Baaghi TV

Tag: بلدیاتی انتخابات

  • الیکشن کمیشن نے گرفتار بلدیاتی نمائندوں سے متعلق چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ دیا

    الیکشن کمیشن نے گرفتار بلدیاتی نمائندوں سے متعلق چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کراچی میں گرفتار بلدیاتی نمائندوں سے متعلق چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 15 جون کو سندھ بھر کے تمام منتخب بلدیاتی منتخب نمائندوں کو ووٹ دینے کا حق دینے کے لئے تمام گرفتار منتخب نمائندوں کی ہیڈ آف کونسلز کے انتخابات میں حاضری کو یقینی بنانے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

    ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال:عدالت نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری صحت سے جواب طلب کرلیا

    الیکشن کمیشن نے 15جون کوہونےوالے میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین سمیت تمام کونسلز کے ہیڈ کے انتخابات کے لیے خط لکھا-

    الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں گرفتار منتخب بلدیاتی نمائندوں کو پروڈکشن آرڈر کے تحت ووٹ ڈالنے کے لیے حاضر کیا جائے، اور چیف سیکرٹری سندھ تمام منتخب نمائندوں کی حاضری الیکشن کے روز یقینی بنائیں۔

    عثمان بزدار،فرح گوگی اور بشری بی بی کے بیٹے سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ …

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صاف و شفاف الیکشن کے لیے تمام منتخب نمائندوں کی موجودگی کے انتظامات کیے جائیں اور کراچی میں گرفتار منتخب بلدیاتی نمائندوں کو پروڈکشن آرڈر کے تحت ووٹ ڈالنے کے لیے حاضر کیا جائے۔

  • سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ،پی پی نے میدان مار لیا

    سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ،پی پی نے میدان مار لیا

    سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے تمام 59 نشستوں کے نتائج موصول ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 39 نشستیں جیت کر میدان مار لیا 6 نشستوں پر جی ڈی کے امیدوار کامیاب کامیاب رہے، تحریک انصاف نے 2 جبکہ جے یو آئی اور ایم کیو ایم پاکستان نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

    امیر جماعت اسلامی عدالت عظمیٰ کو خط لکھ دیا

    الیکشن کمیشن کے مطابق 9 سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور جنرل ممبر کی نشستوں پر مقابلہ ہوا تھا۔

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 11، چیئرمین وائس چیئرمین کی 16 اور جنرل ممبر کی 32 نشستوں پر پولنگ ہوئی جن کے مطابق پیپلز پارٹی نے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 6، چیئرمین وائس چیئرمین کی 8 اور جنرل ممبر کی 21 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ جی ڈی اے 6، ایم کیو ایم 1 اور مختلف کیٹگریز کی 4 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے فتح حاصل کی۔

    حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    سندھ کے 15 اضلاع کے مختلف بلدیاتی حلقوں میں جھگڑے، عدالتی فیصلوں، غلط بیلٹ پیپر پرنٹ ہونے پر ری پولنگ اتور کو ہوئی جن اضلاع کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ ہوئی ان میں حیدرآباد، جامشورو، بدین سانگھڑ، عمرکوٹ، سکھر، جیکب آباد، کشمور، شکارپور، خیرپور، قمبر شہداد کوٹ، میر پور خاص، لاڑلانہ، تھرپارکر اور بینظیر آباد شامل ہیں-

  • بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل ،غیر سرکاری غیر حتمی نتائج جاری

    بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل ،غیر سرکاری غیر حتمی نتائج جاری

    بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل ہو گیا ، میونسپل کارپوریشنز ، میونسپل کمیٹی، یونین کونسلز کے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے-

    باغی ٹی وی: غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن سبی میں ڈومکی گروپ، ژوب ، لورالائی اور ڈیرہ مراد جمالی میں بی اے پی،مستونگ میں مستونگ گرینڈالأنس اورجمعیت کے اتحاد نے،پشین ، چمن اور ہرنائی میں پشتونخوا میپ اور اتحادی، ڈھاڈر میں رند پینل ،وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حلقے آواران اور تربت میں نیشنل پارٹی، پنجگور میں بی این پی عوامی،کوہلو میں پی ٹی آئی، ڈیرہ اللہ یار میں فائق جمالی کے عوامی پینل، ڈیرہ بگٹی میں جے ڈبلیو پی ، خضداراور سوراب میں پیپلزپارٹی اور اتحادیوں نےمیئرکی نشستیں جیت لیں ،سبی کے میونسپل کمیٹی میں ڈومکی پینل کے 31 اور اپوزیشن سبی کے 11 کونسلروں کی متفقہ رائے سے ڈومکی پینل کے سردار محمد خان خجک کو بلا مقابلہ میونسپل کمیٹی سبی کا چیئرمین اور ڈومکی پینل کے امیدوار سردار زادہ دینار خان ڈومکی بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ۔قلات میں بلدیاتی انتخابات میں کچھ یونین کونسلوں پر چیئرمین اور وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے اور دیگر یونین کونسلوں پر انتخابات ہوئے-

    یوسی نمبر 1نیمرغ پی پی کے عبدالخالد بلامقابلہ چیرمین اور پی پی کے محمد عمر بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ، یوسی نمبر 2 یوسفزئی الخالد پینل کے محمد جان اور الخالدپینل کے علی نواز چیرمین وائس ، یوسی نمبر 4 ملکی پی پی کے آغاعرفان کریم احمد زئی بلامقابلہ چیرمین اور پی پی کے محمد ابراہیم وائس چیرمین ، یوسی نمبر 5 اسکلکو پی پی کے غلام مصطفی چیرمین اور پی پی کے شیر محمدوائس چیرمین منتخب ہوگئے-

    یوسی نمبر 7 پندران پی پی کے محمد یوسف چیئرمین اور پی پی کے میر عبدالخالق وائس چیئرمین ، یوسی نمبر 8 محمدتاوہ بی این پی کے حفیظ اللہ بلامقابلہ چیئرمین اور آزاد امیدوار بہاول خان وائس چیئرمین ، یوسی نمبر 9 بینچہ پی پی کے عبدالوحید چیئرمین اور پی پی کے وائس چیئرمین الطاف حسین، یوسی نمبر 10 سالارزئی نیشنل پارٹی کے کامران عزیز چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام کے محمد ابراہیم وائس چیئرمین ، یوسی نمبر 11 سور رحمت زئی الخالدپینل کے شیرمحمد بلامقابلہ چیئرمین اور الخالدپینل خیرمحمد بلامقابلہ وائس چیئرمین ، یوسی نمبر 12 زرد غلام جان جمعیت علمائے اسلام کے خلیل الرحمٰن بلامقابلہ چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام کے مولوی ریاض الحق قریشی بلامقابلہ وائس چیئرمین ، یوسی نمبر 13 زہرازئی الخالدپینل حاجی عبدالحمید زہرازئی لانگو بلامقابلہ چیئرمین اور الخالدپینل کے فیض الرحمٰن سمالانی بلامقابلہ وائس چیئرمین ، یوسی نمبر 14 کوہک نیشنل پارٹی کے میربہاول خان محمدشہی چیئرمین اور نیشنل پارٹی کے خالد محمود محمدشہی وائس چیئرمین اوریونین کونسل نمبر16 گزگ جمعیت علماء اسلام کےحافظ محمد قاسم لہڑی بلامقابلہ چیئرمین اور الخالدپینل کے داد محمد لہڑی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ یونین کونسل 3 چھپر ، یونین کونسل نمبر 6 نیچارہ ، یونین کونسل نمبر 15 جوہان ، میونسپل کمیٹی نمبر 1 قلات اور میونسپل کمیٹی نمبر 2 خالق آباد منگچر میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کے بعد حلف برداری اور چیرمینوں و وائس چیئرمین وں کے انتخابات کا اعلان کیا جائے گا-

    نوکنڈی میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلےمیں خان سنجرانی پینل نے ایک دفعہ پھر میدان مار لیا چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئےتمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ، یونین کونسل 21 نوکنڈی کے چیئرمین میر عبدالودودخان سنجرانی منتخب ہوئے جو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے کزن ہیں اسی طرح یو سی 21 کے وائس چیئرمین صدام مشوانی منتخب قرار پائے یونین کونسل 20 نوکنڈی کے چیئرمین اسفندیار خان یارمحمدزئی اور وائس چیئرمین داؤد خان ایجباڑی بلامقابلہ منتخب ہوگئے چاروں منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کا تعلق خان سنجرانی پینل سے ہے۔

    ژوب میں بی اے پی کے امیدوار سردار ناصر خان ناصر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور تحریک انصاف کے داؤد خان مندوخیل ڈپٹی چیئرمین منتخب ہو گئے،پی ڈی ایم کے امیدوار کامیاب نہ ہو سکے ، غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سردار ناصر خان ناصر نے 32 ووٹ لیکر چیئرمین میونسپل کمیٹی جبکہ انکے اتحادی تحریک انصاف کے داؤد خان مندوخیل نے 33 ووٹ لیکر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہو گئے اسی طرح پی ڈی ایم کے امیدوار برائے چیئرمین قطب خان مندوخیل نے 22 ووٹ ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار نور محمد صافی نے 23 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح یونین کونسل گستوئی مندوخیل پر چیئرمین گل مرجان ساقی خیل اور ملا حسن خان جانی خیل ڈپٹی چیئرمین یونین کونسل سمبازہ ون پر چیئرمین محمود خان اور ڈپٹی چیئرمین قدیر خان مندوخیل بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔

    ضلع کچھی مین بلدیاتی انتخابات میونسپل کمیٹی ڈھاڈر میں رند پینل نے میدان مار لیا چیئرمین سید فرید احمد شاہ دوپاسی اور وائس چیئرمین حاجی محمد یوسف رند بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔جبکہ صدر ڈھاڈر اور بالاناڑی کے دیگر یونین کونسلوں پر بھی آر او ڈھاڈر نے کونسلران سے حلف لیااور الیکشن کرائے یونین کونسل مٹھڑی سے گیلو پینل کے نامزد امیدوار حاجی تاج محمد رئیسانی بلامقابلہ صدر جبکہ وائس چیئرمین فضل الرحمان منتخب ہوئے یونین کونسل ایری سے چیئرمین گیلو پینل میر زوہیب بنگلزئی جبکہ وائس چیئرمین رند پینل کے نصراللہ منتخب ہوئے اسی طرح یونین کونسل مشکاف سے گیلو پینل کے وڈیرہ عبدالسلام کھوسہ چیئرمین وائس چیئرمین خیر محمد بنگلزئی منتخب ہوئے یونین کونسل کاموئی سے گیلو پینل کےآدم خان بنگلزئی چیئرمین وائس چیئرمین محمد گل جلبانی منتخب ہوئے یونین کونسل کوٹ رئیسانی سے گیلو پینل کے چیئرمین ٹھیکیدار محمد انور بھٹو وائس چیئرمین عبدالحق بنگلزئی منتخب ہوئے-

    یونین کونسل چنڈر سے گیلو پینل کے فیض محمد چیئرمین جبکہ وائس چیئرمین عبدالفتح بنگلزئی منتخب ہوئے یونین کونسل حاجی شہر سے چیئرمین حاجی میر محمد ہاشم شاہوانی وائس چیئرمین حاجی ابراہیم بلامقابلہ منتخب ہوئے۔دکی میونسپل کمیٹی پر ملک کلیم اللہ ترین پینل کے ملک کلیم اللہ ترین بلامقابلہ چیئرمین اور حیات اللہ شادوزئی بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ علاقہ لونی کے 7یونین کونسلز پر سردارخوشدل خان لونی پینل نے میدان مارلیا جبکہ دیگریونین کونسلز پر یو سی 16اور 17پر عوامی اتحاد نے میدان مارلیا 16_ویالہ دکی پر سردارعالم زیب خان ترین چیئرمین اور صالح محمد ڈپٹی چیئرمین یو سی 17پر دلاور خان ترین چیئرمین اور ڈاکٹرمحمدعثمان ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے ۔

    یو سی 8تھل چوٹیالی سے صحبت خان ترین چیئرمین عمرجان ترین ڈپٹی چیئرمین یو سی 10 غربی تھل سے محمدعثمان چیئرمین فیض محمد ڈپٹی چیئرمین یو سی 18سے آزاداتحاد پینل کےمحمداخلاص بلوچ چیئرمین غلام مصطفی ڈپٹی چیئرمین یونین کونسل 14پر حاجی محمدرسول چیئرمین محمدرحیم ڈپٹی چیئرمین یونین کونسل 15سےحاجی محمدیونس چیئرمین محمدانور ڈپٹی چیئرمین یونین کونسل 13سے ریٹائرڈ سوشل ویلفیئر آفیسر حاجی دلبر ناصر چیئرمین اور عبدالمالک ناصر ڈپٹی چیئر مین یونین کونسل 12سے حاجی فتح محمد ناصر چیئرمین اللہ نور ڈپٹی چیئرمین یو سی 11 سے حاجی خیراللہ ناصر چیئرمین ولی جان زرکون ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ میونسپل کمیٹی اور یو سی 16اور17پرکامیابی حاصل کرنے پرعوامی اتحاد پینل کیجانب سے شہر میں ریلی نکالی گئی۔

    آواران میں میونسپل کمیٹی ٹائون اواران کے چیئرمین نیشنل پارٹی آواران کے ضلعی صدر عابد حسین نے دس ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔ باپ پارٹی کے نصیر احمد نے چھ ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہےمیونسپل کمیٹی آواران ٹاؤن کے وائس چیئرمین بی این پی کے ضلعی صدر میر حبیب اللہ محمد حسنی دس ووٹ حاصل کر کے کامیاب اور باپ پارٹی کے بختیار احمد چھ ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ ضلع آواران کے ٹوٹل 9 یونین کونسلوں کی چیئرمین شپ اور وائس چیئرمین شپ میں چھ یوسی کے چیرمین اور وائس چیئرمین کیلئے باپ کے امیدوار بلامقابلہ برتری حاصل ہوئی جبکہ تین سے اتحادی بازی لےگئے۔

    یوسی نمبر1نوکجو مشکے سے چیئرمین سلال گل جبکہ وائس چیئرمین منصور احمد منتخب ہوئے،تحصیل مشکے سے یوسی نمبر 2 پروار سے چیئرمین محمد اکرم میروانی جبکہ وائس چیئرمین مسلم لعل منتخب ہوئے۔یوسی نمبر 3 کورک جھاؤ سےمیر نصیر احمد بزنجو چیئرمین اور وائس چیئرمین جمال منتخب ہوئے،یوسی نمبر 4 واجہ باغ جھاؤ سے یوسی چیئرمین میر جمیل احمد بزنجو اور وائس چیئرمین ثناءاللہ منتخب ہوئے-

    یوسی نمبر 5 ارہ کنڈ جھاؤ سے علی یوسی چیئرمین اور صادق وائس چیئرمین منتخب ہوئے،یوسی نمبر 6 کیمپ جھاؤ محمد کریم عمرانی یوسی چیئرمین جبکہ خداد بزنجو وائس چیئرمین منتخب ہوئے،آواران کے تحصیل جھاؤ یوسی 7 شندی سے باپ پارٹی کے رہنما اورنگزیب بزنجو یوسی چیئرمین اور اللہ یار میروانی وائس چیئرمین منتخب ہوئے،یوسی نمبر 8 گیشکور کے چیئرمین محمد اقبال اور وائس چیئرمین اللہ بخش منتخب ہوئے، یو نمبر 9 سی گیشکور کے چیئرمین اللہ داد ساجن جبکہ وائس چیئرمین محمد اسماعیل منتخب ہوگئے۔پنجگور میں میونسپل کارپوریشن چتکان خدابادان اور میونسپل کمیٹی وشبود میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے میدان مار لیا جبکہ میونسپل کمیٹی تسپ میں آزاد امیدوار میر عبدالرحمٰن بلا مقابلہ چیئرمین اورشیر علی وائس چیئرمین منتخب ہو گئے-

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن چتکان خدابادان سوردو میں بی این پی عوامی کے شکیل احمد نے 28 ووٹ لیکر میئر جبکہ بی این پی عوامی کے حاجی عبدالباقی بلوچ نے 26 ووٹنگ لیکر ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے جبکہ اس کے مدمقابل نیشنل پارٹی کے شبیر احمد نے 11 ووٹنگ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ میونسپل کمیٹی وشبود میں بی این پی عوامی کے نوراحمد ایڈوکیٹ چیئرمین جبکہ ذاکر علی ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے،میونسپل کمیٹی تسپ میں آزاد امیدوار میرعبدالرحمٰن بلا مقابلہ چیئرمین جبکہ نیشنل پارٹی کے شیر علی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔پنجگور کے کل 20 یونین کونسلوں میں سخت مقابلے کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے 8اور نیشنل پارٹی کے بھی 8 چیئرمین منتخب ہوگئےجبکہ دو یونین کونسلوں میں جمعیت علماء اسلام اور دو یونین کونسلوں میں بی این پی اپنا یو سی چیئرمین منتخب کرانے میں کامیاب ہو گئے۔

    بھاگ سےنامہ نگارکے مطابق میونسپل کمیٹی بھاگ میں مفتی کفایت اللہ بلا مقابلہ چیئرمین ، رئیس محمد عثمان ہانبھی وائس چیئرمین منتخب ہوئے ۔ یونین کونسل نوشہرہ سے چیئرمین وڈیرہ عبدالواحدمندرانی،وائس چیئرمین میر طارق خان حاجیجہ منتخب ہوئے،یونین کونسل محرم سے چیئرمین عبدالمستقیم کٹبار،وائس چیئرمین سید محبوب علی شاہ منتخب ہوئے،یونین کونسل جلال خان سے چیئرمین سردارزادہ بابو شیردل خان مغیری،وائس چیئرمین نوید اکبر بلوچ منتخب ہوئے،یونین کونسل پہوڑ سے چیئرمین عبدالستار بنگلزئی،وائس چیئرمین عزیزاللہ ابڑو منتخب ہوئے،یونین کونسل حامد بستی سے چیئرمین محمد اقبال سولنگی،وائس چیئرمین محمد عظیم منتخب ہوئے-

