Baaghi TV

Tag: بلاول بھٹو

  • 7سالہ بچی پرظالم باپ کا وحشیانہ تشدد:وائرل ویڈیوکمزوردل والے نہ دیکھیں‌

    7سالہ بچی پرظالم باپ کا وحشیانہ تشدد:وائرل ویڈیوکمزوردل والے نہ دیکھیں‌

    کراچی:7سالہ بچی پرظالم باپ کا وحشیانہ تشدد:وائرل ویڈیوکمزوردل والے نہ دیکھیں‌ ,اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے ایک علاقے میں گلی کے اندر بے رحم باپ کے ہاتھوں معصوم بیٹی کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، مذکورہ شخص گرفتار ہو گیا تاہم معافی نامے پر چھوڑ دیا گیا۔

     

     کراچی کے علاقے گلشن اقبال، راجپوت کالونی سے ذرائع کے مطابق  7 سالہ بچی پر اس کے والد ساجد حسین نے بہیمانہ تشدد کیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے والد کو حراست میں لیا، بعد میں تحریری معافی نامہ جمع کروانے کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں بیٹی کی پٹائی کے دل دوز مناظر بہت حساس ہیں، اس لیے کم زور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں، بے رحم باپ نے ایک موقع پر سخت طیش کے عالم میں ننھی بچی کو ہاتھوں میں بلند کر کے زمین پر پٹخ دیا۔

    مبینہ ٹاؤن پولیس کے مطابق گلشن اقبال راجپوت کالونی میں ظالم باپ نے معصوم بچی پر سرعام تشدد کیا تھا، بے رحم باپ کی کم سِن بیٹی سے مار پیٹ کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ظاہم باپ نے کم سِن بیٹی کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، جس سے بچی زخمی ہو گئی۔

    مشتعل شخص کو اہل علاقہ کی مداخلت پر بھی رحم نہ آیا، وہاں سے دور لے جا کر گلی میں بھی بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا، مار پیٹ کے دوران بچی چیخیں مار مار کر روتی رہی، زخمی بچی باپ سے معافی بھی مانگتی رہی لیکن ظام کو پھول جیسی بچی پر رحم نہ آیا۔

    ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے بچی کے والد ساجد حسین کو حراست میں لیا، تاہم اس کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تنبیہ کر کے چھوڑ دیا۔

    پولیس کے مطابق بچی کے والد نے تحریری معافی نامہ تھانے میں جمع کرایا ہے، والد ساجد حسین گردوں کے عارضے میں مبتلا ہے، اور معاشی مسائل کی وجہ سے ذہنی تناوٴ کا شکار رہتا ہے۔

    پولیس کے مطابق بچی کی والدہ گھروں میں کام کرتی ہے اور والد بھی محنت کش ہے، 4 بچے گھر پر اکیلے رہتے ہیں، ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

    والد نے پولیس کو بیان دیا کہ سات سالہ بیٹی اچانک گم ہو گئی تھی، جس پر مجھے سخت پریشانی میں غصہ آ گیا، لیکن آئندہ کبھی بچوں پر ہاتھ نہیں اٹھاؤں گا، مجھے اپنے عمل پر سخت پشیمانی ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دوبارہ بچوں سے ناروا سلوک نہ کیا جائے۔

  • سندھ کے اسپتالوں کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں،بلاول بھٹو

    سندھ کے اسپتالوں کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں،بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کے اسپتالوں کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں، ہم نہیں پوچھتے کہ آپ کے پاس کتنا پیسہ ہے؟ کونسی زبان بولتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جناح پوسٹ گریجویٹ میڈ یکل کالج میں 500 بستروں اور 18 جدید ترین آپریشن تھیٹروں پر مشتمل سرجیکل کمپلکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا تصور دیا۔

    مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کے انتہائی قریبی دوست سے ملاقات

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاستدان آکر بڑے بڑے دعوے تو کرتے ہیں، دی اکانومسٹ کے مطابق ایشیا میں پبلک پرائیویٹ کا بہترین ماڈل کراچی میں ہے، کراچی اور پاکستان کے لئے صحت کی اچھی سہولتیں فراہم کرتے ہیں بین الاقوامی اداروں کی طرح ادارے چلا رہے ہیں، صحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بہترین مثال ہے، شہید محترمہ کی خواہش کے مطابق کام کررہے ہیں،جب جے پی ایم سی آتے ہیں تو کوئی نیا کام شروع ہوتا ہے، کراچی کے ہیلتھ کئیر انفراسٹرکچر کےلئے ادارے کا کام اہم ہے مفت علاج اور کھانے تک کا خیال رکھ رہے ہیں۔

