Baaghi TV

Tag: بھارت

  • جویوکرین سےنکلنا چاہتا ہےپہلےایمبیسی کےواش روم صاف کرے:یوکرین میں بھارتی سفارتخانےکاطلبا سےرویہ

    جویوکرین سےنکلنا چاہتا ہےپہلےایمبیسی کےواش روم صاف کرے:یوکرین میں بھارتی سفارتخانےکاطلبا سےرویہ

    وبھارتی ایمبیسی نے یوکرائن سے نکلنے والے اپنے طالب علم کو پیشکش کی کہ جو یہاں سے پہلے نکلنا چاہتا ہے انہیں ایمبیسی کے واش روم صاف کرنے ہونگے، بھارتی طلباء کو واش روم صاف کرنے کے بدلے یوکرائن سے بھارت لایا گیا.

    بھارت کے مستقبل یعنی انکے طلباء کی بھارت کی نظر میں اتنی اوقات ہے کہ کہ باہر ملکوں میں جنگ کےدوران ان سے اپنے گند واش روم دھلوائے گئے بدلے میں انہیں بھارت لایا گیا تو خود سوچیں قوم پرستوں اور پاکستان کے غداروں کے ساتھ بھارت کیا کرے گا.

    یاد رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد وہاں پھنسے بھارتی طالبعلموں کی حفاظت کرنے میں بھارت ناکام ہو گیا، لیکن اس مشکل وقت میں انسانیت کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے، پاکستان نے بھارتی طالبعلموں کے لیے اپنے دروازے کھول دیئے۔

     

    اس وقت یوکرین میں جنگی حالات میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے ساتھ ساتھ پاکستان بھارتیوں کی بھی مدد کر رہا ہے، جبکہ ان کا اپنا عملہ غائب ہے، جس کی تصدیق بھارتی خود کر رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر بھارتی طالبعلم کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے، جس میں بھارتی طالبعلموں کو پاکستانی سفارت خانے میں آرام سے بیٹھے کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پاکستانی سفارت خانے نے ان بھارتی طلبہ کو ایک ایسے وقت میں پناہ دی جب انہیں خارکیو سے لیویو جانے کے لیے بھارتی سفارت خانے نے مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    بھارت کے معروف صحافی اور پروفیسر اشوک سوین نے بھی ویڈیو شیئر کی، جس پر انہوں نے لکھا کہ رومانیہ کی سرحد پر بھارتی سفارتخانے کا عملہ موجود نہیں تھا، لیکن پاکستانی سفارتخانہ بھارتیوں کی مدد کے لیے موجود تھا۔

  • چین کو یوکرین میں جاری تنازعہ سے فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے:کواڈ اتحاد کا پیغام

    چین کو یوکرین میں جاری تنازعہ سے فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے:کواڈ اتحاد کا پیغام

    نئی دہلی :چین کو یوکرین میں جاری تنازعہ سے فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے:کواڈ اتحاد کا پیغام،اطلاعات کے مطابق کواڈ اتحاد کے سربراہوں نے تائیوان کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا ہے۔ اجلاس میں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس طرز پر انڈوپیسیفیک خطے میں کوئی کارروائی ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ہونے والی ورچوئل میٹنگ میں امریکی صدر جو بائیڈن، جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا، آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حصہ لیا۔اس وقت جب کہ دنیا اور بالخصوص مغرب کی نگاہیں روس اور یوکرین میں جاری جنگ پر مرکوز ہیں، تائیوان کے حوالے سے چین کے رویے پر تشویش کواڈ اتحادی ممالک کی مزید بڑھ گئی ہے۔

    اس ضمن میں جاپانی وزیر اعظم کیشیدا نے روس یوکرین تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہم اس بات پر متفق تھے کہ اس طرح کی کسی طاقت کا استعمال کرکے انڈوپیسیفیک میں صورت حال کو یکطرفہ طورپر تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم اس بات پر بھی متفق تھے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد پیدا شدہ حالات کے مدِنظر ایک آزاد اور کھلے انڈوپیسیفیک خطے کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے کام کرنا اور بھی زیادہ اہم ہوگیا ہے۔

    آسٹریلوی وزیر اعظم موریسن نے میٹنگ کے بعد اپنےجاری کردہ بیان میں کہا یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے انڈوپیسیفیک خطے میں ہم ویسا ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم ایک آزاد اور کھلا خطہ برقرار رکھنے کے لیے پرعز م ہیں،جہاں چھوٹی طاقتوں کو بڑی طاقتوں سے ڈرنے کی ضرورت نہ ہو

    مزید براں، امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ اس میٹنگ میں کواڈ رہنماؤں نے انڈوپیسیفیک سمیت پوری دنیا میں خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تئیں اپنے عہد کا اعادہ کیا۔

    بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ کواڈ انڈوپیسیفیک خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے اپنے اصل ہدف پر توجہ مرکوز رکھے۔

    یاد رہے، کواڈ ملکوں میں بھارت واحد ملک ہے جس نے یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت نہیں کی ہے بلکہ اقو ام متحدہ میں روس کے خلاف پیش کردہ قرارداد پرووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہا۔

    ادھرجاپان نے یوکرین کوبُلٹ پروف جیکٹس اوردیگر ضرورت کا سامان فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یوکرین کی مدد کا فیصلہ جاپان کی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ جاپانی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کو فراہم کی جانے والی اشیامیں ہیلمٹ، سخت سرد موسم کا لباس، خیمے، کیمرے، حفظان صحت کی مصنوعات، ہنگامی غذائی اشیا اورجنریٹر شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ جاپان پہلی بار اپنی بُلٹ پروف جیکٹس کسی ملک کو فراہم کرے گا۔حکومتی ترجمان کے مطابق جاپان یوکرین کو اسلحہ فراہم نہیں کرے گا اور نہ ہی ایسا کوئی منصوبہ ہے۔

  • پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی بھارت میں قید پاکستانی بچے سے ملاقات

    پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی بھارت میں قید پاکستانی بچے سے ملاقات

    بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے امرتسر میں 14 سالہ پاکستانی بچے سے ملاقات کی ہے ۔

    باغی ٹی وی :ذرائع کے مطابق اصمد علی نامی بچہ آزادکشمیر کا رہائشی ہے جو گزشتہ برس اپنے کبوتروں کو پکڑنے کی کوشش میں لائن آف کنٹرول عبور کرگیا تھا اصمد علی کو 28 نومبر کو غلطی سے لائن آف کنٹرول عبورکرنے پر بھارتی فوج نے گرفتارکرکے مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس کے حوالے کر دیا جس نے بچے کو غیرقانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس قانون میں زیادہ سے زیادہ دو سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

    اس کے بعد اصمد کو پونچھ میں جووینائل جسٹس بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا، اور اب وہ مقبوضہ جموں کے رنبیر سنگھ پورہ میں نابالغ مجرموں کے سنٹر میں ہے ارباب علی کے مطابق اصمد، اسٹارز اسکول میں آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے۔

    اصمد علی گزشتہ چارماہ سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے نابالغ بچوں کے ایک سنٹر میں ہے اس کےماموں ارباب علی نے پاکستانی اور بھارتی حکام سے اس کی رہائی کی درخواست کی تھی جس پر بھارتی وزارت داخلہ نے اصمد علی کو قونصلر تک رسائی دی ہے۔

    اصمد علی کے ماموں ارباب علی کے مطابق اصمد کو پالتو کبوتروں کا شوق ہے، اس دن اس نے انہیں اڑنے کے لیے آزاد کیا اور وہ ایل او سی کی سمت اڑ گئے، وہ صرف ایک چھوٹا بچہ ہے ان کا پیچھا کیا اور اسے احساس نہیں ہوا کہ وہ لائن آف کنٹرول کو پار کر رہا ہے پورا خاندان بہت پریشان ہے اپنی والدہ کی وفات کے بعد اصمد کی پرورش اس کے نانا محمد اسلم اور نانی خدیجہ نے کی ہے وہ ہر وقت روتے رہتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستانی بچے اصمد علی کی رہائی کے لیے سرگرم بھارت میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن راہول کپور نے کہا کہ انہیں جنوری کے آخر میں اس بچے سے متعلق معلوم ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے اس کی رہائی کے لیے جدوجہد شروع کی تھی ۔

    راہول کپور نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کی جدوجہد رنگ لائی ہے اور آج اس پاکستانی بچے کو قونصلر رسائی مل گئی ہے،یہ پہلی کامیابی ہے امید ہے یہ بچہ بہت جلد واپس اپنے ملک چلا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ اصمد علی کی امرتسر میں پاکستانی سفارتخانے کے اہل کاروں سے ملاقات کے بعد واپس نابالغ بچوں کے سنٹر بھیج دیا گیا ہے۔

    بھارت نےکشمیری صحافی کودہشت گردی کے الزام میں گرفتارکرلیا

    واضح رہے کہ پاکستان بھارت کی قید میں پاکستانی خاتون اور ان کی 4 سالہ بیٹی کی رہائی کے کیس کی پیروی کر رہا ہے سمیرا جو کہ اپنے والدین کے ساتھ قطر میں رہتی تھی، نے ایک بھارتی مسلمان محمد شہاب سے شادی کی تھی، جو انہیں بغیر ویزے کے انڈیا لے جانے میں کامیاب رہا تھا سال 2017 میں سمیرا کو بھارتی پولیس نے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    گزشتہ ماہ دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ تقریباً 5 سال سے بھارتی جیل میں قید پاکستانی خاتون سمیرا کے کیس کی بھرپور طریقے سے پیروی کر رہا ہے دفتر خارجہ کو 17 فروری کو وزارت داخلہ سے ان کی شہریت کی تصدیق موصول ہوئی تھی اور اسی دن نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے بھارت کی وزارت خارجہ کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا تھا عاصم افتخار نے امید ظاہر کی تھی کہ وہ اپنی بیٹی ثنا فاطمہ کے ساتھ جلد ہی پاکستان واپس آئیں گی۔

    کشمیر یوتھ الائنس کا مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت

  • نیٹ فلیکس اور ایپل کے بعد مائیکروسافٹ کا روس میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان

    نیٹ فلیکس اور ایپل کے بعد مائیکروسافٹ کا روس میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان

    ماسکو : نیٹ فلیکس اور ایپل کے بعد مائیکروسافٹ کا روس میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق مائیکروسافٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ روس میں اپنی تمام پراڈکٹس کی سیل اور سروس بند کررہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مائیکروسافٹ کی جانب سے آج جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ روس کے یوکرین پر غیرقانونی، بلااشتعال اورغیرمنصفانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور احتجاجاً روس میں اپنی تمام پراڈکٹس کی نئی سیل اور سروس بند کررہے ہیں۔

    خیال رہے مائیکروسافٹ سے قبل ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی ’ایپل‘ ، ’نائیکی‘ ، ’ڈیل‘، کی جانب سے بھی روس پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    دوسری جانب مائیکروسافٹ نے روسی میڈیا ’آر ٹی‘ کی موبائل ایپلیکیشن کو ونڈوز ایپ اسٹور سے نکال دیا ہے اور روسی میڈیا کو اشتہارات دینے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔اس سے قبل یوکرین پر حملوں کے بعد سوشل میڈیا کی تقریباً تمام کیمپنیز فیس بک ، ٹوئٹر کے علاوہ دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کی جانب سے روس پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ نے نہ صرف روسی میڈیا کی مونیٹائزیشن ختم کردی بلکہ ان کے اشتہارات بھی بند کردیئے ہیں جب کہ فیس بک نے روس کی متعدد سرکاری نشریاتی اداروں کے مواد پر بھی جزوی پابندی عائد کردی ہے۔

    گوگل، یوٹیوب اور ٹوئٹر کی جانب سے بھی روس کے سرکاری میڈیا چینل ‘آر ٹی’ سمیت دیگر تمام ٹی وی چینلز پر ویڈیوز کے ذریعے اشتہارات کے ذریعے پیسے کمانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    یوکرین کے ساتھ جنگ کے اثرات اب روس کی معیشت پر بھی اثرانداز ہورہے ہیں۔ مغرب کی اقتصادی پابندیوں کے بعد دنیا کی بہت سی کمپنیوں نے روس میں اپنی خدمات اور آپریشن روک دیے ہیں۔

    سبسکرپشن بیسڈ اسٹریمنگ سروسز فراہم کرنے والی امریکی کمپنی نیٹ فلکس نے بھی روس میں اپنے تمام جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر کام روک دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپنی نے روس میں مستقبل کے تمام منصوبوں کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

    اس بابت نیٹ فلکس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت روسی زبان میں چار سیریز پروڈکشن اور پوسٹ پروڈکشن میں تھی تاہم روس یوکرین جنگ کے تناظر میں ان منصوبوں کو وقتی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

  • ایک طرف روس کا گھیراو تو دوسری طرف چین پردباو:امریکہ کا بھارت کوجدید اسلحہ دینے کا فیصلہ

    ایک طرف روس کا گھیراو تو دوسری طرف چین پردباو:امریکہ کا بھارت کوجدید اسلحہ دینے کا فیصلہ

    واشنگٹن :ایک طرف روس کا گھیراو تو دوسری طرف چین پردباو:امریکہ کا بھارت کوجدید اسلحہ دینے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ چین سے مقابلے کے لیے امریکہ بھارت کی دفاعی صلاحیتوں کو تیزی سے بڑھا رہا ہے۔ چین ہر موڑ پر بھارت کو بھی اسی طرح اکسا رہا ہے، جس طرح وہ امریکہ کے ساتھ کرتا ہے۔ اسی لیے واشنگٹن بھارت کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ چین ہر موڑ پر بھارت کو اسی انداز سے اکسا رہا ہے جس طرح اس کا سلوک امریکہ کے ساتھ ہے۔ اسی لیے واشنگٹن بھارت کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط تر کرنے کے مقصد سے اپنی پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

    جنوبی ایشیا اور وسطی بھارت سے متعلق معاون سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو سینیٹ کی ایک ذیلی کمیٹی کے ارکان کو خطے کی صورت حال کے بارے میں کہنا تھا کہ ہم اپنی دفاعی شراکت داری میں پیش رفت کو تیز تر کرنے اور چینی اشتعال انگیزیوں کو روکنے کے لیے بھارت کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔ اس سلسلے میں مضبوط بحری تعاون، بہتر معلومات اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے ساتھ ہی خلائی اور سائبر اسپیس جیسے ابھرتے ہوئے میدانوں میں بھی ہم نے بھارت کے ساتھ تعاون کو بڑھا دیا ہے۔”

    کواڈ امریکہ، بھارت، آسٹریلیا اور جاپان پر مشتمل ایک چار رکنی گروپ ہے جو خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر قابو پانے اور آزاد نیز کھلے ہند بحرالکاہل کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

    میلبورن میں کواڈ کے وزراء خارجہ کی ہونے والی حالیہ میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے، لو نے کہا کہ جس انداز سے کواڈ کے تمام شراکت داروں نے آزاد ہند بحرالکاہل کی حمایت کرنے کا عزم کیا ہے وہ کافی حوصلہ بخش بات ہے۔

  • متنازع ڈیمز: بھارت کا پھر پاکستانی اعتراضات ماننے سے انکار

    متنازع ڈیمز: بھارت کا پھر پاکستانی اعتراضات ماننے سے انکار

    اسلام آباد:متنازع ڈیمز: بھارت کا پھر پاکستانی اعتراضات ماننے سے انکار ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے حوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی میں‌ کوئی کمی نہیں آئی ہے اور صورت حال مزید خرات ہوتی نظر آرہی ہے ، ادھر اس حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ متنازع ڈیمز کے حوالے سے بھارت نے پھر پاکستانی اعتراضات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت آبی تنازعات پر اسلام آباد میں یکم مارچ کو شروع ہونے والے سہ روزہ مذاکرات میں بھارت کی جانب سے ‘نہ مانوں’ کی رٹ برقرار ہے۔

    مذاکرات میں پاکستان نے دریائے سندھ، چناب، پونچھ پر 10 بھارتی ڈیمز کے ڈیزائن پر اعتراض کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے متنازع ڈیمز پر پاکستان کے اعتراضات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

    پاکستان نے اعتراض اٹھایا کہ بھارت 2019 سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کا ڈیٹا شیئر نہیں کر رہا ہے، تاہم بھارت نے پاکستان کے ساتھ پانی کے بہاؤ کا ڈیٹا شیئر کرنے سے بھی انکار کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ سندھ طاس معاہدے میں پانی کا ڈیٹا شیئر کرنے کی شق موجود نہیں ہے۔مذاکرات کے دوران پاکستان کا مؤقف تھا کہ بھارت کی وجہ سے پاکستان کو سیلابی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    واضح رہے کہ یکم مارچ کو 10 رکنی بھارتی آبی ماہرین کا وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچا تھا، جس کی قیادت پی کے سکسینا کر رہے ہیں، جب کہ پاکستان کی جانب سے نمائندگی کمشنر انڈس واٹر کمیشن مہر علی شاہ کر رہے ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہے، مذاکرات شروع ہونے سے قبل مہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ دریاے چناب پر بھارت کے کیروہائیڈرو پاور پراجیکٹ ڈیزائن پر پاکستان کو اعتراض ہے، مقبوضہ کشمیر میں دریاے پونچھ پر مانڈی پروجیکٹ پر بھی ہمیں اعتراض ہے۔

    انھوں نے کہا دریاے سندھ پر 24 میگا واٹ کے نیموں چلنگ، دریاے سندھ پر ٹربوک شیوک منصوبے، 25 میگا واٹ کے ہنڈر رمان کے ڈیزائن، دریاے سندھ پر سانکو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن، 19 میگا واٹ کے مینگڑم سانگرا کے ڈیزائن پر بھی پاکستان کو اعتراض ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی وفد اجلاس کے بعد کل 4 مارچ کو بھارت روانہ ہو جائے گا، پاکستانی مؤقف کے مطابق بھارت کو سندھ طاس معاہدے کے تحت ہی منصوبے بنانے کی اجازت ہے۔

  • :3مارچ پاکستان میں بھارت کی دہشتگردکارروائیوں کی تلخ یاد دہانی کا دن:مگربھارت پھرباز نہ آیا

    :3مارچ پاکستان میں بھارت کی دہشتگردکارروائیوں کی تلخ یاد دہانی کا دن:مگربھارت پھرباز نہ آیا

    اسلام آباد ::3مارچ پاکستان میں بھارت کی دہشتگردکارروائیوں کی تلخ یاد دہانی کا دن ہے ،تاریخ شاہد ہے کہ 03 مارچ 2009لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں جنہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مالی سرپرستی میں حاصل تھی کے جان لیوا حملے اور 2016میں پاکستان میں دہشتگردی کے ماسٹر مائنڈ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کی تلخ یاد دہانی کادن ہے ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ دونوں واقعات میں براہ راست بھارت ملوث ہے جن کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا تھا۔

    سری لنکن کرکٹ ٹیم پر بھارتی ایجنٹوں نے 3مارچ 2009کو لاہور میں دہشت گرد حملہ کیاتھا جس کامقصد عالمی سطح پر پاکستان کو کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کیلئے پاکستان کو خطرناک ملک ثابت کرنا تھا ۔بعد ازاں 3مارچ 2016کو بھارتی جاسوس اور خفیہ ایجنسی را کے دہشت گردکمانڈر کلبھوشن یادیو جو بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے کو بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے ایرانی پاسپورٹ پر پاکستان جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے سمیت پاکستان میں دہشت گردی کی مذموم کارروائیوں میں ملوث ہے ۔

    کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔ بھارتی جاسوس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ صفورا بس حملہ کے ماسٹر مائنڈ سے بھی رابطہ میں تھا، جس میں مسلح افراد نے 45 اسماعیلی فرقے کے لوگوں کو گولی مار کرقتل کیا تھا۔ گرفتار بھارتی جاسوس کے اعترافی بیان سے ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت پڑوسی مسلم ملک پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔

    بھارت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم کے لیے پراکسی کے طور پر استعمال کررہا ہے اور پاکستان نے ایک ڈوزئیر کے ذریعے عالمی برادری کو پاکستان میں بھارت کی کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے آگاہ بھی کیا ہے۔

  • بھارت نےیوکرین میں بھارتی طلبا کویرغمال بنانےکا روسی دعویٰ مسترد کردیا

    بھارت نےیوکرین میں بھارتی طلبا کویرغمال بنانےکا روسی دعویٰ مسترد کردیا

    ماسکو: بھارت نے یوکرین میں بھارتی طلبا کویرغمال بنانے کا روسی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طلبا کویوکرینی حکام کی جانب سے یرغمال بنانے اورانہیں شورش زدہ علاقوں میں بھیجنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

    بھارتی عملہ غائب، پاکستان نے دی یوکرین میں پھنسے بے یارومددگار بھارتی طلبہ کو پناہ

    روسی وزارت دفاع نے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین کےحکام نے خارکیف میں بھارتی طلبا کویرغمال بنا رکھا ہے اورانہیں یوکرین سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے-

    روسی وزارت دفاع نے بیان میں کہا تھا کہ بھارتی طلبا کے بڑے گروپ کویوکرین اورپولینڈ کی سرحد سے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے بلکہ انہیں ایسے علاقوں میں جانے کے لئے زبردستی مجبورکیا جارہا ہے جہاں لڑائی جاری ہے۔روسی فوجی بھارتی طلبا کوبحفاظت نکالنے کے لئے ہرقسم کا اقدام کرنے کوتیارہیں-

    واضح رہے کہ بھارت نے یوکرین میں اپنے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے اور یوکرین پر روسی فوج کے حملے میں بھارتی طالب علموں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرینی فورسز کی جانب سے بھارتی طالب علموں کو انخلاکے وقت بدسلوکی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

    رومانیہ کا فوجی ہیلی کاپٹرگر کا تباہ،7 فوجی ہلاک

    بھارتی طالب علموں کا کہنا ہے کہ انہیں پولینڈ کی سرحد پریوکرینی گارڈز کی جانب سے نہ صرف ہراساں کیا گیا بلکہ سلاخوں سے ان پر تشدد کیا گیا اور بال کھینچ کھینچ کر انہیں سرحد عبور کرنے سے روکا گیا۔ دوسری جانب یوکرین میں پھنسے بھارتی شہریوں کی اذیت میں اس وقت اضافہ ہوا جب ان کے سفارتخانے نے فون سننا ہی بند کردیئے اور مودی سرکارنے آنکھیں بند کر لیں۔

    ادھر س وقت یوکرین میں جنگی حالات میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے ساتھ ساتھ پاکستان بھارتیوں کی بھی مدد کر رہا ہے، اس مشکل وقت میں انسانیت کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے، پاکستان نے بھارتی طالبعلموں کے لیے اپنے دروازے کھول دیئے جبکہ ان کا اپنا عملہ غائب ہے، جس کی تصدیق بھارتی خود کر رہے ہیں۔

    روس نے بھارت کا بھی شکریہ ادا کردیا

  • روس نے بھارت کا بھی شکریہ ادا کردیا

    روس نے بھارت کا بھی شکریہ ادا کردیا

    نئی دہلی:روس نے بھارت کا بھی شکریہ ادا کردیا،اطلاعات کے مطابق ایک طرف روس یوکرین میں فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے تو دوسری طرف روس نے ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس مشکل وقت میں روس کے خلاف امریکہ کا ساتھ دینے سے معذرت کی ہے

    اسی حمایت سے خوش ہوکر روس نے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں کے باوجود اُسے بھارت کو ایس-400 میزائل سسٹم فراہم کرنے میں کوئی دشواری کا سامنا نہیں۔

    بھارت میں روسی وفد ڈینس الیپوو نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فی الحال بھارت کو فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے میں کوئی مشکلات نظر نہیں آتیں۔ ایسے راستے ہیں جہاں سے بھارت کو میزائل سسٹم بغیر کسی رکاوٹ کے مہیا کردیے جائیں گے۔اگر حالات میں اعتدال رہا تویہ ممکن ہوسکتا ہے

    وفد کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں بھارت کے متوازن پوزیشن اپنانے پر روس بھارت کا مشکور ہے کہ وہ یوکرین تنازع کی اصل حقیقت سے واقف ہے۔
    یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبا کے حوالے سے ڈینس الیپوو نے کہا کہ روس طلبا کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کیلئے کافی کام کررہا ہے۔ روس خارکیف اور سومی سمیت دیگر جنگ زدہ علاقوں میں طلبا کی حفاظت سے متعلق بھارت سے مسلسل رابطے میں ہے۔

    واضح رہے کہ 2018 میں بھارت نے 5.5 ارب ڈالرز کے بدلے روس سے ایس-400 فضائی دفاعی نظام خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جس پر بھارت کے امریکی پابندیوں سے متاثر ہونے کا خدشہ تھا تاہم امریکا نے اب تک کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔

  • بھارت: حجاب کےخلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر 19 سالہ لڑکی پر مقدمہ درج

    بھارت: حجاب کےخلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر 19 سالہ لڑکی پر مقدمہ درج

    بنگلورو: بھارت کی مذہبی تشدد پسند اور عسکریت پسند،ہندوتوا اور ہندو قومیت کے نظریے پر مبنی تنظیم بجرنگ دل کی رکن 19 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر حجاب کےخلاف نفرت انگیز تقریر کی ہےتقریرسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اس لڑکی نے 23 فروری 2022 کو وجئے پورہ میں مختلف تنظیموں کی طرف سے منعقدہ ایک احتجاج میں تقریر کی تھی، لیکن اس ویڈیو کے سوشل پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نےآ ئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت اس کے خلاف از خود مقدمہ درج کرلیا ہے لڑکی کا نام پوجا بتایا جاتا ہے-

    حجاب تنازع: عدالت سے رجوع کرنے والی طالبہ کےبھائی پر حملہ

    مظاہرے کی جگہ پر ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے اس لڑکی پوجا نے کہا تھا کہ اگرآپ پانی مانگیں گے تو ہندوستانی آپ کو جوس دیں گے۔ اگر آپ دودھ مانگیں گے تو ہم آپ کو چھاچھ دیں گے لیکن، اگر آپ پورے ہندوستان میں حجاب چاہتے ہیں، تو ہم آپ سب کو شیواجی کی تلوار سے کاٹ دیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پوجا نے اپنی تقریر کو یہ کہہ کر درست ثابت کرنے کی کوشش کی کہ یہ بیان تمام مسلمانوں کے لیے نہیں تھا۔ اور ’’شیواجی کی تلوار‘‘ کا بیان غصے میں دیا گیا تھا۔

    ہندوانتہا پسندوں نے گائے کا گوشت کھانے پرمسلمان شخص کو قتل کر دیا

    واضح رہے کہ کرناٹک کے شہر اڈوپی میں حجاب پر عائد پابندی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والی طالبہ کے والد کے ہوٹل پر ایک انتہا پسند جتھے نے حملہ کر دیا تھا اڈوپی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس این وشنووردھن نے تصدیق کی تھی کہ کرناٹک ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والی چھ میں سے ایک طالبہ شفاء کے والد کے ہوٹل پر ایک گروہ کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا جس سے ہوٹل کی ایک کھڑکی بھی ٹوٹ گئی تھی گروہ میں شامل افراد کی جانب سے شفاء کے بھائی سے بحث کی گئی اور انہیں تھپڑ بھی مارا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر جتھے کو منتشر کردیا تھا اور ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا-

    بھارت میں ہندوانتہاپسندی عروج پر، بینک نے باحجاب خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا