Baaghi TV

Tag: بھارت

  • ٹوئٹرنے بھارت میں پاکستانی حکومت کا آفیشل اکاؤنٹ بلاک کردیا

    ٹوئٹرنے بھارت میں پاکستانی حکومت کا آفیشل اکاؤنٹ بلاک کردیا

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرنے بھارت میں پاکستان گورنمنٹ کا آفیشل اکاؤنٹ بلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبررساں ایجنسی "روئٹرز” کے مطابق برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعرات کو ٹوئٹر پر جاری نوٹس میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔

    شیخ منصور بن زاید آل نہیان یو اے ای کے نائب صدر مقرر

    ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے عدالتی حکم پر حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ کو بھارت میں بلاک کیا ہےجاری کردہ نوٹس کے مطابق کمپنی کی گائیڈ لائنز اسے مستند لیگل ڈیمانڈ کےجواب میں اکاؤنٹ روکنے پر مجبور کرتی ہیں۔

    تاہم بھارت میں بلاک کیا جانے والا پاکستان حکومت کا آفدشل ٹوئٹراکاؤنٹ امریکا اور کینیڈا جیسے ممالک میں دیکھنے اور بات چیت کے لیے دستیاب ہے تاحال اس حوالے سے پاکستان کے علاوہ بھارت کی آئی ٹی وزرات سے بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    توشہ خانہ کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی بھارت میں حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ قانونی تقاضوں کے باعث حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کیا گیا ہے۔

  • ورلڈ کپ 2023 : پاک بھارت میچز بنگلادیش میں ہونے کا امکان

    ورلڈ کپ 2023 : پاک بھارت میچز بنگلادیش میں ہونے کا امکان

    ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت میچز بنگلادیش میں ہونے کا امکان ہے ۔ یہ ایونٹ رواں برس اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارت کی جانب سے پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم نہ بھیجنے کے سخت مؤقف کے جواب میں پاکستان نے بھی ورلڈکپ 2023 کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

    دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں،شاہد آفریدی کی مودی سے درخواست


    کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کیلئے نیوٹرل وینیو کے حوالے سے بات چیت شروع ہوچکی ہے پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا تاہم انڈیا اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور پاکستان کے میچز کیلئے بنگلادیش ممکنہ طور پر نیوٹرل وینیو ہوسکتا ہے یہ تجویز دبئی میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں سامنے آئی تاہم فی الحال یہ صرف تجویز ہے اور اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں پاکستان نے یہ مؤقف بھی اپنایا کہ اگر بھارت ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہیں آتا تو اس کا اثر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بھی ہوگا جو فروری 2025 میں پاکستان میں ہی شیڈول ہے۔

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

    ایشیا کپ میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں یو اے ای، عمان، سری لنکا اور انگلینڈ بھی بھارت کے میچز کی میزبانی کیلئے متوقع وینیوز کے طور پر زیر غور ہیں۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے کم سے کم دو بار آمنے سامنے آنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور انڈیا نے 2012 کے بعد سے اب تک کوئی دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلی جبکہ 2007 کے بعد سے اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہو سکیدونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی کے باعث روایتی حریف صرف آئی سی سی کے ٹورنامنٹس اور ایشیا کپ میں آمنے سامنے آتے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ انڈیا میں شیڈول ہے جو اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا-

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

  • سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

    سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

    سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)  میں شمولیت اختیار کرلی،چینی صدر کے دورہ سعودی عرب میں سعودی عرب کی ایس سی او میں شمولیت پر تبادلہ خیال ہواتھا۔

    باغی ٹی وی: سعودی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سعودی کابینہ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کی منظوری دےدی ہے سعودی عرب نے ڈائیلاگ پارٹنر کی حیثیت سے تنظیم میں شمولیت کی ہے جو مکمل رکنیت کی طرف پہلا قدم ہے۔

    سعودی عرب نے ایس سی او میں ڈائیلاگ پارٹنر کا درجہ ملنے سے متعلق یادداشت کی منظوری دی ہے، جس سے ریاست شنگھائی تعاون تنظیم میں مذاکراتی شراکت دار بن جائے گی امریکی تحفظات کے باوجود سعودی عرب چین کے ساتھ طویل مدت شراکت داری کا خواہاں ہے۔

    واضح رہے کہ ایس سی او ایک سیاسی اور سیکیورٹی تنظیم ہے جس میں یورپ اور ایشیا کے ممالک شامل ہیں یہ تنظیم 2001 میں روس، چین اور سابق سوویت ریاستوں نے قائم کی تھی ایران بھی پچھلے سال ایس سی او میں شمولیت اختیار کرچکا ہے ایس سی او میں چین، روس، پاکستان، بھارت اور وسط ایشیائی ممالک شامل ہیں۔

    چینی صدر شی جن پنگ نے پچھلے دسمبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، اس دوران عرب ریاست کے ایس سی او میں شامل ہونے پر بات چیت کی گئی تھی سعودی عرب کو ایس سی او میں مذاکراتی شراکت دار کی حیثیت حاصل ہونا مکمل رکنیت کی طرف پہلا قدم ہے قبل ازیں سعودی کمپنی آرامکو نے گزشتہ روز چین میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

  • چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے 20 لاکھ کی نوکری چھوڑ کر لانڈری کا کاروبارکیوں شروع کیا؟

    چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے 20 لاکھ کی نوکری چھوڑ کر لانڈری کا کاروبارکیوں شروع کیا؟

    بھارتی ریاست راجستھان کی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے 20 لاکھ والی نوکری چھوڑ کر لانڈری کا کاروبار کرنا شروع کر دیا۔

    باغی ٹی وی: برطانوی نشریاتی ادارے ” بی بی سی ” کے مطابق پہلی ہی کوشش میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا امتحان پاس کرکے دس سال تک نامور اداروں میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کرنے والی راجستھان کے علاقے ادے پور کی 34 سالہ اپیکشا سنگھوی نے 2021 میں 20 لاکھ روپے کی تنخواہ کے ساتھ نوکری چھوڑ کر لانڈری کا کام شروع کرکے سب کو حیران کر دیا۔

    ادے پور کے علاقے بھوانا میں قائم اپیکشا کا لانڈری پلانٹ آج ادے پور اور دیگر مقامات کے تقریباً پچاس ہوٹلوں کیلئے اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔

    اپیکشا نے بتایا کہ جنوری 2011 میں گووا کے ویدانتا گروپ میں اپنی پہلی نوکری شروع کی، اس کے بعد اُدے پور ہیڈ کوارٹر اور ڈیباری میں ہندوستان زنک میں 8 سال کام کیا، 2021 میں جب میں نے نوکری سے استعفیٰ دیا تو مجھے 20 لاکھ روپے سالانہ پیکج ملتا تھا،چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور لانڈری کے کام میں کوئی مماثلت نہیں تاہم تقریباً دو سال میں لانڈری کا کام بڑھا کر اپنے فیصلے کو درست ثابت کیا۔

    اپیکشا کا کہنا تھا کہ ’سوودھا لانڈری سروس‘ کے نام سے ان کے پلانٹ میں 8 خواتین سمیت 30 ملازمین دو شفٹوں میں کام کرتے ہیں، ہمارے پاس ہوٹل اور دوسری جگہوں سے کپڑے لے جانے کیلئے دو گاڑیاں ہیں، ہوٹلوں سے پردے، چادریں، تولیے، ملازمین کے کپڑے وغیرہ دُھلنے کیلئے آتے ہیں کپڑے دھونے کے لیے تین بڑی مشینیں ہیں۔ کپڑوں کو استری کیا جاتا ہے، بھاپ سے استری کی جاتی ہے، آرڈر کے مطابق ڈرائی کلین کیا جاتا ہے۔ انھیں پیک کیا جاتا ہے اور پھر ڈیلیور کیا جاتا ہے۔

    اپیکشا کا کہنا تھا کہ اگر میں آپ کو ایک اچھا تجربہ بتاؤں تو لوگوں نے اس کام کو بھی سراہا، کام دیتے وقت کچھ کلائنٹس نے کہا کہ آپ ایک خاتون ہیں، خواتین بھی آپ کی لانڈری میں کام کرتی ہیں، اس لیے وہ آپ کو کام دے رہے ہیں کیونکہ خواتین زیادہ لگن سے کام کرتی ہیں، تاہم تمام تجربات اچھے نہیں تھے، کچھ لوگوں نے کام دینے سے انکار بھی کر دیا تھا کیونکہ ان کا خیال تھا کہ ہمیں کپڑے دھونے کا کوئی تجربہ نہیں۔

    اپیکشا کا کہنا تھا کہ شروع میں صرف پانچ کلائنٹس تھے لیکن آج ادے پور میں پچاس ہوٹل ہمارے کلائنٹس ہیں، میں نئے کلائنٹس کو شامل کرنے کیلئے ادے پور کے ہوٹلوں کا مسلسل دورہ کرتی ہوں، جب کوئی نیا کلائنٹ آتا ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے کہ میں نے اس کمپنی کو چھوڑ کر اپنے فیصلے کو درست ثابت کیا، جہاں لوگ اعلیٰ عہدوں کی خواہش رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خاندان کے تقریباً ہر فرد کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا پیشہ چھوڑنا اور بالکل مختلف کام کرنا عجیب لگا، سب نے کہا کہ اچھا کام چھوڑ کر اتنا بڑا قدم کیوں اٹھا رہی ہو؟ وہ لوگ بہت حیران تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سب کا رویہ بدل گیا، والدین کو لگا کہ بچے بہت پڑھے لکھے ہیں، قابل بنائے گئے ہیں لیکن میں نے نوکری چھوڑ کر ایک ایسا کام شروع کیا جس میں کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں تھی لیکن آخر کار سب نے ساتھ دیا، اگر گھر والوں کی طرف سے تعاون نہ ہوتا تو یہ کام کرنا مشکل ہو جاتا۔

    اپیکشا کے شوہر سدھارتھ سنگھوی کہتے ہیں کہ ’اپیکشا نے ایک دن کہا کہ اسے نوکری چھوڑ کر اپنا کام خود کرنا ہے۔ ادے پور میں بہت سے سیاح آتے ہیں، یہاں بہت سے ہوٹل بھی ہیں۔ اس لیے اگر کپڑے دھونے کا کام اچھی طرح سے کیا جائے تو کامیابی مل سکتی ہے۔ حاصل کیا جائے۔

    اپیکشا سنگھوی کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر سدھارتھ سنگھوی ادے پور کے ایک معروف ادارے میں کام کر رہے ہیں جبکہ ان کے پانچ سال چھوٹے بھائی بھی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں میں بڑا ہونے کی وجہ سے اس کے لیے رول ماڈل ہوں لیکن اب والدین کو لگتا ہے کہ شاید وہ بھی نوکری چھوڑ کر اپنا کام کرنے لگے گا۔

    اپیکشا نے بتایا کہ ان کے اور رشتہ داروں میں بھی بہت سے لوگ سی اے ہیں، اپنا کام خود کرنے کی خواہش میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی نوکری سے استعفیٰ دے دیا تھا، اپنے سسرال اور اپنے شوہر کی طرف سے پہلی خاتون ہیں جو اپنا کاروبار کرتی ہیں۔

  • حجاب پہننے والی ہندوستانی مسلم پائلٹ،سلویٰ فاطمہ کی کامیابی کا حیرت انگیز سفر

    حجاب پہننے والی ہندوستانی مسلم پائلٹ،سلویٰ فاطمہ کی کامیابی کا حیرت انگیز سفر

    سلویٰ فاطمہ کی کامیابی کا حیرت انگیز سفر

    حجاب پہننے والی ہندوستانی مسلم پائلٹ

    سیدہ سلویٰ فاطمہ نے حیدرآباد کے پرانے شہر میں غربت میں آنکھ کھولی۔ وہ چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔ ان کے والد اشفاق احمد ایک بیکری میں یومیہ اجرت پر کام کرتے تھے۔ لیکن فاطمہ بچپن سے ہی ایوی ایشن سے متعلق اخباری آرٹیکل پڑھا کرتیں، انھیں محفوظ کرلیا کرتی تھیں اور گھنٹوں ان پر طیاروں کی تصاویر کو دیکھا کرتی تھی۔

    قارئین: سلویٰ فاطمہ آج دنیا بھر میں ہندوستان کی حجابی پائلٹ کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ وہ ہندوستان کی ان چار مسلم خواتین میں سے ایک ہیں جن کے پاس کمرشیل پائلٹ لائسنس(سی پی ایل) ہے۔ وہ اپنی تربیت ہندوستان بلکہ بیرون ملک میں بھی سراہا گیا۔ وہ ہندوستان میں مسلم خواتین کو بااختیار بنانے کی سنہری مثال ہیں۔ سلویٰ فاطمہ کی کہانی اس بات کو نکارتی ہے جہاں اکثر کہا جاتا ہے کہ ٹیلنٹ کے بعد بھی مسلمانوں کو مواقع نہیں ملتے یا مسلمان لڑکیاں صرف گھریلو کام کے لئے پیدا ہوتی ہیں۔


    انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی سلویٰ فاطمہ نے کبھی غربت کو اپنی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ انہوں نے بات کرتےہوئے بتایا کہ ان کا بچپن سے ہی پائلٹ بننے کا خواب تھا۔ بارہویں پاس کرنے کے بعد جب انجینئرنگ میں ایڈمیشن کی کوچنگ کے لئے داخلہ لیا تو مجھ سے میرے خواب کے بارے میں پوچھا گیا۔ چنانچہ میں نے پائلٹ بننے کی خواہش ظاہر کی۔ اس دوران لوگوں نے میرا مذاق اڑایا۔ میرے والدین بھی اس فیصلے سے مایوس ہو گئےمیرے والدین نے انجینئرنگ کرنے کا مشورہ دیا- لیکن جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ "منزل وہ پاتا ہے جن کے خوابوں میں زندگی ہوتی ہے، پروں سے کچھ نہیں ہوتا، ہمت کے ساتھ پرواز ہوتی ہے۔”

    روزنامہ سیاست کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سلویٰ فاطمہ نے بتایا کہ وہ عزیزیہ اسکول کی ایک ہونہار طالبہ رہی ہیں۔ میٹرک میں ان کا رزلٹ بہت اچھا تھا جس کی وجہ سے شہر کے ایک نامور کالج نے ان کی پچاس فیصد فیس معاف کر دی تھی- گرچہ والدین چاہتے تھے کہ وہ سائنس یا انجنیئرنگ کے کسی کورس میں داخلہ حاصل کریں لیکن وہ عام لڑکیوں سے کچھ مختلف کرنا چاہتی تھیں- پائلٹ بننا ان کا جنون تھا لیکن اپنے والدین کے کہنے پر سلویٰ نے ایک مفت کوچنگ سینٹر میں داخلہ لیا جہاں انجنیئرنگ اور میڈیکل کے انٹرنس ٹیسٹ کے امتحان کی تیاری کرائی جاتی تھی۔

    سلویٰ فاطمہ مزید کہتی ہیں کہ کوچنگ سینٹر کی طرف سے نئے گروپ کی افتتاحی تقریب تھی- جب مجھے پتہ چلا کہ اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی روزنامہ سیاست کے ایڈیٹر زاہد علی خان صاحب ہیں- تو میں نے اس پروگرام میں اپنے ٹیچر سے ویلکم اسپیچ کرنے کی ضد کی کیونکہ میرے لئے یہ خاص موقع تھا کہ میں زاہد علی خان صاحب کی توجہ اپنی جانب مبذول کراؤں- وہ کہتی ہیں انھوں نے میری اسپیچ سنی، اسپیچ کے بعد ان سے ملاقات ہوئی، تو انہوں نے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا- میں نے بلا مبالغہ پائلٹ بننے کو کہا اور پائلٹ بننے کے لئے مالی امداد کی پیشکش کی۔

    زاہد علی خان اور ان کے رفقاء کی تعاون سے فاطمہ نے 2007 میں آندھرا پردیش ایوی ایشن اکیڈمی میں داخلہ حاصل کیا- پانچ سال کی سخت ٹریننگ کی اور کمرشیل پائلٹ کا لائسنس حاصل کیا- علاوہ ازیں انہوں نے پرائیوٹ پائلٹ لائسنس اور فلائٹ ریڈیو ٹیلی فون آپریٹر کا لائسنس بھی حاصل کیا-

    اس پوری ٹریننگ کے دوران سلویٰ فاطمہ نے سیسنا 152 اور 172 پر 200 گھنٹے پرواز کی- جس میں ان کی 123 گھنٹے کی سولو فلائٹ بھی شامل تھی۔ لیکن یہ ان کے خواب کو پورا کرنے کے لئے کافی نہیں تھا۔ اب انہیں بوئنگ یا ایئربس جیسے بڑے طیاروں کی تربیت حاصل کرنی تھی، جہاں اس ٹریننگ پر انہیں 35-30 لاکھ روپیے خرچ کرنے تھے۔

    پیسے نا ہونے کی وجہ سے والدین نے شادی کی پیشکش کی اور وہ اس فیصلے سے راضی ہوگئیں۔ جب فاطمہ چار ماہ کی حاملہ تھیں، اس وقت تلنگانہ حکومت سے انہوں نے مدد کی اپیل کی، حکومت نے ان کی مدد کی اور نیوزی لینڈ میں ان کی ٹریننگ کے لئے 36 لاکھ روپے کی منظوری دی۔ نیوزی لینڈ میں اپنی ٹریننگ کے دوران فاطمہ نے 5 گھنٹے تک ملٹی انجن والا ہوائی جہاز اڑایا اور 10 گھنٹے تک سمیلیٹر پر ٹریننگ کی۔ اس کے بعد انہوں نے بحرین میں گلف ایوی ایشن اکیڈمی میں ایئربس پر ٹائپ ریٹنگ کوالیفائی کیا۔

    قارئین: انڈیگو ایئر لائنز میں کام کرنے والی سلویٰ فاطمہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پائلٹ بننے کا خواب ضرور دیکھا تھا۔ لیکن انہیں کبھی یقین نہیں تھا کہ یہ خواب پورا بھی ہو گا۔ کیونکہ ان کے والد کو دو وقت کی روٹی کے لئے پوری طاقت سے جدوجہد کرنی پڑتی تھی کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو ہمیشہ کہتے تھے کہ میں ایک عورت ہوں اور مجھے شادی کے بعد گھر اور بچوں کا خیال رکھنا ہے، یہ محنت رائیگاں ہے۔ لیکن نہ صرف میرے والدین بلکہ میرے شوہر اور سسرال والوں نے بھی مجھے ہر قدم آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔

    سلویٰ کہتی ہیں کہ میرے والد سید اشفاق احمد مجھے پیار سے ’”معجزہ لڑکی” کہتے ہیں اور کہیں نہ کہیں ٹھیک ہی کہتے ہیں کیونکہ ایک غریب باپ جو ایک بیکری میں ملازم ہے، جس کی روزآنہ کی تنخواہ محض تین سو روپے ہے- ایسی حالت میں اتنے بڑے خواب دیکھنا اور اسے تکمیل کرنے کے لئے بیٹی کے ساتھ جدوجہد کرنا کسی بھی باپ کے لئے معجزہ ہی ہو سکتا ہے-

    وہ مزید کہتی ہیں کہ میں ایک پائلٹ بننے کا خواب ضرور دیکھتی تھی لیکن میرے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ ہوائی جہاز کا ٹکٹ خرید سکوں- یہ خدا کا شکر اور میری خوش قسمتی ہے کہ میری پہلی اڑان مسافروں والے سیٹ سے نہیں بلکہ کاکپٹ سے تھی-

    حجاب پہننے کی وجہ سے کسی طرح کی دشواری کے سوال پر وہ کہتی ہیں کہ انہیں کبھی کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ بلکہ حجاب کی وجہ سے انہیں بحرین میں بہت سراہا گیا۔ ایک میگزین نے ان کے لباس اور حجاب کے ساتھ تصویر بھی شائع کی اپنی بیٹی کے حوالے سے کہتی ہیں کہ "میں چاہتی ہوں کہ وہ آئی اے ایس آفیسر بنے۔”

    مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے ایسوسیٹ پروفیسر محمد مصطفیٰ علی سروری سلویٰ فاطمہ کے حوالے سے بتاتے ہیں کہ سلویٰ کے شروعاتی ادوار تھے جب میں نے روزنامہ سیاست کے لئے ان کا ایک انٹرویو کیا تھااس وقت سلویٰ اس قدر مشکلات و پریشانیوں سے دو چار تھیں کہ لگتا تھا ان کا خواب ٹوٹ جائے گا- وہ جو خواب دیکھ رہی ہیں وہ خواب ان کے لئے نہیں بنے ہیں- گویا کہ ہر فرد ان کے ناکام ہونے کی بات کرتا تھامیں نے خود ان کے انٹرویو کی جو سرخی لگائی تھی وہ تھی "غریبوں کے خواب کبھی مکمل نہیں ہوتے” لیکن سلویٰ لوگوں کے مختلف باتوں کو درکنار کرتے ہوئے اپنے مشن میں پر عزم رہیں- یہی وجہ رہی کہ آج انہوں نے اپنے اس خواب اور مشن کو شرمندہ تعبیر کیا-

    سلویٰ فاطمہ جو خواتین کو بااختیار بنانے کا چہرہ بن چکی ہیں- ان کو ممبئی میں قائم خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک تنظیم نے اپنی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر بھی مقرر کیا ہے تاکہ پسماندہ خواتین کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد کی جا سکے وہ خواتین کو پیغام دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ عورتیں کسی بھی شعبےمیں رہیں لیکن اپنےخواب کوکبھی بھی ترک نہ کریں۔ وہ اپنے اس سلوگن کا اعادہ کرتی ہیں کہ "جہاں مرضی ہوتی ہے وہاں راستہ ہوتا ہے۔” مشکلات اور ناکامیاں کامیابی کا حصہ ہیں۔ اگر آپ کامیاب ہونا چاہتی ہیں تو انہیں کبھی بھی اپنے آپ پر حاوی نہ ہونے دیں۔

    ~ عبد المقیت
    عبید اللّہ فیضی

  • نیپالی اور بھارتی مسافرطیاروں کا تصادم

    نیپالی اور بھارتی مسافرطیاروں کا تصادم

    کھٹمنڈو: ملائیشیا سے نیپال آنے والے نیپال ایئر لائن کا طیارہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے کھٹمنڈو آنے والے ایئر انڈیا کے طیارے سے ٹکرا گیا۔

    باغی ٹی وی: نیپالی میڈیا کے مطابق جمعہ کو پیش آنے والے ہولڈنگ زون میں ہونے والے اس واقعے میں دو پروازیں دیکھی گئیں، ایک ایئر انڈیا کی اور ایک نیپال ایئر لائن کی درمیانی فضا میں خطرناک حد تک ایک دوسرے کےقریب آ گئی جہاز میں انتباہی نظام نے سینکڑوں مسافروں کی جان بچائی۔

    نیپال میں سمارا کے آسمان پر ایئر انڈیا کا طیارہ 19 ہزار فٹ سے 7 ہزار فٹ نیچے اتر رہا تھا جبکہ نیپال ایئر لائنز کا طیارہ اسی مقام پر 15 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا اور دونوں طیارے آمنے سامنے آگئے۔

    نیپال کی فضائی حدود میں ہونے والے مسافر بردرا طیاروں کا تصادم بہت معمولی قسم کا تھا جس کے باعث دونوں طیارے معمولی ہچکولے کھانے کے بعد سنبھل گئے اس حادثے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ تصادم میں دونوں طیاروں کے بازو آپس میں ٹکرائے تھے تاہم خوش قسمتی سے طیارے کے پر نہیں ٹوٹے اور نہ ہی کوئی مسافر زخمی ہوا۔


    نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان جگناتھ نیرولا نے بتایا کہ لاپرواہی اور غفلت برتنے پر ایئر ٹریفک کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ کے تین ملازمین کو معطل کر دیا گیا اور تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

    نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان واقعات میں ایئر انڈیا کے پائلٹوں پر بھی پابندی لگا دی اور ڈی جی سی اے کو خط لکھا ہے۔ مزید یہ کہ نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAAN) نے اس فیصلے کے بارے میں بھارتی کمیشن کو خط لکھا ہے۔

    نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، انہوں نے اسی دن کھٹمنڈو میں لینڈنگ کے بعد عملے سے اس واقعے پر پوچھ گچھ کی اور پائلٹ ان کمانڈ نے اپنی غلطی تسلیم کی اور اس کے لیے معافی مانگی۔ پائلٹس کے ساتھ کھٹمنڈو ٹاور پر ڈیوٹی دینے والے 3 ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو بھی گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

    یہ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا، جب ملائیشیا کے کوالالمپور سے کھٹمنڈو آنے والا نیپال ایئر لائن کا طیارہ اور نئی دہلی سے کھٹمنڈو آنے والا ایئر انڈیا کا طیارہ تقریباً آپس میں ٹکرا گئے-

  • بھارتی فوج نے راجھستان میں میزائل فائر کر دیا،کہا غلطی ہو گئی

    بھارتی فوج نے راجھستان میں میزائل فائر کر دیا،کہا غلطی ہو گئی

    بھارتی فوج کی نااہلی اور ناتجربہ کاری کی ایک اور نئی مثال سامنے آ گئی ، بھارتی فوج نے راجھستان میں میزائل فائرکر دیا اور کہہ دیا کہ غلطی سے ہو گیا،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل فائر کرنے کا واقعہ پوکھران میں فوجی فیلڈ فائرنگ پریکٹس کے دوران پیش آیا، بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل طیارے میں نصب تھا لیکن ملبہ کھیتوں میں جا گرا، رپورٹس کے مطابق میزائل فائر ہونے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تا ہم واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے،

    بھارتی فوج کی نااہلی اور ناتجربہ کاری کی کئی مثالیں پہلے بھی سامنے آ چکی ہیں یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی فوج سے غلطی سے میزائل فائر ہوا ،اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں، گزشتہ دنوں بھارتی فوج نے ٹریننگ کے دوران اپنے ہی گاؤں پر مارٹر گولہ پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد کی موت ہو گئی ہے، گزشتہ برس بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب فائرنگ رینج کے قریب ایک شہری بھارتی فوج کی غلطی کی وجہ سے ہلاک ہو گیا تھا

    پاکستان نے میزائل فائر کی انکوائری بند کرنے کا بھارتی فیصلہ مسترد کردیا۔

    بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ

    شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

    بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

    فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

    میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

  • لندن: خالصتان تحریک کے حامی سکھوں کا بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بھارت کے خلاف  نعرے

    لندن: خالصتان تحریک کے حامی سکھوں کا بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بھارت کے خلاف نعرے

    لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے خالصتان تحریک کے حامی مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی پنجاب میں پولیس مظالم کےخلاف بھارتی ہائی کمیشن لندن پر ہزاروں سکھوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی مظاہرے کا اہتمام فیڈریشن آف سکھ آرگنائزیشن اور سکھ یوتھ تنظیموں نے کیا۔

    امریکی بزرگوں سے اربوں کا آن لائن غبن کرنیوالے5 بھارتی تھائی لیںڈ میں گرفتار


    مظاہرے میں سکھ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت طاقت کے زور پر خالصتان کی تحریک کو نہیں دبایا جاسکتا ریفرنڈم کے ذریعے دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں،ہائی کمیشن کی حفاظت کیلئے سیکڑوں پولیس افسران ڈیوٹی پر موجود تھے اور بھارتی ہائی کمیشن کے مرکزی دروازے کے سامنے پولیس نے صف بندی کر رکھی تھی۔ پولیس کو خدشہ تھا کہ مشتعل نوجوان دوبارہ بھارتی جھنڈا نہ اتار دیں۔


    سکھ نوجوانوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر پر جوتیاں برسائیں لندن کے علاوہ برطانیہ کے دیگر شہروں سے بھی مظاہرین لندن پہنچے جس کیلئے پولیس کی مزید نفری طلب کر نا پڑگئی۔

    برطانیہ کا یوکرین کو یورینیم پر مشتمل گولہ بارود دینے کا منصوبہ ،روس کا شدید …

    جھنڈا لہرانے والے واقعے کے بعد اس شدید احتجاج پر برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا ہے کہ ان کا ملک بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے خلاف ”ناقابل قبول تشدد کی کارروائیوں“ کے بعد سیکیورٹی کا جائزہ لے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ میں خالصتان کے حامی کارکن لندن میں بھارتی مشن میں داخل ہوئے اوربھارتی پرچم اتار کر اس کی جگہ خالصتان کا پرچم لہرا دیا تھا اس دوران دیگرشرکا ہائی کمیشن کے دروازے کو لاتیں بھی مارتے رہے اور کھڑکیوں پر لگے مضبوط شیشے بھی ٹوٹ گئے یہ واقعہ اتوار کی دوپہر اس وقت پیش آیا جب سکھ کمیونٹی کے افراد بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامی رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیلئے پولیس آپریشن کے دوران درجنوں سکھوں کو گرفتارکرنےکےخلاف بطوراحتجاج اورآسٹریلیا کے شہر برسبین میں خالصتان ریفرنڈم سے اظہاریکجہتی کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے جمع تھے۔

    سعودی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ،رمضان المبارک کی مبارکباد

    خالصتان کے حامیوں نے بھارتی ہائی کمیشن کے احاطے میں امرت پال سنگھ کا پوسٹر اٹھا کر خالصتان زندہ بادکےنعرےبھی لگائے تھے پائی کمیشن کے گرد سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی اور ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا –


    بھارت نے برطانوی حکومت سے ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا اور بھارت میں برطانیہ کے ہائی کمزنر کر بلا کر احتجا ریکارڈ کروایا جبکہ اندرون اور بیرون ملک سکھ کاز کے لیے بڑھتی ہوئی حمایت سے پریشان بھارتی حکومت تازہ ترین اقدام سے بھارت میں برطانیہ کے سفارت کارکو دفتر خارجہ طلب کرنے پر مجبور ہوئی اوران سے خالصتانی کارکنان کے بھارتی ہائی کمیشن میں داخلے اور بھارتی پرچم کی جگہ خالصتانی جھنڈا لہرانے پر وضاحت طلب کی۔

    ایک بیان میں بھارتی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ برطانیہ کی حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اتوار کے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت، گرفتاری اور مقدمہ چلانے کیلئے فوری کارروائی کرے گی اور ایسے واقعات کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کرے گی۔

    شکر گزاری کا جذ بہ شدید ذہنی تناؤ کو کم کر سکتا ہے،تحقیق

  • ایشیا کپ2023 :اس بار بھارت سے 2011 کا بدلہ لینا ہے،شعیب اختر

    ایشیا کپ2023 :اس بار بھارت سے 2011 کا بدلہ لینا ہے،شعیب اختر

    پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیشگوئی کی ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشعیب اختر نے کہا کہ بطور فین میں دو روایتی حریفوں انڈیا بمقابلہ پاکستان کا فائنل دیکھنا چاہتا ہوں، چاہے وہ ممبئی میں کھیل رہے ہوں یا احمد آباد میں ، ہم نے اس بار بھارت سے 2011 کا بدلہ لینا ہے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا بھارت آنا خود ٹورنامنٹ سے بڑی خبر ہو گی۔

    قطرمیں کھیلی گئی لیجنڈ لیگ کا ٹائٹل شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نےاپنے نام …

    ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے معاملے پر پاک بھارت تنازعات پر شعیب اختر نے جواب دیا کہ دونوں بورڈز اپنی حکومتوں کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے، بھارتی حکومت سے پوچھے بغیر بی سی سی آئی کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا اور نہ ہماری حکومت سے پوچھے بغیر پی سی بی کوئی اقدام اُٹھا سکتا ہاگر نریندر مودی حکومت گرین سگنل دیتی ہے تو بی سی سی آئی کون ہے جو پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کردے گا۔

    پی سی بی نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کر دیا،شاہین …

    ان کا کہنا تھا کہ جب بات ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیریز کی بات ہوتی ہے تو ہر کوئی اپنی رائے دیتا ہے، میری دونوں طرف کے تمام سابق کھلاڑیوں سے درخواست ہے، برائے مہربانی غیر ضروری تبصرے کرنے سے گریز کیا کریں۔

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

  • ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

    پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے فیصلے سے متعلق بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اپنا موقف تبدیل کر دیا-

    باغی ٹی وی: گزشتہ برس بھارت کے وزیر برائے کھیل انوراگ ٹھاکر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ نے کرنا ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی بڑی اہم ہےمجھے امید ہے کہ پاکستان ٹیم آئندہ برس ورلڈ کپ کھیلنے بھارت آئے گی، 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے لیے ہم پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں، تمام ٹیمیں جو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں وہ سب مدعو ہیں۔

    اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے،جاوید میانداد

    انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ کئی مرتبہ پاکستانی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا اور یہاں کھیلا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ بھارت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ کوئی اسے ڈکٹیٹ کرے، کسی کے پاس اس کی کوئی وجہ بھی نہیں ہے کہ کوئی ایسا کرے، میں توقع کرتا ہوں کہ سب ٹیمیں آئیں گی اور مقابلہ کریں گی۔

    تاہم اب ناگپور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انوراگ ٹھاکر نے اپنے مؤقف کو تبدیل کرتے ہوئے اس معاملے کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے فیصلے سے منسلک کردیا بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرنے دیں اس کے بعد وزارت داخلہ فیصلہ کرے گی۔

    ایشیا کپ: نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

    واضح رہے کہ پاکستان کو رواں سال ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنی ہے جب کہ بھارت نے پاکستان میں ٹیم بھیجنے سے انکار کیا ہوا ہے بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شا نے از خود ہی ایشیا کپ کو پاکستان سے کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کا فیصلہ سنادیا تھا، اس پر نہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا بلکہ اس کے مطالبے پر ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ بلائی گئی جس میں معاملے پر غور مارچ تک موخر کیا گیا تھا۔

    بھارت کی جانب سے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر پی سی بی کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ کیلیے پاکستان نہیں آتی تو پھر اکتوبر میں شیڈول ورلڈ کپ کیلیے گرین شرٹس کو بھی بھارت نہیں بھیجا جائے گا۔

    بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم…