Baaghi TV

Tag: بھارتی فوج

  • بھارتی وزیراعظم مودی کی فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت

    بھارتی وزیراعظم مودی کی فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت دے دی۔

    نریندر مودی کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس ہوا، جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دیول اور تینوں افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔رپورٹس کے مطابق نریندر مودی نےکہا کہ ردعمل کا طریقہ کار، وقت، مقام اور اہداف خود فوج طے کرے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے اجلاس کے دوران اپنی فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل دینے کی اجازت دے دی ہے۔مودی نے دعویٰ کیا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے قوم متحد ہے اور انھیں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ قابلیت پر مکمل اعتماد ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کو اس وقت شدید بغاوت اور بد انتظامی صورتحال کا سامنا ہے، مودی کی یہ نام نہاد "مکمل آزادی” خود بھارتی پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر دی گئی ہے جس کے پیچھے مودی کے سوا انڈین قوم کا کوئی لیڈر ہے نہ عوام ہیں اور نریندر مودی نے یہ بیان دہلی کی مرکزی حکومت مین اپنے چمچے سمجھے جانے والے وزیروں کے اجلاس کے موقع پر دیا۔ اس اجلاس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال اور فوج کی تینوں سروسز کے سربراہان شریک تھے۔

    سندھ تو دور ، عمر ایوب عمران خان سے ہی سچے نہیں، شرجیل میمن

    احتساب عدالت سے سابق وزیر اعظم کو بڑا ریلیف، نیب کے مقدمات ختم

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    وزیراعظم کا اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے بھارتی اشتعال انگیزی پر رابطہ

    سابق بھارتی بیوروکریٹ نے پہلگام حملے کا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا

  • بھارتی فوج کی دو یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ ، 5 سکھ فوجی ہلاک

    بھارتی فوج کی دو یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ ، 5 سکھ فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فوج کی دو یونٹوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہو گئے۔

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہےاپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کردی،یہ افسوسناک واقعہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کے قریب جاپالہ بریج کے مقام پر پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق بارہ مولہ میں تعینات بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے گشت کے دوران غلط فہمی میں 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کر دی اس جھڑپ میں 5 سکھ فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

    عالمی بینک سے پاکستان کیلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری

    دفاعی ماہرین نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی فوج میں پائی جانے والی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے، ذرائع نے کہا کہ اس واقعہ پر 13 سکھ لائٹ انفینٹری کے سکھ جوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں،بھارت کی اندرونی فوجی کشمکش کسی فالس فلیگ آپریشن یا بدنیتی پر مبنی کارروائی کی تیاری کا عندیہ بھی ہو سکتی ہے پاک فوج پر اپنی سرحدوں کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے،بھارت کی جانب سے کسی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

  • پہلگام بہانہ، بھارتی فورسزکانام نہاد آپریشن،1500سےزائد کشمیری گرفتار

    پہلگام بہانہ، بھارتی فورسزکانام نہاد آپریشن،1500سےزائد کشمیری گرفتار

    پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر ٰ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے پندرہ سو سے زائد کشمیری گرفتار کرلیے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور سرینگر، اننت ناگ، کلگام، پلوامہ، شوپیاں، گندربل اور بڈگام میں چھاپے مارے گئے ۔ اس دوران بھارتی فورسز نے بھارتی فوج نے پندرہ سو سے زائد کشمیری گرفتارکیے جبکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    دوسری جانب بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے پہلگام حملہ سکیورٹی اور انٹیلیجنس کی ناکامی قرار دے دیا۔ کانگریس نے کشمیر کی سکیورٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلگام کا علاقہ مکمل طور پرتین درجہ بندی کے سکیورٹی حصار میں ہے۔ اس کا پورا تجزیہ ہونا چاہیے کہ کہاں انٹیلیجنس کی ناکامی اور سکیورٹی کی خرابی ہوئی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔کانگریس کے رہنما کے سی وینوگوپال نے کہا کہ یہ علاقہ یونین ہوم منسٹری کے زیرانتظام ہے۔ یہ سوال عوامی مفاد کی خاطر ضرور پوچھا جانا چاہیئے۔

    پہلگام حملے پر سوال اٹھانے والے سینئر صحافی پر حملہ:

