Baaghi TV

Tag: بلدیاتی انتخابات

  • بلدیاتی انتخابات :مزید مہلت دینے کا پختونخوا حکومت کا مطالبہ مسترد

    بلدیاتی انتخابات :مزید مہلت دینے کا پختونخوا حکومت کا مطالبہ مسترد

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے لیے مزید 180 دن کی مہلت دینے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے-

    الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل نئی قانون سازی، موسمی حالات، انتظامی مشکلات اور امن و امان کی صورتحال کے باعث اضافی وقت درکار ہے، تاہم کمیشن نے اس مؤقف کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ انتخابی عمل آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق مقررہ وقت میں ہی مکمل کیا جائے گا۔

    مزید بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حلقہ بندیوں کے عمل کے لیے صوبائی حکومت کی مشاورت لازمی نہیں، جبکہ موسمی یا سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر انتخابی عمل میں غیر ضروری تاخیر قابل قبول نہیں، کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں تاخیر کسی صورت بردا شت نہیں کی جا سکتی۔

    واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی یہ درخواست مختلف انتظامی اور سیاسی عوامل کے پیش نظر دی گئی تھی، تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد انتخابی عمل اپنے مقررہ فریم ورک کے مطابق آگے بڑھنے کا امکان ہے۔

  • جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف احتجاج کا اعلان

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف احتجاج کا اعلان

    جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے،جماعت اسلامی کل آبپارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی –

    امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کو کسی بھی صورت فرار کا راستہ نہیں دے گی اورعوام کے حق پرڈاکہ ڈالنے کی ہرکوشش ناکام ہوگی،شکست کے خوف سے حکومت چوتھی باراسلام آباد کی عوام کا حق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے، جس کے خلاف جماعت اسلامی بھرپور مزاحمت کرے گی۔

    احتجاجی مظاہرے کے ذریعے جماعت اسلامی یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ عوامی حقوق اور جمہوری عمل کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اورکوئی بھی سیاسی یا انتظامی سازش عوام کی رائے پراثرانداز نہیں ہو سکے گی، مظاہرے کا اہتمام شہریوں کی شمولیت اور جمہوری عمل کی مضبوطی کے لئے کیا جا رہا ہے تاکہ اسلام آباد میں انتخابات کا انعقاد بروقت اور شفاف طریقے سے ممکن ہو۔

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف احتجاج کا اعلان

    چوہدری شجاعت سے گورنر بلوچستان کی اہم ملاقات

    سعودی عرب میں پارسل ڈیلیوری سروس کیلئے عائد شرط پر عملدرآمد کا آغاز

  • ہم بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ہم بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہم بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار ہیں، بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں-

    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں جلد بلدیاتی انتخابات ہوں، پی ٹی آئی کو جمہوری حق کے استعمال کا پورا حق ہے، پنجاب اسمبلی میں 30 افراد کی فہرست جمع کروائی گئی تھی، پنجاب اسمبلی چوک چوراہا تو نہیں تھا کہ جو چاہتا گھس آتاجتنے لوگ آئے تھے ، گارڈ کو دھکے مارےاور دروازے توڑے، صوبائی اسمبلی کی حدود میں نامناسب زبان استعمال کی گئی، وزیرداخلہ کےخلاف بھی نامناسب زباناستعمال کی گئی۔

    میری شخصیت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مریم نواز کو خط

    انہوں نے کہا کہ ہم ایکشن لیتے تو کہتے مہمان تھے، گاڑی چیک کرتے تو کہتے توہین کردی، پی ٹی آئی والے مطالعاتی دورہ پر لاہور آئے تھے، واپسی جانے کا دل نہیں کر رہا تھا، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، یہ مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، این آر او چاہتے ہیں، ہم بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار ہیں، بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں، پنجاب کے ضمنی انتخابات ن لیگ نے جیتے ہیں۔

    ریاستی اداروں اور انسداد پولیو مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر وڈیو نشر کرنے پر مقدمہ درج

  • پیپلز پارٹی کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس  بلانےاور بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ

    پیپلز پارٹی کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانےاور بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ

    پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے کاوشوں کو سراہا گیا، وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ اے پی سی کی تجاویز پر عملدرآمد کریں ۔قرارداد میں کرم کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کرم میں امن کی فوری بحالی اور راستوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔معاہدے کے تحت پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ بھی کیا گیا، سی ای سی قرارداد میں متنازعہ کینالوں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔قرارداد میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فی الفور بلانے اور متنازعہ کینالوں کے معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اراکین نے کہاکہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنا سندھ میں آگ لگانے کے مترادف ہے۔ اراکین نے مطالبہ کیاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت یہ معاملہ حکومت کے ساتھ اعلیٰ سطح پر اٹھائے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اراکین نے حکومت کے رویے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ای سی اراکین نے مؤقف اختیار کیاکہ پنجاب حکومت تحریری معاہدوں کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ اس کے علاوہ قومی معاملات میں پیپلزپارٹی کو مشاورت میں شریک نہ رکھنے پر بھی شدید ردعمل ظاہر کیا گیا۔پی ڈبلیو ڈی، یوٹیلٹی اسٹور، پاسکو، جینکو اور دیگر اداروں میں مزدور دشمن اقدامات کے علاوہ حکومت کی زرعی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔کسانوں کو کسی بھی قسم کی امداد نہ ملنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ،بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے فنڈز کے فی الفور اجراء کا مطالبہ کیا گیا۔

    ننکانہ : زرعی زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا تباہ کن سلسلہ جاری

    بھتہ وصولی پر چھوٹا راجن کا قریبی ساتھی ڈی کے راؤگرفتار

    آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

    آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

  • سندھ میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات 14نومبر ہوں گے

    سندھ میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات 14نومبر ہوں گے

    سندھ کی26اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کو موصولاطلاعات میں ترجمان ضلعی الیکشن نے بتایا کہ ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 14نومبر کو ہوگی، صوبے میں 77مختلف کیٹگری کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر 10بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا جن میں 4چیئرمین ، 2وائس چیئرمین اور 4وارڈ کونسلر کی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔
    خیال رہے صوبے میں 22یوسی چیئرمین، 15وائس چیئرمین ، 29وارڈ ممبرزاور11ممبرز ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستیں خالی ہیں۔یاد رہے ضمنی انتخاب کیلئے 7اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری ہوگا، 9سے 11اکتوبر تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے صدر ٹاؤن کی یوسی 13کی نشست میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے باعث چھوڑی تھی۔

    بھارتی آ رمی چیف کی حزب اللہ پر اسرائیلی پیجرز دھماکوں کی تعریف , ’ماسٹرسٹروک‘ قرار دیدیا

  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات،تاریخ کا اعلان ہو گیا

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات،تاریخ کا اعلان ہو گیا

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی

    الیکشن کمیشن نے 29 ستمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کردیا اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو ہوں گے، بلدیاتی انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس آویزاں کریں گے، کاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کروائے جاسکیں گے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 اگست سے 26 اگست تک ہوگی، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 27 سے 29 اگست تک دائر ہوں گی،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 5 ستمبر ہے، امیدواروں کو انتخابی نشانات 6 ستمبر کو الاٹ ہوں گے،اس دوران ایگزیکٹیو اتھارٹی اسلام آباد میں کسی نئی اسکیم کا اعلان نہیں کریں گی۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کروائی تھی کہ 29 ستمبر تک دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کروا دیئے جائیں گے،عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں نئے ریٹ پر پراپرٹی ٹیکس نوٹس معطل کردیے اور ریمارکس دیئے کہ پٹیشنرز کو پرانے ریٹ پر پراپرٹی ٹیکس جمع کرانا ہوگا،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ 125 یونین کونسل کی حد تک حلقہ بندیاں ہو چکیں نئی کی ضرورت نہیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھی فیصلہ ہے لوکل گورنمنٹ الیکشن کرانے ہیں،کیا بانی پی ٹی آئی ، نواز شریف ، شہباز شریف سب کی حکومتیں اس کی ذمہ دار ہیں کسی نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں کرائے،جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن وکیل کو ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نیشنل اسمبلی کے حلقوں سے یونین کونسل کو مکس نا کریں،ہر دو تین ماہ بعد کیا نئی حلقہ بندیاں ہوں گی ؟وفاقی حکومت سے پوچھ کر آئیں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن کی تاریخ بتا دیں،اگر تاریخ نا دی تو وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو بھی توہین عدالت کا نوٹس کروں گا ،

  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے29 ستمبر کو اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں سماعت کی، دوران سماعت الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ انتخابات کے لیے الیکشن ایکٹ میں ترمیم بھی ضروری ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق معاملا ت بھی کلیئر نہیں ہیں، اگلے دو ہفتوں میں نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

    عدالت نے کہا کہ سماعت چھٹیوں کے بعد ہوگی، اگر کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو سی ایم دائر کردی جائے، ایم سی آئی کی آمدن اور اخراجات کی مکمل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرادی گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کا کیا اسٹیٹس ہے، الیکشن ایکٹ سے متعلق بل ایسا کوئی پراسسس میں ہے؟

    جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن ایکٹ بل پراسس میں ہے، کیبنٹ سے بھی ہوگیا ابھی پارلیمنٹ میں پیش ہونا ہے، نشستوں سے متعلق معاملہ وزیر اعظم کو دوبارہ بھجوایا گیا ہے ڈائریکٹ الیکشن ہوسکتا ہے لیکن ایم سی آئی کا نہیں ہوسکتا جب تک نشستوں کا معاملہ حل نہیں ہوتا، عدالت نے کہا کہ ایم سی آئی تیار ہے۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار وفاقی حکومت کا کیا اسٹیٹس ہے، شیڈول کب دیں گے؟ الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ میٹنگ میں ایک ہفتہ کا وقت دیا تھا، کل دوبارہ یاد دہانی کروائی گئی ہے، اگست کے پہلے ہفتہ میں شیڈول دیں گے-

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا لوکل گورنمنٹ اسمبلی کے بغیر پراپرٹی ٹیکس معاملات ہوسکتے ہیں؟ اصل مسئلہ ترمیم کا ہے، وفاقی حکومت ہی معاملات کو دیکھے گی اس کے بعد معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، بعد ازاں، الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 ستمبر کو اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرادی گئی، کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخ 10 جولائی تک طلب

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخ 10 جولائی تک طلب

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخ 10 جولائی تک طلب کرلی

    عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں نئے ریٹ پر پراپرٹی ٹیکس نوٹس معطل کردیے اور ریمارکس دیئے کہ پٹیشنرز کو پرانے ریٹ پر پراپرٹی ٹیکس جمع کرانا ہوگا،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بعد یہ ٹیکس لگا سکیں گے۔درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی و دیگر وکلا عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن حکام سے استفسار کیا کہ لوکل گورنمنٹ کے الیکشنز کیوں نہیں ہو رہے ؟الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے شیڈول دیا ہوا ہے۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 125 یونین کونسل کی حد تک حلقہ بندیاں ہو چکیں نئی کی ضرورت نہیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھی فیصلہ ہے لوکل گورنمنٹ الیکشن کرانے ہیں،کیا بانی پی ٹی آئی ، نواز شریف ، شہباز شریف سب کی حکومتیں اس کی ذمہ دار ہیں کسی نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں کرائے،جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن وکیل کو ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نیشنل اسمبلی کے حلقوں سے یونین کونسل کو مکس نا کریں،ہر دو تین ماہ بعد کیا نئی حلقہ بندیاں ہوں گی ؟وفاقی حکومت سے پوچھ کر آئیں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن کی تاریخ بتا دیں،اگر تاریخ نا دی تو وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو بھی توہین عدالت کا نوٹس کروں گا ، سی ڈی اے ایم سی آئی کے نام پر سارے شہر کی تباہی پھیر رہا ہے،بغیر لوکل گورنمنٹ آپ نے اربوں کے ٹیکس لگا دئیے،بغیر کسی اختیار کے سی ڈی اے نے ایم سی آئی کے اربوں روپے کے فنڈز استعمال کر دئیے

