Baaghi TV

Tag: بنگلہ دیش

  • بنگلہ دیش : جماعت اسلامی اور این سی پی کے درمیان مفاہمت

    بنگلہ دیش : جماعت اسلامی اور این سی پی کے درمیان مفاہمت

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی جماعتِ اسلامی نے آئندہ عام انتخابات سے قبل نیشنل سٹیزنز پارٹی (این سی پی) اور دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ انتخابی مفاہمت قائم کر لی ہے۔

    جماعت کے امیر شفیق الرحمان نے اتوار کی شام ڈھاکہ کے نیشنل پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی 8 جماعتیں اس انتخابی اتحاد میں شامل تھیں، جبکہ اب این سی پی اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی)، جس کی قیادت ریٹائرڈ کر نل اولی احمد کر رہے ہیں، بھی اس مفاہمت کا حصہ بن گئی ہیں اس طرح اس اتحاد میں شامل جماعتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مختلف حلقوں میں نشستوں کی تقسیم پر بات چیت کے بعد اتفاق کیا گیا ہے تاکہ ہر حلقے میں ایک متفقہ امیدوار کو میدان میں اتارا جا سکے مزید یہ کہ دیگر جماعتوں نے بھی اس اتحاد میں شامل ہونے کی دلچسپی ظاہر کی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

    ہر شہری کو تعلیم یافتہ بنانا ریاست کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے، ملک احمد خان

    رپورٹس کے مطابق جماعتِ اسلامی نے حالیہ عوامی تحریک کے بعد کئی اسلامی اور دائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات شروع کیے تھے، جن میں اسلامی اندولن بنگلہ دیش، کھیلَافت مجلس، بنگلہ دیش کھیلَافت مجلس، بنگلہ دیش کھیلَافت اندولن، نظامِ اسلام پارٹی اور جاتیہ گن تانترک پارٹی (جے اے جی پی اے) شامل تھیں، بعد ازاں بنگلہ دیش ڈیولپمنٹ پارٹی بھی اس اتحاد میں شامل ہو گئی تھی۔

    سیاسی مبصرین کے مطابق اس انتخابی مفاہمت کا مقصد ووٹوں کی تقسیم روکنا اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت انتخابات میں حصہ لینا ہے۔

    پنجاب پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی رپورٹ جاری

  • بنگلہ دیش: عثمان ہادی کے قاتل کو بھارت فرار کرانے والا ملزم گرفتار

    بنگلہ دیش: عثمان ہادی کے قاتل کو بھارت فرار کرانے والا ملزم گرفتار

    ڈھاکا: عثمان ہادی کے قاتل کو بھارت فرار کرانے والا ملزم گرفتار ہو گیا ہے-

    ڈھاکا پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ نوجوان سیاسی کارکن اور انقلابی منچہ پارٹی کے رہنما عثمان ہادی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان کو بھارت فرار کرانے میں 2 افراد نے مبینہ طور پر مدد کی ان میں سے ایک، امین الاسلام، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہے ہیں اور قتل کے واقعے میں براہِ راست اور بالواسطہ طور پر ملوث تمام افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے، جن میں ملزمان کے فرار کا انتظام کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق مرکزی حملہ آور فیصل کریم مسعود اور اس کا ساتھی عالمگیر شیخ واقعے والی رات ہی ڈھاکا سے نکل گئے اور میمن سنگھ کے علاقے ہالواگھاٹ کے راستے سرحد عبور کر کے بھارت فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ ان کے فرار میں مقامی عناصر نے سہولت کاری کی، جو غیر قانونی سرحدی نقل و حرکت کے لیے مشہور ہیں۔

    افریقا میں ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،2 غیرملکی سیاح سمیت 5 ہلاک

    حکام کا الزام ہے کہ ڈھاکا نارتھ میں حکمران جماعت کی یوتھ ونگ کے تنظیمی سیکریٹری اور سابق وارڈ کونسلر تجل الاسلام چودھری نے ان انتظامات میں مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ ان کے بہنوئی امین الاسلام نے معاونت کی تجل الاسلام چودھری گزشتہ سال سے بھارت میں موجود ہیں۔

    موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے پولیس نے سرحدی علاقوں کے قریب مشتبہ نقل و حرکت کا سراغ لگایا، 2 مقامی سہولت کاروں کو حراست میں لیا اور بعد ازاں امین الاسلام کو ڈھاکا کے علاقے میرپور سے گرفتار کیا عدالت نے امین الاسلام کا پانچ روزہ ریمانڈ منظور کر لیا ہےابتدائی شواہد سے واقعے کے دن امین الاسلام، تجل الاسلام اور ایک سرحدی ایجنٹ کے درمیان رابطوں کی تصدیق ہوتی ہے۔

    ترکیہ میں کرسمس کے موقع پردہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنادی گئی

    امین الاسلام کے اہلِ خانہ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے حال ہی میں نجی ملازمت چھوڑ کر موبائل فون کی تجارت شروع کی تھی اور انہیں معلوم نہیں کہ امین الاسلام کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس اور ریپڈ ایکشن بٹالین کے مطابق اب تک قتل کے سلسلے میں 11 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں، جبکہ دیگر مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

  • طارق رحمان کا جلاوطنی سے ملک واپسی پر سیاسی تحریکوں کیلئے پیغام

    طارق رحمان کا جلاوطنی سے ملک واپسی پر سیاسی تحریکوں کیلئے پیغام

    بنگلہ دیش کی سیاسی جماعت بی این پی کے قائم مقام چیئرمین اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان نے وطن واپسی پر سیاسی تحریکوں کیلئے پیغام جاری کیا ہے-

    ڈھاکہ میں منعقدہ بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو پرسکون رہنا چاہیے اور کسی بھی قسم کے تصادم سے گریز کرنا چاہیے،ہمیں امن، امن اور صرف امن چاہیے جیسے بنگلہ دیش نے 1971 میں آزادی کے لیے جدوجہد کی تھی، اسی طرح 2024 میں عوام نے دوبارہ ملک کی جمہوریت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے متحد ہوئے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ طاقتور مفادات کے ایجنٹ اب بھی ہنگامہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور سیاسی تحریکوں کو پرامن رہنا چاہیے،طارق رحمان نے سب کو ملک کے شہری ہونے کے ناطے یکساں حقوق کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش ہر مذہب کے لوگوں کے لیے محفوظ جگہ ہونا چاہیے، چاہے وہ مسلمان، ہندو، بدھ یا عیسائی ہوں۔

    ترکیہ میں کرسمس کے موقع پردہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنادی گئی

    رحمان نے ان سیاسی کارکنوں کو بھی یاد کیا جنہوں نے اپنی جانیں قربان کیں، جن میں عثمان ہادی بھی شامل ہیں، اور کہا کہ ان کی قربانیاں عام لوگوں کے جمہوری اور معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے تحریک پیدا کریں، ملک کے نوجوان مستقبل کی تعمیر کریں گے، لیکن اس کے لیے مستحکم جمہوریت اور مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔

    طارق رحمان نے کہا کہ ان کے پاس ملک کی تعمیر نو کے لیے بھی ایک منصوبہ موجود ہے اور انہوں نے تمام شہریوں سے تعاون کی اپیل کی انہوں نے اپنے والدین اور خاص طور پر اپنی والدہ، سابق وزیر اعظم خالیدہ ضیا کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی اور ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

    عسکری اور سیاسی قیادت ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے،خواجہ آصف

    دوسری جانب اسلامی اندولان بنگلہ دیش کے امیر، مفتی سید محمد رضاول کریم المعروف پیر صاحب چرمنائی نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان کی ملک واپسی کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے ملک کے سیاسی منظرنامے پر مثبت اثر پڑے گا۔

    اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک سیاسی غیر یقینی کی صورتحال کا شکار رہا ہے، خاص طور پر اس وقت جب بی این پی جیسی بڑی جماعت اپنے اعلیٰ قیادت سے محروم تھی۔ طارق رحمان کی واپسی سے یہ خلا شاید آخرکار پر ہو جائے گا،طارق رحمان کے مستقبل کے منصوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسلامی اندولان کے سربراہ نے کہا کہ امید ہے کہ یہ منصوبہ جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے اور آمرانہ رجحانات کو ختم کرنے پر مرکوز ہوگا۔

    شام میں داعش کا سینئیر رہنما ہلاک اور ایک گرفتار

    انہوں نے مزید کہا کہ رحمان نے یہ بھی اشارہ دیا کہ وہ سیاسی تبدیلی کے بعد بھی غیر واضح وجوہات کی بنا پر ملک سے باہر رہے۔ ‘یہ ناقابل قبول ہے کہ ایک قومی سیاسی رہنما کی واپسی کسی اور کے کنٹرول میں نظر آئے’، انہوں نے زور دیا کہ اس طرح کی صورتحال کو اجتماعی طور پر روکا جائے۔ انہوں نے بی این پی سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے سامنے یہ مسائل واضح کرے۔

    پیر صاحب چرمنائی نے دہرایا کہ اسلامی اقدام بنگلہ دیش شفاف سیاست چاہتا ہے اور توقع رکھتا ہے کہ تمام جماعتیں بشمول بی این پی ایک ایسا ماحول قائم کرنے کے لیے کام کریں جو خوف، انتقام اور دھڑے بندی سے پاک ہو۔

    وفاق اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط

  • بنگلہ دیش ، بھارت  کشیدگی میں اضافہ، دہلی میں قونصلر اور ویزا سروس معطل

    بنگلہ دیش ، بھارت کشیدگی میں اضافہ، دہلی میں قونصلر اور ویزا سروس معطل

    بنگلہ دیش کی بھارت کے ساتھ کشیدگی بڑھ گئی، دہلی میں قونصلر اور ویزا سروس معطل کر دی-

    بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے نئی دہلی میں واقع اپنے دفتر کے باہر پیش آنے والے سیکیورٹی واقعے کے بعد تمام ویزا اور قونصلر خدمات کو وقتی طور پر معطل کردیا ہے۔

    بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام نے تصدیق کی کہ نئی دہلی میں مشن کی ویزا اجرا اور دیگر قونصلر خدمات غیر معینہ مدت کے لیے بند رہیں گی، جس کی وجہ حالیہ غیر متوقع حالات ہیں،ہفتے کی رات قریباً 20 سے 25 افراد پر مشتمل ایک انتہا پسند تنظیم نے ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا اور بنگلہ دیش مخالف نعرے لگائے اس دوران مظاہرین نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر برائے بھارت، ایم ریاض حمید اللہ کو بھی دھمکیاں دیں۔

    بنگلادیش میں ایک اور طالبعلم رہنما قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد بھارت فرار ہونے اور تاحال وہاں محفوظ پناہ حاصل کرنے پر پہلے ہی بنگلادیش سخت ناراض ہےبنگلادیش کے تفتیشی اداروں اور عدالت نے شیخ حسینہ کے حکومت مخالف طلبا تحریک کو کچلنے کے لیے قتل عام پر انھیں مجرم ٹھہرا کر سزائیں بھی سنائی ہیں۔

    بنگلادیش کی عبوری حکومت کی جانب سے بار بار درخواست کے باوجود تاحال مودی سرکار نے شیخ حسینہ واجد کو حوالے نہیں کیا ہے، ابھی یہ معاملہ ہی تھما نہیں تھا کہ بنگلادیش میں ایک طالب علم رہنما عثمان ہادی کو دن دہاڑے سر عام گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

