Baaghi TV

Tag: بھارت

  • بھارت کی طرف سےاچانک دریائے راوی میں پانی چھوڑا گیا،عظمیٰ بخاری

    بھارت کی طرف سےاچانک دریائے راوی میں پانی چھوڑا گیا،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دریائے راوی میں 38 سال بعد اتنا پانی آیا ہے، بھارت کی طرف اچانک دریائے راوی میں پانی چھوڑا گیا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں آرمی طلب کرلی گئی،ہے-

    ڈی جی پی آر میں وزیربلدیات ذیشان رفیق اور وزیر قانون صہیب بھرت کیساتھ،پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ دریائے راوی میں 38 سال بعد اتنا پانی آیا ہے، بھارت کی طرف اچانک دریائے راوی میں پانی چھوڑا گیا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں آرمی طلب کرلی گئی، گزشتہ 48 گھنٹوں میں پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جاپان کے دورہ کے دوران بھی وزیراعلی سیلاب کے حوالے سے اپ ڈیٹس لیتی رہیں، جہاں جہاں سیلابی صورتحال تھی اداروں نے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جاپان میں وزیراعلیٰ نے زراعت کے حوالے سے دیگر محکموں کے ساتھ ایم او یو سائن کیے ہیں، وزیراعلی پنجاب جاپان کی حکومت کی دعوت پر گئی تھیں، وزیر اعلی نے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں انویسٹمنٹ پر راضی کیا، جن کو جرمنی جاپان کی سرحد کا پتا نہیں فون کوئی اٹھاتا نہیں ان کو اس دورے سے تکلیف ہوئی، یہ دورہ پنجاب اور پاکستان کے لئے اہم تھا پی ٹی آئی مقابلہ کارکردگی پر نہیں کرسکتی تو پھر غلاظت بکتی ہے۔

    انڈیا کی جانب سے تقریباً 9 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں،نثار کھوڑو

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیلاب سے قصور، وہاڑی، اوکاڑہ، دیپالپور کے علاقے متاثر ہوئے، قصور میں پچھتر دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے، تمام علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں،ادویات کی پنجاب بھر میں کہیں بھی قلت نہیں ہے، ایسا نہیں ہوسکتا گودام میں میڈیسن پڑی ہو باہر کہیں ادویات نہیں، وزیراعلی تنخواہ بھی نہیں لیتیں بلکہ چھٹی بھی نہیں کرتیں، وزیراعلی تمام تر اخراجات اپنی جیب سے کرتی ہیں، باقی صوبے تو کہہ رہے ہے ہمارے پاس وزیر اعلیٰ مریم نواز ہوتی۔

    وزیر قانون صہیب بھرت نے کہا کہ جاپان میں ہم مکمل تیاری کے ساتھ گئے تھے، جاپان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن کا ہم نے دورہ کیا، جاپان کے دورے کے معاملات کو مکمل پلان کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔

    وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ہمارے تمام ادارے سیلابی صورتحال میں کام کررہے ہیں،جاپان میں ہمارے چیف منسٹر کے ستھرا پنجاب پروگرام کو سراہا گیا، ہم نے بتایا روزانہ پچاس لاکھ ٹن کوڑا اٹھا رہے ہیں، جاپان نے واٹر ٹریٹمنٹ اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا وزٹ کیا، پنجاب کے تیرہ شہروں میں اس پر کام شروع کیا جائے گا-

    فوج مشکل حالات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے آبی دہشتگردی کے باعث دریائے روای، چناب اور ستلج میں سیلابی صورت حال کے جس کے باعث پنجاب کے متعدد دیہات ڈوب گئے ہیں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں بارشوں کا 49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، جس کے باعث کئی علاقے ڈوب گئے ہیں، اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وزرا کو ہدایت کی ہے وہ اپنے اپنے علاقوں میں خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کریں۔

    ہیڈ قادر آباد پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، حفاظتی بند توڑ دیا گیا

  • انڈیا کی جانب سے تقریباً 9 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں،نثار کھوڑو

