Baaghi TV

Tag: بشریٰ بی بی

  • بندے لاؤ ورنہ گھر جاؤ، بشریٰ بی بی کی گنڈاپور کو دھمکی

    بندے لاؤ ورنہ گھر جاؤ، بشریٰ بی بی کی گنڈاپور کو دھمکی

    تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور میں ہیں اور احتجاج کے لئے اجلاسوں کی صدارت کر رہی ہیں

    بشریٰ بی بی پی ٹی آئی میں متحرک ہو چکی ہیں اور انہوں نے رہائی کے بعد پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے،بشریٰ بی بی پشاور میں اجلاسوں کی صدارت،کارکنان سے ملاقاتیں کر رہی ہیں اور اسلام آباد میں ہونے والے 24 نومبر کے احتجاج کے لئے متحرک ہیں،بشریٰ بی بی نےپارٹی رہنماؤں کو اجلاسوں کے دوران دھمکیاں دی ہیں کہ پانچ پانچ ہزار بندہ جو احتجاج میں نہیں لائے گا اسکی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے،اب ن لیگ کے رہنما، خیبر پختونخواہ کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان نے ایکس پر پوسٹ کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو کہا ہے کہ "فائنل کال کو کامیاب بنانے کے لئے بندے لاؤ ورنہ گھر جاؤ۔ بشریٰ بی بی نے علی امین گنڈاپور کو کل رات سی ایم ہاؤس پشاور اجلاس میں سرعام دھمکی دے ڈالی ،علی امین کی پوزیشن اس وقت رضیہ جیسی ہے اور پنکی اور علیمہ خان غنڈیاں بنی ہوئی ہیں۔

    24 نومبر کےجلسے کی حتمی کامیابی کیلئے خواجہ آصف کا عمران خان اور بشریٰ کو مشورہ

    24 نومبر احتجاج:بشریٰ بی بی کی تمام اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ 5 ہزار افراد لے کر آنے کی ہدایت

    بشریٰ بی بی کا "جادو” نہ چل سکا، پشاور میں پی ٹی آئی رہنما عہدے سےمستعفی

    نوجوانوں سے بڑی توقعات ہیں، بشریٰ بی بی پارٹی میں متحرک

    بشریٰ اور علیمہ میں پھر پارٹی پر قبضے کی جنگ،پارٹی رہنما پریشان

    بشریٰ بی بی ڈس انفارمیشن سیل چلا رہی، علیمہ خان کا اعتراف

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

  • نوجوانوں سے بڑی توقعات ہیں، بشریٰ بی بی پارٹی میں متحرک

    نوجوانوں سے بڑی توقعات ہیں، بشریٰ بی بی پارٹی میں متحرک

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی متحرک ہو گئی ہیں

    بشریٰ بی بی نے پشاور میں رہ کر پی ٹی آئی کی کمان سنبھال لی ہے اور 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج بارے اجلاسوں کی صدارت اور ملاقاتیں کرنا شروع کر دی ہیں، بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پشاور پہنچیں، عمران خان کی ہدایات پر وہ متحرک ہوئی ہیں، اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی نے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔بشریٰ بی بی کا مقصد تحریک انصاف کے کارکنان میں اتحاد اور حوصلہ بحال کرنا ہے۔ پشاور میں ان کے قیام کو تحریک انصاف کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، بشریٰ بی بی کی سرگرمیوں کو سیاسی تجزیہ کار بھی قریب سے دیکھ رہے ہیں اور ان کی پارٹی میں سیاسی انٹری کے حوالہ سے مختلف تجزیات کر رہے ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ موروثی سیاست کے خاتمے کے دعویدار عمران خان نے پارٹی قیادت بشریٰ بی بی کو سونپ دی ہے

    پشاور میںبشریٰ بی بی نے انصاف اسٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز کے ساتھ ملاقات کی ہے،ملاقات میں مینا خان، شاہد خٹک اور سہیل آفریدی شریک تھے،بشریٰ بی بی نے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام انصاف اسٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز کو پہنچایا،اس موقع پر بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نوجوانوں سے بہت توقعات ہیں، وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی ہزارہ، ملاکنڈ اور بلوچستان کے عہدیداروں کے اجلاس ہوئے، تمام اجلاسوں میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بات چیت کی اور خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں ،عہدیداروں کو اہم ہدایات دیں،

