Baaghi TV

Tag: بلاول زرداری

  • کل تک کا انتظار ، جو صورتحال سامنے آئے گی قوم کو آگاہ کریں گے، مولانا فضل الرحمان

    کل تک کا انتظار ، جو صورتحال سامنے آئے گی قوم کو آگاہ کریں گے، مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو بھی اعتماد میں لیا، ان سے مشاورت جاری رہی-

    باغی ٹی وی : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ پی پی اور جے یو آئی نے آئینی ترمیم پراتفاق رائے حاصل کیا تھا، لاہور میں ن لیگ کی قیادت کے ساتھ اس پر مزید مشاورت ہوئی اور ہم نے جن نکات پر اعتراض کیا حکومت اس سےدستبردار ہونے پر راضی ہوئی، ‏ہمارے اور پیپلز پارٹی کے درمیان بل کےحوالے کوئی بڑا تنازعہ باقی نہیں رہا

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو بھی اعتماد میں لیا، ان سے مشاورت جاری رہی، پی ٹی آئی کی قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی تائید سے منظوری کو مشروط کیا، مجھ تک بانی پی ٹی آئی کے مثبت رویے کا پیغام پہنچایا گیا، پی ٹی آئی کو اس بات کی ضرورت تھی کہ وہ اپنے سینئر پارلیمنٹیرین اور اعلیٰ ذمہ داران سے مشاورت کریں،

    انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے ابتدائی مسودے کو ہم نے مسترد کردیا تھا،جتنے حصوں پر ہم نے اعتراض کیا حکومت اُن تمام حصوں سے دستبردار ہونے پر آمادہ ہوئی تو اتفاق رائے ہوسکا۔ اس وقت ہمارے درمیان کوئی بڑا متنازع نقطہ موجود نہیں ، اکثر اختلافی معاملات حل ہوچکے ہیں۔

    سینیٹ اجلاس اتوار ساڑھے بارہ بجے، قومی اسمبلی اجلاس اتوار 11 بجے تک ملتوی

    انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے مسلسل ایک ماہ سے زائد پی ٹی آئی کو بھی اعتماد میں لیا اور مشاورت جاری رہی، حکومت کے ساتھ مذاکرات سے بھی انہیں آگاہ رکھا۔ آئینی ترمیمی بل کا مسودہ ہماری طرف سے مکمل ہوا، جس کے بعد آخری ڈرافٹ تیار کیا تو پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں موجود قیادت نے عمران خان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تاکہ اتفاق رائے پر اُن کی تائید حاصل ہوسکے، آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت سے اب زیادہ شکوے نہیں ہیں پارلیمنٹ کے اجلاسوں کا تعین ہوجائے گا تو پھر ہم اُس میں اتفاق رائے سے یہ بل پیش کریں گے اور اس معاملے پر پیشرفت سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔

    مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ دے دیا گیا

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کی ٹیم نے ملکر جو کام کیے وہ آپ کے سامنے ہیں، آئینی اصلاحات کا جو معاہدہ ہے اُس کی تمام جماعتوں نے تائید کی ہے، مولانا فضل الرحمان نے تمام جماعتوں کو صبح تک کا وقت دیا ہے، مجھے یقین ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مثبت انداز میں جواب دیں گی کیونکہ اُن کی تمام شکایات کو آئینی ترمیم سے دور کرلیا گیا ہے، مجھے یقین ہے کہ مولانا انہیں قائل کرلیں گے، جیسے ہی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوگا اُس میں میری خواہش ہے کہ وہ بل جے یو آئی پیش کرے، حکومت کی اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں بل کی حمایت کریں، جیسے ہم نے اٹھارویں ترمیم کثرت رائے سے منظور کروائی ویسے ہی خواہش ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم بھی منظور کروائی جائے۔

    وینا ملک کی انسٹا گرام بائیو تبدیل، خود کو شہریا ر کی بندی قرار دے …

  • کراچی کے نوجوان کو دوستی کا بھرم رکھنا چاہئے ،سعد رفیق

    کراچی کے نوجوان کو دوستی کا بھرم رکھنا چاہئے ،سعد رفیق

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے بلاول کا نام لئے بغیر کہا کہ کراچی کے نوجوان کو دوستی کا بھرم رکھنا چاہئے ، ان کا بات کرنے کا انداز ٹھیک نہیں۔