    انڈیا کی جانب سے تقریباً 9 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں،نثار کھوڑو

    پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام عہدیداران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی سکھر ڈویژن کے اجلاس سے خطاب میں صوبائی صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ انڈیا کی جانب سے تقریباً 9 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں جس کے نتیجے میں دریائی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے ایسی صورتحال میں عوام کے ساتھ رابطہ اور فوری ریلیف اقدامات پارٹی کارکنان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

    اجلاس میں موجودہ سیاسی و تنظیمی صورتحال، گراس روٹ لیول پر پارٹی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے، عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے اور متوقع بارشوں کے پیش نظر عوامی ریلیف اقدامات پر حکمت عملی طے کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی،صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو نے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان پیپلز پارٹی کے منشور کی بنیاد ہے اور یہی عوامی خدمت کا حقیقی عزم ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ گراس روٹ لیول پر عوام سے جڑی رہی ہے، اسی لیے پارٹی کی تنظیم سازی کو وارڈ لیول تک مکمل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

    ہیڈ قادر آباد پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، حفاظتی بند توڑ دیا گیا

    انہوں نے تمام عہدیداران کو ہدایت دی کہ ہر وارڈ اور ہر یونین کونسل میں پارٹی کا ڈھانچہ فعال کیا جائے اس مقصد کے لیے فوری طور پر تمام عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی جائیں اور فعال، محنتی اور نظریاتی ورکرز کے نام تجویز کیے جائیں تاکہ گراس روٹ سطح تک پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں جو احسن اقدام ہے جبکہ ان گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیے جا رہے ہیں، جو عورتوں کی حقیقی معنوں میں امپاورمنٹ کی واضح مثال ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق، معاشرتی برابری اور عوامی خدمت کو اپنی ترجیح بنایا ہے، اور یہ روایت آئندہ بھی برقرار رہے گی۔

    فوج مشکل حالات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    اجلاس کے اختتام پر شریک رہنماؤں نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوریت کے استحکام اور ترقیاتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گیبلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم عوامی خدمت کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھائیں گے اور ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔

    اجلاس میں ڈویژنل صدر جام اکرام اللہ دھاریجو، جنرل سیکریٹری شیراز راجپر، ڈویژنل انفارمیشن سیکریٹری بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔

  • بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ، مزید دیہات زیر آب

    بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ، مزید دیہات زیر آب

    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب پیدا ہو گیا ، جس سے مزید درجنوں دیہات متاثر ہو گئے۔

    فلڈ کاسٹنگ ذرائع کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 4 ہزار 664 کیوسک جبکہ اخراج 98 ہزار 353 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہےدریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 95 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ، گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ سے بلند ہونے کے باعث مزید دیہات زیر آب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہےاپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم پر دریائے ستلج کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، سیلاب سے 10عارضی بند بہہ گئے ، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے ، متاثرین اونچے ٹیلوں پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

    دریائے ستلج میں ہریکے کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، ہریکے کے بالائی اور زیریں علاقے اونچے درجے کی سیلابی صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں، ستلج اور اس سے منسلک دریاؤں میں پانی کا بہاؤ مزید بڑھنے کا امکان ہے،دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ تربیلا اور تونسہ پر پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے-

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر اونچے درجے اور سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہےاسی طرح دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، ڈیموں کی بات کی جائے تو تربیلا ڈیم مکمل بھر چکا ہے جبکہ منگلا 76 فیصد بھرا ہے، بھارتی ڈیموں میں بھاکرا 80 فیصد، پونگ 87 فیصد اور تھیئن ڈیم 85 فیصد بھرے ہوئے ہیں،تاہم بھارت کے مادھوپر ڈیم سے پانی کے اخراج کی وارننگ کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، این ڈی ایم اے نے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا۔

    نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں دریائے راوی میں جسر کے مقام پر 80 ہزار سے ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک تک کے بہاؤ کے ساتھ اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح ایک لاکھ 50 ہزار سے 2 لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتی ہے، اسی طرح دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر ایک لاکھ 90 ہزار سے 2 لاکھ 20 ہزار کیوسک کے بہاؤ کے ساتھ شدید سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

    کراچی : ملیر جیل سے 225 قیدی فرار ہونے کی انکوائری مکمل، رپورٹ تیار

    ہائیڈرولوجیکل اعداد و شمار کے مطابق راوی اور اس سے منسلک نالوں میں مسلسل درمیانی سے شدید بارش کے باعث تھیئن ڈیم میں پانی 1717 فٹ تک پہنچ گیا ہے، پیر تک دریائے راوی میں کوٹ نیناں کے مقام پر 64 ہزار کیوسک پانی خارج ہو رہا تھا، جو 24 گھنٹوں میں جسر کے مقام پر ’نچلے سے درمیانے درجے‘ کے سیلاب کا باعث بن سکتا ہے اور اگر بارشیں جاری رہیں اور اسپِل وے مزید کھولے گئے تو 27 اگست تک اونچے درجے کے سیلاب میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

    ریسکیو 1122 کے ترجمان فاروق احمد نے بتایا کہ دریائے سندھ، چناب، راوی اور ستلج کے زیریں علاقوں سے ہفتے کے روز سے اب تک 24 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، یہ دریا بالائی علاقوں میں شدید مون سون بارشوں کے باعث نچلے سے اونچے درجے کے سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں اور اگلے 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے،انخلا کی یہ کارروائی قصور، اوکاڑا، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی اور نارووال میں کی گئی، کیونکہ بھارت کی جانب سے سیلابی الرٹ ملنے کے بعد ان اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

    ممتاز صحافی عبدالستار خان کی نیب سے متعلق انگریزی کتاب،کی تقریب رونمائی

    ادھر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بھی پنجاب میں شدید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا، اگلے 48 گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں بارش کے باعث دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے، دریائے چناب، راوی اور ستلج میں ’اونچے سے بہت اونچے درجے‘ کے سیلاب کا خطرہ ہے، جبکہ راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ لاہور، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان کے کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے، قصور، اوکاڑا، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی سیلاب کے پیش نظر الرٹ پر رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں نارووال میں 27 ملی میٹر، سیالکوٹ 5 ملی میٹر، قصور 4 ملی میٹر، لاہور اور گوجرانوالہ 3 ملی میٹر، جبکہ گجرات اور خانیوال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    پنجاب کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ، 38 دن میں 405 ارب روپے کا بوجھ

  • چین کا نیا میگا ڈیم ، بھارت میں آبی جنگ کے خدشات

    چین کا نیا میگا ڈیم ، بھارت میں آبی جنگ کے خدشات

    بھارت کو خدشہ ہے کہ تبت میں چین کے مجوزہ میگا ڈیم کی تعمیر خشک موسم میں دریائے برہم پتر (یارلنگ زانگبو) کے پانی کے بہاؤ کو 85 فیصد تک کم کر دے گی۔

    رائٹرز کے مطابق بھارتی حکومت کی ایک تجزیاتی رپورٹ اور چار معتبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس منصوبے کے ممکنہ اثرات نے نئی دہلی کو اپنے ڈیم منصوبوں کو تیز کرنے پر مجبور کر دیا ہےبھارتی حکومت 2000 کی دہائی کے آغاز سے تبت کے آنکسی گلیشیئر سے نکلنے والے پانی کو قابو میں رکھنے کے منصوبوں پر غور کر رہی ہے یہ گلیشیئر چین، بھارت اور بنگلہ دیش میں 10 کروڑ سے زائد افراد کے لیے پانی کا ذریعہ ہے تاہم ارونا چل پردیش کے مقامی باشندوں کی شدید مزاحمت کے باعث یہ منصوبے بار بار تعطل کا شکار رہے ہیں۔ مقامی آبادی کو خدشہ ہے کہ ڈیم کی تعمیر سے ان کے گاؤں ڈوب جائیں گے اور ان کا روایتی طرزِ زندگی ختم ہو جائے گا۔

