Baaghi TV

Tag: بشریٰ بی بی

  • بشریٰ بی بی  کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

    بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

    تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کو جس طرح سلو پووزننگ کی جا رہی وہ انتہائی تشویشناک ہے، شکایت کوئی اور نہیں کر رہا بلکہ وہ خود بتا رہی ہیں،کھانے میں ان کو کیا کیا ملا کر دیا جا رہا جس کی وجہ سے ان کے جسم پر مختلف جگہوں پر نشانات پڑ گئے ہیں، بی بی کے اوپر جس طرح فضول مقدمات بنائے گئے اس کی مثال نہیں ملتی،آپ نے سابق وزیراعظم کو جیل میں ڈالا انہوں نے خندہ پیشانی سے فیصلہ مانا، بانی پی ٹی آئی کے نہ ہی پلیٹ لیٹس گرے نہ ہی انہوں کو بیرون ملک جانے کی ڈیل کی، بشری بی بی کو بس سابق وزیراعظم کی اہلیہ ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، بشری بی بی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے اور ان کا کھانا چیک کیا جائے،مقصود چپڑاسی اور گواہان سب کو یاد ہیں جن کو صفہ ہستی سے مٹا دیا گیا ،

    تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ "قاضی علي السلطان”قاضی کبھی سلطان کیلئے کھڑا نہیں ہوتا، سلطان قاضی کیلئے کھڑا ہوتا ہے، کیسے کسی کو کوئی تھریٹ کرسکتا ہے ،بلیک میل کر سکتا ہے، غلط کام ہر دور میں غلط ہے آج ہو یا کل ہو، چھ ججز کا خط تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا،6 ججز کے خط کا معاملہ: چیف جسٹس پاکستان کا فل کورٹ بنانے کا عندیہ دینا خوش آئند ہے، قوم امید لگائے بیٹھی ہے کہ یہاں سے ایسا فیصلہ آئے گا کہ کل کو کوئی کسی جج کو دھمکانے کی کوشش نہیں کرسکے گا،

    بشری بی بی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے شدید خدشات ہیں،شوکت بسرا
    تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ کل میں بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملا، بشری بی بی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے شدید خدشات ہیں،بشری بی بی کے فی الفور میڈیکل کی درخواست متعلقہ جج کو بھی دی گئی ہے،پاکستان میں جنگل کا قانون ہے،قاضی فائز عیسی کا آج بھی عدالت میں رویہ ججز کے ساتھ کھڑا ہونے کی بجائے ایگزیکٹو کے ساتھ کھڑا ہونے جیسا تھا،یہ پاکستان کے نمائندے نہیں بلکہ فارم 47 کی پیداوار ہیں، ان کو انٹرنیشنل ایجنڈے کے تحت لایا گیا تاکہ سی پیک کو ختم کیا جائے، آج بھی بانی پی ٹی آئی کے چاہنے والوں کے خلاف کاروائیاں ہو رہی ہیں، خواتین سے سیٹیں صرف قاضی فائز عیسٰی کے فیصلے کی وجہ سے چھینی گئیں،

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

    عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس

    100ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست ،نیب نے وقت مانگ لیا

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ بشریٰ عمران کی جان کو خطرہ ہے عمران خان نے بھی اور پارٹی نے بھی خدشات کا اظہار کیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ انکا فوری میڈیکل چیک اپ کیا جائے اور شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے تاکہ وہ انکا معائنہ کر سکیں،

  • بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں من گھڑت کہانیاں بنا رہی ہیں،عظمی بخاری

    بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں من گھڑت کہانیاں بنا رہی ہیں،عظمی بخاری

    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں قید ہیں، پھر بھی من گھڑت کہانیاں بنارہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بیوی کہہ رہی ہارپک کے قطرے کھانے میں ملائے شوہر کہہ رہے زہر دیا گیا، پہلے دونوں میاں بیوی فیصلہ کر لیں اصل موقف کیا دینا ہے بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں قید ہیں، پھر بھی من گھڑت کہانیاں بنارہی ہیں۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تین مقدمات میں سزا یافتہ مجرم ہیں پھر بھی ان کو بکرے اور دیسی مرغیاں کھانے کو مل رہی ہیں، دونوں میاں بیوی جیل میں نہیں پھپواور خالہ کے گھر میں آئے ہیں، مریم نواز کو تو بی کلاس کی آفر ہوئی لیکن انہوں نے کہا میں عام قیدیوں کی طرح رہنا چاہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز جن حالات میں جیلوں میں رہے آج تک شکایت نہیں کی، خان صاحب زہر دینے والی بات مت دھرائیں، کیونکہ آپ کو یاد ہوگا میاں نوازشریف کے ساتھ آدھی رات کو نیب آفس میں کیا ہوا تھا۔

  • کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ شب معراج کے روز میرے کھانے میں ہارپک(Harpic) کے 3 قطرے ملائے گئے تھے، صحافیوں نےکاونٹر سوالات کیے تو بشریٰ بی بی نے صحافیوں سے بدتمیزی کی، تلخ کلامی بڑھی تو عمران خان کو بشریٰ بی بی کو روکنا پڑا، عمران خان نے وضاحت دی کہ بشریٰ نے پہلےمیڈیا کو ڈیل نہیں کیا۔

    اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ پنجابی کہاوت ہے کہ بندہ بندے نوں کھا جاندا اے، جج اور اداروں کو بندے کھاتے دیکھا تو اس کہاوت کی سمجھ آئی ہے۔ میرے امریکی ایجنٹ ہونے سے متعلق پارٹی میں باتیں پھیلائی جا رہی ہیں، مجھے بنی گالہ میں باعزت طریقے سے رکھا گیا ہے، پہلے کھڑکیاں بند رکھی جاتی تھی اب کچھ دیر کے لیے کھول دی جاتی ہیں،گزشتہ سماعت پر میں نے جو خان صاحب کی زندگی کو درپیش خطرات ہیں ان پر بات کی تھی لیکن میڈیا نے اسے رپورٹ نہیں کیا، مجھے جیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کہ کھانے میں ہارپک ڈالا گیا اس کا نام نہیں بتاؤں گی،تحقیق سے پتا چلا کہ ہارپک سے ایک ماہ بعد طبیعت زیادہ خراب ہوتی ہے، مجھے آنکھوں میں سوجن ہوجاتی ہے سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے، کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے۔

    بشریٰ بی بی سے ایک صحافی نے پوچھا کہ پہلے آپ کی جانب سے بیان آیا تھا کہ شہد میں کچھ ملایا گیا ہے، اب کہا جا رہا ہے کہ ہارپک کھانے میں ڈالا گیا؟ جس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ پہلے شہد میں بھی کچھ ملایا گیا تھا، اب کھانے میں بھی ہارپک ملایا گیا ہے۔ صحافی نے پھر پوچھا کہ زہر والے معاملے کی انکوائری ہوئی تو آپ کے پاس کیا ثبوت ہے؟ اس پر انہوں نے غصے سے کہا کہ میں کہاں سے ثبوت لاؤں اور گفتگو ختم کردی،بشریٰ بی بی کے رویے پر صحافیوں نے عمران خان سے احتجاج کیا تو عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے میڈیا کو کبھی ڈیل نہیں کیا ان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیں اور نہ ہی ان کی باتوں کا برا منائیں

    مجھے ڈرانے کے لیے بشریٰ بی بی کو زہر دیا جا رہا ہے،عمران خان
    عمران خان کا کہنا تھا کہ میری بیوی کے ساتھ جو کیا گیا وہ خطرناک ہے،شہباز شریف کے خلاف تمام گواہان ہارٹ اٹیک کی وجہ سے مارے گئے چند ماہ میں سب کی موت ہو گئی،مجھے ڈرانے کے لیے بشریٰ بی بی کو زہر دیا جا رہا ہے،بشری بی بی کو زہر دیا جائے گا تو کیا میں خاموش بیٹھوں گا؟

    صحافی نے سوال کیا کہ شوکت عزیز صدیقی نے جنرل فیض پر الزامات لگائے تھے اس وقت آپ وزیراعظم تھے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل فیض ہو یا کوئی اور تحقیقات ہونی چاہیئے جنرل فیض کی تقرری میں نے نہیں کی تھی،جنرل باجوہ نے ہمیں واضح طور پر کہا تھا کہ اگر چپ نہ بیٹھے تو کیسز بنائے جائیں گے اور سزائیں بھی ملیں گی، وزیر خزانہ اور ایس ائی ایف سی جو مرضی کر لیں ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی،ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم کر دیا گیا ہےملک میں معیشت سست روی کا شکار ہے ملک تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے،پنجاب میں فاشزم ہے پرامن احتجاج بھی نہیں کر سکتے، مجھے عمر ایوب سے جان بوجھ کر کٹ اف کیا گیا ہے تاکہ مشاورت نہ ہو سکے، ججز کو آواز اٹھانے پر سیلوٹ کرتا ہوں امید کرتا ہوں کہ وہ ملک کو بچا لیں،

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

    عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس

    100ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست ،نیب نے وقت مانگ لیا

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    القادر ٹرسٹ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی

    عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروا دی

    قومی اسمبلی ،سپیکر کیسے غیر قانونی کام کرتے رہے،من پسند افراد کی بھرتیاں، لوٹ مار،سب سامنے آ گیا

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    شک ہےبشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیا گیا،عمران خان کا دعویٰ
    راولپنڈی:190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی گئی،نیب کی جانب سے پیش کئے گئے ایک گواہ کا بیان ریکارڈ وکلاء صفائی نے جرح بھی مکمل کرلی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔نیب کے پراسیکیوٹر امجد پرویز اور سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء ظہیر عباس چودھری، عثمان گل، بیرسٹر علی ظفر و دیگر پیش ہوئے۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔دوران سماعت عمران خان کا احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سے مکالمہ ہوا،عمران خان نے کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں دعویٰ کیا کہ شک ہے انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہردیا گیا ہے،مجھے پتہ ہےاس کے پیچھےکون ہے، بشریٰ بی بی کی جلد اور زبان پر نشانات پڑ گئے ہیں، عدالت بشریٰ بی بی کےمکمل میڈیکل چیک اپ اور انکوائری کرانے کا حکم دے، بشریٰ بی بی کا معائنہ شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم یونس سے کرایا جائے۔عدالت نے عمران خان کوبشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست دینےکی ہدایت کی۔

  • توشہ خانہ کیس، عمران خان، بشریٰ کی سزا معطل

    توشہ خانہ کیس، عمران خان، بشریٰ کی سزا معطل

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کر دی ہے

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق نے قرار دیا کہ سزا کے خلاف اپیل عید کے بعد مقرر کریں گے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی، عمران خان کی طرف سے علی ظفر نے دلائل دیئے،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ” کیا آج اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے؟ اپیل شروع نہیں کریں گے، اگرآپ چاہتے ہیں تو سزا معطلی پر دلائل دےدیں”.علی ظفر نے کہا کہ ہم سزا معطلی کی بجائے مرکزی اپیل پر دلائل دیں گے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس آج سن کر کل سماعت کے لیے نہیں رکھ سکتے، سائفر کیس میں ایف آئی اے کے دلائل شروع ہونے ہیں، ہمیں نہیں معلوم وہ کتنا وقت لیتے ہیں، ہم توشہ خانہ کیس کو عید کے بعد رکھ لیتے ہیں، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فیصلے کا جائزہ لیا ہے یہ سزا معطلی کا کیس ہے، اس پر عدالت نے کہا کہ یہ نیب کا بڑا قابل تعریف موقف ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسارکیا کہ کیا نیب سزا معطلی پر کوئی موقف پیش کرنا چاہتا ہے؟ پراسیکیوٹر نیب امجد پرویز نے کہا کہ نیب کو سزا معطلی پر کوئی اعتراض نہیں، مرکزی اپیلیں ابھی نہیں سنی جا سکتیں،

    عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کردی اور دونوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے

    سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس 5 ستمبر 2022 کو دائر کیا گیا تھا ،اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت ہوئی تھی، عدالت نے 31 جنوری 2024 کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کو 14،14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ اور سائفر کیس میں سزاؤں کے اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کررکھی ہیں بیرسٹر سلمان صفدر اور بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے دائر اپیلوں میں سزاؤں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، اپیلوں کے حتمی فیصلے تک عمران خان نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی بھی استدعا کی گئی ہے،

    قبل ازیں بشریٰ بی بی نے نیب توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،بشریٰ بی بی نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، ظہیر عباس اور عثمان گل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی، بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے،

    توشہ خانہ تحائف کا کیس،احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف تحریری فیصلہ جاری کیا تھا،عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی،نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ بغیر کسی شک کے ثابت کردیا.عمران خان اور بشری بی بی کو چودہ سال قید کا حکم دیا جاتا ہے،جیل میں گزارا ہوا وقت سزا میں شامل تصور ہوگا، تحریری فیصلہ 23 صفحات پر مشتمل ہے، فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان اور بشری بی بی نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کرتے ہوئے 1573.72 ملین کا مالی فائدہ حاصل کیا، دونوں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مرتکب پائے گئے،فراڈ کے ذریعے پبلک پراپرٹی کو حاصل کیا گیا، سیٹ کی مالیت پرائیویٹ لگوائے تخمینہ سے کہیں زیادہ تھی ،عمران اور بشریٰ کو نیب آرڈیننس کی سیکشن 9 اے تھری، فور، سکس اور سیون کے تحت 14، 14 سال قید اور 787 ملین روپے کا الگ الگ جرمانہ عائد کیا جاتا ہے،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان کو 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا، عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پرمجموعی طور پر 1 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ،عدالت نے عمران خان پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ بشریٰ بی بی پر بھی 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا .

  • بشری بی بی کی اڈیالہ  منتقلی نہ کرنے اور ملاقات نہ کرانے پر  عدالت برہم

    بشری بی بی کی اڈیالہ منتقلی نہ کرنے اور ملاقات نہ کرانے پر عدالت برہم

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بشری بی بی کی عمران خان سے ملاقات اور بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ملاقاتوں کی رپورٹ بھی پیش کر دی گئی، رپورٹ میں کہا گیا کہ جیل ٹرائل کے دوران 31 جنوری کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 10 ملاقاتیں کروائی گئیں ،تمام ملاقاتیں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دن ہوتی رہیں ،

    اسٹیٹ کونسل عبد الرحمن ،اسلام آباد انتظامیہ کی ڈائیریکٹر لاء عدالت میں پیش ہوئے، اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر ڈائریکٹر لاء نے بنی گالا سب جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کردی ہے، عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کو فراہمی کی ہدایت کر دی، عدالت نے کہا کہ بنی گالہ سب جیل کا دورہ کرنے والی افسر سہولیات سے مطمئن ہوئی ہیں،بشری بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی نہ کرنے اور ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل اور چیف کمشنر کی رپورٹ پر عدالت برہم ہو گئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب سیاست ہے ،رحمان صاحب یہ عدالت میں سیاست ہو رہی ہے ، 31 جنوری سزا کے بعد 141 خواتین داخل ہوئیں، آپ کہتے تھے جیل اوور کرواڈڈ ہے آپ کا مطلب ہے کہ بس سیاست ہو ، کمیونٹی سمجھتی ہے کہ بنی گالہ قید کرکے خیرات دے رہے ہیں ،ایک طرف کہا جا رہے ہیں کہ جگہ کم ہے قیدی زیادہ ہیں دوسری جانب 141 خواتین داخل ہو گئی ہیں،جب نئی خواتین جیل داخل ہوگئیں تو پھر منتقلی نہ کرنے کا جواز تو ختم ہوگیا ،آپ لوگ عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے ،آپ بلائیں ناں اپنے چیف کمشنر اور ایڈوکیٹ جنرل کو ، جآپ لوگ تُلے ہوئے ہیں کہ رولا آف لاء کا انڈیکس صفر پر آجائے،آپ یہاں کیوں کھڑے ہیں پنجاب والوں کو بلاتے ہیں ، آپ ذرا اپنے سپرنٹینڈنٹ کو توہین عدالت کی کارروائی سے بچانے کی کوشش تو کریں ، آپکا یہ موقف بینچ نمبر 7 نے مسترد کردیا تھا ، وہاں پنجاب کا سینئر لاء افسر پیش ہوا تاریخ پر ملزمان کا ملنا ، ملنا نہیں ہوتا ، وہ تو سماعت ہو رہی ہوتی ہے،ملاقات کا مطلب علیحدگی میں پراپر ملاقات ہوتا ہے، آپ نے کیس کی سماعت کے دوران ملاقات کا کہہ کر جان چھڑا لی ،

    عدالت نے عید کے موقع پر اور ہفتے میں ایک دن عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروانے کا حکم دے دیا.عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی،

    بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

    بشریٰ بی بی کیلئے اصل سکیورٹی تھریٹ بنی گالہ میں ہے،وکیل سلمان صفدر

    عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس

    100ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست ،نیب نے وقت مانگ لیا

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    القادر ٹرسٹ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی

    عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروا دی

    قومی اسمبلی ،سپیکر کیسے غیر قانونی کام کرتے رہے،من پسند افراد کی بھرتیاں، لوٹ مار،سب سامنے آ گیا

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

    بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

    راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی، بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز اور ملک وقوم کی خاطر جیل میں ہیں-

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پراڈیالہ جیل پیشی کےلیےآئی تو بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا، میں شہد استعمال کرتی ہوں واپس جا کے شہد کھایا تو طبیعت بگڑ گئی، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی، بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز اور ملک وقوم کی خاطر جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں، تاہم بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔

    امریکہ میں بحری جہاز ٹکرانے سے معروف پل تباہ، 7 مزدور اور گاڑیاں …

    گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کو بات کرنے سے روکتے رہے، بشریٰ بی بی نے کہا کہ بے ضمیر لوگوں سےنہیں باضمیر لوگوں سےمخاطب ہوں، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو وہ بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے، بانی پی ٹی آئی نے اقتدار میں اور اقتدار کے بعد کبھی کسی کو نہ نقصان پہنچایا اور نہ کسی کو مارنےکا کہا، بانی پی ٹی آئی کے خمیر میں بدلہ لینا نہیں ہے، یہ کچھ بھی کرلیں یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں رہیں گے، حالات بہتری کی جانب نہیں جا رہے، اگر حالات ٹھیک ہوتے تو رانا ثنا اللہ کی جانب سے ایسا بیان نہ دیا جاتا، چیزوں کو بہتری کی طرف جانا چاہیے تھا مگر جانہیں رہے۔

    حکومت کا کام کاروبارکرنا نہیں بلکہ نجی شعبے کو سازگار ماحول کی فراہمی ہے، وزیراعظم

    موسم گرما میں پانی کے بحران کا خدشہ،ارسا اٰیڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب

  • بشریٰ بی بی کیلئے اصل سکیورٹی تھریٹ بنی گالہ میں ہے،وکیل سلمان صفدر

    بشریٰ بی بی کیلئے اصل سکیورٹی تھریٹ بنی گالہ میں ہے،وکیل سلمان صفدر

    اسلام آباد: بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کیلئے اصل سکیورٹی تھریٹ اڈیالہ جیل نہیں بلکہ بنی گالہ میں ہے-

    بای ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان سفدر نے کہاکہ جسٹس گل حسن کے پاس بشریٰ بی بی کی ایک درخواست زیرسماعت ہے،درخواست بغیررضا مندی کے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ منتقلی سے متعلق ہے،وجوہات یہ بتائی گئیں کہ جیل میں قیدی گنجائش سےزیادہ ہیں-

    وکیل سلمان صفدر کے مطابق جواز بنایا گیا کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث منتقل کیاگیا،بشریٰ بی بی کیلئے اصل سکیورٹی تھریٹ بنی گالہ میں ہے ناں کہ اڈیالہ جیل میں، پیر کو عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور کمشنر کو طلب کرلیا ہے۔

    مریم نواز کا پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کمپلکس کی تکمیل میں تاخیر …

    ملک میں آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، نواز شریف

    جے یو آئی رہنما طلحہٰ محمود پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

  • عمران خان اور  اہلیہ بشریٰ بی بی کے  پروڈکشن آرڈر جاری

    عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری

    اسلام آباد: عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدالت میں پیشی کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نےضمانت کی درخواستوں میں سابق وزیراعظم و بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے عدالت میں پیشی کے لیے پروڈکشن آرڈر کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

    صحافیوں کو جاری نوٹسز سے متعلق کیس،اگرگزشتہ درخواست پر فیصلہ ہو جاتا تو آج یہ …

    واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوانے کا حکم دیا تھا، تاہم جیل حکام کی جانب سے آج بھی بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک حاضری نہیں لگوائی گئی گزشتہ سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر عدالت کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

    پشاور ہائیکورٹ میں اپوزیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف کیلئے رٹ دائر کردی

  • عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس

    عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت کا معاملہ،بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا

    ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا نے توہین عدالت شو کاز نوٹس جاری کیا، نوٹس میں کہا گیا کہ جیل حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ویڈیو لنک سسٹم خراب ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی حاضری نہیں لگوائی جا سکتی،آپ کو حکم دیا گیا تھا کہ حاضری لگوانے کیلئے ویڈیو لنک کے کار آمد ہونے کو یقینی بنائیں، جو آپ نے نہیں کیا، آپ کا یہ رویہ عدالتی حکم عدولی کے زمرے میں آتا ہے،سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تحریری طور پر نوٹس کا جواب جمع کروائیں،سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل اپنے جواب کے ساتھ ویڈیو لنک کے ٹیکنیکل اسٹاف کی رپورٹ بھی جمع کروائیں،آئندہ سماعت پر ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں، کیس کی آئندہ سماعت 25 مارچ 202 کو ہوگی،

    100ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست ،نیب نے وقت مانگ لیا

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    القادر ٹرسٹ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی

    عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروا دی

    قومی اسمبلی ،سپیکر کیسے غیر قانونی کام کرتے رہے،من پسند افراد کی بھرتیاں، لوٹ مار،سب سامنے آ گیا

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

  • اٹک جیل میں برے حالات تھے،  زمین پر سلایا گیا،‏عمران خان

    اٹک جیل میں برے حالات تھے، زمین پر سلایا گیا،‏عمران خان

    تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والے ان افراد کو جن پر تشدد ہوا واپس لے لیں گے،‏

    اڈیالہ جیل میں غیر رسمی بات چیت کے دوران عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمیں چاہیے تھا ہم تینوں جماعتوں سنی اتحاد کونسل،مجلس وحدت المسلمین اور جے یو آئی شیرانی گروپ سے اتحاد کرتے،‏آئی ایم ایف سے قرض لینے سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے،سیاسی استحکام تب ہی ہو گا تب عوام کو اس کا چوری ہونے والا مینڈیٹ واپس کیا جائے گا،‏اٹک جیل میں برے حالات تھے، بہت سختی کی گئی، زمین پر سلایا گیا،‏صاف شفاف انتخابات کروائیں جو بھی آئے مجھے منظور ہو گا، ایک قوم بن پر اصلاحات کی ضرورت ہے، جرمنی اور جاپان بھی ایک قوم بنی تھی، ‏علی امین اور شہباز ملاقات سے کوئی برف نہیں پگھلی ۔برف اس وقت پگھلے گی جب ھمارے مینڈیٹ پر پڑنے والے ڈاکے کو ریورس کیا جاے گا ۔‏پاکستان میں ہونے والے انتخابات کا فوری طور پر آڈٹ کروایا جائےہماری اکانومی ڈوب رہی ہے، ملک میں سخت ریفارمز کی ضرورت ہے، ‏یوسف رضا گیلانی کا بیٹا سینٹ الیکشن میں پیسے دیتے ہوئے پکڑا گیا آج تک کیس نہیں چل سکا، ‏آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہوتی تو دھاندلی کا معاملہ ایک گھنٹے میں حل ہو جاتا،

    آئی ایم ایف کے دفتر کے سامنے احتجاج درست ، گنڈاپور کو شہباز شریف کے ساتھ تصاویر نہیں بنوانی چاہئے تھی،عمران خان
    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خدشہ ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ کا فنڈ جاری نہیں کرے گی،آئی ایم ایف کے دفتر کے سامنے جو احتجاج ہوا وہ درست تھا ، اسٹیٹ مخالف نعرے بازی کا علم نہیں ، علی امین گنڈاپور کو شہباز شریف کے ساتھ تصاویر نہیں بنوانی چاہئے تھی،3 کروڑ ووٹ ہماری جماعت کو ملے اور 3 کروڑ 17 جماعتوں کو مل کر،پاکستان میں ہونے والے انتخابات کا فوری طور پر آڈٹ کروایا جائے،

    عمران خان سے جب شیخ رشید کے بارے میں سوال کیا گیا تو عمران خان نے جواب دیا کہ "‏شیخ رشید کا شغل، ہنسی مذاق مس کریں گے،

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،اڈیالہ جیل میں سماعت 20 مارچ تک ملتوی
    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی ،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو عدالت پیش کیا گیا ،ایک گواہ کا بیان قلمبند اور ایک گواہ پر جرح مکمل ہو گئی،عدالت نے سماعت بدھ 20 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی،پراسیکیوشن کی جانب سے دو گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا،وکلاء صفائی نے ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی جبکہ عدالت نے ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا،گواہان میں چیف فنانشل آفسیر القادر یونیورسٹی شامل تھے،نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر چودھری نذر، عرفان بھولا و دیگر پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء چودھری ظہیر عباس، عثمان گل و دیگر پیش ہوئے،دوران سماعت بشری بی بی کی بیٹی اورداماد بھی کمرہ عدالت موجود تھے،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرلیا

    بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے چیف فنانشل آفیسر زاہد حنیف پر جرح مکمل کرلی ،190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند بھی کیا گیا ، سی ایف او القادر یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشری بی بی القادر ٹرسٹ کی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل نہیں ۔القادر ٹرسٹ کے ملازمین کی ہائیرنگ اور فائرنگ میں عمران خان اور بشری بی بی کا کوئی عمل دخل نہیں ۔ یہ درست ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی نے ٹرسٹ کی منیجمنٹ کمیٹی کے فیصلوں سے کوئی اختلاف نہیں کیا ۔یہ درست ہے کہ ٹرسٹ کے اکائونٹ سے کوئی رقم عمران خان اور بشری بی بی کے اکائونٹ میں ٹرانسفر نہیں ہوئی۔یہ درست ہے کہ ٹرسٹ کی زمین القادر یونیورسٹی کے قیام کے مقصد کیلئے تھی ۔ ریکارڈ کے مطابق ٹرسٹ کے تمام اثاثے ٹرسٹ کے مفاد کیلئے ہیں ۔یہ درست ہے کہ ٹرسٹ کے اثاثوں سے ٹرسٹی کوئی فائدہ نہیں لے سکتے ۔ درست ہے کہ ٹرسٹی کا رشتہ دار یا ملازم بھی ٹرسٹ کے اثاثوں سے کوئی فائدہ نہیں لے سکتا ۔درست ہے ٹرسٹی ٹرسٹ کی زمین کو مستقبل میں ذاتی استعمال میں نہیں جاسکتے ۔یہ درست ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی ٹرسٹ کی زمین اور اثاثوں کے بینفشری نہیں ہیں ۔ یہ درست کہ ٹرسٹ کے اثاثوں کے بینفشری ٹرسٹ میں پڑھنے والے طلبہ اور فیکلٹی ممبرز ہیں ۔ درست ہے کہ ٹرسٹ کے ٹرسٹی کسی بھی صورت ٹرسٹ کے اثاثوں کے بینفشری نہیں ہیں ۔ 190 ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی گئی

    سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

     بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

    مراد سعید بھی سینیٹ کے امیدوار،اظہر مشوانی کورنگ،زلفی بخاری،حامد خان، یاسمین راشد ،صنم جاوید بھی امیدوار
    دوسری جانب بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ، خیبرپختونخوا سے جنرل نشستوں کیلئے مراد سعید ، فیصل جاوید،مرزا محمد آفریدی اور عرفان سلیم،خرم ذیشان اور اظہر مشوانی امیدوار ہوں گے ،اعظم سواتی اور ارشاد حسین ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار ہوں گے .خواتین کی نشستوں پر عائشہ بانو اور روبینہ ناز امیدوار ہوں گی،پنجاب سے حامد خان اور زلفی بخاری جنرل نشست پر امیدوار ہوں گے ،پنجاب میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر یاسمین راشد امیدوار ہوں گی ،پنجاب سے خواتین کی نشست پر صنم جاوید امیدوار ہوں گی