Baaghi TV

Tag: بھارت

  • بھارت سے یاسین ملک کی زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے،مشعال ملک

    بھارت سے یاسین ملک کی زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے،مشعال ملک

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ وہ نامور رہنما بھارتیوں کے سامنے یاسین ملک کی زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے۔

    باغی ٹی وی : مشعال ملک نے ٹوئٹر پر یاسین ملک کے ہمراہ لی گئی اپنی یادگار تصویر شیئر کی اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہم کبھی ہار نہیں مانیں گے اور نہ ہی ہاریں گے، یاسین ملک دھرتی کا بیٹا ہے جب تک آسمان نہ ہل جائے، ہر کشمیری اور پاکستانی یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ کرتا رہے آزادی کی جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی۔


    انہوں نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے یاسین ملک کو دہشت گرد کہاگیا، ہم بھارتی سپریم کورٹ کے متعصبانہ فیصلے سے بیٹھ نہیں جائیں گےہم آزادی جدوجہد جاری رکھیں گے ،صدی میں یاسین ملک سے زیادہ بہادر شخص نہیں دیکھا،میں اور بیٹی ہم سب آزادی جدوجہد آزادی کے مقصد کے لیے تیار ہیں، ہمیں موت سے ڈر نہیں ،جو کچھ کرنا ہے کرلیں،ہم انصاف کے لیے عالمی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکٹائیں گے –

    مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ میں زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا، یاسین ملک نے کہا انٹرنیشنل قوانین پر عمل کر تا ہوں،کیا وجہ ہے کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں جانے سے روکا جاتا ہے،یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنانا انصاف کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، یہ صرف کشمیریوں کی بات نہیں، ہم سب جدوجہد میں آگے جائیں گے-

    مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کے بعد انہوں نے ساری حریت کانفرنس کو ختم کرنا ہے،میں مطالبہ کرتی ہوں کہ دنیا کو نریندر مودی کا چہرہ دکھایا جائے،مقبوضہ کشمیر میں لوگ خون کے آنسو رو رہے ہیں،تحریک آزادی کو دبانے کے لیے نام نہاد آپریشنز کیے جارہے ہیں ،تحریک کو بھارت دہشتگردی سے منسوب کرتا ہے جو غلط ہے،ہندوستان کشمیر کی تحریک دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکا-

  • دیکھا مسلمانوں کا حشرنشرکردیا:بی جے پی وزرامسلم دشمن اقدامات کو اپنا کارنامہ قرار دینے لگے

    دیکھا مسلمانوں کا حشرنشرکردیا:بی جے پی وزرامسلم دشمن اقدامات کو اپنا کارنامہ قرار دینے لگے

    نئی دہلی :بی جے پی وزرامسلم دشمن اقدامات کو اپنا کارنامہ قرار دینے لگے،اطلاعات کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں پچھلے چند ہفتوں سے شدت آگئی ہے اور اس نفرت کو بھی ہندوانتہا پسند اپنا کارنامہ قراردینے لگے ہیں ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارت کی ہندو قوم پرست جماعت کی ایک تقریب کے دوران بی جے پی کی زیر اقتدار ریاستوں کے وزراء اعلیٰ نے مسلم مخالف پالیسیوں اور مسلم دشمنی پر مبنی کارروائیوں کو اپنے اپنے کارنامے کے طور پر پیش کیا ہے۔

     

    ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کے ہفت روزہ ہندی اور انگریزی اخبارات کے 75 برس مکمل ہونے پر دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ، آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا اور اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اپنی اپنی ریاستوں میں مسلم مخالف اقدامات کو بڑے فخریہ انداز میں پیش کیا۔

    یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ نے سابقہ حکومتوں سے اپنی حکومت کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ مذہبی تہواروں کے دوران کئی ریاستوں میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پیش آئے لیکن اترپردیش میں کوئی فساد نہیں ہوا۔

     

    ادیتیہ ناتھ کا کہنا تھا کہ 2012ء سے 2017ء کے درمیان اترپردیش میں 700 فسادات ہوئے لیکن پچھلے پانچ برسوں کے دوران اترپردیش میں کوئی فسادات نہیں ہوئے۔

    یوگی ادیتیہ ناتھ نے اپنے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رام نومی کا تہوار اور ہنومان جینتی کی تقریبات بھی شاندار اور پرامن طور پر گزریں جبکہ پہلی مرتبہ رمضان میں جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی نمازیں سڑکوں پر نہیں ہوئیں اور مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر پوری طرح غائب ہو چکے ہیں۔انہوں نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر، بنارس میں کاشی وشوا ناتھ مندر کمپلیکس کی تزئین نو اور ریاست میں غیر قانونی ذبیحہ خانوں کو بند کیے جانے کو بھی اپنا کارنامہ قرار دیا۔

    آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا نے کہا کہ لفظ مدرسہ کو ہی مٹا دینا چاہیے کیونکہ جب تک یہ لفظ باقی رہے گا اس وقت تک کوئی بچہ نہ تو ڈاکٹر او رنہ ہی انجینئر بن سکے گا۔ مدارس میں بچوں کو داخل کرانا انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے آسام میں اقتدار میں آنے کے بعد سے مذہبی تعلیمات پر اخراجات بند کر دیے گئے ہیں۔ تمام مسلمان دراصل ہندو ہیں، اس دھرتی پر کوئی بھی مسلمان نہیں آیا اس لیے اگر کوئی مسلم بچہ قابل تعریف کام کرتا ہے تو اس کا سہرا اس کے ہندو ماضی کو جاتا ہے۔

    اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے، دراندازوں کی شناخت کے لیے خصوصی مہم چلانے اور تبدیلی مذہب کے خلاف قانون کو سخت بنانے کے اپنے کارناموں کا ذکر کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر ریاستیں بھی ان کے اس اقدام کی پیروی کریں گی۔

    بھارت کے مسلم رہنماؤں نے بی جے پی کے وزراء اعلیٰ کے بیانات کی سخت مذمت اور اُن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں اسلاموفوبیا کا بدترین نمونہ قرار دیا ہے۔

  • امریکا آزادی اور انسانی حقوق کے مسائل پر بھارت سے بات کرے گا:جیک سلیوان

    امریکا آزادی اور انسانی حقوق کے مسائل پر بھارت سے بات کرے گا:جیک سلیوان

    امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکا نے بھارت سے انسانی حقوق اور آزادی کے بنیادی اصولوں سے انحراف کرنے پر بھارت سے بات چیت کا راستہ تلاش کرلیا ہے۔جیک سلیوان نے یہ ریمارکس اتوار کو صدر جو بائیڈن کے ایشیا کے دورے میں صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے دیے۔

    اس دورے کا مقصد امریکا کے انڈو۔پیسیفک خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف امریکی کوششوں کی حمایت بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
    جو بائیڈن بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے جمعرات کو ٹوکیو سمٹ میں ‘کواڈ سیکیورٹی ڈائیلاگ’ کے اجلاس میں ملاقات کریں گے۔

    جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا اور آسٹریلیا کے نومنتخب وزیر اعظم انتھونی البانیس بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔امریکا اور بھارت کے عہدیداروں نے بتایا کہ جو بائیڈن اور نریندر مودی علیحدہ ملاقات بھی کریں گے، جس میں باہمی مسائل کے ساتھ روس کی جارحیت پر بھی بات چیت ہوگی۔

    بھارت کے امریکا اور روس دونوں ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، بھارت نے حال ہی میں روس سے رعایتی قیمتوں پر گیس اور تیل خریدا ہے حالانکہ امریکا نے ماسکو سے اس طرح کی تجارت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    امریکی قومی سلامتی مشیر کو صحافی نے بریفنگ کے دوران یاد دلایا کہ انتظامیہ اپنی خارجہ پالیسی اسٹریٹجی کو جمہوریت اور آمریت کے درمیان عالمی جنگ قرار دیتی ہے۔

  • بھارت:انتہاپسند ہندووں نے مسلمان ہونے کے شبے پر بزرگ کو تشدد سے ہلاک کردیا

    بھارت:انتہاپسند ہندووں نے مسلمان ہونے کے شبے پر بزرگ کو تشدد سے ہلاک کردیا

    مدھیہ پردیش: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے غنڈوں کے بہیمانہ تشدد سے 65 سالہ بزرگ شہری ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے علاقے نمیچ میں 15 مئی سے ذہنی طور پر معذور گمشدہ بزرگ شہری کی لاش مل گئی۔ 65 سالہ بھنور لعل جین راجستھان میں مذہبی میلے میں کھو گئے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری کو دو سے زائد افراد نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پولیس نے لواحقین کے حوالے کردیا۔ اہل خانہ نے آخری رسومات ادا کردیں تاہم ہلاکت کی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی۔
    بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز سے پتہ چلا کہ ذہنی طور پر معذور بزرگ شہری کو بی جے پی کے غنڈے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

     

     

     

    https://twitter.com/Anurag_Dwary/status/1527928132656717825

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تشدد کا نشانہ بنانے والا شخص بار بار بزرگ شہری سے پوچھتا ہے کہ تمھارا نام محمد ہے؟ اپنا پورا نام بتاؤ؟ ادھار کارڈ دکھاؤ۔جس پر ذہنی طور پر معذور کچھ بتانے سے قاصر نظر آتے ہیں اور پار پیٹ کرنے والے شخص سے پیسے لیکر چھوڑنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق ویڈیو میں تشدد کرنے والے مرکزی شخص کا نام دنیش ہے جو بی جے پی کی خاتون کوآرڈینیٹر کا شوہر ہے۔

  • نواز اورشہبازشریف نے بھی جنوبی پنجاب کی مخالفت نہیں کی ، شاہ محمود قریشی

    نواز اورشہبازشریف نے بھی جنوبی پنجاب کی مخالفت نہیں کی ، شاہ محمود قریشی

    سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز اورشہبازشریف نے بھی جنوبی پنجاب کی مخالفت نہیں کی۔

    باغی ٹی وی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہا ہےکہ شریف برادران نے ناچاہتےہوئے بھی جنوبی پنجاب کی بات کی، نواز اورشہبازشریف نے بھی جنوبی پنجاب کی مخالفت نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہنے کی کوشش کی ہے جنوبی پنجاب کی اہمیت سمجھیں، الیکشن کے بعد وزارت کے خواہشمندوں کی قطاریں لگ جائیں گی، بس جنوبی پنجاب صوبے کو حقیقت کا روپ دینا ہے۔

    سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری

    شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا مطالبہ میرے والد کے دورسے ہوتا رہا ہے، ملتان میں جو اجتماع تھا وہ لوگوں کے سامنے ہے، جلسے کے باہربھی جلسہ تھا، حد نگاہ تک لوگوں کا اجتماع تھا۔

    یاسین ملک کا کیس عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا،مریم اورنگزیب

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ گرمی میں کمی نہیں تھی پھربھی جلسہ گاہ بھرا ہوا تھا، مجھے اب کسی وزارت اور عہدے کی طلب نہیں ہے، عمران خان سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی، میں نے پیشگوئی کی الیکشن سے پہلے ٹکٹوں کے امیدواروں کی لائن لگ جائے گی۔

    شہباز شریف ،گورنر کی ایڈوائس پر نظرثانی کریں،صدر عارف علوی کاجواب

  • بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نےایک اورمسجد نذرآتش کر دی،مسلمانوں کےگھروں کو آگ لگا دی

    بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نےایک اورمسجد نذرآتش کر دی،مسلمانوں کےگھروں کو آگ لگا دی

    نئی دہلی: بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندوانتہا پسندوں نے مسجد نذر آتش کردی اورمسلمانوں کے گھروں کوآگ لگا دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں پرحملے کئے اورایک مسجد کوآگ لگا دی ہندوانتہاپسندوں کےگروپوں نےمسلمانوں پرتشدد کیااورلوٹ مارکی مسلمانوں کی دکانیں لٹنے اورمسجد نذرآتش ہونے کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔

    تاج محل معاملہ : آثار قدیمہ نے 22 بند کمروں کی تصاویر جاری کردیں

    مسلمانوں پرحملوں کے دوران مقامی انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اورحملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں کے سامنے مذہبی نعرے لگائے اورمزید حملوں کی دھمکیا ں دیں۔


    دوسری جانب مغربی بنگال میں ہندوانتہا پسندوں نے مسجد کے پیش امام کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اترپردیش کے ہندو انتہا پسند وزیراعلی آدیتیہ ناتھ نے قدیم تاریخی شہرلکھنو کا نام بدل کرہندوکی مقدس ہستی کے نام پررکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
    https://twitter.com/ashoswai/status/1527018699760312320?s=20&t=C8o5Xt6jGQVMhwy1ApbnKA
    قبل ازیں ہندوانتہاپسندوں نے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کومندرقراردےدیا ہے اتر پردیش کے شہرمتھرا کی عدالت میں شاہی عید گاہ مسجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی کے لئے درخواست دائرکی گئی درخواست ہندوانتہاپسند وکلا کے 10 ارکان پرمشتمل گروپ نے دائرکی-

    تاج محل پر درخواست خارج،عدالت برہم ، درخواست گزار کی سخت سرزنش

    ہندوانتہاپسند وکیلوں کے گروپ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ متھرا عید گاہ مسجد اصل میں مندر اور لارڈ کرشن کی جائے پیدائش ہے انہوں نے مسجد میں نماز کی ادائیگی پرفوری اورمستقل پابندی لگانے کی استدعا بھی کی ہے۔

    اترپردیش کی گیان واپی مسجد پربھی ہندو انتہاپسند قبضے کی کوشش کررہے ہیں اوراس سلسلے میں انہیں مقامی انتظامیہ کی مکمل حمایت حاصل ہے وارانسی کی گیان واپی مسجد کا سروے کرانے کے وارانسی کورٹ کے حکم کے خلاف مسلم فریق کی عرضی پر سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کیا تھا سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ احاطے میں جس جگہ شیولنگ ملا ہے اسے محفوظ رکھا جائےلیکن، عدالت نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو نماز پڑھنے سے نہ روکا جائے۔

    ہندوانتہا پسندوں نے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کومندرقراردے دیا

  • سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی قاتل 30 سال بعد رہا

    سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی قاتل 30 سال بعد رہا

    نئی دہلی :سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی قاتل 30 سال بعد رہا،اطلاعات کے مطابق آج بھارت میں ایک عدالتی فیصلے نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا ہے ، جس کے نتیجے میں بھارتی میڈیا اس وقت اس موضوع پرکھل کربات کررہا ہے، اطلاعات ہیں کہ بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو قتل کرنے میں ملوث مجرم کو قید کے 30 سال بعد رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سن1991 میں راجیو گاندھی کے قتل کے بعد اے جی پیراری ویلن کو گرفتار کیا گیا تھا ۔یہ بھی بتایا جارہاہے کہ اے جی پیراری ویلن پہلے ہی مارچ 2022 سے پیرول پر جیل سے باہر ہے اور بھارتی سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے اب اس کی رہائی کا حکم دیا ہے۔یہ حکم بڑے لمبے عرصے سے جاری سماعتوں کے بعد دیا گیاہے

    خیال رہے کہ راجیو گاندھی کو تامل ناڈو میں ایک انتخابی جلسے کے دوران خاتون خودکش بمبارنے خود کو دھماکے سے اڑا کر قتل کیا تھا اور اے جی پیراری ویلن کو بم میں استعمال ہونے والی بیٹریاں فراہم کرنے پر سزا سنائی گئی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حملہ 1987 میں وزیراعظم راجیو گاندھی کی جانب سے سری لنکا میں قیام امن کی مبینہ کوششوں پر لبریشن ٹائیگر آف تامل ایلام نے کرایا تھا۔اے جی پیراری ویلن کو 1991 میں جب گرفتار کیا گیا تھا اس کی عمر 19 سال تھی اور پہلے اسے 1998 میں سزائے موت سنائی گئی مگر بعد ازاں اس سزا کو عمر قید سے بدل دیا گیا۔2015 میں اس کی جانب سے مرکز اور ریاستی حکومت کے پاس رحم کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جس کے بعد سے یہ مقدمہ چل رہا تھا۔

    تامل ناڈو کے گورنر کی جانب سے رحم کی درخواست پر فیصلہ بھارتی صدر پر چھوڑ دیا گیا تھا مگر سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں اور اے جی پیراری کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔راجیو گاندھی قتل کیس کے 6 مجرم اب بھی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور گزشتہ برسوں کے دوران ریاست تامل ناڈو کی حکومتوں سے ان سب کی رہائی کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

    ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق راجیوگاندھی کے مبینہ قاتل اے جی پیراری ویلن سے قبل ریاستی گورنر نے کیس میں سزا پانے والی ایک خاتون نالنی کی سزائے موت کو ختم کردیا تھا جبکہ 2014 میں سپریم کورٹ نے تمام قیدیوں کی سزائے موت کو ختم کردیا تھا

  • بھارت نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کر دی

    بھارت نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کر دی

    بھارتی حکومت نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کر دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی حکومت نے مہنگائی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    بھارت:کورونا وائرس نے پھرسراُٹھا لیا:ہلاکتوں میں تیزی

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ قدم ایک ایسے وقت پر اٹھایا گیا ہے جب یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں گندم کی قلت دیکھی جا رہی ہے بھارت گندم پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے تاہم رواں برس اپریل میں گندم کی قیمتیں پہلی بار گزشتہ ایک دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں بھارتی حکومت کو افراط زر کی شرح میں تشویشناک اضافے پر خدشات لاحق ہیں۔

    بھارتی حکومت کی طرف سے دوسرے ممالک کو ان کی غذائی تحفظ کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کی حکومتوں کی درخواست کی بنیاد پر اجازت دی گئی ہے ایک الگ نوٹیفکیشن میں، ڈی جی ایف ٹی نے پیاز کے بیجوں کی برآمد کی شرائط میں نرمی کا اعلان کیا۔

    نیو دہلی:خوفناک آتشزدگی، 26 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق اندازے کے مطابق ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کےساتھ ساتھ اشیائےخوردونوش بھی مہنگی ہو رہی ہیں جہاں خوردنی تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ جبکہ گندم کےآٹے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے گزشتہ سال کے مقابلے آٹے کی قیمت میں تقریباً 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ اور پابندیوں کے باعث دنیا بھر میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔روس اور یوکرین دنیا میں گندم پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہیں دنیا میں گندم کی مجموعی تجارت میں دونوں کا لگ بھگ دو تہائی حصہ ہے روس دنیا میں گندم برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے تو یوکرین چوتھا بڑا ملک ہے-

    بھارت، چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

  • بھارت، چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

    بھارت، چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

    چھتیس گڑھ:بھارت، چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور کے ائیرپورٹ پر ہیلی کاپٹر گر کا تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
    بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں اس وقت آگ لگ گئی جب پائلٹ ہیلی کاپٹر کو لینڈ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ حادثے میں جہاز میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

    مقامی پولیس نے کہا کہ اس حادثے میں کیپٹن گوپال کرشنا پانڈا اور کیپٹن اے پی شریواستو ہلاک ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق حادثے کے مقام پر آگ لگ گئی تھی جس پر فائر فائٹرز نے قابو پالیا، پولیس نے حادثے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور حادثے کی وجوہات کے لئے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بگھیل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دونوں پائلٹس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    وزیر اعلیٰ بگھیل نے کہا کہ رائے پور کے ہوائی اڈے پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بارے میں ابھی ایک افسوسناک خبر ملی ہے۔ اس المناک حادثے میں ہمارے دونوں پائلٹ کیپٹن پانڈا اور کیپٹن سریواستو کی موت ہو گئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اوپر والا اس وقت ان کے اہل خانہ کو طاقت اور مرحوم کی روح کو سکون عطا کرے۔

  • بچہ پیداکرو یا 5کروڑ روپے دو، والدین کی بیٹے کودھمکی

    بچہ پیداکرو یا 5کروڑ روپے دو، والدین کی بیٹے کودھمکی

    اتراکھنڈ:بھارت میں ایک جوڑا اپنے ہی بیٹے اور بہو کیخلاف بچے کی پیدائش کیلئے عدالت جاپہنچا۔ والدین نے دھمکی دی ہے کہ بچہ پیدا کریں یا 5 کروڑ روپے دیں۔

    بھارتی ریاست اتر آکھنڈ کے شہر ہریدوار کے رہائشی ایس آر پرساد اور ان کی اہلیہ نے اپنے ہی بیٹے اور بہو کیخلاف درخواست دائر کردی۔ایس آر پرساد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی تمام جمع پونجی اپنے بیٹے کے بہتر مستقبل پر لگادی، اسے امریکا میں تعلیم و تربیت کا موقع فراہم کیا۔

    ایس آر پرساد کا کہنا ہے کہ اس نے قرض لے کر گھر بنوایا، اب اس گھر کا قرض ادا کرنے کیلئے اس کے پاس پیسے نہیں۔

    دونوں میاں بیوی نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ اس کے ازالے میں ان کا بیٹا اور بہو ایک سال کے اندر صاحب اولاد ہوں اور اسے ہمارے حوالے کریں یا پھر دونوں ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے ادا کریں۔

    ایس آر پرساد کے وکیل اے کے سری واستو کا کہنا ہے کہ یہ کیس ہمارے معاشرے کی سچائی کو اجاگر کرتا ہے، والدین اپنی اولاد کیلئے زندگی بھر جدوجہد کرتے ہیں اور انہیں بہتر مستقبل فراہم کرتے ہیں لیکن جب بوڑھے والدین کو ضرورت ہوتی ہے تو بچے ان کے ساتھ نہیں ہوتے۔