Baaghi TV

Tag: بھارت

  • مشیر قومی سلامتی کے گھر "مشکوک” شخص کے گھسنے کی کوشش

    مشیر قومی سلامتی کے گھر "مشکوک” شخص کے گھسنے کی کوشش

    مشیر قومی سلامتی کے گھر "مشکوک” شخص کے گھسنے کی کوشش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر کے گھر ایک شخص نے گھسنے کی کوشش کی ہے جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارت کی قومی سلامتی کے میشر اجیت ڈوول کے بنگلے پر ایک شخص نے بمعہ گاڑی داخل ہونے کی کوشش کی جس کو سیکورٹی اداروں نے ناکام بنا دیا ہے،حکام نے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنیوالے شخص کو گرفتار کر کے دہلی پولیس سٹیشن منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ وہ کس مشن کے تحت قومی سلامتی کے مشیر کے گھر داخل ہو رہا تھا، حکام کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ شخص غلطی سے گیا یا کوئی سازش ہے

    خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے اجیت ڈوول کے گھر داخل ہونے کی کوشش کی ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ شخص ذہنی طور پر صحتمند نہیں ہے اور کرائے کی کار چلا رہا تھا ملزم نے تفتیش کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کے جسم میں ایک چپ نصب ہے اور اسے کوئی اور ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کر رہا ہے

    اجیت ڈوول پاکستان دشمنی میں سب سے آگے ہیں، مودی نے اسی لئے انہیں قومی سلامتی کا مشیر لگایا تھا، اجیت دوول کو ماضی میں تھریٹ بھی ملتے رہے ہیں جس کے بعد انکے گھر کی سیکورٹی سخت کر دی گئی تھی

    مودی ، اجیت دیول اور امت شاہ کی تکون بھارت کو تباہ کر دے گی . ماہرین

     کیا اجیت دوول کی ہائیبرڈ وار اور دہشتگردی کی دھمکی اور اویس نورانی کی بلوچستان سے علیحدگی کی بات محض اتفاق ہے؟

    دہلی تشدد، کی گئی منصوبہ بندی، واٹس ایپ گروپ بنا کر دیئے گئے ٹارگٹ، پتھراؤ، گھر جلانے کی ڈیوٹیاں لگیں

    دہلی، فسادات کے دوران مسلمان لڑکی کو اغوا کیے جانے کا خدشہ،لواحقین پر قیامت کی گھڑی

    امریکا سمیت متعدد ممالک کی دہلی بارے سیکورٹی ایڈوائیزری جاری

    دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد

    دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

    دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

    دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

    دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

  • کرناٹک میں ایک اورکالج نے باحجاب طالبات پر پابندی لگا دی گئی

    کرناٹک میں ایک اورکالج نے باحجاب طالبات پر پابندی لگا دی گئی

    نئی دہلی: کرناٹک میں ایک اورکالج نے طالبات کوحجاب کے ساتھ کالج کے اندرداخل نہیں ہونے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی حجاب کیخلاف مہم کے تحت کرناٹک کے ایک اورکالج میں باحجاب طالبات کوداخل ہونے اورکلاسز اٹینڈ کرنے سے روک دیا گیا کالج پرنسپل نے خود کالج کے گیٹ پرکھڑے ہوکرباحجاب طالبات کوروکا اورانہیں حجاب اتارکرکالج آنے کی ہدایت کی-

    کرناٹک:حجاب کے ساتھ امتحان میں بیٹھنے پر پابندی،طالبات کا احتجاجاً بائیکاٹ

    طالبات کے شدید احتجاج پرکالج پرنسپل کا کہنا تھا کہ طالبات حجاب اوربرقع اتارکرکلاسز میں شرکت کرسکتی ہیں۔ اس قبل اسی کالج کے پرنسپل کوباحجاب طالبات کو کالج میں کلاسز لینے کی اجازت دینے پرہندوانتہاپسندوں کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    تعلیمی اداروں میں حجاب کرنے پرپابندی کے خلاف مسلمان طالبات کی درخواست کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے کرناٹک ہائیکورٹ نے بھی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے درخواست پرفیصلے تک حجاب پرپابندی کا عبوری حکم جاری کیا ہے۔

    بھارتی خاتون صحافی کو بی جے پی کارندوں کیجانب سے قتل اور ریپ کی دھمکیاں

    واضح رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کی انتہا پسندی عروج پر ہے، مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کی جارہی ہے، اس بار انتہا پسند ہندووں نے لڑکیوں کے حجاب کو نشانہ بنایا ہے کرناٹک کے تمام اسکولوں میں باحجاب اوربرقع پہننے والی طالبات کوکلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ریاست میں باحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخل ہونے اورکلاسز اٹینڈ کرنے پرپابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مسلم خواتین اساتذہ کو بھی اسکول میں داخل ہونے سے پہلے گیٹ پر ہی برقع اتارنے پر مجبور کیا جاتا ہےکرناٹک کے علاوہ مدھیہ پردیش اوردیگرعلاقوں میں بھی تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کوروکنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

    بھارت میں مسلم خواتین کو سرعام بے عزت کیا جا رہا ہے،بھارتی صحافی

    بھارتی ریاست اترپردیش سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رگویندر سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ اگر دوبارہ منتخب ہوا تو مسلمانوں کو ماتھے پر تلک کا نشان بنانے پر مجبور کردوں گا بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اپنے اس متعصب اقدام کے جواز میں روایتی حربہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ اسی طرح کیا جا سکتا ہے۔

  • نیپال: بھارت سازشوں سے باز نہ آیا: یورینیم نما مادہ رکھنے کے الزام میں 2 بھارتیوں سمیت 8 گرفتار

    نیپال: بھارت سازشوں سے باز نہ آیا: یورینیم نما مادہ رکھنے کے الزام میں 2 بھارتیوں سمیت 8 گرفتار

    نیپال: بھارت سازشوں سے باز نہ آیا: یورینیم نما مادہ رکھنے کے الزام میں 2 بھارتیوں سمیت 8 گرفتار،اطلاعات کے مطبق کھٹمنڈو میں یورینیم نما مادہ رکھنے کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے جن میں دو بھارتی بھی شامل ہیں۔پولیس کہا کہنا ہے کہ اس مادے کو نیپال میں غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے لیے بھارت سے لایا گیا تھا۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیپال پولیس نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس افسران کی ایک ٹیم نے کھٹمنڈو کے مضافات بدھا میں ایک فائیو سٹار ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی ایک کار سے یہ مادے برآمد کرنے کے بعد آٹھ افراد کو گرفتار کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ دو بھارتیوں کی شناخت اوپیندر کمار مشرا اور راجو ٹھاکر کے طور پر ہوئی ہے اور یہ دونوں بہار کے رہنے والے ہیں جب کہ چھ دیگر نیپال کے شہری ہیں۔یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئیں جب وہ یہ قیمتی مادہ 350ملین روپے فی کلو فروخت کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔پولیس نے بھوپیندر اور نوراج کو کھڑی کار سے گرفتار کیا جس میں یہ مادہ چھپایا گیا تھا اور ان کی طرف سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر چھ دیگر کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ان کے پاس سے نو موبائل فون بھی ضبط کیے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں چار نیپالی شہریوں کو 2.5 کلو گرام غیر پروسیس شدہ یورینیم رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں سے ایک نے کہا تھا کہ اس یورینیم کو اسکا سسر بھارت سے لایا تھا جہاں اس نے تقریباً 20 سال قبل یورینیم کی کان میں کام کیا تھا۔

  • بھارت میں مسلم خواتین کو سرعام بے عزت کیا جا رہا ہے،بھارتی صحافی

    بھارت میں مسلم خواتین کو سرعام بے عزت کیا جا رہا ہے،بھارتی صحافی

    بھارتی مسلم صحافی رعنا ایوب کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلم خواتین کو سرعام بے عزت کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں بھارتی مسلم صھافی رعنا ایوب نے کہا کہ بھارت میں 250 ملین مسلم آبادی ہے، مسلم خواتین کو سرعام بے عزت کیا جا رہا ہے، حجابی بیٹیوں کی تذلیل اور اُن کو ڈرایا جا رہا ہے۔

    حجاب کے خلاف مہم: ہندو انتہا پسندوں نےاترپردیش میں بھی باحجاب طالبہ کوکلاس سے نکال دیا


    رعنا ایوب نے کہا کہ مسلم بچوں کو جھوٹے الزامات میں اٹھایا اور گرفتار کیا جارہا ہے، اس ظلم کے خلاف بہت کم لوگ ہیں جو ہمت کر کے اپنی آوازیں بلند کر رہے ہیں۔

    یاد رہے بھارتی مسلمان صحافی رعنا ایوب کو سچ بولنے پر ایک بار پھر بی جے پی کے عذاب کا سامنا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون صحافی کی ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم ضبط کرلی گئی ہے۔

    بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے مسلمان صحافی پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا کر رقم ضبط کی ہے، مودی کی ظالمانہ پالیسیوں پر تنقید کرنے کی وجہ سےرعنا ایوب کو ماضی میں قتل اور ریپ کی دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں صحافی رعنا ایوب نے ’گجرات فائلز‘ نامی کتاب لکھی تھی جس میں 2002 میں گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات کا ذمہ دا ر اس وقت کی بی جے پی حکومت کو ٹھہرایا تھا-

    مسلمانوں کو ٹوپی اتار کر تلک لگوانے پر مجبور کردیں گے، مودی کے حامیوں کی دھمکی

    واضح رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کی انتہا پسندی عروج پر ہے، مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کی جارہی ہے، اس بار انتہا پسند ہندووں نے لڑکیوں کے حجاب کو نشانہ بنایا ہے کرناٹک کے تمام اسکولوں میں باحجاب اوربرقع پہننے والی طالبات کوکلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ریاست میں باحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخل ہونے اورکلاسز اٹینڈ کرنے پرپابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مسلم خواتین اساتذہ کو بھی اسکول میں داخل ہونے سے پہلے گیٹ پر ہی برقع اتارنے پر مجبور کیا جاتا ہے-

    کرناٹک:حجاب کے ساتھ امتحان میں بیٹھنے پر پابندی،طالبات کا احتجاجاً بائیکاٹ

    کرناٹک کے ضلع شیوا موگا کے سرکاری اسکول میں انتظامیہ نے امتحانات میں بیٹھنے کے لئے طالبات سے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا اسکول کی 13 طالبات نے حجاب اتارنے کے بجائے احتجاجاً امتحانات کا بائیکاٹ کردیا جبکہ اترپردیش مین بھی مسلم طالبان کو ہراساں کیا جا رہاہے-

    بھارتی ریاست اترپردیش سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رگویندر سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ اگر دوبارہ منتخب ہوا تو مسلمانوں کو ماتھے پر تلک کا نشان بنانے پر مجبور کردوں گا بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اپنے اس متعصب اقدام کے جواز میں روایتی حربہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ اسی طرح کیا جا سکتا ہے۔

    بھارتی خاتون صحافی کو بی جے پی کارندوں کیجانب سے قتل اور ریپ کی دھمکیاں

  • بیٹی کے واٹس ایپ اسٹیٹس نے ماں کی جان لے لی

    بیٹی کے واٹس ایپ اسٹیٹس نے ماں کی جان لے لی

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بیٹی کے واٹس ایپ اسٹیٹس نے ماں کی جان لے لی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا جہاں 20 سالہ پریتی نے ایک واٹس ایپ اسٹیٹس لگایا جو پڑوس میں رہتی اس کی 17 سالہ دوست کو ناگوار گزرا، اسے لگا کہ یہ اسٹیٹس اس کے لیے لگایا گیا ہے۔

