Baaghi TV

Tag: بلوچستان

  • بلوچستان پاکستان کے لئے جانیں دینے والے شہداء کی سرزمین ہے،مریم نواز شریف

    لاہور: ‏وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورا لائی کے 50 رکنی طلبہ کے وفد نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کے طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کا تحفہ اور بلوچستان کے طلبہ کی درخواست پر سیر و سیاحت کے لئے جیب خرچ دینے ڈبل ڈیکر بس پر لاہور کی سیر کرانے اور بہترین ہوٹل میں لنچ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی-

    بلوچستان کے طلبہ نےپنجاب میں وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات کی تعریف کی،بلوچستان کے طلبہ نے پنجاب میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے بلوچستان کے طلبہ کیلئے مصروفیات ترک کردیں۔

    خاتون اول آصفہ بھٹو شعبہ صحت میں تعاون پر چینی حکومت کی مشکور

    مریم نواز شریف نے کہا کہ بہت جلد بلوچستان آکر طلبہ کو ہونہار سکالرشپ دینا چاہتی ہوں، بس چلے تو پنجاب سے زیادہ سکالر شپ اور لیپ ٹاپ بلوچستان کے طلبہ کو دوں، کافی عرصے سے بلوچستان کے طلبہ کے بارے میں سوچ رہی تھی، بلوچستان کے طلبہ کو ای بائیک دینے کا بھی جائز ہ لیا جائے گا-

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت رہی ترقی وہاں پر ہوئی، نواز شریف کے 3 مرتبہ وزارتِ عظمی کے دور میں بلوچستان اوپر کو گیا، نواز شریف نے بلوچستان پر ہر مرتبہ بھرپور توجہ دی، شاید پنجاب سے بھی زیادہ بلوچستان توجہ کا مرکز رہا، ہر پاکستانی کی طرح میرے دل میں بھی بلوچستان کے لئے بہت محبت ہے-

    قومی اسمبلی میں پھر ہنگامہ آرائی ، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

    انہوں نے کہا کہ نواب احمد جوگیزئی نے خون سے پاکستان زندہ باد کا نعرے والا رومال ساتھ دفن کرنے کی وصیت کی، بلوچستان پاکستان کے لئے جانیں دینے والے شہداء کی سرزمین ہے، بلوچستان کے لوگوں کے لئے دل تڑپتا ہے، بلوچستان کے بچے کسی سے کم نہیں،موافق حالات ملیں تو سب سے آگے بڑھیں گے،جتنا پنجاب کے بچوں کے بارے میں سوچتی ہوں، اتنی ہی فکر بلوچستان اور دیگر صوبے کے بچوں کے لئے بھی ہے-

    مریم نواز نے کہا کہ دہشت گردوں کا بلوچستان میں فعال ہونا افسوسناک اور تکلیف دہ ہے، سچائی کو عقل ودانش اور شعور کی کسوٹی پر پرکھنا چاہیے، دہشت گرد خود باہر رہتے ہیں، بچے بھی باہر رکھتے ہیں اور دوسروں کے بچوں کو ورغلا کر مرواتے ہیں، ہم پنجابی اور بلوچی بعد میں ہیں پہلے پاکستانی ہیں، پنجاب میں 3 لاکھ سے کم آمدن والے 30 ہزار بچوں کو ہونہار سکالر شپ دے رہے ہیں-

    دنیا صرف مذمتیں کرتی رہی،ٹرمپ نے غزہ میں سیز فائر کرادیا،تجزیہ :شہزاد قریشی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرکاری ہی نہیں اچھی پرائیویٹ یونیورسٹی کے طلبہ کو پہلی مرتبہ سکالر شپ مل رہا ہے، 30 ہزار میں سے ایک بھی سکالر شپ سفارش پر نہیں دیا، 18 ہزار طالبات نے ہونہار سکالرشپ حاصل کیا، سکالر شپ دیتے ہوئے کسی سے نہیں پوچھا گیا کہ تعلق کس جماعت سے ہے، سکالرشپ حاصل کرنے والے اگلے 4 سال مفت تعلیم حاصل کریں گے-

    مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں بیٹھ کر سکالر شپ نہیں دیئے، 9 ڈویژن میں جاکر بچوں کو سکالرشپ دئیے، ہونہار سکالرشپ کی تقریب میں جو اپنائیت اور محبت طلبہ کی طرف سے ملی، خواب سا لگتا ہے، طلبہ کی طرف سے ملنے والی محبت اور پیار کو مخالفین نے ڈرامہ قرار دیا، ہونہار سکالر شپ میں انڈر گریجوایٹ پروگرامز کے سیکینڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے طلبہ کو بھی شامل کیا جارہا ہے-

    انسانیت کا عملی مظاہرہ: فیصل آباد کا خاموش مسیحا

    مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں لیپ ٹاپ کے بغیر پڑھائی ممکن نہیں،منصب عوام کی امانت ہے، اللّٰہ اور عوام کے سامنے خود جوابدہ سمجھتی ہوں، پنجاب میں لائیو سٹاک کارڈ، گرین ٹریکٹر، کسان کارڈ، انٹرن شپ اور دیگر اقدامات سے زراعت کو فروغ دے رہے ہیں، فری میڈیسن، ڈائلیسز کارڈ اور صحت کی دوسری سہولتوں سے بلوچستان کے لوگ مستفید ہوتے ہیں، مانگ کر قومیں ترقی نہیں کرتیں، 2016میں آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلے، بعد میں پھر پھنسا دیا گیا-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپنے وسائل اور انسانی ترقی کو ذریعہ بنا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، پنجاب اور بلوچستان کو آبادی کے لحاظ سے فنڈز ملتے ہیں، بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، ہمارے اتنے وسائل نہیں لیکن ریونیو بڑھا کر عوام پر خرچ کرتے ہیں، سڑکیں اور پل ہی نہیں بنا رہے بلکہ لوگوں کی حالت بدلنے پر توجہ دے رہے ہیں،ہر کسی کو ترقی کا ثمر ملنا چاہیے، پاکستان کے پہلے سرکاری نواز شریف کینسر ہسپتال بلوچستان اور دیگر صوبوں کے لوگ بھی علاج کرا سکیں گے، چین سے کینسر کے علاج کے لئے لیکویڈ نائٹروجن کرائیو سرجری مشین لارہے ہیں-

    آج کے دن تک بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا ہدف پورا ہوگیا،فیصل واوڈا

  • نیو گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح ،کراچی سے پہلی پرواز لینڈ کرگئی

    نیو گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح ،کراچی سے پہلی پرواز لینڈ کرگئی

    آج کا دن پاکستان کی فضائی تاریخ میں ایک اہم سنگ ہے ، کیونکہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپنے آپریشنز کا آغاز کر رہا ہے۔پہلی کمرشل پرواز نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کر گئی ،پی آئی اے کی پہلی پرواز (PIA503) کراچی سے گوادر پہنچی ہے، جو ایک اے ٹی آر 42 طیارہ ہے۔اس تاریخی موقع پر مسافروں کا استقبال وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے کیا۔ پہلی پرواز کی لینڈنگ کے بعد روایتی واٹرکینن سلامی پیش کی گئی، جس میں ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز (آر ای ایف ایس) کے واٹر باؤزرز شامل ہوں گے۔

    پاکستان کے جنوبی علاقے گوادر میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مکمل طور پر آپریشنل کر دیا گیا ہے، جو کہ سی پیک (چین پاکستان اقتصادی راہداری) کا اہم فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ایئرپورٹ سالانہ 4 لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا۔نیو گوادر ایئرپورٹ 4,300 ایکڑ پر محیط ہے اور اس میں جدید ترین کنٹرول سسٹمز کی سہولت موجود ہے۔ ایئرپورٹ کا رن وے 3.6 کلومیٹر طویل ہے، جو بڑے طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے مکمل طور پر موزوں ہے۔ اس ایئرپورٹ پر ایئر بس اے 380 اور بوئنگ 747 جیسے بڑے طیارے بھی آسانی سے لینڈ کر سکتے ہیں۔
    گوادر ایئرپورٹ کی تعمیر پر 246 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ یہ منصوبہ دسمبر 2024 میں مکمل ہوا، جس کے بعد اس پر پروازوں کی باقاعدہ آمد و رفت کا آغاز ہو رہا ہے۔ ایئرپورٹ کی تکمیل سے گوادر کی معیشت اور علاقے کے دیگر حصوں کے درمیان رابطوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

    نیو گوادر ایئرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کرنے کے لیے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی وزیر خواجہ آصف اور چین کی اہم شخصیات موجود تھیں۔ ایئرپورٹ پر ایک رنگا رنگ تقریب بھی منعقد کی جا رہی ہے۔

