Baaghi TV

Tag: بھارت

  • انڈیگو کی پرواز میں مسلم نوجوان کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

    انڈیگو کی پرواز میں مسلم نوجوان کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

    بھارتی ائیر لائن کی پرواز میں مسلم نوجوان کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہےکہ،انڈیگو کی پرواز میں موجود ایک شخص نے مسلمان مسافر کو تھپڑ دے مارامسلم نوجوان کو سفر کے دوران گھبراہٹ کا دورہ پڑا، ایسے میں مدد کرنے کی بجائے ایک مسافر نے اسے تھپڑ مار دیا ، جب کہ جہاز کی ائیر ہوسٹس کی جانب سے تشدد کرنے والے شخص کو منع کیا گیا لیکن وہ باز نہ آیا۔

    https://x.com/DrNimoYadav/status/1951255651583488256

    بھارتی میڈیا کے مطابق،ممبئی سے کولکتہ جانے والی فلائٹ میں تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے طیارے میں سوار ایک مسلم نوجوان اچانک گھبراہٹ کا شکار ہوگیا ایئر ہوسٹس اسے پرسکون کرنے کی کوشش کی اور اسے دوسری جگہ لے جانے لگیں اسی دوران ایک ساتھی مسافر نے اچانک اسے زور سے تھپڑ مار دیا،ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے اس واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی ہے

    رپورٹ کے مطابق واقعہ فلائٹ نمبر 6E138 میں پیش آیا اور طیارہ اترنے کے بعد ملزم کو کولکاتا ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایئر لائن نے ملزم کو فسادی بھی قرار دیا۔ انڈیگو نے تفصیلات بتائے بغیر نے کہا کہ وہ اپنی ایک پرواز میں ایک مسافر کے ساتھ ہوئی مار پیٹ کے واقعہ سے واقف ہے۔

    تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا، تھپڑ مارنے والے پر فضائی سفر کی پابندی لگانے اور اُسے نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے،دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گھبراہٹ کا دورہ پڑنے والے سے ہمدردی سے پیش آنا چاہیے-

    وہیں انڈیگو نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کا غیر مہذب برتاؤ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے انڈیگو مسافروں اور عملے کے تحفظ اور وقار سے سمجھوتہ کرنے والے کسی بھی اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے۔

  • 127 سال بعد بھارت کو بدھ مت کے نایاب جواہرات واپس مل گئے

    127 سال بعد بھارت کو بدھ مت کے نایاب جواہرات واپس مل گئے

    بھارت کو برطانوی نوآبادیاتی دور میں چھینے گئے بدھ مت سے متعلق قیمتی اور نایاب جواہرات کا ذخیرہ 127 سال بعد واپس مل گیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جواہرات تیسری صدی قبل مسیح کے قریب کے ہیں، جنہیں 1898ء میں انگریز ماہرِ آثار قدیمہ ولیم کلاکسٹن پیپے نے شمالی ہندوستان کے علاقے پپراہوا سے دریافت کیا تھا۔یہ نایاب ذخیرہ 300 سے زائد قدیم جواہرات پر مشتمل ہے، جو موریہ سلطنت کے دور یعنی تقریباً 200 تا 240 قبل مسیح سے تعلق رکھتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ جواہرات بدھ مت برادری کے لیے غیر معمولی روحانی اہمیت رکھتے ہیں اور انہیں بھارت کی تاریخ میں ایک بڑی آثار قدیمہ دریافت سمجھا جاتا ہے۔

    بھارتی وزارتِ ثقافت نے رواں سال مئی میں ان جواہرات کی نیلامی روکنے کے لیے مطالبہ کیا تھا اور نیلامی کے منتظم ادارے کو قانونی نوٹس بھی جاری کیا۔ بعد ازاں نیلامی ملتوی کی گئی اور جواہرات بھارت کے حوالے کر دیے گئے۔

    سعودی عرب: جھولا حادثہ، 23 افراد زخمی، 4 کی حالت نازک

    جنرل ساحر شمشاد کی مصری صدر و اعلیٰ قیادت سے ملاقات

    ویسٹ انڈیز آسان حریف نہیں، پرفارمنس دینا ہو گی: سلمان علی آغا

  • پہلگام:کسی ملک نےبھارت کے جھوٹے موقف کو تسلیم نہیں کیا،عرفان صدیقی

    پہلگام:کسی ملک نےبھارت کے جھوٹے موقف کو تسلیم نہیں کیا،عرفان صدیقی

    سیکرٹری وزارت خارجہ آمنہ بلوچ نےآج سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔

    سیکریٹری خارجہ نے چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی کو پاک بھارت جنگ کے تناظر میں عالمی سطح پر پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے کی تفصیل سے آگاہ کیاسیکریٹری خارجہ نے سیاسی اور سفارتی سطح پر فلسطین کا مقدمہ پیش کرنے کیلئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے حالیہ دوروں کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا،انہوں نے غزہ کے متاثرہ عوام کیلئے خوراک اور دیگر سامان کی ترسیل کے حوالے سے بھی پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

    سینیٹر عرفان صدیقی نے وزارت خارجہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری مؤثر اور کامیاب سفارت کاری نے بھارت کو بے نقاب کر دیا ہے، دنیا کے کسی ملک نے پہلگام کے بارے میں اس کے جھوٹے موقف کو تسلیم نہیں کیا، اس وقت غزہ کے عوام کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے اقدامات عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں۔

    خواتین کو تصاویر، ویڈیوز سے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    سندھ رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی: مال بردار ٹرکوں کو لوٹنے اور ڈرائیورز کو اغوا کرنے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

    پی ٹی آئی کا ایوان بائیکاٹ یا نظام کا بائیکاٹ؟ فیصلہ عمران خان کی ہدایت پر ہوگا،گوہر

  • اسحاق ڈار کل امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ

    اسحاق ڈار کل امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ

    دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو وضاحت کی گئی ہے کہ اگر اس نے کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو ایک بار پھر بھرپور جواب دیا جائے گا –

    ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہشپاکستان بھارت کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت نے کسی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کا جواب دیا جائے گا پاکستان نے معرکہ حق میں بھی بھر پور جواب دیا ، ایران ہمارا قریبی دوست ملک ہے، ایرانی صدر کے دورے کا شیڈول ابھی طے کیا جا رہا ہے، جس میں ایران کی صورتحال، علاقائی حالات اور دو طرفہ امور پر گفتگو ہو گی،اسحاق ڈار کی پاکستانی کمیونٹی اور امریکی تھنک ٹینک سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیںِ، واشنگٹن میں غیر ملکی میڈیا سے انٹرویوز بھی نائب وزیراعظم کے شیڈول کا حصہ ہے۔

    عمران خان کے بیٹے سیاسی مہم چلانا چاہتے ہیں تو انہیں کوئی نہیں روک رہا،عطا تارڑ

    اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ روبیو کی کل ملاقات ہوگی، یہ اسحاق ڈار اور روبیو کے درمیان پہلی سرکاری ملاقات ہوگی،امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیملی بروس کے مطابق ملاقات کی تیاری مکمل ہے اور وہ خود دونوں جانب کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ شریک ہوں گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے کچھ ہفتے قبل صدر ٹرمپ کو جنوبی ایشیا میں قیامِ امن کے لیے ان کی ’غیر معمولی خدمات‘ کے اعتراف میں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا، یہ درخواست خود اسحاق ڈار کے دستخط سے ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیجی گئی تھی صدر ٹرمپ نے ماضی میں مسئلہ کشمیر کو ایک دیرینہ اور حل طلب تنازع قرار دیتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کی تھی، جسے پاکستان نے فوری طور پر سراہا، جبکہ بھارت نے یہ تجویز مسترد کر دی اور مذاکرات سے مسلسل گریزا ں رہا۔

    خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

  • بھارت میں جعلی سفارتخانے کا انکشاف، لاکھوں کی کرنسی اور لگژری گاڑیاں برآمد

    بھارت میں جعلی سفارتخانے کا انکشاف، لاکھوں کی کرنسی اور لگژری گاڑیاں برآمد

    بھارت میں ایک حیران کن واقعے میں جعلی سفارتخانہ چلانے کا انکشاف ہوا ہے، جہاں سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، لگژری گاڑیاں، جعلی سفارتی دستاویزات اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے غازی آباد میں قائم ایک جعلی سفارتی مشن پر چھاپہ مار کر ہارش وردھن نامی شخص کو گرفتار کر لیا، جو خود کو "گرینڈ ڈچی آف ویسٹ آرکٹیکا” کا قونصل جنرل ظاہر کر رہا تھا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق ملزم نے ایک دو منزلہ پرتعیش عمارت میں جعلی سفارتخانے کا ڈھونگ رچایا ہوا تھا، جہاں بھارت اور نام نہاد ریاست ویسٹ آرکٹیکا کے جھنڈے، 4 لگژری گاڑیاں جن پر سفارتی نمبر پلیٹس لگی ہوئی تھیں، موجود تھیں۔ یہ جعلی مشن 2017 سے سرگرم تھا۔

    چھاپے کے دوران 44 لاکھ بھارتی روپے نقدی، غیر ملکی کرنسی، 18 جعلی سفارتی نمبر پلیٹس، 12 جعلی مائیکرو نیشنز کے سفارتی پاسپورٹس، وزارت خارجہ کے جعلی کاغذات اور قیمتی گھڑیوں کا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔ایس ٹی ایف کے مطابق ملزم ہارش وردھن بیرون ملک ملازمتوں کے جھوٹے وعدے کر کے لوگوں سے رقم بٹورتا تھا، جب کہ اس پر حوالہ کے ذریعے منی لانڈرنگ اور جعلی دستاویزات بنانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

    تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم خود کو "ایچ ایچ وی جین” کہہ کر دہلی میں مختلف سماجی تقریبات منعقد کرتا تھا تاکہ اپنی شناخت کو معتبر ظاہر کر سکے۔ پولیس مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ اس فراڈ میں ملوث دیگر افراد کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔

    روس اور طالبان حکومت کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • امریکا میں بھارتی تارکین وطن کیساتھ غیر انسانی سلوک  پرمودی سرکار  خاموش تماشائی

    امریکا میں بھارتی تارکین وطن کیساتھ غیر انسانی سلوک پرمودی سرکار خاموش تماشائی

    امریکا کی ریاست فلوریڈا میں بھارتی تارکین وطن کے ساتھ جانوروں جیسا غیر انسانی سلوک سامنے آنے کے بعد نریندر مودی کی حکومت شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔

    دی گارڈین کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلوریڈا کے میامی، کروم نارتھ سروس پروسیسنگ سینٹر، اور براوارڈ ٹرانزیشنل سینٹر میں بھارتی تارکین وطن کو زمین پر جانوروں کی طرح کھانا کھانے پر مجبور کیا گیا، انہیں 12 دن تک بغیر بستر کے سرد فرش پر سونے کے لیے چھوڑ دیا گیا، اور عورتوں کو مردوں کے سامنے بیت الخلا استعمال کرنے پر مجبور کیا گیا۔

    تشدد، بدبو زدہ بسوں میں دن رات قید، اور طبی سہولیات سے محرومی جیسے دل دہلا دینے والے واقعات کے باوجود بھارتی حکومت نے تاحال نہ کوئی احتجاج کیا ہے، نہ ہی امریکی حکام سے کسی قسم کا سفارتی رابطہ کیا ہے مودی حکومت جو بیرون ملک بھارتیوں کی حفاظت کا دعویٰ کرتی ہے، اس شرمناک خاموشی پر دنیا بھر میں تنقید کی زد میں ہے۔

    آئی ٰ ایف کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نےعہدے سے استعفیٰ دیدیا

    ماہرین کے مطابق، یہ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ نریندر مودی کی حکومت صرف ملک کے اندر اقلیتوں اور مخالفین کو کچلنے میں مصروف ہے، جبکہ بیرون ملک بسنے والے بھارتی شہریوں کی بنیادی انسانی عزت اور سلامتی کو مکمل طور پر نظر انداز کر چکی ہے۔

    سینیئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی تارکین وطن کی یہ تذلیل نریندر مودی کی غیر ذمہ دار خارجہ پالیسیوں کا شاخسانہ ہے، جس نے بھارت کو دنیا بھر میں ایک کمزور اور تماشائی ریاست بنا دیا ہےامریکا جیسے ممالک میں بھارتیوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک خود بھارت کی منافقانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے، جہاں وہ اقلیتوں کے حقوق سلب کرتا ہے، اور دنیا سے انصاف کی امید رکھتا ہے۔

    بھارتی سکیورٹی فورسز میں بڑی تعداد میں اہلکاروں کی خودکشیوں کا انکشاف

  • مودی راج میں بھارت کے بڑے شہر منشیات اور  سنگین جرائم  کا گڑھ

    مودی راج میں بھارت کے بڑے شہر منشیات اور سنگین جرائم کا گڑھ

    مودی کے ترقی کے نعرے کے پیچھے چھپا منشیات کا دھندہ جاری ،بھارت کے بڑے شہر منشیات اور سنگین جرائم کا گڑھ بنتے جا رہے ہیں۔

    تازہ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خاتون کی سربراہی میں منشیات کا بازار گرم ہے،مودی سرکار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات مافیا کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں، مودی سرکار کے نااہل عدالتی و تفتیشی نظام کی بدولت 12 مقدمات کے باوجود منشیات فروش خاتون کا راج قائم ہے۔

    این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خاتون کی سرپرستی میں منشیات کا منظم نیٹ ورک بے نقاب ہو چکا ہے، نئی دہلی میں ’ڈرگ کوئین‘ کوسم کی 2 کروڑ روپے بینک رقم اور منی مینشن کا انکشاف ہوا ہے،کوسم کے گھر سے 550 ہیروئن کے پیکٹ، نشہ آور گولیاں، 14 لاکھ نقدی اور گاڑی برآمد ہوئی ہے، کوسم کی بیٹیوں کے اکاؤنٹس میں ہزاروں مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں، جس کی وضاحت دینے میں ملزمان ناکام ہوئے ہیں۔

    ملک بھر میں بارشوں سے 221 اموات، 800 سے زائد مکانات تباہ، 200 مویشی جاں بحق

    ملزمہ کی جانب سے سلطان پوری میں 4 رہائشی یونٹس جوڑ کر غیر قانونی 4 منزلہ عمارت بھی تیار کی گئی ہے،بھارتی شہروں میں غربت اور بے روزگاری کو مافیا اپنے مفاد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کا دفاعی بجٹ اربوں روپے کا اور دوسری جانب دارالحکومت میں خواتین سے منشیا ت فروشی کرائی جارہی ہے،بچوں اور خواتین کا منشیات نیٹ ورک میں استعمال بھارت میں شہری معاشرے کی گراوٹ کا ثبوت ہے مودی سرکار کا وِکست بھارت کا نام نہاد ترقی کا نعرہ ہے لیکن زمینی حقائق منشیات، غربت اور بدامنی سے جڑے ہوئے ہیں۔

    اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت: تحقیقات آخری مراحل میں

  • بھارت:صدیوں پرانےمندر سے عصمت دری کی گئی خواتین اور بچوں کی 500 لاشیں  برآمد

    بھارت:صدیوں پرانےمندر سے عصمت دری کی گئی خواتین اور بچوں کی 500 لاشیں برآمد

    جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے دھرماستھلا میں ایک سابق صفائی کارکن نے 1998 اور 2014 کے درمیان قتل کے 500 سے زیادہ متاثرین کو دفن کرنے یا جلانے پر مجبور کرنے کے دھماکہ خیز دعوے کیے ہیں جن میں سے اکثر خواتین اور نابالغ ہیں-

    دھرماستھلا میں صدیوں پرانے سری منجوناتھ مندر سے عصمت دری کی گئی خواتین اور بچوں کی 500 انسانی لاشیں ملی ہیں یہ ہندوستانی ہندو مندروں کا تاریک پہلو ہے۔ ہندوستان میں 2.2 ملین سے زیادہ مندر ہیں،1995 سے 2014 تک مندر کی انتظامیہ کی طرف سے کام کرنے والے،ملازم نے الزام لگایا کہ متاثرین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، گلا گھونٹ دیا گیا اور کچھ معاملات میں انہیں تیزاب سے جلا دیا گیا۔

    پچھلے ہفتے، یہ شخص منگلورو کی ایک عدالت میں سخت سیکورٹی میں پیش ہوا، جس نے حلف نامہ اور لاشوں کی باقیات کے فوٹو گرافی کے ثبوت جمع کرائے۔ انہوں نے کہا کہ کئی لاشیں دریائے نیتراوتی کے قریب دفن کی گئی تھیں، جب کہ دیگر کو ڈیزل یا کیمیکل استعمال کرکے تباہ کیا گیا تھ۔ سب سے زیادہ پریشان کن دعووں میں سے ایک اسکول کی طالبہ کی عصمت دری اور قتل شامل ہے، جسے مبینہ طور پر 2010 میں پیٹرول اسٹیشن کے قریب دفن کیا گیا تھا۔

    انکشافات نے عوامی غم و غصہ کو جنم دیا ہے اور سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کی نگرانی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے کارکنوں اور قانونی ماہرین کا استدلال ہے کہ موجودہ تحقیقات – جس کی قیادت ایک مقامی سب انسپکٹر کر رہے ہیں – میں اس طرح کے سنگین کیس کے لیے مطلوبہ اتھارٹی اور شفافیت کا فقدان ہے۔

    دھرماستھلا اجتماعی تدفین کا معاملہ کیا ہے؟

    1995 اور 2014 کے درمیان دھرماستھلا مندر بورڈ کے ذریعہ ملازمت کرنے والے ایک سابق صفائی کارکن نے الزام لگایا ہے کہ اسے عصمت دری اور قتل کے متاثرین کی 100 سے زیادہ لاشوں کو ٹھکانے لگانے پر مجبور کیا گیا تھا، جن میں سے اکثر خواتین اور نابالغ تھے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعات 1998 اور 2014 کے درمیان پیش آئے۔

    اس کا دعویٰ ہے کہ بہت سے متاثرین نے وحشیانہ جنسی تشدد کے نشانات دکھائے اور یہ کہ اس نے بااثر افراد کی دھمکی کے تحت کام کیا۔ اس کی گواہی نے اب طاقت کے غیر چیک شدہ غلط استعمال اور نظامی کور اپ کے بارے میں گہری تشویش کو دوبارہ کھول دیا ہے۔

    عینی شاہد کی شہادت جس نے ریاست کو چونکا دیا۔

    11 جولائی کو یہ شخص منگلورو کی ایک عدالت میں سخت سیکورٹی میں پیش ہوا اس کا چہرہ اور جسم پوری طرح سے ڈھکا ہوا تھا سوائے اس کی آنکھوں پر ایک شفاف پٹی کے۔ اس نے ایک حلفیہ بیان دیا جو اس نے پہلے جمع کرائی تھی، جس میں لاشوں کی باقیات کی تصاویر شامل تھیں۔

    اس نے 3 جون کو اپنی شکایت میں لکھا "کہ بہت سی خواتین کی لاشیں برہنہ تھیں؛ کچھ پر گلا گھونٹنے اور زخموں کے نشانات تھے، ان کے بیان نے عوامی غم و غصے کو جنم دیا ہے اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے عدالت کی نگرانی میں ایس آئی ٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

    وسل بلور کون ہے؟

    عینی شاہد ایک دلت آدمی ہے جس نے دھرماستھلا مندر انتظامیہ کے ساتھ صفائی کارکن کے طور پر کام کیا۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اگر اس نے لاشوں کو ٹھکانے لگانے سے انکار کیا تو اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی،وہ 2014 میں دھرماستھلا سے فرار ہو گیا تھا جب اس کے اپنے ہی خاندان کی ایک نابالغ لڑکی پر مبینہ طور پر اس کے سپروائزروں سے تعلق رکھنے والے شخص نے حملہ کیا تھا۔ اب، ایک دہائی کے بعد انصاف کی خاطر سامنے آیا ہے-

    وسل بلور نے کئی لرزہ خیز واقعات بیان کیے:

    2010 میں 12-15 سال کی ایک اسکول کی لڑکی کا گلا گھونٹ دیا گیا، اسے پیٹرول بنک کے قریب دفن کیا گیا،ایک 20 سالہ خاتون، اس کا چہرہ تیزاب سے جھلس گیا، جسم کو اخبار میں لپیٹ کر ڈیزل سے جلایا گیا متاثرین کو دریائے نیتراوتی کے کنارے دفن کیا گیا تھا، جسے تیزی سے سڑنے کے لیے چنا گیا تھا۔

    اس نے کہا، ’’اگر نکالی گئی لاشوں کو مناسب طریقے سے جنازہ دیا جائے تو ان کی روحوں کو سکون ملے گا اور میری بھی،‘‘اس نے اب گواہوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے اور تدفین کے مقامات کی نشاندہی کرنے اور مجرموں کے نام بتانے کی پیشکش کی ہے۔

    لڑکی کی والدہ کی گمشدگی کی تازہ شکایت

    2003 میں دھرماستھلا کالج کے سفر کے دوران لاپتہ ہونے والی میڈیکل کی طالبہ اننیا بھٹ کے اہل خانہ نے ایک تازہ شکایت درج کرائی ہے۔ اس کی والدہ، سجتا، جو کہ سابق سی بی آئی سٹینوگرافر ہیں، کا خیال ہے کہ اننیا نامعلوم متاثرین میں شامل ہو سکتی ہے۔ اس نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کے لیے کارکنوں کے مطالبات میں فوری اضافہ کر دیا ہے۔

  • 20 برس تک ٹرانسجینڈر خاتون  بن کر بھارت میں  رہنے والا بنگلادیشی شہری  گرفتار

    20 برس تک ٹرانسجینڈر خاتون بن کر بھارت میں رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار

    نئی دہلی: بھارت میں کئی سال تک ٹرانسجینڈر خاتون ’نیہا‘ کے نام سے زندگی گزارنے والا بنگلادیشی شہری عبدالکلام گرفتار کر لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عبدالکلام 10 سال کی عمر میں بنگلادیش سے بھارت آیا اور ابتدائی طور پر ممبئی میں 20 سال تک رہا بعدازاں وہ بھوپال منتقل ہوا جہاں اس نے خود کو ایک ٹرانسجینڈر خاتون "نیہا” کے طور پر رجسٹر کروایا اور مقامی خواجہ سرا کمیونٹی کا حصہ بھی بن گیا۔

    عبدالکلام نے خود کو بھارتی شہری ظاہر کرتے ہوئے راشن کارڈ، ووٹر آئی ڈی کارڈ اور پاسپورٹ جیسے اہم قانونی دستاویزات بھی حاصل کر لیے پولیس کے مطابق اس نے بھارتی پاسپورٹ پر بنگلا دیش کے کئی سفر بھی کیے اور اس دوران کبھی بھی شک ظاہر نہیں کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مہاراشٹرا میں بھی خواجہ سرا برادری کے ساتھ منسلک رہا، جس سے شبہ بڑھ گیا ہے کہ یہ صرف انفرادی کیس نہیں بلکہ ایک منظم گروہ کی کارستانی ہو سکتی ہےدو مقامی نوجوانوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جنہوں نے عبد الکلام کو جعلی دستاویزات بنانے میں مدد دی پولیس موبائل فون ڈیٹا، چیٹ میسجز اور کال ریکارڈنگز کی مدد سے اس نیٹ ورک کے مزید سرے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    حکام کے مطابق عبدالکلام کو ایک خفیہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا اس پر غیر قانونی داخلہ، جعلی دستاویزات بنانے، اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، کیس کی تفتیش جاری ہے،اب اس کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

  • واپڈا ملک کے آبی وسائل کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے،چیئرمین واپڈا

    واپڈا ملک کے آبی وسائل کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے،چیئرمین واپڈا

    چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی سنگین دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کے پیش نظر پاکستان نے پیشگی حفاظتی تیاریاں شروع کر دی ہیں-

    چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ دریائے چناب پر پانی ذخیرہ کرنے کے لیے نیا ڈیم تعمیر کیا جائے گا تاکہ بھارت کے ممکنہ آبی حملے کا مؤثر جواب دیا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈیم ضلع چنیوٹ کے قریب تعمیر کیا جائے گا اور اس کا مقصد نہ صرف پانی کا ذخیرہ بڑھانا ہے بلکہ قومی آبی سلامتی کو بھی یقینی بنانا ہے واپڈا ملک کے آبی وسائل کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے، اور موجودہ علاقائی حالات کے پیش نظر ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ان دنوں سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کی جارہی ہے، جس پر پاکستانی حکام شدید تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

    مختلف شہروں میں نئے ٹیکس قوانین کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری

    پاکستان کا حالیہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس گزشتہ 22 سال میں سب سے زیادہ ہے، وزیراعظم

    چکوال میں شدید بارشوں سے انفراسٹرکچر تباہ، شہری مشکلات میں