Baaghi TV

Tag: بلاول زرداری

  • اتحادی حکومت کو عدم برداشت اور تشدد کے حملے کا سامنا ہے،بلاول

    پیپلز پارٹی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ برداشت پر پیغام میں کہا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحانات امن، ہم آہنگی، سماجی، سیاسی اور معاشی ترقی کے لیے شدید خطرہ بن رہے ہیں

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کی باشعور اکثریت ملک سمیت دنیا بھر میں رواداری کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں رواداری کی مشعل راہ ہے پی پی پی کے قیام سے ہی اس کی قیادت اور کارکنان برداشت کے علمبردار رہے ہیں "رواداری ہماری دنیا کی ثقافتوں، ہمارے اظہار کی شکلوں اور انسان ہونے کے اقدار کے تنوع کا احترام، قبولیت اور قدردانی ہے پاکستان پیپلز پارٹی برداشت پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے سرگرم عمل ہے.پی پی پی ملک کی سب سے مضبوط بائنڈنگ فورس ہے، جہاں معاشرے کے ہر طبقے کو بلا تفریق یا تعصب نمائندگی اور بااختیار بنایا جاتا ہے.

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کو عدم برداشت اور تشدد کے حملے کا سامنا ہے یہ حملہ ان عناصر کی جانب سے ہے جنہیں قابل اعتراض اور مشکوک فنڈنگ ​​کے ذریعے چلایا گیا.مذکورہ عناصر اپنے ادنیٰ سیاسی مفادات کی خاطر جمہوریت، اداروں اور سماجی و سیاسی تانے بانے کو تباہ کرنے پر تلے ہیں پی پی پی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں، شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی طرح رواداری، امن اور ہم آہنگی کو فروغ دیتی رہے گی

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں

  • بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں، بلاول

    بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں، بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں مجبورا ان کا جواب دینا پڑتا ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس کا وزیر خارجہ بلاول زرداری نے دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس اسپتال میں او پی ڈی کمپلیکس اور ڈاؤ کینسر سینٹر کا سنگ بنیاد رکھي اور پودا بھی لگایا، ڈاؤ ہسپتال میں جگر کی 75 کامیاب پیوندکاریوں کی تکمیل کے موقع پر کینسر سینٹر کا سنگ بنیاد اور او پی ڈی کے چار نئے بلاکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ جگرکاعلاج کرانے کے لیے پہلے ملک سے باہرجانا پڑتا تھا جگرکا علاج بہت مہنگا ہوتا ہے کینسر جیسے مرض کے کامیاب علاج کے لیے ابتدائی تشخیص بہت اہم ہے ہماری کوشش ہے کہ نہ صرف صوبے سندھ بلکہ پورے ملک کے غریب افراد کیلئے ایسے ادارے قائم کریں جو عوام کو جگر کی پیوندکاری جیسا مہنگا ترین علاج بلکل مفت فراہم کریں

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کامزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین آج بھی مدد کے انتظار میں ہیں ہمارے لیے سیلاب متاثرین اولین ترجیح ہے اس وقت ہمارا نظام نہیں چل رہا، ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیے آپس میں گولی چلانے،لڑنے کے بجائے الیکشن میں حصہ لیں ڈاؤیونیورسٹی کی ترقی پرفخرکرتے ہیں، کورونا، یوکرین جنگ نے پوری دنیا کومتاثرکیا، پاکستان نے سیلاب جیسی تباہی کا سامنا کیا آج کل ٹی وی پربری خبریں ہی ملتی ہے اچھی خبروں کو کم سیاسی خبروں کو زیادہ اجاگر کیا جاتا ہے ہمارا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا ادارے سے ہو، ہماری اولین ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیئے

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آئیڈیاز 2022 کا افتتاح کردیا ، آئیڈیاز 2022 کے مہمان خصوصی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے غیرملکی وفود و فوجی سربراہان نے ملاقات کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردارینے آئیڈیاز 2022 کے مختلف اسٹالز کا دورہ، حربی سازوسامان کا معائنہ کیا

  • جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کر دیا ہے

    سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پانچ برسوں کے لئے نااہل کیا گیا ہے، نااہلی کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول زرداری کا ردعمل سامنے آیا ہے، وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا ہے،اب وہ نااہل ہے اپنے سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے،

