Baaghi TV

Tag: بنگلہ دیش

  • بنگلہ دیش، سیاسی بحران  ٹل گیا، ڈاکٹر یونس  ذمہ داریاں جاری رکھیں گے

    بنگلہ دیش، سیاسی بحران ٹل گیا، ڈاکٹر یونس ذمہ داریاں جاری رکھیں گے

    بنگلہ دیش میں جاری سیاسی کشیدگی کے دوران ایک اور بڑا بحران وقتی طور پر ٹل گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بجائے بطور چیف ایڈوائزر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ڈاکٹر یونس نے یہ فیصلہ ایڈوائزری کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے بعد کیا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور ممکنہ خطرات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

    عبوری حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت کی کارکردگی میں رکاوٹ شکست خوردہ قوتوں کے اکسانے یا غیر ملکی سازشوں کی وجہ سے پیدا کی گئی، تو تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔اگر کوئی اقدام حکومت کی خودمختاری، عدالتی عمل، اصلاحات، آزادانہ و منصفانہ انتخابات یا معمول کے کام میں خلل ڈالتا ہے، تو حکومت عوامی مشاورت سے فیصلے کرے گی۔

    یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں سیاسی کشیدگی میں اضافے کے باعث چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس نے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی، جس سے سیاسی بحران گہرا ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا تھا۔ڈاکٹر یونس نے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اہم مشاورت کے لیے طلب کر لیا ہے، تاکہ سیاسی بحران کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکے۔

    یہ فیصلہ عبوری حکومت کی جانب سے سیاسی استحکام کو برقرار رکھنے اور جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار

    بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

    امیر مقام نے بھائی کو نیشنل کوآرڈینیٹر بنانے کی سفارش کر دی

    حکومت چینی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی،رانا تنویر حسین

  • پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز ، 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

    پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز ، 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

    سیریز میں سلمان علی آغا کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچ کھیلے جائیں گے اور تینوں لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔

    قومی اسکواڈ میں سلمان آغا کپتان، شاداب خان نائب کپتان، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسنین طلعت اور خوشدل شاہ شامل ہیں،محمد عرفان خان، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ، 2 اہلکار شہید

    پی سی بی کے مطابق سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں شائقین کرکٹ کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے،یہ سیریز پاکستانی ٹیم کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو خود کو منوانے کا موقع ملے گا اور مستقبل کے بڑے ٹورنامنٹس کے لیے تیاری کی جا سکے گی۔

    اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،امریکا

  • شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گرفتار

    شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گرفتار

    ڈھاکہ: شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ واجد کا کردار ادا کرنے والی معروف بنگلہ دیشی اداکارہ نصرت فاریہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق نصرت فاریہ کو ڈھاکہ کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تھائی لینڈ روانہ ہونے والی تھیں ان کی گرفتاری گزشتہ برس جولائی میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف عوامی احتجاج کے دوران قتل کی کوشش کے سنگین الزام میں لائی گئی۔

    ڈھاکہ ایئرپورٹ کی امیگریشن یونٹ کے ذرائع نے بتایا کہ نصرت فاریہ کے خلاف ایک گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا تھا، جس کی بنیاد پر انہیں امیگریشن چیک پوائنٹ پر حراست میں لیا گیا نصرت فاریہ پر جولائی 2024 میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مبینہ طور پر قتل کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر پولیس شفیق الاسلام نے تصدیق کی کہ نصرت فاریہ کو گرفتار کر کے پولیس سٹیشن لایا گیا ہے، بعد میں نصرت کو ڈھاکہ میٹروپولیٹن ڈیٹیکٹیو برانچ کے دفتر منتقل کیا گیا۔

    نصرف فاریہ نے ریڈیو جوکی اور پریزینٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغازکیا تھا، 2015 میں انھوں نے فلموں میں اداکاری شروع کی، نصرت نے بنگلہ دیش اور بھارت میں کام کیا، اداکاری کے علاوہ وہ ماڈلنگ اور میزبانی میں بھی سرگرم ہیں –

    31 سالہ بنگلہ دیشی اداکارہ نصرت فاریہ بنگلہ دیش اور بھارت کی مشترکہ فلم ’’مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن‘‘ میں شیخ حسینہ کا کردار ادا کرنے کیلئے مشہور ہیں یہ فلم بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمٰن کی زندگی پر بنائی گئی تھی اور اس کی ہدایت کاری بھارتی فلم ساز شیام بینیگل نے کی تھی۔

  • شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد

    شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد

    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد کردی گئی۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی ہے، ترمیم سے سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں پر مقدمہ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

    دوسری جانب عوامی لیگ نے عبوری حکومت کے اس اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

