Baaghi TV

Tag: بلدیاتی

  • حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم کا عدالت جانے کا فیصلہ

    حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم کا عدالت جانے کا فیصلہ

    ایم کیو ایم نے کراچی کی نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ بلدیات سندھ نے صوبائی دارالحکومت کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق شہر میں 26 ٹاؤن اور 233 یونین کمیٹیز ہوں گی۔

    ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہایم کیو ایم آج سندھ ہائیکورٹ میں متنازع حلقہ بندیوں کے خلاف پٹیشن داخل کرے گی، یہ پٹیشن ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کی جانب سے دائر کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کراچی کی نئی حلقہ بندیوں کو اس سے قبل بھی مسترد کرچکی ہے اور الیکشن کمیشن میں اس حوالے سے اپنے اعتراضات بھی جمع کرائے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جاری حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن نئے بلدیاتی ایکٹ کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی شہر میں 26 ٹاؤن اور 233 یونین کمیٹیز ہونگی۔

    یاد رہے کہ ادھر ایم کیو ایم نے اپوزیشن کی تمام خواہشات پر پانی پھیرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عمران خان خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ، اس بیان کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوانکلتی ہوئی نظرآتی ہے

    میڈیا کی طرف سے کچھ اس انداز سے خبریں پیش کی جارہی تھیں کہ جن سےیہ تصور دینے کی کوشش کی گئی کہ ایم کیوایم شہبازشریف کی باتوں میں آکر عمران خان سے بے وفائی کردے گی لیکن کچھ دیر پہلے ایم کیوایم نے عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کرکے جاتی امرا اور لندن والوں پر بجلی گرادی

    ادھر دوسری یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایم کیو ایم کے بیان کے بعد شہبازشریف کی طبعیت بہت ناسازسی ہوگئی ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شہبازشریف کو ایم کیوایم کی طرف سے کپتان کی ٹیم کا حصہ بنے رہنے کے اعلان نے بہت زیادہ مایوس کردیا ہے ،

    ادھر اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہےکہ اس اعلان نے پی پی اور مولانا فضل الرحمن کے خواب بھی تہس نہس کرکے رکھ دییے ہیں‌

    یاد رہےکہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی سندھ میں‌پی پی کے عوام دشمن بلدیاتی قوانین کے خلاف پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں جاری ہیں ، اس سلسلے میں ایم کیوایم کی پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، ن لیگ کے نائب صدر شہازشریف سمیت دیگرکئی رہنماوں سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں

    ان ملاقاتوں کے بعد ن لیگ کی طرف سے جاری کی گئی میڈیا کو نیوز میں یہ تاثر دینے کی جعل سازی کی گئی کہ ایم کیوایم نے عمران خان کے خلاف بغاوت کردی اور وہ شہبازشریف اور آصف علی زرداری کی خواہش پر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کردیں گے

    لیکن ابھی تھوڑی دیر پہلے ایم کیوایم کے وفد نے ن لیگ کی ساری پراکسی کو تہس نہس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے

  • پاک سرزمین پارٹی  اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں‌

    پاک سرزمین پارٹی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں‌

    کراچی :پاک سرزمین پارٹی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، 6 روز سے جاری دھرنا ختم ،اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) نے بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی میں 6 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اور اس حوالے سے پی پی حکومت کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے ہر پارٹی کے ساتھ جمہوری انداز سے معاملات کو سلجھایا ہے

    پاک سرزمین پارٹی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد بلدیاتی قانون کے خلاف 6 روز سے کراچی میں جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔

    چیئر مین مصطفیٰ کمال نے کہاکہ دھرنا ختم نہیں 18 فروری تک موخر کررہے ہیں، 11سے 18 فروری کے درمیان قانون سازی ہوگی، ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے عہدوں کو لات مار کر اپنے دشمن بنائے۔انہوں نے کہا کہ ناصر حسین شاہ کو بتادیا ہے کہ قانون بنے گا۔