    باغی ٹی وی: سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں جلسے کے دوران کہا کہ نوازشریف کو سازش کے ذریعے نکالا گیایہ پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش کی گئی، تحریک انصاف کا منشور جھوٹ بولنا اور گالیاں دینا تھا، ہم نے اپنے دور حکومت میں دیانت داری سے کام کیا مگر اس کے باوجود ہمیں جیلوں میں قید کیا گیا، نوازشریف کو نہ نکالا جاتا تو لاہور میں مزید میٹرو بسیں چل رہی ہوتیں، 8 فروری کا الیکشن انتہائی خاص ہے، اب وہ برسراقتدار آئیں گے جو ریاست کو چلانا جانتے ہیں۔

    دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نےکہا ہےکہ 8 فروری کو شیر دھاڑےگا اور مخالفین کا جلوس نکل جائےگا، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے اور ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔

    پی ٹی آئی کی لاہور، کراچی ، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں ،درجنوں …

    سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تیر پر ایک نقطہ اور لگادو شیر بن جائےگا، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے اور ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے، شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری پر طنز کرتے ہوئے انہیں فٹ بال میچ کا ریفری قرار دے دیا اور کہا کہ ایک سیاسی مہربان کبھی کسان کارڈ،کبھی مزدورکارڈ نکالتے ہیں،یوں لگتا ہے یہ کوئی فٹ بال میچ کے ریفری ہوں، 8 فروری کو عوام کا سمندر ان کو یلوکارڈ دکھا کر میدان سے باہرکردےگا۔

    راحت فتح علی خان کی گھریلو ملازم پر تشدد کی ویڈیو پر برٹش ایشیا …

    انتخابات 2024: ‏الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ اسکیم تیار کر لی

  • یوکرین کے وزیرخارجہ کی وزارت خارجہ آمد، پودا بھی لگایا

    یوکرین کے وزیرخارجہ کی وزارت خارجہ آمد، پودا بھی لگایا

    یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا اپنے پہلے سفارتی دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری اور دفتر خارجہ کے اعلیٰ عہدیداران نے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا کا استقبال کیا۔

    یوکرین کے وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ کے دفتر آمد ہوئی تویوکرینی وزیر خارجہ کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خوش آمدید کہا،یوکرینی وزیر خارجہ اپنے وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچے ،دمیترو کولیبا نےوگیٹر دفتر خارجہ میں یادگار کے طور پر پودا بھی لگایا

    یوکرین اور روس کے مابین تنازعہ کے پرامن حل کے لیے ہر اقدام کی حمایت کریں گے،وزیر خارجہ بلاول
    دفتر خارجہ میں پاکستان اور یوکرین کے درمیان وفود کے سطح پر مذاکرات ہوئے،وزیر خارجہ بلاول زرداری نے یوکرینی ہم منصب کے ہمراہ وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں، اقتصادی، تجارتی، زرعی، دفاعی شعبوں میں تعاون سمیت تعلقات میں وسعت پر اتفاق کیا گیا،پاکستان اور یوکرین کے مابین دوطرفہ مذاکرات پر اتفاق پایا گیا، یوکرین کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ،یوکرین کے عوام کے لیے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ،یوکرین اور روس کے مابین تنازعہ کے پرامن حل کے لیے ہر اقدام کی حمایت کریں گے ، یوکرین تنازعہ کے باعث خوراک، ایندھن اور دیگر بحران پیدا ہوئے، پاکستان بھی متاثر ہوا ، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور عوامی روابط مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں،

    جو طالبعلم یوکرین میں تعلیم حاصل کر رہے تھے، انہیں واپس بلایا جائے گا،یوکرینی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس
    یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو مضبوط بنانے، اناج خصوصاً گندم کی فراہمی میں ہمیشہ تعاون کیا،پاکستان دوست ملک ہے، دوست ہی مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں،پاکستان اوریوکرین مستقبل کی جانب دیکھ رہے ہیں،جنگ نے زندگی کا پہیہ نہیں روکا، تعلیم کے شعبے میں تعاون کریں گے، جو طالبعلم یوکرین میں تعلیم حاصل کر رہے تھے، انہیں واپس بلایا جائے گا، ڈیجیٹل اور اقتصادی تعاون کو وسعت دیں گے،پاکستان اہم شراکت دار ہے، دونوں ممالک مل کر غذائی سلامتی پر کام کریں گے،بلیک سی گرین اقدام میں پاکستان، ترکیہ اور اقوام متحدہ ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں،

    ،دفتر خارجہ میں دمیترو کولیبا اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، دمیترو کولیبا وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے پاک یوکرین تعلقات کے قیام کے بعد سے دیمترو کولیبا پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے یوکرینی وزیر خارجہ ہیں پاکستان اور یوکرین کے درمیان 1993 مین سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے دونوں ممالک میں مظبوط دفاعی پیدوار کے حوالے سے تعاون موجود ہے