    بشریٰ بی بی کی پشاور موجودگی کی وجہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر بختونخوا ہاؤس پی ٹی آئی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں،بشریٰ بی بی آج بھی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی اور اہم ہدایات دیں گی،

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کے انتشارکو بےنقاب کیا،عطا تارڑ

    بشریٰ بی بی ڈس انفارمیشن سیل چلا رہی، علیمہ خان کا اعتراف

  • 24 نومبر  کو احتجاج: بشریٰ بی بی نےعہدیداران کو ہدایات جاری کرنا شروع کردیں

    24 نومبر کو احتجاج: بشریٰ بی بی نےعہدیداران کو ہدایات جاری کرنا شروع کردیں

    پشاور:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے حوالے سے تحریک انصاف کے عہدیداران کو ہدایات جاری کرنا شروع کردیں۔

    باغی ٹی وی: بشریٰ بی بی کی زیر صدارت وزیراعلٰی ہاؤس میں تحریک انصاف کے ہزارہ اور مالاکنڈ ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    بشریٰ بی بی نے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کو عمران خان کی ہدایات سے آگاہ کیا اور کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے پارلیمنٹ، قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے نکلنا ہے لیڈر عمران خان ہیں،مجھے صرف خان کا پیغام پہنچانے کے لیے آ گے آنا پڑا ہے، اجلا س میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا بھی موجود تھے جنہوں نے ارکان کو 24 نومبر احتجاج کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر سے شروع ہونے والی ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہوگی،احتجاجی تحریک میں تحریک انصاف کی قیادت موجود ہوگی، اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ بشریٰ بی بی احتجاجی تحریک کو لیڈ کریں گی، ان کا تنظیمی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔

    سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی سینیئر قیادت کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا، اس لیے انہوں نے بشریٰ بی بی کے ذریعے پیغام بھیجا جو ہم تک پہنچ گیا ہے،شاہ محمود قریشی کا مشورہ ہمیشہ شامل رہتا ہے، میں جیل میں جاکر ان سے اور یاسمین راشد سے ملاقات کروں گا۔

  • بشریٰ اور علیمہ میں پھر پارٹی پر قبضے کی جنگ،پارٹی رہنما پریشان

    بشریٰ اور علیمہ میں پھر پارٹی پر قبضے کی جنگ،پارٹی رہنما پریشان

    عمران خان کی تحریک انصاف پر کس کا قبضہ ہو گا ؟ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان میں جنگ چھڑ گئی،

    موروثی سیاست کے خلاف کام کرنے والے عمران خان نے تصدیق کر دی کہ بشریٰ بی بی پارٹی رہنماؤں کو میرا پیغام پہنچائیں گی،بشریٰ بی بی پشاور میں مقیم ہیں، اور انہوں نے مشاورت اجلاس میں علیمہ خان کے قریبی افراد کو مدعو نہیں کیا،جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے آپسی اختلافات جو کئی ماہ سے چل رہے تھے شدت اختیار کر چکے ہیں، علیمہ خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال کا اعلان کیا جو بشریٰ بی بی کو نہ بھایا ، بشریٰ بی بی نے علیمہ خان کے احتجاج کی کال کے بعد پارٹی رہنماؤں کو پشاور بلا لیا لیکن علیمہ خان کے قریب رہنے والے افراد کو نظر انداز کیا گیاہے.

    سابق وزیراعظم عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی اور ان کی بہن علیمہ خان کے درمیان پارٹی پر قبضے کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ دونوں خواتین کی سیاسی اثر و رسوخ اور فیصلہ سازی میں بڑھتی ہوئی مداخلت نے پارٹی کے اندرونی معاملات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔پارٹی کی مرکزی قیادت اس وقت پریشان ہے کہ کس کا ساتھ دیا جائے ایک طرف عمران خان کی بہن تو دوسری طرف بیوی ہے،بیرسٹر گوہر سے لے کراسد قیصر،عمر ایوب سب پریشان ہیں کہ اس صورتحال میں کیا فیصلہ کیا جائے،ذرائع کے مطابق، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے درمیان اختلافات حالیہ مہینوں میں بڑھ گئے ہیں، جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے اندر ایک طاقتور گروپ تشکیل پا چکا ہے۔ بشریٰ بی بی کو عمران خان کی سیاسی مشیر کے طور پر جانا جاتا ہے جبکہ علیمہ خان کی سیاسی سرگرمیاں بھی کئی اہم فیصلوں میں نظر آتی ہیں،علیمہ خان نے گزشتہ دنوں بھی احتجاج کو لیڈ کیا تھا جب پارٹی رہنما نہیں نکلے تھے اور علیمہ خان کو گرفتار کر لیا گیا تھا،