    گوادر کا یہ ایئرپورٹ پاکستان کے سب سے بڑے ایئرپورٹس میں سے ایک ہے، جو 430 ایکڑ پر قائم کیا گیا ہے۔ اس کا ایک ہی رن وے 3658 میٹر طویل اور 75 میٹر چوڑا ہے، جس میں بڑے ہوائی جہازوں کی گنجائش ہے۔ یہ ایئرپورٹ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک اہم اقتصادی اور تجارتی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔نیو گوادر ایئرپورٹ کی تکمیل سی پیک کے تحت گوادر کی ترقی میں ایک سنگ میل ہے۔ یہ ایئرپورٹ نہ صرف پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرے گا، بلکہ پورے علاقے میں معاشی ترقی کے امکانات کو بھی بڑھائے گا۔

    نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی پرواز اور اس کی مکمل آپریشنل ہونے سے گوادر اور پورے بلوچستان کے لیے اہم ترقیاتی مواقع پیدا ہوں گے۔ اس منصوبے کی کامیابی نہ صرف پاکستان کی معیشت بلکہ پورے خطے کی ترقی کے لیے ایک مثبت قدم ثابت ہو گی۔

    سپریم کورٹ،کیس مقرر نہ کرنے پر جسٹس منصور علی شاہ برہم،ایڈیشنل رجسٹرار کو بلا لیا

    شکارپور،ڈاکوؤں کی فائرنگ،سابق صوبائی وزیر زخمی، دو سیکورٹی گارڈ جاں بحق

  • سیکیورٹی فورسز  کی  بلوچستان میں کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مہارت کے ساتھ گھیر لیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیاکارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے جن میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکہ خیز مواد کے ذخائر شامل تھے۔

    جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، استحکام، اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    پی ایس ایل کو 10 سال مکمل،کون سے کھلاڑی کو کس ایوارڈز سے نوازا گیا

  • فارم 45، 47میں فرق ،پیپلز پارٹی کے  امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل

    فارم 45، 47میں فرق ،پیپلز پارٹی کے امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کی صوبائی نشست پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار علی مدد کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 45 کے پریزائیڈنگ افسر (آر او) 16 جنوری کو فارم 45 طلب کر لیے۔الیکشن کمیشن کے 2 رکنی کمیشن نے کامیاب امیدوار علی مدد کی معطلی کا فیصلہ جاری کیا۔جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے درخواست گزار محمد عثمان نے فارم 45 جمع کرائے ہیں۔ اور درخواست گزار کے فارم 45 میں اور فارم 47 میں واضح فرق ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے جمع کرائے گئے فارم 45 پر انگوٹھوں کے نشانات واضح ہیں۔ اور درخواست گزار کے مطابق ووٹوں کی گنتی کا آر او نے نوٹس نہیں دیا۔

    اسٹیج ایکٹر ماہ نور کا ڈی پی او سرگودھا کے خلاف مبینہ زیادتی کا الزام

    بنگلہ دیش کا پاکستان کیلئے ویزا کا اجرا مزید آسان

    باغی ٹی وی،ڈیجیٹل میڈیا کا معتبر اور بااثر پلیٹ فارم،سالگرہ مبارک،تحریر:حنا سرور

  • دشمنوں کے لا حاصل عزائم ہر صورت ناکام ہوں گے،سرفراز بگٹی

    دشمنوں کے لا حاصل عزائم ہر صورت ناکام ہوں گے،سرفراز بگٹی

    کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم شہداء کو کسی صورت نہیں بھول سکتے اور ان کے خاندانوں کی کفالت کریں گے-

    باغی ٹی وی : سرفراز بگٹی نے اے ٹی ایف اسکول سے پاس آؤٹ ہونے والے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں میں عوام کی خدمت کرنی ہے اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول کو سہولیات فراہم کی جائیں گی، دہشت گردوں نے اسکولوں، کالجوں اور وکلاء کو نشانہ بنایا ہے، لیکن دشمنوں کے لا حاصل عزائم ہر صورت ناکام ہوں گے غازیوں کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انہیں چیلنج کریں۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم شہداء کو کسی صورت نہیں بھول سکتے اور ان کے خاندانوں کی کفالت کریں گے، کیونکہ شہداء ہمارے دلوں میں بستے ہیں اے ٹی ایف پر تنقید آج تک نہیں سنی، اور میرے لیے یہ ایک اعزاز ہے کہ میں غیرت مند غازیوں سے خطاب کر رہا ہوں۔

    سال 2025 کا نیوزی لینڈ سے آغاز، شاندار آتش بازی

    وزیراعلی بلوچستان نے دہشتگردی کے خلاف خون بہانے والوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ بزدل دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے، انہوں نے اسکولوں، جامعات، پارکوں اور ہسپتالوں پر حملوں کو ناکام قرار دیا اور کہا کہ دشمنوں کی لا حاصل جنگ کو ختم کرنا ہے فورس کا حصہ بننے والے ایمان داری سے شہریوں اور اثاثوں کی حفاظت کریں پولیس کی ہر ضرورت کو پورا کیا جائے گا، اور اے ٹی ایف اسکول کو تھرمل کیمروں اور عمارت کی مرمت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    کوٹ چھٹہ: سعودی عرب میں غلام سرور دلشاد کے بھتیجے کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی

  • سرکاری   افسران اور ملازمین کا  ایک سے زائد محکموں میں نوکری کرنے کا انکشاف

    سرکاری افسران اور ملازمین کا ایک سے زائد محکموں میں نوکری کرنے کا انکشاف

    کوئٹہ :بلوچستان کے مختلف اضلاع میں محکمہ تعلیم کے افسران اور ملازمین کا بیک وقت ایک سے زائد محکموں میں نوکری کرنے کا انکشاف ہوا ہے،جبکہ ڈائریکٹر ایجوکیشن نے متعلقہ ملازمین کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 42 افسران اور ملازمین محکمہ تعلیم کے ساتھ دیگر محکموں میں ملازمت کررہے ہیں، بیک وقت دہری ملازمت کرنے والوں میں کوئٹہ، تربت، بارکھان، ژوب، ڈیرہ بگٹی، شیرانی ، کچھی، لسبیلہ، مستونگ، پنجگور، واشک، لورالائی ، قلعہ عبداللہ، چمن اور پشین کے محکمہ تعلیم کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں مجاز اتھارٹی نے سیکرٹری خزانہ کو متعلقہ افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے، کہا گیا ہے کہ تمام افسران اور ملازمین کی تنخواہیں روکی جائیں، جن کے نام فہرست میں شامل ہیں تمام افسران اور ملازمین کے خلاف بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    یوکرین کے روس پر ڈرونز حملے، تیل کے ڈپو کو آگ لگ گئی

    دہری ملازمت کرنے والوں سے متعلق ہدایت کی گئی ہے کہ دو ہفتے کے اندر افسران اور ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائےعلاوہ ازیں ڈائریکٹر ایجوکیشن نے تمام متعلقہ اضلاع کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے،سب سے زیادہ ضلع کوئٹہ کے افسران اور ملازمین دہری ملازمت کررہے ہیں-

    پارہ چنار میں پیش آنے والے واقعات افسوس ناک،علما آگے بڑھیں،تابش قیوم

  • حکومت پنجاب کا کے پی ،بلوچستان بارڈر پر سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

    حکومت پنجاب کا کے پی ،بلوچستان بارڈر پر سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

    پنجاب میں بڑھتی ہوئی سمگلنگ اور دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بارڈر ایریا پر سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری دستاویز میں کہا گیا کہ 50 کروڑ کی لاگت سے ٹرائی بارڈر ایریا کیلئے لاجسٹک، گاڑیاں اور اسلحہ خریدا جائے گا، اس کے علاوہ چیک پوسٹس کی اپ گریڈیشن پر 52 کروڑ 71 لاکھ کے اخراجات کئے جا رہے ہیں۔دستاویز کے مطابق اس حوالے سے پنجاب بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز سروسز رولز میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی مرحلے میں سکیورٹی کی بہتری کیلئے 50 فیصد خالی آسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی، بھرتیوں کی حد عمر میں 5 سال کا اضافہ کیا گیا ہے۔جوائنٹ چیک پوسٹ پر بارڈر ملٹری پولیس، بلوچ لیویز اور کسٹمز کی ٹیمیں دہشتگردی اور سمگلنگ کو روکیں گی۔دستاویز کے مطابق بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز کی ڈی جی خان اور راجن پور میں آخری بار 1998 میں بھرتیاں کی گئی تھیں۔

    جاسوسی سرگرمیاں، بھارت کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ

    اہلسنت و الجماعت کا بھی کراچی میں دھرنوں کا اعلان

    دبئی: 461 ملین درہم کی منی لانڈرنگ کرنے والا گروہ گرفتار

    گداگری کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش، 2 غیر مسلم خواتین گرفتار

  • نیو  گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ فعال ہونے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی، وزیراعظم

    نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ فعال ہونے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی، وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا

    اجلاس میں ائیرپورٹ کی تعمیر، اس کی فعالیت اور علاقے میں اقتصادی ترقی کے امکانات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ چین اور پاکستان کے مابین تاریخی اور مثالی دوستی کی ایک عظیم مثال ہے۔وزیراعظم نے اجلاس میں ائیرپورٹ کی تعمیر پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "گوادر کا نیا انٹرنیشنل ائیرپورٹ چین اور پاکستان کے درمیان اس شراکت داری کی علامت ہے جس نے نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کیا بلکہ اقتصادی ترقی کی نئی راہیں بھی کھول دی ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معیار کی جدید سہولتوں سے آراستہ یہ ائیرپورٹ نہ صرف گوادر بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فعال ہونے سے علاقے میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ "یہ ائیرپورٹ نہ صرف گوادر کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے گا بلکہ پورے بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں کے لیے بھی اقتصادی فوائد کا سبب بنے گا۔”

    وزیراعظم نے اجلاس میں نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو ایک مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کے لیے قابل عمل حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ "ائیرپورٹ کی فعالیت کو بڑھانے کے لیے ہمیں ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ائیرپورٹ نہ صرف بین الاقوامی پروازوں کا مرکز بن سکے بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں بھی اہم کردار ادا کرے۔”وزیراعظم نے گوادر ائیرپورٹ کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کو بہتر بنانے کی ہدایت دی تاکہ ائیرپورٹ کی سہولت کا فائدہ پورے علاقے کو پہنچ سکے۔ "ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ گوادر ائیرپورٹ تک پہنچنے کے لیے سڑکوں کی صورتحال بھی بہترین ہو تاکہ وہاں کی معیشت کو مزید تقویت مل سکے۔”

    وزیراعظم نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔ "سکیورٹی ایک اہم پہلو ہے، اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ائیرپورٹ پر داخلی اور خارجی سکیورٹی کا ہر پہلو مضبوط ہو تاکہ عالمی سطح پر اعتماد اور اطمینان حاصل کیا جا سکے۔”وزیراعظم نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل اور اس کی کامیاب فعالیت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر کا نیا ایئرپورٹ نہ صرف ملکی معیشت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت کو بھی مزید بڑھائے گا۔

    مریم نواز کے خوبصورت انداز،ایک بار پھر سوشل میڈیا کو ہائی جیک کر لیا

    ہم جنس پرست ٹورز کے آرگنائزر کی جیل میں پراسرار ہلاکت

  • ایف سی بلوچستان   کی بروقت کارروائی: خاران شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

    ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی: خاران شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

    ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی: خاران شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

    ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے بروز 20 دسمبر خاران میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران آئی ای ڈی بنانےوالی فیکٹری قبضے میں لے لی جہاں دھماکہ خیز مواد تیار کیا جاتا تھا۔ دوران آپریشن 30 کلوگرام دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیاگیا جو ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا، جسے خاران میں دہشتگردانہ کارروائی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو خارجی زخمی ہوئے، جبکہ خارجیوں کے زیر استعمال اسلحہ اور دیگر تخریبی سازوسامان بھی برآمد کر لیاگیا ہے۔

    ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) خاران رائفلز کی اس مستعد اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے۔ یہ کامیابی نہ صرف خاران بلکہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کو ممکنہ بڑے نقصان سے محفوظ رکھنے میں اہم ثابت ہوئی ہے۔سیکورٹی فورسز کے جاری کردہ بیان کے مطابق خارجیوں کو کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی، اور ملک دشمن عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

    نومئی کے مقدمے، بشریٰ بی بی عدالت پیش

    غم کی ماری انسانیت بولتی ہے

  • اسلام آباد،بلوچستان کے  اسکول اور کالجز میں تعطیلات کا اعلان

    اسلام آباد،بلوچستان کے اسکول اور کالجز میں تعطیلات کا اعلان

    وفاقی دارالحکومت کے پرائیویٹ اسکول اورکالجزمیں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکول اورکالجزمیں موسم سرماکی تعطیلات 21 دسمبر سے 5 جنوری تک ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں 6 جنوری بروز پیر سے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔دوسری جانب بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے، محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق کوئٹہ سمیت 20 اضلاع کے اسکول، کالج اور جامعات بند ہوگئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے گرم علاقوں میں تعطیلات یکم جنوری سے 10 جنوری تک ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ کے سرد علاقوں میں تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی جبکہ گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب بھر کے پرائیویٹ و سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

    ڈیرہ غازی خان:پولیو فری پاکستان کے لیے حکومت، عوام اور میڈیا متحد ہیں: عظمیٰ کاردار

    ڈیرہ غازی خان:پولیو فری پاکستان کے لیے حکومت، عوام اور میڈیا متحد ہیں: عظمیٰ کاردار

    طلاق کیوں ضروری ہے ؟ تحریر:معظمہ تنویر