Baaghi TV

Tag: بھارت

  • پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب کو خط

    پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب کو خط

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نریندر مودی کی جانب سے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد مبارکباد کا مراسلہ موصول ہوا جس کے جواب میں انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے-

    عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے

    دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے موصول ہونے والے مراسلے میں بھی نریندر مودی نے پاکستان سے تعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    دیامر بھاشا ڈیم نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا،وزیراعظم کا دورہ

    ، اب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب کو جوابی خط لکھا ہے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خط میں بھارتی وزیراعظم کو کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔

    صحافیوں کے گھروں کا گھیراؤ ، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

  • بھارت:  طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

    بھارت: طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

    بھارتی ریاست آسام میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق آسام میں طوفان اور مسلسل ہونے والی بارشوں نے نظام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور بڑی تعداد میں درخت جڑ سے اکھڑ کر گر گئے اور درجنوں گھر تباہ ہوگئے ٹرینوں اور بسوں کی آمد و رفت بھی روک دی گئی ہے بجلی کے پول اور تاریں گرنے سے تمام بڑے شہر تاریکی میں ڈوب گئے –

    جھارکھنڈ میں ریسکیو کے دوران شہری ہیلی کاپٹر سے گر کر ہلاک


    مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور میونسپل اداروں کو ہنگامی حالات کے تحت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم مسلسل بارشوں کے باعث ریسکیو کا کام معطل کرنا پڑا۔

    فلپائن :سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 30 ہزارافراد بے گھر ہوگئے


    دوسری جانب بھارتی محکمۂ موسمیات نے آسام اور منی پور سمیت دیگر تین ریاستوں میں آئندہ 5 روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے اور شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

    جنوبی افریقہ:قیامت صغریٰ : سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے،ہرطرف لاشیں ہی لاشیں

  • ماں کو گھر میں دس برس تک قید رکھنے والا سفاک گرفتار

    ماں کو گھر میں دس برس تک قید رکھنے والا سفاک گرفتار

    ماں کو گھر میں دس برس تک قید رکھنے والا سفاک گرفتار
    بھارتی ریاست تامل ناڈو کے علاقے تھنجاور میں اپنی 72سالہ ماں کو 10 سال تک گھر میں قید رکھنے پر ایک پولیس افسر سمیت دو بھائیوں کو گرفتارکیا گیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

    تامل یونیورسٹی پولیس نے دو بیٹوں 50 سالہ پولیس انسپکٹر شانموگا سندرم جو چنئی میں کام کرتا ہے اور اس کے چھوٹے بھائی 45 سالہ وینکٹیشن کے خلاف جو پٹوکوٹائی میں دور درشن کا ملازم ہیں، مقدمہ درج کیا ہے۔ شانموگاسندرم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے چھوٹے بھائی پر الزام عائد کیا اور کہا کہ وینکٹیشن ماں کو ہر ماہ ملنے والی 30 ہزار روپے کی پنشن استعمال کررہا تھا اور وہ اپنی ماں کی صحت کا ذمہ دار تھا۔

    محکمہ سماجی بہبود کے مطابق 72سالہ گناجوتھی کو محکمہ سماجی بہبود کے اہلکاروں نے نامعلوم شخص کی طرف سے اطلاع دینے کے بعد بازیاب کرا لیا جس نے انہیں سوشل میڈیا پر برہنہ خاتون کی ویڈیو دیکھ کر مطلع کیا تھا۔ ضلع کلکٹر دنیش پونراج اولیور نے کہا کہ خاتون کو تھنجاور میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے تاکید کی گئی ہے کہ خاتون کی جلد صحت یابی کے لیے کوشش کریں

    اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

    سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی

    ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

    ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

    وزیر خارجہ سے فلسطینی سفیر کی ملاقات،فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،قریشی

    ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

    بھارتی وزیر دفاع کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ،کیا مانگی مدد؟