    دوسری جانب وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ بھی مذاکرات کے بعد دھرنے میں پہنچے اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مصطفیٰ کمال جیت گئے، ہم نے پی ایس پی کی بہت سی باتیں مان لی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی ایس پی اور سندھ حکومت میں صوبائی مالیاتی کمیشن کے معاملے پر اتفاق ہو گیا جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شہری حکومت کا نام دینے پر بات چیت جاری رہے گی۔

  • ایک بار معافی دے دیں ،آئندہ خلاف ورزی نہیں ہو گی،علی امین گنڈا پورکی الیکشن کمیشن میں درخواست

    ایک بار معافی دے دیں ،آئندہ خلاف ورزی نہیں ہو گی،علی امین گنڈا پورکی الیکشن کمیشن میں درخواست

    ایک بار معافی دے دیں ،آئندہ خلاف ورزی نہیں ہو گی،علی امین گنڈا پور
    الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    علی امین گنڈا پور کے وکیل نے گزشتہ سماعت پر کورونا مثبت رپورٹ جمع کرائی علی امین گنڈا پور کی انتخابی مہم میں شرکت ویڈیوز اور نیوز چینلز کی خبریں چلائی گئیں ،وکیل علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جواب جمع کرانے کے لیے وقت دے دیں،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر تمام ریکارڈ آپ کو مل گیا تھا مخالف وکیل نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کورونا رپورٹ جمع کرانے کے باوجودمہم چلاتے رہے،علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں کمیشن کے سامنے خود اپنا موقف رکھنا چاہتا ہوں،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ پہلے آپکے وکیل کو سن لیں پھر اپکو بھی سنتے ہیں،وکیل علی امین گنڈا پور نے کہا کہ الیکشن کمیشن ریگولیٹر ہے، الیکشن کمیشن خود فریق نہیں بن سکتا،

    ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوں ہم کچھ نہ کریں ،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شکایت نہ کرے تو الیکشن کمیشن خاموش بیٹھا خلاف ورزیاں دیکھتا رہے

    چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ کا مطلب کیا ہے کہ آپ کے موکل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ؟ وکیل علی امین نے کہا کہ سیاسی کارکن عوام کی خوشی غمی میں شرکت کرتے ہیں جہاں عوام ان کو اپنے مسائل بتاتے ہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سیاسی کارکن سے جب آپ وفاقی وزیر بنتے ہیں تو آپ کی ذمہ داری بڑھتی ہے ، ضابطہ اخلاق صرف الیکشن کمیشن نے نہیں بنایا بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے طے پاتا ہے علی امین کے وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کارروائی ختم کرے ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ آئندہ خلاف ورزی نہیں ہوگی الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں علی امین گنڈا پور سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے جے یو آئی امیدوار کی مہم چلانے پر پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو نوٹس جاری کر دیا ہے،الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متحرک ہوگیا الیکشن کمیشن نے جے یو آئی امیدوار کی مہم چلانے پر مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 فروری کو طلب کرلیا۔ الیکشین کمیشن نے سرکاری افسر ضیا الرحمان کو دعوت دینے والے جے یو آئی امیدوار کو بھی نوٹس جاری کر دیا

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

    سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

    سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

    آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

    یوسف رضا گیلانی اس وقت اہم عہدے پر،گیلانی نااہلی کیس کی سماعت ملتوی

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    چیف الیکشن کمشنر پر الزامات، ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

    چیف الیکشن کمشنر کوحکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی،شہری کا مریم نواز کو جواب

    عام انتخابات کی تیاری کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کا حکم آ گیا

    علی امین گنڈا پور پر جرمانہ کے باوجود کسی قسم کا اثر نہیں ہوا،چیف الیکشن کمشنر

  • خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ: 221 پولنگ اسٹیشنز پر ری پول کا اعلان

    خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ: 221 پولنگ اسٹیشنز پر ری پول کا اعلان

    پشاور:خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن نے 12 مختلف اضلاع کے 221 پولنگ اسٹیشنز پر ری پول کا اعلان کر دیا۔

    الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 12 مختلف اضلاع کے 221 پولنگ اسٹیشنز پر ری پول کا اعلان کر دیا۔ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ری پول 13 فروری کو ہونگے۔ پولنگ ان پولنگ اسٹیشن پر ہوگی جہاں الیکشن مواد، پولنگ ریکارڈ، بیلٹ بکس چھینے، اسٹاف کے اغوا اور یرغمال بنانے کے واقعات ہوئے تھے۔