    مادر پدر آزادی خطرناک، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی،وزیراعظم

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہاں پر ہر پاکستانی کو سہولت مل رہی ہے، ہم یہ نہیں پوچھتے کہ آپ کہاں سے آئے ہو اور کون ہو؟ جو کام پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کررہا ہے وہ کوئی نہیں کررہا، ایس آئی یو ٹی میں بہترین کام ہورہا ہے، یہ کام آپ کے سامنے ہے-

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ثابت کیا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نے ڈیلیور کیا، دی اکانومسٹ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں صوبہ سندھ کو مثالی قرار دیا آخری بار جب جناح اسپتال آیا تھا تو ایک سائبر نائف تھا، اب دو سائبر نائف ہیں، سندھ حکومت نے ایس آئی یوٹی کے ساتھ شراکت داری کی، سائبر نائف کینسر کا تیز ترین علاج ہے دنیا کا واحد ادارہ ہے جہاں مفت علاج ہورہا ہے، گورننس کے ہر جگہ ایشو ہوتے ہیں، جدوجہد کرنا پڑتی ہے، سندھ میں صحت کے نظام میں انقلاب شروع ہوا ہے۔

    جن لوگوں کو آج چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آ گیا ہے وہ گھبرائے ہوئے ہیں،وزیراعظم

    انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، شہریوں کے دروازے تک مفت علاج فراہم کرنا چاہتے ہیں، ادیب صاحب اور ایس آئی یو ٹی کا کام آپ کے سامنے ہے، کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر علاقوں میں سینٹرز بننے جارہے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی سندھ کی مثال اور پہچان ہے، تمام اضلاع میں اب دل کے امراض کا مفت علاج فراہم کررہے ہیں، بچوں کا مفت اور معیاری علاج فراہم کررہے ہیں لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں، کہتے ہیں پیپلز پارٹی کراچی میں سرمایہ نہیں لگاتی، سارے سوالات کا جواب یہ جناح اسپتال ہے-

    نیب کا رویہ غیرذمہ دارانہ،سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، سپریم کورٹ

  • یونیورسٹی میں لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کر دیئے جانے کا انکشاف

    یونیورسٹی میں لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کر دیئے جانے کا انکشاف

    یونیورسٹی میں لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کر دیئے جانے کا انکشاف
    نوابشاہ: لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کر دیا جاتا ہے:نوابشاہ یونیورسٹی نرسنگ ہاؤس آفیسرکا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق بھٹو کی بستی نوابشاہ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں نرسنگ ہاؤس آفیسر پروین رند نے ڈائریکٹر اور وارڈن پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    یہ یاد رہے کہ نوابشاہ میڈیکل یونیورسٹی کی میڈیکل ہاؤس آفیسر پروین رند نےگزشتہ روز ڈائریکٹر اور وارڈن کے خلاف تشدد و ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا تھا۔یہ بھی یاد رہے کہ یہ پہلا الزام نہیں بلکہ اس سے قبل کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں جن کو زبردستی دبا دیا گیا اور کسی مظلوم کی آوازکو خلق خدا تک نہ پہنچنے دیا گیا

    بھٹو کی بستی کی نوابشاہ یونیورسٹی کی ایم ایل او ڈاکٹر نازیہ مگسی کا کہنا ہے کہ نرسنگ ہاؤس آفیسر پروین رند کے گلے اور ہاتھوں پر چوٹ کے نشان ہیں، پروین رند کے گال پر بھی سوجن ہے۔

    نوابشاہ میڈیکل یونیورسٹی کی میڈیکل ہاؤس آفیسر پروین رند کا کہناہے کہ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ہراسمنٹ کی شکار لڑکیوں کو قتل کیا جاتا ہے، لاش پنکھے میں لٹکا دی جاتی اور خودکشی کا رنگ دیا جاتا ہے۔نوابشاہ میڈیکل یونیورسٹی کی میڈیکل ہاؤس آفیسر پروین رند کہتی ہیں کہ ہے کوئی جوظلم کی اس بستی میں مظلوموں کی داد رسی کرسکے

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    نوابشاہ میڈیکل یونیورسٹی کی میڈیکل ہاؤس آفیسر پروین رند نے مطالبہ کیا کہ وائس چانسلر، ڈائریکٹر یونیورسٹی اور وارڈن کو گرفتار کیا جائے، کل وارڈن فرحین اور عاتقہ نے مجھے مارا، میں لطیف ہال بھاگی، مجھے مار کھاتے اسٹوڈنٹس نے بھی دیکھا ہے۔نوابشاہ میڈیکل یونیورسٹی کی میڈیکل ہاؤس آفیسر پروین رند کہتی ہیں کہ یہ معاملہ فقط میرا نہیں قوم کی بیٹیوں کا ہے اور اگرآج ان ظالم عیاشوں کا راستہ نہ روکا گیا تو حوا کی بیٹیاں ایسے ہی لٹتی رہیں گی قتل ہوتی رہیں گی

    دوسری جانب وائس چانسلر پیپلز میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی جائےگی۔

    یہ بھی یاد رہنا چاہیے کہ بلاول بھٹو جو کہ اس وقت ابو کو بچانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں لیکن ان کو بھٹو کی بستی میں اگرحوا کی بیٹی کی عزت لُٹتی ہے اور پھر قتل کردیا جاتا ہے اس کی کوئی پرواہ نہیں وہ اپنے دوسروں کا گھرگرانے میں مگن اور اپنے گرتے گھر کو بچانے کی پرواہ تک نہیں‌

  • بلاول بھٹو نےحکومت کے خلاف اعلان جنگ کردیا

    بلاول بھٹو نےحکومت کے خلاف اعلان جنگ کردیا

    ملتان :بلاول بھٹو نےحکومت کے خلاف اعلان جنگ کردیا ،اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف اب پی پی اعلان جنگ کرتی ہے اور اس حکومت کو ختم کرنےکےلیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف ہم نے اب اعلان جنگ کردیا ہے۔

     

    ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام ہمارا دین اور جمہوریت ہماری سیاست ہے، امید ہے کہ ہمارا نظیریہ ملتان کے ہر گھر تک پہنچے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ ہمارا عوامی مارچ 27 فروری کو کراچی سے نکلے گا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس کٹھ پتلی حکومت کے خلاف ہم نے اب اعلان جنگ کردیا ہے، پہلے دن سے اس نالائق کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کررہے ہیں، پہلے دن سے سلیکٹڈ سے پکار کر انکو ایکسپوز کردیا تھا، سینیٹ کے الیکشن میں ہم نے خالی میدان نہیں چھوڑا۔

    انہوں نے کہا کہ جب یہ لوگ آئی ایم ایف کا بل پاس کرا رہے تھے ہم نے ان کو وارننگ دی تھی، یہ معاہدہ عوام دشمن معاہدہ ہے، حکومت کو ہر الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • مولانا فضل الرحمن کی اعلیٰ ظرفی ! اپنے تمام مخالفین کو”گلی محلے کے لفنگے” کہہ دیا

    مولانا فضل الرحمن کی اعلیٰ ظرفی ! اپنے تمام مخالفین کو”گلی محلے کے لفنگے” کہہ دیا

    ڈیرہ اسماعیل خان:مولانا فضل الرحمن کی اعلیٰ ظرفی ! اپنے مخالفین کو”گلی محلے کے لفنگے” کہہ دیا ،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے تمام سیاسی مخالفین کو”گلی محلے کے لفنگے”کہہ کراعلیٰ ظرفی کا تیر چلا دیا

    مولانا فضل الرحمٰن نے کہاکہ پی ڈی ایم کا مقابلہ نااہل حکمرانوں سے ہے، اب یہ ملک میں نہیں ٹھہر سکتے، ہم ان کو بھگائیں گے اور عوام کی نمائندہ حکومت بھی لائیں گے۔ جس گھرانے میں پیدا ہوا گلی محلوں کے لفنگوں کو میں جواب دے نہیں سکتا، صوبہ کے بلدیاتی انتخابات کو دومراحل میں کراکے اپنے حق میں نتائج حاصل کرنے کی سازش کی گئی۔

    پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نااہلوں کا مقابلہ کر رہے ہیں،عمران خان واقعی باہر کا ایجنڈالیکر آیا، اسکے حق میں پروپیگنڈا کرنے والے آج شرمندہ ہیں ، اب یہ ملک میں نہیں ٹھہر سکتے انکو ہم بھگائیں گے، جعلی وزیر اعظم کے چین میں ہوتے ہوئے بھی چین کی قیادت نے وڈیو لنک سے بات کی اور براہ راست ملاقات نہیں کی۔

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے بلاول، زرداری سے ملاقات پر مجھے اعتماد میں لیا، پی ڈی ایم کبھی بھی صدارتی نظام کی حمایت نہیں کرے گی۔

    قبل ازیں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میانوالی کے علاقے کندیاں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، وہ اس حیثیت سے دیگر جماعتوں سے مل سکتے ہیں، کے پی الیکش میں کامیابی حاصل کر کے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا جمعیت پی ٹی آئی کی ناجائز حکومت کو تسلیم نہیں کرتی، ہم جلد عوام کو اس ناجائر حکومت سے چھٹکارا دلوائیں گے، پارلیمنٹ عوام کا عہدہ ہے، ان کے بغیر آمریت ہی ہے۔

  • یوم یکجہتی کشمیر پر کرمنلز نے آپس میں یکجہتی دکھائی:بلاول کو پھرایک پیشکش کرتا ہوں :فواد چوہدری

    یوم یکجہتی کشمیر پر کرمنلز نے آپس میں یکجہتی دکھائی:بلاول کو پھرایک پیشکش کرتا ہوں :فواد چوہدری

    اسلام آباد: یوم یکجہتی کشمیر پر کرمنلز نے آپس میں یکجہتی دکھائی:بلاول کو پھرایک پیشکش کرتا ہوں،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کو اونٹ اور گھوڑے فراہم کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب! لانگ میں جتنے الفاظ ہیں، آپ کے پاس اتنے لوگ بھی نہیں، یوم یکجہتی کشمیر پر کرمنلز نے آپس میں یکجہتی دکھائی، جیالوں اور متوالوں کی ملاقات چوریوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش تھی۔

    بلاول بھٹو زرداری کے نصیر آباد میں جلسے سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اب ہم ونٹر سپورٹس کے حوالے سے ایک فریم ورک لے کر آرہے ہیں، کل ہم پانچ کی اک سیریز چلی ہے، جس طرح چیخیں اٹھی ہیں اس سے دورہ چین کی کامیابی کا پتاچلتا ہے، یہ اپنی چوریوں پر پردہ ڈالنے کی ملاقات ہے اور یہ اب علاقائی جماعتیں بن چکی ہیں۔

    فواد چودھری نے مزید کہا اس دفعہ ہم کوشش کریں گے کہ آپ کو لوگ بھی دیں، یوں لگتا ہے کہ جب سے اکاؤنٹس کے معاملے سامنے آئے ہیں، محبتیں بڑھ رہی ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف نے زرداری کا طریقہ کار استعمال کیا۔

    انہوں نے بلاول کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب کل قوم دیکھ رہی تھی کہ ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے والے اور گریبان نوچ کرنے والے قانون اور انصاف کے سامنے ملت واحدہ بن گئے

    انہوں نے کہا چین کے صدر اور وزیر اعظم نے پاکستان کی معاشی صورتحال کی تعریف کی ہے، الحمد اللہ وزیر اعظم کا دورہ چین کامیاب رہا ہے، اس کے نتائج ظاہر ہوں گے کہ کوئی بھی سازش عمران خان کے خلاف کامیاب نہیں ہوگی۔

    وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا دورہ چین میں 21 شعبوں پر بات ہوئی ہے، ایک ملین چاول اورسیمنٹ برآمدات بڑھانے پر بات چیت کی گئی ہے، اس اقدام سے پاکستان کی چین کو برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا فروغ ملے گا اور کورونا کے خاتمے کے بعد صدر شی جن پنگ بھی پاکستان آئیں گے۔

  • عمران خان چین میں سفارتکاری میں مصروف:پیچھے سے شہبازشریف کی دعوت پر بلاول بھٹونے ہاں کردی

    عمران خان چین میں سفارتکاری میں مصروف:پیچھے سے شہبازشریف کی دعوت پر بلاول بھٹونے ہاں کردی

    لاہور:عمران خان چین میں سفارتکاری میں مصروف:شہبازشریف کی دعوت پر بلاول بھٹونے ہاں کردی،اطلاعات کے مطابق ایک طرف وزیراعظم پاکستان عمران خان چین میں موجود ہیں اور وہاں وہ عالمی رہنماوں سمیت چینی کی قیادت سے اہم معاملات کے سلسلے میں موجود ہیں پیچھے سے بلاول بھٹو نے شہبازشریف کی طرف سے ظہرانے کی دعوت قبول کرکے حکومت کے خلاف مشترکہ گٹھ جوڑ کی طرف قدم بڑھا دیا ہے

    اطلاعات ہیں‌ کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں کل ظہرانہ دیا جائے گا۔

    شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    شہباز شریف نے بلاول کو کل ظہرانے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ بلاول کل لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہرانے میں آصف زرداری، مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت دونوں پارٹیوں کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پرشہبازشریف پیپلز پارٹی کی قیادت سےملاقات کریں گے۔

  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت:بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت:بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

    لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک افسر سمیت متعدد جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔

    انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہا دہشگردی کسی بھی شکل میں ہو، تہذیب اور انسانیت کی قاتل ہے، ریاستی عملداری کو چیلنج کرنے والے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہماری قومی خودمختاری کی حفاظت کے عزم کی دلیل ہے، پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہے اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ اور سازش ہے ، ان کے تانے بانے افغانستان اور بھارت سے مل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بھارت اور افغانستان سے رابطےمیں تھے،اس لیے سروس بند کی ، کالعدم ٹی ٹی پی بھارت کی مدد سے حملوں میں اضافہ کررہی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ چیف سیکریٹری اور حکام کو ممکنہ حملوں سے آگاہ کیا ہے ، سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو ختم کرکے دم لیں گی۔

    یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں

  • پارٹی قیادت کو بھیجا گیا استعفیٰ اب واپس نہیں لوں گا،یوسف رضا گیلانی

    پارٹی قیادت کو بھیجا گیا استعفیٰ اب واپس نہیں لوں گا،یوسف رضا گیلانی

    اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیج دیا ہے اور میں استعفیٰ واپس نہیں لوں گا، میں نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے "ہم نیوز” کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرا تعلق میری پارٹی کے ساتھ ہے اور مجھے یہ عہدہ پارٹی نے دیا تھا سینیٹ میں بل کی منظوری کی ذمہ داری چیئرمین پر عائد ہوتی ہےچیئرمین سینیٹ نے خود بل کے حق میں ووٹ دیا حالانکہ چیئرمین سینیٹ ہاوس کا کسٹوڈین ہوتا ہے حکومت کا نہیں۔

    وزیر اعلیٰ کی کے یو جی گروپ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

    سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے استفسار کیا کہ بل کو انہیں خفیہ رکھنے کی ضرورت کیا تھی؟ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہاوس میں بھی کہا تھا کہ اس کا کریڈٹ چیئرمین کو ملنا چاہیے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے پوری زندگی پارٹی کے لیے قربانی دی ہے، میں نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے پیپلزپارٹی نے کوئی ڈیل نہیں کی، اگر ڈیل کی ہوتی تو میں چیئرمین سینیٹ ہوتا وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 16 ممبرز ہمارے ایسے ہیں جنہوں دھوکہ دیا –

    بہت مبارک ہو،انجام کا آغاز ہو چکا،مریم نواز

    سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے لیے انہیں سپورٹ ملی تھی، ہر ایم این اے کو فنڈز دیئے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے دیا جانے والا استعفیٰ مسترد کردیا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کی جمہوریت کے لیے خدمات روشن مثال ہیں انہوں نے ایوان میں یوسف رضا گیلانی کے بیان کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے حکومت سے ملی بھگت کر کے بل منظور کرایا۔

    بریکنگ،ایوان سے ایک اور بڑا استعفیٰ آ گیا

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے نمائندگان خود کا احتساب کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی اور قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں۔

    واضح رہے کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے بطور اپویشن لیڈر اپنا استعفیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو جمع کرا دیا ہے انہوں ںے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتا اس لیے اپنا استعفی پارٹی قیادت کو جمع کرا دیا ہے میں اپنے مخالفین کے سخت الفاظ سے نہیں بلکہ اپنے ہمدردوں کی خاموشی سے پریشان ہوں۔

    شہبازشریف بھی باہرجانے کی اجازت کی شرط پر استعفے کی پیشکش کرچکے ہیں،شہباز گل کا دعویٰ

    سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہونے کے باوجود ایوان بالا میں اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا حکومتی بل پاس ہونے پر سید یوسف رضا گیلانی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے سابق وزیراعظم جمعہ کے دن اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے اور حکومتی بل ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور ہو گیا تھا۔

    وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

    سینیٹ میں جب حکومتی بل پیش کیا گیا تھا تو چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپنا ووٹ حکومتی بل کے حق میں استعمال کیا تھا کیونکہ گنتی میں دونوں جانب کے ووٹ برابر ہو گئے تھے۔سید یوسف رضا گیلانی نے اجلاس سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ اسٹیٹ بینک کا بل پیش کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی طرف سے اپنی پارٹی کے سینیٹرز کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ سینیٹ کا اجلاس 28 جنوری کو ہو رہا ہے آپ شریک ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ اس میں کہیں نہیں لکھا تھا کہ اس میں اسٹیٹ بینک کا بل پیش ہوگا اگر ساکھ والے وزرا ان پر تنقید کریں تو انہیں قبول ہے لیکن اگر ایسے لوگ جن کی ساکھ نہیں ہے اور جو پارٹی وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں وہ کہیں کہ میں نے حکومت کی مدد کی ہے تو بات نہیں بنتی۔

    اے این ایف کی کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے روٹی کے بیلنوں میں چھپائی منشیات برآمد

    انہوں ںے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ چئیرمین صاحب! آپ کے ووٹ سے حکومت جیتی ہے کریڈٹ آپ کو ملنا چاہیےاور دھاندلی نہیں ہونی چاہیے میں جب وزیراعظم تھا تو آئین کے تحفظ کے لیے صدر کے خلاف خط نہیں لکھا کیونکہ وہ پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے قانون کے مطابق عمل کیا اور وزارت عظمیٰ چھوڑ دی تھی۔

  • یہ پہلی حکومت جس نے آئی ایم ایف کیساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا : بلاول بھٹو کا سرگودہا میں خطاب

    یہ پہلی حکومت جس نے آئی ایم ایف کیساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا : بلاول بھٹو کا سرگودہا میں خطاب

    سرگودھا:یہ پہلی حکومت جس نے آئی ایم ایف کیساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا : بلاول بھٹو کا سرگودہا میں خطاب ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ حکمرانوں کا معاہدہ عوام اورغریب دشمن ڈیل ہے، جب سےحکومت آئی تبدیلی کے نام پر تباہی چل رہی ہے، 27 فروری کو سلیکٹڈ حکومت کیخلاف اسلام آباد کی جانب نکلیں گے۔

    سرگودھا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلیکٹڈ نے عوام سے ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کاوعدہ کیا مگر ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے لوگوں سے روزگار چھین لیا۔ جب بی بی شہید کا دور تھا کسانوں کی خدمت کی جاتی تھی، جب سے یہ ناکام حکومت آئی زراعت کو تباہ کر دیا۔ پیپلزپارٹی کسانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی اور ملک بھرمیں ٹریکٹر اور کسان مارچ کیے۔

    انہوں نے کہا کہ ظالم حکومت کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا، عوام کے جمہوری، انسانی اور معاشی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں۔27 فروری کو سلیکٹڈ کیخلاف اسلام آباد کی جانب نکلیں گے اور اسلام آباد پہنچ کر اپنے مطالبات حکومت کے سامنےرکھیں گے۔

    ادھر دوسری طرف اسد عمر اس وقت کراچی میں ہیں اور انہوں نے بلاول بھٹو کویہ پیغام بھیجا ہےکہ ے کہا ہے کہ سندھ میں مافیاز کی حکومت ہے، نوکریوں اور تبادلوں کا نظام پرچیوں سے چلتا ہے، زرداری خاندان گاڈ فادرکی طرح حکومت میں بیٹھا ہے، 2023 کے بعد یہ ڈاکو راج نہیں چلنےدیں گے۔

    کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ تمام وفاقی اکائیوں میں صحت کارڈ کا اجرا شروع ہو چکا ہے، سندھ حکومت صحت کے حوالے سے کام کرنے کیلئے تیار نہیں، 13 سال سے سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ سندھ حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کو پانی کے لئے ترسایا، عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کےحالات کو بہترکرناچاہتے ہیں، تمام قیادت سندھ کو مسائل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے۔ تحریک انصاف سندھ کے ہر گھر پر دستک دے گی اور 2023 میں صوبے میں حکومت بنائے گی۔

    یاد رہے کہ کل بھی اسد عمر نے اہل سندھ کو یہ خوشخبری سنائی تھی کہ بہت جلد سندھیوں کی محرومیاں ختم ہونے والی ہیں اور لوگوں کو جاگیرداروں ، وڈیروں اور ظالم طاقتوروں سے نجات مل جائے گی ، اس کے بعد سندھ میں انصاف کی حکومت ہوگی اور ان شااللہ ظالمانہ ، جابرانہ اور شاطرانہ دور ختم ہوکررہے گا