    یونین کونسل چھلگری سے چیئرمین محمد اسلم منتخب ہوئے۔مستونگ میونسپل کمیٹی کے لئے عوامی پینل کے نامزد امیدوار سردار شاہ زمان علیزئی چیئرمین اور سردار زادہ میر مختیار الزمان محمد شہی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ مستونگ کی 27 یونین کونسلز میں جمعیت علماء اسلام اور گرینڈ الائنس کے اتحاد نے واضح برتری حاصل کرکے 16 یونین کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستیں جیت لیں، چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے فرزند نوابزادہ رئیس رئیسانی نے اپنی یونین کونسل کی چیئرمین شپ جیت لی، وہ ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین کے لئے مضبوط امیدوار کے طور پرسامنے آگئے۔

    کوہلو میں ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا،میر نصیب اللہ مری کے حمایت یافتہ سردارزادہ شیر افغان زرکون چیئرمین منتخب ہو گئے، کوہلو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون وائس چیئرمین منتخب ہوئی۔23یو نین کونسلوں میں سے 11کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 8یونین کونسلوں میں اپنے چیئرمین منتخب کرانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دو یونین کونسلز میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات روک دیئے گئے۔

    کاہان میں منعقد ہونے والے 10یونین کونسلز کے نتائج موصول نہ ہوسکے۔کامیاب یونین کونسل چیئرمینوں میں میر نثار احمدمری،میر مہروز مری،نذیراحمد مری،جھنڈا خان مری،شمس الحق مری،زنگل خان،جمیل احمد،وسیم اکرم،محمد بخش پوادی،حبیب الرحمن،وڈیرہ نیاز محمد شامل ہیں۔نوشکی میں یونین کونسل 1 گزنلی سے میر فتح محمد بادینی چیئرمین ، حاجی مجیب الرحمٰن وائس چیئرمین یونین کونسل 2 خیصار میر عزیز احمد مینگل چیئرمین محمد الیاس مینگل وائس چیئرمین ، یونین کونسل کیشنگی 3محمد انور مینگل چیئرمین عنایت اللہ مینگل وائس چیئرمین یونین کونسل 5 جمالدینی ٹکری شفیع محمد جمالدینی چیئرمین ہدایت اللہ جمالدینی وائس چیئرمین ، یونین کونسل 6 مینگل میر محمد علی خان مینگل چیئرمین ملک شبیر احمد مینگل وائس چیئرمین یونین کونسل 8 قادر آباد محمد صادق مینگل چیئرمین اعجاز الحق وائس چیئرمین یونین کونسل نمبر 10باغک مل میر عبد الرحمان لانگو چیئرمین شبیر احمد ساسولی وائس چیئرمین یونین کونسل نمبر 11 احمد وال سردار زادہ خلیل احمد محمد حسنی چیئرمین میر ثناء اللہ لانگو وائس چیئرمین یونین کونسل نمبر 13 عبد الحمید بادینی چیئرمین محمد اقبال محمد حسنی وائس چیئرمین یونین کونسل نمبر 14 میر منظور احمد گورگیج چیئرمین حافظ محمد عابد وائس چیئرمین یونین کونسل نمبر 15 ڈاک میر آزاد خان مینگل چیئرمین میر منصور احمد مینگل وائس چیئرمین یونین کونسل نمبر 16 انام بوستان عبد الرازق نورزی چیئرمین ثناء اللہ محمد حسنی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے-

    149 کونسلروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا یونین کونسل 3 کیشنگی سے میر محمد انور مینگل ا ور میر سیلمان مینگل نے پانچ پانچ ووٹ حاصل کیے ٹاس کےذریعے میر محمد انور مینگل کامیاب قرار پائے۔ضلع کچھی کی تحصیل مچ کی ایک میونسپل کمیٹی اور2 یونین کونسلوں میں گیلو گروپ نے میدان مار لیا جبکہ ایک یو سی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور رند گروپ کے وائس چیئرمین منتخب ہو گئےغیر حتمی نتائج کے مطابق ایک میونسپل کمیٹی، دو یونین کونسلوں کے چیئرمین و وائس چیئرمین گیلو گروپ کے بلا مقابلہ منتخب ہوئے ایک یونین کونسل آب گم پر الیکشن ہوئے،میونسپل کمیٹی مچ کے چیئرمین میر سعد کرد اور وائس چیئرمین ٹکری میر سودا گر سمالانی یونین کونسل کولپور کے لئے چیئرمین سردار توکل خان کردُ وائس چیئرمین ماما عبدالقدوس سمالانی جبکہ سردار ساتکزئی یونین کونسل سے اسد اللہ سمالانی کو چیئرمین اور وائس چیئرمین عطا اللہ بنگلزئی بغیر مقابلہ منتخب ہوئے-

    یونین کونسل آب گم میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی میر مولا داد راہیجہ 6 ووٹ لے کے منتخب ہوئے جبکہ اس کے مد مقابل گیلو گروپ کے امیدوار میر محمد قدوس کھیازئی نے 3 ووٹ حاصل کیے رند گروپ کے وائس چیئرمین کے امیدوار مبارک شاہ 6 ووٹ لے کے کامیاب ہوئے اس کے مد مقابل گیلو گروپ کے امیدوار عبدالرو ف کھیازئی 3 ووٹ حاصل کئے ۔لورالائی میونسپل کمیٹی لورالائی چیئرمین بلوچستان عوامی پارٹی کے عزیز الرحمن پٹھان اور وائس چیئرمین آزاد امیدوار محمد طاہر ناصر بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ یونین کونسل نمبر 1 سے چیئرمین پی پی پی کے امیدوار شیردل جوگیزئی اور وائس چیئرمین نور محمد منتخب ہوئے۔یونین کونسل نمبر 2 سےجمعیت علمائے اسلام کے مولوی شوکت اور عبدالشکور منتخب ہوئے۔ یونین کونسل 4 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار جعفر خان اور وائس چیئرمین شاہ فیصل ملازئی منتخب ہوئے-

    یونین کونسل 5 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار داود خان چیئرمین اورکشمیر خان وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔یونین کونسل 6 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے فرید خان چیئرمین اور سلطان محمد وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔یونین کونسل نمبر 7 سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار قاضی اسلم چیئرمین اور نواب خان وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔یونین کونسل 8 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے اصغر خان چیئرمین اور حاجی عبدالمجید ناصر وائس چیئرمین تخب ہوئے۔یونین کونسل نمبر 9 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد عیسیٰ چیئرمین اور نصیر الدیں وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔یونین کونسل 10 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار حبیب الرحمن چیئرمین اور امین اللہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

    یونین کونسل نمبر 11 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ہزار خان چیئرمین اور نوروز شیخ وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔یونین کونسل نمبر 12 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار عبدالباری چیئرمین اور آمان اللہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔یونین کونسل 13 سے پشتونخوا میپ کے امیدوار حاجی عبدالواحد چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام کے مولوی محمد اکبر وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔یونین کونسل نمبر 14 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار محمد ابراہیم کنڈی چیئرمین اور محمد ہاشم غورنی وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔یونین کونسل نمبر 16 سے پی ٹی آئی کے امیدوار نقیب اللہ کاکڑ چیئرمین اور جمیعت علمائے اسلام کے عبدالرشید وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

    یونین کونسل نمبر 17 سے پی پی پی کے امیدوار حبیب اللہ چیئرمین اور محمد امین کاکڑ وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔یونین کونسل نمبر 18 سے پی پی پی کے امیدوار عبداللہ چیئرمین اور محمد رفیق کاکڑ وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔یونین کونسل نمبر 19 سے پی پی پی کے امیدوار مسعود خان کاکڑ چیئرمین اور بسم اللہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔یونین کونسل نمبر 20 پی پی پی اور جمیعت علمائے اسلام کے مشترکہ امیدوار خوشحال خان کاکڑ چیئرمین اور عبدالستار وائس چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ یونین کونسل نمبر 21 سے پی پی پی کے امیدوار پیر محمد حمزازئی چیئرمین اور مزار خان حمزازئی وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

    جعفرآباد میں 20 یونین کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب میں فائق جمالی کے عوامی پینل نے میدان مارلیا چھ یونین کونسلو پر جمالی پینل جبکہ ایک پر جماعت اسلامی کا پینل کامیاب ہوا۔ ضلع کونسل میں 20 میں سے 14 یونین کونسلوں پر چیئرمین اور وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب جبکہ چھ یونین کونسلوں میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوئی۔

    غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق یونین کونسل نمبر ایک جڈھیر پر عوامی پینل کے عبدالوہاب بگٹی 8 ووٹ لے کر چیئرمین جبکہ عبدالسلام عمرانی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے یوسی نمبر 2 مانجھوٹی میں جماعت اسلامی کے مٹھا خان بادینی ، چیئرمین جبکہ منظور احمد وائس چیئرمین منتخب یوسی نمبر3 رمزے پور میں زبیر عباس چیئرمین جبکہ محمد رفیق وائس چیئرمین منتخب ،یوسی 4 بگو بند میں سہیل احمد چیئرمین جبکہ بخش علی وائس چیئرمین منتخب یوسی 5 سموں میں ۔پیربخش۔ چیئرمین جبکہ سوناخان وائس چیئرمین منتخب یوسی 6 میںگھاڑی میں احسان علی ۔ چیئرمین جبکہ گل حسن۔وائس چیئرمین منتخب ۔ یوسی 7 بندمانک میں نظرحسین ۔ چیئرمین جبکہ حبیب اللہ وائس چیئرمین منتخب ۔

