Baaghi TV

Tag: بھارت

  • ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے معاشی قتل پر تُل گئے:حملوں میں اچانک تیزی آگئی

    ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے معاشی قتل پر تُل گئے:حملوں میں اچانک تیزی آگئی

    نئی دہلی :ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے معاشی قتل پر تُل گئے:حملوں میں اچانک تیزی آگئی ،اطلاعات کے مطابق کرناٹک میں حجاب تنازعے کے بعد انتہا پسندوں نے اب مسلمان ٹیکسی ڈرائیوروں، ٹور اینڈ ٹریول آپریٹرز اور پھل فروشوں کے بائیکاٹ کیلیے ہندوؤں پر دباؤ بڑھا دیا گیا ہے۔

    بھارت میں انتہا پسندی میں تمام حدود پار کررہا ہے بالخصوص مسلم دشمن اقدامات نے دنیا بھر میں اس کے نام نہاد سیکولر ازم کا بھانڈا پھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

    کرناٹک جہاں رواں سال کے آغاز پر اسکولوں میں حجاب تنازع نے جنم لیا تھا وہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلم دشمنی میں ہندو انتہا پسند اقدامات بڑھتے جارہے ہیں اور اب انہوں نے مسلمانوں کو معاشی بدحال کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔

    کرناٹک میں دائیں بازو کے انتہا پسند گروپ بھارت رکھشنا ویدیکے نے ہندوؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلمان ٹیکسی ڈرائیوروں، ٹور اور ٹریول آپریٹرز کی خدمات نہ لیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت رکھشنا ویدیکے گروپ کے اراکین نے بنگلورو سمیت کرناٹک کے مختلف علاقوں میں گھروں کا دورہ کیا اور لوگوں سے کہا کہ وہ مسلم ٹیکسی ڈرائیوروں کی خدمات استعمال نہ کریں، خاص طور پر ہندو مندروں یا یاترا کے لیے اور اسی کے ساتھ مسلمان ٹور اور ٹریول آپریٹرز کی خدمات بھی حاصل نہ کریں۔

    اس حوالے سے پوچھے جانے پر بھارت رکھشنا ویدیکے کے سربراہ بھرت شیٹی نے انوکھا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی عالمی وبا میں لاک ڈاؤن کے دوران بہت سے ہندو ڈرائیور مالی مشکلات کے باعث اپنی ٹیکسیاں بیچنے پر مجبور ہوئے۔ اکثریتی برادری کا فرض ہے کہ وہ پہلے اپنے لوگوں کا خیال رکھیں۔

    ایک اور خبر کے مطابق کرناٹک میں شدت پسند ہندو تنظیموں نے مسلم پھل فروشوں کے بائیکاٹ کی اپیل بھی کی ہے اور ہندوؤں سے کہا ہے کہ وہ مسلمان پھل فروشوں سے خریداری نہ کریں تاکہ پھلوں کے کاروبار پر مسلمانوں کی مبینہ اجارہ داری ختم ہوسکے۔

    اس حوالے سے ہندو جاگرتی سمیتی کے کوآرڈینیٹر چندرو موگر کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں ںے ہندوؤں سے اپیل کی کہ وہ صرف ہندو دکانداروں سے ہی پھل خریدیں۔

    دوسری جانب حکومت نے اس اپیل سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے تاہم ایم آئی ایم اورجے ڈی ایس نے بومئی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ ایم آئی ایم چیف اسد الدین اویسی نے مسلم پھل فروشوں کے بائیکاٹ کی اپیل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسلم پھل فروشوں کا بائیکاٹ کی اپیل کو مسلمانوں کو اچھوت بنانے کی کوشش سے تعبیرکیا ہے جب کہ جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی نے بائیکاٹ کی اپیل کو ملک سے غداری قرار دیا ہے۔

  • پاکستانی سیاست کے بھارت میں بھی چرچے،بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کا تبصرہ وائرل

    پاکستانی سیاست کے بھارت میں بھی چرچے،بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کا تبصرہ وائرل

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے حکم پر آج ہفتے کی صبح ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی چرچے ہورہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کو خودار قرار دیئے جانے کے بعد بھارت میں پاکستانی سیاست میں گہری دلچسپی لی جا رہی ہے۔

