Baaghi TV

Tag: بلدیاتی انتخابات

  • کراچی بلدیاتی انتخابات، سندھ حکومت کا ایک اور مراسلہ

    کراچی بلدیاتی انتخابات، سندھ حکومت کا ایک اور مراسلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کل اتوار کو کروانے کا اعلان کر رکھا ہے

    سندھ حکومت الیکشن کروانے کو بالکل بھی تیار نہیں ہے،الیکشن کے لئے انتظامات ہو چکے ہیں، اب سندھ حکومت کا نیا مراسلہ سامنے آیا ہے جس میں بلدیاتی ایکٹ 2013 کے سیکشن 34 کا ذکر کیا گیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 12 جنوری کو سندھ حکومت نے حیدرآباد کراچی میں حلقہ بندیوں کو ختم کردیا گویا اب نئی حلقہ بندیاں لازمی ہیں،انتخابات نئی حلقہ بندی تک ممکن نہیں،سندھ حکومت کے مراسلے کے بعد الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس متوقع ہے

    کراچی میں الیکشن ایک بار پھر ملتوی ہونے کے قوی امکانات ہیں، اگر الیکشن کمیشن نے الیکشن ملتوی نہ کئے تو آرڈیننس لایا جا سکتا ہے جس کے بعد الیکشن ملتوی ہو جائیں گے. جب تک بلدیاتی ایکٹ کے صفحہ نمبر 14 پر موجود شق نمبر 13 میں ترمیم کے زریعے یونین کونسل کی تشکیل کا فارمولہ تبدیل نہیں کیا جائے گا الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری نبھاتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کروائے گا۔ آرڈینینس کے بعد الیکشن کمیشن جس کا ہنگامی اجلاس جاری ہے وہ خود ہی معطل کردے گا جیسے اسلام آباد میں ہوا

     شہر قائد کراچی میں بلدیاتی الیکشن کل اتوار کو ہوں گے

    بلدیاتی انتخابات کیلئے پالیس کی جانب سےسیکیورٹی پلان مرتب

    تم آرڈیننس لاؤ گے ہم اس کا بھی عدالتوں میں مقابلہ کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

    موجودہ حالات میں حکومت کا ساتھ جاری رکھیں،گورنر سندھ کی خالد مقبول صدیقی سے…

    اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
    2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
    اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
    معاشی غیریقینی کے باوجود:انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ تک اضافہ کردیا

  • بلدیاتی انتخابات: سندھ حکومت کی التوا کی درخواست مسترد

    بلدیاتی انتخابات: سندھ حکومت کی التوا کی درخواست مسترد

    الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی التوا کی درخواست مسترد کرتے ہوئےکراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر میں چیف الیکش کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور کراچی سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئےجبکہ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید بھی شریک تھے-

    کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تصادم کا خدشہ ہے۔ رانا ثنا…

    الیکشن کمیشن میں اہم مشاورتی اجلاس میں کل ہی کراچی، حیدرآباد اور دادو میں کل ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بھی کل ہی کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تصدیق کی ہے۔

    واضح رہےکہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے کل کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ حساس اداروں کی جانب سے بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات کے التوا کی درخواست کی گئی تھی۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ چیف سیکرٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی شریک تھے، اجلاس کے شرکاء کو سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو درپیش سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔ وفاقی حکومت فوج اور رینجرز کی پولنگ سٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت کرچکی ہے جبکہ حالات کا تقاضا ہے کہ پولنگ سٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

  •  الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کردیا

     الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کردیا

     الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کردیا۔

    الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن 15 جنوری کو ہی کروانے کا فیصلہ کیا۔سندھ میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے ہنگامی اجلاس میں سندھ حکومت کے اقدام پر برہمی کا اظہارکیا گیا۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت ہو یا صوبائی حکومتیں کوئی بھی بلدیاتی انتخاب کرانا نہیں چاہتیں۔ اسلام آباد بلدیاتی قانون میں ترمیم کا سارا ملبہ الیکشن کمیشن پر ڈالا گیا۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تمام انتظامات مکمل تھے دودن پہلے عین وقت پر سندھ حکومت نے ایسا اقدام کیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد کی صورتحال پر بھی غورکیا گیا۔اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر، ممبران،ا سپیشل سیکرٹری، ڈی جی لاء، ڈی جی لوکل گورنمنٹ الیکشن سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ روز کراچی، حیدر آباد اور دادومیں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا تھا۔

    یاد رہے کہ  ایم کیوایم کی جانب سےحلقہ بندیوں پر تحفظات کے بعد سندھ حکومت نے کراچی، حیدر آباد اور دادو میں پندرہ جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ بلاول بھٹو کی صدارت میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے ہونے والے اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ ایم کیو ایم کے حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں ، چاہتے ہیں اتحادیوں کے مطالبات کو سنجیدہ لیا جائے ۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی، حیدرآباد اور دادو میں15 جنوری کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جارہے ہیں البتہ سندھ کے باقی تمام اضلاع میں الیکشن شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ دادو میں سیلابی پانی کے باعث الیکشن ملتوی کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ چکی ہے شرجیل میمن نے کہا کہ جماعت اسلامی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔ تاہم ٹنڈوالٰہ یار، ٹھٹہ، بدین، سجاول ،مٹیاری،جامشورو،ٹنڈو محمد خان میں الیکشن شیڈول کے مطابق پندرہ جنوری کو ہی ہونگے۔

    بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سے فاروق ستار کی سربراہی میں متحدہ کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ایم کیو ایم وفد نے سندھ کابینہ کے بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے کئے گئے فیصلے پر شکریہ ادا کیا، ایم کیو ایم کے وفد میں فیصل سبزواری ، مصطفیٰ کمال، وسیم اختر اور جاوید حنیف بھی شریک تھے۔ دوسری جانب انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو تحریک انصاف نے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ سندھ حکومت کے فیصلے کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے، ایم کیو ایم پیپلزپارٹی کی بی ٹیم کے طور پریشر بناتی رہی ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں شکست کا خوف پی ڈی ایم کے اعصاب پر سوار ہے۔ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ملکر بھی عوام میں جانے سے گھبرائے ہوئے ہیں ۔جمہوریت کی بات کرنے والے عوام کے جمہوری حق سے خوفزدہ ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں. پیپلز پارٹی نے چوتھی مرتبہ کراچی کے الیکشن کو ملتوی کیا ہے.سندھ حکومت کے سامنے عوام کی یا پھر عدالتوں کے حکم کی کوئی حیثیت نہیں.کراچی کے عوام گھروں سے نکلیں وزیر اعلیٰ اور گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کریں۔ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم نے کراچی، حیدرآباد پر شب خون مارا ۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے ہمارا حق چھین لیا ہے فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ عدالت اور الیکشن کمیشن بھی جائینگے، حافظ نعیم نے کہا کہ کارکن تیار رہیں ، آج لائحہ عمل کا اعلان کرینگے،

  • ٹھٹھہ : بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایس ایس پی آفس میں میٹنگ منعقد کی گئی

    ٹھٹھہ : بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایس ایس پی آفس میں میٹنگ منعقد کی گئی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے لوکل الیکشن کے حوالے سے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں میٹنگ کا انعقاد
    ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے لوکل باڈی الیکشن میں سیکیورٹی کے حوالے سے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں سینیئر پولیس افسران نے شرکت کی، میٹنگ کے دوران لوکل باڈی الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروانے کے ایجنڈے کو زیر بحث لایا گیا۔ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو سخت کیا جائے، تمام افسران کینڈیڈیٹ سے ملاقات کریں اور پولنگ اسٹیشن کا دورہ کریں، ممکنہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ / ریزرو اور QRF پلاٹونز کو بمعہ وقت تیار اور الرٹ رکھا جائے،، بلدیاتی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال کے لیے پولیس واٹس اپ گروپ پر باہمیروابط کو تقویت دی جائے، الیکشن کے دوران تمام ایس ڈی پی اوز صاحبان پولنگ اسٹیشنز پر تعینات نفری کو ہر وقت چیک کریں، اس کے علاوہ پیٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کو مزید تیز کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو۔
    ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ پولیس افسران یا جوانوں کی کسی فرد یا سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں ہونی چاہیے ،پولیس افسران اور جوان ضابطہ اخلاق کو مد نظر رکھتے ہوئے فرائض سر انجام دیں گے۔انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی علاقے میں بھی اسلحہ کی نمائش ، وال چاکنگ، لائوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی نہ کی جائے،کسی بھی علاقہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پائی جائے تو اس پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔تمام SHOs اپنے SDPOs کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہیں اور اپنے عملے کو اچھی طرح واقف کرکے تعینات کرینگے اس کے علاوہ شر پسند عناصر اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے لوگوں کی نشاندہی کریں اور انکے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائیں۔
    الیکشن ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں،حافظ نعیم الرحمان

    بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں،حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہےہیں لیکن حکومت کی پوری کوشش ہے کہ انتخابات ملتوی کرائے جائیں۔

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    حافظ نعیم کا کہنا تھا ایم کیو ایم کا کندھا استعمال کرکے پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن سے فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے کراچی کے حالات کی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں ہی شریک جرم ہیں، شہر کی بربادی میں سب کچھ ان ہی کا کیا دھرا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بدامنی کے خاتمے کے لیے رینجرز کو اختیارات دیئے جائیں، بلدیاتی انتخابات 120 دن میں کرانا لازمی ہے لیکن ڈیڑھ سال کا وقت گزر گیا۔

    قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ آج سے کراچی کے اہم مقامات پر کیمپ لگائیں گے ،نوجوانوں میں امید پیدا ہو رہی ہے ،سندھ حکومت اب یہ کہہ رہی ہے ہم الیکشن وقت پر کروائیں گے ،ناصر حسین شاہ نے جو کہا وہ خط واپس لیں –

    رینجرز کو اسٹریٹ کرائم روکنے کے اختیارات ملنے چاہیے،حافظ نعیم

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اعتراض ہے،صورتحال واضح ہونی چاہیے،تین دفعہ الیکشن ملتوی ہوئے امیدواروں نےاپنے وسائل لگائے ہیں،الیکشن ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے پیپلزپارٹی کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے 2015میں بھی عدالت کےکہنے پرالیکشن کروائے گئے ،اگست 2020 سے الیکشن نہیں کروائے گئے ہم مسلسل پچھلے ڈیڑھ سال سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کر وائیں،ایم کیو ایم ابھی کوشش میں ہے کسی طرح فیس سیونگ مل جائے ،پیپلزپارٹی خط کو واپس لے-

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگے ہیں ،چارج کیوں نہیں چھوڑ رہے پرسوں رات گلستاں جوہر میں ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا ،رینجرز کو اسٹریٹ کرائم روکنے کے اختیارات ملنے چاہیے،رینجرز کو تین ماہ کے لیے اختیارات دیئے جائیں،پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے سسٹم کو ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، پولیس کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے-

    گھریلو تنازع: گوجرخان میں بڑے بھائی نےبرطانیہ سےآئے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا

  • بلوچستان کے تین اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

    بلوچستان کے تین اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

    بلوچستان کے تین اضلاع حب ، لسبیلہ اور پشین میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ جاری ، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا حساس پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ سیکیورٹی دگنا کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : ضلع حب 1 میونسپل کارپوریشن اور 3 میونسپل کمیٹیوں دُریجی، وندر، گڈانی اور ضلع کونسل حب پر مشتمل ہے ضلعے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 620 ہے۔

    کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق

    بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹنگ کے لیے حب میں 124 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ضلع حب میں کُل 138 وارڈز میں سے 32 وارڈز میں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، 2وارڈ زپر امیدواروں کی وفات کے باعث انتخاب ملتوی ہوئے۔

    ضلع لسبیلہ کےکُل146 وارڈز میں سے 27 پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں لسبیلہ میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے 119 وارڈز میں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کیلئے لسبیلہ میں 130 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

    کراچی: نیو کراچی گبول ٹاﺅن ندی کے قریب فائرنگ3 بھائی ہلاک۔

    ضلع پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی میں انتخابات کے لیے 13 پولنگ اسٹیشن اور 30 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ پشین کی تحصیل حرمزئی میں ووٹرز کی تعداد 10ہزار 890ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 6151 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4739 ہے۔

    میونسپل کمیٹی حرمزئی میں مجموعی طور پر 79 امیدواروں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

  • آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ جاری

    آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ جاری

    آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آج پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع راولا کوٹ، باغ، پلندری اور حویلی میں انتخابات ہو رہے ہیں، پونچھ ڈویژن میں 12 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

    ٹھٹھہ : محکمہ ریونیومیں بڑے پیمانے پر کرپشن, کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں – وڈیرو رسول بخش جاکھرو

    پونچھ ڈویژن کے 10لاکھ 9 ہزار 160 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، چار ڈویژنز میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 36ہزار جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار ہے۔

    ووٹنگ کیلئے 487 وارڈز، 1873 پولنگ اسٹیشن اور 2735 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 547پولنگ اسٹیشن حساس جبکہ 406 حساس ترین قراردئیے گئے ہیں۔

    شیخوپورہ:صدر پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے قتل پر ڈی پی او کا نوٹس

    چاروں اضلاع کی 787 نشستوں پر انتخابات میں 8 خواتین سمیت 3 ہزار 859 امیدوار مدمقابل ہیں آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں 9 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

    پولنگ کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے آزاد کشمیر پولیس کے علاوہ پنجاب اور کے پی کے پولیس اور رینجرز کی 5ہزار اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

    ڈی جی خان : منظور شدہ نقشہ نہ ہونے پر رائل آرچرڈ ہاؤسنگ کالونی کو ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیا۔

  • کراچی میں بلدیاتی انتخابات  آئندہ سال 15 جنوری کو ہوں گے

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات آئندہ سال 15 جنوری کو ہوں گے

    الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر فیصلہ سنادیا۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023 کو ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی اتنخابات کے انعقاد سے متعلق پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماعت کی جس کے بعد 17 نومبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ آج سنادیا گیا۔

    سندھ حکومت تعلیمی اداروں کو تباہ کررہی ہے،میرٹ کا قتل کیا جارہا ہے:رابعہ اظفر

    اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    یاد رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدر آباد میں انتخابات ہونے تھے تاہم سندھ حکومت نے سیلاب کو بنیاد بناکر انتخابات دو سے تین بار ملتوی کرانے کی درخواستیں دیں جو منظور ہوتی رہیں تاہم اس بار الیکشن کمیشن نے درخواستیں مسترد کردیں۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کمیشن ممبران،سیکرٹری و اسپیشل الیکشن کمیشن، صوبائی حکام شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق کمیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کوعام انتخابات سے متعلق اب تک کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

    واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مدت اگست 2023 میں مکمل ہوجائے گی جس کے بعد عام انتخابات کرائے جائیں گے، جن پر 47ارب 41 کروڑ 73لاکھ روپے اخراجات کا تخمینہ ہے۔

    شیخوپورہ :شرقپور روڈ پر تریڈے والی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک ، دوسرا فرار ،راہگیر…

  • سندھ حکومت نے 3 ماہ تک بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی

    سندھ حکومت نے 3 ماہ تک بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی

    حکومت سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں 3 ماہ تک بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی،الیکشن کمیشن نے 28 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق جواب طلب کیا تھا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے آئی جی سندھ کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیج دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کرانےکے لیےزیادہ نفری درکار ہے،ہر پولنگ اسٹیشن میں 4 سے 8 پولیس اہلکار درکار ہیں جب کہ پولیس نفری سیلاب کی وجہ سے 3 ماہ تک دستیاب نہیں-

    کراچی: کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع

    سندھ حکومت کی طرف سے بھیجے گئے خط میں بتایا گیا ہے وزارت داخلہ کی جانب سے 5 ہزار اہلکار سندھ پولیس سے مانگے گئے تھے، یہ 5 ہزار پولیس اہلکار اسلام آباد میں آئی جی اسلام آباد کے ماتحت ہیں۔

    خط میں مزید بتایا گیا کہ پولیس اہلکار کورونا ویکسینیشن مہم میں بھی مصروف ہیں، ان وجوہات کی بنا پر پُر امن اور شفاف بلدیاتی انتخابات ممکن نظر نہیں آتے۔

    الیکشن کمیشن نے کراچی میں 23 اکتوبرکو بلدیاتی انتخابات کرانےکا اعلان کر رکھا تھا اور سندھ حکومت الیکشن ملتوی کرنےکے لیے اس سے قبل بھی خط لکھ چکی ہے تاہم الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کرچکا ہے۔

    گزشتہ ماہ صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی الیکشن 3 ماہ کے لیے ملتوی کرانےکا مطالبہ کیا تھا خط میں کہا گیا تھا کہ سیلاب کے باعث متعلقہ پولیس فورس فراہم کرنے سے قاصر ہیں، بلدیاتی انتخابات کے لیے 5,000 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، 5 ہزار میں سے 1,305 انتہائی حساس اور 3ہزار 688 پولنگ اسٹیشن حساس ہیں (یعنی صرف 7 پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جہاں کوئی خظرے والی بات نہیں)۔

    سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے 39 ہزار 293 پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہے ان میں سے 22 ہزار 507 کی نفری فراہم کرسکتے ، 16ہزار 786 کی کمی کا سامنا ہے سیلاب متاثرین کراچی کے مختلف اضلاع کے ٹینٹ سٹی میں رہائش پذیر ہیں، ملیرکے جن اسکولوں میں سیلاب متاثرین ہیں وہ مجوزہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

    شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار

  • الیکشن کمیشن کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کرانے کا اعلان

    الیکشن کمیشن کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کرانے کا اعلان

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے ضمنی حلقوں میں الیکشن کے اعلان کے ساتھ ہی سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کرانے کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ تیاری شروع کردی گئی ہے

    اس سے پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو کرانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے صرف ایک نشست این اے 246 کا نوٹی فکیشن معطل کیا ہے۔الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 16 اکتوبر تک قانون نافذ کرنے والے ادارے دستیاب ہوں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کردی اور ممکنہ طور پر 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے، اس حوالے سے کمیشن جلد حتمی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر اور این اے 239 میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

    اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شکور شاد کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے اسپیکر اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

    واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیلاب کے باعث ملک کے مختلف حلقوں میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے گئے تھے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