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو کرپشن اور بدعنوانی میں نااہل قرار دے دیا گیا یہ نہ بھولیں کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر عمران خان نے کیا تھا،

    ن لیگی رہنما وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی معمولی نوعیت کی چیزوں پر بڑی سزائیں دی گئیں، عمران خان کے ساتھ جو دوروں پر گئے انہوں نے تحائف ای سی پی میں ڈکلیئر کیے عمران خان تو وفد کے سربراہ تھے انہیں بھی ڈکلئیر کرنا چاہیے تھا،عمران خان کے سارے بول ان کے سامنے آئیں گے،مجھے باہر ملازمت پر ہائیکورٹ نے نااہل کیا تھا مجھے سپریم کورٹ کی طرف سے ریلیف ملا تھا، نواز شریف کو بھی اثاثے ظاہر نہ کرنے پر تاحیات نااہل کیا گیا، یوسف رضا گیلانی کو بھی نااہل کیا گیا،عمران خان قانون سے مبرا نہیں

    عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

  • جتنا اختیارعمران خان کے پاس تھا شاید ہی تاریخ میں کسی وزیراعظم کے پاس رہا ہو، بلاول

    جتنا اختیارعمران خان کے پاس تھا شاید ہی تاریخ میں کسی وزیراعظم کے پاس رہا ہو، بلاول

    جتنا اختیارعمران خان کے پاس تھا شاید ہی تاریخ میں کسی وزیراعظم کے پاس رہا ہو، بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ آج ہماری خارجہ پالیسی کی سمت درست ہے جب یہ اقتدار میں نہیں رہا، اس نے بیان دیا تھا کہ اس سے بہتر ہے ملک پر ایٹمی بم پھٹے،

    بلاول زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یعنی اگرعمران نہیں ہے تو ملک پر بم گرے، دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہے،جتنا اختیارعمران خان کے پاس تھا شاید ہی تاریخ میں کسی وزیراعظم کے پاس رہا ہو، عمران خان جمہوریت چاہتا ہی نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اقتدار صرف عوام کے نمائندوں کے پاس ہو، بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں کو ایک کروڑ ملازمتیں دے رہے تھے عمران خان ملک کو معاشی ترقی کےدعوے کرتے تھے،عمران خان کیو ں لانگ مارچ کررہے ہیں،ان کا مقصد کیا ہے؟ 4سال تبدیلی کا نعرہ لگایا،اب عوام کو سمجھ آگیا کہ وہ تباہی کا نعرہ تھا،کل انتخابات ہوں گے ،ہم نے عمران خان کو شکست دینی ہوگی، ہر صورت میں عمران خان کی اکثریت کم ہوگی،

    ایٹمی اثاثوں کو محفوظ بنانے بارے پاکستان محفوظ‌ ترین ریاست، درجہ بندی میں‌بھارت پیچھے رہ گیا

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کی حقیقی جہموری پارٹی ہر وقت ہر فورم پر عوام کے ساتھ کھڑی رہنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے اُن کے منتخب تمام امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان پر پابندیوں کے حوالے سے تاحال کوئی خطرہ نہیں پابندی کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہوتی ،پابندیاں لگانے والے اور جن پر لگی جاتی ہیں دونوں متاثر ہوتے ہیں،

  • وزیر خارجہ بلاول سے شام میں پاکستان کے نامزد سفیر کی ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول سے شام میں پاکستان کے نامزد سفیر کی ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے شام میں پاکستان کے نامزد سفیر ائیرمارشل شاہد اختر کی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پر وزیرخارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ شام اور پاکستان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں،شام سے تجارتی اور تعلیمی میدان میں باہمی تعاون کے نئے راستے تلاش کیے جائیں شام کی تعمیر نو میں پاکستان کے کردار کے تسلسل کو جاری رکھنے میں کاوشوں کو بروئے کار لائیں،شام جانے والے پاکستانی زائرین کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے،

    پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات دونوں رہنماؤں کی ملاقات دفتر خارجہ میں ہوئی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چینی سفیر سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی دونوں رہنماؤں نے سٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں نے سی پیک کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کابینہ اراکین وفاقی وزراء ،وزرائے مملکت اور معاونین خصوصی کا اجلاس کل تین بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے،

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

    حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

    وفاقی وزیرخورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اپنے گھرکے بل کا معاملہ اٹھا دیا

  • پہلے بھی کہا، اب بھی کہہ رہا ہوں،خان صاحب پہلے انسان بنے پھر سیاست دان بنیں،بلاول

    پہلے بھی کہا، اب بھی کہہ رہا ہوں،خان صاحب پہلے انسان بنے پھر سیاست دان بنیں،بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب پہلے انسان بنے پھر سیاست دان بنیں،یہ کس قسم کی سیاست ہے؟ کہ ایک تہائی ملک ڈوبا ہوا ہے اور آپ لانگ مارچ کی کال دو،

    بلاول زرداری نے نجی ادارے سے بات چیت کے دوران کہا کہ آگے جا کر بہت وقت ہوگا سیاست کا، ابھی سیلاب متاثرین کی مدد کریں، آڈیو لیک کی سیاست افسوسناک ہے،ماضی میں آڈیو لیکس کا سلسلہ تھا جو بند ہو گیا تھا،افسوس کی بات یہ ہے خان صاحب خود یہ سب واپس لے کے آئے ہیں،خان صاحب اپنے دور حکومت میں سیاسی مخالفین کے خلاف یہی کرتے رہے کبھی نیب چیئرمین کو قابو کرنے کے لیے کچھ لیک کر دیتے تھے، کبھی اپوزیشن کو بدنام کرنے کے لیے آڈیو لیک کر دیتے تھے، آڈیو لیکس کی پہلے بھی مذمت کی اور اب بھی مذمت کرتا ہوں،ایک طرف وہ مطالبہ کرتے ہیں الیکشن جلد ہوں لیکن ضمنی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں،نظر آرہا ہے کہ وہ عوام کے ری ایکشن سے ڈر رہے ہیں،ان کو پتہ ہے ان کی مقبولیت عوام میں کمزور ہوتی جا رہی ہے،

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو متحد ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے ،آصف علی زرداری کی صحت میں بہتری آرہی ہے آصف علی زرداری کورونا سے متاثر ہوئے تھے جسکی وجہ سے اسپتال ہیں،آصف علی زرداری دو دن میں گھر آجائیں گے،لیکن اب انہیں آرام کی ضرورت ہے

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو ہر طرح سے نقصان پہنچایا،عمران خان نے خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچا یا ،فنانشل ٹائمز نے لکھا عمران خان نے چندہ چوری کیا پی ٹی آئی دور میں دوست ممالک کےساتھ تعلقات متاثر ہوئے ہیں عمران خان نے اپنی انا کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا، عمران خان کا طریقہ کار ہے کہ اتنا جھوٹ بولوکہ لوگ سچ سمجھیں ،عمران خان نے اپنا گھر ریگولرائز کرایا اور دوسروں کے گھر گرائے ، فارن فنڈنگ لینے والا چندہ چور دوسروں پر الزام لگاتا ہے،

  • عمران خان نے پاک امریکا تعلقات کو نقصان پہنچایا، بلاول

    عمران خان نے پاک امریکا تعلقات کو نقصان پہنچایا، بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے بڑے حصے میں تاحال سیلابی پانی موجود ہے،

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اورسندھ کے بیشترعلاقوں میں سمندر ہی سمندر ہے ،سیلاب دریاوں سے نہیں آسمان سے اس کا پانی آیا،3کروڑ لوگ قدرتی آفت سے متاثر ہوئے جون سے لیکرآج تک متاثرین سیلاب کی مدد کا سلسلہ جا ری ہے ،متاثرین کی تعداد امداد اور وسائل سے زیادہ ہے ایک تہائی پاکستان سیلابی پانی میں ڈوبا ہواہے ،متاثرین کے لیے ہمیں بیرون ممالک سے تعاون کی فراہمی کا عمل جاری ہے،سیلاب سے فصلیں تباہ ہوئیں جس کے باعث خوراک کا مسئلہ پیدا ہوا،سیلابی پانی کی وجہ سے متاثرین میں بیماریاں پھیل رہی ہیں،کھڑے پانی میں مچھروں کی بھرمار ہے ،ہمارے اسپتال ان اضافی مریضوں کا بوجھ نہیں اٹھاسکتی ،ایک چیلنج سے نکلتے ہیں تو دوسرا سامنے آتا ہے ،ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے کا عمل جاری ہے ہمارا اندازہ ہے کہ 30ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہوگا،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم مایو س نہیں، سیاست نہیں ملکی مفاد کودیکھنا ہوگا، ملک کو متحد کرکے عوام کی مدد کرنا ہوگی،ہمیں پہلی بار ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وزیراعظم پورے ملک کو اون کررہے ہیں،کچھ لوگ اب بھی کچھ الگ سوچ رہےہیں،انہیں عوام کا سوچنا چاہیے جب پرویز مشرف کی حکومت تھی تو کیا ہم نے لانگ مارچ شروع کیا تھا،سیاست ہوتی رہے گی،الیکشن بھی ہوتے رہتے ہیں مگر یہ وقت ملک کو مشکل سے نکالنے کا ہے،میں نے محسوس کیا کہ ملک کو وحدت کی ضرورت ہے ،متاثرین کی مزید امدا د کےلیے کام کرنا ہوگا،کیا سیلاب متاثرینموجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں؟یہ ترقی یافتہ ممالک کا نتیجہ بھگت رہے ہیں پاکستان کے لوگوں نے تاریخ میں ہر مشکل کو دیکھا اوراس کا سامنا کیا ہے،اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل پاکستان آئے انہوں نے اپنی آنکھوں سے سب کچھ دیکھا، ہم نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کوششوں پر زور دیا پورے یونائیٹڈ نیشن کا ایجنڈا موسمیاتی تبدیلی میں تبدیل کر دیا،انتونیو گوتریس اورامریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ پوری دنیا کو پاکستان کی مدد کر نی ہے، جہاں جہاں انفراسٹرکچر کا نقصان ہوا ہے، اسے کھڑا کریں گے، نومبر کے اختتام تک نئی فصل اگانے کے قابل ہوں گے ہم چھوٹے کسانوں کو تعاون فراہم کریں گے، سیلاب سے معیشت تباہ ہوئی ،ہم دوبارہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے، سندھ حکومت کو کہا ہے کہ محنت سے اگلی فصل ہر حال میں اگائیں گے اس مشکل سے نکل کر پورے پاکستان کو ایک چھتری تلے لائیں گے، سیلاب سے معیشت تباہ ہوئی ،ہم دوبارہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے، اگر مستقبل میں ایسا سیلاب آیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری کرنی ہے معیشت کی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ ہم فصل تیار کرنے کے لیے دن رات ایک کریں

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ڈوبا ہواتھا ،لوگ شہباز گل کے ڈرامے کے پیچھے پڑے ہوئے تھے اس وقت ہمیں سیاست کا نہیں سوچنا،کچھ لوگ سازشیں کر رہے ہیں کہ سیلاب کے دوران ان کی حکومت کیسے آئے، ہمارے لوگ زندہ رہیں گے تو سیاست کرسکیں گے، کراچی نہیں پورے ملک کی تعمیر نو کی ضرورت ہے ،خود تعمیر نو کے لیے وسائل جمع کر رہا ہوں، میرے آنے سے پہلے جو ہوا سو ہوا ،اب خود کام کر رہا ہوں ،ماڈل یوسی نہیں پورے سندھ کو ماڈل صوبہ بنائیں گے، ہم نے ایک قوم بن کر سانحات کا مقابلہ کرنا ہے، بین الاقوامی برادری کے سامنے پاکستان میں ہونے والی تباہی کا مقدمہ پیش کیا،امیر ممالک نے امیر بننےکے لیے ہم پر بوجھ ڈالا اور موسمیاتی تبدیلیاں لے آئے، ہم عالمی برادری سے بھیک نہیں انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں پاکستان امریکہ تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ہمیں صرف پاک بھارت اور پاک افغانستان تعلقات کے حوالے سے دیکھا جاتا تھا میں سیلاب زدگان کو چھوڑ کر جلسے نہیں کر سکتا جہاں میں نہیں جا سکتا وہاں کارکنان جائیں اور بلاول بن کر کام کریں اپوزیشن اراکین قومی اسمبلی میں آتے ہیں نہ کسی دفتر میں جاتے ہیں،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو ہر طرح سے نقصان پہنچایا،عمران خان نے خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچا یا ،فنانشل ٹائمز نے لکھا عمران خان نے چندہ چوری کیا پی ٹی آئی دور میں دوست ممالک کےساتھ تعلقات متاثر ہوئے ہیں عمران خان نے اپنی انا کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا، عمران خان کا طریقہ کار ہے کہ اتنا جھوٹ بولوکہ لوگ سچ سمجھیں ،عمران خان نے اپنا گھر ریگولرائز کرایا اور دوسروں کے گھر گرائے ، فارن فنڈنگ لینے والا چندہ چور دوسروں پر الزام لگاتا ہے، عمران خان سازش کررہے ہیں کہ سیلاب کے دوران حکومت آئے،سندھ کا پیسہ سپریم کورٹ میں پھنسا ہوا ہے ،اس پیسے سے ہم ایک بی او ڈی کا مسئلہ حل کرتے، ڈھائی سو تربیلا ڈیم جتنا پانی کہاں لے کر جاتے، سو کلو میٹر کی جھیل سندھ کے درمیان بن چکی ہے ،دریائےسندھ کے اردگرد سمندر ہے،عمران خان کی عادت ہے وہ الزامات لگاتے ہیں ،ہم پر کبھی سیلاب متاثرین کی امداد میں کرپشن کا الزام نہیں لگا ،عمران خان پر توشہ خانے میں خیانت کا الزام لگا،عمران خان کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،عمران خان کے ساتھ سندھ کے قوم پرست بھی سیلاب پر سیاست کر رہے ہیں ، یہ کہا جا رہا ہے کہ ہم ڈوبے نہیں ہمیں ڈبویا گیا ، غلط ہے ،

  • وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    وزیرخارجہ بلاول  کیمیٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکہ کی انٹرنیشنل ڈولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او سکاٹ ناتھن سے ملاقات ہوئی ہے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکہ کی انٹرنیشنل ڈولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او کے درمیان توانائی، زراعت کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ معیشت اور خواتین کی خود مختاری پاکستان کی اولین ترجیح ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ کی انٹرنیشنل ڈولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او سکاٹ ناتھن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

    ،پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے محصور افراد کو نکالنے کے لیے 446 پروازیں بھریں

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سمیت دیگر پراڈکٹس پر مشتمل کمپنی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات ہوئی ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سمیت دیگر پراڈکٹس پر مشتمل کمپنی کے نمائندوں کے درمیان پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ پر بات چیت کی گئی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میٹا کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے 125 ملین روپوں کی امداد پر شکریہ ادا کیا

  • پاکستانی قوم کو آج بھی 65 والے جذبے اور اتحاد کی ضرورت ہے،وزیرِ خارجہ

    پاکستانی قوم کو آج بھی 65 والے جذبے اور اتحاد کی ضرورت ہے،وزیرِ خارجہ

    چیئرمین پی پی پی اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یومِ دفاع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو آج بھی اسی جذبے اور اتحاد کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ اس نے 1965 کی جنگ میں کیا تھا

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اسٹریٹجک دفاعی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور ان پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کرنے پر پاکستانی قوم یک آواز ہے پی پی پی ملک کی سلامتی اور دفاع کو لازوال بنانے کی جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی پی پی پی قائداعظم کے نظریے اور وژن کی روشنی میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کو مضبوط بنائے گی

    سابق صدر آصف علی زرداری نے 6 ستمبر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو ایک بار پھر اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے آج کے دن دشمن کو سبق آموز شکست دی تھی قوم کو ایک بار پھر اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے،آج افواج پاکستان نہ صرف سرحدوں پر وطن دشمنوں کی سرکوبی کر رہی ہے

    ایک طرف قوم یوم دفاع منا رہی دوسری طرف ایک شخص اداروں پر حملہ آور ہے. خورشید شاہ
    وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ یوم دفاع و شہداء پر مادر وطن کے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ایک طرف قوم یوم دفاع و شہداء منا رہی دوسری طرف ایک شخص اداروں پر حملہ آور ہے پیپلز پارٹی نے کبھی کسی ایشو کو ذاتی لڑائی میں تبدیل نہیں کیا اور ادارے کو کمزور نہیں ہونے دیا۔ عمران خان اور اس کے حواری بہت بڑی غلطی کر رہے، اس سے صرف پاکستان کا دشمن خوش ہو رہا۔ یہ روش نہ چھوڑی گئی تو پھر حکومت اداروں کی بے توقیری روکنے پر مجبور ہو گی

    پاک فوج نے ہمیشہ ہر اندرونی اور بیرونی خطرے سے پاکستان کا دفاع کیا، ساجد حسین طوری
    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے 6 ستمبر یوم دفاع پر شہدائے قوم و غازیوں کو خراج تحسین و سلام پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یادگار دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ۱۹۶۵کے آج کے دن ہماری بہادر مسلح افواج نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا، ہم سب کو شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے،شہداء کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں،
    شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے پاکستان کے دفاع کو ایٹمی طاقت اور میزائل ٹیکنالوجی سے ناقابل تسخیر بنایا آج پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے، پاک فوج نے ہمیشہ ہر اندرونی اور بیرونی خطرے سے پاکستان کا دفاع کیا ہے،قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی

    پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، سینیٹر سلیم مانڈوی
    سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کہنا تھا کہ آج کے دن مسلح افواج نے دشمن کو تاریخی شکست دی،
    6 ستمبر کو دشمن کو تاریخی شکست ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے پر مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں،پاک فوج سرحدوں، سیلاب، زلزلے سمیت ہر مشکل وقت میں متاثرین کے لئے جو خدمات سرانجام دی ہیں انہیں کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، آج بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پاک فوج کے جوان ہر طرف متاثرین کی مدد کے لئے موجود ہیں،پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے،

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    افغان وار کی سب سے زیادہ قیمت پاکستان نے چکائی، ترجمان پاک فوج

  • وزیر خارجہ بلاول کا سعودی ہم منصب سے رابطہ

    وزیر خارجہ بلاول کا سعودی ہم منصب سے رابطہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول زرداری کا سعودی ہم منصب سے رابطہ ہوا ہے
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول زرداری نے سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں پاکستان میں سیلاب اور مون سون کی طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی کی شدت سے آگاہ کیا وزیر خارجہ بلاول زرداری نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے بھرپور یکجہتی اور مسلسل امداد کے لیے سعودی عرب کی حکومت کا شکریہ ادا کیا

    وزیر خارجہ بلاول زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ بھی کی ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ سعودی ہم منصب سے انکی بات چیت ہوئی ہے

    قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہولناک تباہی، دوست ممالک سے امدادی طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، قطر سے انسانی امداد کی پروازوں کی دو سیریز کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی،

    قبل ازیں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا تھاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت ہے کہ سیلاب متاثرین کی داد رسی کی جائے ریسکیو ریلیف کے عمل میں کوئی بھی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی ۔متاثرین کی امداد کیلئے سندھ حکومت ، ضلعی انتظامیہ اور پوری مشینری کام کر رہی ہے متاثرین کو اسکولوں اور ٹینٹ سٹی میں قائم ریلیف کیمپس میں ٹھہرایا جا رہا ہے پورے صوبہ میں 91630 راشن بیگز تقسیم کر دیئے ہیں ایک لاکھ 19ہزار972 ٹینٹس تقسیم کئے ہیں متاثرین کو 5 لاکھ 3ہزار345 مچھردانیاں اور 76ہزار810 ترپال فراہم کر دیئے گئے ہیں سندھ میں سیلاب سے 522 ہلاکتیں اور 21885 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ 101901 مویشی ہلاک ہوئے ہیں ۔ 1455251 مکانات متاثر ہوئے ہیں ۔متاثرین کو اسکولوں اور ٹینٹ سٹی میں قائم ریلیف کیمپس میں ٹھہرایا جا رہا ہے ۔ متاثرین کو دو وقت کا معیاری کھانا اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے ۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسپرے مہم بھی جاری ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین کو 25، 25 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    علاوہ ازیں ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں مزید 19 افراد جاں بحق ہوئے،سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں مزید 12افراد جاں بحق ہوئے،خیبرپختونخوامیں سیلاب اور بارشوں سے 4 افراد لقمہ اجل بنے این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی،ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 208 ہوگئی ،سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں432 افراد زندگی کی بازى ہارگئے