    یوسی 8 تھرڑی میں سجادعلی۔ چیئرمین جبکہ خادم حسین ۔وائس چیئرمین منتخب۔ یوسی 9 حفیظ آباد میں مٹھا خان ۔7 ووٹ لے کر چیئرمین جبکہ۔محمد مرید وائس چیئرمین منتخب ۔یوسی 10 میں روجھان جمالی میں برہان خان ۔ چیئرمین جبکہ سارنگ خان ۔وائس چیئرمین منتخب یو سی 11 تاج پور میں شہزادہ۔ چیئرمین جبکہ ۔اللہ داد۔وائس چیئرمین منتخب ۔ یوسی 12 محبت پور میں غلام فرید ۔۔ چیئرمین جبکہ میر محمدوائس چیئرمین منتخب ۔یوسی 13 سوڑھا میں افغان 6 ووٹ لے کر۔ چیئرمین جبکہ محمد لقمان۔وائس چیئرمین منتخب ۔یوسی 14 رن پٹانی میں سلیم اختر 6 ووٹ لے کر۔ چیئرمین جبکہ جاوید احمد۔وائس چیئرمین منتخب ۔ یوسی 15 ببرجمالی میں عطاء اللہ ۔ چیئرمین جبکہ عبدالکریم۔وائس چیئرمین منتخب یوسی 16 چھلگری میں شیرمحمد چیئرمین جبکہ محمدبخش۔وائس چیئرمین منتخب-

    یو۔ سی 17 میں محمدعلی جتک 8 ووٹ جبکہ محمدقاسم بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب۔یوسی 19 کیٹل فارم میں غلام حسین ۔ چیئرمین جبکہ محمد زیب وائس چیئرمین منتخب یوسی20 ساتھی میں جان محمد چیئرمین جبکہ عبدالحق وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔گنداواہ میں تمام چیئرمین اور وائس چیئر مین بلا مقابلہ منتخب ہو گئے میونسپل کمیٹی گنداواہ کے چیئر مین ایڈوکیٹ مشتاق احمد ترین،وائس چیر مین سید غلام رسول شاہ،یونین کونسل درگاہ فتح پور شریف چیر مین سید یونس علی شاہ اور وائس چیر مین وڈیرہ علی گوہر،یونین کونسل پتری چیر مین سردار جلال خان لاشاری اور وائس چیر مین احمد خان،یونین کونسل میر پور چیر مین عابد حسین کٹوہر وائس چیر مین امام الدین جویہ،یو سی شکار پور چیر مین سردار عبدالقادر رد وائس چیر مین نذیر احد چنجنی،یو سی کھاری چیر مین مولوی مجیب الرحمن وائس چیر مین رسول بخش بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

    ڈیرہ بگٹی ضلع میں بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ پرامن طریقے سے تکمیل تک پہنچ گیا ،ڈیرہ بگٹی اور سوئی ٹاؤنز کے چیئرمین و وائس ٹاؤن چیئرمین نے بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھالیاذرائع کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ چاکر خان بگٹی بلامقابلہ ڈیرہ بگٹی کے ٹاؤن چیئرمین اور جمہوری وطن پارٹی کے ہی حاجی خان مرہٹہ بگٹی بلامقابلہ وائس ٹاؤن چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار میر حماد کلپر بگٹی سوئی کے بلامقابلہ ٹاؤن چیئرمین اور ویزی موندرانی بگٹی بلامقابلہ وائس ٹاؤن چیئرمین منتخب ہوگئے-

    ضلع کے تمام یونین کونسلز کے تمام ٹاؤن چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوگئے یوسی 1 بیکڑ سے بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جان محمد مسوری بگٹی یوسی چیئرمین بی اے پی کے محمد ناصر وائس چیئرمین یوسی نمبر 2 سے بی اے پی کے سید محمد یوسی چیئرمین محمد خان وائس چیئرمین یوسی نمبر 3 سرفراز احمد یوسی چیئرمین یوسی 4 سے آزاد امیدوار جلمب خان عرف خان صاحب یوسی 5 سے بی اے پی کے وڈیرہ شاہ مراد نوحقانی یو سی چیئرمین آزاد امیدوار محمد آصف وائس چیئرمین یو سی 6 سے وڈیرہ میراخان مسوری بلامقابلہ یو سی چیئرمین منتخب ہوگئے-

    یو سی 10 سے آزاد امیدوار نذیر احمد چیرمین جبکہ چنگیز خان وائس چیئرمین منتخب یو سی 11 سے آزاد امیدوار ظفر علی جبکہ وائس چیئرمین محمد بخش منتخب یو سی 12 سے آزاد امیدوار وڈیرہ شاہد حسین جبکہ وائس چیئرمین غلام مرتضٰی منتخب یو سی 13 سے آزاد امیدوار راضی خان جبکہ وائس چیئرمین ربنواز منتخب ہو گئے یونین کونسل 23 زین کوہ سے محمد شریف یوسی چیئرمین محمد بخش بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے یونین کونسل 17 سے میران خان بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے یو سی سیاہ آف 25 سے وڈیرہ دوست محمد چیئرمین اور فرید احمد بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے یو سی 16 پیش بوگی سے اللہ بخش چیئرمین جبکہ وڈیرہ عبداللہ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے-

    یونین کونسل 20 گنڈوئی سے وڈیرہ میاں خان موندرانی چیئرمین ناصر علی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے یونین کونسل 22 سے میرلیاقت راہیجہ بگٹی چیئرمین جبکہ لال محمد بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے یو سی 14 بیہہ لوٹی سے بی اے پی کے وڈیرہ ہدایت خان چیئرمین جبکہ رحیم داد بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے یوسی 15 بیہہ لوٹی سے بی اے پی کے وڈیرہ غلام نبی شمبانی چیئرمین اور گزی خان بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے یوسی 24 حبیب رائی سے سعید احمد چیئرمین اور بابر خان بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے یوسی کٹھن 19 نبی بخش چیئرمین جبکہ محمد قاسم مقابلے کے بعد وائس منتخب ہوگئے۔

    خضدار، میونسپل کارپوریشن خضدار کے انتخابات میں سہ جماعتی اتحاد کو شکست،پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار میر محمدآصف جمالدینی مئیر اور پیپلز پارٹی کے رہنماء جمیل قادر زہری ڈپٹی میئر خضدار منتخب ہو گئے،میونسپل کمیٹی نال سے نیشنل پارٹی کے حاجی احمد نواز بلوچ اورمیونسپل کمیٹی زہری سے پیپلز پارٹی کے میر فیصل رحیم زہری چیئرمین منتخب ہو گئے-

    سہ جماعتی اتحاد کے نامزد امیدواربرائے مئیر میر عبدالرحیم کرد اور ڈپٹی مئیر مولانا عنایت اللہ رودینی نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نتائج کے خلاف اپیل دائر کرینگےعلاوہ ازیں میونسپل کمیٹی نال کےچیئرمین حاجی احمد نواز بلوچ اور وائس چیئرمین میر محمد طیب بزنجو بلا مقابلہ منتخب ہو گئے جبکہ میونسپل کمیٹی زہری کے لئے میر فیصل رحیم زہری چیئرمین اور میر راوت خان زہری بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔

    ہرنائی میں میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کے انتخاب میں پشتونخوامیپ نے میدان مارلیا،میونسپل کمیٹی ہرنائی سے پشتونخوامیپ کے چیئرمین عبدالجلیل میانی ترین، وائس چیئرمین غلام محمد ترین شاہرگ میونسپل کمیٹی سے پشتونخوامیپ کے چیئرمین عطاء اللہ شاہ، عوامی نیشنل پارٹی کے ملک محمد زمان ترین وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے8 یونین کونسلوں میں سات یونین کونسلوں میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر انتخاب ہوئے 6 یونین کونسلوں میں چیئرمین شپ پر پشتونخوامیپ کے نامزد امیدوار ان کامیاب جبکہ وائس چیئرمین پر جمعیت وعلماء اسلام اور دیگر کامیاب ہوئے –

    یونین کونسل خوست / زرغون غر سے پشتونخوامیپ کے حبیب اللہ دمڑ چیئرمین جبکہ جمعیت وعلماء اسلام کے اختر محمد وائس چیئرمین ، یونین کونسل سزو سے پشتونخوامیپ کے ملک سوراب خان عبدلانی چیئرمین اور وائس چیئرمین صمد خان عبدلانی، یونین کونسل ہرنائی صدر ٹو سے پشتونخوامیپ کے ملک عمل خان ترین چیئرمین ، وائس چیئرمین بسم اللہ، یونین کونسل شاہرگ سے پشتونخوامیپ کے عبدالواحد چیئرمین ، جبکہ جمعیت علماء اسلام کے نصیب اللہ وائس چیئرمین ،یونین کونسل بابہان 3 سے پشتونخوامیپ کے ٹکاخان چیئرمین عبدالشکور وائس چیئرمین ،یونین کونسل بابہان ٹو سے پشتونخوامیپ کے ملک سیدال خان چیئرمین جبکہ وائس چیئرمین مولوی نصراللہ منتخب یونین کونسل ناکس گچینہ سے این ڈی ایم کے نقیب اللہ شاہ چیئرمین جبکہ جمعیت وعلماء اسلام کے محمد صابر وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