  • بھارت:ہندو لڑکی کے اغوا کے الزام میں مسلمانوں کے گھر جلادیے گئے

    بھارت:ہندو لڑکی کے اغوا کے الزام میں مسلمانوں کے گھر جلادیے گئے

    اترپردیش:بھارت میں ہندو لڑکی کے اغوا کے الزام میں مسلمانوں کے گھر جلادیے گئے،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ہندوتوا ہجوم نے لڑکی اغوا کرنے کے الزام میں مسلمانوں کے دو گھروں کو نذر آتش کر دیے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انتہا پسند مشتعل گروہ نے ہندوخاتون کے اغوا کا الزام لگا کر ایک مسلمان شخص کے دو گھروں کو آگ لگا دی ہے۔

    اترپردیش کے شہر آگرا میں جمعے کو ایک جم کے مالک ساجد نامی شخص پر الزام لگایا کہ اس نے ایک 22 سالہ لڑکی کے اغوا کیا ہے اس لیے اس کے دونوں گھروں کو لگا دی گئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق تاحال اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ساجد اور لڑکی کے درمیان گہری دوستی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اس لڑکی نے کہا کہ میں بالغ ہوں اور ساجد کے پاس اپنی مرضی سے آئی ہوں۔

    دوسری جانب علاقے کے سینیئر پولیس آفسر نے بھی تصدیق کی ہے کہ دونوں افراد اپنی مرضی سے ساتھ رہ رہے ہیں اور پولیس جلد ہی دونوں کو عدالت لے کر آئے گی۔

    علاوہ ازیں پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے گروہ کا تعلق ’دھرم جگران سمانوے سنگھ‘ سے ہے اور اسی گروہ نے جمعے کو علاقے میں زبردستی دکانیں بند کروائیں تھیں۔

    دھرم جگران سمانوے سنگھ گروہ کے خلاف کارروائی نہ کرنے پرعلاقے کے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔

  • موبائل میں مصروف لڑکی پر سے ٹرین گزر گئی

    موبائل میں مصروف لڑکی پر سے ٹرین گزر گئی

    نئی دہلی: موبائل میں مصروف لڑکی کے اوپر سے ٹرین گزر گئی لڑکی کو پتہ ہی نہیں چلا کہ کیا ہوا۔

    باغی ٹی وی : آج کل لوگ موبائل پر بات کرنے میں اتنے مصروف ہو جاتے ہیں کہ اردگرد کیا ہو رہا ہے انہیں اس کی کوئی خبر نہیں ہوتی کئی بار لوگ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل پر بات کرتے رہتے ہیں اور وہ اپنا راستہ بھول جاتے ہیں ےیا حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں اور بہت سے لوگ موبائل پر چیٹنگ کرتے ہوئے یا ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے سڑک پر چلتے ہیں اور وہ یہ بھی نہیں سوچتے کہ اس لاپرواہی کی وجہ سے ان کے ساتھ کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے اور اکثر ایسے واقعات میں لوگ حادثات کا شکار ہو بھی جاتے ہیں-

    سعودی عرب اور کویت میں آدھی رات کےقریب دن کا منظر ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ایسی ہی ایک لاپرواہی کی حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک لڑکی ریلوے ٹریک پر لیٹی ہوئی ہے اور اپنے موبائل پر بات کر رہی ہے، وہ بات کرنے میں اتنی مصروف ہے کہ ٹرین اس کے اوپر سے گزر گئی اور اسے پتہ ہی نہیں چلا کہ کیا ہوا۔


    بھارتی میڈیا کے مطابق اس ویڈیو کو آئی پی ایس افسر نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے ویڈیو کے ساتھ انہوں نےمزاحیہ کیپشن میں لکھا ہے کہ فون پر گپ شپ زیادہ ضروری ہے۔


    ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ویڈیو پر لوگ مضحکہ خیز تبصرے کر رہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ اسے تمغہ ملنا چاہیے مال گاڑی اوپر سے گزر گئی اور ری ایکشن ایسے جیسے روز کا کام ہو- ایک اور نے لکھا معاف کرنا باتوں میں مصروف تھی، اس وجہ سے ٹرین نظر نہیں آئی۔

    جھارکھنڈ میں ریسکیو کے دوران شہری ہیلی کاپٹر سے گر کر ہلاک


    ایک صارف نے لکھا کہ یہ کیا مرنے گئی تھی کال آئی اور ذہن بدل گیا
    https://twitter.com/sonali2009dec/status/1513868430344134666?s=20&t=SgHVJpCEURQPc10OazyuWA
    https://twitter.com/ArunGupta4760/status/1513861014218977284?s=20&t=SgHVJpCEURQPc10OazyuWA


    ایک صارف نے لکھا کہ غریب کے ساتھ بہت غلط ہو رہا ہے گھر میں کوئی فون پر بات نہیں کرنے دیتا جب وہ گھر سے باہر بات کرتی ہے تو لوگ ویڈیو بناتے ہیں اس قدر وائرل، ویڈیو گھر تک پہنچ جاتی ہے۔

    میچ کے دوران سابق کرکٹر کا برطانیہ سے کوہ نور ہیرا واپس کرنے کا مطالبہ

  • امریکہ اوربھارت نےشہبازشریف سے،پروفیسرحافظ محمدسعید ISI اورکشمیریوں کیخلاف مدد مانگ لی

    امریکہ اوربھارت نےشہبازشریف سے،پروفیسرحافظ محمدسعید ISI اورکشمیریوں کیخلاف مدد مانگ لی

    نئی دہلی : پٹھان کوٹ واقعہ:امریکہ اوربھارت نےشہبازشریف سے،کالعدم جماعت الدعوۃ پاکستان ، پاکستان کی سلامتی کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی اورکشمیریوں کے خلاف مدد مانگ لی،اس سلسلے میں پچھلے 24 گھنٹوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور یہ بھی مصدقہ اطلاعات ہیں کہ اس پیغام سے پہلے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور سی آئی اے کے سربراہان کے درمیان بھی مشاورت ہوئی ہے ،

    ذرائع کے مطابق امریکہ اوربھارت نے بمبئی حملوں کے مبینہ ماسٹرمائینڈ یعنی جماعت الدعوہ کے بانی سربراہ پروفیسرحافظ محمد سعید، کشمیری جماعتوں اور کشمیرکے مسئلہ پرحمایت کرنے والی قوتوں کواس حملے کا ذمہ دارٹھہراتے ہوئے اورمبینہ دہشت گردی کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ "ناقابل واپسی اقدام” کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔

    دونوں ممالک کی طرف سے ڈو مور کا یہ مطالبہ وزارتی ڈائیلاگ” کے اختتام پر ان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا جس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر جو بائیڈن کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ورچوئل میٹنگ ہوئی۔یہ بھی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی اور جوبائینڈن کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں اس بات پراتفاق کیا گیا اوراس امید کا اظہارکیا گیا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت جس کے وزیراعظم شہبازشریف ہیں وہ ضرور اس مطالبے پرعمل درآمد کرکے دکھائیں گے

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو ڈومور کہنے کے حوالے سے 11 اپریل کو واشنگٹن میں ہونے والی بات چیت کے شرکاء میں ریاستہائے متحدہ سے سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن اور سکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن III اور ہندوستان سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر شامل تھے۔

    مشترکہ بیان میں بھارت اور امریکہ کے "وزراء نے دہشت گرد پراکسیوں اور سرحد پار دہشت گردی کے ہر قسم کے استعمال کی سختی سے مذمت کی اور 26/11 کے ممبئی حملے، اور پٹھان کوٹ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔”

    امریکہ اوربھارت کے وزرا نے اپنے مشترکہ بیان میں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فوری، پائیدار اور ناقابل واپسی کارروائی کرے کہ اس کے زیر کنٹرول کوئی بھی علاقہ دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔”

    وزراء نے دہشت گرد گروپوں اور افراد کے خلاف پابندیوں اور عہدوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ جاری رکھنے، پرتشدد بنیاد پرستی کا مقابلہ کرنے، دہشت گردی کے مقاصد کے لیے انٹرنیٹ کے استعمال اور دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حرکت کا عزم کیا۔

    ذمہ دار ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اورامریکہ کی طرف سے شہبازشریف سے یہ بھی شکوہ کیا گیا ہے کہ پچھلی حکومت جس کے سربراہ عمران خان تھے وہ اندر سے خود کٹراسلام پسند تھے اوران کی ہمدردیاں ان قوتوں کے ساتھ تھیں جوبھارت اورامریکہ کومطلوب ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ "وزراء نے FATF کی سفارشات کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ پر بین الاقوامی معیارات کو برقرار رکھنے اور تمام ممالک کی طرف سے دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کی اہمیت پر بھی زور دیا،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت اور امریکہ نے اس مطالبے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی موجودہ حکومت کویہ یقین دہانی کروائی ہےکہ امریکہ اپنی حمایت جاری رکھے گا

    یاد رہے بھارتی حکومت نے پٹھان کوٹ واقعہ مرکزی منصوبہ ساز ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ا مسعود اظہر کو اس واقعے میں باقاعدہ طور پر ملزم نامزد کرتھا ۔ پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے میں سات بھارتی فوجی مارے گئے تھے اور بھارتی حکومت نے الزام عائد کیاتھا کہ بظاہر صرف عسکریت پسندوں کی طرف سے کیا جانے والا یہ حملہ اسلام آباد حکومت کی مبینہ مدد کے بغیر ممکن ہی نہیں تھا۔

    اس کے بعد بھارتی دفاعی ماہرین ، حکومتی اہلکار اوربھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ واقعہ کا الزامات پاکستان کی سلامتی کیے خفیہ ادارے آئی ایس آئی ، جماعتہ الدعوۃ اورکشمیری تنظیموں پرلگائے تھے ، جن کو بنیاد بنا کرامریکہ اوربھارت نے پاکستان کی موجودہ حکومت سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • روسی توانائی اور دیگر اشیا کی درآمدات میں اضافہ بھارت کے مفاد میں نہیں،امریکا

    روسی توانائی اور دیگر اشیا کی درآمدات میں اضافہ بھارت کے مفاد میں نہیں،امریکا

    امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آگاہ کیا ہے کہ روس سے تیل کی درآمدات میں اضافہ بھارت کے مفاد میں نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں کہا کہ امریکہ اور ہندوستان روس-یوکرین جنگ کے اثرات کو منظم اور مستحکم کرنے کے طریقہ کار پر قریبی مشاورت جاری رکھیں گے۔

    بھارت میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں شرمناک ہیں،امریکا

    یوکرین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہماری آج کی بات چیت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب یوکرین کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے بھارت کو امید ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری مذاکرات امن کی راہ ہموار کریں گےکچھ ہفتے پہلے، 20,000 سے زیادہ بھارتی یوکرین میں پھنسے ہوئے تھے، ان میں سے زیادہ تر نوجوان طالب علم تھے-

    مودی نے بات چیت کے دوران کہا کہ میں نے یوکرین اور روس کے صدور سے بات کی میں نے صدر پیوٹن کو یوکرین کے صدر سے براہ راست بات چیت کرنے کا مشورہ دیا۔ہم نے یوکرین اور دیگر پڑوسی ممالک کو ادویات اور دیگر امدادی سامان بھیجا ہے یوکرین کے مطالبے پر ہم جلد ہی دوائیوں کی ایک اور کھیپ بھیج رہے ہیں۔


    اس کے جواب میں بائیڈن نے کہا کہ میں یوکرین کے لوگوں کے لئے بھارت کی انسانی امداد کا خیرمقدم کرتا ہوں جو خوفناک حملے کا شکار ہیں امریکہ اوربھارت اس روسی جنگ کے اثرات پر قابو پانے کے بارے میں باہمی مشاورت جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب پیر کو وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق یہ جو بائیڈن اور نریندر مودی کی پہلی ورچوئل سربراہی ملاقات تھی جس میں یوکرین کی جنگ پر توجہ مرکوز کی گئی تھی جہاں حملہ آور روسی افواج کو یوکرین کی بھرپور مزاحمت کا سامنا ہے۔

    یوکرینی صدر نے جنوبی کوریا سے طیارہ شکن میزائل سسٹم اور جنگی ساز و سامان مانگ لیا

    وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے اس ملاقات کی تفصیلات میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ صدر بائیڈن نے یہ واضح کیا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ روسی توانائی اور دیگر اشیا کی درآمدات کو تیز کرنا یا بڑھانا بھارت کے مفاد میں ہے یہ نئی دہلی کو روسی فضائی دفاعی نظام ایس۔400 فراہم کرنے کے سلسلے میں بھارت اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدے کا واضح حوالہ تھا۔

    بائیڈن اور مودی بات چیت بائیڈن انتظامیہ کے تحت پہلے ہندوستان-امریکا 2+2 ڈائیلاگ کے تحت ہوئی جو پہلے سے ہی قریبی امریکا، ہندوستان شراکت کو مزید وسعت دینے کی کوشش ہے، 2+2 اجلاس میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی دن کے اوائل میں صدر بائیڈن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔

    نیوز بریفنگ میں جین ساکی نے بائیڈن ، مودی مذاکرات کو ان رہنماؤں کے درمیان ’تعمیری اور نتیجہ خیز ویڈیو کانفرنس کے طور پر بیان کیا جہاں دونوں رہنماؤں نے یوکرین کے تنازع اور روسی تیل پر بھارت کے بڑھتے ہوئے انحصار پر تبادلہ خیال کیا۔

    تاہم امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ صدر بائیڈن نے نریندر مودی کو روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کے حوالے سے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ بھارتی وزیراعظم سے کوئی وعدہ کرانے میں ناکام رہے۔

    ‏کیا امریکی صدر پاکستان کے وزیراعظم کو فون کریں گے؟صحافی کا وائٹ ہاؤس پریس…

    جین ساکی نے کہا کہ صدر بائیڈن کا مقصد یہ واضح کرنا تھا کہ ہماری پابندیوں کے اثرات کیا ہوں گے، ہم امید کرتے ہیں ہر کوئی ان پابندیوں پر عمل کرے گا بھارت اپنی توانائی کا صرف ایک سے 2 فیصد روس سے درآمد کرتا ہے، صدر نے واضح کیا کہ ہمیں اس میں تنوع لانے میں بھی ان کی مدد کرنے پر خوشی ہو گی۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا نریندر مودی نے روسی تیل کی خریداری کو کم کرنے یا ختم کرنے کا کوئی عہد کیا ہے تو جین ساکی نے کہا کہ میں چاہوں گی وزیر اعظم مودی اور بھارت کے لوگ اس پر بات کریں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات امریکا اور صدر بائیڈن کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور وہ ورچوئل میٹنگ کو کسی جھگڑے کا سبب بننے والی کال کے طور پر نہیں دیکھتیں۔

    نریندر مودی نے پیر کو یوکرین میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہندوستان کے عزائم کو اجاگر کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم نے یوکرین میں شہری آبادی کے تحفظ اور انہیں انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کو اہمیت دی ہے۔

    وائٹ ہاؤس نے میٹنگ کا ایک ریڈ آؤٹ بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ جو بائیڈن نے امریکا-بھارت 2+2 وزارتی ڈائیلاگ کا افتتاح کرنے کے لیے نریندر مودی سے بات کی، اس میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن اور نریند مودی کواڈ سربراہی اجلاس کے لیے اس موسم بہار کے آخر میں ٹوکیو میں ذاتی طور پر ملاقات کریں گے

    ا مید ہےپاکستان کی نئی حکومت چین کیساتھ دوستی کو یقینی بنائے گی،چین پاکستان تعلقات…

  • شکریہ مودی، بھارت کے ساتھ پرامن اورتعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہوں، وزیراعظم

    شکریہ مودی، بھارت کے ساتھ پرامن اورتعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہوں، وزیراعظم

    شکریہ مودی، بھارت کے ساتھ پرامن اورتعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہوں، وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے،

    بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد کا پیغام ملنے پر شہباز شریف نے مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت باقی تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے، ودہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے سب آگاہ ہیں آئیے امن کو محفوظ بنائیں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں،نیک خواہشات پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کا شکریہ،

    قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکبادی دی ہے اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوز کر سکیں۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا جس کے بعد شہباز شریف 174ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے تھے۔

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

    استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

    پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

    قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

    پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ ، اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی

    شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

    دھمکی آمیز خط، شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی بڑا اعلان

    وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔

    شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم

    شہباز شریف بطور وزیراعظم پہلا دورہ کس ملک کا کرنیوالے ہیں؟

  • بھارت میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں شرمناک ہیں،امریکا

    بھارت میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں شرمناک ہیں،امریکا

    واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بیان میں کہا کہ بھارت میں حالیہ دنوں میں ہونے والے واقعات تشویشناک ہیں۔ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

    بھارت میں مساجد کے باہر اذان کے وقت ’رام بھجن اور شیو بھجن‘ کا اعلان

    امریکی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔انسانی حقوق کی پامالی میں سرکاری افسر، پولیس اہلکاراورجیل حکام ملوث ہیں۔

    بھارت: ہندوانتہا پسندوں نےمسلمان ڈرائیوروں کے خلاف مہم شروع کر دی

    انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام سے ملاقاتوں میں انسانی حقوق کی اہمیت اوراس کی بلاتفریق فراہمی سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت انتہا پسندی میں تمام حدود پار کررہا ہے بالخصوص مسلم دشمن اقدامات نے دنیا بھر میں اس کے نام نہاد سیکولر ازم کا بھانڈا پھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

    انتہاپسند اینکرپروڈکٹ کا اردومیں نام دیکھ کرآگ بگولہ،مینیجرکا منہ توڑ جواب ،…

    کرناٹک جہاں رواں سال کے آغاز پر اسکولوں میں حجاب تنازع نے جنم لیا تھا وہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلم دشمنی میں ہندو انتہا پسند اقدامات بڑھتے جارہے ہیں مسلمانوں پر آئے دن نئی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں اور اب انہوں نے مسلمانوں کو معاشی بدحال کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے مندروں اور مذہبی میلوں میں حلال، مسلم تاجروں پر پابندی اور لاؤڈ اسپیکر پراذان کی پابندیاں لگائی گئیں بعد ازاں مسلم ٹیکسی ڈرائیورزکی خدمات حاصل کرنے اور مسلم پھل فروشوں سے پھل لینے پر بھی پابندیاں عائد کی گئیں –

    بھارتی گلوکارہ کا اذان کیلئے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کا مطالبہ

    ہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے صدر راج ٹھاکرے نے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا مطالبہ کیاتھا اس نے یہ بھی کہا تھا کہ اگرایسا نہیں کیا گیا تووہ لاؤڈ اسپیکرپر اذان سے قبل پہلے ‘ہنومان چالیسہ’ پڑھیں گے علاوہ ازیں ہندو تنظیموں نے مساجد میں اذان کے وقت ہندوؤں کی بھجن نشر کرنے کا منصوبہ بنایا ہندو کارکن بھرتھ شیٹی نے کہا تھا کہ یہ مہم بنگلورو میں یلہنکا کے انجنیا مندر میں صبح 5 بجے اذان کے وقت شروع ہوگی اس مہم کی منصوبہ بندی ریاست بھر میں کی گئی ہے ہندو تنظیمیں مسجدوں میں اذان کے عین وقت "اوم نمہ شیوائے”، "جئے شری رام” کے نعرے اور دیگر عقیدتی دعائیں نشر کریں گی-

    مہاراشٹر،کرناٹک:مساجدمیں لاؤڈ اسپیکر کی آوازکی حدمقرر، آوازناپنےوالی مشینیں نصب…

  • بھارت نے حافظ محمد سعید کے بیٹے کو دہشت گرد قرار دے دیا

    بھارت نے حافظ محمد سعید کے بیٹے کو دہشت گرد قرار دے دیا

    بھارت نے حافظ محمد سعید کے بیٹے کو دہشت گرد قرار دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے پاکستانی تنظیم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے بیٹے حافظ طلحہ سعید کو دہشت گرد قرار دے ڈالا

    مودی سرکار کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیاہے جس میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کے بیٹے حافظ طلحہ سعید پاکستان میں لشکر طیبہ کے مختلف مراکز کا دورہ کرتے ہیں اور اپنی تقریروں میں بھارت، اسرائیل ،امریکہ سمیت بھارتی مفادات کے خلاف جہاد کا کہتے ہیں،بھارتی حکومت کی جانب سے یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ طلحہ سعید نوجوانوں کو اسلحہ اٹھانے کی بھی ترغیب دیتے ہیں

    بھارتی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حافظ طلحہ سعید جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما ہیں ، بھارتی حکومت کی جانب سے مزید کہا گیاکہ حافظ طلحہ سعید بھارت اور افغانستان میں بھارتی مفادات کو نشانہ بنانے کے لئے کارکنان کو تیار کرتے ہیں، فنڈ جمع کرتے ہیں

    بھارتی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت حافظ طلحہ سعید کو ان سرگرمیوں کی وجہ سے بھارت میں دہشت گرد قرار دیتی ہے،

    مودی سرکار کی جانب سے حافظ طلحہ سعید کو دہشت گرد قرار دیئے جانے پر پاکستان کا دفتر خارجہ تاحال مکمل خاموش ہے، کسی قسم کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے،

    مودی سرکار اس سے قبل بھی کئی پاکستانی شہریوں کو دہشت گرد قرار دے چکی ہے، حافظ طلحہ سعید کا نمبر 32 واں ہے ، اب تک 32 پاکستانی شہریوں‌کو مودی سرکار نے دہشت گرد قرار دیا ہے

    قبل ازیں اکتوبر 2020 میں بھارتی حکومت نے 18 پاکستانی افراد کو دہشت گرد بنا دیا تھا بھارتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو تقویت دینے کیلئے مودی سرکار نے اپنی پالیسی کے تحت 18 افراد کو دہشت گرد نامزد کیا ہے۔ مودی سرکار نے جن کو دہشت گرد نامزد کیا ہے ان میں سب پاکستانی ہیں ،بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق یو اے پی اے ایکٹ کے چوتھے شیڈول میں دہشت گردوں کے نام شامل کیے ہیں۔

    بھارت کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے گئے افراد کی لسٹ میں عبد الرحمن مکی ، شاہد محمود ، ساجد میر ، یوسف مزمل ، فرحت اللہ غوری ، عبد الرؤف اصغر ، ابراہیم عطار ، یوسف اظہر ، شاہد لیپ ، سید محمد یوسف شاہ ، غلام نبی خان ، ظفر حسین بھٹ ، ریاض اسماعیل صابری ، محمد اقبال ، شیخ شکیل ، محمد انیس شیخ ، ابراہیم مینن اور جاوید چکنا شامل ہیں۔

    میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

    عمران خان نے دورہ امریکہ کی کامیابی کیلئے حافظ محمد سعید کو گرفتار کروایا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

    واضح رہے کہ بھارت خود پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے اور اب بھی کروا رہا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی، بم دھماکوں میں واضح طور پر بھارت ملوث ہے ، ایک طرف بھارت خود پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے دوسری جانب پاکستانی شخصیات کو دہشت گرد قرار دے رہاہے، مودی سرکار کی کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی، بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی وجہ سے پاکستانی حکومت کو بھی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور مودی کو دہشت گرد ڈکلیئر کروانا چاہئے

    حافظ سعید کی گرفتاری، وزیراعظم نے بھارت کو خوش کر دیا، انصار عباسی

    حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ ترجمان جماعةالدعوة نے پول کھول دیا

    حافظ محمد سعید کو منجمند اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی اقوام متحدہ نے دی اجازت