    گزشتہ برس دسمبر میں چین نے اعلان کیا کہ وہ سرحد کے قریب یارلنگ زانگبو دریا پر دنیا کا سب سے بڑا پن بجلی ڈیم تعمیر کرے گا، جس کے بعد بھارت کے خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ نئی دہلی کو اندیشہ ہے کہ چین اس منصوبے کو سفارتی دباؤ اور علاقائی اثرورسوخ کے لیے بطور ہتھیار استعمال کر سکتا ہےاسی خدشے کے پیشِ نظر بھارت نے مئی میں اپر سیانگ ملٹی پرپز اسٹوریج ڈیم کے لیے سروے کا آغاز کیا، جسے پولیس کی سخت نگرامی میں مکمل کیا گیا۔ اگر تعمیر مکمل ہوئی تو یہ بھارت کا سب سے بڑا ڈیم ہوگا۔

    سوات اور گلگت بلتستان میں سیلاب سے تباہی، امدادی کارروائیاں جاری

    ذرائع کے مطابق جولائی میں وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر میں اس منصوبے کی رفتار بڑھانے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوابھارتی حکومت کے تجزیے کے مطابق چین کا ڈیم بیجنگ کو سالانہ 40 ارب مکعب میٹر پانی موڑنے کی صلاحیت دے گا، جو سرحدی مقام پر پانی کے سالانہ بہاؤ کا ایک تہائی سے زیادہ ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کا سب سے زیادہ اثر خشک موسم میں ہوگا، جب بھارت کے کئی علاقے بارش نہ ہونے کے باعث بنجر ہو جاتے ہیں،بھارت نے اپر سیانگ ڈیم میں 14 ارب مکعب میٹر پانی ذخیرہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر خشک موسم میں اسے چھوڑا جا سکے۔ اس سے آسام کے دارالحکومت گواہاٹی اور دیگر شہروں کو پانی کی کمی سے جزوی طور پر بچایا جا سکے گا۔

    لاہور: آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے،ایل ڈبلیو ایم سی

    چین کی وزارتِ خارجہ نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیم کے منصوبے سخت سائنسی تحقیق اور ماحولیاتی تحفظ کے تقاضوں کے مطابق ہیں اور یہ نیچے کے ممالک، بشمول بھارت اور بنگلہ دیش، کے لیے نقصان دہ نہیں ہوں گے۔

    دوسری جانب اروناچل پردیش کی آدی کمیونٹی اس منصوبے کی سخت مخالفت کررہی ہے۔ مقامی رہائشیوں نے احتجاج کے دوران پولیس کیمپ جلا دیے، مشینری تباہ کر دی اور سڑکوں پر ناکے قائم کر دیےان کا کہنا ہے کہ ان کی زمینوں پر اگنے والی اجناس ان کے بچوں کی تعلیم اور روزگار کا واحد ذریعہ ہیں، اس لیے وہ اپنی زمین قربان نہیں کریں گے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی بونیر میں مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ آمد

    بھارتی حکومت کا مؤقف ہے کہ اپر سیانگ ڈیم نہ صرف پانی کی سلامتی یقینی بنائے گا بلکہ سیلابی خطرات کو بھی کم کرے گاتاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ تبت اور اروناچل پردیش زلزلہ خیز علاقے ہیں اور بڑے ڈیم مزید خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔

    ادھر، بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ سفارتکار ایس جے شنکر نے 18 اگست کو اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات میں ڈیم پر خدشات کا اظہار کیاے شنکر کے نائب نے بھی اگست میں قانون سازوں کو بتایا کہ حکومت شہریوں کی زندگیاں اور روزگار محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جن میں ڈیم کی تعمیر بھی شامل ہے۔

    اسپیس ایکس کا دسواں اسٹارشپ مشن مؤخر

    واضح رہے کہ خود بھارت پر بھی یہ الزام ہے کہ وہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے۔ بھارت نے رواں سال پانی کے حوالے سے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو خود ہی معطل کردیا ہےتاہم، ایک بین الاقوامی ٹربیونل نے فیصلہ دیا ہے کہ بھارت کو معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے، لیکن نئی دہلی کا کہنا ہے کہ اس پینل کو دائرہ اختیار حاصل نہیں۔

  • جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے  بیٹے کے سامنے ماں کو زندہ جلایا گیا

    جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے بیٹے کے سامنے ماں کو زندہ جلایا گیا

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے خاتون کو بیٹے کے سامنے زندہ جلا ڈالا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ نکی کی شادی 2016 میں ہوئی تھی اور چند ہی ماہ بعد سسرالیوں کی جانب سے جہیز کے لیے دباؤ اور تشدد شروع ہوگیا، سسرال والے 36 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے تھے، اور جہیز میں دی گئی دیگر چیزوں کو بھی ناکافی قرار دیتے تھےواقعے کے روز نکی کو بہیمانہ تشدد کے بعد اس کے بچے کے سامنے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی۔

    پولیس کے مطابق،نکی کی بہن کنچن، جس کی شادی بھی اسی گھر میں ہوئی تھی، کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں سالوں سے جہیز کے لیے ظلم کا شکار تھیں کنچن نے بتایا کہ اسے بھی اس رات شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ "تم مرو گی تو ہم دوسری شادی کر لیں گے، نکی کو اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے قیام کا اعلان

    بھارتی بلے باز کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    لاہور سے پیرس کے لیے پی آئی اے پروازیں بند

  • بھارت: یوم آزادی کی تقریب کے دوران صرف ایک لڈو ملا،شہری نے وزیراعلیٰ کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروادی

    بھارت: یوم آزادی کی تقریب کے دوران صرف ایک لڈو ملا،شہری نے وزیراعلیٰ کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروادی

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں کے ایک شہری نے بھارت کے یوم آزادی سے متعلق تقریب کے دوران صرف ایک لڈو ملنے پر براہِ راست وزیر اعلیٰ کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروا دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تقریبات کے دوران گرام پنچایت بھون میں ایک تقریب کے شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی، جب گاؤں کے رہائشی کملیش کشواہا کی باری آئی تو اِنہیں ایک ہی لڈو دیا گیا، کشواہا نے فوراً دوسرے لڈو کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ بیٹھے شخص کو دو لڈو ملے ہیں لیکن انہیں منع کر دیا گیادوسرا لڈو نہ ملنے پر کملیش کشواہا ناراض ہوگئے اور پنچایت بھون کے باہر سے ہی وزیراعلیٰ کی ہیلپ لائن نمبر پر کال کر کے شکایت درج کروا دی،کشواہا نے موقف اپنایا کہ آزادی کے موقع پر مٹھائیوں کی تقسیم درست طریقے سے نہیں ہوئی اور اس معاملے پر کارروائی کی جانی چاہیے۔

    رپورٹس کے مطابق شکایت موصول ہونے کے بعد پنچایت نے معاملے کو رفع دفع کرنے کے لیے غیر معمولی قدم اٹھایااور فیصلہ کیا ہے کہ مارکیٹ سے ایک کلو مٹھائی خرید کر شکایت کنندہ کو دے کر اس سے معافی مانگی جائے گی۔

  • بھارت اپنی عادت کے مطابق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے،دفتر خارجہ

    بھارت اپنی عادت کے مطابق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے،دفتر خارجہ

    دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان بین الاقوامی ثالثی عدالت کے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے حق میں فیصلے کو خوش آئند قرار دیتا ہے-

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر چین کے وزیر خارجہ چھٹے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے لیے پاکستان آئے ہیں، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان سی پیک ٹو اور دیگر دوطرفہ معاملات پر بات چیت ہوئی،چینی وزیر خارجہ نے صدرِ مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کی وزیراعظم نے سی پیک ٹو سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، جبکہ آرمی چیف کے ساتھ ملاقات میں انسداد دہشتگردی کے امور زیر بحث آئے۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہوئے، جن میں انسداد دہشتگردی، سی پیک اور معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،ترجمان نے واضح کیا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر پاکستان ہمیشہ بات کرتا آیا ہے اور سہ فریقی فورم پر بھی یہ نکتہ اٹھایا گیا۔

    علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار

    دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی ثالثی عدالت کے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے حق میں فیصلے کو خوش آئند قرار دیتا ہے فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا،ترجمان نے بھارتی وزارت خارجہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی عادت کے مطابق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے بھارتی وزیراعظم کے ساتھ کسی ملاقات کا شیڈول نہیں، اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی خریداری تشویشناک ہے، خاص طور پر اسلاموفوبیا اور پاکستان کے بارے میں بھارت کی اعلانیہ پالیسی کے تناظر میں یہ رجحان خطرناک ہے۔ پاکستان ہر صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی سنجیدہ کوشش کو خوش آمدید کہے گا۔

    برطانیہ کا سیلاب متاثرین کیلئے 13 لاکھ پاؤنڈ امداد کا اعلان

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت سفارتکاروں کو عزت اور تکریم دینا ضروری ہے کرکٹ اور سیاست کو ایک دوسرے سے الگ رہنا چاہیئے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل سے متعلق فیصلہ کرکٹ بورڈ کرے گاترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ نجی تھنک ٹینک کی جانب سے افغان جلاوطن قیادت کا اجلاس پاکستان کی ریاستی پالیسی نہیں، یہ ایک اعلانیہ ملاقات ہے۔

  • امریکا کے بھارت کیساتھ تجارتی مذاکرات معطل

    امریکا کے بھارت کیساتھ تجارتی مذاکرات معطل

    امریکا نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیے، تجارتی مذاکرات کاروں کا اس ماہ کے آخر میں نئی دہلی کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    سی این بی سی نے رپورٹ کیا کہ بھارتی نیوز براڈکاسٹر ’این ڈی ٹی وی پرافٹ‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ دورہ 25 اگست سے 29 اگست کے درمیان متوقع تھا لیکن اب اسے دوبارہ شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی برآمدات پر 25 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی ہے، اور اس کے ساتھ مزید 25 فیصد ڈیوٹی روس سے تیل خریدنے پر بطور سزا نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے، جو 27 اگست سے فعال ہونے کی توقع ہے، دونوں ممالک رابطے میں ہیں، لیکن بات چیت کے نئے شیڈول پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

    بھارت پر عائد ٹرمپ کا مجموعی 50 فیصد ٹیرف شرح امریکا کے کسی بھی تجارتی شراکت دار پر سب سے زیادہ میں سے ایک ہے، اور اس پر نئی دہلی کی جانب سے سخت ردعمل آیا ہےبھارت نے کہا ہے کہ اسے ناانصافی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جب کہ یورپی یونین اور امریکا کو روس کے ساتھ جاری تجارت پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی وزارتِ خارجہ نے اس ماہ کے آغاز میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ بات قابلِ غور ہے کہ وہی ممالک جو بھارت پر تنقید کر رہے ہیں، خود روس کے ساتھ تجارت میں مصروف ہیں، ہمارے معاملے کے برعکس، ان کی یہ تجارت کوئی قومی مجبوری بھی نہیں ہے۔

    امریکا بھارت کا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے، تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال میں بھارت کی کل برآمدات کا تقریباً 20 فیصد (یعنی 86 ارب 51 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان) امریکا بھیجا گیا۔

  • بھارت: مسلمان طالب علم نے نائب صدر  کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

    بھارت: مسلمان طالب علم نے نائب صدر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

    بھارت میں اگلے ماہ 9 ستمبر کو ہونے والے نائب صدر کے انتخاب کے لیے راجستھان کے جیسلمیر سے تعلق رکھنے والے مسلمان طالب علم جلال الدین نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق، گزشتہ ماہ موجودہ نائب صدر جگدیپ دھنکھر کے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا، جس کے لیے امیدوار نامزدگی کر رہے ہیں۔ جلال الدین، جو جے پور کی ہری دیو جوشی یونیورسٹی میں صحافت کے طالب علم ہیں، نے ضلع کلکٹر کے دفتر میں ضروری کارروائی مکمل کرتے ہوئے 15 ہزار روپے فیس جمع کرائی۔الیکشن میں باضابطہ شرکت کے لیے انہیں تجویز کنندہ، حمایتی اور دیگر دستاویزات جمع کرانا ہوں گی، جو وہ آئندہ تین دن میں مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو میں جلال الدین نے کہا کہ ان کا مقصد صرف جیت یا ہار نہیں بلکہ جمہوری عمل میں حصہ لینا اور عام شہریوں کو سیاست میں آنے کی ترغیب دینا ہے۔ وہ ماضی میں وارڈ پنچ، ریاستی اسمبلی اور لوک سبھا کے انتخابات کے لیے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔

    شانِ پاکستان .تحریر: زین العابدین مخلص

    یوم آزادی اور معرکہ حق تقریب، آذربائیجان و ترکیہ کے فوجی دستوں کا مارچ پاسٹ

    پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست کا انتخابی شیڈول جاری

  • اگلے ماہ  مودی کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کاامکان،بھارتی اخبار

    اگلے ماہ مودی کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کاامکان،بھارتی اخبار

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اگلے ماہ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

    انڈین ایکسپریس نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اگلے ماہ امریکا کے دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر سکتے ہیں، یہ دورہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ہوگا،بھارتی وزارتِ خارجہ نے اس پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا-

    ایک بھارتی اہلکار نے بتایا کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور عام طور پر ممالک جنرل اسمبلی کے جنرل مباحثے کے لیے پہلے سے وقت مختص کر لیتے ہیں، اسی لیے بھارتی حکومت کے سربراہ کا نام 26 ستمبر کے لیے مقررہ فہرست میں پہلے سے شامل ہے،اس فہرست میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے اور اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ مودی اجلاس میں شرکت کریں گے یا نہیں۔</s

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین میڈل سے نواز دیا گیاtrong>

    رپورٹ کے مطابق،جنرل اسمبلی 9 ستمبر سے شروع ہوگی، تاہم سالانہ اجلاس میں سربراہانِ مملکت و حکومت کا مباحثہ 23 سے 29 ستمبر تک ہوگا اگرچہ دورے کی بنیادی وجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کا اجلاس ہوگا، لیکن ایک اہم مقصد صدر ٹرمپ سے بات چیت کرنا اور تجارتی و ٹیرف کے تنازعات کو حل کرنا بھی ہوگا، جو حالیہ دنوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں تناؤ کا سبب بنے ہیں۔

    مودی کے ممکنہ دورہ امریکا کی خبر ایسے وقت آئی ہے جب چند روز قبل ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تاکہ نئی دہلی کو روسی تیل کی خریداری جاری رکھنے پر سزا دی جا سکےاس جرمانے کے بعد امریکا کو برآمد کی جانے والی بھارتی مصنوعات پر کل عائد محصولات 50 فیصد تک پہنچ گئے، جو امریکا کے کسی بھی تجارتی شراکت دار پر لگائے جانے والے سب سے زیادہ ٹیرف میں شمار ہوتے ہیں۔

    مودی کے ’ایکس‘ پر نصف سے زائد فالوورز جعلی نکلے

    نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان تجارتی مذاکرات پانچ مرحلوں کے بعد اس وقت ناکام ہوگئے جب بھارت نے اپنے وسیع زرعی اور ڈیری شعبے کو کھولنے اور روسی تیل کی خریداری بند کرنے سے انکار کر دیا،منگل کے روز امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ کئی بڑے تجارتی معاہدے ابھی مکمل ہونا باقی ہیں، جن میں سوئٹزرلینڈ اور بھارت کے ساتھ معاہدے بھی شامل ہیں، تاہم نئی دہلی نے واشنگٹن کے ساتھ بات چیت میں کچھ ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