    پہلگام حملے پر سوال اٹھانے والے سینئر صحافی پر بی جے پی رہنما نے حملہ کردیا۔بی جے پی نے سکیورٹی پر سوال اٹھانے والے صحافیوں پر علیحدگی پسند وں کی زبان بولنے کا الزام عائد کیا ہے۔ صحافی بی جے پی کے احتجاج کی کوریج کر رہے تھے۔یہ واقعہ کٹھوعہ جموں کے علاقے میں پیش آیا۔ سینئر صحافی حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔ جسے اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔

    دوہرا معیار ایک گورکھ دھندہ .تحریر :عائشہ اسحاق

    بھارت سے کشیدگی، پاکستان سفارتی برادری کو اعتماد میں لے گا

    سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ

    میاں نواز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

    میاں نواز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

    نہروں کیخلاف احتجاج: 12 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں

  • بھارتی فوج نے اپنے ہی 12 شہریوں کو بھون ڈالا

    بھارتی فوج نے اپنے ہی 12 شہریوں کو بھون ڈالا

    بھارتی فوج نے چھتیس گڑھ میں باغیوں کے خلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ریاست چھتس گڑھ کے ضلع بے جا پور کے علاقوں میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ماؤ ازم کے حامی باغی جنگجوؤں کے خلاف کیا گیا جس میں 12 مسلح افراد مقابلے میں مارے گئے۔دوسری جانب عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ میں مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جب کہ مارے گئے تمام افراد مقامی رہائشی تھے۔

    تاحال بھارتی فوج مارے گئے افراد سے اسلحہ یا کسی قسم کا ممنوع سامان برآمد کرنے کے دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل ایسے ہی ایک ملٹری آپریشن میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ میں خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 26 جنگجوؤں کے ہتھیار پھینک کر گرفتاری دینے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ بھارت میں ریاستوں چھتیش گڑھ، آندھرا پردیش، پنجاب، میزورام اور منی پور سمیت متعدد ریاستوں میں ہندوستان سے علیحدگی کی تحریکیں روز بروز مضبوط ہوتی جا رہی ہیں۔

    آئینی عدالتوں کیخلاف سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی

    70سالہ خاتون سے گینگ ریپ کرنےوالادرندہ صفت ملزم گرفتار

    فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے پاکستان میں لانچ ہوگی

  • بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے دو سپاہی ہلاک، دو زخمی

    بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے دو سپاہی ہلاک، دو زخمی

    جموں و کشمیر کے ضلع باندی پورہ میں ہفتے کے روز ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں دو فوجی جوان ہلاک ہوگئے جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی ٹرک سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا۔ زخمی سپاہیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔گزشتہ ماہ بھی اسی طرح کا ایک حادثہ پیش آیا تھا، جس میں پانچ فوجی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے تھے۔ یہ حادثہ جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں پیش آیا تھا جب فوجی ٹرک 300 فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔

    اس حادثے پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے حادثے پر تعزیت پیش کی۔کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی حادثے میں مرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ زخمی سپاہیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ ان کے خاندانوں کے ساتھ میری گہری ہمدردی ہے۔”

    مقامی حکام نے بتایا کہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے مناسب انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ فوج نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس کے اسباب کا پتہ چلایا جا سکے۔

    ڈیٹنگ ایپس پر 700 خواتین سے پیسہ بٹورنے والا 23 سالہ نوجوان گرفتار

    شرپسند عناصر کرم میں امن بحالی کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

  • مقبوضہ کشمیر : گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 بھارتی فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر : گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 بھارتی فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔ٕٕ

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ گاڑی 300 فٹ گہری کھائی میں گری جبکہ حادثے کے بعد فوج اور پولیس کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔ٹریفک حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے اور تمام زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دو اہلکاروں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی 11- مراٹھا لائٹ انفنٹری کے اہلکاروں کو لے نیلم میں واقع ہیڈ کوارٹر سے لے کر بالنوئی گوہرہ پوسٹ جا رہی تھی۔بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی ایک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری تھی۔بھارتی فوج کے ترجمان نے اس واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کردیا تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

    ڈومیسٹک ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کر لی گئی

    ٹیکس پالیسی اورآپریشنزکے شعبےالگ کرنے کا فیصلہ

    کوئی طاقت ہمیں پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

    یورپی بینک کی کراچی واٹر کارپوریشن کو تعاون فراہم کرنے کی منظوری

  • بپن راوت ہیلی حادثہ انسانی غلطی قرار،پارلیمانی کمیٹی رپورٹ پیش

    بپن راوت ہیلی حادثہ انسانی غلطی قرار،پارلیمانی کمیٹی رپورٹ پیش

    8 دسمبر 2021 کو ہندوستان کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر حادثہ، جس میں ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور دیگر فوجی اہلکار بھی جان سے گئے، یہ حادثہ تمل نادو کے علاقے کنور کے قریب پیش آیا تھا جب ایک ایم آئی-17 وی5 ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے روز ہیلی کاپٹر سولور ایئر بیس سے ولنگٹن دفاعی خدمات اسٹاف کالج جا رہا تھا۔ اس دوران یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور 11 دیگر فوجی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اس حادثے کا واحد زندہ بچنے والا فرد شوریہ چکر اعزاز یافتہ گروپ کیپٹن ورون سنگھ تھا، مگر وہ بھی شدید زخمی ہونے کے بعد ایک ہفتے کے اندر انتقال کر گیا تھا،پارلیمانی کمیٹی نے بتایا کہ 8 دسمبر 2021 کو ایم آئی-17 وی5 حادثے کے پیچھے انسانی غلطی کارفرما تھی

    حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس نے اپنی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس حادثے کی بنیادی وجہ انسانی غلطی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 13ویں دفاعی منصوبہ بندی کے دوران ہندوستانی فضائیہ کے کل 34 حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں سے 9 حادثات 2021-22 میں اور 11 حادثات 2018-19 میں ہوئے تھے۔ ان حادثات کا تجزیہ کرنے کے بعد کمیٹی نے واضح کیا کہ اکثر واقعات میں انسانی چوک یا غفلت ملوث تھی۔ رپورٹ کے مطابق، وزارت دفاع نے اس حادثے کے اسباب کو دوبارہ دہرانے سے بچنے کے لیے تربیت، آلات، آپریشنز اور دیکھ بھال کے تمام پہلوؤں پر نظرثانی کی ہے۔ وزارت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں کہ مستقبل میں اس طرح کے حادثات نہ ہوں۔ ان اقدامات میں فضائی عملے کی تربیت کے معیار کو بہتر بنانا، ہیلی کاپٹر کے آلات اور دیکھ بھال کی پروسیجرز کی جانچ اور ضروری تبدیلیاں شامل ہیں۔

    یہ حادثہ نہ صرف ہندوستانی فوج کے لیے ایک سنگین سانحہ تھا بلکہ اس نے دفاعی نظام میں مختلف پہلوؤں پر سوالات بھی اٹھائے ہیں۔ تاہم، وزارت دفاع اور فوج کی جانب سے اس قسم کے حادثات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسی مشکلات سے بچا جا سکے اور فوجی اہلکاروں کی زندگی کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔اس حادثے کی تحقیقات اور اس کے نتائج نے فوجی اداروں کی کارکردگی اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے اہم سوالات اٹھائے ہیں، اور یہ واقعہ فوجی حادثات کی روک تھام کے لیے مزید احتیاطی تدابیر کے نفاذ کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

    قبل ازیں بھارتی فضائیہ کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے ابتدائی رپورٹ سامنے لائی گئی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ ہیلی موسم کی خرابی کی وجہ سے تباہ ہوا، رپورٹ میں کہا گیا کہ موسم غیر متوقع طور پرتبدیل ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر بادلوں میں چلا گیا تھا ، بادلوں میں جانے سے پائلٹ موسم کو نہ سمجھ سکا،اس وجہ سے حادثہ ہوا ہے،بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت ہیلی حادثے کی تحقیقات کرنیوالے کمیٹی کی سربراہی ایئر مارشل مانویندر سنگھ نے کی، تحقیقاتی کمیٹی میں بھارتی فوج، بھارتی نیوی کے افسران بھی شامل تھے، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کے قریب گواہوں سے بھی تحقیقات کی اور انکا بیان لیا، تحقیقاتی ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ کو بھی چیک کیا اور کاک پٹ وائس ریکارڈ کو بھی چیک کر کے تحقیقات کا حصہ بنایا گیا،

    دوسری جانب چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے ہیلی حادثے اور ممکنہ موت پر بھارت کے اندر فوجی حلقوں میں جشن کا سماں تھا، وہ ہندوستانی فوج کے اندر ایک نفرت انگیز آدمی تھا جس نے آر ایس ایس اور مودی کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے یہ نئی ترقی حاصل کی تھی بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو رافیل طیاروں میں کرپشن کا سامنا رہا بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو پلوامہ اور دوکلم میں ہزیمت اور اندرونی خلفشار کا سامنا رہا ہے

    جی ایچ کیو حملہ کیس، شیخ رشید کی بریت کی درخواست مسترد،فیصلہ جاری

    افغانستان ،خواتین کی میڈیکل تعلیم پر پابندی سے صحت اور تعلیم پر سنگین اثرات

  • افسران کی تربیت کیلئے بھارتی فوج نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم شروع کر دیا

    افسران کی تربیت کیلئے بھارتی فوج نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم شروع کر دیا

    بھارتی فوج نے "ایکلاویا” آن لائن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا

    بھارت کی فوج کے سربراہ جنرل اپندر دویدی نے "ایکلاویا” نامی آن لائن تعلیمی پلیٹ فارم کا آغاز کیا۔ یہ اقدام بھارتی فوج کی "تبدیلی کی دہائی” کی حکمت عملی کے تحت اٹھایا گیا ہے، جیسا کہ بھارتی چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے وژن پیش کیا گیا ہے، اور 2024 کو بھارتی فوج کا "ٹیکنالوجی کو اپنانے کا سال” قرار دیا گیا ہے۔

    "ایکلاویا” ایک جدید سافٹ ویئر پلیٹ فارم ہے جسے بھارتی فوج کی ہیڈکوارٹر آرمی ٹریننگ کمانڈ کے زیر اہتمام اور آرمی وار کالج کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کو "بھاسکرچاریا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ایپلیکیشنز اینڈ جیو انفارمیٹکس” (BISAG-N) گاندھی نگر کے تعاون سے بغیر کسی خرچ کے تیار کیا گیا ہے، اور اس میں فوجی نظام اطلاعات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی معاونت بھی شامل ہے۔یہ پلیٹ فارم آرمی ڈیٹا نیٹ ورک پر ہوسٹ کیا گیا ہے اور اس کا ڈھانچہ ایسا ہے کہ یہ بھارتی فوج کے مختلف تربیتی اداروں کو ایک ساتھ مربوط کر سکتا ہے، ہر ادارہ متعدد کورسز کی میزبانی کے قابل ہے۔ اس پلیٹ فارم پر پہلے ہی بھارتی فوج کے 17 کیٹیگری ‘اے’ تربیتی اداروں کے 96 کورسز موجود ہیں۔

    "ایکلاویا” پلیٹ فارم پر تین اقسام کے کورسز موجود ہیں:
    پری-کورس تیاری کی کیپسولز: یہ وہ مواد ہے جو مختلف کیٹیگری ‘اے’ تربیتی اداروں میں آف لائن کورسز کے دوران استعمال ہوتا ہے۔ اس کا مقصد بنیادی مواد کو آن لائن منتقل کرنا ہے تاکہ جسمانی کورسز میں زیادہ جدید مواد شامل کیا جا سکے اور اس کا فوکس عملی اطلاق پر ہو۔

    مخصوص تقرری یا اسائنمنٹ کے حوالے سے کورسز: یہ کورسز خصوصی اسائنمنٹس پر پوسٹنگ کے دوران افسران کو متعلقہ میدان میں تربیت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر، معلوماتی جنگ، دفاعی اراضی کے انتظام، مالی منصوبہ بندی، نظم و ضبط، پرووسٹ، وغیرہ جیسے شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔

    پروفیشنل ڈیولپمنٹ سوئٹ: اس کیٹگری میں اسٹریٹجی، آپریشنل آرٹ، قیادت، تنظیمی رویہ، مالیات، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز وغیرہ پر کورسز شامل ہیں۔

    "ایکلاویا” کا "نالج ہائی وے”
    اس پلیٹ فارم میں ایک "نالج ہائی وے” کی خصوصیت بھی شامل ہے، جس کے ذریعے مختلف تحقیقی مضامین، جریدے، اور آرٹیکلز ایک واحد ونڈو کے تحت دستیاب ہوں گے۔ اس کا مقصد فوجی افسران کو مسلسل پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے، جس سے موجودہ جسمانی کورسز کی بھاری تعداد کو کم کیا جا سکے گا اور ان میں نئے اور ابھرتے ہوئے تصورات کو شامل کیا جا سکے گا۔

    "ایکلاویا” پلیٹ فارم بھارتی فوج میں پیشہ ورانہ تعلیم کی سطح کو بلند کرنے، افسران کو جدید جنگی نظریات اور تکنیکی مہارتوں سے لیس کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کے ذریعے فوجی افسران کی تربیت کو نہ صرف معیاری بنایا جائے گا بلکہ وہ نئی تقرریوں اور اسائنمنٹس کے لیے بھی بہتر طور پر تیار ہوں گے۔یہ پلیٹ فارم افسران کو ان کی خدمات کے دوران کبھی بھی کسی بھی کورس کے لیے رجسٹر کرنے کی آزادی فراہم کرتا ہے، جس سے ان کے سیکھنے کے مواقع میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ اپنی مہارتوں کو بہتر طور پر نکھار سکتے ہیں۔

    پیسے دے کر کہا گیا دھرنے میں جا کر آگ لگانی ،گرفتار شرپسندوں کے انکشاف

    پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات

    سروسز بیچنے والیوں سے مجھے یہ فتوی نہیں چاہیے،سلمان اکرم راجہ کا بشریٰ کو جواب

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

    احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

    مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

    شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

    انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

  • بھارت میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے اختیارات فوج کے سپرد

    بھارت میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے اختیارات فوج کے سپرد

    بھارتی وزارت دفاع نے فوج سے متعلق سوشل میڈیا پر غیر قانونی مواد کے بارے میں نوٹس جاری کرنے کا اختیار اب فوج کے سپرد کردیا ہے

    اس مقصد کیلئے وزارت دفاع نے ایک اعلیٰ فوجی افسر، ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل اسٹریٹجک کمیونیکیشن کو "نوڈل آفیسر” کے طور پر مقرر کر دیاہے،یہ افسر آئی ٹی ایکٹ کے سیکشن 79(3)(b) کے تحت بھارتی فوج سے متعلق غیر قانونی مواد کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہٹانے کی درخواستوں سمیت نوٹس بھیج سکتا ہے،وزارت دفاع کے اندرونی ذرائع کے مطابق،”اس نوٹیفکیشن سے پہلے، بھارتی فوج غیر قانونی مواد کو ہٹانے یا بلاک کرنے کیلئے الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت پر انحصار کرتی تھی ،اس نوٹیفکیشن کے ساتھ، اے ڈی جی (اسٹریٹجک کمیونیکیشن) اب کیسز کی شناخت کر سکتے ہیں اور بھارتی فوج سے متعلق غیر قانونی مواد کے بارے میں میڈیا پلیٹ فارمز کو براہ راست نوٹس بھیج سکتے ہیں

    ذرائع کے مطابق،”اس کے بعد یہ ثالثوں پر منحصر ہوگا کہ وہ اس مواد کو کیسے ہینڈل کریں” اس طرح کے مواد کے اثرات فوری ہوتے ہیں، اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کے استعمال میں زیادہ وقت لگتا ہے۔بھارتی ذرائع نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ:”اگر پاکستان میں قائم اکاؤنٹ غلط معلومات پھیلا رہا ہے، تو ہمیں اس قابل ہونے کی ضرورت ہے کہ ہم براہ راست ثالثوں کو نوٹس بھیج سکیں”ذرائع نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے مسائل کے لیے جو فوج کے امیج کو متاثر کرتے ہیں، اب کمپنیوں کو الرٹ کرنے کا ایک براہ راست طریقہ موجود ہے،آئی ٹی ایکٹ کا سیکشن 79 ان شرائط کا خاکہ پیش کرتا ہے جن کے تحت ثالث فریق ثالث کے مواد کی ذمہ داری سے تحفظ کا دعویٰ کر سکتے ہیں

    سیکشن 79(3)(b) کے مطابق،” یہ تحفظ لاگو نہیں ہوتا ہے اگر ثالث حکومت یا اس کی ایجنسی کی طرف سے مطلع کیے جانے کے بعد رسائی کو ہٹاتایا بلاک نہیں کرتا ہے،24 اکتوبر کے نوٹیفکیشن کے بعد سے سوشل میڈیا کمپنیوں کو کوئی نیا ٹیک ڈاؤن نوٹس جاری نہیں کیا گیا ہے،فروری میں، وزارت اطلاعات و نشریات نے بھارتی فوج کے خلاف الزامات کے بارے میں دی کاروان کی ایک خبر کو ہٹانے کا حکم دیا،قانونی ماہرین نے نوٹ کیا ہے کہ،”سیکشن 79(3)(b) اس بارے میں ابہام پیدا کرتا ہے کہ کون ٹیک ڈاؤن نوٹس جاری کر سکتا ہے اور ایسا کرنے کی وجوہات کے ساتھ ساتھ اس طرح کی کارروائیوں کو چیلنج کرنے کے امکانات بھی موجود ہیں”یہ سیکشن مختلف وزارتوں، محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آئی ٹی ایکٹ کے دیگر سیکشنز کے مقابلے میں کم حد کے ساتھ ٹیک ڈاؤن نوٹس جاری کرنے کا وسیع تر اختیار فراہم کرتا ہے۔

    قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حقائق اس بات کی غمازی کرتےہیں کہ کسی بھی ملک کی فوج کو جب اپنا امیج خطرے میں نظر آتا ہے تو وہ قانون سازی کرتے ہیں،یہ تمام حقائق مغربی ممالک کیلئے بھی مثال ہیں جو بھارت کو جمہوریت کا چیمپئن قرار دیتے ہیں کہ وہاں پر بھی فوج کو تحفظ دینے کیلئے قدغن لگائی جا رہی ہے،

    عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست کیخلاف اکسانے والا گرفتار

    غیر اخلاقی ویڈیوشیئر کرنے پر دانیہ شاہ کا شوہر حکیم شہزاد گرفتار

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پروپیگنڈہ،افواہیں پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ،اہم منظوری

    سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کیلئے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے،چیف جسٹس

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

  • اکھنور ،بھارتی فوج کا تربیت یافتہ کتا”فینٹم”مقابلے میں ہلاک

    اکھنور ،بھارتی فوج کا تربیت یافتہ کتا”فینٹم”مقابلے میں ہلاک

    مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ مقابلے میں بھارتی فوج کا کتا”فینٹم”ہلاک ہو گیا ہے

    بھارتی فوج کے تربیت یافتہ کتے فینٹم کی ہلاکت کی خبر وائٹ نائٹ کور نے دی، وائٹ نائٹ کور کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے دستے جب عسکریت پسندوں کے خلاف مقابلہ کر رہے تھے اسی دوران ایک گولی فینٹم کو آ کر لگی، جس سے کتا زخمی ہو گیا، طبی امداد کے لیے کتے کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم کتا ہلاک ہو گیا، بھارتی فوج کے تربیت یافتہ فینٹم کی ہمت، وفاداری اور لگن کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ہم اپنے حقیقی ہیرو کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں یہ بیلجیئم کا میلینوئی کتا تھا، جو 25 مئی 2020 کو پیدا ہوا تھا۔بھارتی فوج کے مطابق اس آپریشن کے دوران ایک عسکریت پسند کی بھی موت ہوئی ہے جبکہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے

    بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کی صبح عسکریت پسندوں نے جموں کے اکھنور سیکٹر میں بھارتی فوج کے ایک قافلے پر فائرنگ کی تھی جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا تھا، جموں کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بٹل کے علاقے آسن مندر کے قریب تین عسکریت پسندوں کو دیکھا ہے جن میں سے ایک مارا گیا ہے جبکہ دو کی تلاش جاری ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا تربیت یافتہ کتا فینٹم انتہائی وفادار،بہادر اور ذہین تھا، فینٹم کو عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن میں لے جایا جاتا تھا، وہ اپنی فوجی ٹیم کے ساتھ مل کر کئی اہم مشن میں حصہ لے چکا تھا اور اس کی وفاداری اور ہمت نے اسے سب کا پسندیدہ بنا دیا تھا۔تازہ ترین کاروائی میں بھی بھارتی فوج فینٹم کو ساتھ لائی تھی تا کہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کاپتہ لگایا جا سکے، تاہم مقابلے کے دوران ایک گولی لگنے سے فینٹم کی موت ہو گئی ہے،بھارتی فوج کے تربیت یافتہ کتے فینٹم کی ہلاکت سے بھارتی فوج کے پورے کیمپ میں افسردگی پھیل گئی ہے

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی "نازیبا ویڈیو”کی ہلچل تیسرے روز بھی جاری

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل