Baaghi TV

Tag: بلوچستان

  • کوہلو، مٹھائی کی دکان میں دھماکہ،20 افراد زخمی

    کوہلو، مٹھائی کی دکان میں دھماکہ،20 افراد زخمی

    کوہلو : مرکزی بازار میں حلوائی کی دوکان میں دھماکہ ہوا ہے

    دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ دھماکے میں 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ، ایم ایس ڈی ایچ کیو کا کہنا ہے کہ 12 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے, دھماکے کے بعد پولیس لیویز اور ایف سی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ڈی ایچ کیو میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی، صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری ڈی ایچ کیو پہنچ گئے وزیر تعلیم بلوچستان نصیب اللہ مری نے زخمیوں کی عیادت کی

    واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ کیسے ہوا اسکی تحقیقات کریں گے، رپورٹ مکمل ہونے پر میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا، دیگر علاقوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے

    مشیرداخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے دکان میں دھماکے کی مذمت کی مشیرداخلہ نے ڈپٹی کمشنر کوہلو سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائے دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے،،مشیرداخلہ نے شہدا کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

  • بلوچستان کے4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

    بلوچستان کے4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

    بلوچستان کے4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہےگا،موسی خیل،مستونگ،دکی اور لورالائی کی 11یونین کونسلز کے57 وارڈز میں پولنگ ہو رہی ہے۔

    صدر مذاکرات میں کردار ادا نہیں کرسکتے ہیں،کوئی ادارہ دوسرے ادارے میں مداخلت نہیں کرے گا،سینیٹر میاں…

    موسیٰ خیل کی 4 یوسیز کے 28 وارڈز، مستونگ کی 4 یوسیز کے 22 وارڈز ، دکی کی 2 یونین کونسلز کے 6 وارڈز اور لورالائی کی 1یوسی کے 1 وارڈ میں پولنگ ہو رہی ہے۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام پولنگ اسٹیشنزحساس قرار دیےگئے ہیں۔

    تمام وارڈز میں انتخابات کے لیے 223 امیدوار میدان میں ہیں، تمام 57 وارڈز میں مجموعی طور پر 34 ہزار 919 ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے۔

    پی ٹی آئی کا جلسہ:اسلام آباد پولیس نے تیاریاں مزید تیز کردیں

    ضلع موسی خیل کی چار یونین کونسلوں کے 30 وارڈز میں 12 ہزار 802 ووٹرز، مستونگ کی چار یونین کونسلوں کے 22 وارڈز میں 17 ہزار 332، دکی کی 2 یونین کونسلوں کے 12 وارڈز میں 3,598 اور لورالائی کی ایک یونین کونسل کے ایک وارڈ میں 983 ووٹرز حق رائے دہی کا حق استعمال کریں گے-

    65 وارڈز کیلئے 67 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں پولنگ کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے 4 اضلاع کی 11 یونین کونسلوں کے 65 وارڈز پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 223 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

    خیال رہےکہ بلوچستان کےان وارڈز میں پولنگ بارش اور سیلاب کی وجہ سے مؤخرکی گئی تھی۔

    روجھان 2 گروپوں میں تصادم خاتون اور بچے سمیت 9 افراد زخمی

  • ہیلی حادثہ،وزیراعظم،وزیر خارجہ ،مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کا اظہار افسوس

    ہیلی حادثہ،وزیراعظم،وزیر خارجہ ،مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کا اظہار افسوس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی تباہ ہونے کے نیتجے میں ہونیوالی شہادتوں پر سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے

    وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پراظہار افسوس کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر دل رنجیدہ ہے،پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے اللہ شہدا کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے،آمین

    پی ڈی ایم کے سربراہ، جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں کی شہادتوں پر دل غمزدہ ہے ،یہ صرف شہداکے اہل خانہ کا نہیں ،پوری قوم کا غم ہے

    وزیر خارجہ بلاول زرداری نے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اشہداکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ حالت جنگ ہو یا امن، مسلح افواج کے افسران و جوانوں کی قربانیاں ناقابلِ ہیں،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ ہر مشکل اور آزمائش میں افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، حادثہ میں جام شہادت نوش کرنے والے ملک و قوم کے محسن ہیں، پوری قوم اپنے شہداکو ان کی عظیم قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہے،

    وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نےپاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حادثے میں پاک فوج کے 2افسران اور 4 جوانوں کی شہادت پر دکھ ہوا،فرائض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کر نے والے شہدا قوم کی شان ہیں پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے بلوچستان میں ہیلی تباہ ہونے پر افسوس و رنج کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان میں فلائنگ مشن کے دوران پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعہ پرگہرا دکھ اورافسوس ہوا ہے۔ شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے۔ شہداء نے اپنی زندگیاں فرض کی ادائیگی پر قربان کیں۔قوم کو شہداء کی فرض شناسی پر فخر ہے۔ شہید ہونے والے فوجی افسران قوم کے ہیرو ہیں۔ قوم شہید فوجی افسروں کو سلام پیش کرتی ہے۔ شہداء کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

    ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلچستان سے انتہائی افسوسناک خبر آ رہی ہے، پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر تباہ ہو گیا، افسوسناک واقعہ میں دو پائلٹس سمیت 6اہلکار شہید ہو گئے۔اللہ تعالی جان کا نزرانہ پیش کرنے والے شہدا کے اہل خانہ کو صبر دے

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے دو میجرز سمیت چھ افسران و جوانوں کی شہادت افسوس ناک ہے۔ قوم اور پاک فوج با صلاحیت افسران اور جوانوں سے محروم ہو گئی۔ اللہ کی ذات پاک فوج کے افسران و جوانوں کی قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ ملکی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔عوام شہدا کے ورثاء کے رنج و غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے ،ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نیتجے میں 6جوان شہید ہو گئے ہیں ہیلی کاپٹر گزشتہ رات گئے ہرنائی کے قریب گر کر تباہ ہو ا،میجر منیب،میجر خرم شہزاد،صوبیدار وحید، نائیک جلیل شہید ہوئے،سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب بھی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے میجر خرم شہزاد ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور اٹک کے رہائشی تھے،پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا،دونوں پائلٹس سمیت تمام 6جوان جام شہادت نوش کر گئے

    ہیلی کاپٹر حادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • بریکنگ، بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی تباہ،چھ جوان شہید

    بریکنگ، بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی تباہ،چھ جوان شہید

    بلوچستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے ،ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نیتجے میں 6جوان شہید ہو گئے ہیں ہیلی کاپٹر گزشتہ رات گئے ہرنائی کے قریب گر کر تباہ ہو ا،میجر منیب،میجر خرم شہزاد،صوبیدار وحید،نائیک جلیل شہید ہوئے،سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب بھی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے میجر خرم شہزاد ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور اٹک کے رہائشی تھے،پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا،دونوں پائلٹس سمیت تمام 6جوان جام شہادت نوش کر گئے، شہدا کے جسد خاکی کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے، بعد ازاں نماز جنازہ کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا

    میجر خرم شہزاد کی عمر 39 برس تھی، وہ اٹک کے رہائشی تھے اور شادی شاہ تھے، انکی ایک بیٹی ہے،میجر محمد منیب افضل کی عمر 30 برس تھی وہ راولپنڈی کے رہائشی تھے، شادی شدہ تھے، انکے دو بیٹے تھے ، صوبیدار عبدالوحید کی عمر 44 سال تھی وہ کرک کے گاؤں صابر آباد کے رہائشی تھے شادی شدہ تھے 3 بیٹے اور ایک بیٹی سمیت 4 بچے تھے ,محمد عمران کی عمر 27 برس تھی، وہ خانیوال کے رہائشی اور شادی شدہ تھے، انکی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے

    این کے جلیل کی عمر 30 سال کھاریاں، ضلع گجرات کے رہائشی تھے، وہ شادی شدہ اور انکے دو بیٹے تھے ،شہیید ہونے والے شعیب کی عمر 35 برس ضلع اٹک کے رہائشی تھے، وہ شادی شدہ تھے اور انکا ایک بیٹا تھا

    ہیلی کاپٹر حادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • بلوچستان:خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان:خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    خضدار:بلوچستان میں ایک طرف سیلاب نے تباہی مچارکھی ہے تو دوسری طرف اس دوران دہشت گردوں نے محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرنی شروع کردی ہیں ، اس سلسلے میں سیکورٹی ادارے بھی بڑے متحرک نظرآتے ہیں ، بلوچستان کے علاقے خضدار میں محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن خضدار کے علاقے سورگز میں خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گرد اور اس کے ساتھیوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو مبینہ دہشتگرد مارے گئے، اس دوران دیگر تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلےمیں مارے گئے دو مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گرد اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہداد کوٹ سندھ سے خضدار میں حساس تنصیب پر حملہ کرنے کے لیے داخل ہو رہے تھے۔

    ہلاک ہونے والے مبینہ دہشتگرد کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ مارے گئے دہشت گردوں کے زیر استعمال جدید اسلحہ اور حساس دستاویزات بھی قبضے میں لے لیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے چند روز قبل لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں سی ٹی ڈی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکا آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے تھے۔دہشت گرد پولیس پر ہونے والے حملوں اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • لیفٹیننٹ جنرل نگِارجوہر،سرجن جنرل پاکستان آرمی کا سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    لیفٹیننٹ جنرل نگِارجوہر،سرجن جنرل پاکستان آرمی کا سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    راولپنڈی:لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر، سرجن جنرل پاکستان آرمی نےسندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی خیریت دریافت کی ، ان کے مسائل سنے اوران کی ہرممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی

    سر جن جنرل نے بلوچستان میں نصیر آباداور ڈیرہ مراد جمالی میں آرمی کے مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سندھ میں جنرل نِگار جوہر نے دادو، چھور، بدین اور حیدر آباد میں مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا۔

     

    پاک فوج کے ذرائع کے مطابق سرجن جنرل نے آرمی پیرامیڈکس اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔اس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر، سرجن جنرل پاکستان آرمی نےکہا کہ وہ خاص طور پر نو زائیدہ بچوں اور خواتین سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر، سرجن جنرل پاکستان آرمی نے کہا کہ بچوں اور بالخصوص نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کو خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔بچوں اور خواتین کو ہر ممکن خوارک اور طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر، سرجن جنرل پاکستان آرمی نےاس موقع پر ہدایت کی کہ طبی سہولتوں کےساتھب ساتھ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ سر جن جنرل نے ڈاکٹروں کو ہدایات دیں کہ وہ ہیضہ اور ٹائیفائیڈ سے متاثرہ لوگوں کو ویکسین لگائیں۔

  • ملک بھرمیں سیلا ب سےجاںبحق  افراد کی تعداد ایک ہزار486 ہوگئى

    ملک بھرمیں سیلا ب سےجاںبحق افراد کی تعداد ایک ہزار486 ہوگئى

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ،خیبرپختو نخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں بارش متوقع ہے،اسلام آباد میں موسم گرم اورخشک رہے گا ،خطۂ پوٹھو ہار، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بارش کا امکان ہے،مانسہرہ، ایبٹ آباد ، کو ہستان،سوات، چترال، دیر اور کرم میں بارش متوقع ہے-

    ڈیرہ غازیخان – سیوریج کا پانی سیلابی شکل اختیار کرنے لگا

    این ڈ ی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزيد 5 افراد جاں بحق ہوئے ،بارشوں اور سیلا ب سے بلوچستان میں مزید 3 افراد جاںبحق ہوئے،ملک بھرمیں سیلا ب سےجاںبحق افراد کی تعداد ایک ہزار486 ہوگئى،ملک بھرمیں 12 ہزار 718 کلو ميٹر سڑک بارشوں اورسيلاب سےمتاثر ہے ،ملک بھر میں 9 لاکھ 18 ہزار 473 مويشيوں کو نقصان پہنچا،ملک بهر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں،

    بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید3 اموات ہوئی ہیں پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 13 اموات رپورٹ ہوئیں،ایک مرد ، 9 خاتون اور 3 بچوں کی اموات کوئٹہ سے سامنے آئیں۔

    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ نے امدادی کام مزید وسیع کردیے

    بلوچستان میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 294 ہوگئی ہے ،جاں بحق ہونے والوں میں 134 مرد73خواتین اور 87 بچے شامل ہیں ۔

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 181 افراد زخمی ہوچکے ہیں، سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں 65 ہزار 997 مکانات نقصان کا شکار ہوئے تو وہیں 2 لاکھ 70 ہزار 744 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں ۔

    اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا،صوبے میں سیلابی ریلوں میں 22 پل گر گئے جبکہ 2200 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔

    سی اے اے حکام کی کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کا انجن اور پرزے غائب ہونے کی تردید

  • سیلاب: بلوچستان میں مزید 8اموات رپورٹ

    سیلاب: بلوچستان میں مزید 8اموات رپورٹ

    بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث حادثات میں مزید 8 اموات ہو ئیں –

    باغی ٹی وی: پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید8 اموات رپورٹ ہوئیں،6 مرد اور 2 خواتین کی اموات ضلع جھل مگسی سے سامنے آئیں۔

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 278 ہوگئی ہے ،جاں بحق ہونے والوں میں 132 مرد 63 خواتین اور83 بچے شامل ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 172 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں 64 ہزار 385 مکانات نقصان کا شکار ہوئے تو وہیں 2 لاکھ 70 ہزار 444 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا،صوبے میں سیلابی ریلوں میں 22 پل گر گئے جبکہ2 ہزار 200کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع بولان میں گزشتہ ماہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام مکمل ہوگیا ہے-

    سعودی عرب کی پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے قومی مہم کا آغاز

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان میں 24 اگست کو شکار پور سے کوئٹہ آنے والی 12 انچ اور 24 انچ قطرکی سوئی گیس پائپ لائنیں سیلابی ریلےمیں بہہ گئیں تھیں تاہم اب 12 انچ قطرکی گیس پائپ لائن کی مرمت کر کےکوئٹہ ،قلات ،مستونگ ، پشین، زیارت کو سوئی گیس کی فراہمی بحال کر دی ۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ 24 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن کے دو روز تک ٹیکنکل ٹیسٹ کر کے کوئٹہ کو مذکورہ سوئی گیس پائپ لائن سے سوئی گیس بحال کردی جائے گی۔

    دوسری جانب سوئی سدر ن گیس کمپنی کے عملے نے مچھ ندی میں بہہ جانے والی پائپ لائن کی مرمت کرکے مچھ شہر کو ڈیڈھ ماہ بعد سوئی گیس کی فراہمی بحال کر دی۔

    پاکستان میں سیلاب،آئرن برادر کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے،چین

  • بلوچستان کے کئی علاقوں سے سیلابی پانی کا نکاس نہ ہو سکا،وبائی امراض پھوٹ پڑے

    بلوچستان کے کئی علاقوں سے سیلابی پانی کا نکاس نہ ہو سکا،وبائی امراض پھوٹ پڑے

    بلوچستان کے جعفر آباد، نصیر آباد اور صحبت پور کے علاقوں میں سیلاب کا پانی تاحال جمع ہے جس کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑے-

    باغی ٹی وی: شدیدگرمی میں ملیریا، جلدی امراض اورگیسٹروسے تباہ حال متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ڈیرا الہیار، گنداخہ، صحبت پور، نوتال، بابا کوٹ اور ربیع میں متاثرین کو ادویات، پینے کے صاف پانی اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے-

    سیلاب کی تباہ کاریاں: پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری مشکلات کا شکار ہوگئی

    دوسری طرف بولان میں سیلاب سے تباہ ہونےوالے پنجرہ پل کا کام اب تک شروع نہیں ہوسکا جس سے کوئٹہ آنے اور جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

    راجن پور کے سیلابی علاقوں میں بھی پانی کا اخراج نہ ہونے سے ڈینگی، ملیریا اور جلدی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے، مچھر دانیوں اور صاف پانی کی بھی شدید قلت ہے۔

    راجن پور میں اپنے گھروں کو لوٹ جانے والے متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت اپنے تباہ حال گھروں کو تعمیر کر رہے ہیں، جبکہ بہت سے متاثرین اب بھی انڈس ہائی وے پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب تحصیل جوہی میں نامعلوم افراد نے جوہی برانچ کو کٹ لگا دیا، جوہی میں سیلابی صورتحال میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر دیئے گئے کٹ کو بھاری مشنری سے پُر نہ کیا گیا تو پانی کی سطح میں اضافہ ہوگا اور شہر ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہو جائے گا۔

    سیلاب زدہ علاقوں میں سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

    منچھر جھیل میں پانی کی سطح کئی کٹ لگانے کے باوجود بھی کم نہ ہو سکی، دریائے سندھ کے قریب لاڑکانہ سیہون بچاؤ بند کو کٹ لگا دیا گیا تیز ریلوں نے بھان سعید آباد کی دل نہر کے حفاظتی بند پر چوڑا شگاف لگا دیا ہے جبکہ قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل وارہ سے لیکر سیہون تک پانی کی سطح میں انتہائی معمولی کمی ہوپائی ہے۔

    ادھرمختلف مقامات پر لگائے گئے کٹ اور شگافوں سے تقریباً پچاس ہزار کیوسک سے زائد پانی دریائے سندھ میں داخل ہورہا ہے جبکہ شہری میہڑ، جوہی، بھان سعید آباد اور دادو کے رنگ بندوں کی مضبوطی کیلئے کئی دنوں سے کام کر رہے ہیں-

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبا اوربیماریوں پھیلنےلگیں،5 افراد جانبحق:سندھ حکومت نے…

  • بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 270 تک پہنچ گئی،بیماریاں بھی پھیلنے لگیں‌

    بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 270 تک پہنچ گئی،بیماریاں بھی پھیلنے لگیں‌

    کوئٹہ: بلوچستان میں سیلاب سے مزید تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر بلوچستان میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 270 تک پہنچ گئی ہے۔

    پراونشل ڈایزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد بلوچستان میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 270 ہوگئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے ہلاک ہونے والے مال مویشی کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 149 ہوگئی ہے جب کہ سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعداد 64 ہزار 385 ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے 2 لاکھ 936 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ بارشوں میں سیلاب سے 1500 کلو میٹر پر مشتمل سڑکیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بارش اور سیلابی ریلوں سے 22 رابطہ پل ٹوٹ چکے ہیں، نصیرآباد ڈویژن اور کچھی کے بعض علاقوں میں سیلابی پانی اور گرمی کی شدت سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔رضا کار تنظیموں کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو خیموں اور خوراک کی اشیاء کی اشد ضرورت ہے جب کہ سیلاب زدگان بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

    دوسری طرف وزیر اعظم شہباز شریف نے گللگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے کرنے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے مشترکہ سروے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔صوبائی حکومت نے متاثرہ علاقوں کے لیے سروے ٹیمز تشکیل دے دی ہیں، این ڈی ایم اے کی مشاورت سے سروے ٹیموں کو متعلقہ اضلاع میں بھجوا دیا گیا ہے۔

    تمام ڈپٹی کمشنرز کو 15 ستمبر تک سروے اور تخمینہ لگانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔چیف سیکرٹری محی الدین وانی رپورٹ وزیراعظم اور این ڈی ایم اے کو بھجوائیں گے۔