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے حکم پر آج ہفتے کی صبح ساڑھے دس بجے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی پاکستان ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی لائیو کوریج جاری رہی۔


    انڈیا ٹوڈے نے لائیو کوریج دیں جبکہ انڈین ایکسپریس نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مسلسل لائیو اپ ڈیٹس دیں زی نیوز اور ہندوستان ٹائمز نے بھی پاکستانی قومی اسمبلی کے اجلاس کی لائیو نشریات دکھائیں۔

    مولانا فضل الرحمان کو صدر بنانے سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا،بلاول بھٹو


    این ڈی ٹی وی اور ٹائمز ناؤ نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی لائیو دکھائی۔

    ادھر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے پاکستان کی قومی اسمبلی کی بحالی اور ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔

    بھارتی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ اپنے ملک اور شہریوں کے لیے کھڑی ہے نہ کہ اپنی حکومت کے لیے۔

    کاش زرتاج گل جیسی دو، چار سیاستدان بھارت میں بھی ہوتیں، بھارتی تجزیہ نگار

    سوارا کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔


    پروین سنگھ نامی خاتون صارف نے لکھا کہ یہ سچ ہے .. آپ اور آپ کے گینگ سے یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے سپریم کورٹ آف انڈیا کو مودی سرکار کو ختم کرنا چاہیے-

    واضح رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے جمعرات کو اپنے تاریخی فیصلے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی بھارت کو خود دار اورخارجہ پالیسی کو آزاد کہہ کر تعریفیں کرنے پر بھارتی میڈیا ، اخبارات اور نیوز چینلزپر زبردست پذیرائی ہوئی۔

    قومی اسمبلی ، اپوزیشن اتحاد کے کتنے اراکین اجلاس میں موجود؟

    وزیراعظم کے خطاب پر بھارتی اور پاکستانی مبصرین نے تبصرے کیے جس میں کسی نے کہا کہ جتنی بھارت کی تعریفیں کیں، لگ رہا تھا عمران خان نہیں، سلمان خان خطاب کررہا ہے ایک نے لکھا ویل ڈن مودی کتنے پیسے دیے، عمران خان کو ایسی پبلسٹی کے لیے ایسی پبلسٹی تو انڈیا کی کسی نے نہیں کی۔

    ایک نے تبصرہ کیا کہ ویل ڈن انڈیا، اسی وزیر اعظم سے وہ بھی کام کروا دیا کہ اس نے کشمیر کے حق میں تحریک نہیں چلائی-

    آئینی اور جمہوری انداز میں تحریک کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، شاہ محمود قریشی

  • بھارت: ہندوانتہا پسندوں نےمسلمان ڈرائیوروں کے خلاف مہم شروع کر دی

    بھارت: ہندوانتہا پسندوں نےمسلمان ڈرائیوروں کے خلاف مہم شروع کر دی

    بنگلورو:ہندو انتہا پسندوں کی مسلم دشمنی دن با دن تجاوز کرتی جا رہی ہے اور مسلمانوں پر آئے دن نئی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں حال ہی میں مندروں اور مذہبی میلوں میں حلال، مسلم تاجروں پر پابندی اوراذان کے بعد لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے مطالبے کے بعد، ہندوانتہاتنظیموں نے اب مسلمان ڈرائیوروں کے خلاف مہم شروع کر دی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز انتہا پسند ہندو تنظیموں کی جانب سے ہندوؤں سے کہا گیا ہے کہ وہ مندر کی سیر اور یاترا کے لیے جاتے وقت مسلم ڈرائیوروں اور مسلم ملکیتی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کا استعمال نہ کریں۔

    تنظیم نے زور دیا کہ تمام ہندو تنظیمیں ان کی کال کی حمایت کریں اور اس سلسلے میں لوگوں میں بیداری لائیں سری رام سینا نے اس کال کی حمایت کی۔

    دریں اثنا، سری رام سینا تنظیم کے بانی نے زور دیا کہ مزری محکمہ کو شمالی کرناٹک کے بیلگاوی ضلع کے مشہور ساوادتی یالما زیارت گاہ میں مسلم تاجروں اور دکانداروں کو نوٹس جاری کرنا چاہیے اگر دکانیں خالی نہیں کی گئیں تو شری رام سینا کے کارکن وزیر ششیکلا جولے سے ملاقات کریں گے اور انہیں خالی کرانے کا مطالبہ کریں گے۔

    بھارت: ہندوانتہا پسندوں کی مسجد پر ہندو توا کا پرچم لہرانےاور’جے شری رام‘ کے نعرے…

    قبل ازیں سری رام سینا تنظیم کے بانی نے ڈپٹی اسپیکر اور بی جے پی ایم ایل اے آنند ممانی سے ملاقات کی تھی اور اس بات پر زور دیا تھا کہ غیر ہندو تاجروں کو ساوادتی یلما یاتری مرکز کے احاطے سے خالی کر دیا جائے اس نے کہا تھا کہ لاکھوں یاتریوں نے مندر کا دورہ کیا اور یہاں 50 فیصد سے زیادہ مسلمان تاجر اپنا کاروبار کر رہے ہیں-

    مہاراشٹر،کرناٹک:مساجدمیں لاؤڈ اسپیکر کی آوازکی حدمقرر، آوازناپنےوالی مشینیں نصب…

    بھارتی گلوکارہ کا اذان کیلئے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کا مطالبہ

    انتہاپسند اینکرپروڈکٹ کا اردومیں نام دیکھ کرآگ بگولہ،مینیجرکا منہ توڑ جواب ،…

    بھارت میں مساجد کے باہر اذان کے وقت ’رام بھجن اور شیو بھجن‘ کا اعلان

  • کویت نے پاکستان مخالف مواد پر بنی بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی

    کویت نے پاکستان مخالف مواد پر بنی بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی

    کویت:کویت نے پاکستان مخالف مواد پر بنی بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مخالف مواد دکھانے پر کویت نے بھارتی فلم پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک کویت نے بھارتی کی آنے ایکشن ہارر فلم میں پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی نمائش پر ملک میں پابندی عائد کر دی ہے۔

    بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپرییس‘ کے مطابق کویت نے تھلپتھی وجے چندر شیکھر المعروف ’وجے‘ کی آنے والی میگا بجٹ ایکشن تامل فلم ’بیسٹ‘ پر پابندی عائد کرنے کا علان کیا ہے۔

    مذکورہ رپورٹ میں فلمی تجزیہ نگار کی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تامل فلم پر کویت کی وزارت اطلاعات نے پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر پابندی عائد کی۔

    واضح رہے کہ اس فلم کو رواں ماہ 13 اپریل کو بھارت سمیت خلیجی ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز کیا جانا تھا۔

    اس فلم میں مسلمانوں کو دہشتگرد دکھایا گیا ہے جبکہ ان کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے کویت نے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    بھارتی ویب سائٹ ’دی کئنٹ‘ کے مطابق تامل ناڈو مسلم لیگ پارٹی کے رہنما نے بھی وجے کی فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریاست بھر میں اس کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

     

  • فون واپس نہ کرنے پر نوجوان نے گرل فرینڈ کی گردن کاٹ دی

    فون واپس نہ کرنے پر نوجوان نے گرل فرینڈ کی گردن کاٹ دی

    نئی دہلی: اسمارٹ فون واپس نہ کرنے پر نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کی گردن کاٹ دی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جھاڑگھنڈ کے ضلع کاپور میں پیش آیا جہاں مبینہ قاتل فٹبال میچ دیکھنے کے بہانے اپنی دوست کو اسٹیڈیم لے گیا اور تیز دھار آلے سے وار کرکے اس کی گردن کاٹ دی۔

    3 افراد نےحاملہ بکری کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کرمار ڈالا،ایک ملزم گرفتار

    مقامی پولیس کے مطابق ملزم نے جو موبائل مقتولہ کو تحفے کے طور پر دیا تھا وہ اسے واپس کرنے کا تقاضہ کررہا تھا لیکن لڑکی نے اس کی ایک نہ سنی جس پر نوجوان نے طیش میں آکر قتل کیا۔

    مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کی ایپ بنانیوالے ملزمان کو رہا کرنیکا حکم

    پولیس کے مطابق لڑکی کی گردن کٹی لاش مہش پور نامی علاقے کے ایک ویران مقام سے ملی، ملزم اور متقولہ کے دو سال سے تعلقات تھے، دونوں کا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا بھی تھا لیکن مقتولہ کے گھر والوں نے اس کی شادی کہیں اور طے کردی تھی جس پر لڑکا اپنا موبائل واپس مانگ رہا تھا-

    تیرہ کم سن بچیوں کا ریپ، انڈونیشی مدرسے کے پرنسپل کی عمر قید،سزائے موت میں تبدیل

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم قتل کے بعد موبائل لے کر فرار ہوگیا تھا تاہم تحقیقات کے دوران نوجوان کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے، معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

    تامل ناڈو کےاسلام قبول کرنےوالےمسلمانوں کی نوکریوں سے ہاتھ دھونے کی شکایت

  • بھارت نے 4 پاکستانی اور18مقامی یوٹیوب نیوز چینلزپر پابندی عائد کر دی

    بھارت نے 4 پاکستانی اور18مقامی یوٹیوب نیوز چینلزپر پابندی عائد کر دی

    نئی دہلی: بھارت نے چار پاکستانی اور 18 مقامی یو ٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ تین ٹوئٹر، ایک فیس بک اکاؤنٹ اور ایک نیوز ویب سائٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی بی) نے منگل کو 22 یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا ہے ان میں 4 پاکستان میں قائم یوٹیوب نیوز چینلز ہیں ان میں دنیا میرے آگے، غلام نبی مدنی، حق ٹی وی، حقیت ٹی وی 2.0 شامل ہیں مذکورہ چینلز پر بھارت کےمتعلق جعلی و جھوٹی خبریں چلانے و پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    بھارت میں مساجد کے باہر اذان کے وقت ’رام بھجن اور شیو بھجن‘ کا اعلان

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں دسمبر 2021 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 78 یوٹیوب چینلز اور متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جاچکا ہے-

    بھارتی وزارت آئی ٹی کے مطابق بلاک کیے جانے والے یوٹیوب چینلز ملک کی سلامتی اور بھارت کے بین الاقوامی تعلقات جیسے حساس امور کے متعلق جھوٹی جعلی و جھوٹی خبریں پھیلانے میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب پہلی بار آئی ٹی رولز2021 کے تحت 18 ہندوستانی یوٹیوب نیوز چینلز کو بلاک کیا گیا ہے۔

    مودی سے مدارس پر چھاپے مارنے کا مطالبہ ، ہندوؤں سے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے…

    بھارت میں بلاک کیے گئے 18 یوٹیوب چینلز میں اے آر پی نیوز، اے او پی نیوز،ایل ڈی سی نیوز، سرکاری بابو، ایس ایس زون ہندی، اسمارٹ نیوز، نیوز 23 ہندی ،آن لائن خبر، ڈی پی نیوز، پی کے بی نیوز،کسان تک، بورانہ نیوز، سرکاری نیوز اپڈیٹ، بھارت موسم، آر جے زون 6، اکزام رپورٹ، ڈیجی گروکل، دن کی خبریں

    اس کے علاوہ انسٹاگرام اکاؤنٹ، دو ویب سائٹس اور ایک فیس بک اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی آئی ٹی قوانین کے تحت کی گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے تحت دلچسپ بات یہ ہے کہ جن چینلز کو بلاک کیا گیا ہے انہیں 260 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا و سنا جا چکا ہے۔

    بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمان صحافیوں پر حملہ

  • بھارت:مسلمانوں کے گھروں کی توڑ پھوڑ اور نذر آتش ناقابل برداشت:مذمت کرتے ہیں:پاکستان

    بھارت:مسلمانوں کے گھروں کی توڑ پھوڑ اور نذر آتش ناقابل برداشت:مذمت کرتے ہیں:پاکستان

    اسلام آباد:بھارت:مسلمانوں کے گھروں کی توڑ پھوڑ اور نذر آتش ناقابل برداشت ہے ، اطلاعات پاکستان نے بھارتی ریاست راجستھان میں انتہا پسندوں کی جانب سے مسلم کمیونٹی کے گھروں کی توڑ پھوڑ اور نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے ہندو انتہا پسند مقامی سیکیورٹی حکام کی ملی بھگت سے واقعے میں ملوث تھے۔ ریاستی مشینری کی بے حسی بھی اتنی ہی تشویشناک ہے جس نے غیر ارادی طور پر دوسری طرف دیکھا اور اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے اپنے بنیادی فرض میں ناکام رہی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے ہندوستان میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان خوف و ہراس میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ حالیہ تاریخ تکلیف دہ واقعات سے بھری پڑی ہے جو موجودہ بھارتی حکومت کی مسلمانوں کے خلاف گہری دشمنی کی عکاسی کرتی ہے۔ بی جے پی قیادت کی خاموشی اور ہندوتوا کے حامیوں کے خلاف قابل فہم کارروائی کی عدم موجودگی کو عالمی برادری میں خطرے کی گھنٹی بجانا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ بی جے پی-آر ایس ایس کے کارکنوں نے مسلمانوں کے خلاف اپنی دشمنی پر باز آنے کے بجائے مظالم کو مزید تیز کر دیا ہے۔ گزشتہ اتوار کو ہریدوار کے بدنام زمانہ پجاری یتی نرسنگھن نے ایک بار پھر ڈھٹائی سے ہندوؤں سے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی اپیل کی۔ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں بھارت میں اسلامو فوبیا کی تشویشناک سطح کا فوری نوٹس لے اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بھارتی حکام پر زور دے اور تمام اقلیتوں کے تحفظ، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے۔

  • 78 سالہ خاتون نے اپنی تمام تر جائیداد راہول گاندھی کے نام کردی

    78 سالہ خاتون نے اپنی تمام تر جائیداد راہول گاندھی کے نام کردی

    نئی دہلی: بھارت میں گاندھی خاندان کی مداح ایک 78 سالہ معمر خاتون نے اپنی تمام تر جائیداد کانگریسی رہنما راہول گاندھی کے نام کردی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے "انڈیا ٹوڈے” کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون کی رہائشی 78 سالہ معمر خاتون پشپا مونجیال نے ضلعی عدالت میں اپنی تمام جائیداد کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے نام منتقل کرنے کی وصیت جمع کرادی۔

    بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمان صحافیوں پر حملہ


    معمر خاتون کا کہنا تھا کہ گاندھی خاندان نے اس ملک کے لیے بہت کچھ کیا ہے اپنے آباء کی تقلید کرتے ہوئے اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے تو اپنی جانیں تک اس ملک کے لیے قربان کردیں۔

    بھارت میں مساجد کے باہر اذان کے وقت ’رام بھجن اور شیو بھجن‘ کا اعلان

    ضعیف خاتون پشپا مونجیال کا مزید کہنا تھا کہ وہ راہول گاندھی کے نظریات اور خیالات سے کافی متاثر ہیں، وہ بھی ملک کی خاطر لڑ رہا ہے اسی وجہ سے اپنی جائیداد ان کے نام کی ہے تاکہ اس کا درست استعمال ہوسکے۔


    کانگریس کے میٹروپولیٹن صدر لال چند شرما نے کہا کہ پشپا منجیال نے سابق ریاستی صدر پریتم سنگھ کی رہائش گاہ پر راہول گاندھی کو کو اپنی جائیداد وقف کرنے کا وصیت نامہ دیا۔

    خاتون کی جائیداد میں 50 لاکھ مالیت کے اثاثے اور 10 تولہ سونا بھی شامل ہے۔

    مودی سے مدارس پر چھاپے مارنے کا مطالبہ ، ہندوؤں سے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے…

  • راجستھان:بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں کےگھرجلانے کا سلسلہ جاری

    راجستھان:بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں کےگھرجلانے کا سلسلہ جاری

    راجستھان: راجستھان:بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں کےگھرجلانے کا سلسلہ جاری ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع کرولی میں مسلمانوں کے گھروں ، ان کی جائیدادوں اور مال مویشیوں کو جلانے کا سلسلہ جاری ہے اور بڑے نقصان کے بعد کرفیو میں 7اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاستی حکومت نے ضلع کرولی میں کرفیو میں 7 اپریل تک توسیع کرنے اورضلع میں دفعہ 144کے نفاذ اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی کاحکم جاری کیا ہے ۔

    ہندوانتہاپسند تنظیموں وشوا ہندو پریشد ، راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ اور بجرنگ دل کی طرف سے ہفتہ کے روز ضلع میں مسلمانوں کے مکانوں اور دکانوں میں آگ لگانے ، توڑ پھوڑ کرنے اور مسلمانوں پر پتھرائو کرنے کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی کی وجہ سے کرفیو نافذ ہے ۔

    راجستھان کانگریس نے پیر کو کرولی میں مسلمانوں کی املاک کو نذر آتش کرنے اور ان پر پتھرائو کے واقعے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ کمیٹی میں ایم ایل اے جتیندر سنگھ اور رفیق خان اور کرولی ضلع کے انچارج للت یادو شامل ہیں۔ یہ پینل کرولی کا دورہ کرے گا اور راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کو اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

    ادھر بھا رتی دارلحکومت نئی دلی کی انتظامیہ نے ہندوئوں کے تہوار نوراتری کے نام پر 11اپریل تک گوشت کی دکانیں بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔

    جنوبی دلی کے میئر مکیش سورین نے میونسپل کمشنر کے نام ایک مراسلہ میں ہدایات جاری کی ہیں کہ آج سے 11اپریل تک نئی دلی میں گوشت کی دکانیں بند رکھی جائیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ شہری ادارے کی طرف سے نوراتری کے دوران گوشت کی دکانیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    ایس ڈی ایم سی کمشنر گیانیش بھارتی کو لکھے ایک خط میں، سورین نے کہا ہے کہ نوراتری کے دوران پوجا کرنے کے لیے جاتے ہوئے گوشت کی دکانوں کے سامنے سے گزرتے وقت بھگتوں کے مذہبی عقائد اور جذبات متاثر ہوتے ہیں۔لہذا 11اپریل تک نوراتری تہوار کے دنوں کے دوران گوشت کی دکانوں کو بند رکھنے کے لیے کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ مستقبل میں قصابوں کے نئے لائسنس کی پالیسی میں یہ بھی لکھا جائے گا کہ نوراتری کے دوران گوشت کی دکانیں بند کرنی ہوںگی۔

  • روہنگیائی مسلمانوں کی جبری بےدخلی پرمودی حکومت پرشدید تنقید

    روہنگیائی مسلمانوں کی جبری بےدخلی پرمودی حکومت پرشدید تنقید

    سرینگر: بین الاقوامی تنظیموں کی روہنگیائی مسلمانوں کی جبری بے دخلی پر مودی حکومت پرشدید تنقید ،اطلاعات کے مطابق بھارت اوراسکےغیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی طرف سےروہنگیا مسلمان مہاجرین کی جبری بے دخلی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی بدترین خلاف ورزی ہے ۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسانی حقوق کی متعدد مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں نے روہنگیا مسلمانوں کی گرفتاریوں اورجبری بے دخلی کو بی جے پی حکومت کے مسلم مہاجرین کے خلاف کریک ڈائون کا حصہ قراردیا ہے۔حال ہی میں، بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن میں 25 روہنگیا مسلمانوں کو گرفتارکیاتھا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے روہنگیا خواتین کی ملک بدری اور جموں میں روہنگیا مہاجرین کی گرفتاریوں پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مودی حکومت کے اس اقدام کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    ستم ظریفی یہ ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو بھارت میں ہندوتوا گروپوں کے پرتشدد حملوں کے علاوہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سخت نگرانی، جبری گرفتاریوں اورتفتیش کے علاوہ باربار پولیس اسٹیشنوں میں طلب کیاجاتا ہے ۔ہندوتوا گروپ بھارت میں مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی جاری مہم کے دوران جموں میں روہنگیا مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    انسانی حقو ق کی ایک اور بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھی خبردار کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف امتیازی پالیسیاں اختیار کر رکھی ہیں ۔ ہیومن رائٹس واچ نے کہاہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ مودی حکومت کی پالیسی سے اس کا مسلمانوں کے ساتھ تعصب ظاہر ہوتا ہے ۔