    شیخ حسینہ کی 16 سالہ حکومت کا خاتمہ 5 اگست کو ایک طلبہ تحریک کے نتیجے میں پرتشدد عوامی بغاوت کے ذریعے ہوا اس کے بعد 77 سالہ حسینہ واجد خفیہ طور پر بنگلہ دیش چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئیں،ان پر قتلِ عام اور بدعنوانی سمیت 100 سے زائد مقدمات درج ہیں، جبکہ ان کی حکومت کے بیشتر وزراء اور رہنما یا تو گرفتار ہو چکے ہیں یا ملک سے فرار ہو چکے ہیں ان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کا چیف ایڈوائزر مقرر کیا گیا، اور عوامی لیگ بنگلہ دیش کی سیاسی فضا سے تقریباً غائب ہو چکی ہے۔

  • بھارت  نے  بنگلہ دیش کو بھی پانی بند کرنے کی دھمکی دیدی

    بھارت نے بنگلہ دیش کو بھی پانی بند کرنے کی دھمکی دیدی

    بھارت نے بنگلہ دیش کو بھی پانی بند کرنے کی دھمکی دیدی-

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشیکانت دوبے نے پہلگام حملے کے پیش نظر سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے بعد اب بنگلہ دیش کو بھی پانی کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشیکانت دوبے نے 1996 میں کانگریس کے دور حکومت میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے گنگا پانی کے معاہدے (Ganga Water Agreement) پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے غلط قرار دیا تھا۔

    امریکاکی پرواز میں خاتون مسافر کی غلیظ حرکت،طیارے کو ’آؤٹ آف سر وس‘ کردیا گیا

    نشیکانت دوبے کا کہنا تھا کہ 1996 میں کانگریس حکومت نے بنگلادیش کے ساتھ گنگا کے پانی کا معاہدہ کر کے غلطی کی تھی اس نے کہا کہ ہم کب تک سانپوں کو پانی دیتے رہیں گے؟ اب وقت ہے کہ انہیں ختم کیا جائے،نشیکانت دوبے نے پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کے ساتھ بھارتی سرحدوں پر سیکورٹی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

    بندر عباس پورٹ پر دھماکہ : مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی،700 سے زائد زخمی زیر علاج

    واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 30 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ روکنے اور اٹاری بارڈر پر چیک پوسٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ساتھ ہی بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا تھا۔

  • وزیر اعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر اور ملائیشین ہم منصب سے رابطہ

    وزیر اعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر اور ملائیشین ہم منصب سے رابطہ

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال UNGA اور D-8 سربراہی اجلاس کے دوران نیویا رک اور قاہرہ میں اپنی گرمجوش اور نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصو ص تجارت اور سیاحت میں مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے کہا کہ اپریل میں پاکستان کے نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے دورہ ڈھاکہ کے حوالے سے پر امید ہے اور کہا کہ ایک تجارتی وفد بھی ان کے ہمراہ جائے گا ، انہوں نے تمام سطحوں پر دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے ادارہ جاتی نظام کو بحال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

    دونوں ممالک کے مابین عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے ثقافتی وفود کے تبادلے پر بھی بات چیت کی گئی، اس سلسلے میں وزیراعظم نے بنگلہ دیش سے ایک ثقافتی وفد کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے کی تجویز دی جس میں پرانے اور نئے فنکار بالخصوص لیجنڈ اداکارہ رونا لیلیٰ بھی شامل ہوں۔

    وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج ٹیلی فون پر ملائیشیا کے وزیر اعظم عزت مآب انور ابراہیم اور ملائیشیا کی برادر قوم کو عید الفطر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔

    پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ

    گزشتہ اکتوبر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملائیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

    وزیر اعظم انور ابراہیم نے اس سال مئی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے کوالالمپور کے متوقع دورے کی دعوت دی پاکستان اور ملائیشیا کے دو طرفہ تعلقات کے ضمن میں اہمیت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ دورے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

    چیف جسٹس کی عدلیہ، قانونی برادری اور عوام کو عید کی مبارکباد

    وزیراعظم نے اپنے ملائیشین ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال ملائیشیا کے دورے کے منتظر ہیں اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہو گااس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ٹیلی فون پر مختصر گفتگو بھی کی اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا تبادلہ کیا۔

  • پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنےکا فیصلہ

    پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنےکا فیصلہ

    لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کےدرمیان دوطرفہ سیریز میں ون ڈے میچز نہیں کھیلے جائیں گے پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان مئی میں دوطرفہ سیریز شیڈول ہے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ طور پر ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کیا ہے، طےشدہ ایف ٹی پی کے مطابق بنگلادیش نے پاکستان میں تین و ن ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی تھی، نظرثانی شدہ شیڈو ل میں اب بنگلا دیش ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلےگی۔

    جنوبی کوریا کے برطرف وزیراعظم بحال،دوبارہ بطور قائم مقام صدر ذمہ داریاں سنبھالیں گے

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کا ایف ٹی پی سے ہٹ کر دورہ بنگلا دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنےکا امکان ہے، پاکستان ٹیم جولائی میں دورہ بنگلا دیش میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلےگی۔

    مریم نواز کا جناح ہسپتال کا دورہ،ایم ایس کو معطل کرنے ، پرنسپل کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت

  • 8 سالہ زیادتی کا شکار بچی کی موت، ملک بھر میں شدید احتجاج

    8 سالہ زیادتی کا شکار بچی کی موت، ملک بھر میں شدید احتجاج

    بنگلہ دیش میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی 8 سالہ بچی جمعرات کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، جس کے بعد ملک بھر میں شدید احتجاج شروع ہوگیا۔

    بنگالی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کی ماں کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کے مطابق 5 مارچ کی رات اور اگلی صبح کے درمیان کسی وقت ماگورا شہر میں اپنی بڑی بہن کے گھر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا۔جس کے بعد بڑی بہن کے 18 سالہ شوہر کو اس کے والدین اور بھائی سمیت گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔جیسے ہی شہر میں بچی کی موت کی خبر پھیلی مشتعل ہجوم نے اس گھر کو (جہاں یہ واقعہ پیش آیا) آگ لگا دی۔حکومت کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے محکمے کے ایک بیان کے مطابق، لڑکی جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 1 بجے دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال کر گئی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق، بچی کی موت کے بعد اس کی والدہ نے کہا، "میں نے سوچا کہ میری بیٹی بچ جائے گی۔” "اگر وہ بچ جاتی تو میں اسے دوبارہ کبھی اکیلے نہ جانے دیتی۔”لڑکی کی لاش کو فوج کے ہیلی کاپٹر میں واپس ماگورا لے جایا گیا، جو 18:00 بجے کے قریب مقامی اسٹیڈیم میں اترا۔بچی کو سپرد خاک کرنے سے پہلے اس کی نماز جنازہ کے لیے ہزاروں لوگ ماگوراکے عوامی چوک میں جمع ہوئے۔اس کے علاوہ ڈھاکہ یونیورسٹی میں لڑکی کی غائبانہ نماز جنازہ جنازہ بھی پڑھی گئی۔ جس کے بعد ایک احتجاجی مارچ اور طالبات کی تقریریں ہوئیں۔

    لاہور بار نے ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    لاہور بار نے ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    پاکستان کی آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر قرض کی درخواست

    کرپشن پرکراچی واٹر کارپوریشن کے سی ای او عہدے سے مستعفی

  • پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارت کا آغاز ،پاکستانی جہاز چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارت کا آغاز ،پاکستانی جہاز چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز

    چٹاگانگ: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارت کا آغاز ہونے کے بعد پہلا پاکستانی جہاز چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا-

    باغی ٹی وی : 26 ہزار ٹن چاول کی کھیپ لے جانے والا پاکستانی کارگو پی این ایس سی کا جہاز 53 سال بعد چٹاگانگ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا، پاکستانی جہاز ایم وی سبی بنگلا دیش کی بندرگاہ پہنچا جس کے بعد براہ راست تجارت اور رابطے 5 دہائیوں بعد بحال ہوگئے۔

    بنگلادیش پہنچنے پر پاکستانی بحری جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا، بنگلہ دیش کی وزارت خوراک کے اعلی حکام اور بنگلہ دیش میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی زین عزیز نے استقبال کیا،جہاز کے برتھ پر لنگر انداز ڈسچارجنگ شروع ہوگئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے عملے کی سائلین سے رشوت طلب کرنے کی شکایات، جسٹس بابر ستار نےرجسٹرار کو خط لکھ دیا

    پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    وزیراعظم کی سمیڈا میں بین الاقوامی معیار کی ورک فورس بھرتی کرنے کی ہدایت

  • بنگلادیش کا  پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کا عندیہ

    بنگلادیش کا پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کا عندیہ

    لاہور: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کا عندیہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی، بی سی بی کے صدر نے مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کرکٹ بہت آگے آئی ہےدونوں بورڈز کے درمیان ایف ٹی پی کے علاوہ وائٹ بال سیریز کرانے پر بات ہوئی ہے، دونوں بورڈز سیریز شیڈول کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ فاروق احمد کو لاہور میں سیمی فائنل کے موقع پر خوش آمدید کہتا ہوں اور چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد پر بی سی بی کے تعاون پر فاروق احمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں،دونوں بورڈز گزشتہ چند ہفتے سے باہمی سیریز پر بات کر رہے ہیں، اس حوالے سے جلد پیشرفت ہوگی۔

    فیصل جاوید کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ، پشاور ائیرپورٹ پر آف لوڈ

    حکومت سندھ نے سولر ہوم سسٹم کی تقسیم شروع کردی

    ایف آئی آر سے لے کر مقدمات کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے،آئی جی سندھ