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ اس حوالے سے دوسری عدالت میں بھی کیس زیر سماعت ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کسی دوسری کورٹ کا ذمہ دار نہیں میں اپنی کورٹ کو ذمہ دار ہوں،جو آپ کو سمجھ آتی ہے وہ تاریخ دے دیں ایک ہفتے کا وقت دے رہا ہوں،وفاقی حکومت اگر الیکشن نہیں کراتی تو میں ان کو دیکھ لوں گا۔

  • اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، سیکریٹری داخلہ، الیکشن کمیشن اور چیف کمشنر  سے رپورٹ  طلب

    اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، سیکریٹری داخلہ، الیکشن کمیشن اور چیف کمشنر سے رپورٹ طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات نا کرانے کیخلاف درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا-

    جسٹس ارباب محمد طاہر نے 4صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکمنامےمیں حکومت سے جواب طلب کیا کہ بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے گئے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی کہا کہ سیکریٹری داخلہ، الیکشن کمیشن اور چیف کمشنر دو ہفتوں میں رپورٹ جمع کروائیں-

    تحریری حکمنامے میں کہا کہ وفاقی حکومت کیوں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کرانے سے گریزاں ہے؟اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے بھی 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا، ڈویژن بینچ کے 2 مارچ 2023 کے حکم پر بھی تاحال عمل درآمد نہ ہو سکا-

    حماس کے ایک ہزار سے زائد ممبران ترکیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،ترک …

    عدالت نے کہا کہ ذبح خانے کیس میں ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کی تعیناتی کے اختیارات پر سوال اٹھایا گیا، قانون کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کا تقرر 6ماہ کیلئے کیا جا سکتا ہے،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن آئندہ سماعت تحریری رپورٹ جمع کروائیں، ایڈمنسٹریٹر بتائیں کہ کیا پارلیمنٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ان کی مدت میں توسیع کی؟ کیس کی آئندہ سماعت 29 مئی کو مقرر کی جاتی ہے-

    سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار

  • بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آخری مرحلہ، جوڑ توڑ اور  خرید و فروخت کا عمل عروج پر

    بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آخری مرحلہ، جوڑ توڑ اور خرید و فروخت کا عمل عروج پر

    بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آخری مرحلہ،ضلعی چیئرمینوں کے انتخاب کیلئے جوڑ توڑ اور خرید و فروخت کا عمل عروج پر پہنچ گیا، نصیر آباد میں لہڑی اور عمرانی گروپ آمنے سامنے ، وزیر اعلی بلوچستان نے غیر جانبدار رہنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، سخی عبدالروٴف لہڑی اور میر رسول بخش عمرانی متوقع امیدوار ، لہڑی گروپ کی جانب سے واضح اکثریت کا دعویٰ

    باغی ٹی وی: ڈیرہ مراد جمالی (محبوب مگسی ) بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے آخری مرحلے کے تحت 6 جولائی کو ڈسٹرکٹ کونسلوں کے چیئرمینوں کے انتخابات کے سلسلے میں یو سی چیئرمینوں اور ڈسٹرکٹ کونسلروں کے جوڑ توڑ اور خریدو فروخت کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے-

    ڈسٹرکٹ کونسل نصیر آباد کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے دنگل میں حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزیر روینیو میر سکندر خان عمرانی اور صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی کے حمایت یافتہ امیدوار ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اس پورے عمل میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے-

    تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ایک دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی

    لہڑی گروپ کے سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی اور ان کے بھائی صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی کی جانب سے ضلعی چیئرمین نصیر آباد کیلئے ان کے بھائی سخی عبدالرئوف لہڑی جبکہ صوبائی وزیر روینیو میر سکندر خان عمرانی کے گروپ کی جانب سے میر رسول بخش عمرانی متوقع امیدوار ہیں میر عبدالغفور لہڑی کی جانب سے متعدد بار اپنا ضلعی چیئرمین منتخب کرانے کیلئے مطلوبہ ہدف مکمل اور واضح اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے-

    امریکا اور ایران کے درمیان یورپی یونین کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات ناکام