Baaghi TV

Tag: بھارت

  • مسقط سے لاہور پہنچنے والا پاکستانی طیارہ  تیز بارش کے باعث راستہ بھٹک کر بھارتی حدود میں جا پہنچا

    مسقط سے لاہور پہنچنے والا پاکستانی طیارہ تیز بارش کے باعث راستہ بھٹک کر بھارتی حدود میں جا پہنچا

    تیز بارش کے دوران لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ میں ناکامی کے بعد قومی ائیر لائن(پی آئی اے) ک طیارہ بھٹک کر بھارتی حدود میں جا پہنچا-

    باغی ٹی وی : قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 248 جمعرات 4 مئی کی رات 8 بجے مسقط سے لاہور پہنچی تو تیز بارش ہو رہی تھی علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی مگر بوئنگ 777 طیارہ غیر متوازن ہوا اور لینڈ نہ کر سکاایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ گو راؤنڈ پر چلا گیا، اس دوران تیز بارش اور بلندی کم ہونے کی وجہ سے پائلٹ راستہ بھٹک کر بھارتی حدود میں چل گیا اور 10 منٹ تک بھارت کی فضائی حدود میں رہا اور بھارتی پنجاب پر 125 کلو میٹر تک سفر کر کے پاکستان واپس پہنچا۔

    قبول نہیں کرتے کہ سعودی عرب کو ہمارا دشمن سمجھا جائے،ایران

    طیارہ پاکستانی وقت کےمطابق رات 8 بج کر 11 منٹ پر پنجاب کےتھانہ بڈھانا کی حدود سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہو گیاطیارے کے بھارت میں داخل ہونے کے مقام پر امرتسر سے 37 کلو میٹر دور کا چھینہ بدھی چند گاؤں کاعلاقہ ہےطیارہ بھارتی پنجاب کے شہر تراں صاحب اور رسول پور سے ہوتے ہوئے 40 کلو میٹر اندر تک نوشہرہ پنوواں سے واپس مڑا –

    لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان ہلاک

    طیارہ 7 منٹ تک بھارتی فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کے گاؤں جھگیاں نور محمد کے قریب سے پاکستانی حدود میں واپس داخل ہوا ضلع قصور کے گاؤں دونا مبوکی، چانت، دھپ سری قصور اور گھتی کلانجر سے ہوتے ہوئے پرواز پھر بھارتی حدود میں داخل ہو گئی۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے افغان اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات

  • اب سمجھ آتا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھارتیوں نے مدد کیوں کی،سعید غنی

    اب سمجھ آتا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھارتیوں نے مدد کیوں کی،سعید غنی

    پیپلزپارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ چٸیرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد دینا چاہتا ہو، انہوں نے کشمیر کا ایشو وہاں پر اُٹھایا،بھارتی وزیرخارجہ کے بیان کو غیرپارلیمانی سمجھا جا رہا ہے،پی ٹی آٸی اور بھارت کی ایس ایس آر کے رہنماٶں کی چینخیں سنائیں دے رہی ہے،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو مبارکباد دیتا ہوں، انہوں نے شنگھائی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی اور بھارتی میڈیا کے سامنے پاکستانی مؤقف رکھا،بھارت میں نہ چاہتے ہوئے بھارتیوں اورپاکستان میں بھارتی سوچ رکھنے والوں نے انٹرویو دیکھا ہوگا، بھارتی وزیرخارجہ کے غیر سفارتی بیان کی دنیا مذمت کر رہی ہے، اب سمجھ آتا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھارتیوں اور اسرائیلیوں نے مدد کیوں کی، اتنی چیخیں بھارتیوں کی نہیں نکلی جتنی پی ٹی آئی والوں کی نکلی، عمران خان نے اپنے کارکنوں اور رہنمائوں کو جو ہدایات دی اس کا عکس نظر آیا،

    سعیدغنی کا کہنا تھا کہ کل کراچی میں بلدیاتی ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں، ہم امید کر رہے کہ کل پیپلز پارٹی اکثریتی نشستوں پر کامیابی حاصل کریگی، کل حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن سے پہلے ہی دھاندھلی کی باتیں کی، کہیں پرکوئی شکایت نہیں آئی، ہم نے ان علاقوں میں بھی کام کیا ہے جہاں پیپلزپارٹی کمزور سمجھی جاتی ہے، شہید بھٹو کے کیس کا دوبارا ٹرائل ہونا چاہیئے، جو ججز دنیا سے چلے گئے ہیں ان سے بھی حساب لینا چاہیئے ، جو زندہ ہیں ان کو چوکوں پرپھانسی دی جائے، دوتین دن سے خواجہ آصف کچھ باتیں کررہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ سیاستدانوں سے ان کاموں کا بھی حساب مانگا جارہا ہے جو انہوں نے کئے ہی نہیں،

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    دوسری جانب سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ آئین میں 90 روز کے بعد نگران حکومتیں قائم نہ رہنے کی کوئی پابندی نہیں،2008میں خیبر پختونخواہ اسمبلی ٹوٹنے کے بعد نگران حکومت 90 روز سے زائد موجود رہی،پاکستان پیپلز پارٹی آئینی اور سیاسی معاملات کا پائیدار حل مذاکرات میں ہی سمجھتی ہے،انتخابات سے متعلق مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار عمران خان ہے،تمام اداروں کو آئین کی طے شدہ حدود میں رہنا چاہیئے، آئین ساز ادارہ پارلیمنٹ ہی سب سے بالادست ہے،آئین عوام کے منتخب نمائندوں نے بنایا، عوامی نمائندگان ہی ترمیم کا حق رکھتے ہیں،ماضی میں اعلٰی عدلیہ نے آئین شکنوں کو عدالتی تحفظ فراہم کیا، انتخابات کا انعقاد حکومت نہیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،

  • پاکستان میں توقع سے بڑھ کر پیار ملا، بھارتی برج ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    پاکستان میں توقع سے بڑھ کر پیار ملا، بھارتی برج ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کی ٹیمں برج کھیلنے کے لئے پاکستان آئی ہیں،

    مقامی ہوٹل میں پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے آئی بھارتی ٹیم کے کپتان کے ہمراہ مبشر لقمان نے پریس کانفرنس کی ہے، بھارتی برج فیڈریشن کی ٹیم کے کپتان رنجن بھٹہ چاریا کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر خوشی ہوئی، ہمیں جو محبت اور پیار پاکستان سے ملا ہم اسے فراموش نہیں کر سکتے، مبشر لقمان اور پاکستان برج فیڈریشن کے مشکور ہیں جن کی کوشش کی وجہ سے آج ہم لاہور آئے اور ہم یہاں کھیلنے کے لئے آئے ہیں،برج ایک دماغ کی گیم ہے، ہم کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں، بھارت سے خواتین اور سینئر کی ٹیم بھی آئی ہے، پاکستان آ کر بہت اچھا لگا، ایسے لگ رہا ہے کہ ہم انڈیا میں ہی ہیں، بھارتی برج فیڈریشن کی ٹیم کے کپتان رنجن بھٹہ چاریا کا کہنا تھا کہ پاکستان برج فیڈریشن کی طرف سے ہمارا بہت گرمجوشی سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان مدعو کرنے پر مبشر لقمان اور پاکستان برج فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔

    پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے، یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ بھارت سمیت کئی ممالک کی ٹیمیں پاکستان آئی ہیں اور چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں، پاک بھارت تعلقات جیسے بھی ہوں گیم کو گیم کے طور پر ہی رہنا چاہئے اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کرنا چاہئے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم واہگہ کے راستے لاہور پہنچی، 30 رکنی ٹیم کو میں نے خود ریسیو کیا، حکومت نے فول پروف سیکورٹی فراہم کی، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان آنیوالی ٹیمیں پاکستانی کلچر کو دیکھیں، لاہور گھومیں اور پاکستانیوں کو قریب سے دیکھیں،

    واضح رہے کہ پاکستان برج فیڈریشن کے تحت برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ 2023 کا آغاز ہو گیا،برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی ،افتتاحی تقریب میں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدربحجت ماجالی،وفاقی وزیر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری،پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان،پاکستان برج فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل احسان قادرو دیگر موجود تھے، تقریب کے دوران کمیلا عالمگیر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

    مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    پاکستان 2007 اور 1985 میں بھی برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کر چکا ہے،لاہور،کراچی، اسلام آباد میں برج کے ٹرائلز کے بعد بنائی گئی ٹیم برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی دو ٹیمیں رواں برس کے آخر میں ورلڈ برج چیمپئن شپ کے مقابلے میں شریک ہوں گی،

  • شنگھائی تعاون تنظیم کا علاقائی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ہے ،بلاول

    شنگھائی تعاون تنظیم کا علاقائی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ہے ،بلاول

    پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزازکی بات ہے پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو اہم علاقائی پلیٹ فارم سمجھتا ہے

    بھارتی شہر گوا میں ہونیوالی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو خصوصی اہمیت دیتا ہے تمام رکن ممالک کے مفادات ایک دوسرے کیساتھ جڑے ہوئے ہیں رکن ممالک دیرینہ تاریخی، ثقافتی، تہذیبی اور جغرافیائی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں شنگھائی تعاون تنظیم کا علاقائی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ہے رکن ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کر کے خطے کی ترقی کی رفتار بڑھا سکتے ہیں ہم ستمبر 2023 میں علاقائی خوشحالی کیلئے ٹرانسپورٹ کنیکٹیوٹی کانفرنس کی میزبانی کے منتظر ہیں

    بلاول بھٹو نے گذشتہ سال ملک میں شدید سیلاب سے ہونیوالی تباہی سے کانفرنس کے شرکا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا بڑا چیلنج درپیش ہے بھارت کا ایک تہائی حصہ پانی کے نیچے ہوتا تو کیا صورتحال ہوتی چین میں کیا ہوتا جب ہر 7 میں سے ایک شخص راتوں رات موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہوتا یہ سب میرے لوگوں کیلئے پچھلے سال ایک حقیقت تھی ، ہم بڑی قیمت پر اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کر رہے ہیں غربت اب بھی اس خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے،مشترکہ کوششوں اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ کر ہی اس پر قابو پا سکتے ہیں چین ہمیں امید فراہم کرتا ہے اور ہمیں دکھاتا ہے کہ یہ کیسے کیا جاسکتا ہے، چین ہمیں 40 سال سےکم عرصے میں 800 ملین لوگوں کو غربت سے نکالنا سکھاتا ہے،ہمیں اپنی ترجیحات کو سیدھا کرنے کی ضرورت ہے،ایس سی او غربت کے خاتمے کے لیے قریبی تعاون کا ایک مضبوط کیس ہے پاکستان کی تجویز کردہ غربت کےخاتمے پرخصوصی ورکنگ گروپ کاقیام اہم قدم ہوگا سفارتی ڈپلومیٹک پوائنٹ اسکورنگ کے لیے دہشتگردی کوبطور ہتھیاراستعمال نہیں کرنا چاہیے پرامن ، مستحکم افغانستان علاقائی انضمام، معاشی تعاون کے لیے بھی اہم ہے، مشترکہ اقتصادی وژن آگے بڑھانےکیلئے اجتماعی رابطے میں سرمایہ کاری ضروری ہے۔

    اجلاس سے قبل وزیر خارجہ بلاول کی برادر ملک تاجکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، کانفرنس کی سائیڈ لائن میں وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سرگئی لاروف اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ سے بھی ملاقات ہوئی ،وزیر خارجہ نے گزشتہ روز وزرائے خارجہ کونسل کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی تھی جس کے دوران بھارتی وزیر خارجہ جے شنگر نے بلاول بھٹو کا استقبال خیر مقدمی جملوں سے کیا

    بلاول کا دورہ، بھارتی حکومت کے رویہ میں حیران کن تبدیلی

    بلاول کے بھارت جانے میں کوئی حرج نہیں

     شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے گوا آمد 

  • بلاول کا دورہ بھارت،تحریک انصاف کا بھی موقف آ گیا

    بلاول کا دورہ بھارت،تحریک انصاف کا بھی موقف آ گیا

    سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے، الیکشن میں تاخیر سے ملک کی کوئی خدمت نہیں ہو رہی،پاکستان کے لوگوں پر اعتماد کر کے انتخابات ہونے دیں، بہتر ہے کہ جلد از جلد انتخابات کی طرف جائیں،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو گا تو بجٹ میں سے کیا نکلے گا؟ پی ڈی ایم سے مذاکرات کے دوران ہم جو لچک دکھا سکتے تھے وہ دکھائی مذاکرات کے دوران چھاپے مارنا مذاکرات کی سپرٹ کے خلاف تھا، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اگر الیکشن کے بعد مطلوبہ نتائج نہ ملے تو کیا عمران خان دوبارہ اسمبلیاں توڑ کر یہی ایکسرسائز دہرائیں گے؟ فریش مینڈیٹ کے علاوہ اس طرح اب کام نہیں چلے گا،مہنگائی سے لوگوں کے چیخیں نکلی ہیں، کل پھر بجلی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے،قوم کو مزید کتنی آزمائش میں ڈالنا ہے؟

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایس سی او کا ممبر ہے اور ایس سی او ایک اہم فورم ہے،اس فورم کو اپنے خطے کی بہتری کے لیے استعمال کرنا چاہئے، بلاول کے بھارت جانے میں کوئی حرج نہیں، ہم نے لچک دکھائی ، کوشش کی کہ کوئی راستہ نکل آئے، ملک اس آئینی بحران سے بچ جائے جس میں پی ڈٰ ایم نے دکھیلنے کی کوشش کی ہے، پی ڈٰ ایم کے اتحادیوں میں آپس میں ربط نہیں ہے، خواجہ آصف، جاوید لطیف اور مولانا فضل الرحمن کے بیانات کو آپ نے سنا ان میں کوئی یکجہتی ہیں ہے،

    رمضان میں ماہواری میں عورت کیا کرے؟

    مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

    بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت روانہ

  • استاد کی سالگرہ منانے کی تقریب کے دوران 22 طلبا بیہوش

    استاد کی سالگرہ منانے کی تقریب کے دوران 22 طلبا بیہوش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکول میں استاد کی سالگرہ منانے کی تقریب کے دوران 22 طلبا بیہوش ہو گئے

    واقعہ بھارت میں پیش آیا، دیلی میں سکول میں استاد کی سالگرہ کی تقریب تھی، دوران تقریب 22 طلبا بیہوش ہو گئے جس پر انہیں طبی امداد کے لئے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا،اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ، پولیس نے طلبا اور سکول کے عملے سے تحقیقات کی ،

    بعد ازاں پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ استاد کی سالگرہ کی تقریب کے دوران کسی طالب علم نے غلطی سے خوشبو والے سپرے کی بجائے کالی مرچوں والا سپرے کر دیا، جس سے طلبا کی آنکھوں میں مرچیں گئیں اور وہ بیہوش ہو گئے، تقریب میں کالی مرچوں والا سپرے کون لے کر آیا، اس پر پولیس تحقیقات کر رہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ سے بھی تحقیقات کیجائے گی، طلبا کے والدین بھی بچوں کی بیہوشی کی خبر سن کر ہسپتال پہنچ چکے ہیں،

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھارت کے شہر گووا پہنچ گئے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھارت کے شہر گووا پہنچ گئے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے گوا آمد ،وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ہندوستانی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا ،بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے کے ذریعہ گوا پہنچے ،12 برس بعد بلاول بھارت پہنچنے والے پہلے وزیر خارجہ ہیں بلاول کے طیارے نے گوا پہنچنے کے لیے بھارتی فضائی حدود کا استعمال کیا

    چین کے وزیر خارجہ کن گینگ گوا پہنچ گئے بلاول بھٹو زرداری کی آج چینی وزیر خارجہ سے ملاقات متوقع ہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دیگر شریک ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چین کے وزیر خارجہ کن گینگ سے بھی ملاقات کریں گے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی سے روانہ ہوئے وزیر خارجہ بلاول خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے براہ راست گوا روانہ ہوئے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گوا، انڈیا میں شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ روانگی سے قبل بلاول نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج میں ہندوستان کی ریاست گوا جارہا ہوں جہاں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کروں گا، میرا گوا جانا دراصل ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کو کتنی اہمیت دیتا ہے،

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت سے قبل سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کی،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بھی گوا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت کے حوالے سے اعتماد میں لیا ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سردار اختر مینگل سے گوا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت کے حوالے سے مشورہ کیا ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو سردار اختر مینگل نے ایس سی او اجلاس کے حوالے سے اپنی رائے سے آگاہ کیا

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پارٹی کے رہنما طاہر بزنجو کو فون کرکے گوا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت سے متعلق مشورہ کیا ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو طاہر بزنجو نے ایس سی او اجلاس کے حوالے سے اپنی رائے سے آگاہ کیا

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی کو فون کیا اور گوا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت سے متعلق گفتگو کی،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خالد مگسی سے گوا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت کے حوالے سے مشورہ کیا وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خالد مگسی نے گوا میں ہونے والے اجلاس کے حوالے سے اپنی رائے سے آگاہ کیا

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کو فون، گوا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت کے حوالے سے مشورہ لیا ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے اپنی رائے سے آگاہ کیا ،

    رمضان میں ماہواری میں عورت کیا کرے؟

    مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

    وزیراعظم کی بارشوں کی صورتحال پر وفاقی وصوبائی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

  • پاکستانی صحافیوں کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی شہر امرتسر پہنچ گیا

    پاکستانی صحافیوں کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی شہر امرتسر پہنچ گیا

    پاکستانی صحافیوں کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی شہر امرتسر پہنچ گیا

    لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کے لئے گیارہ رکنی پاکستانی صحافیوں کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی شہر امرتسر پہنچ گیا۔ یہ وفد امرتسر سے گوا کے لئے روانہ ہوگا۔ وفد میں مرتضی سولنگی، اعزاز سید، کامران یوسف، میمونا خان، سمیرا خان، ارشد یوسفزئی، مجاہد بریلوی، قرہ العین، منیزے جہانگیر، ریحان احمد اور حسن طارق بٹ شامل ہیں۔ پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 4 مئی کو گوا پہنچیں گے اور کانفرنس میں شرکت کے بعد 5 مئی کو واپس پاکستان آجائیں گے۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں شرکت کے لیے کل بھارت روانہ ہوں گے ،وزیر خارجہ کے ہمراہ دفترخارجہ کے سینئر حکام پر مشتمل وفد بھی ہو گا ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کے اہم نکات کو حتمی شکل دے دی گئی،بلاول بھٹو زرداری خطاب میں پاکستان کی ایس سی او چارٹر سے وابستگی، عزم اور پاکستانی خارجہ پالیسی میں خطے کے پائیدار ترقی خوشحالی، باہمی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے ،

    2016 کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہو گا،بلاول زرداری بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر کی دعوت پر ایس سی او کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں ،گوا میں ہونے والے اہم اجلاس میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور چین کے وزیر خارجہ کین گانگ بھی شریک ہوں گے ،دو روزہ اجلاس میں آئندہ جولائی میں دلی میں ہونے والے ایس سی او کے سربراہی اجلاس کی تیاری کو بھی حتمی شکل دی جائے گی

  • شادی کی تقریب میں دوران تقریب دولہا کا پاجامہ اتر گیا،دلہن بھی گئی شرما

    شادی کی تقریب میں دوران تقریب دولہا کا پاجامہ اتر گیا،دلہن بھی گئی شرما

    شادی کی تقریب میں دوران تقریب دولہا کا پاجامہ اتر گیا، دلہن بھی دیکھتی رہ گئی، مہمانوں نے بھی خوب ہلہ گلا کیا،

    واقعہ بھارت کا ہے، شادی میں دلہن نے دولہا نے ہار ڈالا، تاہم جب دولہے کی باری آئی تو دولہے نے دلہن کو ہار ڈالا، ساتھ ہی دولہے میاں‌کا پاجامہ اتر گیا، دولہے میاں کو پاجامہ اترنے کا تب پتہ چلا جب شادی کی تقریب میں شریک مہمانوں نے ہلہ گلا کیا،دولہن نے بھی جب دیکھا تو وہ بھی شرما گئی، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، دولہا نے جب تقریب میں ہلہ گلا سنا اورپتہ چلا کہ موصوف کا پاجامہ اتر چکا ہے تو فوری پاجامہ پہنا اور تقریب سے بھاگ گئے، دلہن اکیلی رہ گئی،مہمان بھی دیکھتے رہے اور مسکراتے رہے

    https://twitter.com/HasnaZarooriHai/status/1636221529422807044?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1636221529422807044%7Ctwgr%5Ef6411e0d9e94c0f75e4bf8bc09c4d5c34a4b1c27%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F02-May-2023%2F1575808

    شادی کی تقریب میں دولہے کا پاجامہ اترنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور اس پر صارفین اپنے جزبات کا اظہار کر رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ دولہا کو اتنابھی ہوش نہیں تھا کہ پاجامہ سنبھالتا، دولہے کے حوالہ سے صارفین کا کہنا ہے کہ شادی کی رسم ہی جاری تھی، کہ دولہن کے گلے میں ہار ڈالتے ہی دولہا کا پاجامہ خود سے ہی اتر گیا،صارفین نے ویڈیو پر اور بھی کمنٹ کئے ، صارفین کا کہنا تھا کہ لگتا ہے دولہے میاں‌کو جلدی تھی، ایک صارف کا کہنا تھا کہ دولہے کو موقع سے بھاگنا نہیں چاہئے تھا، دلہن کو اکیلا ہی چھوڑ گیا،ایک صارف کا کہنا تھا کہ انڈرپریشر شادی کا یہی نتیجہ ہوتا ہے،ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ پرانی ویڈیو ہے، ایک‌ صارف کا کہنا تھا کہ دولہا ایکشن کے لئے تیار ہے.

    پسند کی شادی نہ ہونے کا رنج ، کزن نے دلہن بنی چچا زاد کو قتل کر دیا ۔

    پاکستان کا ویزہ نہیں ملا ، اب وہ کروں گا جو پوری دنیا میں کسی نے نہیں‌کیا، فیضان انصاری

    بالی وڈ ایکٹر فیضان انصاری ہوئے عائشہ عرف مانو پر فدا ، شادی کےلئے پاکستان آمد

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات

    کس نے بلایا، کس نے چھیڑا، کس نے نازیبا حرکات کیں، سب سامنے آ گئے

  • سلمان خان کو بھارت میں قتل کی دھمکیوں کے بعد کونسا ملک محفوظ لگنے لگا؟

    سلمان خان کو بھارت میں قتل کی دھمکیوں کے بعد کونسا ملک محفوظ لگنے لگا؟

    بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے بعد انہیں دبئی محفوظ لگنے لگا۔

    باغی ٹی وی : ایک بھارتی ٹی وی شو میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی عدم تحفظ سے بہتر ہے وہ جہاں بھی جاتے ہیں مکمل سکیورٹی کے ساتھ جاتے ہیں لیکن دبئی میں کسی سکیورٹی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی وہاں پر مکمل طور پر محفوظ محسوس ہوا۔

    میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ میں خود بھی ڈرگیا ہوں،سلمان خان

    سلمان خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں تھوڑا سا مسئلہ ہے اس لیے میں جہاں بھی جاتا ہوں مکمل سکیورٹی کے ساتھ جاتا ہوں، میں خود بھی ان دنوں خوفزدہ رہنے لگا ہوں۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میں جہاں بھی جارہا ہوں مکمل سکیورٹی کے ساتھ جارہا ہوں، میں جانتا ہوں جو ہونا ہے وہ ہوگا پھر چاہے کچھ بھی ہوجائے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے میں آزادانہ گھومنا پھرنا شروع کردوں، آج کل بہت سے شیرا(باڈی گارڈ) میرے ساتھ موجود ہیں اور میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ میں خود بھی ڈرگیا ہوں۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کو متعدد بار قتل کی دھمکیاں مل چُکی ہیں بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار لارنس بشنوئی کا کہنا تھا کہ اس کی زندگی کا مقصد ہی سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔

    خواتین کا جسم "زیادہ قیمتی” جتنا زیادہ ڈھانپ لیا جائے، اتنا اچھا ہو گا، سلمان …

    لارنس بشنوئی نے دھمکی دی تھی کہ وہ اور اس کی برادری نایاب کالے ہرن کے شکار پر سلمان خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے، وہ صرف ایک صورت میں سلمان خان کو معاف کرسکتا ہے اور وہ یہ کہ سلمان خان سر عام اپنے اس عمل پر معافی مانگیں لارنس بشنوئی نے سلمان پر زور دیا کہ وہ اس کے مذہبی گرو جمبیشور(جمبا جی) کے مندر جائے اور معافی مانگے، اگر ہماری برادری معاف کر دے تو میں کچھ نہیں کہوں گا، ورنہ سکیورٹی ہٹتے ہی میں سلمان خان کو قتل کردوں گا۔

    سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا پلان تھا جوپورا نہیں ہو سکا،سلمان خان

    لارنس بشنوئی کے مطابق اس کی برادری کالے ہرن کو اپنے مذہبی گرو بھگوان جمبیشور (جمبا جی) کا اوتار سمجھتی ہے، لہٰذا عدالت سے اس کیس میں سزا یا بریت سلمان خان کیلئے حتمی فیصلہ نہیں ہوگی، اگر سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان جمبا جی مندر میں جاکر سر عام معافی مانگ لیں تو وہ اپنا ارادہ بدل سکتا ہے ورنہ بشنوئی برادری انہیں قتل کردےگی۔

    جسےچاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے،سلمان …

    خیال رہے کہ لارنس بشنوئی بھارتی جیل میں سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار ہے، ملزم نے انکشاف کیا ہےکہ وہ گزشتہ 4 سے 5 سالوں سے سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہا ہےاگر سلمان خان معافی مانگ لے تو میں اس کو قتل نہیں کروں گا، وہ بہت مغرور ہے، سدھو موسے والا بھی اس کی طرح تھا۔

    سوشل میڈیا پر محبت، بھارتی لڑکا دلہن لینے اہلِخانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گیا