    بھارت میں مزید 54 چینی ایپس پرپابندی

    بھارتی میڈیا کے مطابق 17 سالہ لڑکی اپنی ماں، بہن اور بھائی کے ساتھ، پریتی پرساد کی رہائش گاہ پر پہنچی جہاں دونوں خاندانوں کے درمیان ہونے والی بحث ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، جس میں بچی کی 49 سالہ ماں کو بھی چوٹیں آئیں زخمی ماں کو اسپتال لے جایا گیا، تاہم خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اگلے روز علاج کے دوران وفات پاگئیں۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کو اور بھی بیماریاں تھیں لیکن لڑائی کے دوران پسلیوں میں اندرونی چوٹیں آئیں، جو اس کی موت کا سبب بنی پولیس نے کیس میں واٹس ایپ اسٹیٹس پر کسی کے گھر گھس کر خاتون کو مارنے پر تین لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں دو خواتین شامل ہیں اور ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 304 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے-

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو مقامی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جس نے انہیں 15 فروری تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

    جبکہ 20 سالہ پریتی کا کہنا ہے کہ اس کا اسٹیٹس اس کی دوست کے لیے تھا ہی نہیں بلکہ ایک سی پوسٹ تھی-

    بھارت میں 87 سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  • بھارت میں مزید 54 چینی ایپس پرپابندی

    بھارت میں مزید 54 چینی ایپس پرپابندی

    بھارت نے چین کی مزید 54 ایپس کو قومی سلامتی کا خطرہ قرار دے کر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے آغاز سے اب تک بھارت 300 چینی اپیس پر پابندی عائد کر چکا ہے۔

    باغی ٹی وی :"عالمی خبررساں ادارے الجزیرہ” کے مطابق بھارت کی الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت نے تازہ ترین پابندیوں میں چین کی بڑی ٹیک فرموں جیسے ‘علی بابا’، ‘سویٹ سیلفی ایچ ڈی’، ‘بیوٹی کیمرا’، ‘سیلفی کیمرہ’، ‘گیرینا فری فائر’، ‘الیومیناتے’، ‘ویوا ویڈیو ایڈیٹر’، ‘ٹینسینٹ ایکس ریور’، ‘اونمائیوجی ایرینا’، ‘ایپ لاک’ اور ‘ڈوئل اسپیس لائٹ’ سمیت درجنوں مقبول و معروف ایپس شامل ہیں جو کہ 2020 میں بھارت کی جانب سے پہلے ہی پابندی عائد کردہ ایپس کے دوبارہ برانڈڈ ورژن ہیں۔

    چینی ایپس پر پابندی کے باوجود بھارت چینی کمپنیوں سے چندہ لیتا رہا

    بھارتی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک کی وزارت کا کہنا ہے کہ یہ ایپس صارفین کا حساس ڈیٹا جمع کرتی ہیں۔ اور اس ڈیٹا کو دشمن ملک میں واقع سرورز پر منتقل کر کے غلط استعمال کیا جاتا ہے۔

    ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ ایپس فائن لوکیشن (جی پی ایس) تک رسائی حاصل کر کے، کیمرہ/مائیک کے ذریعے جاسوسی اور نگرانی کی سرگرمیاں بھی انجام دے سکتی ہیں۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ایپس مبینہ طور پر ملک کی خود مختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر ریاست کی سلامتی اور بھارتی دفاع کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

    گزشتہ سال بھارت نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ سمیت 59 ایپلیکیشنز (ایپس) پر مستقل طور پر پابندی عائد کر دی تھی-

    امریکا میں شئیرایٹ اور علی پے سمیت 8 چینی کمپنیوں پر پابندی عائد

    بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے کمپنیوں سے تفصیلات طلب کی تھیں کہ وہ صارفین کی کیا کیا تفصیلات جمع کرتے ہیں اور انہیں کن مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    وزارت داخلہ کے ترجمان نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    تازہ ترین اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک کے درمیان طویل عرصے سے ہندوستان اور چین ہمالیہ کے ساتھ 3,488 کلومیٹر (2,170 میل) پر جاری تنازع حل نہیں ہوا، 2020 میں ہونے والی خونریز جھڑپ م میں دونوں اطراف کے فوجی ہلاک ہو گئے-

    ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس تیار کی جائے،کمل ہاسن

    چین کے ساتھ لداخ کے سرحدی علاقے میں کشیدگی کے دوران انڈین حکومت نے اس فیصلے کو ایمرجینسی حل اور قومی سلامتی کے لیے ضروری قدم بتایا تھا دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پر تشدد جھڑپ میں 15 جون کو 20 انڈین فوجی ہلاک ہو گئے تھے اور چین سے سرمایہ کاری کے لیے ہندوستان میں سخت قوانین بنائے گئے، جن میں ایپس پر پابندی بھی شامل ہے۔

    دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، ہندوستان کے آرمی چیف نے حال ہی میں پچھلے مہینے کی طرح چینی جارحیت کے خطرے کا حوالہ دیا۔

    بھارت میں 87 سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  • او آئی سی کا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار

    او آئی سی کا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار

    اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے،-

    باغی ٹی وی : آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن( او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ کرناٹک میں مسلم لڑکیوں پر حجاب پر پابندی اوراتراکھنڈ میں مسلمانوں کی نسل کشی کے اکسانے کے واقعات پر سخت تشویش ہے.

    مسلمانوں کو ٹوپی اتار کر تلک لگوانے پر مجبور کردیں گے، مودی کے حامیوں کی دھمکی

    عالمی برادری اور اقوام متحدہ ان واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے، سیکرٹری جنرل او آئی سی نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ بھارت مسلمانوں کے تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنائے، مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کرنے والوں کو سزا دلوائے.

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک مسلمان طالبہ مسکان خان کو دیکھ کرہندو انتہا پسندوں کے ایک گروہ نے بلکہ جے شری رام کے نعرے بھی لگائے تھے جس کے جواب میں اکیلی مسلمان طالبہ نے اللہ اکبر کے نعرے لگا کر انہیں منہ توڑ جواب دیا تھا۔

    بھارت میں 87 سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    مودی سرکار نے مسلم خواتین پر زندگی تنگ کردی ہے، بھارتی شہر مانڈیا میں حجاب کرنے والی لڑکیوں پر اسکول اسٹاف دباؤ ڈالنے لگا ہے، یہاں تک کے کلاس میں داخل ہونے تک حجاب پہننے کی والدین کی درخواست کو بھی نظرانداز کردیا گیا ہے۔

    جبکہ مسلم خواتین اساتذہ کو بھی اسکول میں داخل ہونے سے پہلے گیٹ پر ہی برقع اتارنے پر مجبور کیا جاتا ہے-

    سلمان خان اورعامرخان بھارتی طالبہ مسکان کوکروڑوں روپے انعام دیں گے؟

    بھارتی ریاست اترپردیش سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رگویندر سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ اگر دوبارہ منتخب ہوا تو مسلمانوں کو ماتھے پر تلک کا نشان بنانے پر مجبور کردوں گا بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اپنے اس متعصب اقدام کے جواز میں روایتی حربہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ اسی طرح کیا جا سکتا ہے۔

  • مسلمانوں کو ٹوپی اتار کر تلک لگوانے پر مجبور کردیں گے، مودی کے حامیوں کی دھمکی

    مسلمانوں کو ٹوپی اتار کر تلک لگوانے پر مجبور کردیں گے، مودی کے حامیوں کی دھمکی

    بھارتی ریاست اترپردیش سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رگویندر سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ اگر دوبارہ منتخب ہوا تو مسلمانوں کو ماتھے پر تلک کا نشان بنانے پر مجبور کردوں گا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں جلسے سے خطاب کی تقریر کرنے کی بی جے پی کے رہنما کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مسلمانوں کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس تیار کی جائے،کمل ہاسن

    بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل تقریر میں حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی رگویندر سنگھ کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اگر میں دوبارہ منتخب ہوگیا تو مسلمانوں سے ٹوپی اتروا کر ماتھے پر تلک کا نشان لگواؤں گا۔

    ٹیلی وژن پر ایک حالیہ انٹرویو میں رکن اسمبلی نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وائرل ویڈیو کی تصدیق کی اور اپنے ناپاک عزائم کا اعادہ کیا بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اپنے اس متعصب اقدام کے جواز میں روایتی حربہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ اسی طرح کیا جا سکتا ہے۔

    مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث الیکشن میں جیت کے لیے حکمراں جماعت کے ارکان کے پاس ہندو جذبات کو اکسانے کے علاوہ کوئی اور حربہ نہیں بچا ہے۔

    امریکا نے حجاب پرپابندی کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردیا

    واضح رہے کہ کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخل ہونے پرپابندی کے بعد بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں چند روز قبل بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج کی طالبہ مسکان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہندو انتہا پسندوں سے ڈرنے کے بجائے ان کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کرتی ہے۔ مسکان کی اس بہادری پر دنیا بھر سے اس کی ہمت و جرات کو سراہا جارہا ہے۔

    کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ ملک گیر ہوگیا ہے بی جے پی کی حکومت میں اقلیتوں کے لیے زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے اور جنونی انتہاپسند ہندوؤں کے شر سے خود ہندو برادری کے دلت بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔

    حجاب کے خلاف مہم: ہندو انتہا پسندوں نےاترپردیش میں بھی باحجاب طالبہ کوکلاس سے نکال دیا

  • بھارت میں 87 سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    بھارت میں 87 سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت کے علاقے تلک نگر میں معمر خاتون کو نامعلوم شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق تلک نگر میں ایک ضعیف خاتون اپنی 65 سالہ بیٹی کے ہمراہ رہتی تھیں بیٹی کے چہل قدمی کے لیے جانے کے بعد ایک شخص گھر میں داخل ہوا اور 87 سالہ والدہ کیساتھ جنسی زیادتی کی۔

    بھارتی خاتون صحافی کو بی جے پی کارندوں کیجانب سے قتل اور ریپ کی دھمکیاں

    بیٹی چہل قدمی سے واپس گھر آئی تو والدہ کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے اور زخمی ہوجانے کے باعث ان کے جسم سے خون بہہ رہا تھا۔ بزرگ خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص نے گھر سے موبائل فون اور نقدی بھی چرائی تھی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ 87 سالہ خاتون کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں جنسی زیادتی کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور عالمی میڈیا تک میں ہندوستان کی شہرت ریپستان کی ہوگئی ہے جہاں گائے تو محفوظ ہے لیکن خواتین نہیں۔

    شادی سے انکارپر 24 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

    خیال رہے کہ حال ہی میں سلم کش فسادات کا ذمہ دار مودی کو ٹھہرانے والی صحافی کو بی جے پی کے غنڈوں کی جانب سے زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں اپنی کتاب میں گجرات مسلم کش فسادات کا ذمہ دار اس وقت کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کو قرار دینے والی خاتون صحافی رعنا ایوب کو بی جے پی کے غنڈوں کی جانب سے زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں-

    صحافی رعنا ایوب نے ’گجرات فائلز‘ نامی کتاب لکھی تھی جس میں 2002 میں گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات کا ذمہ دا ر اس وقت کی بی جے پی حکومت کو ٹھہرایا تھا۔

    انتہا پسند ہندووں کی ایک اور سازش،بھارت کو” ہندو ریاست” بنانے کا مطالبہ

  • بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت کشمیریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے

    بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت کشمیریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے

    سری نگر:بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت کشمیریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما میر شاہد سلیم اورسکھ رہنما نریندر سنگھ خالصہ نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی بھارتی حکومت کشمیریوں کی زندگیاں تباہ کر رہی ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے یہ بات جموں کے علاقے روپ نگر میں اپنے گھروں کومنہدم کئے جانے کے خلاف دھرنے پر بیٹھے مسلمان قبائلی خاندانوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو سیاسی طور پر بے اختیار کرنے کے بعد ہر ہفتے بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے عوام کے سیاسی اور معاشی مفادات کے خلاف من مانی احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ قابض حکام جموں و کشمیر میں غریب قبائلی لوگوں کے گھروں کو تباہ کر رہے ہیں اور بھارت بھر سے غیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے میں اپنے گھر بنانے کی دعوت دے رہے ہیں۔مقررین نے کہاکہ آج ہماری ملازمتیں، ہماری زمینیں اور ہمارے وسائل کو زبردستی چھینا جا رہا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے پشتنی باشندوں پر زوردیا کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ان کے خلاف مشترکہ جدوجہدشروع کریں۔