    عثمان ہادی کو گولی مارنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قاتل اور سہولت کار غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے بھارت میں داخل ہوگئےجس کے بعد یہ مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے کہ بھارت شیخ حسینہ واجد سمیت عثمان ہادی کے قاتلوں کو بھی بنگلادیش کے حوالے کرے تاکہ قانون کی عمل داری ہوسکےبنگلادیش میں یہ تاثر زور پکڑنے لگا ہے کہ ملک میں ہونے والی قتل و غارت گری میں بھارت ملوث ہے-

  • بنگلادیش میں عام انتخابات  کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

    بنگلادیش میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

    بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری 2026 کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    بنگلادیش میں ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن قومی انتخابات اور چارٹر ریفرنڈم کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین کے مطابق 13ویں قومی انتخابات اور ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ 12 فروری 2026 کو ہوگی،چیف الیکشن کمشنر نے ٹیلی وژن خطاب میں کہا کہ انتخابات کے دن ہی اہم جمہوری اصلاحاتی چارٹر پر ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا-

    امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 دسمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ ان کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 4 جنوری تک ہوگی کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 20 جنوری رکھی گئی ہےانتخابات میں سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی جماعت، بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعت اسلامی کےدرمیان مقابلہ متوقع ہےسابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی جماعت، عوامی لیگ کو الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا ہے۔

    رنویر سنگھ کی فلم ’’دھریندر‘‘ کو خلیجی ممالک میں پابندی کا سامنا

    چیف الیکشن کمشنر نے پولنگ کا وقت بڑھا کر صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، تاکہ شہری ایک ہی روز ووٹ اور ریفرنڈم دونوں میں حصہ لے سکیں،بیرونِ ملک مقیم شہریوں کے لیے ڈاک کے ذریعے ووٹ کی آن لائن رجسٹریشن جاری ہے، اور بدھ کی شام تک 2 لاکھ 97 ہزار افراد رجسٹر ہو چکے ہیں ان کے بیلٹ پیپرز پر صرف امیدواروں کے انتخابی نشانات ہوں گے اور انہیں ووٹنگ ختم ہونے سے قبل متعلقہ ریٹرننگ افسران تک پہنچانا ضروری ہوگا،الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 42 ہزار 761 پولنگ اسٹیشنز اور 2 لاکھ 44 ہزار 739 پولنگ بوتھس قائم کرنے کا منصوبہ بھی مکمل کرلیا ہے، جہاں 12 کروڑ 76 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

    بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے اپنے بیان میں کہا کہ 13ویں قومی انتخابات بنگلادیش کو نئی سمت دینے کا تاریخی موقع ہوں گے اور ضروری ہے کہ یہ انتخابات شفاف اور سب کے لیے قابلِ قبول ہوں،بنگلادیش میں ریفرنڈم کا مقصد ملک کے جمہوری اور آئینی ڈھانچے میں بنیادی اصلاحات لانا ہے تاکہ مستقبل میں آمریت کے لوٹنے کے امکانات کو روکا جا سکے اور ایک جوابدہ جمہوری نظام قائم ہو سکے۔

    صاحب اختیار لوگ اگر سمجھتے ہیں تو ہمارے ساتھ مذاکرات کریں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

    یہ ریفرنڈم 2024 میں طلباء کے احتجاج کے نتیجے میں تیار کردہ ایک جامع جولائی چارٹر کی تجاویز پر عوام کی منظوری حاصل کرنے کے لیے کرایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلادیش میں اس سے قبل عام انتخابات 7 جنوری 2024 کو ہوئے تھے، جس میں شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم اس الیکشن میں نتائج اور ووٹر ٹرن آؤٹ پر ملکی اور عالمی سطح پر سوالات اٹھائے گئے تھے،بعد ازاں جولائی 2024 میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کی بحالی کے عدالتی فیصلے کے خلاف ہونے والے مظاہروں اور حکومتی کریک ڈاؤن کے دوران تقریباً 1400 افراد ہلاک ہوئے، بنگلادیش میں طلبا کے ساتھ پرتشدد مظاہروں کے بعد سابق وزیراعظم حسینہ واجد بنگلادیش چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں،جس کے بعد بنگلادیش میں اگست سے محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت قائم ہے،نومبر 2025 میں بنگلادیش کی عدالت نے شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت سنائی ہے اور حکومت نے ان کی بھارت سے حوالگی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے فیض حمید کے حوالے سے فوجی عدالت کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا

  • ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش نے  افغانستان کو 8 رنز سے شکست دی

    ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دی

    ایشیا کپ 2025 کے 9ویں میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی۔

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ تنزید حسین نے 31 گیندوں پر شاندار 52 رنز اسکور کیے، سیف حسن نے 30 اور توحید ہردوئے نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 146 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ رحمٰن اللہ گرباز 35 اور عظمت اللہ عمرزئی 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کے مستفیظ الرحمٰن نے 3 جبکہ نسیم احمد، تسکین احمد اور راشاد حسین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس کامیابی کے بعد گروپ بی کی صورتحال دلچسپ ہو گئی ہے۔ سری لنکا 2 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، بنگلہ دیش 3 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ افغانستان کے 2 پوائنٹس ہیں۔اب 18 ستمبر کو افغانستان اور سری لنکا کے درمیان میچ گروپ بی سے سپر فور میں پہنچنے والی ٹیموں کا فیصلہ کرے گا۔

    لکسمبرگ کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

    ایشیا کپ: پاکستان اور یو اے ای میچ کا تنازع حل، نئے ریفری مقرر

    آزاد کشمیرکے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، آل پارٹیز کانفرنس

    اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس، قطر پر حملے پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

    اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس، قطر پر حملے پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

  • بنگلہ دیش : سابق وزیر سمیت 16 افراد سازش کے الزام میں گرفتار

    بنگلہ دیش : سابق وزیر سمیت 16 افراد سازش کے الزام میں گرفتار

    بنگلہ دیش میں حکومت کے خلاف مبینہ سازش کے الزام میں سابق وزیر سمیت 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بنگلہ دیش میں 2024 میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سیاسی صورتحال مسلسل ہلچل کا شکار ہے اور آئندہ انتخابات سے قبل سیاسی کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، حکومت کے خلاف مبینہ سازش کے الزام میں سابق وزیر سمیت 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے، ان میں شیخ حسینہ واجد کی سابق کابینہ کے 87 سالہ رکن عبداللطیف صدیقی اور ڈھاکا یونیورسٹی کے پروفیسر حافظ الرحمٰن کرزون بھی شامل ہیں،یہ گرفتاریاں اس وقت ہوئیں جب تمام افراد ڈھاکا رپورٹرز یونٹی کے ایک اجلاس میں شریک تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اجلاس پر ایک ہجوم نے دھاوا بولا، شرکا کو ہراساں کیا اور بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ یہ گروپ حکومت گرانے اور ملک میں بدامنی پھیلانے کی سازش میں ملوث تھا عدالت میں پیشی کے دوران پروفیسر حافظ الرحمٰن کرزون نے کہا کہ ہم مجرم نہیں بلکہ مظلوم ہیں۔

    سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے پاک فوج کا جھنگ،چنیوٹ اور گردونواح میں ریسکیو آپریشن جاری

  • پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے قیام کا اعلان

    پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے قیام کا اعلان

    پاکستان نے پاک- بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے قیام کا اعلان کر دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق منصوبے کے تحت اگلے 5 سالوں میں بنگلہ دیشی طلبہ کو 500 اسکالرشپس دی جائیں گی، مجموعی اسکالرشپس کا چوتھائی حصہ میڈیکل کے شعبے کے لیے مختص ہو گا، اگلے پانچ سال میں 100 بنگلہ دیشی سول سرونٹس کی ٹریننگ کا بھی انتظام کیا جائے گا جبکہ بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے تکنیکی معاونت پروگرام کے تحت اسکالرشپس کی تعداد 5 سے بڑھا کر 25 کر دی گئی، یہ اعلان ڈھاکہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر کیا گیا-

    واضح رہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے گزشتہ روز نور خان ایئربیس سے ڈھاکا روانہ ہوئے تھےدفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ہے، کیونکہ کسی پاکستانی وزیرِ خارجہ نے تقریباً 13 برس بعد بنگلہ دیش کا دورہ کیا ہےآخری بار پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے نومبر 2012 میں 6 گھنٹے کا مختصر دورہ کیا تھا، تاکہ اس وقت کی وزیرِاعظم شیخ حسینہ کو اسلام آباد میں ہونے والے ایک سربراہی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی جا سکے۔

    بھارتی بلے باز کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    محکمہ موسمیات نے ایک اور طاقتور اسپیل کی پیشگوئی کردی

    لاہور سے پیرس کے لیے پی آئی اے پروازیں بند

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 6 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 6 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 6 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلہ دیشی مشیر خارجہ امور کی نگرانی میں سفارتکاروں اور حکومتی اہلکاروں کیلیے ویزے سے متعلق معاہدے، دونوں ملکوں کی فارن سروس اکیڈمیوں اورایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان اور بنگلہ دیش سنگباد سنگستھا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے،علاوہ ازیں انسٹیٹیوٹ اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد اور بنگلہ دیشی انسٹیٹیوٹ انٹرنیشنل ایند اسٹریٹجک اسٹڈیز اور پاکستان بنگلہ دیش ٹریڈ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

    قبل ازیں دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیادفتر خارجہ کے مطابق ڈھاکہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مذاکرات کے دوران اعلیٰ سطح و عوامی سطح پر روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم و استعداد کار میں اضافے کے منصوبے اور انسانی بنیادوں پر تعاون کے امور زیر بحث آئے اور سارک کی بحالی، مسئلہ فلسطین اور روہنگیا بحران کے حل پر زور دیا گیااس موقع پر بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ امور محمد توحید حسین نے اسحاق ڈار کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا-

  • اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلا دیش روانہ

    اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلا دیش روانہ

    اسلام آباد:نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلا دیش روانہ ہو گئے۔

    اسحاق ڈار کا یہ دورہ بنگلا دیشی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے دورے کے دوران ڈھاکا میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی بنگلا دیشی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں طے ہیں جن میں دونوں ممالک کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی،ان کا دورہ پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ پاکستانی وزیر خارجہ تقریباً 13 سال کے وقفے کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کر رہے ہیں۔

    https://x.com/ForeignOfficePk/status/1959095990692061393

    اسحاق ڈار بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے بھی ان کی نشست ہوگی۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر غور کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گایہ دورہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیاسی و سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلا دیش روانہ

    اس موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے 4-5 یادداشت ہائے مفاہمت (MoUs) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہےسرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح اسحاق ڈار کی ملاقات بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے ریاستی مہمان خانے ’پدما‘ میں ہوگی مذاکرات اور معاہدوں پر دستخط کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔

    پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سمیت سینئر فوجی کمانڈرز برطرف

    یاد رہے کہ نومبر 2012 میں اس وقت کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ڈھاکہ کا دورہ کیا تھا حالیہ برس میں بنگلہ دیش میں سیاسی تبدیلی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی سفارتی سرگرمیاں تیزی سے فروغ پا رہی ہیں،دونوں ممالک نے براہ راست شپنگ کا آغاز کر دیا ہے، ویزا اور تجارتی قوانین میں نرمی کی ہے، جبکہ براہ راست پروازیں بھی شروع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہےپاکستانی ایئرلائن ’فلائی جناح‘ کو ڈھاکہ-کراچی روٹ پر پرواز کی اجازت مل چکی ہے جبکہ ’ایئر سیال‘ نے بھی اجازت کے لیے درخواست دے دی ہے۔

    ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے