Baaghi TV

Tag: بھارت

  • بھارت کی سفارتی تنہائی، آپریشن سندور کے دوران کسی ملک کی حمایت نہ ملی

    بھارت کی سفارتی تنہائی، آپریشن سندور کے دوران کسی ملک کی حمایت نہ ملی

    اسلام آباد: بھارتی میڈیا کے مطابق آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہ ہو سکی۔

    مودی سرکار کی سفارتی اور جنگی ناکامی پر نیو انڈین ایکسپریس نے تنقیدی آرٹیکل جاری کر دیا،جس کے مطابق آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہ ہو سکی، جبکہ روس اور گلوبل ساؤتھ نے بھی غیر جانبداری اختیار کیے رکھی یورپی یونین کے ساتھ بھی بھارت کی سفارتی کشیدگی ظاہر ہوگئی، روس کی بے رخی نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی کمزوریوں کو بے نقاب کردیا۔

    انڈین ایکسپریس نے کہا کہ امریکی ثالثی کے بعد بھارت کی قیادت مایوسی اور انکار کی کیفیت میں مبتلا تھی، صدر ٹرمپ نے بھارت کو انتباہ کیا کہ اگر لڑائی نہ رکی تو تجارت بند کردی جائے گی جس سے بھارت کی خارجہ پالیسی پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

    پی آئی اے کا پاکستان کی فتح منانے کا منفرد انداز

    انڈین ایکسپریس نے لکھا کہ ٹرمپ نے بھارت کی کارروائی کو جارحیت قرار دیا، آپریشن سندور کی قانونی حیثیت پر عالمی سطح پر شکوک و شبہات ابھر رہے ہیں، بھارت کی جانب سے امریکی مفادات کے لیے یک طرفہ رعایتیں ہیں، بھارت نے وائٹ ہاؤس میں وزیرِ اعظم کی ملاقات کے لیے زمین و آسمان ایک کر دیئے۔

    انڈین ایکسپریس کے مطابق ٹرمپ سے ملاقات کے فوراً بعد بھارت نے غیر قانونی تارکین وطن کو ذلت آمیز انداز میں فوجی طیاروں کے ذریعے واپس لیا، بھارتی حکومت نے خودداری ترک کرتے ہوئے امریکی دباؤ پر تجارتی محصولات میں نرمی کر دی جس سے زرعی اشیاء بھی متاثر ہوئیں امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حق میں بھارتی پالیسیوں اور قواعد و ضوابط کا ازسرِ نو جائزہ لیا جارہا ہے، نئی دہلی نے امر یکی نیوکلیئر ری ایکٹر کمپنیوں کے لیے قوانین میں ترمیم کا وعدہ کیا جس سے قومی سلامتی پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

    عالمی شہرت یافتہ جریدے نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دیا

    آرٹیکل میں لکھا کہ بھارتی حکمران طبقہ کمپریڈر ایلیٹ ہے، جو مکمل طور پر امریکی مفادات کے تابع ہوچکا ہے، بھارت کی معاشی خودمختا ر ی اور قومی وقار امریکی مفادات کے سامنے قربان ہوچکے ہیں جنہیں عوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہےبھارت کی کارروائیوں پر انسا نی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مذمت کی گئی جب کہ پاکستان نے اپنی ایٹمی صلاحیت مؤثر انداز میں منوالی، آپریشن سندور جیسے اقدا مات بار بار دہرانے سے نتیجہ نہیں بدلے گا، صرف 100 گھنٹوں میں ناکامی کا سامنا ہوگا، بار بار کی عسکری مہم جوئی سے نہ صرف اثر ختم ہو گا بلکہ قیادت پر عوام کا اعتماد بھی متزلزل ہوگا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    انڈین ایکسپریس نے لکھا کہ پاکستان ایک بڑی عسکری طاقت ہے، چند رن وے خراب کر دینا یا ریڈار جام کرنا پاکستان کو مرعوب نہیں کرسکتا، بھارت کے لیے بہتر ہے کہ ٹرمپ جیسے غیر متعصب ثالث سے مدد لے کر مسئلہ حل کرے اور آگے بڑھے ہمیں ہر کچھ عر صے بعد نئی فوجی حکمتِ عملی کا خواب دیکھنا بند کرنا ہو گا، پاکستان ایک ماہر ملک ہے، پاکستان جلد ہی بھارتی حکمت عملی کا مؤثر جواب تیار کر لیتا ہے بھارت کو اپنی ناکام قیادت پر نظر ثانی اور پاکستان کی جوابی صلاحیت کا ادراک کرنا ہوگابھارت کی قیادت امریکی دباؤ کے سامنے جھک گئی جس سے قومی خودمختاری پر سوالات پیدا ہوگئے۔

  • پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،شرجیل میمن

    پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،شرجیل میمن

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہماری مسلح افواج نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستانی سرزمین پر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 70 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانی دی اور پاک فوج نے دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا دہشت گرد بھارت نے ایک پرامن پاکستان پر جنگ مسلط کی لیکن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے تاریخی کارنامہ انجام دے کر پوری دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا معترف بنا دیا،پاکستانی قوم اپنی تاریخی فتح کا جشن منا رہی ہے پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور آج حیدرآباد میں بھی ایک بڑی ریلی نکالی جا رہی ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی نہ صرف مذمت کی بلکہ اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا پاکستان نے سفارتی اور جنگی محاذ پر بھارت کے خلاف بھرپور کامیابی حاصل کی، جبکہ بھارت نے سچ کو چھپانے کے لیے پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پابندیاں لگائیں پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہماری مسلح افواج نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستانی سرز مین پر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور بھارت کے مفادات ایک جیسے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی آئی کو بات چیت کی دعوت خوش آئند ہے، جبکہ صدر ٹرمپ نے بھی جنگ کی بجائے تجارت پر زور دیا مودی نے ہمیشہ جنگی جنون کو اپنی سیاست کا حصہ بنایا، ایک ایسا شخص جس پر کبھی امریکہ میں داخلے پر پابندی تھی، آج بھارت کا وزیراعظم ہے اور اُس نے ڈیڑھ ارب عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں۔

  • پاکستانی ہیکرز نے 15 لاکھ سائبر حملے کیے،بھارت

    پاکستانی ہیکرز نے 15 لاکھ سائبر حملے کیے،بھارت

    بھارت نے پاکستان کے بڑے سائبر حملوں کا اعتراف کیا ہے،پاکستان کا بھارت پر سائبر حملہ تاریخ کا سب سے بڑا سائبر اٹیک قرار دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا سائبر سیل نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ انڈیا کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے 15 لاکھ سے زائد سائبر حملے کیے گئے، جن کے پیچھے سات جدید ہیکنگ گروپس (Advanced Persistent Threat – APT) کارفرما تھے۔ یہ حملے سیزفائر کے بعد شروع کیے گئے۔

    مہاراشٹرا سائبر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس یشسوی یادو نے بتایا کہ ان سائبر حملوں کا آغاز بنگلہ دیش، پاکستان، مشرق وسطیٰ، اور انڈونیشیا کے ایک گروپ سے ہوا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے

    مہاراشٹرا سائبر سیل کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے کئی بڑے ہوائی اڈوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، ان میں چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ممبئی) بھی شامل تھا۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے درمیان پاکستان نے بھارت کی بجلی تنصیبات پر زبردست سائبر حملہ کرتے ہوئے بھارت کے 70 فیصد بجلی گرڈ کو ناکارہ بنا دیا تھا اس حملے کے نتیجے میں پورے بھارت میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا تھا ساتھ ہی پاکستانی سائبر فورسز نے بھارتی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر وار کرتے ہوئے ان کی متعدد سرکاری، دفاعی اور حساس ویب سا ئٹس کو ہیک کر کے ان کا ڈیٹا ڈیلیٹ اور لیک بھی کردیا تھا۔

    خطے میں عدم استحکام اور خطرات کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے،اسحاق ڈار

  • مودی کا اکھنڈ بھارت بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا،عظمیٰ بخاری

    مودی کا اکھنڈ بھارت بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا،عظمیٰ بخاری

    لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مودی کا اکھنڈ بھارت بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہمیشہ سازشیں کرتا رہتا ہےلیکن افواج پاکستان نے دشمن کو سبق سکھایا اللہ تعالی نے پاکستان، اس کی عوام اور مسلح افواج کو سرخرو کیامودی کو خطے کا ڈان بننے کا شوق ہے لیکن مودی کے اکھنڈ بھارت بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا ابھی صرف شاہین اڑے تھے اور باقی جگہوں پر ان کو جواب دینا باقی تھا ان کو ایسا جواب دیا جو وہ مدتوں تک یاد رکھیں گے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے رافیل طیارے گرائے اور اب فرانس کو اپنے رافیل طیاروں کی سلامتی کی فکر ہے۔ شاہینوں نے دشمن کے ٹھانوں کو تباہ کر دیا اور دنیا یہ کہنے پر مجبور ہے کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائیوں میں شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فتح کرنے کا ناپاک خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا اور مودی حکومت کو گھٹنوں پر آنا پڑا عالمی میڈیا بھی لکھ رہا ہے کہ مودی کو ٹرمپ سے درخواست کرنا پڑی کہ ہمیں بچا لو ان پر ہم نے صرف طیاروں سے حملہ نہیں کیا بلکہ سائبر اٹیک بھی کیابھارت میں 70 فیصد بجلی نہیں تھی اور ان کے ریڈار سسٹم کو بھی چوک کر دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن قوم ہے اور ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان میں ڈر ون کے حملے ہو رہے تھےلیکن پاکستانی قوم کے حوصلے بلند تھے اور پاکستانی قوم ان ڈرونز کے جنازے پڑھ رہے تھےڈرون حملوں کے دورن کوئی پاکستانی بھاگ اور چھپ نہیں رہا تھا، بلکہ پاکستانی عوام نعرہ تکبیر اور پاک فوج کے نعرے لگا رہے تھے۔

  • سکھس فار جسٹس بھارت کو معاشی طور پر "تباہ” کرے گا ، گرپتونت سنگھ پنوں

    سکھس فار جسٹس بھارت کو معاشی طور پر "تباہ” کرے گا ، گرپتونت سنگھ پنوں

    سکھس فار جسٹس کی طرف سے بھارتی فوج کے مساجد پر میزائل کے حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے خاندانوں کے لیے 35 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان

    گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ سکھس فار جسٹس بھارت کو معاشی طور پر "تباہ” کرے گا ایس ایف جے جنگ جاری رکھے گا جب تک سکھ بھارت کی ریاست کو پارہ پارہ نہیں کر دیتے ، مودی کی بھارتی فوج نے مساجد پر میزائل حملے کیے ہیں، کھلے عام اسلام کے خلاف جنگ کا اعلان کیا اور پاکستان کے ساتھ جنگ شروع کی۔

    خالصتان کے حامی سکھ پاکستان کے شہیدوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں سکھ فار جسٹس (SFJ) نے بھارتی فوج کے مساجد پر میزائل حملوں میں شہادت پانے والوں کے خاندانوں کے لیے 35 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے بھارت کے مساجد پر میزائل حملوں اور ننکانہ صاحب پر ناکام ڈرون حملے کا حوالہ دیتے ہوئے، جسے پاکستانی فوج نے ناکام بنایا، SFJ کے جنرل کونسل گرپتو نت سنگھ پنوں نے براہ راست انتباہ جاری کیا:

    "مودی نے مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے کہ بھارت کو اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی، سکھس فار جسٹس بھارت کو معاشی طور پر "تباہ” کرے گا اور ممبئی اسٹاک ایکسچینج کو گرا کر بھارتی معیشت کو مفلوج کر دے گا جو بھارتی فوج کو فنڈز فراہم کرتی ہے۔

  • پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے، برطانوی صحافی

    پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے، برطانوی صحافی

    برطانوی ٹی وی بی بی سی کے صحافی نے بھی پاکستان کی بھارت پربرتری کے بارے میں بتادیا،کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا-

    بی بی سی جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان نےکہا ہےکہ بھارت کو یہ بات ماننی پڑے گی کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہےبھارت یہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ اس نے پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان کےاندر حملہ کیا،بھارت کی جانب سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا،بھارت نے اربوں ڈالرزکا اسلحہ خریدا تھا اس کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    اسحاق ڈار کا چین، اماراتی وزرائے خارجہ سے رابطہ،تازہ پیشرفت سے آگاہ کردیا

    قبل ازیں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔

    پاکستان نےٹھکائی کی تو مودی نے امریکہ سے بھیک مانگی،پاکستانیو فتح مبارک ہو،مبشر لقمان

  • اکھنڈ بھارت کا خواب بکھر گیا، رانا ثنا اللہ

    اکھنڈ بھارت کا خواب بکھر گیا، رانا ثنا اللہ

    مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان سے بہتر ٹیکنالوجی ہے اور نہ مہارت، پاکستانی عوام کی اپنے وطن سے محبت کی مثال نہیں ملتی-

    وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اب بھارت پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتا ہے، پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کیلئے تیار ہیں، پاکستان خود دہشت گرد کا شکار ہے، دہشت گردی کی کسی قسم کو قبول نہیں کر سکتے تیسری بار بھارت پاکستان پر حملہ آور ہوا، بھار ت نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت نے خواتین اور بچوں کو شہید کیا، پاکستان نے جواب میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارت کو پوری دنیا میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، ہمارے سفارتی عملے کو ملک بدر کردیا اورعلاج کیلئے بھارت جانے والوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

    اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا،نواز شریف

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان سے بہتر ٹیکنالوجی ہے اور نہ مہارت، پاکستانی عوام کی اپنے وطن سے محبت کی مثال نہیں ملتی، پاکستان نے صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے، اکھنڈ بھارت کا خواب بکھر گیا ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ بھارت خود مدعی بنے، خود حملہ آور ہو جائے، پاکستان حقائق اور مستقبل کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا، امریکا کے نائب وزیراعظم کا اسحاق ڈار سے رابطہ ہوا ہے، پاکستان نے سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کی ہےدنیا میں کوئی بھارت کا موقف تسلیم کرنے کو تیار نہیں، بھارت کی کسی بات کا یقین نہیں کیا جا سکتا پاکستان بھارتی جارحیت کا شکار ہوا ہے، اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں، پوری قوم اور مسلح افواج وطن کے وفاع کیلئے تیار ہیں-

    ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ

  • عالمی برادری کا  پاکستان پر بھارتی جارحیت پر اظہارِ تشویش

    عالمی برادری کا پاکستان پر بھارتی جارحیت پر اظہارِ تشویش

    پاک بھارت جنگ/ عالمی برادری کا پاکستان پر بھارتی جارحیت پر اظہارِ تشویش

    عالمی برادری نے بھارت کی پاکستان میں جاری اشتعال انگیزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا،بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے دفاعی اقدامات کو سراہا گیا،بین الاقوامی تجزیہ کاروں نے بھارت کی خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں پر سخت تنقید کی-

    ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی ایٹ آلبانی کرسٹوفر کلیری نے پاکستان کے ذمہ دار کردار کی حمایت کی،کہا کہ بھارت کے ممکنہ فضائی نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستان کا جوابی اقدام مکمل اور مؤثر ہے-

    سابق امریکی سفارتکار الزبتھ تھریلکیڈ نے پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہا،کہا کہ پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرا کر اپنی عسکری صلاحیتیوں کو ثابت کیا، عالمی برادری پاکستان کی کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرے-

    چین کے سیاسی تجزیہ کار ژانگ ہی چینگ نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی،کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں رہا ہے اور وہ اپنی قومی خودمختاری اور مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا، اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی قوت کو تسلیم کیا جائے اور بے بنیاد دعوؤں سے گریز کیا جائے-

    امریکی ادارے سی این این نے کہا کہ پاکستان کی مضبوط اور پُرعزم قیادت نے دور اندیش فیصلے کیے ہیں، پاکستان نے بروقت دفاعی اقدامات اٹھا کر دنیا بھر میں اپنی عسکری طاقت کا لوہا منوایا ہے،بھارتی فوج کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستانی فوج دنیا کی سب سے طاقتور افواج میں شامل ہو گئی ہے-

    سکھ رہنما ہرجیت سنگھ نے کہا کہ بھارت سے ہوشیار رہیں، یہ سکھوں کے شہر پنجاب پر حملہ آور ہو کر الزام پاکستان پر لگا سکتا ہے-

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دفاعی اقدامات کو ذمہ دارانہ اور مؤثر قرار دیا گیا،پاکستان کا بھارتی طیارے مار گرانا اس کی عسکری برتری کا ثبوت سمجھا جا رہا ہے، عالمی برادری نے پاکستان کو امن کے لیے سنجیدہ فریق تسلیم کرنے کی بھی تجویز دی ،بھارت کی فضائی ناکامیوں نے اس کی فوجی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے-

  • بھارت، امرتسر، دہلی، ممبئی اور گجرات میں بلیک آؤٹ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

    بھارت، امرتسر، دہلی، ممبئی اور گجرات میں بلیک آؤٹ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

    بھارت کے مختلف شہروں بشمول امرتسر، دہلی، ممبئی اور گجرات میں آج ایک بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش (بلیک آؤٹ) کی اطلاع ملی ہے۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق امرتسر انتظامیہ نے بتایا کہ گھبرائیں نہیں،گھروں سےباہرجمع نہ ہوں۔دوسری طرف ممبئی، دہلی گجرات میں بھی بجلی بندکردی گئی، ایمرجنسی سائرن بج گئے۔دہلی کے اہم مقامات جیسے کناٹ پلیس، انڈیا گیٹ، اکشردھام مندر، ممبئی کے کچھ حصے، بہار کا پٹنہ اور گجرات کا سورت ان علاقوں میں شامل ہیں، جہیاں بلیک آؤٹ کیا گیا۔

    یہ بلیک آؤٹ بھارتی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں جاری کیے گئے "آپریشن ابھیاش” (Operation Abhyas) کے تحت کیے گئے ایک سول ڈیفنس ڈرل کا حصہ ہے۔اس ڈرل کے دوران، متعدد شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل کی گئی، سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کا مقصد ہنگامی حالات میں شہریوں کی تیاری اور ردعمل کی جانچ کرنا تھا۔

    حکام نے اس ڈرل کو معمول کی مشق قرار دیتے ہوئے شہریوں سے افواہوں پر یقین نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشق ملک کی دفاعی تیاریوں کا حصہ ہے اور اس کا کسی بھی حقیقی خطرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ بلیک آؤٹ صبح کے وقت شروع ہوا اور دوپہر تک جاری رہا۔ اس دوران، شہریوں کو بجلی کی بندش، سائرن کی آوازوں اور ہنگامی اطلاعات کا سامنا کرنا پڑا۔

    حکام نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

    پاک بھارت کشیدگی، سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

    امرتسر میں بھارتی فضائیہ نے میزائل فائر کر کے اپنا ہی طیارہ مار گر دیا

    بھارتی جارحیت، دونوں ممالک کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے درمیان رابطے

    ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت میں اختلافات ختم کرنے کی خواہش کر دی

  • پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پربھارت کے16 یوٹیوب چینلز بلاک کردئیے

    پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پربھارت کے16 یوٹیوب چینلز بلاک کردئیے

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پربھارت کے16یوٹیوب چینلز بلاک کردئیے۔

    پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارت کے 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس بھی بلاک کردی گئی ہیں یوٹیوب چینلز، ویڈیولنکس اور ویب سائٹس کی بندش علاقائی صورتحال کے پیش نظر کی گئی یہ اقدام قومی سلامتی اور پاکستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے بلاک کیےگئے مواد میں گمراہ کن اور نقصان دہ بیانیے شامل تھے اس مواد کا مقصد عوامی رائے کو متاثرکرنا اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا تھا۔

    اعلامیے میں کیا گیا ہےکہ پی ٹی اے ٹیلی کام صارفین کے لیے محفوظ وقابل اعتماد انٹرنیٹ ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، اتھارٹی آن لائن مواد کی نگرانی جاری رکھے گی اور قومی مفادات کےخلاف مواد پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