    سوراب سےنامہ نگارکے مطابق 22میں سے 21یونین کونسلز کے کونسلرز کا حلف برداری سمیت چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے گیارہ یونین کونسلز میں کامیابی حاصل کرلی جبکہ جمعیت علماء اسلام نے دس یونین کونسلز میں کامیابی حاصل کی ،نتائج کے مطابق یونین کونسل 1 دشت گوران سےپاکستان پیپلز پارٹی کے نعمت اللہ چیئرمین جبکہ بشیر احمد بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یونین کونسل 2 سیاہ کمب سےپاکستان پیپلز پارٹی کے میر حبیب اللہ مڑداشئی چیئرمین جبکہ جان محمد بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یونین کونسل 3 ماراپ سےپاکستان پیپلز پارٹی کے ڈاکٹرمحمد علی چیئرمین جبکہ احمد دین بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

    یونین کونسل 4 مصطفے آباد ماراپ سےپاکستان پیپلز پارٹی کے خلیل احمد لانگو چیئرمین جبکہ اسد اللہ بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یونین کونسل 5 حاجیکہ سےپاکستان پیپلز پارٹی کے سفر خان سناڑی چیئرمین جبکہ میر امیر الملک ہارونی بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئےیونین کونسل 6 نغاڑ سے جمیعت علماء اسلام کے محمد یعقوب رئیسانی چیئرمین جبکہ سفر خان بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یونین کونسل 7 ڈن سے جمعیت علماء اسلام کے محمد کریم محمدشہی چیئرمین جبکہ محمد رحیم بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یونین کونسل 8 گوندان سے جمیعت علماء اسلام کے عبدالقدوس چیئرمین جبکہ عبدالغفور وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

    یونین کونسل 9 ریکی زئی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سراج احمد چیئرمین منتخب جبکہ حفیظ اللہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یونین کونسل 10 ہتھیاری گدر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے میر نوراحمد ریکی چیئرمین جبکہ محمد یونس بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یونین کونسل 11 چھڈ شیرعلی گدر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے میر بھٹل گرگناڑی چیئرمین جبکہ میر قمر گرگناڑی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یونین کونسل12 ٹوبہ سے جمیعت علماء اسلام کے میر گل فراز سمالانی چیئرمین جبکہ غلام سرور بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یونین کونسل 13 رودینی گدر سےپاکستان پیپلز پارٹی کے میرخدائے رحیم رودینی چیئرمین جبکہ میر شاہ زمان گرگناڑی بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

    یونین کونسل 14 زبر شکر ڈن سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سعید احمدہارونی چیئرمین منتخب ہوگئےجبکہ محمد رفیق ہارونی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یونین کونسل 15 شہدا زئی سے جمعیت علماء اسلام کے حافظ محمد ابراہیم چیئرمین اور سیف اللہ گوارانجو وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یونین کونسل 16 شانہ سے جمعیت علماء اسلام کے محمد اکبر لانگو چیئرمین اور عبدالحئی زہری وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یونین کونسل 17 مولی سے جمعیت علماء اسلام کے مولانا خلیل الرحمٰن لہڑی چیئرمین جبکہ میر سکندر خان لہڑی بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

    یونین کونسل 18 جیوا اللہ آباد سے جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالرحمن ساسولی 7 ووٹ لےکر چیئرمین اور مولانا عبید اللہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یونین کونسل 19 رحمت پور جیواء سےسوراب علماء اسلام کے مولانا عبداللیف عمرانی چیئرمین جبکہ قمیصٰی خان وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یونین کونسل 20آڑچنو میں تین خواتین کے ووٹ برابر ہونے کے سبب انتخاب نہیں ہوسکاہے۔یونین کونسل 21 لاکھوریان سے جمعیت علماء اسلام کے مولانا محمد ہاشم چیئرمین جبکہ مولانا محمد رمضان بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یونین کونسل 22 انجیرہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے غلام یاسین چیئرمین جبکہ سعد اللہ بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

    ڈسٹرکٹ خاران کی 13 یونین کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب میں بی این پی مینگل کے چار، میر کریم نوشیروانی پینل کے تین ،جمعیت ف کے تین، نیشنل پارٹی کے دو اوردو آزاد امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ایک یوسی کے وائس چیئرمین کاتعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔ڈیرہ مرادجمالی سےنامہ نگارکے مطابق میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی میں بی اے پی کے چیئرمین وائس چیئرمین بھاری اکثیریت سے کامیاب جبکہ ضلع کی 44 یونین کونسلروں میں 37 یونین کونسل کے چیئرمین وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوئےمیونسپل کمیٹی ضلع کونسل پر بی اے پی کی کامیابی جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار دوسرے نمبر پررہے،یونین کونسل کی پولنگ پر دوگرپوں میں فائرنگ سے وائس چیئرمین سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    میو نسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی کے44 وارڈ میں 56 کونسلران نےووٹ کاسٹ کئے بی اے پی کے نامزد امیدوار میر صفدر علی عمرانی 37 ووٹ لیکر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی کے چیئرمین جبکہ شاہ محمد ہاڑا بلوچ نے 37 ووٹ لیکر وائس چیئرمین منتخب ہو ئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے ضلع کی 44 یونین کونسل میں 37 یونین کونسل کے چئرمین وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہو ئے جبکہ 7 یونین کونسل پر انتخابات ہو ئے جن میں بی اے پی و متحدہ اپوزیشن کے امیدوار چیئرمین وائس چیئر من منتخب ہو ئے-

    ضلع پشین میں جمعیت علماء اسلام اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پر مشتمل اتحاد نے میدان مارلیا، میونسپل کارپوریشن پشین سمیت میونسپل کارپوریشن سرانان اور میونسپل کمیٹی خانوزئی میں دونوں پارٹیوں کے امیدوار بلا مقابلہ ہوگئے، جبکہ 62 یونین کونسلوں میں بھی دونوں پارٹیوں کے مشترکہ اتحاد کا پلڑہ بھاری رہا، میونسپل کارپوریشن میںپشتونخوا میپ کے سردار اکبرخان ترین بلامقابلہ مئیرجبکہ جمعیت علماء اسلام کے عبداللہ کاکڑ بلامقابلہ ڈپٹی مئیر منتخب ہوئے، اس طرح میونسپل کمیٹی سرانان میں جمعیت علماء اسلام کے مولوی حفیظ اللہ چئیرمین، جبکہ پشتونخوا میپ کے ساجد خان ترین بلامقابلہ وائس چئیرمین منتخب ہوئے-

    میونسپل کمیٹی خانوزئی میں جمعیت علماء اسلام کے حافظ خلیل احمد چئیرمین جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمد دین باچا وائس چئیرمین منتخب ہوئے، ضلع کونسل پشین میں شامل 67 یونین کونسلوں میں 62 یونین کونسلوں میں چئیرمین اور وائس چئیرمین کے انتخاب کا عمل مکمل ہوا، جبکہ 5 یونین کونسلوں میں بعض خالی مخصوص نشستوں کے باعث انتخابات ملتوی کردئیے گئے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمیعت علماء اسلام کے 38 یونین کونسلوں میں چیئرمین منتخب ہوئے،جبکہ پشتونخوا میپ کے 10 یونین کونسلوں میں چئیرمین منتخب ہوئے، بلوچستان عوامی پارٹی کے حصے میں چار اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک یونین کونسل میں چیئرمین شپ حاصل کرلی۔

    اس طرح نو یونین کونسلوں میں آزاد امیدوار بطور چیئرمین منتخب ہوگئے۔ یونین کونسل 36 تورہ شاہ ون میں جمعیت علماء اسلام کے عمران بریال ایڈوکیٹ چیئرمین جبکہ مولوی عبد الباقی وائس چیئرمین منتخب ہوئے، یونین کونسل چر بادیزئی میں پشتونخوا میپ کے عبدالواسیع بادیزئی چیئرمین ہوئے۔چمن سے نامہ نگار کے مطابق میونسپل کارپوریشن چمن کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کا عہدہ پشتونخوا میپ اور اتحادیوں نے جیت لیا جبکہ ضلع کونسل میں 14یونین کونسل کے چئیرمین ، 4یونین کونسل کے ڈپٹی چئیرمین عوامی نیشنل پارٹی نے جیت لیے، بلوچستان عوامی پارٹی 11 یونین کونسل، جمعیت علماء اسلام 11 یونین اور پشتونخوامیپ 6 یونین کونسل کےامیدوار کامیاب ہوئے-

    غیرسرکاری وغیر حتمی نتائج کےمطابق سہ فریقی اتحاد سے پشتونخوامیپ کے حاجی حبیب اللہ شادیزئی کارپوریشن کے مئیر اور بی اے پی کے مطیع اللہ اچکزئی ڈپٹی مئیر نے 35، 35 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائےجبکہ مظلوم اولسی تحریک کے محمدصادق اچکزئی نے مئیر کیلئے 14 عوامی نیشنل پارٹی کے عنایت خان اچکزئی نے 14 ووٹ لیے۔

    میونسپل کارپوریشن تربت چئیرمین نیشنل پارٹی کے بلخ  شیر قاضی اور وائس چئیرمین نیشنل پارٹی کے نثار ملنگ کامیاب قرار پائے ۔ میونسپل کارپوریشن تربت کے 78 میں سے 77 کونسلرز نے حق رائے دہی استعمال کیا. بلخ شیر قاضی نے 31 ووٹ حاصل کئے اور ان کے 13 ووٹ مسترد کردیے گئے۔ نثار احمد ملنگ نے 30 ووٹ لیے اور وئس چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت منتخب ہوگئے۔ نیشنل پارٹی اور کاروان آسکانی کے امیدوار امین قریش واضح اکثریت سے میونسپل کمیٹی تمپ کے چیئرمین منتخب ہوئے ۔ جبکہ مسلم یعقوب بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

    کاروان آسکانی کے امیدوار امین قریش نے 20 ووٹ لیے جبکہ ان کے مد مقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار تاج دوست رند 13 ووٹ حاصل کرسکے۔ کیچ یکجہتی پینل نے میونسپل کمیٹی بلیدہ کی چیئرمین شپ اور 11یونین کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی سیٹیں اپنے نام کرلیں، میونسپل کمیٹی بلیدہ سے کیچ یکجہتی کمیٹی کے چیئرمین کے امیدوار اسلام بہادربلیدی 21ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے جبکہ کیچ یکجہتی پینل اوربی این پی کے مشترکہ امیدواروائس چیئرمین محمد امین گچکی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے، جبکہ کیچ یکجہتی پینل نے 11یونین کونسلوں سے بھی کامیابی حاصل کرلی-

    جن میں یونین کونسل کیساک کے چیئرمین محمد اسلم،وائس چیئرمین جہانگیر، یونین کونسل شہرک کے چیئرمین نصرت، وائس چیئرمین نادل، یونین کونسل ہیرونک کے چیئرمین خان محمد، یونین کونسل بلور کے چیئرمین شاہ مراد، وائس چیئرمین ہزاری، یونین کونسل بالگتر کے وائس چیئرمین خیال ہوتمان، یونین کونسل پیدارک کے چیئرمین عبدالقیوم، وائس چیئرمین مومن، یونین کونسل ناگ کے چیئرمین میرمولابخش، وائس چیئرمین یحییٰ،یونین کونسل بادئی کے چیئرمین سلیم، وائس چیئرمین کہدہ فتح محمد، یونین کونسل تحتانی گتان کے چیئرمین منیر احمد، یونین کونسل دربلی کے چیئرمین رحمت اللہ، وائس چیئرمین فیصل، یونین کونسل گروک ہوشاپ سے چیئرمین محمد امین سربازی شامل ہیں۔

  • کوہلو: بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ آج ہو گی

    کوہلو: بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ آج ہو گی

    کوہلو: یونین کونسل چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے پولنگ آج ہو گی-

    باغی ٹی وی: بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ آج ہوگی تیسرے مرحلے میں یونین کونسل چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے انتخابات آج ہورہے ہیں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخابات آج ہوگا-

    پی ائی اے کے دو طیارے امدادی سامان لیکر ترکی اور شام کیلئے روانہ

    میونسپل کمیٹی کے23 یونین کونسلز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخابات جمعرات کو ہورہا ہے، پہلے اور دوسرے مرحلے میں منتخب کونسلر کی حلف برداری بھی آج ہوگی-

    بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے لئے 3 پولنگ اسٹیشن قائم کرلئے گئے ہیں، مونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کرنے کے لئے ڈگری کالج کوہلو میں پولنگ اسٹیشن قائم کرلیا ہے جبکہ یوسی1 سے 11 تک گورنمنٹ ماڈل گرلزہائی سکول اور یوسی 12 سے 23 تک تحصیل کاہان کے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول میں پولنگ اسٹیشن قائم کرلیا گیا ہے-

    اہل شام کی مدد کیجیئے،عالمی برادری شام پرانسانیت کیخاطرپابندیاں ختم کردے:مبشرلقمان

    ڈسٹرکٹ کونسل کے 241 کونسلر اور مونسپل کمیٹی کے 12 کونسلر اپنے حق راہی دہی استعمال کریں گے۔

  • سندھ بلدیاتی انتخابات:نتائج میں غیرضروری تاخیر سے سارا عمل متاثر ہوا،فافن

    سندھ بلدیاتی انتخابات:نتائج میں غیرضروری تاخیر سے سارا عمل متاثر ہوا،فافن

    انتخابی امور پر نظر رکھنے والی غیرسرکاری تنظیم فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی جانب سےسندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرن آؤٹ کم ہونے کے باوجود انتخابی نتائج میں غیرضروری تاخیر سے سارا عمل متاثر ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: سندھ مقامی حکومتوں کے انتخابات کے دوسرا مرحلے کے حوالے سے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے رپورٹ جاری کی، جس میں کہا گیا ہے کہ نتائج میں غیر ضروری تاخیر نے پرامن اور منظم انتخابی عمل کو گہنا دیاکراچی اورحیدرآباد ڈویژن میں ووٹ ڈالے جانے کی شرح میں خاصا فرق رہا البتہ انتخابی عمل پرامن اور نسبتاً منظم رہا،تاہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی نتائج میں تاخیر کی بنا پر لگائے جانے والے دھاندلی کے الزامات نے انتخابات کی شفافیت کو متاثر کیا ہے۔

    پیپلزپارٹی سےعملی اقدامات کےبعدہی مزیدبات چیت ہوسکتی ہے،حافظ نعیم

    فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے بائیکاٹ سے کراچی اور شہری حیدرآباد میں ووٹر ٹرن آؤٹ کم رہا، عام انتخابات کے سال میں انتخابی عمل پر شکوک و شبہات کے تنازعات سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہوگا، شکوک و شبہات سے پاک انتخابات کے ذریعے ہی ملک میں سیاسی استحکام آسکتا ہے جبکہ متنازع الیکشنز سے جمہوریت مزید کمزور ہوگی، اور شہریوں کا جمہوری عمل پر اعتماد متزلزل رہے گا۔

    رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ موجودہ انتخابی قانون الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت خود کو حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے کے جائز خدشات کو دور ہر ممکن حد تک دور کرنے کی کوشش کرے تاکہ ایسے انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جاسکے جن میں تمام شہری شامل ہوں اور کسی جماعت کے انتخابی بائیکاٹ کی نوبت پیش نہ آئے۔

    فافن رپورٹ کے مطابق سیاسی تنازعات اور انتخابات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باوجود بدین، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، ٹھٹھہ اور ملیر کے اضلاع میں ووٹروں کی ایک نمایاں تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا البتہ کراچی سینٹرل ، کراچی ایسٹ ، کراچی ویسٹ ، کراچی ساؤتھ، کورنگی، حیدرآباد اور کیماڑی کے اضلاع میں ووٹر ٹرن آؤٹ نسبتاً کم رہا۔

    تحریک انصاف کے مزید استعفے منظور ہونے کا امکان

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن میں ٹرن آؤٹ 40 فیصد سے زائد رہا جبکہ کراچی میں ملیر کے علاوہ 20 فیصد سے بھی کم رہا۔ واضح رہے کہ 2015 کے مقامی حکومتوں کے انتخابات میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں ٹرن آؤٹ بالترتیب 36 اور 58 فیصد تھا۔

    فافن کی رپورٹ کے مطابق انتخابات کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں حالیہ مرحلے کے دوران ووٹنگ کا عمل زیادہ منظم رہا تاہم پولنگ اسٹیشن کے اندر اور ان کے اطراف میں انتخابی اشتہارات اور تشہیری مہم سے متعلق بے ضابطگیوں کے ساتھ ساتھ بیلٹ پیپر کے اجرا سے متعلق بے قاعدگیاں دوسرے مرحلے میں بھی برقرار رہیں۔ دوسرے مرحلے میں انتخابات کے دن کا ماحول بڑی حد تک پرامن رہا۔

    پولنگ کے دوران فافن کے مشاہدہ کاروں نے پولنگ اسٹیشنوں پر تلخ کلامی کے 14 واقعات رپورٹ کیے جبکہ پہلے مرحلے کے دوران تشدد کے 55 واقعات دیکھنے میں آئے تھے جن میں مسلح جھڑپیں بھی شامل تھیں۔

    دھاندلی کے الزامات کے باوجود کراچی ڈویژن کے عبوری نتائج دو دن کے اندر موصول ہو گئے تھے لیکن حیدرآباد ڈویژن کے مجموعی نتائج کا ابھی بھی انتظار ہے۔

    فافن کےمشاہدہ کاروں کے مطابق پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے تیار کردہ پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے فارموں ( فارم 11 ) میں کئی طرح کی خامیاں بھی دیکھنے میں آئی ہیں فافن کو موصول ہونے والے کئی فارموں میں پولنگ سٹیشنوں کے نام، رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ، مردوں اور عورتوں کے ووٹوں کی الگ الگ تعداد ، اور پریزائیڈنگ افسران کے دستخط سمیت اہم معلومات درج نہیں کی گئیں۔

    الیکشن کمیشن پنجاب اور کے پی اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کے لیے تیار

    حالیہ انتخابی عمل کے مشاہدے کی روشنی میں فافن کی سفارش ہے کہ الیکشن کے دن انتخابی مہم چلانے سے متعلق ضابطہ اخلاق کے سخت نفاذ کو یقینی بنایا جائے جبکہ ووٹروں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ بوتھوں کے لیے مناسب جگہ رکھی جائے۔

    فافن کی یہ رپورٹ 343 پولنگ اسٹیشنوں (کل تعداد کا چار فیصد) سے موصول ہونے والے مشاہدات پر مبنی ہے جن میں 225 مشترکہ، 61 مردانہ اور 57 زنانہ پولنگ اسٹیشن شامل ہیں فافن نے انتخابی عمل کے مشاہدے کے لیے کل 104 تربیت یافتہ شہری مشاہدہ کاروں کو تعینات کیا تھا جن میں 66 مرد اور 38 خواتین شامل تھیں۔

    رپورت کے مطابق مشاہدہ کاروں نے الیکشن کے دن 90 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ کے آغاز ، 953 پولنگ بوتھوں پر انتخابی عملے اور سامان کی دستیابی اور 74 پولنگ اسٹیشنوں پر گنتی کے عمل کا مشاہدہ کیا نیز 1,121 ووٹروں کی شناخت اور انہیں بیلٹ پیپر کے اجرا کے مراحل کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔

    بہتر مستقبل کے لیے جماعت اسلامی بات چیت کا راستہ اختیار کرے،وقار مہدی

  • بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکس کھولنے کی کوشش،پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

    بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکس کھولنے کی کوشش،پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکس کھولنے کی کوشش پر پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: فردوس شمیم نقوی نے یو سی 2 تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں بیلٹ باکس کی سیلیں کھول کر دکھائی تھیں فردوس شمیم نقوی کا اعتراض تھا کہ یہ سیلیں توڑے بغیر کھولی جا سکتی ہیں، فردوس شمیم نقوی کی بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس

    بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لیا اور اب ان کے خلاف خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی پریزائیڈنگ افسر کی مدعیت میں سولجر بازار تھانے میں کی گئی۔

    واضح رہے کہ لیکشن کمیشن نےکراچی کی تمام 235 یونین کونسلز(یوسیز) کےنتائج جاری کیے تھے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 93 یوسیز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبرپر ہے۔

    اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مشکلات کا حل ہے، حافظ محمد ادریس

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو کراچی ڈویژن میں 40 سیٹوں پرکامیابی ملی ہے جب کہ مسلم لیگ نے7، جمعیت علمائے اسلام نے 3 اور تحریک لبیک نے 2 ایم کیو ایم نے 1 اورآزاد امیدواروں نے 3 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے-

  • نتائج کوتبدیل کیا جارہا ہے،پہلے مسئلہ حل ہوگا پھرپیپلزپارٹی سے بات ہوگی،حافظ نعیم

    نتائج کوتبدیل کیا جارہا ہے،پہلے مسئلہ حل ہوگا پھرپیپلزپارٹی سے بات ہوگی،حافظ نعیم

    کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج سامنے آنے کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نتائج کوتبدیل کیا جارہا ہے، ہماری اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے

    باغی ٹی وی : حافظ نعیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن اورپیپلزپارٹی دھاندلی نہ کرے، ہمیں فارم 11 اور 12 نہیں دیا جارہا تھا، ہم 100 نشستوں پرجیت چکے ہیں، پیپلزپارٹی کی 70 سے 75 سیٹیں ہیں۔

    کراچی کا میئر جیالا ہی ہو گا، سندھ کے صوبائی وزیر کا باغی ٹی وی کو انٹرویو

    حافظ نعیم نے کہا کہ مکمل نتائج جاری ہونے کے بعد پارٹی کا اجلاس بلالیا ہے، ہمیں ہروایا گیا ہے، پہلے ہمیں نمبر ون پارٹی تسلیم کریں پھربات چیت ہوگی، جو نتائج جاری ہوئے ہیں اس پر ہم پیپلزپارٹی سے بات نہیں کریں گے پہلے مسئلہ حل ہوگا پھرپیپلزپارٹی سے بات ہوگی، آج ہی الیکشن کمشنر سندھ کے پاس جارہے ہیں۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر جماعت اسلامی کے تحفظات ہیں تو وہ متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں جیتنے والے سڑک پر کھڑی ایم کیو ایم کا بھی مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں، کراچی اور حیدرآباد کے الیکشن پر سوالیہ نشان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں حلقہ بندیاں درست نہیں، کراچی میں کل 74 یوسیز کم کی گئیں اور جن علاقوں میں ایم کیو ایم مقبول ہے وہاں حلقہ بندیاں درست نہیں ہیں حلقہ بندیوں کو لے کر 5،6 مہینے ضائع کیے گئے، حکومت سے نکلنے کا نہیں سوچ رہے مگر ہمارے پاس یہی آپشن ہے، اگر ہمیں لگا کہ اس ایوان سے ہمیں کچھ نہیں ملے گا تو پھر ایسی حکومت میں رہنے کا فائدہ نہیں۔

    کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہبازشریف نے ہمیں اعتماد دیا تو ہم انہیں اعتماد کا ووٹ دیں گے، شہباز شریف کے بہت سے مسئلے حل نہیں ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی سے معاہدے کی گارنٹر پی ڈی ایم کی پوری قیادت تھی ہماری آبادی 25 سے16 فیصد کم کردی گئی، 2013 میں نوازشریف کو ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں تھی تو ہم نہیں گئے، کل سے سڑکوں پر نکلیں گے ایم کیو ایم نے ہمیشہ حکومت کے لیے نہیں جمہوریت کیلئے اتحاد کیا، باجوہ صاحب نے ملاقات میں کہا ہم نیوٹرل ہیں آپ اپنے فیصلے خود کریں۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نےکراچی کی تمام 235 یونین کونسلز(یوسیز) کےنتائج جاری کیے ہیں نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 93 یوسیز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبرپر ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو کراچی ڈویژن میں 40 یوسیز پرکامیابی ملی ہے جب کہ مسلم لیگ ن نے7، جمعیت علمائے اسلام نے 3 اور تحریک لبیک نے 2 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہےمہاجر قومی موومنٹ ایک یوسی پر اور آزاد امیدوار3 یوسیز پرکامیاب ہوئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کی 246 میں سے 235 یونین کمیٹیز میں انتخابات ہوئے جبکہ 10 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوئے، ایک نشست پر پیپلزپارٹی کا چیئرمین پینل بلا مقابلہ جیت چکا ہے۔

  • جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

    جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

    جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، کراچی میں تیسرے نمبر پر آنے والی جماعت تحریک انصاف نے تاخیر کو دھاندلی کا حربہ قرار دیا ہے اور یہی موقف دوسرے نمبر پر نشستیں حاصل کرنے والی جماعت اسلامی کا بھی ہے۔

    کراچی کا میئر جیالا ہی ہو گا، سندھ کے صوبائی وزیر کا باغی ٹی وی کو انٹرویو

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر اور ردوبدل کے الزامات کے بعد جماعت اسلامی نے نتائج فوری جاری کرنے کے مسلسل مطالبے اور عمل درآمد نہ ہونے پر بالآکر کل ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دے۔

    یہ کال جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے دی گئی ہے جس کے مطابق نتائج میں تاخیر اور ردو بدل کے خلاف کل ملک بھر میں جگہ جگہ مظاہرے کیے جائیں گے۔

    اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مشکلات کا حل ہے، حافظ محمد ادریس

    قبل ازیں لیکشن کمیشن نےکراچی کی تمام 235 یونین کونسلز(یوسیز) کےنتائج جاری کیے ہیں نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 93 یوسیز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبرپر ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو کراچی ڈویژن میں 40 سیٹوں پرکامیابی ملی ہے جب کہ مسلم لیگ نے7، جمعیت علمائے اسلام نے 3 اور تحریک لبیک نے 2 ایم کیو ایم نے 1 اورآزاد امیدواروں نے 3 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے-

    کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

  • الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کےغیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کےغیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا

    کراچی: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 سیکشن 10 کے تحت لوکل کونسلوں کی تعداد مہیا کرنا صوبائی حکومت کا استحقاق ہے، سندھ حکومت نے لوکل کونسلزکی تعداد الیکشن کمیشن کو فراہم کی، الیکشن کمیشن اسی تعداد کے مطابق حلقہ بندیاں کرنےکا پابند تھا اور الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق شفاف انداز میں حلقہ بندیاں کیں۔

    ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کے خلاف چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سندھ کی حلقہ بندیوں کا اسلام آباد کی حلقہ بندیوں سےکوئی تعلق نہیں، اسلام آباد میں انتخابی شیڈول کے دوران یوسیزکی تعداد میں اضافہ کیا گیا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کی101 یوسیزپر7سے 10 دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے لہٰذا الیکشن کمیشن پرلگائے تمام الزامات غلط اور قانون کے منافی ہیں، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا بیان غلط اور عوام کو گمراہ کرنےکے مترادف ہے، ان کا بیان ظاہرکرتا ہے کہ ان کی الیکشن قوانین سےواقفیت کم ہے۔

    چین سے مال گاڑیوں کی 70 بوگیاں کل پاکستان پہنچیں گی

    ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کررہا ہے، الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی فہرستوں کو منجمد کردیا جاتا ہے اس لیے شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹر کا اندراج یا اخراج نہیں کیا جاسکتا، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول 29 اپریل2022 کوجاری کیا گیا اور29 اپریل کی انتخابی فہرستوں کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر 2022 کو جاری انتخابی فہرستیں آئندہ عام انتخابات میں استعمال کی جائیں گی۔

    بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی…

  • بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس

    بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس

    کراچی: الیکشن کمیشن نے تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں ممبر صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی :الیکشن کمیشن نے ممبر صوبائی اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن سے بے دخل کرنے کا حکم دے دیا ،معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنر سے الیکشن کمیشن نے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی حرکت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

    ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد میں نقاب پوش نامعلوم افراد پولنگ اسٹیشن میں گھس گئےرپورٹس کے مطابق ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن یوسی 3 میں نقاب پوش نامعلوم افراد پولنگ اسٹیشن میں گھسے اور انہوں نے پولنگ عملے کو ہراساں کیا نامعلوم افراد پیپلز پارٹی کا جھنڈا لگی ہوئی گاڑیوں پر سوار تھے اور انھوں نے ٹیکنیکل سامان میں چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی۔

    دوسری جانب رہنما پاکستان تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی نے بیلٹ باکس کی سیل کھول دی فردوس شمیم نقوی کی بیلٹ باکس کی سیل کھولنے کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے فردوس شمیم نقوی نے سولجربازار یوسی وارڈ 4 میں پولنگ عمل متاثر کرنے کی کوشش کی۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹ کاسٹ کردیا امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پولنگ اسٹیشن ایلیمنٹری گورنمنٹ گرلز اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا،حافظ نعیم یو سی 8 نارتھ ناظم آباد ٹاؤن سے چیئرمین کے امیدوار ہیں۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مجموعی طور پر شہر میں امن و امان کی صورتحال ہے تاہم بعض مقامات پر سازش کر کے کیمپوں کو جلایا گیا تاکہ عوام رک جائیں۔


    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کئی سال بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دیئے، لوگ چاہتے ہیں جماعت اسلامی منتخب جیتے۔ ایم کیو ایم والے رات گئے الیکشن سے بھاگ گئے، ایم کیو ایم میں جان ہوتی تو وہ بائیکاٹ نہ کرتے بلکہ ہمارا مقابلہ کرتے،ہم الیکشن کمیشن سے درخواست کریں گے کہ میئر کا ڈائریکٹ الیکشن کرائیں۔

    مٹیاری میں پولنگ ڈیوٹی سے غیر حاضری پر پولنگ عملے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے باخبر ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے مٹیاری میں تعینات کیا جانے والا عملہ پولنگ اسٹیشن نہیں پہنچ سکا جس کے باعث خاتون سمیت تین پولنگ ایجنٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

    آر او ٹاؤن کمیٹی مٹیاری، آر او ٹاؤن کمیٹی خیبر اور آر او یوسی نے وارنٹ جاری کیے جب کہ پولنگ عملے کو حراست میں لے کر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب لانڈھی نمبر 6، یو سی 3 کے وارڈ 4 میں تین سیاسی جماعتوں کے کیمپس میں آگ لگ گئی آتشزدگی کے واقعے پر سیاسی جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ لانڈھی نمبر 6 میں رات گئے نامعلوم افراد نے کیمپس میں آگ لگائی جس کے بعد لانڈھی نمبر 6 میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کھلے آسمان تلے کیمپس لگا لیے۔

    ایس ایس پی کورنگی ساجدسدوزئی کا کہنا ہے کہ سردی سے بچنے کیلئے صبح کیمپس میں موجود افراد نے آگ لگائی، آگ نے کیمپ میں موجود سامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔

    کراچی کے متعددپولنگ اسٹیشنز سے پولنگ عملہ غائب ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں جبکہ شہر میں سردی کے باعث صبح کے آغاز میں ووٹرز کی تعداد بھی کم دیکھنے میں آرہی ہے۔

    ضلع کیماڑی ماڑی پور ٹاؤن یوسی3پولنگ اسٹیشن نمبر 17 میں عملہ نہ ہونےسے پولنگ کا عمل تاخیرکاشکار ہوگیا ، اس کے علاوہ غیر متعلقہ افراد پولنگ اسٹیشن میں موجود ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    ووٹرز کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ہونے کے باوجود بھی کسی کو روکا نہیں جارہاہے، پولنگ اسٹیشنز پر عملہ موجود نہیں ہے اور عملہ نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے۔

    اس کے علاوہ یوسی 4 گلشن ٹاؤن میں پولنگ ایجنٹ تاحال نہیں پہنچ سکے یوسی 4 گلشن ٹاؤن کے پریزائڈنگ آفیسر نے کہا کہ عملے نے بیلٹ باکسز سیل کر دیے ہیں، تمام تر چیزیں وقت پر تیار کر لی ہیں، ابھی تک ایک ووٹ کاسٹ نہیں ہوا کسی جماعت کا بھی پولنگ ایجنٹ نہیں آیا۔

    جناح ٹاؤن یو سی 5 جیل روڈ اسکول میں بھی انتخابی سامان موجود ہے لیکن عملہ غائب ہے ضلع شرقی یوسی 4وارڈ 7 میں بھی پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہے، یہاں ووٹرز ووٹ کاسٹ کیے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔

    ضلع وسطی نیوکراچی یوسی 5 وارڈ 2 میں پولنگ کے عمل میں تاخیر دیکھنے میں آئی، یوسی فائیو وارڈ ٹو میں بیلٹ باکس ہی نہیں پہنچائے جاسکے، یہاں بھی متعدد جگہوں پرپولنگ ایجنٹ نہیں پہنچے یوسی 5 کےپولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس سیل نہیں کیے گئے۔

    فقیر گوٹھ کاٹھورملیر پولنگ اسٹیشن نمبر 11 مورو فقیر گوٹھ کاٹھور میں تاحال پولنگ شروع نہیں ہوسکی ہے لانڈھی نمبر 6 میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کھلے آسمان تلے کیمپس لگا لیے ہیں

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔

    آج صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا کراچی کے 7 اضلاع (ضلع وسطی، شرقی، کورنگی، غربی، کیماڑی، ملیر اور جنوبی) میں 246 یونین کمیٹیز کیلئے ہر ووٹر صرف 2 ووٹ دے گا، کراچی کے 25 ٹاؤنز کی 246 یو سیز کے 984 وارڈز پر ووٹنگ ہو رہی ہے –

    ہر یونین کونسل میں 4 وارڈز ہیں، ووٹر کو چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ وارڈ کا جنرل کونسلر منتخب کرنا ہوگا، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا ایک ووٹ ہوگا، دوسرا ووٹ جنرل کونسلر کا ہو گا۔

    حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بھی آج بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے حیدرآباد، میں 2551، دادو میں 1436، جامشورو میں 839، ٹنڈوالہیار میں 781، مٹیاری میں 715 اور ٹنڈومحمد خان میں 452 امیدوار مختلف نشستوں پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    بدین میں پیپلز پارٹی کے 442 امیدواروں سے جی ڈی اے کے 318 امیدوار میں مقابلہ ہے،ضلع بھر سے جے یو آئی کے 133 اور پی ٹی آئی کے 75 امیدوار بھی انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمائیں گے دادو میں پیپلز پارٹی کے 454 امیدواروں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے 335 امیدواروں میں مقابلہ ہے-

    دورانِ الیکشن کراچی اور حیدر آباد کے 500 حساس پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں-

    ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ دورانِ الیکشن کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 700 رینجرز اہلکار بطور کوئیک رسپانس فورس علاقے میں موجود رہیں گے پولیس کے ساتھ کراچی اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھاکہ فلیگ مارچ کراچی کےعلاقے حب ریور روڈ، بلدیہ، گولیمار چورنگی، ڈسکو موڑ، ناگن چورنگی،سخی حسن چورنگی، ملیر ماڈل کالونی، گڈاپ روڈ، یونیورسٹی روڈ، نیپا چورنگی، حسن اسکوائر، ال آصف اسکوائر، سہراب گوٹھ، بلاول چورنگی، بوٹ بیسن چورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، شاہین کمپلیکس چورنگی، ضیاء الدین احمد روڈ، آئی آئی چندریگرروڈ، چاکیواڑہ روڈ، ایم اے جناح روڈ، طارق روڈ اور شاہراہ فیصل سمیت ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔

    حیدرآباد کے فلیگ مارچ میں فتح چوک، قاسم آباد، ٹھنڈی سڑک، لطیف آباد، آٹو بھان روڈ، حیدر چوک، پکا قلعہ، پھلیلی، برنس روڈ، ہالہ ناکہ، قاسم چوک، رانی باغ اور صدر پریس کلب شامل ہیں۔