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان دونوں خواتین کی سیاسی سرگرمیاں ایک نئی نوعیت کی سیاسی چپقلش کا باعث بن رہی ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا اثر و رسوخ عمران خان کے قریب ہونے کی وجہ سے زیادہ ہے جبکہ علیمہ خان نے ہمیشہ اپنی سیاسی طاقت کو عوامی سطح پر ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، دونوں خواتین کے اختلافات نے تحریک انصاف میں دراڑیں ڈال دی ہیں، اس تمام صورتحال کے باوجود، عمران خان نے اپنے اہل خانہ کے درمیان اختلافات کو کم کرنے کے لئے کسی بھی عوامی بیان دینے سے گریز کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق، اگر یہ اختلافات مزید شدت اختیار کرتے ہیں تو پاکستان تحریک انصاف کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پارٹی کے اندر قیادت کی جنگ بھی جاری رہ سکتی ہے، جو عمران خان کی سیاسی حکمت عملی کو متاثر کر سکتی ہے۔

    علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کے انتشارکو بےنقاب کیا،عطا تارڑ

    بشریٰ بی بی ڈس انفارمیشن سیل چلا رہی، علیمہ خان کا اعتراف

    تفتیشی افسر نے علیمہ خان سے فون نمبر مانگ لیا

    ہمیں علیمہ خان نہیں بلکہ عمران خان کو فالو کرنا ہے،علی امین گنڈا پور

    جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

    جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

  • بشریٰ میرا پیغام پہنچائیں گی،عمران خان کی تصدیق

    بشریٰ میرا پیغام پہنچائیں گی،عمران خان کی تصدیق

    سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پارٹی مشاورت میں شامل ہونے کی تصدیق کر دی

    عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی پارٹی مشاو رت میں شمولیت کے حوالہ سے عمران خان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی سیاست میں حصہ نہیں لے رہیں اور نہ ہی سیاست میں حصہ لیں گی تاہم عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی تو کسی نے تو ان کا پیغام پہنچانا ہے،بشریٰ بی بی پارٹی رہنماؤں کو پیغام دیں گی

    عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی جو رہا چکی ہیں اور آج کل پشاور میں مقیم ہیں نے گزشتہ روز پشاور سے ملک بھر کی تنظیم کو احکامات جاری کیے تھے، بشریٰ بی بی نے آج شام پارٹی رہنماؤں کو پشاور میں ملاقات کے لیے بلایا ہے،پنجاب کے اراکین اسمبلی کو بھی پشاور بلایا گیا ہے تاہم بشریٰ بی بی نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے قریب رہنے والے رہنماؤں کو ملاقات کے لیے نہیں بلایا، بشریٰ بی بی نے علیمہ خان کے قریبی سیاسی رہنماوں کو آج پارٹی مشاورت میں شرکت کےلئے بھی دعوت نہیں دی،

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اگر بیوی اپنے خاوند کے لیے احتجاج میں شرکت کرتی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ سیاست میں آ گئی ہے اگر بہن اپنے بھائی کے لیے احتجاج میں شرکت کرتی ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ سیاست میں آ گئی ہیں ۔