  • مسائل کے حل کیلیے ان کیساتھ بھی بیٹھنا پڑیگا جن کی شکل ہمیں پسند نہیں،بلاول

    مسائل کے حل کیلیے ان کیساتھ بھی بیٹھنا پڑیگا جن کی شکل ہمیں پسند نہیں،بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہر خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مسائل سے دوچار ہے، ہم نے انتہا پسندی کا مقابلہ کیا ہے ، جمہوری آئینی بحران دیکھا ہے ،آمروں کا ہم نے مقابلہ کیا ہے،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی اس وقت تاریخی مہنگائی غربت بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں، معاشی بحران کی وجوہات ایسی بھی ہیں جسکی صورتحال ہمارے ہاتھ میں نہیں ،کورونا کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا،ہم نے کورونا کے بعد قدرتی آفت سیلاب کا سامنا کیا ،ہر سات میں سے ایک پاکستانی اس سیلاب سے متاثر ہوا ، اس قدرتی آفت کی وجہ سے ہمارے معیشت کے مسائل مزید بڑھے، اس مشکل وقت میں دہشتگردوں نے اپنا سر اٹھایا،پاکستان کو ان دہشتگردون سے ہم نے آزاد کرایا تھا، ہم نے وہ کام کر کے دکھایا جو سپر پاورز نیٹو بھی نہیں کر سکی ،ہم نے دہشتگردوں کی کمر توڑی تھی بدقسمتی سے ہم پر ایسا وزیر اعظم مسلط کر دیا گیا جس نے عوام کے پیچھے فیصلہ کیا کہ وہ ان دہشتگردوں کو معاف کرے،ہم نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا جسکی کوئی مثال نہیں ملتی، اس نااہل نالائق سلیکٹڈ نے ایک طرف ملک کو معاشی ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا ، دوسری طرف اس نے ملک میں دوبارہ دہشتگردی لائی، قوم نے دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کیا پاکستان سے دہشتگردی ختم کی ،عمران خان نے دہشتگردوں کو جیلوں سے رہا کیا،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی اور سیکورٹی بحران کا سامنا ہے اسکے پیچھے سیلیکڈڈ وزیراعظم ہے۔ قبائلی علاقوں میں جب امن آیا معاشی ترقی شروع ہوئی، اسی سلیکٹڈ وزیر اعظم نے افغانستان سے دہشتگردوں کو قبائلی علاقوں میں بسایا،کچھ آئینسٹائین ایسے فیصلے کرتے ہیں جو ہمارے گلے پڑ جاتے ہیں ،آئین توڑنے والے ہمارے اپوزیشن ہیں اور ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں ،اگر قانون توڑا گیا تو وزیراعظم کیس فائل کریں ،ہمیں عوام کو بتانا چاہیئے کہ چل کیا رہا ہے ،ہم نے تاریخ میں دیکھا ہے کبھی چیف جسٹس تو کبھی آمر وزیراعظم کو باہر کرتا ہے،کوئی تو وجہ ہے تمام آمروں کی اولادیں تحریک انصاف میں ہیں ،اگر یوسف رضا کو نااہل کروایا گیا تو وہ چیف جسٹس کی قیادت میں فیصلہ سنایا گیا تھا ۔ثاقب نثار بطور چیف جسٹس پیسہ اکھٹا کرتے رہے اور سیاست میں مشورے دیتے رہے، ہم حکومت پاکستان اور وزیر قانون کو کہتے ہیں کہ یہ قانون کیوں تاخیر سے لایا گیا قانون سازی کے ذریعے ایک شخص ایک قانون کی روایت کو توڑنے جا رہے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ نہ میرا نہ آپکا ہم سب کا پاکستان ، اس معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آپس میں بیٹھنا ہو گا، ہمیں مسائل کے حل کے لیے ان کیساتھ بھی بیٹھنا پڑےگا جن کی شکل ہمیں پسند نہیں،

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش 

     سادہ سا سوال ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ آگے کرسکتا ہے یا نہیں

    عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
    گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
    انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم

  • خواتین کو تمام شعبوں میں مزید مواقع دیں گے،وزیراعظم

    خواتین کو تمام شعبوں میں مزید مواقع دیں گے،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیاسی و مذہبی قیادت کی جانب سے پیغامات جاری کئے گئے ہیں

    وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی یوم خواتین پر پیغام میں کہا ہے کہ پوری دنیا اور پاکستان کی خواتین کو عالمی یوم خواتین پر مبارک پیش کرتا ہوں آج کے دِن اپنی ماوں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،علامہ اقبال نے درست فرمایا کہ وجود زَن سے ہی تصویر کائنات میں رنگ ،خواتین کی عزت واحترام اور حقوق کا تحفظ ملک اور قوم کی عزت کی علامت تصور ہوتے ہیں اسلام نے خواتین کو مثالی مقام اوروراثت سمیت تمام حقوق دئیے ہیں ،خواتین کا عزت واحترام اور اُن کے حقوق کی پاسداری ہمارے ایمان کا حصہ ہے آئین پاکستان نے خواتین کو حقوق کی ضمانت دی ہے اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم اوراسپیکر کا تعلق پاکستان سے ہے ،دفاع، سفارت کاری، کاروبار سمیت تمام شعبوں میں خواتین بھرپور کردار ادا کررہی ہیں کھیتوں کھلیانوں سے لے کر محنت مزدوری تک ہر شعبے میں خواتین آگے بڑھ رہی ہیں تحریک پاکستان میں مادرملت مفاطمہ جناح سمیت دیگر خواتین نے بڑا کلیدی کردار ادا کیا پاکستان کی سیاست میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور بیگم کلثوم نواز و دیگر نے تاریخی کردار ادا کیا،آج بھی پاکستان کی سیاست اور پارلیمنٹ میں خواتین اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں خواتین کو تمام شعبوں میں مزید مواقع دیں گے،

    خواتین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں.وزیر خارجہ
    وفاقی وزیر خارجہ ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی مساوی شراکت کے بغیر پاکستان کو ترقی پسند سوچ کا گہوارہ بنانے کا خواب پورا نہیں ہو گا، تعلیم و تربیت سے لے کر ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت ضروری ہے تعلیم یافتہ اور خود اعتماد خواتین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں پیپلز پارٹی خواتین کی قدر و منزلت کے حوالے سے منفرد تاریخ رکھتی ہے، مسلم دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم پیپلزپارٹی کا اعزاز ہے اسلامی دنیا کی پہلی خاتون اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیرخارجہ بنانا بھی پیپلزپارٹی کاطرہ امتیاز ہے،سیلاب متاثرہ خواتین کو رہائشی پلاٹوں کی مالکانہ حقوق جیسے کامیاب پروگرامز متعارف کرائےہیں اینٹی ویمن پریکٹس ایکٹ، اینٹی ایسڈ کرائمز کا قانون اور پروٹیکشن آف ویمن ایٹ ورک پلیس جیسی قانونسازی کی،چائلڈ میریجز رسٹرینٹ ایکٹ، سندھ میٹرنٹی بینیفٹس ایکٹ، ہوم بیسڈ ورکرز ایکٹ جیسے قوانین بنائے،پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں خواتین کے حقوق سے متعلق کبھی مصلحت کا شکار نہیں ہوئی،

    عورتوں کو آئین،قانون کے مطابق اپنے حقوق، مقام ملنا چاہئے،شیری رحمان
    پیپلز پارٹی کی رہنما، وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان نے عورتوں کے عالمی دن سے متعلق اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی جرات مند، محنتی بہادر خواتین کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتی ہوں ،یہ دن منانے کا مقصد خواتین کی حوصلہ افزائی اور حقوق تسلیم کرنا ہے،خواتین ہمارے خاندانی نظام اور معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں عورتوں کے حقوق کو تسلیم کرنا مساوی حیثیت سے متعلق لوگوں میں بیداری پھیلانا ہے پاکستان کی 49 فیصد آبادی عورتوں پر مشتمل ہے ہماری عورتیں زندگی کے ہر شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں ،ملک بھر کی عورتوں کو صحت تعلیم اوردیگر بنیادی سہولیات، براری کا ماحول ملنا چاہئے آج ہماری عورتیں زیادہ نہیں بلکہ اپنے انسانی آئینی قانونی حقوق کا مطالبہ کر رہی ہیں عورتوں کو آئین،قانون کے مطابق اپنے حقوق، مقام ملنا چاہئے،

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن بنایا جارہا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے باعث کئی خواتین بیوہ ہو چکی ہیں مقبوضہ کشمیر کئی ہزار کشمیری خواتین کے شوہر لاپتہ ہیں کشمیری خواتین چیخ چیخ کر بھارتی ظلم بربریت کا پردہ چاک کر رہی ہیں،حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ،بھارت خواتین کی عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے،1989سےاب تک بھارتی فوجیوں نے 2 ہزار 348 سے زائد خواتین کو شہید کیا، بھارتی افواج نے مقبوضہ علاقے میں 11 ہزار 256 سے زائد خواتین کی بے حرمتی کی بھارت ریاستی دہشت گردی کے دوران 22 ہزار 952 سے زائد خواتین بیوہ ہوئی ہیں،آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی اور ناپید نسرین سمیت دو درجن سے زائد کشمیری خواتین نظر بند ہیں

    ہر ادارے میں خواتین کی نمائندگی دیکھی جا سکتی ہے،گورنر پنجاب
    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے خواتین کے عالمی دن پرپیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی میں خواتیں مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں،آج ملک کے ہر ادارے میں خواتین کی نمائندگی دیکھی جا سکتی ہے، کشمیری ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خواتین کے حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ دین اسلام میں خواتین کو مکمل حقوق دیئے گئے ہیں، پاکستانی خواتین زندگی تمام شعبوں میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں،عالمی دن پر خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اسلام نے خواتین کو بااختیار اور معاشرہ میں قابل تکریم بنایا، پاکستانی خواتین بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں،ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے اداروں میں خواتین کی خدمات قابل ستائش ہیں اسکول سے لے کر جامعات تک نمایاں پوزیشن خواتین کی ہی آرہی ہیں ،ملک و قوم کی تعمیر و ترقی خواتین کے کردار کے بغیر نا ممکن ہے ،

    خواتین کو بااختیار بنا دیا جائے تو پاکستان میں بڑی تبدیلی لائی جا سکتی ہے،امین الحق
    وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ ریاست کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ،اگر خواتین کو بااختیار بنا دیا جائے تو پاکستان میں بڑی تبدیلی لائی جا سکتی ہے، آئی ٹی خواتین کو کامیابی اورمعاشی استحکام کی جانب گامزن کرسکتی ہے،اس شعبے میں خواتین باعزت آمدنی حاصل کرسکتی ہیں،مردوں کو بھی خواتین پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں جائز آزادی ضرور دینا چاہیے،خواتین کو صحت مند ماحول میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پوراظہار کرنےکا پوراحق ہے،خواتین بھی مذہبی، ثقافتی اورسماجی اقدارکے تحت خود کو رول ماڈل کےطو پرپیش کریں،

    عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ خواتین کا عالمی دن تقاضا کرتا ہے انہیں معاشرے میں جائز مقام دلایا جائے، خواتین رسم و رواج کی زنجیروں میں بندھی، اور در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،جب تک خواتین کو برابری کی بنیاد پر حق نہیں دیا جاتا ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن نہیں،خواتین کا عالمی دن ہمدردی ظاہر کرنے کی بجائے انہیں بااختیار بنانے کیلئے استعمال کیا جائے،

    خواتین کی معاشی خود انحصاری پاکستان کی معاشی ترقی کو تیز کر سکتی ہے، مریم نواز
    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت سے ہی قوموں کی عزت ہوتی ہے پاکستانی خواتین نے ہمیشہ اپنے عزم و ہمت اور جرات کی لازوال داستان لکھی ہے،خواتین اپنے والدین کی طاقت ہیں خواتین اپنی صلاحیتوں سے ہر شعبے میں اس سچائی کو ثابت کر رہی ہیں،1947 سے 2023 تک پاکستان کی تاریخ خواتین کی کامیابیوں سے بھری پڑی ہے ،قیام پاکستان کے جذبے سے خواتین کو اب تعمیر پاکستان کے سفر کا ہراول دستہ بنائیں گے،خواتین کی معاشی خود انحصاری پاکستان کی معاشی ترقی کو تیز کر سکتی ہے،خواتین کی تعلیم ہمارا اولین ایجنڈا، انہیں پڑھانا اورپوری نسل کو تعلیم یافتہ بنانا ہے مادرملت فاطمہ جناح،بیگم کلثوم نواز،محترمہ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ملالہ یوسفزئی سمیت آئین اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،

    عورت مارچ کو روکا جائے،وزیر مذہبی امور کے خط کے بعد بحث جاری

    حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    عورت مارچ کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایات

    عورت مارچ نا منظور،مردان میں "مرد مارچ” کے نعرے

    مرد دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو گھر سے نکال دیتا ہے،وزیراعظم

    تاثر غلط ہے کہ ہراسمنٹ کا قانون صرف خواتین کے لیے ہے،کشمالہ طارق

    عورت مارچ والی آنٹیاں ایسے نعرے کہیں اور لگا کر دکھائیں …تو کیا ہوگا ؟

    باغی ٹی وی”عوام کو”عورت مارچ” کےفوائد نہیں بتاتا:ہمیں یہ منظورنہیں:”عورت مارچ "کی آرگنائزرکاموقف دینے سے انکار،

    میرے ساتھ ایک عورت کی موجودگی میں اس کے خاوند نے جنسی زیادتی کی:وہی عورت اب عورت مارچ کی روح رواں

    عورت مارچ کے لیے فنڈریزنگ شروع:حکومت مخالف قوتیں دل کھول کرفنڈدینے لگیں‌

  • 22 ملین سے زائد پاکستانی بچوں کا اسکول نہ جانا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے، بلاول

    22 ملین سے زائد پاکستانی بچوں کا اسکول نہ جانا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے، بلاول

    پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تعلیم کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں فروغِ تعلیم کے لیئے کردار ادا کرنے والے تمام اساتذہ اور شخصیات کو سلام

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ تعلیم کا فروغ پائیدار ترقی اور امن کی ضمانت ہے ،22 ملین سے زائد پاکستانی بچوں کا اسکول نہ جانا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ اور چیلنج ہے دنیا کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے لے لیے، ہمارے بچوں کو صرف تعلیم نہیں بلکہ معیاری تعلیم کی ضرورت ہے معیاری تعلیم کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو جنگی بنیادوں پر ختم کرنا ہوگا بطور قوم ہمیں اپنے بچوں اور نوجوانوں میں سائنس اور ٹیکنالاجی کے علوم کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تعلیم و تربیت کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھا ہے قائدِ عوام کے دورِ حکومت میں ماضی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اسکول اور تعلیمی ادارے قائم ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے تعلیمی اداروں کے قیام کے ساتھ ساتھ خواتین کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت پی پی پی حکومت نے ملک میں سب سے زیادہ یونیورسٹیاں قائم کیں 1973ع کا آئین تمام بچوں کو تعلیم کی یکساں سہولیات تک رسائی ان کا بنیادی حق ہے تمام بچوں اور نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی بلاتفریق فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے ہم صرف معیاری و جدید ٹیکنالوجی سے لیس نظامِ تعلیم کے ذریعے ہی پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں

    سابق صدر آصف علی زرداری نے تعلیم کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ سب کے لیئے تعلیم پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور کا اہم نقطہ ہے شہید قاٸد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے کونے کونے میں تعلیمی ادارے قائم کیئے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے طالب علموں کو کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے علم کی نصیحت کی تھی ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریبوں کیلئے وسیلہ تعلیم پروگرام شروع کیا، بینظیر وسیلہ تعلیم کا مقصد کم آمدنی والے شہریوں کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانا ہے ، جہالت کے خاتمے کیلئے تعلیم یافتہ معاشرے کی ضرورت ہے،طبقاتی احساس محرومی کے خاتمے کیلئے تعلیم بنیادی قدم ہے ،

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب

    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے تعلیم کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ فرد ہو، خاندان ہو یا قوم، خوشحالی کی جانب ایک ہی راستہ جاتا ہے، جو تعلیم و ٹیکنالاجی کا راستہ ہے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ اور سماجی شخصیات کا کردار تاریخ کا روشن باب ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومتوں نے ہمیشہ فروغِ تعلیم کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھا ہے قائدِ عوام، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی حکومتیں شعبہ تعلیم کے لیے سنہرے ادوار تھے پاکستان میں نظامِ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پوری قوم کو ایک پیج پرآنے کی ضرورت ہے آج دنیا تعلیم کا دن منا رہی ہے، لیکن مقبوضہ کشمیر کے تعلیمی ادارے عملی طور بھارتی فوج کی چھاونیاں بنے ہوئے ہیں مقبوضہ کشمیر میں آج بھی درجنوں اساتذہ اور طلبہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے پر مجبور ہیں مقبوضہ کشمیر میں طلبہ کا مستقبل کیا ہوگا، جہاں لوگوں کو آزادی سے سانس بھی لینے کی اجازت نہیں عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے بچوں و نوجوانوں کی تعلیم اور مستقبل کے لیے بھی اسی طرح سوچے جیسے وہ اپنے بچوں کے بارے میں سوچتی ہے

  • پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے کا خواب دیکھنے والے کامیاب نہیں ہو سکے،فیصل کریم کنڈی

    پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے کا خواب دیکھنے والے کامیاب نہیں ہو سکے،فیصل کریم کنڈی

    وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں وزیراعظم سمیت تمام وزراء کو کامیابی حاصل ہوئی

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے کا خواب دیکھ رہے تھے،وہ کامیاب نہیں ہو سکے،بلاول بھٹو نے دوسرے ممالک کا دورہ کیا، بلاول بھٹو نے پاکستان کا کیس ہر عالمی فورم پر لڑا,جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقے بھی کافی حد تک تباہ کن ہیں،جتنا بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا شکریہ کریں کم ہیں،جنیوا کانفرنس میں 9.4 ارب ڈالر، 26 بلین پائونڈز ہمیں ملیں ہیں،تقریباً 9.7 ارب ڈالر عالمی دنیا نے پاکستان کو دینے کا اعلان کیا ہے،بلاول بھٹو پر بے بنیاد پیسے کھانے کے الزامات لگائے گئے ہیں،جب کہ بلاول بھٹو اپنے سفر کے تمام اخراجات بھی خود برداشت کر رہے ہیں، تحریک انصاف بار بار پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے کا دعویٰ کر رہی تھی،ہمارے دوست ممالک نے ہمیں دل کھول کر سپورٹ کیا،ہمیں بین الاقوامی کمیونٹی اور پاکستان کے لوگوں کو بھی موسمیاتی تبدیلی پر کام کروانا ہو گا

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ کی مد میں 55 ارب روپے ریلیز ہو چکے ہیں،ہمارے تمام رجسٹرڈ بینیفشریز تمام قریبی سرکاری بینکوں سے لے سکتے ہیں،13 ارب روپے بینیفشریز کے بچوں کے وظائف بھی جاری ہو چکے ہیں،تمام بینیفشریز کو مطلع کرتے ہیں ان پیسوں میں ایک روپے کی بھی کٹوتی نہیں ہے، کسی غریب خاتون کا کوئی حق نہیں مار سکتا،تحریک انصاف کی حکومت نے ظالمانہ اقدام کے تحت 8 لاکھ کارڈ بلاک کر دیئے تھے،

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    وزیر اعظم کےمعاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کا عمران خان کی تقریر پر رد عمل سامنے آیا ہے

  • انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے،بلاول

    انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے،بلاول

    پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے ہر شہری کے حقوق کو تحفظ اور فروغ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے آئین میں درج عوام کے جمہوری اور انسانی حقوق غضب کرنے والوں کے خلاف دہائیوں پر محیط جدوجہد کی ہے وہ آئِین جو ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی زیر قیادت منظور ہونے والے پہلے متفقہ دستور ہے پاکستان 27 بین الاقوامی کنونشنز کا فریق ہے، جس میں انسانی حقوق کے 7 بنیادی معاہدے شامل ہیں مذکورہ کنونشنز کا فریق ہونے کی وجہ سے پاکستان نے 2014 میں یورپی یونین کے ساتھ جی ایس پی پلس معاہدہ کیا پاکستان کی انسانی حقوق کے حوالے سے قانون سازی، ادارہ جاتی اور پالیسی اصلاحات پر پیش رفت نمایاں ہے قومی سطح پر ایسی پیش رفتوں میں ٹریٹی امپلیمنٹیشن سیل (TIC)، نیشنل ہیومن رائٹس انسٹیٹیوشنز (NHRIs) کا قیام شامل ہے قومی سطح پر اقدامات میں نیشنل کمیشن آن ہیومن رائٹس، نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ اور نیشنل کمیشن آف چائلڈ کا شامل ہیں لیکن انسانی حقوق صرف مذکورہ اقدامات تک یہاں تک محدود نہیں ہے

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں پی پی پی حکومت نے انسانی حقوق سے گہری وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے حکومت سندھ نے پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے مضبوط قانونی، ادارہ جاتی اور پالیسی فریم ورک تیار کیا ہے سندھ چائلڈ میرجز ریسٹرینٹ ایکٹ 2013 اور سندھ گھریلو تشدد (روک تھام اور تحفظ) ایکٹ 2013 جیسی قانونسازی کی گئی ہے ایسی اقدام میں سینئر سٹیزنز ویلفیئر ایکٹ 2014، مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کے حقوق پر قانونسازی شامل ہے ملازمت، بحالی اور بہبود ایکٹ 2014، بانڈڈ لیبر سسٹم ابالیشن ایکٹ 2015، اور ہندو میرج ایکٹ 2016 متعارف کرائے ہیں ہندو میرج ترمیمی ایکٹ 2018، سندھ معذور افراد کو بااختیار بنانا ایکٹ 2018 اور سندھ جیل خانہ جات کی اصلاح سروسز ایکٹ 2019 شامل ہیں سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی (SCPA)، سندھ ہیومن رائٹس کمیشن (SHRC) اور سندھ کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (SCSW) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے محکمہ انسانی حقوق سندھ کی جانب سے غریب اور نادار لوگوں کو قانونی امداد فراہم کی جا رہی ہے محکمہ انسانی حقوق سندھ کی جانب سے ہیومن رائٹس ویجیلنس کمیٹی کی تشکیل نو کی گئی ہے انسانی حقوق پارٹی کا سنگ بنیاد ہے قابل مصالحت انسانی حقوق کے لیے پارٹی قیادت اور کارکنوں نے انتھک جدوجہد کے دوران بے پناہ قربانیاں دی ہیں:

  • موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم معاہدے کا ہونا کسی ایک ملک نہیں، دنیا کی جیت ہے،بلاول

    موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم معاہدے کا ہونا کسی ایک ملک نہیں، دنیا کی جیت ہے،بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم معاہدے کا ہونا کسی ایک ملک نہیں، دنیا کی جیت ہے،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ معاہدہ ان کی جیت ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے متاثر ہوئے ہیں،مالی تعاون کے حوالے سے دیکھنا ہےکہ عالمی مالیاتی نظام کیا طریقہ کار اپناتا ہے،مالی تعاون کا معاملہ کاپ کے آئندہ اجلاس تک مکمل ہونے کا امکان ہے ،کاپ کے آئندہ اجلاس کی میزبانی متحدہ عرب امارات کرے گا جی 77 پلس چین میں بہت سارے ممالک ماضی کے وعدوں کی عدم تکمیل پر پریشان ہیں،معاہدے میں لکھی تحریر اہم ہے جو ان ممالک کو اپنے وعدوں کی پاسداری کا پابند بناتی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے ترقی پزیر ممالک ہی نہیں، ترقی یافتہ بھی متاثر ہوں گے جی 77 پلس چائناکے سربراہ کے طور پر چاہتے ہیں کہ معاہدے کے نکات پر عمل درآمد ہو،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ قائم کیا اور مالی مدد کی فراہمی کے لیے انتظامات کیے ہیں،ہم نے مقررہ وقت میں اس سے منسلک اہداف کو پورا کرنے کے لیے کام کرنا ہے،پاکستان جی 77 اور یو اے ای کے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے،ایک دوسرے کی طرف انگلی اٹھانے کے بجائے مشترکہ جدوجہد پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی پاکستان میں رواں سیلاب سے پہلی بار تباہی نہیں ہوئی، پہلے بھی گرمی کی لہر اور سیلاب آچکے ہیں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک میں کلائمیٹ بینک بھی ہونا چاہیے جہاں جا سکیں کلائمیٹ بینک سے مناسب ریٹ پر قرض ملنے چاہئیں تاکہ اپنے لوگوں کی بحالی ممکن ہو، زہرآلود ایندھن کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے عملی اتفاق رائے کی ضرورت ہے،

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

  • فیفا ورلڈ کپ میچ قطر میں دیکھنے کی بلاول کو ملی دعوت

    فیفا ورلڈ کپ میچ قطر میں دیکھنے کی بلاول کو ملی دعوت

    فیفا ورلڈ کپ میچ قطر میں دیکھنے کی بلاول کو ملی دعوت

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے قطر کے پاکستان میں سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان بن فیصل آل ثانی کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد پر قطر کے سفیر کو مبارک دی ،سفیر نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ قطر کی فیفا ورلڈ کپ میچ قطر میں دیکھنے کی دعوت پہنچائی ،وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ پاکستان اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور قطر کے درمیان اسلامی اخوت و بھائی چارے ، باہمی اعتماد و تعاون پر مبنی تاریخی تعلقات استوار ہیں

    علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں ایتھوپیا کے پہلے ریذیڈنٹ سفیر جمال باکر عبداللہ کی ملاقات ہوئی ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایتھوپیا کو پاکستان میں اپنا سفارت خانہ کھولنے پر خوش آمدید کہا ،ایتھوپیا کے سفیر نے سفارت خانہ کھولنے میں تعاون کی فراہمی پر حکومت پاکستان بالخصوص وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا ،ریذیڈنٹ سفیر جمال باکر عبداللہ نے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے نانا ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ایتھوپیا میں پاکستان کا سفارتخانہ کھلا تھا اور آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دور میں ایتھوپیا نے پاکستان میں اپنا سفارتخانہ کھولا،

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار