Baaghi TV

Tag: بھارتی فوج

  • بھارتی فوج کی  تشہیری ویڈیو سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

    بھارتی فوج کی تشہیری ویڈیو سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

    بھارتی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ، ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک انفارمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی-

    سرکاری اکاؤنٹ ADGPI Indian Army سے جاری کی گئی ویڈیو میں رات کے وقت مسلح فوجی اہلکاروں کو اندھیرے میں پیش قدمی کرتے دکھایا گیا ہے مناظر میں سب سے نمایاں چیز اہلکاروں کے ہتھیاروں پر لگی روشن لیزر لائٹس ہیں، جو واضح طور پر دکھائی دیتی ہیں۔

    ویڈیو کے اندر شامل تحریری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہدف پر پڑنے والی لیزر محض انتباہ نہیں بلکہ حتمی فیصلے کی علامت ہے، جبکہ ایک اور سطر میں رات پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

    یہ ویڈیو 4 جنوری 2026 کو شیئر کی گئی اور مختصر وقت میں ہزاروں صارفین نے اسے دیکھ لیا، سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر کو عسکری حقیقت کے تناظر میں پرکھنا شروع کیا، جس کے بعد یہ پوسٹ طنزیہ تبصروں اور سخت تنقید کی زد میں آگئی، بنیادی اعتراض یہ اٹھایا گیا کہ رات کے وقت اسلحے پر اس طرح کی لیزر لائٹس کا استعمال فوجی اہلکاروں کی پوزیشن ظاہر کرسکتا ہے۔

    ‎ایمنسٹی انٹرنیشنل کا 27ویں آئینی ترمیم پر سخت ردِعمل، عدلیہ کی آزادی کو خطرہ قرار

    ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ وہ امریکا میں رہنے والا ایک عام شہری ہے جو کردار ادا کرنے والی سرگرمیوں میں حصہ لیتا ہے، مگر اس کے پاس موجود ہتھیار اور سازوسامان اس ویڈیو میں دکھائے گئے سامان سے کہیں بہتر ہیں،ایک صارفے اسے بالی وڈ فلموں سے تشبیہ دی، ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو 13 سال کے بچوں کو متاثر کرنے کے لیے بنائی گئی ہےایک نے سوال اٹھایا کہ کیا نائٹ وژن آلات کے بجائے لیزر استعمال کرنا وسائل کی کمی کو ظاہر کرتا ہے؟-

    ایک صارف نے وضاحت کی کہ یہ محض ایک سینماٹک اور تشہیری ویڈیو ہے، کسی حقیقی یا خفیہ فوجی آپریشن کی فوٹیج نہیں،ایک اور صارف نے مزید سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی معلوم ہوتی ہے، جس میں بندوقوں پر اسٹار ٹریک جیسی لیزر دکھائی گئی ہیں، حقیقی سرخ نقطے والی لیزر سائٹس فضا میں اس طرح نظر نہیں آتیں جب تک دھواں، دھند یا کوئی ٹھوس ہدف موجود نہ ہو، اس لیے ویڈیو میں دکھائی گئی لیزر عملی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتی۔

    جنوبی کوریا: صدر نے گنج پن کو قومی مسئلہ قرار دے دیا

    ایک صارف نے ایکس کے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ گروک سے بھی سوال کیا کہ ویڈیو میں مسئلہ کیا ہے۔ گروک نے جواب دیا کہ ویڈیو میں دکھائی گئی سرخ لیزر سائٹس رات کے وقت فوجیوں کی پوزیشن دشمن پر ظاہر کر سکتی ہیں، جبکہ حقیقی عسکری حکمتِ عملی میں خصوصی دستے نائٹ وژن آلات کے ساتھ نظر نہ آنے والی انفرا ریڈ لیزرز استعمال کرتے ہیں یہ ویڈیو تشہیری مقصد کے لیے بنائی گئی ہے، مگر عسکری اعتبار سے درست عکاسی نہیں کرتی،ایک اور طنزیہ تبصرے میں کہا گیا کہ دو افراد پر مشتمل گشت کے دوران رائفل پر لائٹ سیبر جیسی روشنی لگانا رات کے وقت پاکستانیوں کے ہاتھوں مارے جانے کا آسان ترین طریقہ ہے۔

    تاحال انڈین فوج یا اس کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے اس شدید ردِعمل پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی-
    ‎غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خیموں پر بمباری سے پانچ سالہ بچی سمیت دو فلسطینی جاں بحق

  • بھارت کا پاکستان کی سرحد کے قریب بڑی فوجی مشقوں کا اعلان

    بھارت کا پاکستان کی سرحد کے قریب بڑی فوجی مشقوں کا اعلان

    بھارت نے اپنی مسلح افواج کی مشترکہ بڑی فوجی مشقوں کے لیے نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے، جو پاکستان کی مغربی سرحد کے قریب 30 اکتوبر سے 10 نومبر 2025 تک جاری رہیں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ان مشقوں میں بھارتی فوج، بحریہ اور فضائیہ کے دستے حصہ لیں گے، جن کا مقصد جنگی تیاریوں اور بین الافرادی کوآرڈی نیشن کا جائزہ لینا ہے۔ذرائع کے مطابق مشقوں کے دوران فضائی پروازوں کے لیے مخصوص علاقوں میں پابندیاں عائد کی جائیں گی، جبکہ بھارتی فضائیہ جدید جنگی طیاروں اور ڈرونز کا استعمال کرے گی۔

    مشقیں بھارت کے مغربی سرحدی علاقوں میں منعقد ہوں گی، جو پاکستان کے قریب واقع ہیں، اس لیے سیکیورٹی ماہرین کے مطابق اس پیش رفت پر اسلام آباد کی جانب سے گہری نظر رکھی جا رہی ہے.

    جنگ بندی کے بعد بھی پاک افغان بارڈر بند، دو طرفہ تجارت معطل

    شان مسعود پی سی بی کے کنسلٹنٹ انٹرنیشل کرکٹ اینڈ پلیئرز افئیرز مقرر

  • بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا،  سیز فائر خلاف ورزی کی تردید

    بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا، سیز فائر خلاف ورزی کی تردید

    بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کے دعوؤں کی واضح تردید کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

    بھارتی نیوز چینل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور اینکر شیو اروڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر بھارتی فوج کا سرکاری بیان شیئر کیا۔بھارتی فوج نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔”اس سے قبل متعدد بھارتی نیوز چینلز اور ویب سائٹس نے خبر دی تھی کہ آپریشن سندور کے بعد پہلی بار سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔لیکن بعد میں بھارتی فوج کی تردید کے بعد ان تمام خبروں کو حذف کر دیا گیا۔سوشل میڈیا پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دی گئیں۔

    تجزیہ کاروںً کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی میڈیا نے غیر مصدقہ اور اشتعال انگیز خبریں پھیلائیں، لیکن اس بار خود بھارتی فوج نے اپنے میڈیا کو جھوٹا ثابت کر کے صورتحال واضح کر دی۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی اس وضاحت کا مقصد ایل او سی پر کشیدگی کو بڑھنے سے روکنا اور مصنوعی واویلے کو ختم کرنا تھا۔

    برطانیہ: اسٹڈی ویزا پر آ کر سیاسی پناہ ، یونیورسٹیوں پر ممکنہ پابندیاں

    بحریہ ٹاؤن میں ایف آئی اے کا چھاپہ، اہم فنانشل ریکارڈ برآمد

    جمشید دستی کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل

    پنجاب و سندھ اسمبلیوں میں بھارتی اقدامات کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور

  • پہلگام حملے سے متعلق سوال کرنے پربھارتی فوج کے 18 سکھ اہلکار گرفتار،بغاوت کے الزامات

    پہلگام حملے سے متعلق سوال کرنے پربھارتی فوج کے 18 سکھ اہلکار گرفتار،بغاوت کے الزامات

    بھارتی فوج نے اپنے 18 سکھ فوجیوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے پہلگام حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا اور مبینہ طور پر پاکستان پر الزام تراشی کو چیلنج کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گرفتار اہلکاروں پر انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور انہیں ممکنہ طور پر کورٹ مارشل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ سکھ فوجی اہلکار نہ صرف پہلگام حملے کو "فالس فلیگ آپریشن” قرار دے رہے تھے بلکہ انہوں نے مبینہ طور پر جنگی کارروائیوں میں شرکت سے بھی انکار کیا۔ فوجی حکام اس عمل کو سنگین "بغاوت” اور "نظم و ضبط کی خلاف ورزی” تصور کر رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں آئیں جب مذکورہ فوجیوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسی پوسٹس شیئر کیں جن میں پاہلگام واقعے کو جعلی قرار دیتے ہوئے بھارت کے اندرونی ایجنڈے پر سوال اٹھائے گئے تھے۔ فوج کے اعلیٰ حکام نے ان حرکات کو سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

    یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پاہلگام حملے میں ملوث ہونے کے الزامات پاکستان پر عائد کیے گئے تھے، تاہم اس حملے کی شفاف تحقیقات اور شواہد پر کئی مبصرین نے سوالات اٹھائے تھے ۔

    تیز آندھی کے باعث لاہور جانے والی پرواز کو شدید جھٹکے، مسافروں میں خوف و ہراس

  • بھارتی فوج کےجنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے مثبت اشارے

    بھارتی فوج کےجنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے مثبت اشارے

    اسلام آباد:بھارتی رہنماؤں کے متعصبانہ بیانات کے باوجود بھارتی فوج جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے مثبت اشارے دے رہی ہے،بھارتی فوج نے کہا کہ 12 مئی کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان طے پانیوالے جنگ بندی معاہدے کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں۔

    بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اتوار کو ڈی جی ایم اوز کی بات چیت طے نہیں تھی جہاں تک جہاں تک دونوں ملکوں کے ڈائیریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی بات ہے تو اس کی میعاد ختم ہونے کی کوئی تاریخ نہیں ہے،12 مئی کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان طے پانیوالے جنگ بندی معاہدے کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں

    حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکہ نہیں، اور پاکستان افغانستان نہیں،ترجمان پاک فوج

    ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز جنگ بندی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے منگل کو مذاکرات کا اگلا دور کریں گے ذرائع نے بتایا کہ بھارتی رہنماؤں کے متعصبانہ بیانات کے باوجود بھارتی فوج جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے مثبت اشارے دے رہی ہے۔
    پاک چائنہ دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل،عالمی میڈیا کا واضح اعتراف

  • بھارتی فوج نے را کے ساتھ مل کر پہلگام میں ہندوؤں کا قتل عام کیا،بھارتی  فو جی نے سچائی  بتادی

    بھارتی فوج نے را کے ساتھ مل کر پہلگام میں ہندوؤں کا قتل عام کیا،بھارتی فو جی نے سچائی بتادی

    مشتاق نامی ایک بھارتی راشٹریہ رائفلز سپاہی نے آگے آکر بے نقاب کیا کہ بھارتی فوج نے را کے ساتھ مل کر پہلگام میں ہندوؤں کا قتل عام کیا پہلگام میں ہندوؤں کے قتل عام کے پیچھے انڈین آرمی کرنل بنرجی کا ہاتھ ہے-

    ویڈیو میں بھارتی فوجی نے کہا کہ میرا نام عارف مشتاق ہےمیرے کشمیری بھائیو میری یونٹ 29 آر آر ہے ،اس دوران انہوں نے اپنا جاب کارڈ بھی دکھایا بتایا کہ میرے سی او کا نام کرنل بنر جی ہے،میں تیران پلوامہ کا رہنے والا ہوں میں دکھی دل سے موبائل کا سہارا لے کر کشمیری عوام اور پوری دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں ابھی بھی خاموش رہتا لیکن ابھی جو واقعہ آ گیا پہلگام کا جس میں اٹھائیس بے گناہ مارے گئے-

    سپاہی نے بتایا کہ میں آٹھ سال سے فوج میں ہوں اور پچھلے تین سال سے کشمیر میں ڈیوٹی کررہا ہوں میں ایک ایک چیز سے بات سے واقف ہوں کہ یہاں کیا ہو رہا ہےیہ فیک اینکاونٹر کرتے ہیں لیکن اب جو پہلگام کا واقعہ آ گیا اس کے پیچھے بھارتی سرکار کا ہاتھ ہے را کا،آئی بی اور پوری انڈین آرمی کا ہاتھ ہے میرا ضمیر جھوٹ کی اجازت نہیں دیتا اگر میں جھوٹا ہوں تو میرا سی او گیتا پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائے میں قران پر ہاتھ رکھوں گا

    https://x.com/SFJ_US_Official/status/1922663553724559474

    بھارتی سپاہی نے بتایا کہ ہر ایک ایک ان کا جھوٹا آپریشن بتاؤں گا میں اپنےبھا ئی کو کہنا چاہتا ہوں وہ بھارتی فوج چھوڑ دے اپنے ماں باپ کو کہنا چاہتا ہوں انہوں نے مجھے فوج میں بھیج کر غلطی کی ہے ،میں کشمیری نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ آپ لوگوں کو اغوا کر کے فیک ان کاؤنٹر کر دیتے ہیں میں ایک ایک چیز سے واقف ہوں-

  • امرتسر میں بھارتی فضائیہ نے میزائل فائر کر کے اپنا ہی طیارہ مار گر دیا

    امرتسر میں بھارتی فضائیہ نے میزائل فائر کر کے اپنا ہی طیارہ مار گر دیا

    امرتسر: بھارت کے زیرِ انتظام پنجاب کے شہر امرتسر میں ایک سنگین واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بھارتی فضائیہ نے مبینہ طور پر غلطی سے اپنا ہی سکھوئی Su-30MKI جنگی طیارہ میزائل سے نشانہ بنا دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع کے مطابق یہ واقعہ "فرینڈلی فائر” یعنی دوست دشمن کی تمیز کے بغیر ہونے والی فائرنگ کا نتیجہ تھا۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، خاص طور پر امرتسر ایئرپورٹ کے آس پاس کے علاقوں میں، جس کے بعد بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دونوں پائلٹ طیارے سے بروقت نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

    واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ کی جانب سے تاحال سرکاری تصدیق یا تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع اس واقعے کو ایک "حادثاتی دفاعی غلطی” قرار دے رہے ہیں۔دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فضائی نظام میں ممکنہ خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے، جس کی مکمل اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔

    اس سے قبل باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سےامرتسر کے پولیس کمشنر گروپریت سنگھ بھلر نے تصدیق کی کہ دھماکے کی آواز سنی گئی، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق، دھماکے کی آواز پولیس اسٹیشن کے احاطے سے باہر سنی گئی، اور تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ یہ واقعہ حالیہ مہینوں میں چوتھی مرتبہ پیش آیا ہے، جس سے علاقے میں سیکیورٹی کے حوالے سے مزید سوالات اٹھ رہے ہیں۔

    اس وقت، آمریتسر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس سے عوامی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ بجلی کی بندش کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔پولیس اور متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور عوام کو جلد ہی مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

    مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔

  • بھارتی مقبوضہ کشمیر  میں مودی حکومت کا  نارمل  صورتحال کا دعویٰ کھوکھلا نکلا

    بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کا نارمل صورتحال کا دعویٰ کھوکھلا نکلا

    بھارتی فوج کی جانب سے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کشمیر یوں کی اپنی زمین میں جان بوجھ کر تذلیل کی جاتی ہے-

    بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مقامی باشندوں خصوصاً مسلمانوں کو متعدد مقامات پر سخت چیکنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس میں ہر ایک کو دہشت گرد ہونے کا شبہ ہوتا ہے ان کی گاڑیوں اور سامان کا انسانی اور تکنیکی آلات کے ذریعے اچھی طرح سے معائنہ کیا جاتا ہے جبکہ ان کی اپنی زمین میں جان بوجھ کر تذلیل کی جاتی ہے،یہ انا کی یہ تذلیل اور داغدار ہے جو مودی کی حکومت کے خلا ف مقامی لوگوں میں غصے کو بھڑکا رہی ہے، اگر دعویٰ کے مطابق صورتحال نارمل ہے تو پھر یہ تذلیل کیوں؟-

    ادھر بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما نے لائیو پروگرام میں ہندو انتہا پسند وزیراعظم نریندر مودی کی ووٹ مانگنے کا کلپ لائیو پروگرام میں چلا دیا۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کو جواز بنا کر نریندر مودی کا عوام سے ووٹ مانگنے کا منصوبہ کانگریس رہنما نے دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا اور پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے نتیجے میں ہلاک بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر ووٹ مانگنے کا بیان لائیو پروگرام میں چلا دیا۔

    ٹی وی پروگرام میں کانگریس رہنما کی جانب سے مودی کی تقریر کا ویڈیو کلپ چلا کر مودی اور بھارتی میڈیا کے منہ پر طمانچہ مارا گیا، بی جے پی کی آلہ کار پروگرام اینکر مودی کا دفاع کرنے کی ناکام کوشش کرتی رہی، ویڈیو میں مودی کی جانب سے پلوامہ کے شہدا کو ہتھیار بنا کر ووٹ کی اپیل کی جا رہی ہے جس نے مودی کا گھناؤنا چہرہ بھارت سمیت دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔

  • بھارتی فوج کے سربراہ کا اہم خط لیک ، اعلیٰ عسکری تقرریوں پر تحفظات کا اظہار

    بھارتی فوج کے سربراہ کا اہم خط لیک ، اعلیٰ عسکری تقرریوں پر تحفظات کا اظہار

    بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپیندر دویدی نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کو ایک اہم خط لکھ کر حالیہ اعلیٰ عسکری افسران کی ریٹائرمنٹ اور تقرریوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خط میں جنرل دویدی نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار کی ریٹائرمنٹ اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کی تقرری سے بھارتی فوج اور دیگر سروسز میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اگرچہ پریس انفارمیشن بیورو نے وضاحت کی ہے کہ یہ ریٹائرمنٹ شیڈول کے مطابق تھی، تاہم اس کے وقت اور طریقہ کار نے چہ مگوئیاں پیدا کی ہیں۔

    فوجی سربراہ نے مزید کہا کہ ایئر مارشل سجیٹ پشپکر دھرکر کی بطور وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف ریٹائرمنٹ اور لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کی تقرری، جنہیں ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کا ڈائریکٹر جنرل اور انڈمان و نکوبار کمانڈ کا کمانڈر ان چیف بنایا گیا، نے بھی تشویش کو بڑھایا ہے۔خط میں واضح کیا گیا کہ ان فیصلوں کا بیک وقت ہونا اور ان کے تاثر نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، جس سے افسران کا مورال متاثر ہونے اور پاکستان جیسے ممالک کے پروپیگنڈہ کو تقویت ملنے کا خدشہ ہے، خصوصاً آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر سے منسلک بیانیے اس موقع کو استعمال کر سکتے ہیں۔

    جنرل دویدی نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ اعلیٰ سطحی تقرریوں اور ریٹائرمنٹ کے فیصلے شفاف انداز میں کیے جائیں تاکہ قیاس آرائیوں سے بچا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ مرکزی حکومت سے مشاورت کی جائے تاکہ اختلاف رائے کو بغاوت نہ سمجھا جائے بلکہ ایک صحت مند جمہوری عمل تصور کیا جائے۔خط کے آخر میں جنرل دویدی نے امید ظاہر کی کہ جنرل انیل چوہان کی قیادت میں ان معاملات کو حل کر کے افواج میں اتحاد اور حوصلہ برقرار رکھا جائے گا۔

  • پاکستان سے رابطوں کا الزام،بھارتی فوج نے موچی کو حراست میں  لےلیا

    پاکستان سے رابطوں کا الزام،بھارتی فوج نے موچی کو حراست میں لےلیا

    بھارتی فوج نے بھٹنڈہ چھاؤنی میں 7 سے 8 سال سے کام کرنے والے بہار کے رہائشی موچی سنیل کمار رام کو مبینہ طور پر پاکستانی ایجنٹ کے ساتھ رابطے کے الزام میں حراست میں لےلیا ہے۔

    بھارتی ٹی وی چینل ”ریپبلک ٹی وی“ کے مطابق سنیل کمار کو حساس معلومات کے تبادلے اور ایک خاتون سے رابطہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    فوج نے سنیل کمار رام کو بھٹنڈہ کینٹ میں حراست میں لیا اور بعد میں اسے پنجاب پولیس کے تحت کنٹونمنٹ تھانے کے حوالے کر دیا۔

    بھٹنڈہ سٹی کے ایس پی نریندر سنگھ نے کہا کہ اس مرحلے پر، ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آیا وہ جاسوس ہے ہم اس کا فون چیک کر رہے ہیں اور فرانزک جانچ کر رہے ہیں حقائق واضح ہونے کے بعد ہی ہم مزید کارروائی کریں گے یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سنیل لڑکی کے ساتھ کیسے رابطے میں آیا اور کیا معلومات شیئر کی گئی ہیں۔

    بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ میں لاہور کو محفوظ ترین شہروں میں شمارکیا گیا ہے،عظمیٰ بخاری

    ایس پی نریندر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے کہ کسی نے لڑکی ہونے کا بہانہ کر کے سنیل سے رابطہ کیا ہو انہوں نے کہا کہ بہت سے سائبر فراڈ کالز لوگوں کو آتی ہیں سنیل نے یہ سوچ کر چیٹنگ شروع کر دی ہوگی، یہ ایک حقیقی لڑکی ہے،پولیس فی الحال سنیل کے موبائل کی جانچ کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کس قسم کی معلومات کا تبادلہ ہوا۔

    اس واقعے نے بھارتی ریاستی اداروں کے ان تضادات کو مزید اجاگر کر دیا ہے، جن کی بنیاد پر بھارت عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرتا رہا ہے حقیقت یہ ہے کہ جب بھارت خود اپنے اندر سیکیورٹی کے بنیادی اصولوں پر عمل درآمد نہیں کروا سکتا تو وہ دوسروں پر الزامات کیسے لگا سکتا ہے؟ ایک عام موچی کو حساس فوجی تنصیبات تک رسائی مل جانا اور اس کا برسوں تک وہاں کام کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کی عسکری سلامتی محض دعوؤں پر کھڑی ہے۔

    لاہور سلنڈر دھماکہ،پانچ افراد کی موت،پانچ زخمی

    بھارتی سیکیورٹی ادارے اب اس واقعے کو ”پاکستانی سازش“ کا نام دے کر اپنے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ بھارتی نظام کی بدانتظامی ہی اس واقعے کی اصل جڑ ہے۔

    پاکستانی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارت کے اندرونی تضادات اور اس کے فوجی اداروں کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے، اس طرح کے واقعات اس کے اپنے بیانیے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کے اندرونی حالات کا سنجیدگی سے جائزہ لے اور اس کے پاکستان مخالف بیانات و الزامات کی حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کرے۔ بھارت میں قومی سلامتی کا حال اس قدر کمزور ہے کہ دشمن کی ضرورت ہی نہیں، وہ خود ہی اپنی بنیادیں کھوکھلی کر رہا ہے۔

    پاکستان میں معاشی استحکام کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں،وفاقی وزیر خزانہ