ قوم نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے کہ وہ آزادی میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ احتجاج کے لیے تیاریاں مکمل ہے، علیمہ خان نے احتجاج کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہےاس بار کوئی واپسی نہیں ہے، جب تک ہماری مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہوگی۔

    اس سے قبل خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ احتجاج کی فائنل کال کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور فائنل کال اتنی شدید ہوگی کہ شاید مریم نواز واپسی موخر کرکے وہیں رہنے میں عافیت سمجھیں احتجاج کی فائنل کال جعلی حکومت کے جنازے کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

    9 نومبر کو صوابی جلسے میں علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ عمران خان اس ماہ احتجاج کی کال دیں گے تو ہمیں سروں پر کفن باندھ کر نکلنا ہوگا اور اس بار بانی پی ٹی آئی کو رہا کرا کر دم لیں گے۔

    دوسری جانب پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کو روکنے کی تیاریاں شروع کر دیں اے آئی جی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق پنجاب پولیس نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے 24 نومبر کا احتجاج روکنے کیلئے صوبے بھر سے 10ہزار 700کی نفری اسٹینڈ بائی کردی ہے-

    پی ایچ پی سے 3500 جبکہ 500پہلے سے ،پی سی سے 1000جبکہ 3000 کی نفری پہلے سے ہے، ایس پی یو سے 1000، ٹریننگ ڈائریکٹریٹ سے 1200،گوجرانوالہ ریجن سے 1300جبکہ 600 نفری پہلے سے موجود ہے، اسی طرح سرگودھا ریجن سے 500 جب کہ 400نفری پہلے سے ہے، شیخوپورہ سے 200، ننکانہ صاحب سے100، ضلع سرگودھا سے 200، خوشاب سے 200،فیصل آباد سے 500جبکہ 800نفری پہلے سے، بہاولنگر سے 200،بہاولپور سے 300،مظفرگڑھ سے 300اوراوکاڑہ سے 200اہلکار اسٹینڈ بائی رکھے گئے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فورس اینٹی رائٹ سامان سے لیس، متعلقہ ضلع و یونٹ کا آرپی او ، سی پی او اور ڈی پی او فورس کے ٹرانسپور ٹ کا ذمہ دار ہو گا آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ ارسال کردیا۔

  • بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری

    بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کے پی صوبہ مالی مشکلات کے ساتھ سکیورٹی مسائل کا شکار ہے ،

    عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ بنوں میں چار لوگوں کو گولیاں ماری گئیں کے پی سات اہلکاروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کروایا گیا، کے پی کا وزیر اعلی الجہاد کے نعرے لگا رہا ہے تمام سرکاری وسائل کو استعمال کرکے اعلان جنگ کررہا ہے، وہ وسائل جو عوام پر خرچ ہونے چاہیں یا بشری بی بی پر خرچ ہو رہا ہے،مکافات عمل ہے خان جو دوسری خواتین کے متعلق کارڈز استعمال کرتا رہا وہ آج بہن و بیوی کی شکل میں تھپڑ پڑ رہا ہے، باپردہ و غیر سیاسی خاتون کیا جلسوں کی تیاری کرتی ہے وہ ریمورٹ کنٹرول سے وزیر اعظم کو چلا رہی تھی، ثبوت دیکھ رہے ہیں غیر سیاسی خاتون ٹارگٹ دے رہی ہے ہر ایم پی اے پانچ اور ایم این اے دس ہزار لوگوں کو لائے گا،سیاست میں حصہ لینا کیا ہوتا ہے سیاسی پلاننگ سیاست میں حصہ لینا ہوتا ہے، پھر معصومیت سے کہتے ہیں سیاست سے کوئی تعلق نہیں تو کیا یہ ایم این اے ایم پی ایز کو سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی تھی، پنجاب کے ایم پی اے کو اجلاس میں بولنے کی اجازت نہ دی جو بولا اسے باہر نکال دیا گیا، مریم بی بی تو سینئر سیاستدان ہیں، بشریٰ بی بی مذہب کارڈ کھیل رہی ہیں، غیر سیاسی خاتون سیاسی تقریر کرتی ہے، جلسوں اور جلوسوں کی پلاننگ کرتی ہے، وہ آج ٹارگٹ دے رہی ہے، جتنی کیلکولیشن بشریٰ بی بی نے کی ہے، وہ اُن کی تعلیمی قابلیت کے عین مطابق ہے، پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں فساد کی اجازت نہیں دیں گے،خیبرپختونخوا میں عوامی مفاد کا کوئی منصوبہ نہیں لگ رہا، جبکہ پنجاب کے لوگوں نے کسی بھی کال پر ان کو جواب نہیں دیا۔

    24 نومبر کی احتجاجی کال، وزارت داخلہ کا سخت ترین اقدامات کا فیصلہ

    مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر ہے،عمران خان کا گنڈاپور کو مشورہ

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ بی بی پر اراکین کا عدم اعتماد

    بشریٰ بی بی کی ویڈیو”لیک”ہونے کا خطرہ

    24 نومبر کےجلسے کی حتمی کامیابی کیلئے خواجہ آصف کا عمران خان اور بشریٰ کو مشورہ

    24 نومبر احتجاج:بشریٰ بی بی کی تمام اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ 5 ہزار افراد لے کر آنے کی ہدایت

  • پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ بی بی پر اراکین کا عدم اعتماد

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ بی بی پر اراکین کا عدم اعتماد

    پی ٹی آئی پنجاب کے رہنماؤں کے احتجاج کی کال پر تحفظات سامنے آگئے ۔

    پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، اس ضمن میں بشریٰ بی بی متحرک ہیں، بشریٰ بی بی پشاور میں اجلاسوں کی صدارت کر رہی ہیں اور پارٹی رہنماؤں کو بندے لانے کا ٹاسک دے رہی ہیں تو دوسری جانب اراکین کے احتجاج کے حوالہ سے شکوے بھی سامنے آئے ہیں، اراکین کا کہنا ہے کہ پشاور اجلاس پنجاب کا تھا مگر پنجاب کے رہنماوں کو نظر انداز کیا گیا ،علی امین گنڈا پور نے حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کو پنجاب کے حوالے سے بات ہی نہیں کرنے دی گئی، پنجاب میں کیا مشکلات ہیں احتجاج کے حوالے سے کیا پلاننگ ہوگی بات چیت ہی نہیں کی گئی ،کارکنوں کو اکٹھا کرنے اور اسلام آباد لیجانے میں بھی مشکلات ہیں، پنجاب میں تو کرایہ پر گاڑیاں ہی نہیں مل رہی کوئی ٹرانسپورٹ گاڑی دینے کو تیار نہیں،احتجاج کے حوالے سے پنجاب کے رہنماوں سے مشاورت کی جاتی تو بہتر ہوتا،پنجاب کے کئی اراکین نے بشریٰ بی بی کے پشاور میں منعقدہ اجلاس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ بشریٰ بی بی کے احکامات کی بجائے ہم بانی پی ٹی آئی کے احکامات مانیں گے اور احتجاج میں ضرور جائیں گے لیکن بشریٰ بی بی کو رپورٹ نہیں کریں گے،

    دوسری جانب حکومت نے تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔،اسلام آباد پولیس نے 22 نومبر سے رینجرز اور ایف سی کے9 ہزار اہلکار مانگ لیے ہیں جب کہ پولیس حکام کی جانب سے اینٹی رائٹس کٹس بھی طلب کی گئی ہیں،اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت 5 یا اس سے زائد افراد کے تمام عوامی اجتماعات، جلوسوں، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی عائد ہوگی۔

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سینئر صحافی و اینکر غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ میری اطلاع کیمطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور آج ابتدائی ایک پیغام لے کر عمران خان سے اڈیالہ میں اس وقت ملاقات کر رہے ہیں۔ ایسے پیغامات مزید بھی پہنچائے جا سکتے ہیں۔ اور جیسا کہ کل بھی میں نے خبر دی تھی کہ عین ممکن ہے 24 نومبر کا پی ٹی آئی احتجاج کینسل/موخر ہو جائے۔ فیس سیونگ کیلئے کچھ یقین دہانیاں کچھ دیگر معاملات ہو سکتے ہیں؛ یا ٹوکن احتجاج۔ کل بیرسٹر گوہر نے بھی کہہ دیا کہ مطالبات ماننے کی یقین دہانی ہو تو احتجاج ختم کیا جا سکتا ہے۔ کل بھی میں نے خبر دی، آج بھی اس خبر کو نوٹ کر لیں۔ آئندہ کی پیش رفت بھی جلد آپ کے سامنے لاوں گی۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جو ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں 24 نومبر احتجاج سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی کانفرنس روم میں ہونے والی دونوں شخصیات کی اہم ملاقات کی وجہ سے عدالتی کارروائی بھی متاثر ہوئی،وزیراعلیٰ کے پی کے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایپکس کمیٹی اجلاس، 24 نومبر کے پی ٹی آئی کے احتجاج اور دیگر امور پر بات چیت کی، ملاقات ختم ہونے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا میڈیا سے کوئی بات کیے بغیر اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے،

    بشریٰ بی بی کی ویڈیو”لیک”ہونے کا خطرہ

    24 نومبر کےجلسے کی حتمی کامیابی کیلئے خواجہ آصف کا عمران خان اور بشریٰ کو مشورہ

    24 نومبر احتجاج:بشریٰ بی بی کی تمام اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ 5 ہزار افراد لے کر آنے کی ہدایت

    بشریٰ بی بی کا "جادو” نہ چل سکا، پشاور میں پی ٹی آئی رہنما عہدے سےمستعفی

    نوجوانوں سے بڑی توقعات ہیں، بشریٰ بی بی پارٹی میں متحرک

    بشریٰ اور علیمہ میں پھر پارٹی پر قبضے کی جنگ،پارٹی رہنما پریشان

  • بشریٰ بی بی کی ویڈیو”لیک”ہونے کا خطرہ

    بشریٰ بی بی کی ویڈیو”لیک”ہونے کا خطرہ

    پاکستان میں ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیو لیک ہو رہی ہیں تو وہیں پی ٹی آئی کو بھی ویڈیو لیک کا خطرہ محسوس ہوا ہے جس کی وجہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں بشریٰ بی بی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاسوں میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ سے رہائی کے بعد پشاور میں ہیں اور 24 نومبرکر اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے حوالہ سے متحرک ہیں،پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دے رہی ہیں، اجلاسوں کی صدارت،خطابات کا سلسلہ جاری ہے، کسی کو بندے لانے ،کسی کو فنڈ جمع کرنےکا حکم دیا جا رہا ہے، بشریٰ بی بی کارکنان کے سامنے نہیں آ رہی بلکہ پردے کے پیچھے رہ کر خطاب کر رہی ہیں اور ہدایات دے رہی ہیں، بشریٰ بی بی کو اس بات کا خدشہ ہے کہ کہیں انکی ویڈیو لیک نہ ہو جائے، اس ضمن میں اجلاسوں کے لئے ایک ایس او پی بنا دیا گیا ہے جس کے مطابق بشریٰ بی بی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لئے جانے والے رہنما اور کارکنان اپنے موبائل فون ساتھ نہیں لے کر جائیں گے بلکہ جمع کروائیں گے، کسی بھی رہنما یا کارکن کو اپنا موبائل ساتھ نہیں لے جانے دیا جائے گا، جامہ تلاشی ہو گی اور موبائل جمع کیا جائے گا تا کہ ویڈیو کے ساتھ ساتھ بشریٰ بی بی کی کسی قسم کی آڈیو بھی سامنے نہ آ سکے،وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور کے لئے بنائے گئے اس ایس او پیز پر عمل بھی شروع ہوچکا ہے، ، گزشتہ اجلاسوں میں بھی ممبران اور عہدیداروں سے موبائل لیے گئے تھے،بشریٰ بی بی کی ویڈیو آڈیو لیک ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے موبائل کی اجازت نہیں دی جا رہی،

    24 نومبر کےجلسے کی حتمی کامیابی کیلئے خواجہ آصف کا عمران خان اور بشریٰ کو مشورہ

    24 نومبر احتجاج:بشریٰ بی بی کی تمام اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ 5 ہزار افراد لے کر آنے کی ہدایت

    بشریٰ بی بی کا "جادو” نہ چل سکا، پشاور میں پی ٹی آئی رہنما عہدے سےمستعفی

    نوجوانوں سے بڑی توقعات ہیں، بشریٰ بی بی پارٹی میں متحرک

    بشریٰ اور علیمہ میں پھر پارٹی پر قبضے کی جنگ،پارٹی رہنما پریشان

    بشریٰ بی بی ڈس انفارمیشن سیل چلا رہی، علیمہ خان کا اعتراف

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

    واضح رہے کہ اس سے قبل بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک ہو چکی ہیں، بشریٰ بی بی کی آڈیو فون پر بات چیت کی ہیں،بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کی بات چیت کی آڈیو لیک ہوئی ہے تو وہیں زلفی بخاری کے ساتھ بات چیت کی بھی بشریٰ کی آڈیو لیک ہوئی تھی،آڈیو میں بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ خان صاحب نے کہا ہے کہ ان کی کچھ گھڑیاں ہیں انہیں بیچ دیں،:گھڑیاں خان صاحب کے زیراستعمال نہیں، زلفی بخاری نے بشری بی بی کو جواب دیا کہ ضرور مرشد کردوں گا،آڈیو لیک ہونے کے بعد بشریٰ بی بی نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا تھا کہ گھر کی ٹیلیفون کی ریکارڈنگ کو غیر قانونی اور اختیار سے تجاوز قرار دیا جائے، یہ بھی قرار دیا جائے کہ اس طرح کی ریکارڈنگ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ،اس درخواست کے حتمی فیصلے تک فریقین کو بشری بی بی کیخلاف کسی بھی ایکشن سے روکا جائے،من گھڑت اور بے بنیاد آڈیو کی بنیاد پر پولیس اور ایف آئی اے کی طرف سے ہراساں کیا جارہا ہے ،بے بنیاد آڈیو کو مختلف چینلز پر نشر کرکے بشری بی بی سے منسوب کیا گیا ،مبینہ آڈیوز کو چینلز پر بشری بی بی سے منسوب کرکے نشر کرنے سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ،بشری بی بی مذہبی اور پردہ دار خاتون ہیں ، سیاست سے تعلق نہیں ،

    عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نگران بنی گالہ انعام خان کی مبینہ آڈیو بھی لیک ہوئی تھی، آڈیو میں بشریٰ بی بی تحائف کی تصاویر کے بارے میں گفتگو کررہی ہیں۔مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی سوال پوچھتی سنائی دے رہی ہیں کہ انعام خان آپ نے اصفر کو تصویریں کھینچنے کا کہا تھا؟ گھر میں باہر سے جو چیزیں آئیں ان کی تصویریں کیوں کھینچنی؟ آپ نے انعام کو چیزیں بھیجی ہے وہ کہہ رہا ہے۔آڈیو میں بشریٰ بی بی کہتی ہیں کیوں کھینچی تھیں تصویریں؟ گھر کے اندر جو چیز آئے اس کی تصویر تو نہیں کھینچتے، گھر سے باہر سے جو آئے ان کی تصویر کھینچنی چاہیے؟ کس چیز کا ثبوت؟ آپ کو کیا ضرورت ہے ثبوت دینے کی؟

    اس سے قبل سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے سابق سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو ہدایات دیتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سے لوگ ميرے، خان صاحب اور میرے ساتھ جو بچی ہے فرح کیخلاف بوليں گے، آپ نے ہمارے خلاف ساری خبروں کو غداری کیساتھ لنک کردينا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ کو مزید ہدایت دیں کہ آپ نے سوشل ميڈيا پر خط کا معاملہ اٹھانا ہے کہ خط ٹھيک ہے، روس کا معاملہ اٹھانا ہے، ٹرينڈ بنا دينا ہے۔

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • بشریٰ کا حکم،پارٹی ٹکٹ،عہدے 24 نومبر احتجاج کی کامیابی سے مشروط

    بشریٰ کا حکم،پارٹی ٹکٹ،عہدے 24 نومبر احتجاج کی کامیابی سے مشروط

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی ٹکٹ اور عہدے 24 نومبر کے احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط کر دیے۔

    ذرائع کے مطابق،بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ احتجاج میں اہم کردار ادا کرنے والے افراد کو پارٹی ٹکٹ اور عہدے دیے جائیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہر صورت اسلام آباد پہنچنا یقینی بنایا جائے۔اس بیان پر پی ٹی آئی اراکین، وزرا، اور رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے وضاحت کرتے ہوئے کہابشریٰ بی بی نے کسی کو عہدوں یا ٹکٹوں کی پیشکش نہیں کی اور نہ کوئی شرط رکھی ہے۔تحریکیں جذبے سے چلتی ہیں، لالچ سے نہیں۔پی ٹی آئی کے کارکن ہمیشہ بغیر کسی لالچ کے تحریکوں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما ارباب عاصم کا کہنا تھاہم پارٹی میں عہدوں کے لیے شامل نہیں ہوئے۔قربانی اور محنت کرنے والے کارکنوں کو آگے لانے کا اصول پارٹی کے بانی چیئرمین کا ہے۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں احتجاج کی تیاریوں سے متعلق اجلاسوں میں 10 اراکین نے شرکت نہیں کی۔عاطف خان اور جنید اکبر سمیت 5 ایم این ایز کسی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔مالاکنڈ، مردان، سوات، نوشہرہ، اور صوابی کے 4 ایم پی ایز بھی اجلاس سے غیر حاضر رہے۔رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے کہا کہ میسج ملا تھا لیکن اجلاس میں شرکت ضروری نہیں تھی۔احتجاج کے لیے کارکن نکالنا زیادہ اہم ہے۔مردان میں ہوں اور احتجاج کے اخراجات خود برداشت کروں گا۔جنید اکبر نے کہا کہ اجلاس میں شرکت ضروری نہیں تھی، لیکن اسلام آباد ضرور جائیں گے۔پارٹی سے جڑے ہیں اور احتجاج میں فعال رہیں گے۔

    24 نومبر کےجلسے کی حتمی کامیابی کیلئے خواجہ آصف کا عمران خان اور بشریٰ کو مشورہ

    24 نومبر احتجاج:بشریٰ بی بی کی تمام اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ 5 ہزار افراد لے کر آنے کی ہدایت

    بشریٰ بی بی کا "جادو” نہ چل سکا، پشاور میں پی ٹی آئی رہنما عہدے سےمستعفی

    نوجوانوں سے بڑی توقعات ہیں، بشریٰ بی بی پارٹی میں متحرک

    بشریٰ اور علیمہ میں پھر پارٹی پر قبضے کی جنگ،پارٹی رہنما پریشان

    بشریٰ بی بی ڈس انفارمیشن سیل چلا رہی، علیمہ خان کا اعتراف

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

  • وزیراعلیٰ اور سینئر وزیرہوتیں تو کیا آسمان کی طرف ہاتھ کر کے سموگ روک لیتیں،عظمیٰ بخاری

    وزیراعلیٰ اور سینئر وزیرہوتیں تو کیا آسمان کی طرف ہاتھ کر کے سموگ روک لیتیں،عظمیٰ بخاری

    پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز علاج کےلئے ایک ہفتے کے لئے باہر گئیں تو کون سی قیامت آگئی، وزیراعلیٰ اور سینئر وزیر یہاں ہوتیں تو کیا آسمان کی طرف ہاتھ کر کے سموگ کو روک لیتیں،مریم نواز جب سے وزیراعلیٰ بنیں انہوں نے کوئی چھٹی نہیں کی

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کیا بشری بی بی اور علیمہ خان احتجاج میں اپنے بچوں کو بھی لے کر آئیں گی؟خیبرپختونخوا کے وزیراعلی ہاؤس میں جہاد کے نعرے لگے ریاست کے خلاف جہاد نہیں ہو سکتا ریاست کو اپنی رٹ بحال رکھنا آتی ہے ،مہربانی کریں اور جہاد کا اعلان قاسم ، سلیمان اور ٹیریان سے کروائیں۔ بشریٰ بی بی ،علی امین گنڈا پور کی ایک طرف قاسم اور دوسری طرف سلیمان ہوں اور پیچھے قوم کے بچے ہوں تو آجائیں پھر لے آئیں ان کومرنے مار نے کے لیے،جہاد کے نعرے لگاتے ہوئے آئیں ہمیں کیا اعتراض ہے کریں پھر، ریاست کے خلاف جہاد حکومتیں نہیں کرتیں خارجی کرتے ہیں،اگر طالبان کی طرح الجہاد کے نعرے لگائیں گے تو ان کے ساتھ وہی سلوک ہوگا جو خارجیوں کے ساتھ ہوتا ہے۔خارجی پاکستان میں انتشار چاہتے ہیں اب پی ٹی آئی بھی اسی طرح انتشار ہی چاہتی ہے،بشرٰی بی بی اتنی ہی غیر سیاسی ہیں کہ وہ ریموٹ کنٹرول سے ایک وزیر اعظم کو چلاتی تھیں، کس کی تقرری کرنی ہے وہ پانی کے گھڑے میں نام دیکھ کر بتاتی تھیں۔ سیاست کرنی ہے تو کھل کر کریں ۔

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ خبر آئی کہ پنجاب 160 ارب روپے خسارے کا شکار ہے اور پنجاب وہ واحد صوبہ ہے خسارے کا شکار ہے جو سراسر غلط ہے ۔ پنجاب نے تو 200ارب کی تو صرف سرمایہ کاری کی ہے۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جو سال کے آخر تک سرپلس بجٹ دینے جارہا ہے،علی امین سلطان راہی بننے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، صوبے پر توجہ دیں،

    ویڈیو لیک کا خطرہ،بچاؤ کیسے؟آپ کی حفاظت آپ کے اپنے ہاتھ میں

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی