Baaghi TV

Tag: بلوچستان

  • سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،پنجگور سمیت بلوچستان میں کارروائیاں کرنے والے 3 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،پنجگور سمیت بلوچستان میں کارروائیاں کرنے والے 3 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،پنجگور سمیت بلوچستان میں کارروائیاں کرنے والے 3 دہشت گرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا ہے جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کیا گیا جس کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں میں دو ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل تھے۔

    ہلاک دہشت گرد ہوشاب اور پنجگور سمیت حالیہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ تینوں دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

    ہلاک دہشت گردوں کی شناخت سمیر عرف بہادر، کمانڈر الطاف عرف لالک اور کمانڈر پھیلان بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں دہشت گرد حالیہ کارروائیوں سے پہلے بھی بلوچستان بھر میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

    پنجگور میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے منسلک دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر کیے گئے فالو اپ کلیئرنس آپریشن میں بالگتر،کیچ میں 2 ہائی ویلیو اہداف سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔

    مارے گئے دہشت گرد پورے بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

  • اگر کوئی ملکی سالمیت کے خلاف حملہ آور ہو تو جواب تو دینا ہوگا، شیخ رشید

    اگر کوئی ملکی سالمیت کے خلاف حملہ آور ہو تو جواب تو دینا ہوگا، شیخ رشید

    اگر کوئی ملکی سالمیت کے خلاف حملہ آور ہو تو جواب تو دینا ہوگا، شیخ رشید
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیرکی جدوجہد آزادی کوبھارتی فوج اور آرایس ایس کےغنڈے نہیں روک سکے ،پوری دنیاکشمیریوں کی قربانیوں کوتسلیم کررہی ہے،جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کوشہید کرنے کے باوجودبھارت کو کامیابی نہیں مل سکی،بھارت نے 30 لاکھ سے زائد لوگوں کےجعلی ڈومیسائل بنائے ،کشمیری جان ہتھیلی پررکھ کرجدوجہد کر رہے ہیں،پاکستان اورعالم اسلام کی ہمدردیاں کشمیریوں کے ساتھ ہیں،پاکستان زندہ باد ،کشمیری جدوجہد آزادی زندہ باد،

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی لوگوں سے سیاسی طریقے سے بات کرنی چاہیے،جو ہتھیار اٹھائے اس کے ساتھ طاقت سے نمٹا جائے،جیسی مخالف قوت ہو اس سے ویسے ہی نمٹنا چاہیے ،کوشش ہے کہ سارے آئین اور قانون کے دائرے میں آئیں ،اگر کوئی ملکی سالمیت کے خلاف حملہ آور ہو تو جواب تو دینا ہوگا،پاک فوج یا سول آرمڈ فورسز کے خلاف کوئی ہوگا تو جواب دینا ہوگا،ٹی ٹی پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،طالبان کے ساتھ ہماری بات چیت بہت اچھی ہے،طالبان کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں وزیراعظم کی کوشش ہے دنیا طالبان کی معاشی مدد کرے،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ کسی اور جگہ سے بھی رابطے میں تھے،یہ لوگ افغانستان اور بھارت کے ساتھ رابطے میں تھے، ہمارے 7 لوگ شہید ہوئے ہیں،دہشتگرد ملک میں کہیں بھی کوئی واردات کر سکتے ہیں، تمام چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ فورسز کو الرٹ رکھیں سیز فائر انہوں نے خود ختم کیا ہے اشارے ملے ہیں کہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے،وہ لوگ اپنی شرائط پر قائم ہیں،ہمارے لوگ اب بھی گئے ہیں لیکن مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد اسلام آباد میں مارے گئے،کالعدم تنظیم کے بہت سے گروپ شاید اکٹھے بھی ہوئے، یہ لوگ افغانستان کے بارڈر ایریاز میں موجود ہیں، کالعدم تنظیم کی شرائط ایسی تھیں جو نہیں مانی جاسکتیں،

    قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس جدید اسلحہ ہے جو نیٹو فورسز چھوڑ کر گئیں ،شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا میجر شہید ہوا،گیٹ پر داخلے کے لیے دہشت گردوں نے بارودی گاڑیاں استعمال کیں،دہشت گرد جو ارادے لے کر آئے تھے ان میں بری طرح ناکام ہوئے بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور مکمل فورسز کے کنٹرول میں ہیں، افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہیں سمجھ رہے افغانستان کے کنٹر، پکتیا اور خوست میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں،ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، انٹیلی جنس اداروں کو الرٹ رہنے کا کہا ہے اپوزیشن کچھ نہ کر سکی، حکومت کو ساڑھے 3 سال ہو گئے، سوا سال باقی رہ گیا ہے،

    قبل ازیں سی ٹی ڈی نے خانیوال میں کارروائی کی اور 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے، ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے گرفتار دہشت گردوں سے دستی بم، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے دہشت گردوں کا ہدف اہم تنصیبات اور عبادت گاہیں تھیں،دہشت گردوں کو مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے

    قبل ازیں وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا،اطلاعات کے مطابق تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌، اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد کارروائیوں پر وزارت داخلہ نے وفاق کی تمام اکائیوں کو اضافی سیکورٹی انتظامات کرنے کی درخواست کردی۔

    نوشکی اور پنجگورمیں دہشتگرد کارروائیوں کے پیش نظر وزارت داخلہ نے وفاق کی تمام اکائیوں کو اضافی سیکورٹی انتظامات کرنے کی درخواست کردی۔وزارت داخلہ نے تمام چیف سیکریٹریز کو خط لکھ دیا جس کے مطابق تمام سرکاری عمارتوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی سیکورٹی کو مزید الرٹ کیا جائے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو دہشتگردحملوں سے نمٹنے کیلئے مزید الرٹ کیا جائے۔

    بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں نے سیکورتی فورسز کے کیمپوں پرحملے کیے پاک فوج نے دونوں حملے ناکام بنا دئیے ۔جوابی کاروائی میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا ۔

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

    شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

    بلوچستان،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سات جوان شہید،دہشتگردوں کو کہاں سے کنٹرول کیا جا رہا تھا؟ اہم انکشاف

  • بلوچستان،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سات جوان شہید،دہشتگردوں کو کہاں سے کنٹرول کیا جا رہا تھا؟ اہم انکشاف

    بلوچستان،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سات جوان شہید،دہشتگردوں کو کہاں سے کنٹرول کیا جا رہا تھا؟ اہم انکشاف

    بلوچستان،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سات جوان شہید،دہشتگردوں کو کہاں سے کنٹرول کیا جا رہا تھا؟ اہم انکشاف
    نوشکی اور پنجگور میں فورسز کے آپریشن میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی اور پنجگور میں کامیاب آپریشن کے بعد فورسز کا کلیئرنس آپریشن ہوا نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد نوشکی میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 9 ہوگئی،حملہ ناکام بنانے کے دوران ایک افسر سمیت 4 بہادر سپوت شہید ہوئے،

    پنجگور میں فرار دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے پنجگور میں اب تک 4 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں سیکیورٹی فورسز نے 4 سے 5 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا ہے،پنجگور میں شدید لڑائی کے دوران 3 فوجی جوان شہید اور4 زخمی ہوئے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان،بھارت میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں میں رابطے کو روکا ہے دہشتگردوں کو بھارت اور افغانستان سے کنٹرول کیا جارہا تھا، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو دہشگردوں کےخلاف بڑی کامیابی مل گئی

    دوسری جانب دہشت گردو ں کے زیراستعمال اسلحہ اور جوتے امریکی ساختہ ہیں

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دہشت گردحملوں کی اطلاع تھی،ہم نے صوبوں کو آگاہ کردیا تھا،چیف سیکریٹریز کو بھی ممکنہ حملوں سے آگاہ کیاتھا،دہشت گردوں کے زیراستعمال وہی اسلحہ ہے جوافغانستان میں چھوڑا گیا، افغانستان اوربھارت میں ٹی ٹی پی دوبارہ سے رابطوں میں ہے، نوشکی میں ہنگامی طور پر موبائل فون سروس معطل کر رہے ہیں ،سیکیورٹی فورسز دہشت گردو ں کو ختم کرکے ہی دم لیں گی،

    وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں متاثرہ علاقوں کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے کارروائی میں ایف سی کے 12اہلکار زخمی ہوئے ہیں 4سے5دہشت گرد بازار کی طرف فرار ہوئے اورزندہ ہیں متاثرہ علاقے میں بازار بند ہے جلد دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے گا،نوشکی میں 4جوان شہید ہوئے،پنجگور میں آپریشن جاری ہے،رات سے آپریشن جاری تھا ،جائزہ لے رہے ہیں ،جلد آگاہ کیاجائے گا،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں سیکیورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردی کے حملوں کو ناکام بنایا، قوم ہماری سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے جو ہماری حفاظت کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں،

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزکسی بھی قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،نوشکی میں 9اور پنجگو ر میں 6دہشت گرد ہلاک ہوئے نوشکی میں 4جوان شہید ہوئے سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دے سکتی،پنجگور اور نوشکی میں ہونے والے دونوں حملے پسپا کر دئے گئے، رات دیر گئے دہشت گردوں کے حملے کو ہماری عظیم افواج نے ناکام بنایا،یہ بڑی عظیم کامیابی ہے جو پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف حاصل کی ہے

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نوشکی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے حوصلے کو کمزور نہیں کرسکتے،قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے،وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

    ن لیگی رہنما سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں نے نوشکی اور پنجگور میں جس جرات سے دہشتگردوں کے حملہ ناکام بنائے وہ قابل تحسین ہے لیکن وفاقی و صوبائی حکومتوں سے یہ سوال پوچھنا بنتا ہے کہ بلوچستان جہاں مکمل امن بحال ہو چکا تھا وہاں کچھ عرصے سے دہشتگردوں کو کیونکر منظم ہو کر کاروائیاں کرنے کا موقع مل رہا ہے؟

    وزیراعظم آزاد کشمیرنے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ حملہ ناکام بنانے پر ایف سی جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ ہے،بلوچستان میں امن قائم کرنے میں پاک فوج کا کردار مثالی ہے،

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملوں کی کوشش کی مذمت کی ہے،وزیر اعلی عثمان بزدار نےدہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وطن عزیز کے بہادر سپوتوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔قوم کو سیکورٹی فورسز کی جرات پر ناز ہے۔دشمن بزدلانہ کارروائیوں کرکے عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے۔
    قوم دہشت گردی کے خلاف یکجان ہے۔دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اوروزیراعلیٰ بلوچستان نے ایف سی کیمپ حملے میں اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دہشت گرد حملے ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کو مرعوب نہیں کر سکتے سیکیورٹی فارسز دہشت گردی کے خلاف تاریخ رقم کر رہی ہیں دہشت گرد یاد رکھیں،مقابلہ دنیا کی بہترین فوج سے ہے،

    بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں نے سیکورتی فورسز کے کیمپوں پرحملے کیے پاک فوج نے دونوں حملے ناکام بنا دئیے ۔جوابی کاروائی میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا ۔ نوشکی میں چار دہشت گرد مارے گئے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر زخمی ہو گیا ۔

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

    شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

  • پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کے زیر صدارت اہم اجلاس،اہم فیصلے

    پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کے زیر صدارت اہم اجلاس،اہم فیصلے

    کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کے زیر صدارت پارٹی کے صوبائی عہدیداروں، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اور مختلف ڈویژنل و ضلعی عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس ہوا

    اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،مرکزی کمیٹی اور لانگ مارچ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن میر محمد صادق عمرانی نے شرکت کی۔

    اجلاس میں صوبائی عہدیداروں، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور بلوچستان کے ڈویژنل،ضلعی اور زیلی ونگز کے صدور،جنرل سیکرٹریز اور اطلاعات سیکرٹریز بھی شریک تھے۔

    اجلاس میں 27 فروری حکومت مخالف لانگ مارچ کی تیاریوں اور شرکت کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور لائحہ عمل طے کیا گیا۔

    صوبائی صدر کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان بھر کے پارٹی عہدیداران و کارکنان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے بلوچستان سے بڑے قافلے کی شکل میں لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو، پارٹی کے تمام شہداء اور حال ہی میں فوت ہونے والے پارٹی کے مختلف رہنماؤں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی۔

    ادھر سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امید ہے بی یو جے صوبے کے مسائل اور صحافیوں کے حقوق پر ماضی کی طرح کاربند رہے گی,

    نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں نے مسائل کی نشاندہی میں اپنے جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے, پاکستان پیپلزپارٹی صوبے کے صحافیوں کے حقوق کی جنگ میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا بھرپور ساتھ دیگی,

  • پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں کے حملے،4 ملک دشمن جہنم واصل،1 جوان شہید

    پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں کے حملے،4 ملک دشمن جہنم واصل،1 جوان شہید

    راولپنڈی:پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں کے حملے،4 ملک دشمن جہنم واصل،1 جوان شہید ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردوں نے نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسزکے کیمپوں پرحملے کئے، جوابی کارروائی میں 4 ملک دشمن جہنم واصل ہوگئے جبکہ 1 جوان شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان میں پنجگوراورنوشکی میں کیمپوں پر حملے کی کوشش کی،نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

     

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا جبکہ پنجگور حملے میں ایک جوان وطن پر قربان ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں دہشتگردوں نے 2 اطراف سے سکیورٹی فورسز کیمپ میں داخلے کی کوشش کی، فورسز کے بروقت ردعمل کی صورت میں دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

    خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں جس سے مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    صوبہ بلوچستان کے شہرنوشکی کے بازار اور پنجگور گھوڑا چوک کے قریب دھماکے ہوئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ دھماکوں سے مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکوں کے بعد فائرنگ بھی جاری رہا۔

  • بلوچستان میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق

    بلوچستان میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی۔اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوچکے ہیں‌

    بلوچستان کے شمال مغربی اور ساحلی علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی اور اہم شاہراہوں پر آمدورفت متاثر ہوگئی۔

    تیز ہواؤں کے باعث چمن میں کچے مکانات کی دیواریں گرگئیں اور چھتیں اُڑ گئیں۔ قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں تیز ہواؤں کے باعث دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

    تیز ہواؤں کے باعث شاہرگ کے قریب 132 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گرگیا جس کے نتیجے میں ضلع ہرنائی میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

    گرد آلود ہواؤں سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

    ادھر بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 2 دھماکوں کی اطلاعات پر ترجمان بلوچستان حکومت بشریٰ رند کی جانب سے ردعمل دیا گیا۔

    ترجمان بلوچستان حکومت بشریٰ رند کی جانب سے بتایا گیا کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، تاحال جانی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 2 دھماکے ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق نوشکی مینگل روڈ پر ہوئے دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق سول ہسپتال نوشکی کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

  • بلوچستان:نوشکی دھماکوں سے گونج اٹھا:ایف سی کے گیٹ پردھماکہ سیکورٹی اداروں کی جوابی کارروائی جاری

    بلوچستان:نوشکی دھماکوں سے گونج اٹھا:ایف سی کے گیٹ پردھماکہ سیکورٹی اداروں کی جوابی کارروائی جاری

    کوئٹہ:بلوچستان کا شہر نوشکی 2 دھماکوں سے گونج اٹھا:ایف سی کے گیٹ پردھماکہ سیکورٹی اداروں کی جوابی کارروائی جاری ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں جس سے مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہرنوشکی کے بازار اور پنجگور گھوڑا چوک میں دھماکے ہوئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ دھماکوں سے مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکوں کے بعد فائرنگ بھی جاری ہے۔دھماکوں کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    بلوچستان کا شہر نوشکی 2 دھماکوں سے گونج اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 2 دھماکے ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نوشکی مینگل روڈ پر ہوئے دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکوں کے بعد شہر میں شدید فائرنگ کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق سول ہسپتال نوشکی کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت بشریٰ رند کی جانب سے بتایا گیا کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، تاحال جانی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

  • ناجائز حکمران کا انجام بھی اشرف غنی جیسا ہو گا،مولانا فضل الرحمان

    ناجائز حکمران کا انجام بھی اشرف غنی جیسا ہو گا،مولانا فضل الرحمان

    کسی سے وفاداری کا سرٹیفیکٹ لینا نہیں چاہتے،مولانا فضل الرحمان کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم حکمرانوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں،

    چمن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ وطن ہمارا ہے اس کا دفاع کریں گے،حکمرانوں نے معاشی لحاظ سے ملک کو کنگال کر کے رکھ دیا،ملک کو کمزور کر دیا گیا ہے کسی سے وفاداری کا سرٹیفیکٹ لینا نہیں چاہتے پاکستان کو غلامی کے طرف لے جایا جا رہا ہے،اقتدار میں آنے سے پہلے انہوں نے ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا، 74سالوں میں نوکریوں کی کل تعداد ایک کروڑ تک نہیں پہنچی,

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ میں سیاسی کارکن ہوں اور ایک طویل عرصے سے سیاست میں ہوں، امریکا چاہے گا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات خراب ہوں،اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے کنٹرول میں چلا گیا، ہم امریکی غلامی نہیں کریں گے، 74 سال ملک کی سلامتی پالیسی نہیں بنائی تو جواب دیا جائے کہ پاکستان کی پالیسی کیوں نہیں بنائی گئی، آج جب پاکستان میں معاشی تباہی ہو چکی تب سلامتی کی پالیسی بنائی جا رہی ہے، امریکہ انسانی حقوق کو افغانستان میں بھول گیا،دھاندلی سے آنے والی حکومت سے دنیا تعاون نہیں کررہی،جب ہم میدان میں آئیں گے تو تم بھاگ جاو گے،چین قرض مانگنے کے لئے جا رہے ہیں،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر تم معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہو تو پہلے امن کو بحال کرو کیونکہ یہ معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ہمارا مقابلہ عالمی قوتوں سے ہے ،مدرسہ سسٹم ختم کرنا کسی کے بس کا بات نہیں،آج جو حکمران ہمارے نصیب میں آئے ہیں نام لینے سے بھی شرم آتا ہے،بیرونی قوتوں کے غلام پاکستان پر حکمرانی کرہے ہیں ہم باطل حکومت سے سمجھوتا نہیں کریں گے،ہم خوفزدہ اور مرعوب نہیں، نہ ہی کسی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ لیں گے ناجائز حکمران کا انجام بھی اشرف غنی جیسا ہو گا،

    قبل ازیں مولانا فضل الرحمان کا دورہ کوئٹہ و چمن ،پولیس کی جانب سے دہشتگردی سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ داعش مولانا فضل الرحمان کے چمن دورہ کے موقع پر دہشتگردی کی کاروائی کرسکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کوئٹہ اور چمن کا دورہ کریں گے اس حوالے سے تھریٹ الرٹ میں تمام متعلقہ افسران کو سیکیورٹی کے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

    دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

    آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

    زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

    نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

    خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم

    پی ٹی آئی کے ساتھ کے پی میں جو ہوا وہ پورے ملک میں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

    چمن ضرورجائیں گے،موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے ،مولانا فضل الرحمان

  • وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی صحبت پور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی صحبت پور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت

    کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی صحبت پور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صحبت پور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صحبت پور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔

    عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں،عوام کے تعاون سے صوبے میں دیرپا امن قائم کریں گے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے علاقے کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائے۔

    اس سے قبل ڈیرہ اللہ یار کے صحبت پور چوک پر ۔نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے چوک پر کھڑے پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے باعث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ دستی بم کے ذریعے کیا گیا ہے جبکہ دھماکے سے عبدالرشید، محمد علی، وزیر خان، عبدالرسول، شمن، ایاز، انور، فرہاد، سرور، رحمت اللہ، اللہ ڈنہ، پولیس اہلکار مہردل، غلام حیدر، حبیب اللہ اور مجن علی زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر سٹی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بی ڈی ٹیم کو طلب کرلیا گیا۔

    پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ رکشوں کے ذریعے ہسپتال پہنچایا، زخمیوں کو طبعی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے لاڑکانہ کی ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

  • کوئٹہ میں کار پر فائرنگ سے4 افراد جاں بحق

    کوئٹہ میں کار پر فائرنگ سے4 افراد جاں بحق

    کوئٹہ :کوئٹہ میں کار پر فائرنگ سے4 افراد جاں بحق،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ سریاب کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کار کو نشانہ بنایا، ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    گاڑی میں سوار ایک اور شخص شدید زخمی ہوا ہے جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور گولیوں کا نشانہ بننے والی گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔ فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔

    اس سے پہلےڈیرہ بگٹی میں موندرانی مٹ کے قریب دھماکے میں لیویز کے 4 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ لیویز اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    لیویز حکام کے مطابق گزشتہ رات موندرانی کے علاقے میں سولر سسٹم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی، لیویز اہلکار تحقیقات کیلئے پہنچے تو دھماکا ہوگیا۔

    سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ شہید افراد میں ان کا کزن بھی شامل ہے، بلوچ ری پبلکن آرمی کے دہشت گرد حملے میں ملوث ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ حملے میں میرے کزن سمیت 4 افراد شہید ہوئے، حکومت مذاکرات کے نام پر ہم سے مذاق کر رہی ہے۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے پوچھتا ہوں کہ کیوں ہمیں دہشت گردوں کے آگے پھینک دیا ہے، لوگوں کی مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