Baaghi TV

Tag: بھارت

  • سکھ لیڈر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 183 ویں برسی،بھارت سے سکھ یاتری کرتار پور پہنچ گئے

    سکھ لیڈر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 183 ویں برسی،بھارت سے سکھ یاتری کرتار پور پہنچ گئے

    سکھ لیڈر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 183 ویں برسی،بھارت سے سکھ یاتری کرتار پور پہنچ گئے

    پنجا ب میں چالیس سال حکمرانی کرنے والے سکھ لیڈر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 183 ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے 430 کے قر یب سکھ یاتری کرتار پور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا جہاں پر بندھک کمیٹی کے ممبران سرداراندرجیت سنگھ نے مہمانوں کا استقبال کیا پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور گلدستے پیش کئے گئے

    سکھ یاتریوں کا کہنا تھا جتنی عزت پاکستانی حکومت نے ہمیں دی وہ کبھی بھول نہیں سکتے انہوں نے بہترین سیکیورٹی انتظامات کرے پر بھی شکریہ ادا کیا ،ممبر پر بندھک کمیٹی سردار اندجیت سنگھ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں ان کی خاص مہمان داری کے لئے لنگر تیار ہے صبح ناشتہ کے بعد روانہ ہو جائیں گے جبکہ سکیورٹی انچارج میجر نعیم و دیگر افسران اور سکھ رہنما انکے ہمراہ تھے .

    استقبا ل کے موقع پر یاتریوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پہنچ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے , مذہبی تقریبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کی محبت ہمیں یہا ں کھینچ لاتی ہے ,یہاں کی حسین یادیں لیے واپس لے کر جائیں گئے سکھ یاتری 29 جون کو راجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے بعد 30 جو کو واہگہ کے ذریعے واپس بھارت چلے جائیں گئے

    وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رنجیت سنگھ کو اپنا ہیرو قرار دے دیا

    ر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ‏رنجیت سنگھ عیاش ڈاکو لٹیرا حکمران تھا عمرانی وزیرکو تاریخ مسخ کرنے اور مسلم دشمنوں کو سرتاج بنانےکی اجازت نہیں دینگے ،

    رنجیت سنگھ کے مجسمے کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کرنیکا حکم

  • بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

    بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر سب سے زیادہ دن رہنے والے کھلاڑی بن گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان پچھلے 1025 دنوں سے ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز صرف بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہی تھا۔ویرت کوہلی آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں 1013 دن تک پہلے نمبر پر رہے تھے۔

    مزید برآں یہ کہ انگلینڈ کے سابق کپتان اور بلے باز کیون پیٹرسن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 729 دن تک آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ کی پہلی پوزیشن پر قبضہ کر رکھا تھا۔ اور جنوبی افریقہ کے سابق اوپننگ بلے باز گریم سمتھ 690 دن اور سابق کیوی کپتان برینڈن میکولم 546 دن ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان رہے تھے۔

  • بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بحال کردیا

    بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بحال کردیا

    کابل: بھارت نےکابل میں اپنا سفارتخانہ خاموشی سے دوبارہ کھول لیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے بغیر کسی باضابطہ اعلان کے خاموشی سے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا اور بھارت سے ایک ٹیم سفارت خانے پہنچ گئی۔


    بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتخانے پہنچنے والی ٹیم افغان عوام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی امداد کی تقسیم کا جائزہ لے گی۔

    واضح رہے کہ بھارت نے 10 ماہ قبل افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا۔ افغانستان میں اشرف غنی اور حامد کرزئی کی حکومتوں میں بھارت کا کابل میں ایک سفارتخانہ اور 4 قوںصل خانے کام کر رہے تھے۔

    قبل ازیں طالبان کی عبوری حکومت نے بھارت کو سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کی تھی قطرمیں طالبان کے سیاسی دفترکے ترجمان سہیل شاہین نےایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارت کابل میں دوبارہ سفارتخانے کھولے گا تو اس کے سفارتکاروں کومکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی بھارت کوقومی اورباہمی مفادات کےبنیاد پرطالبان حکومت سےتعلقات قائم کرناچاہئیں اورسابق افغان حکام سےروابط نہیں رکھنے چاہئیں۔

    سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کام کرنے والے تمام غیرملکی سفارتکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔بہت سے سفارت خانے کابل میں کام کررہےہیں اورانہیں بھرپورسکیورٹی دی گئی ہےبھارتی سفارت خانے اورسفارتکاروں کوبھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ سہیل شاہین نے کہا تھا کہ اگربھارت افغانستان میں جاری منصوبے مکمل کرنا چاہے گا یا نئے منصوبے شروع کرنا چاہے گا تو اس کا خیرمقدم کریں گے۔

  • بھارت:اسلامو فوبیا کے واقعات،امریکی کانگریس میں مذمتی قرارداد

    بھارت:اسلامو فوبیا کے واقعات،امریکی کانگریس میں مذمتی قرارداد

    واشنگٹن:بھارت:اسلامو فوبیا کے واقعات،امریکی کانگریس میں مذمتی قرارداد،اطلاعات کے مطابق بھارت میں اسلام ، مسلمانوں اوردیگرمذاہب کے ماننے والوں کے خلاف ہندووں کی انتہا پسندی کے خلاف سخت ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس سلسلے میں عالمی طاقتیں بھی نوٹس لے رہی ہیں ، حالیہ واقعات میں اضافے کےبعد بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا کے واقعات، انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر امریکی کانگریس میں ایک مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

    بھارت میں اسلاموفوبیا کےخلاف اٹھنے والی آوازامریکی کانگریس تک تک پہنچی ہے، یہی وجہ ہےکہ ڈیموکریٹک رکن کانگریس الہان عمر کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کو مذہبی آزادی پر خصوصی تشویش والے ملک کا درجہ دیا جائے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں، دلتوں، ٓدیواسیوں اور دیگر مذہبی و ثقافتی اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ بھارت میں اسلام اورمسلمانوں کے خلاف پیدا کی جانے والی نفرت کے خلاف امریکی کانگریس میں اسلامو فوبیا پر سماعت 30 جون کو ہوگی، جس میں بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ الہان عمر نے گزشتہ ماہ آزاد جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کا دورہ کیا تھا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اس ماہ کے آغاز پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور ان کے سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی تھی۔ اس سے پہلے اپریل کے آخر میں یو ایس سی آئی آر ایف کی ایک رپورٹ میں بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔

  • بھارت میں گستاخانہ بیانات: پاکستان نےمعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

    بھارت میں گستاخانہ بیانات: پاکستان نےمعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

    اسلام آباد:پاکستان نے بھارت میں توہین رسالت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا،اورمقدس اسلامی ہستیوں اورمذہبی علامات کی توہین کی مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : قوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے منافرت پرمبنی بیانیے کامقابلہ کرنے کے بارے میں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے اوآئی سی ممالک کی طرف سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی طرف سے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی پراسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے اقوام متحدہ میں تشویش کا اظہارکیا ہے-

    ہندوستان مسلمان مظاہرین پر پرتشدد کریک ڈاؤن بند کرے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

    پاکستانی مندوب نے کہا کہ اسلام مخالف پروپیگنڈے سے ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، یہ آزادی اظہارکے حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگراس معاملے سے صرفِ نظرکیا جائے تواس سے امن اورترقی کاراستہ رک سکتا ہے اورتنازعات ،مذہبی کشیدگیوں اور بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی راہ ہموارہوسکتی ہے۔

    واضح رہےکہ بھارت میں حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق خاتون ترجمان نوپور شرما کی جانب سے رسول اللہ ﷺ کے بارے میں گستاخانہ بیان کے بعد پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے-

    ’ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے:دنیا بھرکے سکھوں…

    احتجاج مہم کے باعث کئی عرب ممالک نے بھارتی سفیروں کو طلب کرکے احتجاج کیا اور بھارتی حکومت سے معافی کا بھی مطالبہ کیا۔ عرب ممالک کے بعد یہ سلسلہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پھیل گیا اور کئی اسلامی ممالک نے بھی بھارت کے سفیروں کو بلا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اس سب کے باوجود حکومتی سطح پر بی جے پی نے معافی نہیں مانگی بلکہ بھارت میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر ہی تشدد کا بازار گرم کردیا۔

    مسلمان بھارت میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ معطل کریں،اسلامی تنظیم کے رہنماؤں کی…

  • بھارت میں کرونا وائرس کے 12 ہزارسے زائد نئے کیس ریکارڈ، اموات کی تعداد 18 ہوگئی

    بھارت میں کرونا وائرس کے 12 ہزارسے زائد نئے کیس ریکارڈ، اموات کی تعداد 18 ہوگئی

    بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریبا 12 ہزار سے زائد نئے کیس ریکارڈ کئے گئے جبکہ اموات کی تعداد 18 سے بڑھ گئی ہے۔

    بھارت کے ادارہ مرکزی وزارت صحت کے مطابق: گزشتہ روز کے مقابلہ میں کرونا کیسزمیں معمولی کمی آئی ہے تاہم اتوار کو 12,899 نئے کیس ریکارڈ کئے گئے تھے ۔ جبکہ مثبت کیسز کی تعداد 4226 بڑھ کر 76,700 ہوگئی اور یوں یومیہ شرح 4.32 فیصد رہی ۔

    بھارتی چینل نیوز18 کے مطابق: ملک میں متحرک کیسزکی تعداد کل زیرو اشاریہ اٹھارہ فیصد ہے۔ تاہم پچھلے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ متحرک معاملات 1161 کیرالہ میں بڑھے ہیں ۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں 918، تمل ناڈو میں 449، دہلی میں 423 ایکٹیو کیس درج کئے گئے ہیں۔ میزورم واحد ریاست رہی جہاں ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں ۔

    اگر یوں ریاستوں کے حساب سے دیکھیں تو اتوار کو دارالحکومت دہلی میں کورونا سے متاثرہ 1530 نئے مریض پائے گئے تھے اور تین اموات کی تصدیق ہوئی تھی ۔ انفیکشن کی شرح بڑھ کر 8.41 فیصد ہوگئی تھی ۔ یہ انفیکشن کی شرح 28 جنوری کے بعد سب سے زیادہ ہے۔”

    واضح رہے پاکستان میں تاحال کوئی بڑی سطح پر کرونا کیسز سامنے نہیں آئے البتہ راولپندی میں چند ایک کیس سامنے آئے تھے جو اب خطرے سے باہر ہیں.

  • بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں تشویشناک اور انتہائی قابل مذمت ہیں۔اطلاعات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے نفرت انگیزرمبنی تقاریر،بیانات اوررویوں کے انسدادکے بین الاقوامی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان آج عالمی برادری کے ساتھ مل کر نفرت انگیز تقاریر،بیانات اور رویوں کے انسداد کا بین الاقوامی دن منارہا ہے۔

    مریم دفتر خارجہ پرالزام تراشی مت کریں،وہاں پروفیشنل پاکستانی کام کررہےہیں: شاہ…

    انہوں نے کہا کہ یہ دن نفرت انگیز تقاریر،جو نفرت، بین المذاہب تفریق، امتیازی سلوک، تشدد پر اکسانے، اور لوگوں اور کمیونٹیزکے خلاف تشدد کی کارروائیوں کا بنیادی محرک ہے۔

    عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان نفرت انگیز تقاریر و غلط معلومات اور بنیادی آزادیوں اور ذمہ داریوں کے درمیان متوازن نقطہ نظر کے ضمن میں بین الاقوامی فریم ورک کی تشکیل کاداعی رہا ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا بھر میں رونما ہونے والے افسوسناک ونفرت انگیز جرائم اور واقعات ان لوگوں کے خلاف واضح فیصلہ ہیں جو اظہار رائے کی آڑ میں نفرت انگیز تقاریر، مذہبی شخصیات اور علامتوں کی تذلیل و توہین اور اقلیتوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچارہے ہیں۔

    فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بانیان پاکستان کے وژن سے رہنمائی لیتے ہوئے پاکستان ہمیشہ سے اندرون و بیرون ملک امن، رواداری، بین الثقافتی اور بین المذاہب ہم آہنگی اور احترام کے فروغ کے لیے بین الاقوامی اقدامات میں سب سے آگے رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی آئین میں درج اصولوں کی بنیاد پر پاکستان نے بنیادی آزادیوں کو فروغ دیتے ہوئے نفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کرنے کے لیے مقامی طور پر متعدد اقدامات کیے ہیں۔

    عاصم افتخار احمد نے کہا کہ ہمارے خطہ میں ہندواتوا کے انتہا پسندانہ نظریہ سے متاثرہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کی انتظامیہ نے ہندوستان کو اس کے اسلامی ورثے کے تمام آثار سے “پاک” کرنے اور مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری حتیٰ کہ غیر شہری بنانے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز تقاریر اور اس کے نتیجے میں نفرت انگیز جرائم میں اتنا اضافہ ہوا ہے کہ جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔

    دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماوں کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ بارے گستاخانہ اور مسلمان مظاہرین کے خلاف ریاستی سرپرستی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں تشویشناک اور انتہائی قابل مذمت ہیں۔

  • بھارت کو  646  ارب ڈالر کا نقصان

    بھارت کو 646 ارب ڈالر کا نقصان

    واشنگٹن: بھارت میں مسلسل بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کی وجہ سے ملک کو مالی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ سی اے اے/این آر سی، کسانوں کی تحریک، پیغمبر اسلام کے تنازعہ کے بعد ہندوستانی فوج کے لیے لاگو کی گئی اگنی پتھ اسکیم کی وجہ سے ملک میں بڑے پیمانے پر تشدد کی وجہ سے ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گلوبل پیس انڈیکس میں ہندوستان 163 ممالک میں 135 ویں نمبر پر ہے۔ ان پرتشدد واقعات میں بھارت کو 646 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ اس رقم سے ملک کا بجٹ بڑھایا جا سکتا تھا۔ مختلف فلاحی اسکیمیں لاگو کی جا سکتی تھیں لیکن تشدد کی آگ نے سب کچھ تباہ کر دیا۔

    بھارتی فوج میں بھرتی کا نیا قانون اگنی پتھ،بھارت میں جلاؤ گھیراؤ،ٹرینیں نذر آتش

    بھارت کے پڑوسی ممالک پاکستان اور چین بالترتیب 54 ویں اور 138 ویں نمبر پر ہیں۔ہندوستان میں تشدد کی اقتصادی لاگت مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) کا چھ فیصد ہے۔ یعنی ہندوستان کی جی ڈی پی کا چھ فیصد صرف تشدد میں تباہ ہوا ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں ملک میں کئی مسائل پر پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے کرفیو، انٹرنیٹ بند جیسے سخت قدم اٹھا نے پڑے ہیں۔ ان کے علاوہ دہشت گردی اور نکسلائیٹ حملوں کی وجہ سے بھی ملک کو کافی نقصان پہنچ چکا ہے۔

    عرب امارات نے بھارت سے گندم ، گندم سے بننے والی مصنوعات کے معاہدے منسوخ کردیئے

    ان واقعات میں جان و مال کے نقصان کے علاوہ ملک کو بالواسطہ اور بلاواسطہ نقصان بھی اٹھانا پڑاہے۔ گلوبل پیس انڈیکس 2022 کی رپورٹ کے مطابق پرتشدد اندرونی تنازعات کا سامنا کرنے والے ممالک کی تعداد 29 سے بڑھ کر 38 ہو گئی ہے تاہم 2017 سے اندرونی تنازعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ جنوبی ایشیا افریقہ کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ پریشان کن خطہ رہا ہے۔ شام، جنوبی سوڈان اور وسطی افریقی جمہوریہ میں تشدد سے سب سے زیادہ معاشی نقصان ہوا ہے۔ جبکہ آئس لینڈ، کوسوو اور سوئٹزرلینڈ سب سے کم متاثر ہوئے ہیں۔

    بھارت میں سزاکےطورپرمسلمانوں کےمکانات کی مسماری اوراُن پربین اقوامی قوانین…

    2022 کی رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ دنیا کا سب سے پرسکون ملک رہا ہے۔ نیوزی لینڈ دوسرے اور آئرلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ افغانستان سب سے زیادہ پریشان ممالک میں سرفہرست ہے۔ 163 ممالک کے اس انڈیکس میں افغانستان بھی آخری نمبر پر ہے۔ اس پر یمن اور شام کا قبضہ ہے۔ یہ تینوں ممالک دہشت گردی اور خانہ جنگی کا شدید سامنا کر رہے ہیں۔

  • دنیا میں کوروناپھرسراٹھانےلگا:بھارت میں 24 گھنٹوں میں‌ 12ہزارسےزائدکورونا کیسز

    دنیا میں کوروناپھرسراٹھانےلگا:بھارت میں 24 گھنٹوں میں‌ 12ہزارسےزائدکورونا کیسز

    نئی دہلی :دنیا بھر میں کورونا نے پھر سے تباہیاں مچانی شروع کردی ہیں ، اوراب تو اپنے ماضی کی طرح بڑی تیزی سے حملہ آور ہورہا ہے ، پاکستان کے ہمسائے میں بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس کے تقریباً 13 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ملک میں وائرس کی زد میں آنے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 32 لاکھ 70 ہزار 577 ہوگئی ہے۔

    پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیرخارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    بھارت کی وفاقی وزارت صحت سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں لگاتار دوسرے دن 12 ہزار سے زائد کووڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں گزشتہ روز 12 ہزار 213 اور آج 12 ہزار 847 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔پڑوسی ملک میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 2.47 فیصد ہے جبکہ ہفتہ وار مثبت کیسز کی شرح2.41 فیصد ہے۔

    بھارت میں جمعرات کی صبح سے اب تک 14 افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 817 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 7 ہزار 985 افراد صحتیاب بھی ہوئے۔

    اس وقت بھارت میں 63 ہزار سے زائد فعال کیسز موجود ہیں اور 24 گھنٹے کے دوران فعال کیسز کی تعداد میں 4 ہزار 848 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔

    اس دوران سب سے زیادہ متاثر دارالحکومت نئی دہلی ہوا ہے جہاں گزشتہ 10 دن کے دوران 7 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے اور 15 جون تک مثبت کیسز کی شرح بھی 7 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ملک میں بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود محکمہ صحت کے حکام نے وائرس کی ایک اور لہر کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔

  • امارات، امریکہ ، اسرائيل اور بھارت پر مشتمل نیا گروپ تشکیل

    امارات، امریکہ ، اسرائيل اور بھارت پر مشتمل نیا گروپ تشکیل

    امارات، امریکہ ، اسرائيل اور ہندوستان پر مشتمل نیا گروپ تشکیل دیا جارہا ہے جس کا نام ” آئی ٹو یو ٹو” رکھا گيا ہے۔

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

    مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امارات، امریکہ ، اسرائيل اور ہندوستان پر مشتمل نیا گروپ تشکیل دیا جارہا ہے جس کا نام ” آئی ٹو یو ٹو” رکھا گيا ہے۔ بھارت میں متحدہ عرب امارات کے سفیر احمد البنّا نے اس نئے گروپ کو” مغربی ایشیائی کوآڈ ” قراردیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق چاروں ملکوں کے اس نئے گروپ ” آئی ٹو یو ٹو” کی پہلی سربراہی کانفرنس جولائی میں امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں ہو گی۔

    متحدہ عرب امارات میں منکی پاکس کے پانچ نئے کیسوں کی تصدیق

    امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق صدر جو بائیڈن 13سے 16جولائی کے درمیان مشرق وسطیٰ کے اپنے دورے کے دوران ایک ورچوئل سربراہی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔

    اس کانفرنس میں نو تشکیل شدہ گروپ آئی ٹو یو ٹو‘ کے دیگر رہنما بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان حصہ لیں گے۔

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط

    انہوں نے اس گروپ کے نام I2U2 کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹو سے مراد دو مرتبہ آئی ہے، جس کا مطلب بھارت اور اسرائیل ہیں۔اسی طرح یو ٹو سے مراد دو مرتبہ یو ہے، جس کا مطلب امریکہ (یو ایس اے) اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ہیں۔