    دوسری جانب عمران خان کی جانب سے جاری پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ ایک سال مجھے اور میری اہلیہ کو جیل میں رکھنے کے بعد ہائی کورٹ میں پراسیکیوٹر جنرل نے خود اعتراف کر لیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں مس ٹرائل ہوا اور اس دوران انصاف کے تقاضوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ یہ اعتراف ریاست پر قابض مافیا کی جانب سے نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا اعتراف اور ہمارے نظام انصاف پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اس اعتراف کے بعد میں چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اور تفتیشی افسران اور متعلقہ ججز کے استعفوں کا مطالبہ کرتا ہوں۔ قابض مافیا کی ایما پر ملک کے مقبول ترین لیڈر کے مِس ٹرائل پر ان کے خلاف تادیبی کاروائی ہونی چاہیے۔مجھے 5 جھوٹے کیسز میں ایسے ہی مضحکہ خیز انداز میں سزائیں دلوائی گئیں اور مزید 2 جھوٹے ٹرائل اسی سپیڈ سے چلائے جا رہے ہیں تاکہ مجھے حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے ہٹا سکیں لیکن میں اپنے خون کے آخری قطرے تک پاکستانیوں کی حقیقی آزادی کی جنگ جاری رکھوں گا،26ویں آئینی ترمیم کے بعد سے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کو کینگرو کورٹس بنا دیا گیا ہے، اور اب ان کی حیثیت سرکاری محکموں سے زیادہ نہیں رہی۔ عدلیہ کی طاقت کو سلب کر لینے سے ملک میں انصاف کا نظام جو پہلے ہی مخدوش تھا، بالکل ٹھپ ہو جائے گا۔ کہا جاتا ہے جمہوریت خطرے میں ہے، ملک میں جمہوریت ہے کہاں؟ جمہوریت کا مطلب تو آزادی، قانون کی حاکمیت اور انصاف کی آزادانہ فراہمی ہوتا ہے۔ ملک میں جمہوریت کا قتل کر دیا گیا ہے۔
    ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا ہےاسی لیے پاکستانی قوم کو کال دے رہا ہوں کہ یہی وقت ہے، 24 نومبر کو نہ صرف خود نکلیں بلکہ ہر فرد ذمہ داری لے کر لوگوں کو بڑے پیمانے پر متحرک کرنے کی تحریک چلائے۔ اس تحریک سے حقیقی آزادی کا خواب پورا ہو گا ورنہ زندگی بھر کی غلامی قوم کا مقدر بن جائے گی۔

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • 190ملین پاؤنڈ ریفرنس،کاروائی آج بھی آگے نہ بڑھ سکی

    190ملین پاؤنڈ ریفرنس،کاروائی آج بھی آگے نہ بڑھ سکی

    اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی،

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی ،عمران خان کو عدالت پیش کیا گیا، دوران سماعت وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ پہلے ملزمان کی بریت پر ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے۔ احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ابھی تک کوئی حکم نامہ موصول نہیں ہوا،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ تحریری طور پر کہہ رہے ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا تھا،نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ جن وکلاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دیے انہی کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ کیا جانا چاہیے تھا، اگر وکلاء تحریری طور پر عدالت کو دے رہے ہیں تو عدالت اس معاملے کو دیکھ لے، عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی۔

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

  • بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت درخواست خارج کا تفصیلی آرڈر جاری

    بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت درخواست خارج کا تفصیلی آرڈر جاری

    اسلام آباد: اسپیشل جج سنٹرل نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت درخواست خارج کا تفصیلی آرڈر جاری کردیا-

    باغی ٹ وی : اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کی جانب سے جاری 5 صفحات پر مشتمل تفصیلی آرڈر میں لکھا گیا ہے کہ درخواست گزاروں پر الزام ہے انہوں نے 2021 میں سعودی عرب کے ولی عہد سے بلغاری جیولری سیٹ وصول کیا، جیولری سیٹ میں بریسلیٹ، انگوٹھی، جھمکے اور نیکلیس شامل تھے، مذکورہ تحفہ مبینہ طور پر توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا گیا۔

    تفصیلی آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈپٹی ملٹری سیکرٹری نے جیولری سیٹ کی اطلاع قیمت کے تعین کے ساتھ دی تھی، قیمت کا تعین پرائیویٹ اپریزر صہیب عباس اور پھر کسٹم حکام کے ذریعے کیا گیا، انڈر ویلیو تخمینہ حاصل کرنے کیلئے اثرو رسوخ استعمال کیا گیا۔

    تفصیلی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں توشہ خانہ قوانین میں ترمیم کے بعد موصول ہونے والا ہر تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانا لازمی ہے، بلغاری جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع کرایا گیا نہ صحیح قیمت لگائی گئی، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباس کے مطابق درخواست گزار کے پرائیویٹ سیکرٹری انعام شاہ نے کم تخمینے کیلئے دباؤ ڈالا، عدالت میں پیش کیے گئے شواہد ہی عدالت کو کسی نتیجے پر پہنچنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

    تفصیلی آرڈر کے مطابق استغاثہ کی جانب سے پیش گئے شواہد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، مقدمے کے ٹرائل کے دوران تمام متعلقہ حقائق ریکارڈ پر لانے کیلئے استغاثہ کو منصفانہ موقع فراہم کیا جانا چاہیے، ملزمان کو گواہوں کی جانچ پڑتال اور جرح کا بھی موقع ملے گا، شہادتیں ریکارڈ کرنے کے بعد عدالت منصفانہ فیصلہ دے سکتی ہے۔

    تفصیلی آرڈر کے مطابق ملزمان کے خلاف توشہ خانہ کے پہلے ریفرنس کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، توشہ خانہ کا نیا مقدمہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، توشہ خانہ کے نئے مقدمے میں ابھی چارج فریم ہونا باقی ہے توشہ خانہ کے دونوں کیس ایک جیسے ہیں لیکن الزامات الگ الگ ہیں، مشاہدات کے ساتھ ملزمان کی بریت کیلئے دائر کی گئی درخواست بریت خارج کی جاتی ہے۔

  • توشہ خانہ کیس،عمران، بشریٰ   کی سزا کالعدم قرار دے کر کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

    توشہ خانہ کیس،عمران، بشریٰ کی سزا کالعدم قرار دے کر کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

    بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس ون میں سزا کے خلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی،عمران خان اور بشریٰ کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر رہا ہوں،جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ دے دیں، اس متعلق پریشان نہ ہوں، آرڈر کر دیں گے۔وکیل علی ظفر نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میں بھی استثنیٰ کی درخواست پر اعتراض نہیں کروں گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا پیپر بُکس بنی ہوئی ہیں،نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز نے کہا کہ میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، میں نے اعتراف کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کرنے کا بیان دیا تھا، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر کیس ریمانڈ بیک کر دیا جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نیب پراسکیوٹر امجد پرویز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پہلے علی ظفر کو سن تو لینے دیں کہ وہ کیا کہتے ہیں،علی ظفر نے کہا کہ یہ ایک جیل ٹرائل تھا، 29 جنوری کو جرح کا حق ختم کیا گیا، 30 جنوری کو بشریٰ بی بی کا 342 کا بیان رات 11 بجے کے قریب ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس وقت عمران خان کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا؟علی ظفر نے کہا کہ 31 تاریخ کو سوال نامہ عمران خان کو دیا گیا، میں عدالت کے سامنے ثبوت پیش کروں گا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی ظفر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ہدایات لینے کے لیے وقت دے دیا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ علی ظفر صاحب آپ نیب پراسیکیوٹر کے بیان پر کیا کہتے ہیں؟ وکیل علی ظفر نے کہا کہ میں اس حوالے سے اپنی گزارشات رکھنا چاہتا ہوں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ 2 ہی طریقے ہیں، ایک تو یہ کہ آپ امجد پرویز جو بات کر رہے ہیں اُس کو مان لیں، آپ دوسری استدعا یہ کر سکتے ہیں کیس ٹرائل کورٹ میں فردِ جرم سے دوبارہ شروع ہو، اگر آپ یہ دونوں نہیں مانتے تو ہم پھر تکنیکی خرابیوں کی طرف جائیں گے ہی نہیں، آگر آپ یہ نہیں مانیں گے تو پھر ہم میرٹ پر کیس سُنیں گے،وکیل علی ظفر نے کہا کہ میری نظر میں سزا کا یہ فیصلہ برقرار رہ ہی نہیں سکتا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ کی اپیلوں پر سماعت 21 نومبر تک کے لئے ملتوی کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرسٹر علی ظفر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی سے سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کیس ریمانڈ بیک کرنے کے نیب پراسیکیوٹر کے بیان سے متعلق ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کرنے کیلئے 21 نومبر تک وقت دیدیا

  • 24 نومبر احتجاج کی کال،بشریٰ بی بی متحرک،اراکین پنجاب اسمبلی کو بلا لیا

    24 نومبر احتجاج کی کال،بشریٰ بی بی متحرک،اراکین پنجاب اسمبلی کو بلا لیا

    سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو کل پشاور طلب کرلیا گیا

    تحریک انصاف کے چوبیس نومبر کے احتجاج کے حوالے سے مشاورت ہوگی،عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کا اہم پیغام بھی اراکین اسمبلی کو پہنچائیں گی،وزیر اعلیٰ کے پی کے سے بھی احتجاج کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، بشریٰ بی بی اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات بھی دیں گی، پنجاب کے اراکین اسمبلی کو پشاور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے

    دوسری جانب چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کال پر پوری دنیا میں احتجاج نظر آئے گا، احتجاج میں سب لوگ شریک ہوں گے،یہ عمران خان کا حکم ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں نکلنا ہے،24 نومبر کو احتجاج ہو گا جس کے لئے سب نکلیں،

    علاوہ ازیں حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے،پتہ چل گیا کہ فیض حمید بھی پکڑے گئے، اسکے بعد سارا تکیہ منصور علی شاہ پر آ گیا، لیکن 26 ویں ترمیم کے بعد انکی امیدوں پر پانی پھر گیا، پی ٹی آئی کا میڈیا، سوشل میڈیا چلانے والے لوگ ٹرمپ کارڈ چلا رہے ہیں لیکن اس سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہونےوالا

    دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ذات کی خاطر جیل میں قید نہیں ہے، عمران خان قوم کے بچوں کے مستبقل کے لئے جیل میں قید ہے۔ 24 نومبر کو کپتان نے کال دے دی ہے۔ پوری قوم نے 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچنا ہے۔ عالم اسلام کے عظیم لیڈر عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کر دیا ہے۔ طالب علموں، مزدوروں، لیڈرز، ورکرز، ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے اسلام آباد پہنچنا ہے۔ ہمیں عمران خان سمیت دیگر سیاسی قائدین کو جھوٹے کیسز سے آزادی دلوانی ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے خاتمے کے لئے اسلام آباد پہنچنا ہے، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کےلئے اسلام آباد پہنچنا ہے۔ عوام کے مینڈیٹ کی بحالی کے لئے اسلام آباد پہنچنا ہے، فارم 47 کی ناجائز حکومت کے خاتمے کے لئے اسلام آباد پہنچنا ہے۔ ہم پر امن لوگ ہیں ہم نے اپنا آئینی اور قانونی حق ادا کرنا ہے۔ سندھ کے ہر شہر سے ورکرز اسلام آباد پہنچیں۔

    تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی، علیمہ خان نے اعلان کیا تو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے تائید کی، بانی پی ٹی آئی کے مطابق احتجاج کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کےبانی اپنے حواس کھو بیٹھے ہیںَ 26 ویں آئینی ترمیم کا خاتمہ نہیں ہو سکتا ،یہ دو تہائی اکثریت سے پاس ہوئی اور خاتمے کے لئے بھی دو تہائی اکثریت چاہئے ہو گی، آئین بحال ہے، عدالتیں کام کر رہی ہیں،آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات شفاف ہوئے تھے، تمام حکومتیں کام کر رہی ہیں، قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ عمران کا اپنی رہائی کا مطالبہ ہے، عمران سیاسی قیدی نہیں بلکہ توشہ خانہ،نومئی کے مقدمات میں قید ہے، دراصل 24 نومبر کا احتجاج عمران خان کی جانب سے نومئی کا واقعہ دوبارہ دہرانے کی ہی ایک کڑی ہے.حکومت کو اس احتجاج کے حوالہ سے کسی قسم کی نرمی نہیں دکھانی چاہئے.

  • توشہ خانہ ٹو،عمران، بشریٰ کی بریت کی درخواست مسترد

    توشہ خانہ ٹو،عمران، بشریٰ کی بریت کی درخواست مسترد

    اسلام آباد: نیب کی جانب سے بنائے گئے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اوربشری بی بی کی درخواست بریت مسترد کر دی گئی، پیر کے روز فرد جرم عائد کی جائے گی، جج شاہ رخ ارجمند نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے آٹھ نومبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھاجو آج سنایا گیا ہے

    عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں جبکہ بشریٰ بی بی رہا ہو چکی ہے اور پشاور میں ہے، بشریٰ رہائی کے بعد بنی گالہ سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچ چکی ہے

    واضح رہے کہ نیب ٹیم نے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی تھی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق عمران خان پر ایک نہیں، سات گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام ہے، گراف واچ ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہیں، تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے۔

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان