Baaghi TV

Tag: بنگلہ دیش

  • ہمارا مقصد بنگلہ دیش کو عزت دلانا تھا اور کوئی ذاتی مقصد نہیں تھا ،محسن نقوی

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد بنگلہ دیش کو عزت دلانا تھا اور اس معاملے میں ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں تھا۔

    پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے ٹیمو ں کی تعداد میں 2 کا اضافہ کردیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے دیے جائیں گے تاکہ کرکٹ کی ترقی کے عمل کو مز ید مضبوط بنایا جا سکےپاکستان کی قومی ٹیم میں 60 فیصد کھلاڑیوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبے میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسپورٹس بورڈ کے ساتھ قریبی اشتراک سے کام کیا جا رہا ہے، صوبے میں کرکٹ اکیڈمیز اور گراؤنڈز کے قیام و بہتری کے لیے قابل ذکر اقدامات کیے گئے ہیں اور آنے والے دنوں میں ان کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ریجنل ٹیلنٹ کو جتنا زیادہ پروموٹ کیا جائے گا وہ پاکستان کی کرکٹ کے لیے اتنا ہی فائدہ مند ہوگا، ہمارا مقصد یہ ہے کہ ٹیلنٹ ضائع نہ ہو بلکہ اسے مزید نکھار کر قومی سطح تک پہنچایا جائے، پشاور ریجن میں 2 ٹیمیں بنارہے ہیں۔

    آئی سی سی سے متعلق معاملات پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد بنگلہ دیش کو عزت دلانا تھا اور اس معاملے میں ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں تھا بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی اور اب ان کی بات مانی گئی ہے، اسی لیے ہم انڈیا کے ساتھ کھیل رہے ہیں مستقبل کے بارے میں صرف اللہ بہتر جا نتا ہے، تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے اور خطے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں۔

    امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایپیکس کمیٹی کا اجلاس ہو چکا ہے اور اس کے بعد فالو اپ میٹنگ بھی ہوئی ہے، ایک بات واضح ہے کہ انسداد دہشتگردی کے لیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل تعریف ہے، اسلام آباد میں ہونے والے واقعات میں بھی اداروں نے مؤثر کارروائی کی ہے اور آئندہ بھی مشترکہ کوششو ں سے دہشتگردوں کو شکست دی جائے گی۔

    ڈیجیٹل شناخت اور ای کے وائی سی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل شناختی نظام متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت ہر شہری کی تصدیق شدہ ڈیجیٹل شناخت ہوگی، اس سے سرمایہ کاری، بینکاری اور دیگر شعبوں میں شفافیت بڑھے گی اور فراڈ کے امکانات کم ہوں گے، اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات میں سی ٹی ڈی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

  • بنگلہ دیشی  چیف ایڈوائزر نے شہید عثمان ہادی کے اہلِخانہ کو فلیٹ کی دستاویزات حوالے کردیں

    بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر نے شہید عثمان ہادی کے اہلِخانہ کو فلیٹ کی دستاویزات حوالے کردیں

    بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے منگل کے روز شہید شریف عثمان ہادی کے اہلِ خانہ کو ایک رہائشی فلیٹ کی ملکیت کی دستاویزات اور چابیاں باضابطہ طور پر حوالے کردیں۔

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق یہ تقریب اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں منعقد ہوئی، جس میں شہید شریف عثمان ہادی کی اہلیہ اور دیگر اہلِ خانہ شریک تھے،دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے لال متیا میں واقع یہ تیار شدہ فلیٹ نیشنل ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے سرکاری سرپرستی کے تحت اہلِ خانہ کو الاٹ کیا گیا۔

    تقریب میں کئی اعلیٰ حکومتی عہدیداران بھی موجود تھے، جن میں ہاؤسنگ و پبلک ورکس کے مشیر عادل الرحمٰن خان، اطلاعات کی مشیر سیدہ رضوانہ حسن، وزارتِ ہاؤسنگ و پبلک ورکس کے سیکریٹری محمد نذرالاسلام، اور نیشنل ہاؤسنگ اتھارٹی کی چیئرپرسن فردوسی بیگم شامل تھیں یہ اقدام قومی مقاصد کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے خاندانوں کو ادارہ جاتی معاونت اور سرکاری سطح پر اعتراف فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا مظہر ہے۔

  • بنگلہ دیش کی 200 ملین سے زائد کرکٹ مارکیٹ کی ترقی میں تعاون جاری رکھیں گے،آئی سی سی

    بنگلہ دیش کی 200 ملین سے زائد کرکٹ مارکیٹ کی ترقی میں تعاون جاری رکھیں گے،آئی سی سی

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کی 200 ملین سے زائد کرکٹ مارکیٹ کی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت سے میچ کھیلنے کی حامی بھر لی جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے بات چیت وسیع تر رابطے کے عمل کا حصہ تھی، دونوں فریقوں نے کھیل کے مفاد میں کام کرنے کا عزم کیا۔

    آئی سی سی نے واضح کیا کہ تمام رکن ممالک ایونٹس سے متعلق اپنے وعدوں کا احترام کریں گے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے تمام ممبرز مشترکہ طور پر ایونٹ کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

    آئی سی سی نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ بنگلہ دیش کی 200 ملین سے زائد کرکٹ مارکیٹ کی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عدم شرکت کی صورت میں بھی اس کے بنگلہ دیش کرکٹ پر طویل مدتی منفی اثرات مرتب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔

  • نہ میں دھمکی سے ڈرتا ہوں، نہ حکومت اور فیلڈ مارشل کا آپ کو پتا ہی ہے،محسن نقوی

    نہ میں دھمکی سے ڈرتا ہوں، نہ حکومت اور فیلڈ مارشل کا آپ کو پتا ہی ہے،محسن نقوی

    محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملہ چل رہا ہے، پاکستان بھی انتظار کررہا ہے اور بنگلہ دیش کی حمایت میں وہی کیا جو کرنا چاہیے تھا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں مسئلہ بنگلہ دیش کا تھا، اور ابھی آئی سی سی سے بات چیت چل رہی ہے، ہم نے بنگلہ دیش کا مؤقف سامنے نہیں آنے دیا تھا، آئی سی سی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملہ چل رہا ہے، پاکستان بھی انتظار کررہا ہے اور بنگلہ دیش کی حمایت میں وہی کیا جو کرنا چاہیے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ گھر آئے مہمان کی عزت کرنا سیکھا ہے، اور اگر کوئی خود چل کر آئے تو بہت ساری چیزیں بھول جاتی ہیں بنگلہ دیش سے اطلاعات کا انتظار ہے،ایک سوال کے جواب میں کہ کیا اس معاملے پر کسی دوست ملک نے مداخلت کی، انہوں نے کہا کہ بہت سارے دوست ممالک نے ہم سے بات کی، ہم نے انہیں اپنے مؤقف سے آگاہ کیا، آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

    بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے پر پاکستان پر پابندی کی دھمکیوں اور بھاری جرمانے عائد کیے جانے کے سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نہ میں دھمکی سے ڈرتا ہوں، نہ حکومت اور فیلڈ مارشل کا آپ کو پتا ہی ہے، اس لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

  • آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ آج، بنگلا دیش بورڈ کے  سربراہ لاہور پہنچ گئے

    آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ آج، بنگلا دیش بورڈ کے سربراہ لاہور پہنچ گئے

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

    ذرائع کے مطابق امین الاسلام ممکنہ طور پر پی سی بی اور آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ میں شرکت کریں گے، دونوں کرکٹ بورڈ کے سربراہ آئی سی سی کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے،چیئرمین بی سی بی امین الاسلام پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی سے ملاقات بھی کریں گے، بی سی بی صدر امین الاسلام آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد شام کو ڈھاکا کے لیے واپس روانہ ہو جائیں گےممکنہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دیگر بورڈ ممبرز بھی شریک ہوں گے۔

    پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس پر آئی سی سی کی ایک اور ہنگامی میٹنگ آج ہوگی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک بھارت میچ سے متعلق بھی گفتگو متوقع ہے، اعلی ٰحکام کی اہم ملاقات میں مختلف آپشنز پر غور ہو گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو منانے کی کوششیں جاری ہیں۔

  • بنگلادیش ٹیم کا ورلڈکپ میں نہ ہونا افسوس ناک ہے،سلمان علی آغا

    بنگلادیش ٹیم کا ورلڈکپ میں نہ ہونا افسوس ناک ہے،سلمان علی آغا

    قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے لیے بنگلادیش کی حمایت کے شکر گزار ہیں، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل کولمبو میں کپتانوں کی پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ بنگلادیشی ہمارے بھائی ہیں،یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔

    بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ سے متعلق سوال پر قومی کپتان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ سے متعلق فیصلہ حکومت نے کرنا ہے اور ہم حکومت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں،بھارت کے ساتھ میچ ہوگا یا نہیں اس کا اندازہ نہیں، جو حکومت کہے گی اس کے مطابق ہی چلیں گے تاہم بنگلادیش ٹیم کا ورلڈکپ میں نہ ہونا افسوس ناک ہے۔

    سلمان علی آغا نے کہا کہ بطور کپتان یہ میرا پہلا ورلڈکپ ہے جس کے لیے بہت پرجوش ہوں اور امید ہے میری کپتانی میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی ،ہم ایشیا کپ کے بعد سے اچھا کھیل پیش کررہے ہیں، پچھلے 6 ماہ سےاچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس مرتبہ ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، امید ہے اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور امید ہے باقی ٹیموں کے خلاف اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گاسری لنکا میرے دوسرے گھر کی طرح ہے اور لوگ بہت اچھےاخلاق والے ہیں، یہاں آ کر ہمیشہ اچھا محسوس کیا ہے۔

  • شیخ حسینہ کو دو کیسز میں 10 سال قید کی سزا

    شیخ حسینہ کو دو کیسز میں 10 سال قید کی سزا

    بنگلہ دیش کی ایک خصوصی عدالت نے کرپشن کے دو مقدمات میں شیخ حسینہ کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے اور جرمانے بھی عائد کیے ہیں۔

    بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا کی خصوصی عدالت نے پیر کو پُرباچل نیو ٹاؤن منصوبے میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق دو مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے تحت شیخ حسینہ اور ان کے اہلِ خانہ کے علاوہ مزید 11 ملزمان کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔

    عدالت میں پلاٹس کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کے دو الگ الگ مقدمات زیرِ سماعت تھے شیخ حسینہ کو پہلے مقدمے میں 5 سال، ان کی بھانجی اور برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کو 2 سال اور ان کی بہن عظمیٰ صدیق کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    دوسرے مقدمے میں شیخ حسینہ کو مزید 5 سال، ٹیولپ صدیق کو 2 سال اور ان کے بھائی رضوان مجیب صدیق کو 7 سال قید کی سزا دی گئی، جس کے بعد شیخ حسینہ کی دونوں کیسز میں مجموعی سزا 10 سال جبکہ ٹیولپ صدیق کی مجموعی سزا 4 سال ہوگئی ہے۔

    انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) کے مطابق شیخ حسینہ نے اپنے دورِ اقتدار میں اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے دارالحکومت کے قریب پُرباچل کے علاقے میں اپنے خاندان کے لیے ’10 کٹھا‘ کے قیمتی پلاٹ غیر قانونی طور پر حاصل کیے۔

    چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانوی رکن پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق نے اپنی خالہ شیخ حسینہ کے ذریعے اپنے بھائی اور بہن کے لیے سرکاری پلا ٹ الاٹ کروانے میں سہولت فراہم کی، شیخ حسینہ واجد نے مبینہ طور پر سینئر افسران کے ساتھ مل کر ڈپلومیٹک زون کے سیکٹر 27 میں پُرباچل نیو ٹاؤن پر وجیکٹ کے چھ پلاٹس حاصل کیے، ہر پلاٹ دس کٹھا (7 ہزار 200 مربع فٹ) کا تھا۔

    دسمبر 2024 کے آخر میں اے سی سی نے شیخ حسینہ اور ان کے خاندان کے خلاف پُرباچل پلاٹ الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کیں، گزشتہ سال جنوری میں بے ضابطگیاں ثابت ہونے پر 6 مقدمات درج کیے گئے شیخ حسینہ کو تمام کیسز میں مرکزی ملزم اور ٹیولپ صدیق سمیت دیگر افراد کو بھی قصوروار ٹھہرایا گیا۔

    واضح رہے کہ بنگلادیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل پہلے ہی شیخ حسینہ کو 2024 کے احتجاجی مظاہروں کے دوران انسانیت سوز جرائم اور طالب علموں کے قتل عام کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا چکی ہے-

  • بنگلا دیش کی بیمان ایئر لائنز کو ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت

    بنگلا دیش کی بیمان ایئر لائنز کو ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت

    کراچی:پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنگلا دیش کی بیمان ایئر لائنز کو ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت جاری کر دی ہے۔

    اب بنگلا دیش کی بیمان ایئر لائنز ڈھاکا سے کراچی کے لیے ہفتہ وار تیسری پرواز بھی آپریٹ کرے گی ایئر لائن کی جانب سے تیسری پرواز کے لیے مسافروں کی تعداد سمیت مارکیٹ فیکٹر اور دیگر عوامل کو مد نظر رکھا جائے گا بیمان ایئر اس وقت بوئنگ 737 کے ساتھ ہفتہ وار دو پروازیں ڈھاکا سے کراچی کے درمیان آپریٹ کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلا دیش کی بیمان ایئر لائنز نے 14 سال بعد 29 جنوری سے جمعرات اور ہفتہ کو دو طرفہ پروازوں کا آغاز کیا تھا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا بنگلہ دیش معاملے میں پاکستان پر مداخلت اور اکسانے کا الزام

    ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا بنگلہ دیش معاملے میں پاکستان پر مداخلت اور اکسانے کا الزام

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے بنگلہ دیش کی حمایت کرنے پر پاکستان پر الزامات لگا دیئے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ بنگلہ دیش کھیلے اور ہم نے مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ان کی حکومت کہہ رہی ہے کہ ٹیم بھارت نہیں بھیج سکتے، آخری لمحات میں پورے شیڈول کو تبدیل کرنا بہت مشکل ہے، اسلئے بنگلہ دیش کی اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا۔

    انہوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بغیر کسی وجہ کے اس معاملے میں مداخلت کرکے بنگلہ دیش کو اکسا رہا اور بنگلہ دیش کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ، جو کہ ان کے بقول ’سراسر غلط‘ ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر بھارت جانے سے انکار کیا تھا اور اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد بنگلادیش ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔

    بنگلادیش کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس فیصلے پر احتجاج کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

  • بنگلہ دیش میں انتخابات سے قبل مسلح افواج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

    بنگلہ دیش میں انتخابات سے قبل مسلح افواج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

    بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے 12 فروری کے ریفرنڈم اور 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے پیشِ نظر مسلح افواج کو اعلیٰ ترین سطح پر الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    آرمی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات کے دوران محمد یونس نے آئندہ انتخابات کو ملک کے جمہوری مستقبل کے لیے فیصلہ کن مرحلہ قرار دیتے ہوئے شفاف، آزاد اور پُرامن انتخابی ماحول کی اہمیت پر زور دیا کہاکہ عوام کے اعتماد کے تحفظ میں مسلح افواج کا کردار نہایت اہم ہے۔

    چیف ایڈوائزر نے افواج سے غیر جانبداری، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے الیکشن کمیشن اور سول انتظامیہ کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کے ذریعے عوام کو ریاست کے مستقبل پر رائے دینے جبکہ انتخابات کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع ملے گا، اور اس عمل میں کسی قسم کی کوتاہی عوامی اعتماد کو متاثر کر سکتی ہے۔