    پشاور کے 1،نوشہرہ 2، خیبر کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی جبکہ مردان کے 3، کوہاٹ درہ آدم خیل کے تمام 54 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔ پولنگ ان نشستوں پر بھی ہے جہاں امیدوار انتقال کر گئے تھے جبکہ 6 پولنگ اسٹیشن کے کیسز ابھی عدالت میں ہیں جن پر جلد فیصلہ ہوگا، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

    ادھر کل پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کافی حد تک آگے بڑھی ہے

    اطلاعات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مئی میں ہوگا جبکہ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت سے جلد از جلد تمام اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب، ممبران و سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی۔

    چیف سیکرٹری پنجاب مصروفیات ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہوسکے، اجلاس میں بلدیاتی آرڈیننس کو بلدیاتی ایکٹ میں تبدیل کرنے کا معاملہ زیر غور آیا۔ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے پر بھی مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مئی میں ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے پوچھا کہ پنجاب حکومت بتائے بلدیاتی انتخابات کتنے مرحلوں اور کن اضلاع میں پہلے بلدیاتی انتخابات کروائیں جائینگے، جس پر پنجاب حکومت نے جلد تمام تفصیلات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

    الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے جلد از جلد تمام اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی، 22 مارچ کو حلقہ بندیوں کی اشاعت کے فوری بعد شیڈول کا اعلان کردینگے۔

  • سندھ حکومت کا متنازع بلدیاتی قانون:صوبے بھرکی عوام کا کراچی میں احتجاج:پولیس کا لاٹھی چارج

    سندھ حکومت کا متنازع بلدیاتی قانون:صوبے بھرکی عوام کا کراچی میں احتجاج:پولیس کا لاٹھی چارج

    کراچی:سندھ حکومت کا متنازع بلدیاتی قانون:صوبے بھرکی عوام کا کراچی میں احتجاج:پولیس کا لاٹھی چارج،اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف نکالی گئی ریلی پر پولیس کی جانب سے بد ترین شیلنگ، متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا جس کے بعد رکن صوبائی اسمبلی ، خواتین سمیت متعدد زخمی ہو گئے۔وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے ڈاکٹر ضیا الدین روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ ایمپریس مارکیٹ سےمزارقائد جانےوالا کوریڈور3 بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ احتجاجی دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش جس پر پولیس سے تکرار ہوئی، کارکنان نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج شروع کردیا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے کئے گئے لاٹھی چارج سے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے صداقت حسین بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
    ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی میں شریک متعدد خواتین بھی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے باعث متاثر ہوئی ہیں، پولیس نے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے صداقت حسین کو حراست میں لے لیا ہے۔

    شہر بھر میں بد ترین ٹریفک جام ہے اور شہر قائد میں ایک ہی وقت میں دو ریلیاں نکلنے کے باعث مختلف علاقوں میں شہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

    شہر قائد میں ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ شارع فیصل سے مارچ کرتے مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی، پولیس نے مظاہرین کا راستہ روک دیاجس کے باعث شدید بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

    ٹریفک پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھرنے کے باعث ایم ٹی خان روڈ سلطان آباد سے پی آئی ڈی سی جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے اور ٹریفک کے پی ٹی فلائی اوور سے مائی کلاچی اوربوٹ بیسن کی جانب موڑاجارہاہے۔
    مزید پڑھیں: کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں سرد خانوں کی سہولت غیر اعلانیہ ختم کردی گئی

    جبکہ دوسری ریلی ایک مذہبی جماعت کی جانب سے نکالی جارہی ہے، کراچی میں بیک وقت دو ریلیوں کے باعث مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور شہری کئی گھنٹے سے سڑکوں پر موجود ہیں۔جبکہ ٹریفک پولیس موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 13فروری کو ہوں گے:الیکشن کمیشن

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 13فروری کو ہوں گے:الیکشن کمیشن

    پشاور:خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 13فروری کو ہوں گے:الیکشن کمیشن ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات 13 فروری کو کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کے پی میں امیدواروں کے انتقال کے باعث ملتوی کیے گئے انتخابات اب 13 فروری کو ہوں گے۔ادھر اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان( ڈی آئی خان) میں میئر سٹی کونسل کی نشست پر الیکشن بھی 13 فروری کو ہی ہوگا۔

    ترجمان کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 89 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، جن کی جانچ پڑتال 14 سے15جنوری تک ہوگی۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں17 سے 18 جنوری تک کی جاسکیں گی۔

    ترجمان کے مطابق اپیلوں پر فیصلہ 21 جنوری، 22 جنوری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 24 جنوری تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق 25 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

  • خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات : عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات : عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

    پشاور:خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات : عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور طویل عرصے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) نے میدان مارا تھا۔ اس دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی دیکھنے کو ملے تھے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کے اے این پی کے امیدوار کو قتل کر دیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ ڈی آر اوز، ریٹرنگ افسران عدلیہ سے لینے کا فیصلہ کرلیا، ایڈیشنل سیشن ججز اور سیشن ججز کو ڈی آر اوز، آر اوز لگایا جائے گا، الیکشن کمیشن نے انتظامیہ سے لگائے آر اوز ڈی اراوز کو ہٹا دیا۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن جلد پشاور ہائیکورٹ کو ڈی آر اوز آر اوز کےلئے خط لکھے گا، الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ سے ماتحت عدلیہ سے نامزدگیاں مانگے گا، الیکشن کمیشن کو 18 ڈی آر اوز،249 آر اوز درکار ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پہلے مرحلہ میں ریٹرننگ افسران کے کردار سے مطمئن نہیں، الیکشن کمیشن پشاور ہائی کورٹ کے جواب کے بعد باضابطہ تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن کریگا۔یاد رہے کہ کے پی کے میں دوسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات 27 مارچ کو ہونگے۔

  • اب ہو گا دما دم مست قلندر، پی ڈی ایم سے پہلے بلاول نے کیا لانگ مارچ کا اعلان

    اب ہو گا دما دم مست قلندر، پی ڈی ایم سے پہلے بلاول نے کیا لانگ مارچ کا اعلان

    اب ہو گا دما دم مست قلندر، پی ڈی ایم سے پہلے بلاول نے کیا لانگ مارچ کا اعلان
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے نو اضلاع سے 80 سے زائد مقامی حکومتوں کے بلدیاتی نمائندگان کی شمولیت کے بعد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے ممبران کو خوش آمدید کہتا ہوں،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ زراعت ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے، کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پیپلزپارٹی کے جیالے ایک دن بھی مزید انتظار نہیں کرسکتے،پیپلزپارٹی نے 27 فروری کو لانگ مار چ کا اعلان کیا ہے ،27فروری کو اسلام آباد کیلئے مزار قائد سے لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، اسلام آباد ہر صورت پہنچیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا، معاشی بحران پر حکومت کیخلاف میدان میں نکلا ہوں،ہماری کوشش ہوگی منی بجٹ کو ناکام بنائیں،عمران خان نے سب پر چوری کا الزام لگایا اور اپنی سیاست چمکائی خان صاحب نے ملک کو کنگال اور اپنے خزانے میں اضافہ کرلیا ہے عوام غریب اور ملک کا وزیراعظم امیر ہوگیا ہے،عمران خان کو جواب دینا ہوگا کیا خفیہ کاروبار کررہے ہیں؟ عمران خان بتائیں ان کے پاس کون سی جادو کی چھڑی ہے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اس وقت تکلیف اور مشکل میں ہے،تاریخ میں پاکستان کے معاشی حالات ایسے خراب نہیں ہوئے، پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے لوگ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو مشکل صورتحال سے نکالا،پاکستان کے عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے لوگوں سے روزگار چھین لیا،مجھے آپ کی مدد اور ساتھ کی ضرورت ہے، پاکستان کے عوام حکومت سے نجات چاہتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت میں ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے، پنجاب میں لوکل باڈیز کا نظام آرڈیننس کے ذریعے چل رہا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اختیارات دئیے ہیں ، چھینے نہیں

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ تبدیلی آئے صوبوں کو حقوق ملیں،بلدیاتی نظام کو مضبوط کیا جائے ، چاہتے ہیں پنجاب میں بھی سندھ جیسے بلدیاتی نظام ہو،چاہتے ہیں پنجاب کے بلدیاتی نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے،حکومت لوگوں سے ان کی چھت چھین رہی ہے،موجودہ حکومت نے لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کر دیا ہے، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں کچھ اہم فیصلے ہوئے ہیں،جہاں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی،اس شہر سے حکومت کا خاتمہ کریں گے،پاکستا ن میں اس وقت تاریخی مہنگائی ہے،پیپلزپارٹی ملک میں تاریخی مہنگائی کی شدید مذمت کرتی ہے،کسانوں و پیش آنے والے مسائل اور گیس بحران کی بھی مذمت کرتے ہیں ،پیپلزپارٹی نے حکومت سے طالبان سے خفیہ مذاکرات پر تشویش کا اظہار کیا ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت نے کسی بھی مذاکرات پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا،فاٹا کے عوام کے ساتھ ہونے والے وعدے پورے نہیں کیے گئے،عوام حکومت سے نجات چاہتے ہیں،شفاف انتخابات ہونے چاہئیں،سی ای سی نے منشور کمیٹی اور الیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،حکومت سے نجات کے لیے صاف اور شفاف انتخابات ضروری ہیں،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کو جمہوری طاقتوں کے خلاف استعمال کرتی رہی، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کے معاملے پر ایکشن لے،ہماری معاشی خود مختاری کا سودا کیا جا رہا ہے،ملک کے مسائل کا حل صرف جمہوریت میں ہے،،سی ای سی نے افغان مسئلے پر بھی تشویش کا اظہارکیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پیپلزپارٹی نے ہر شہر میں احتجاج کیا،پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپرجاری کیا ہے ،وائٹ پیپر جلد عوام کے سامنے لائیں گے

    قبل ازیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے قصور، اوکاڑہ، وہاڑی، ساہیوال، ملتان، جھنگ، لیہ، اوکاڑہ اور لودھراں سمیت پنجاب کے نو اضلاع کے 80 سے زائد سابق بلدیاتی نمائندگان کی ملاقات ہوئی ، پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سابق بلدیاتی نمائندگان کی بلاول ہاؤس میں ظہرانے کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسل کے سابق چیئرمین، سابق جنرل کونسلروں سمیت کسان اتحاد، تاجر برادری کی اہم شخصیات شامل ہیں

    پاکستان پیپلزپارٹی میں قصور یونین کونسل کے سابق چیئرمین کرامت علی، جواد رشید ایڈووکیٹ، ملک طارق محمود اور غلام محی الدین بھٹی ، سابق چیئرمین سرفراز احمد ذکی، منشاء کندال، سرفراز احمد ڈوگر، امداد احمد بھٹی اور جمشید اسلم، قصور یونین کونسل کے سابق چیئرمین رانجھا بلوچ، چوہدری عبدالجبار، چوہدری محمد جمیل، حاجی عبدالستار اور چوہدری لیاقت علی ساندا ، قصور یونین کونسل کے سابق چیئرمین چوہدری مشتاق احمد، اسلم میو، نجیب اللہ خان اور شبیر احمد بھٹی، قصور کے جنرل کونسلر ڈاکٹر اشرف چوہان، رانا محمد علی، اشتیاق احمد، ارشد بھٹی، سرفراز احمد اور فواد رشید ، قصور کے جنرل کونسلر حافظ ایم ارشد ملک، احمد علی اولاکھ، محمد جہانگیر، چوہدری شہادت علی جٹ اور سردار رفیق ڈوگر، قصور کے جنرل کونسلر ذوالفقار علی ڈوگر، امتیاز احمد بھٹی، ذوالفقار مسیح اور ملک افضال احمد، قصور کے جنرل کونسلر ملک حیات احمد، خورشید احمد خان، مولا داد، آفتاب شہزاد گل اور قاسم گل، قصور ڈسٹرکٹ کونسل کی سابق رکن شبنم خان، زیب النساء، قصور یونین کونسل کی سابق رکن ثمیر رفیق اور نرگس ریاض کھرل ، قصور یونین کونسل کے سابق وائس چیئرمین رانا محمد یونس اور قصور کے سابق نائب چیئرمین فتح محمد نمبردار شامل ہوئے ہیں

    پاکستان پیپلزپارٹی میں برادری راہنما منظور احمد کھوکھر، عزیز خالد، شرافت علی، تاجر شاہد انجم اور قصور کی میونسپل کمیٹی کے سابق چیئرمین سردار فیصل عطا ڈوگر اور اوکاڑہ کے سابق جنرل کونسلر میاں ادریس بھٹی ،کسان اتحاد پنجاب کے صدر چوہدری اعجاز احمد گل، لاہور ڈویژن کے صدر ملک جہانزیب کالس اور مرکزی ترجمان سردار سعید احمد ڈوگر، بااثر شخصیت سردار داؤد احمد، ملک فہد حسین اعوان اور لاہور بار کونسل کے رکن رانا انتظار احمد ، وہاڑی یونین کونسل کے سابق وائس چیئرمین عیش محمد، زاہد محمود، وہاڑی کے جنرل کونسلرز فیصل حمید، محمد افضال، عبدالرشید، محمد یوسف، نسرین بی بی اور زاہد پرویز، قصور کے سابق یونین کونسل کے ناظم رانا محمد اقبال، رانا شرافت علی خان اور نوید اختر شیخ ،قصور یونین کونسل میں چیئرمین کے مقابلے میں دوسری پوزیشن پر آنے والے چوہدری شہزاد پرویز، راؤ محمد جاوید اور ملک محمد اشفاق ، قصور کے سابق نائب ناظم مہر محمد سرور، ساہیوال کی میونسپل کارپوریشن کی سابق رکن فرزانہ عباس اور ملتان کی میونسپل کارپوریشن کی سابق رکن حنا شاہد ، جھنگ کی میونسپل کارپوریشن کی سابق رکن زرینہ شیخ اور جھنگ کی سابق جنرل کونسلر ارم اعجاز. لیہ ڈسٹرکٹ کونسل کی سابق رکن شگفتہ حسین، اقبال بی بی اور اوکاڑہ ڈسٹرکٹ کونسل کی سابق رکن شبانہ عامر ، لودھراں کے سابق تحصیل ناظم اور سابق یوسی چیئرمین سید اصغر شاہ شامل ہوئے ہیں.

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    مولانا فضل الرحمان کواب اپنے حلوے کا بھی حساب دینا ہو گا،فارن فنڈنگ کیس میں نئی پیشرفت

    ،نوازشریف بتائیں اسامہ سے کتنی ملاقاتیں ہوئیں اور کتنا چندہ کیوں لیا،

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    غیرملکی فنڈنگ کی دستاویزات کی فراہمی،الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ

    الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

  • میڈیا پر تنقید مہنگی پڑ گئی، گو خٹک گو کے نعرے لگ گئے

    میڈیا پر تنقید مہنگی پڑ گئی، گو خٹک گو کے نعرے لگ گئے

    میڈیا پر تنقید مہنگی پڑ گئی، گو خٹک گو کے نعرے لگ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے ورکر کنونشن سے خطاب کیا تو اس میں انہوں نے میڈیا پر تنقید کی اور کہا کہ میڈیا کے مالکان اربوں کماتے، ان رپورٹر کو تنخواہ نہیں ملتی، جو اپنی تنخواہ کے لئے آواز نہیں اٹھا سکتے وہ ہم پر تنقید کر رہے ہیں،

    ورکر کنونشن میں صحافی برادری کوریج کر رہی تھی تا ہم پرویز خٹک کی جانب سے میڈیا پر تنقید کے بعد صحافی برداری نے ورکر کنونشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ، اس موقع پر صحافیوں نے گو خٹک گو کے نعرے لگائے، صحافیوں نے زندہ ہے صحافی زندہ ہے کے نعرے بھی لگائے،

    ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں پرویز خٹک کی موجودگی میں “ورکرز کو عزت دو” کے نعرے، پرویز خٹک اپنی تقریر میں ورکرز پر برس پڑے کہا کہ انھوں نے “ اتنے بند تمیز ورکر کہیں نہیں دیکھے،

    تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اب ٹکٹ نعروں پر نہیں ملے گا،پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑا چیلنج دیا ہے ہر ضلع میں کارکن کو عزت دینے کیلئے آئے ہیں فیز ون کے انتخابات میں جو ہوا وہ آگے نہیں ہونا چاہیے،وزیراعظم عمران خان کو جیت کر تحفہ دیں گے، پارٹی میں اتحاد قائم رکھنا پہلی ترجیح ہے،تنظیم سازی میں کارکنوں کی رائے کو مقدم رکھیں گے، مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے،

    وزیراعلیٰ محمود خان نے ایبٹ آباد کیلئے 20ارب روپے کے میگا پراجیکٹ کا اعلان کیا ،,قبل ازیں صوبائی صدر و وزیر دفاع پرویز خان خٹک اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مانسہرہ کا دورہ کیا وفاقی وزراء اعظم خان سواتی، عمر ایوب ،ایم این اے صالح محمد خان بھی ہمراہ تھے

    قبل ازیں سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ارسطو کہہ رہا ہے کہ سندھ کا بلدیاتی قانون ملک کے لیے خطرہ ہے،ماہرین معیشت کہتے رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ملک دشمنی ہے فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا،فردوس شمیم نقوی استعفٰی دیں اور لوگوں کے درمیان بیٹھیں ،اس وقت پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی آٹا،چینی،اور دیگر اشیا تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی ہوئی ہیں پنجاب میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فارغ کیا گیا،متنازعہ مردم شماری کو پی ٹی آئی نے منظورکیا،پی ٹی آئی میں نالائقوں کی بھرمارہے نالائق حکومت کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھی ہیں،

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنی نااہلی ماننے کوتیارنہیں ،خیبر پختونخوا میں ان کے ساتھ جو ہوا اس پر انہیں شرمندہ ہونا چاہیے پی ٹی آئی کا سندھ میں صفایا ہو چکا ہے یہ کہتے ہیں پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بنائے گی ،جماعت اسلامی کے احتجاج میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے پی ٹی آئی کے لوگوں سے کہتا ہوں عوام میں بیٹھیں تاکہ آپ کو پتہ چلے ،سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوں تو ان کا حشر خیبرپختونخوا سے بھی برا ہوگا،ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ بلدیاتی انتخابات نہ ہوں ،مہنگائی کے خلاف ایم کیو ایم اور جی ڈی اے احتجاج نہیں کرتی،

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

    نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

    گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

    مریم نواز کا وکیل بھاگ گیا

    جاوید لطیف نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں،مریم نواز

    قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

    مشکل حالات، قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اپوزیشن کی حکومت کو پیشکش

    گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا حشر خیبرپختونخوا سے بھی برا ہوگا،سعید غنی

  • عثمان بزدار کو بڑی یقین دہانی کروا دی گئی

    عثمان بزدار کو بڑی یقین دہانی کروا دی گئی

    عثمان بزدار کو بڑی یقین دہانی کروا دی گئی

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی اور وفاقی آبی وسائل چودھری مونس الٰہی کی وزیراعلیٰ آفس آمد ہوئی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر آبی وسائل چودھری مونس الٰہی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال،بلدیاتی الیکشن او رفلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا، وزیراعلیٰ پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے اتفاق کیا کہ مل کر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے-

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔اہم امور پر آپ سے مشاورت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا- عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔
    تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اپنی کارکردگی سے جواب دیں گے۔تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں جو پائیدارکا م کیے ہیں ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ مختصرمدت میں عوام کو ریلیف دیا ہے اوران کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی بیانیہ ہے اورنہ کوئی حکمت عملی۔

    چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے خلوص نیت کے ساتھ اتحاد کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں مشترکہ امیدوار سامنے لانے کیلئے بات چیت کاسلسلہ جاری رہے گا۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب عامر جان اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

    خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس،شوٹرزکو اسلحہ کس نے کس کے کہنے پر دیا؟