Baaghi TV

Tag: بھارت

  • جونئیر ہاکی ایشیا کپ فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    جونئیر ہاکی ایشیا کپ فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    عمان: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر پانچویں بار جونیئر ہاکی ایشیا کپ جیت لیا۔

    باغی ٹی وی: عمان میں جونیئر ہاکی ایشیاکپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جونیئر ٹیم میں شامل پاکستان سینیئر ٹیم کے کھلاڑی بھی بھارتی ٹیم کو فائنل میں شکست نہ دے سکے۔

    پاکستان نے میچ کے تیسرے ہی منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی، یہ گول حنان شاہد نے کیا لیکن دوسرے ہی منٹ میں بھارت نے حساب برابر کردیابھارت نے دوسرے کوارٹر میں اوپر نیچے2 گول داغ کر برتری 1-3 کردی۔ہاف ٹائم کے اختتام سے قبل پاکستان کی جانب سے سفیان نےگول کرکے مقابلہ 2-3 کردیا۔

    تیسرے کوارٹر میں بھارتی ٹیم گول نہ کرسکی پاکستانی گول کیپر نے کئی یقینی گول بچائے ،39 ویں منٹ میں سفیان خان نے ایک اور گول کرکے مقابلہ 3-3 برابر کردیا اور پاکستان میچ میں واپس آگیا۔

    لیکن آخری کوارٹر میں پاکستان کو گول کرنے کے موقع ملے لیکن کامیابی نہیں ملی بھارت نے 47 ویں اور پھر 54ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 3-5 کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا،بھارت کے ارجیت سنگھ نے4 گول اسکور کیے اور دلراج سنگھ نے ایک گول کیا۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا یہ مسلسل تیسرا فائنل تھا تینوں بار بھارت نے ٹائٹل جیتے،بھارت نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل پانچویں بار جیتا ہے۔

  • پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں  نے بھارت کی نیندیں حرام کر دیں

    پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں نے بھارت کی نیندیں حرام کر دیں

    نئی دہلی: پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی وجہ سے بھارت کی نیوی حیران اور پریشانی میں مبتلا ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق 50 پاکستانی جنگی جہازوں اور 8 نئی جدید آبدوزوں کا سوچ کر بھارتی نیول چیف کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے جس کا اعتراف بھارتی نیول چیف ایڈمرل دنیش تریپاٹھی نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا،انہوں نے پاک چین دوستی، ترکیہ اور بنگلادیش کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر انگلیاں اٹھائیں اور الزام تراشی کی۔

    بھارت کے یوم بحریہ کے موقع پت بھارتی نیول چیف ایڈمرل دنیش تریپاٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاک بحریہ چین کی حمایت سے حیرت انگیز ترقی کر رہی ہے پاک بحریہ کے بیڑے میں 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت کا سوچ کر ہی بھارتی نیوی کی نیندیں اڑنے لگی ہیں۔

    ایڈمرل دینیش تریپاٹھی نے کہا کہ پاک بحریہ کی حیران کن ترقی کے تعاون سے کئی جنگی جہازوں کی تعمیرسے آگاہ ہیں، بھارتی بحریہ ہمسایوں کے خطرات سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بنانے پر مجبور ہے چین پاکستان کی بحری صلاحیتوں کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، ہم اپنی حکمتِ عملی کوہمسایہ ممالک سے ممکنہ خطرات سے مؤثرطریقے سے نمٹنے کے لیے ڈھال رہے ہیں۔

    بھارتی دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ شمال میں چین، مشرق میں بنگلہ دیش اور مغرب میں پاکستان، کسی پڑوسی سے بھارت کی نہیں بنتی ہے، پاک چین دوستی کے بعد ترکی سے دفاعی تعاون بھی بھارت کو گراں گزرنے لگابنگلہ دیش سے تعلقات بہتر ہونے پربھارتی دفاعی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی دوستی سے بھارت کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے خطرہ ہو گا۔

    پاک بحریہ آئندہ برس فروری میں ایک بار پھر امن مشقوں کی میزبانی کرے گی، پاک بحریہ کے تحت امن مشقوں کی کامیابی بھی بھارتی بحریہ کو کھٹکنے لگی ہے،بھارتی نیول چیف پریس کانفرنس میں پاکستان کی امن مشقوں کے مقابلے میں اپنی ملن ایکسر سائز کو بڑھا چڑھا کرپیش کرتے رہے۔

  • بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

    بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

    ملتان: ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی ٹیم مینز بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے پاکستان نہیں آئی تو ورلڈ بلائنڈ کونسل نے بھارت سے ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی،پاکستان کے سید سلطان شاہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے اس موقع پر سید سلطان شاہ نے کہا کہ آئندہ پاک بھارت میچزنیوٹرل وینیو پر ہوں گے، پاک بھارت بلائنڈز کرکٹ بورڈز کے مابین بہترین ورکنگ ریلیششن شپ قائم ہیں۔

    ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا26 واں اجلاس ملتان میں ہوا جس میں 7 ممالک نے شرکت کی جبکہ بھارت ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بورڈ آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر بحث ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ حالات کی بہتری تک پاکستان اور بھارت کی میزبانی میں انٹرنیشنل ایونٹس نیوٹرل وینیو پر ہوں گے-

    جو سیکڑوں شہادتیں کہہ رہے ہیں ہم ان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

    اجلاس میں پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ 2022 میں بھارت نے پاکستان بلائنڈ ٹیم کو ویزا نہیں دیا، پاکستان بلائنڈ ٹیم بھارت نہیں جاسکی، ایونٹ سے محروم ہوگئی، اس بار جب پاکستان میزبان تھا تو بھارت نے اچانک آنے سے انکار کردیا ہمارا ایونٹ متاثر ہوا۔

    اجلاس میں پاکستان بلائنڈ کونسل کے سخت مؤقف کے بعد آئندہ سال بھارت میں شیڈولڈ ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی لیکن ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جب تک دونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی برقرار ہے، پاکستان بھارت اپنی سرزمین پر کوئی انٹرنیشنل ایونٹ نہیں کھیلیں گے تاکہ کوئی مسئلہ نہ ہو۔

    ڈی چوک احتجاج، عمران ، بشری کے وارنٹ جاری

    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ پاکستان اور بھارت اپنے انٹرنیشنل ایونٹ نیوٹرل مقام پر کرائیں،اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان کے سید سلطان شاہ کو ورلڈ بلائنڈ کونسل کا آئندہ 3 سال کیلئے صدر بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • انڈر 19 ایشیا کپ : پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    انڈر 19 ایشیا کپ : پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    دبئی: پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت کو 43 رنز سے شکست دیدی-

    باغی ٹی وی : دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے7 وکٹوں کے نقصان پر281 رنز اسکور کیے، بلے باز شاہ زیب خان نے 10چھکوں کی مدد سے 159رنز کی فاتحانہ اور جارحانہ اننگ کھیلی، اوپنرز عثمان خان اور شاہ زیب خان کی پہلی وکٹ پر 160 رنز کی شراکت قائم کی۔

    282 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47.1 اوورزمیں 238رنزپرڈھیر ہوگئی اور بھارت کو 43 رنز سے شکست ہوئی،بھارت انڈر-19 کے نکھل کمار 67 اور محمد عنان نے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کے علی رضا نے36رنزدےکرتین وکٹیں حاصل کیں، عبدالسبحان اور فہم الحق نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کی نوید احمد اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

  • بھارت میں غربت،والدین نے چار سالہ بچی فروخت کر دی

    بھارت میں غربت،والدین نے چار سالہ بچی فروخت کر دی

    بھارت کی ریاست بہار میں غربت کے ہاتھوں تنگ آ کر ایک والدین نے اپنی چار سالہ بچی کو 40 ہزار بھارتی روپے کے عوض فروخت کر دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں والدین کی مالی حالت اتنی خراب تھی کہ انہوں نے اپنی معصوم بیٹی کو ایک بے اولاد جوڑے کے حوالے کر دیا جو ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

    بھارتی پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب بچی کے فروخت ہونے کی اطلاع پولیس کو ملی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کر لیا اور اس کے والدین سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والدین نے اپنی غربت کا تذکرہ کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ اپنی بیٹی کو فروخت کرنے پر مجبور تھے۔پولیس کے مطابق بچی کے والدین پیشے کے اعتبار سے مزدور ہیں اور ان کی مالی حالت اتنی خراب تھی کہ وہ اپنی بیٹی کی پرورش کرنے کے قابل نہیں تھے۔ والدین نے اڑیسہ کے ایک بے اولاد جوڑے کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو 40 ہزار بھارتی روپے میں بیچ دیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں اور دیگر افراد کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جنہوں نے اس غیر قانونی عمل میں ملوث ہونے کی مدد کی۔

    یہ واقعہ ایک بار پھر بھارت میں غربت اور معاشی عدم مساوات کے بڑھتے ہوئے مسائل کو اجاگر کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں غربت کی سطح بہت زیادہ ہے اور بہت سے لوگ اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایسے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہیں۔پولیس حکام نے اس معاملے میں سخت کارروائی کرتے ہوئے والدین سمیت تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو جلد ہی اس کے حقیقی خاندان کے حوالے کر دیا جائے گا اور اس کے والدین کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

    اس واقعے پر عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سماجی کارکنوں اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے اداروں نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک اور انسانیت سوز قرار دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔بھارت میں غربت کی وجہ سے ایسے واقعات افسوسناک طور پر نیا نہیں ہیں۔ چند سالوں میں متعدد بار اس قسم کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں والدین نے غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کو فروخت کیا یا انہیں غیر انسانی حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی بنیادی وجہ تعلیم، صحت اور معاشی مواقع کی کمی ہے۔

    سروسز بیچنے والیوں سے مجھے یہ فتوی نہیں چاہیے،سلمان اکرم راجہ کا بشریٰ کو جواب

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

    احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

    مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

    شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

  • افسران کی تربیت کیلئے بھارتی فوج نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم شروع کر دیا

    افسران کی تربیت کیلئے بھارتی فوج نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم شروع کر دیا

    بھارتی فوج نے "ایکلاویا” آن لائن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا

    بھارت کی فوج کے سربراہ جنرل اپندر دویدی نے "ایکلاویا” نامی آن لائن تعلیمی پلیٹ فارم کا آغاز کیا۔ یہ اقدام بھارتی فوج کی "تبدیلی کی دہائی” کی حکمت عملی کے تحت اٹھایا گیا ہے، جیسا کہ بھارتی چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے وژن پیش کیا گیا ہے، اور 2024 کو بھارتی فوج کا "ٹیکنالوجی کو اپنانے کا سال” قرار دیا گیا ہے۔

    "ایکلاویا” ایک جدید سافٹ ویئر پلیٹ فارم ہے جسے بھارتی فوج کی ہیڈکوارٹر آرمی ٹریننگ کمانڈ کے زیر اہتمام اور آرمی وار کالج کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کو "بھاسکرچاریا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ایپلیکیشنز اینڈ جیو انفارمیٹکس” (BISAG-N) گاندھی نگر کے تعاون سے بغیر کسی خرچ کے تیار کیا گیا ہے، اور اس میں فوجی نظام اطلاعات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی معاونت بھی شامل ہے۔یہ پلیٹ فارم آرمی ڈیٹا نیٹ ورک پر ہوسٹ کیا گیا ہے اور اس کا ڈھانچہ ایسا ہے کہ یہ بھارتی فوج کے مختلف تربیتی اداروں کو ایک ساتھ مربوط کر سکتا ہے، ہر ادارہ متعدد کورسز کی میزبانی کے قابل ہے۔ اس پلیٹ فارم پر پہلے ہی بھارتی فوج کے 17 کیٹیگری ‘اے’ تربیتی اداروں کے 96 کورسز موجود ہیں۔

    "ایکلاویا” پلیٹ فارم پر تین اقسام کے کورسز موجود ہیں:
    پری-کورس تیاری کی کیپسولز: یہ وہ مواد ہے جو مختلف کیٹیگری ‘اے’ تربیتی اداروں میں آف لائن کورسز کے دوران استعمال ہوتا ہے۔ اس کا مقصد بنیادی مواد کو آن لائن منتقل کرنا ہے تاکہ جسمانی کورسز میں زیادہ جدید مواد شامل کیا جا سکے اور اس کا فوکس عملی اطلاق پر ہو۔

    مخصوص تقرری یا اسائنمنٹ کے حوالے سے کورسز: یہ کورسز خصوصی اسائنمنٹس پر پوسٹنگ کے دوران افسران کو متعلقہ میدان میں تربیت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر، معلوماتی جنگ، دفاعی اراضی کے انتظام، مالی منصوبہ بندی، نظم و ضبط، پرووسٹ، وغیرہ جیسے شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔

    پروفیشنل ڈیولپمنٹ سوئٹ: اس کیٹگری میں اسٹریٹجی، آپریشنل آرٹ، قیادت، تنظیمی رویہ، مالیات، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز وغیرہ پر کورسز شامل ہیں۔

    "ایکلاویا” کا "نالج ہائی وے”
    اس پلیٹ فارم میں ایک "نالج ہائی وے” کی خصوصیت بھی شامل ہے، جس کے ذریعے مختلف تحقیقی مضامین، جریدے، اور آرٹیکلز ایک واحد ونڈو کے تحت دستیاب ہوں گے۔ اس کا مقصد فوجی افسران کو مسلسل پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے، جس سے موجودہ جسمانی کورسز کی بھاری تعداد کو کم کیا جا سکے گا اور ان میں نئے اور ابھرتے ہوئے تصورات کو شامل کیا جا سکے گا۔

    "ایکلاویا” پلیٹ فارم بھارتی فوج میں پیشہ ورانہ تعلیم کی سطح کو بلند کرنے، افسران کو جدید جنگی نظریات اور تکنیکی مہارتوں سے لیس کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کے ذریعے فوجی افسران کی تربیت کو نہ صرف معیاری بنایا جائے گا بلکہ وہ نئی تقرریوں اور اسائنمنٹس کے لیے بھی بہتر طور پر تیار ہوں گے۔یہ پلیٹ فارم افسران کو ان کی خدمات کے دوران کبھی بھی کسی بھی کورس کے لیے رجسٹر کرنے کی آزادی فراہم کرتا ہے، جس سے ان کے سیکھنے کے مواقع میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ اپنی مہارتوں کو بہتر طور پر نکھار سکتے ہیں۔

    پیسے دے کر کہا گیا دھرنے میں جا کر آگ لگانی ،گرفتار شرپسندوں کے انکشاف

    پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات

    سروسز بیچنے والیوں سے مجھے یہ فتوی نہیں چاہیے،سلمان اکرم راجہ کا بشریٰ کو جواب

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

    احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

    مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

    شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

    انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

  • بھارت میں نرس کیساتھ اجتماعی زیادتی کا انتہائی دل سوز واقعہ

    بھارت میں نرس کیساتھ اجتماعی زیادتی کا انتہائی دل سوز واقعہ

    بھارت میں خواتین سے اجتماعی زیادتی کے واقعات میں اضافہ،ایک اور نرس اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں ایک نرس سے اجتماعی زیادتی کا انتہائی دل سوز واقعہ رونما ہوا ہےنرس کو یرغمال بناکر اُس سے اجتماعی زیادتی کی گئی اور اس کے بعد اس کے نازک حصوں میں پسی ہوئی مرچ اور لکڑی کے ذریعے بھی تشدد کیا گیا جس سے اُس کی حالت نازک ہوگئی۔

    پولیس نے جان چُھڑانے کے لیے یہ بیان دیا کہ اس نرس کا کسی مرد سے افیئر چل رہا تھا اُس شخص نے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ مل کر اُس پر تشدد کیا،جبکہ نرس کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے واقعے میں 6 افراد ملوث تھےچار افراد نے نرس کو جکڑ کر رکھا اور دو افراد نے اُس سے زیادتی کی، پولیس نے نرس کے بیان پرمقدمہ درج کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نرس کے شوہر نے بتایا کہ وہ چُرکھی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ایک اسپتال میں اسٹاف نرس کے طور پر کام کرتی ہے وہ اپنے اسکوٹر پر جمعرات کی صبح ڈیوٹی پر جارہی تھی کہ چند افراد نے اُس پر حملہ کیا اور جکڑ کر جھاڑیوں میں لے گئے ایک شخص نے اپنے بھتیجے اور چند ساتھیوں کی مدد سے اُس کی بیوی پر تشدد کیا پولیس نے نرس کو طبی معائنے اور علاج کے لیے اسپتال بھیجا ہے۔

  • سبرامنیم سوامی کا اڈانی اسکینڈل پر مودی سے استعفے کا مطالبہ

    سبرامنیم سوامی کا اڈانی اسکینڈل پر مودی سے استعفے کا مطالبہ

    بھارت میں بی جے پی کے سینئر رہنما اور ماہر اقتصادیات سبرامنیم سوامی نے اڈانی گروپ پر رشوت ستانی کے الزامات کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر کے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے اڈانی کے خلاف رشوت ستانی اور سیکیورٹیز فراڈ کے الزامات کے بعد سبرامنیم سوامی کا بیان بی جے پی حکومت پر بڑھتے ہوئے دبا ئوکو ظاہر کرتاہے۔سوامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ مودی کو اب عوامی عہدے سے استعفی دینا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی عدالتوں سے سامنے آنے والے شواہد بھارتی حکومت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔سوامی نے کہا کہ مودی کا استعفی ان کے اپنے موقف اور بی جے پی کے سیاسی مستقبل کو مزید نقصان سے بچائے گا۔سوامی نے 2024کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی ناقص کارکردگی کے لئے مودی کی غیر موثر قیادت کو ذمہ دارقراردیتے ہوئے اقتصادی پالیسی، بے روزگاری اور خارجہ امور جیسے بڑے قومی مسائل سے نمٹنے پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے چین کے بارے میں وزیر اعظم کے متنازعہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے وادی گلوان پر تعطل کے دوران مودی کے بیانات پر اپنی تنقید کو دہرایا۔سوامی نے مودی کے ماضی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہامودی نے’’ کوئی آیا نہیں‘‘کہہ کر بھارت ماتا کو دھوکہ دیا ہے اورچینیوں کو کلین چٹ دے دی جنہوں نے اب تک لداخ کی 4,065مربع کلومیٹر زمین پر قبضہ کررکھا ہے۔سبرمنیم سوامی کا استعفیٰ کا مطالبہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اڈانی گروپ کو امریکہ میں سنگین الزامات کا سامنا ہے جن میں رشوت ستانی اور سیکورٹیز فراڈشامل ہے۔

    فضل الرحمان کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت

    ایف آئی اے چھاپہ، مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    جلا ہوا پی ٹی آئی کا کنٹینر لوگ دیکھنے پہنچ گئے

  • بھارت:مسجد گرا کر مندر کی کوشش،ہنگامے

    بھارت:مسجد گرا کر مندر کی کوشش،ہنگامے

    بھارتی ریاست اُتر پردیش کے ضلع سنبھل میں مودی سرکار نے ایک اور مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کی ٹھانی تو ہنگامے پھوٹ پڑے، جن میں اب تک 3 افراد مارے جاچکے ہیں اور کئی زخمی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو اتر پردیش کے سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران ایک ہجوم نے پولیس ٹیم پر پتھراؤ کیا جس سے ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ سروے سے پہلے بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی تھی، لیکن صبح جمع ہونے والے بھیڑ نے پولیس ٹیم پر دھاوا بول دیا۔ اس کے بعد پولیس اہلکاروں نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور شرپسندوں کو بھگا دیا۔سنبھل کی شاہی جامع مسجد کو لے کر عدالت میں کیس چل رہا ہے۔ جس میں ہندو فریق کا دعویٰ ہے کہ یہ ہری ہر مندر ہے، جسے گرا کر مسجد بنائی گئی۔ کیس کی سماعت میں عدالت کے حکم کے بعد اتوار کی صبح 7.30 بجے سے سروے کیا جا رہا تھا۔ عدالت کے حکم پر ایڈووکیٹ کمشنر سروے کے لیے پہنچے تھے۔ اسی دوران شاہی جامع مسجد کے باہر بھیڑ جمع ہونا شروع ہو گئی اور سروے کے حوالے سے ہنگامہ شروع ہو گیا۔ہنگامہ آرائی کے واقعے کے بعد حالات اب قابو میں ہیں۔ جگہ جگہ پتھرؤں کے واقعات پیش آئے ہیں۔ سڑکوں پر گاڑیاں جلا دی گئیں۔ علاقے میں کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں تین افراد مارے گئے جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کا علاج بھی جاری ہے۔ایس پی سنبھل نے دو لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ تاہم ابھی تک نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس نے واضح طور پر موت کی وجہ نہیں بتائی۔گولی لگنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موت کیسے ہوئی پوسٹ مارٹم سے واضح ہو گا۔سنبھل میں جامع مسجد کے سروے کو لے کر ہنگامہ آرائی کے بعد مراد آباد ڈویژن کے تمام اضلاع کی پولیس نے سنبھل میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ امروہہ، مرادآباد اور رام پور اضلاع کی پولیس فورس نے کشیدہ علاقے میں پولیس موجود ہے اور مسلسل فلیگ مارچ کر رہی ہے۔دوسری طرف آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے سنبھل کے لوگوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ توڑ پھوڑ اور پتھراؤ میں ملوث نہ ہوں۔شہاب الدین نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ نے امن کا پیغام دیا ہے۔ اس پر عمل کریں۔ سنبھل کی جامع مسجد ایک تاریخی مسجد ہے۔ اس کے لیے قانونی جنگ بھرپور طریقے سے لڑی جائے گی۔

    مری میں بھی کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

    شہریوں کی سہولت کیلیے نادرا کی خودکار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

    ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئے

  • بھارت میں منکی پاکس وائرس کی تشخیص ،علاج کی   نئی تکنیک دریافت

    بھارت میں منکی پاکس وائرس کی تشخیص ،علاج کی نئی تکنیک دریافت

    بھارتی سائنسدانوں نے منکی پاکس وائرس (MPV)، جو حال ہی میں ایمپاکس کے نام سے جانا جاتا ہے، کی تشخیص اور علاج کے لیے ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق اس وائرس کی وائرولوجی کو سمجھنے اور اس کی تشخیص و علاج کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کرنے کے لیے کی گئی ہے۔گزشتہ تین سالوں میں ایمپاکس وائرس دو بار بین الاقوامی صحت ایمرجنسی قرار دیا جا چکا ہے۔ اس وائرس کے پھیلاؤ کی غیر متوقع نوعیت، منتقلی کے طریقوں اور علامات کی پیچیدگی کے باعث اس کے بارے میں مزید تحقیق ضروری ہے۔ایمپاکس ایک ڈبل اسٹرینڈ ڈی این اے (dsDNA) وائرس ہے، جس کی تشخیص کے لیے پولیمریز چین ری ایکشن (PCR) عام طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم، روایتی طریقے بعض اوقات غیر مخصوص نتائج دیتے ہیں، جو تشخیصی عمل میں مشکلات پیدا کرتے ہیں۔

    نئی تکنیک: جی-کوآڈرپلکس (GQ)

    سائنسدانوں نے ایمپاکس وائرس کے جینوم میں ایک غیر روایتی ڈی این اے ساخت، جی-کوآڈرپلکس (GQ)، کی شناخت کی ہے۔ یہ ساخت گوانین سے بھرپور سیکوینسز پر مبنی ہوتی ہے، جو ہائیڈروجن بانڈنگ کے ذریعے منفرد جی-ٹیٹراڈز بناتی ہیں۔ جی-کوآڈرپلکس کو نشانہ بنا کر ایک مخصوص فلوروسینٹ پروب تیار کی گئی ہے جو وائرس کی درست تشخیص میں مدد دیتی ہے۔

    تحقیق کے نتائج

    سائنسدانوں نے ایمپاکس وائرس کے جینوم میں چار مخصوص جی-کوآڈرپلکس سیکوینسز کی نشاندہی کی ہے، جو دیگر وائرسز اور انسانی جینوم میں موجود نہیں ہیں۔پروب، جسے BBJL کہا جاتا ہے، ان جی-کوآڈرپلکس سیکوینسز کے ساتھ منسلک ہو کر فلوروسینٹ سگنل کو 250 گنا بڑھا دیتا ہے۔یہ تکنیک SARS-CoV-2 وائرس کی تشخیص کے لیے استعمال ہونے والے پلیٹ فارم کی توسیع ہے۔

    طبی اثرات

    یہ نئی تحقیق نہ صرف ایمپاکس وائرس کی بہتر تشخیص کے لیے مددگار ہے بلکہ اس کے ذریعے وائرس کے علاج کے لیے نئی راہیں بھی کھل سکتی ہیں۔ جی-کوآڈرپلکس جیسے غیر روایتی ڈی این اے اسٹرکچرز کے استعمال سے ایسی تکنیکیں تیار کی جا سکتی ہیں جو موجودہ تشخیصی مسائل جیسے کہ غیر مخصوص نتائج کو ختم کر سکیں۔بھارتی سائنسدانوں کی یہ کامیابی عالمی سطح پر وائرولوجی کے میدان میں ایک اہم پیش رفت ہے اور اس سے ایمپاکس وائرس کی روک تھام اور علاج کے لیے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

    گنڈا پور کا قافلہ صوابی سے روانہ، بشری بی بی ہمراہ

    زمبابوے کی پاکستان کو 80 رنز سےشکست

    کراچی سےجانے والے پی ٹی آئی کارواں کا سکھرمیں دھرنا