Baaghi TV

Tag: بھارت

  • داؤد ابراہیم کو زہر دے دیا گیا،کراچی کے ہسپتال میں داخل،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    داؤد ابراہیم کو زہر دے دیا گیا،کراچی کے ہسپتال میں داخل،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو شہرقائد کراچی میں زہر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں داخل ہیں

    داؤد ابراہیم کے بارے میں بھارت کا ہمیشہ سے یہ دعویٰ رہا ہے کہ وہ کراچی میں ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق داؤد ابراہیم کو کراچی میں زہر دیا گیا ہے،جس کے بعد انکی حالت تشویشناک ہے، داؤد ابراہیم کو کراچی کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے، تا ہم بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی تک مصدقہ خبر سامنے نہیں آ سکی

    بھارتی میڈیا کے مطابق داؤد ابراہیم کے گینگ کے سابق رکن نے تصدیق کی ہے کہ داؤد ابراہیم دو روز سے ہسپتال میں داخل ہیں، ہسپتال کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اور کسی کو اندر نہیں جانے دیا جا رہا،پاکستانی میڈیا میں ابھی تک داؤد ابراہیم کے حوالہ سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی،بھارتی میڈیا کے مطابق داؤد ابراہیم ہسپتال میں کیوں داخل ہوئے ؟ اسکی وجہ زہر ہو سکتی ہے، تاہم داؤد کو دیگر بھی کئی بیماریاں ہیں.

    داؤد ابراہیم کاسکر دسمبر 1955 میں مہاراشٹر کے رتناگیری ضلع میں پیدا ہوئے ، ان کے والد ابراہیم کاسکر پولیس کانسٹیبل تھے۔ بعد ازاں داؤد ابراہیم کا خاندان ممبئی کے ڈونگری علاقے میں آباد ہو گیا۔ 70 کی دہائی میں ممبئی کے انڈر ورلڈ میں داؤد کا نام تیزی سے سامنے آنے لگا، پہلے وہ حاجی مستان گینگ میں کام کرتے تھے، وہاں رہتے ہوئے داؤد کا اثر و رسوخ بڑھنے لگا، لوگ اس کے گینگ کو ڈی کمپنی کہنے لگے،داؤدابراہیم کو 1993 میں ممبئی میں ہونے والے دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ کہا جاتا ہے، ان دھماکوں کے بعد داؤد ابراہیم نے بھارت چھوڑا اور دبئی چلا گیا،

    داؤد ابراہیم کو کراچی میں قتل کرنے کی بھارتی حساس اداروں کی سازش کب ہوئی تھی ناکام؟

    بھارتی میڈیا کا کراچی میں داؤد ابراہیم کی چھتیسویں بار کرونا سے موت کا دعویٰ

    ممبئی بم دھماکوں کے ملزم ،داؤد ابراہیم کے ساتھی یوسف میمن کی جیل میں ہوئی موت

    داؤد ابراہیم کا بھارت میں پھر چرچا، بھارت سرکار نے بڑا قدم اٹھا لیا

    دہلی سے مسلم نوجوان گرفتار،داؤد ابراہیم سے تعلق،پاکستان سے تربیت لی، دہلی پولیس کا دعویٰ

    داؤد ابراہیم کی تلاش اوراسکی دولت کے بارے میں تحقیقات کیلیے آپریشن مزید تیز

    واضح رہے کہ بھارت گزشتہ کئی سالوں سے داؤد ابراھیم کا سراغ لگانے میں مصروف ہے لیکن ممبئی میں اُسکا اثر رسوخ آج تک ختم نہیں کر سکا۔ اب برطانیہ سے مدد مانگی جا رہی ہے داؤد ابراھیم کے ایک قریبی جابر صدیق (موتی والا) پر گھیرا تنگ کرنے کے لئے، بھارت یہی سمجھتا ہے کہ داؤد پاکستان میں ہے۔

    1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک اور تقریباً 700 سے زخمی ہوئے تھے. یہ بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن مربوط بم دھماکے تھے۔ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ بم دھماکے داؤد ابراہیم کے حکم سے یا امداد سے اس کے کارندے ٹائیگر میمن نے کیے۔

    بھارت عدالت عظمیٰ نے اس مقدمہ کے 20 سال بعد اپنا فیصلہ 21 مارچ 2013 کو دیا۔ تاہم، مقدمہ کے دو اہم ملزمان داؤد ابراہیم اور ٹائیگر میمن ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔ مہارشٹرا حکومت نے یعقوب میمن (ٹائیگر میمن کا بھائی) کو اس کی 53 ویں سالگرہ کے دن 30 جولائی 2015ء کو پھانسی دینے کا ارادہ کیا، یعقوب میمن نے رحم کی درخواست دی،مگر اسے رد کر دیا گیا۔ یعقوب کو 30 جولائی 2015 کو مہاراشٹر کے يروڈا جیل میں پھانسی دی گئی تھی

    یہ بم دھماکے سنہ 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد ممبئی میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات کے بعد ہوئے تھے جس میں ایک ہزار سے زیادہ مسلمان شہید ہوئے تھے۔فسادات کے رد عمل میں ہونے بم دھماکوں کا مقدمہ تو اپنے انجام کو پہنچا اور لوگوں کو سزائیں بھی ہوئیں لیکن ان فسادات کے دوران ایک ہزار افراد کو قتل کرنے والوں میں سے آج تک کسی کو سزا نہیں ہوئی ہے

  • بھارت کو بڑا دھچکا، امریکی صدر کا یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت سے انکار

    بھارت کو بڑا دھچکا، امریکی صدر کا یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت سے انکار

    امریکی صدر جوبائیڈن نے جنوری میں بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارت کے دورے سے انکار کر دیا ہے

    امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت کا ہائی پروفائل دورہ منسوخ کردیا ہے،امریکی صدر کو بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ، بھارتی وزیراعظم مودی نے امریکی صدر کو دعوت دی تھی، تا ہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارتی دورے کا دعوت نامہ مسترد کردیا ہے

    بھارتی میڈیا کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیدار کا کہنا تھا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اگلے ماہ بھارت نہیں آئیں گے جس کی وجہ سے بھارتی فریق نئی دہلی کی میزبانی میں ہونے والی کواڈ سمٹ کے لیے نئی تاریخ کا تعین کرے گا،وہیں بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر بھارت کو کسی اور عالمی لیڈر کی تلاش کرنی پڑے گی.

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سکھ رہنماکے قتل کی سازش کو بے نقاب کیا تھا،کینیڈا بھی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکے قتل سے متعلق بھارت سے تحقیقات کا مطالبہ کررہا ہے۔ برطانوی اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت سکھ گرپتونت سنگھ پنوں کو امریکا میں قتل کرنا چاہتا تھا جس کے بعد امریکی انٹیلی جنس نے اس سازش کو ناکام بنادیا تھا اور بھارت کو بھی خبردار کیا تھا۔

    سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

    بھارتی ہٹ دھرمی، ایک بار پھرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کوروک دیا گیا

    خالصتانی ہوں،حکومت مودی کے دباؤ کا شکارہے، گوپال سنگھ چاولہ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    سکھ برادی کا خالصتان بارے ریفرنڈم 2020، وینا ملک نے بڑا اعلان کر دیا

    آسٹریلوی حکومت نے میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔

    الصتان کے حامی علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس (SFJ) نے میلبورن آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم مہم کا آغاز کیا ج

    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی

    ٹورنٹو:کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے تاریخ رقم ، خالصتان ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10 ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کی

  • بھارتی انتخابات میں کانگریس کی ناکامی،ایک جائزہ

    بھارتی انتخابات میں کانگریس کی ناکامی،ایک جائزہ

    بھارت میں ریاستی انتخابات ہو رہے ہیں،مدھیہ پردیش، راجستھان، اور چھتیس گڑھ کی ریاستوں میں حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج نے بھارت کی سابق حکمران جماعت کانگریس کودھچکا پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں انڈیا بلاک کے اندر اقتدار کی تقسیم کی حرکیات کا از سر نو جائزہ لیا گیا ۔ ان ریاستوں کے نتائج نے نہ صرف کانگریس کو مایوس کیا بلکہ اس کے اتحادی شراکت داروں کے ساتھ بھی تعلقات کشیدہ ہوئے ہیں،جو خود کو نظر انداز کر رہے ہیں

    کانگریس کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مؤثر طریقے سے تعاون نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کانگریس کو ناکامی ہوئی،بھارت میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے شراکت داروں نے انتخابات میں جیت کی صورت میں اقتدار کی تقسیم کے حوالہ سے قبل از وقت مکالمے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم کانگریس کی جانب سے ایسا نہیں کیا گیا،کانگریس وقت سے قبل سودے بازی نہیں کر رہی تھی،بلکہ انکی توجہ انتخابات کے نتائج پر تھی،اتحادیوں کی جانب سے عدم اطمینان اور اقتدار کی تقسیم کو لے کر کانگریس کو انتخابات میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

    انتخابات کےبعد اتحادیوں نے کانگریس کی اہمیت پر سوال اٹھانے کا اشارہ کیا، کانگریس کو حزب اختلاف کی سب سے کمزور کڑی کے طور پر دیکھاجاتا ہے،قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے تین ریاستوں کرناٹک،ہماچل پردیش اور تلنگانہ میں کامیابی حاصل کی، کانگریس کی یہ کامیابی بعض علاقوں میں پارٹی کی موجودگی کوظاہر کرتی ہے

    دوسری جانب بھارت میں اس وقت کی حکمران جماعت بی جے پی نے راجھستان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، بی جے پی نے 114 اسمبلی حلقے اور تقریباً 42 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں،میواڑ، برج، مارواڑ اور ہراوتی جیسے علاقوں میں بی جے پی کی کامیابی نے پارٹی کی تنظیمی طاقت کو نمایاں کیا ہے۔مروجہ رائے یہ ہے کہ راجستھان میں اشوک گہلوت کی زیرقیادت حکومت کے خلاف کوئی بری رائے سامنے نہیں آئے گی، کانگریس کو امید تھی کہ وزیراعلی گہلوت کی مقبولیت، انکی فلاحی سکیمز کی وجہ سے انتخابات میں کامیابی ملے گی تا ہم اس کے برعکس نتائج آئے،ووٹرزامن و امان کی صورتحال، کرپشن، خواتین پر مظالم سمیت دیگر اہم مسائل کو دیکھ رہے تھے جس کی وجہ سے کانگریس کو نتائج توقع کے برعکس ملے،وزیراعلیٰ گہلوت نے انتخابی نتائج کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ کہا کہ شکست کے اسباب پر غور کیا جائے گا،ہمارے منصوبے اچھے تھے اور پورے بھارت میں انکا تذکرہ تھا تاہم کامیابی نہیں ملی.

    بھارت میں ان انتخابات کے بعد کانگریس کو ایک مشکل دور کا سامنا ہے، اس لیے اس کی سیاسی حکمت عملی کے از سر نو جائزہ لینے کی اشد ضرورت ہے۔کانگریس کو ووٹر کے خدشات کو دور کرنا چاہئے اور انکی اہمیت کو تسلیم کرنا چاہیے، ابھرتے ہوئے سیاسی منظر نامے پر ،کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے تازہ نقطہ نظر اور تخلیقی حل ناگزیر ہیں۔ کانگریس پارٹی کی انتخابی ناکامیوں نے انڈیا بلاک کے اندر اس کے کردار پر نظر ثانی کرنے پر تحریک دی ہے۔ جیسا کہ اتحادی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہیں اور کانگریس پر سوال اٹھاتے ہیں،اب کانگریس پارٹی کو خود کا جائزہ لینا چاہیے، اپنے نقطہ نظر کو اپنانا چاہیے، اور اتحاد کے مقاصد میں بامعنی حصہ ڈالنے کے لیے اپنی سیاسی حیثیت کی تعمیر نو کے لیے فعال طور پر کام کرنا چاہیے۔

  • دنیا کی سو طاقتور ترین خواتین،چاربھارتی شامل،فوربز کی فہرست جاری

    دنیا کی سو طاقتور ترین خواتین،چاربھارتی شامل،فوربز کی فہرست جاری

    مشہور امریکی جریدے فوربز نے دنیا کی طاقتور ترین سو خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں کسی بھی پاکستانی خاتون کا نام شامل نہیں ہے البتہ بھارت کی چار خواتین کا نام فہرست میں موجود ہے

    فوربز کے مطابق 2023 کے ابتدائی مہینوں میں دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں کمی ہوئی ہے، جنوری اور اپریل کے درمیانی عرصے میں کئی خواتین کو ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑا،سیاسی رہنما سنا مارین، جیسنڈا آرڈرن اور نکولا اسٹرجن نے فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں ملازمت چھوڑی۔ سوسن ووجکی نے نو سال کی سربراہی کے بعد یوٹیوب کی سی ای او کا عہدہ چھوڑ دیا۔ جرمن جماعت تھیسنکرپ کی چیف ایگزیکٹو مارٹینا مرز نے بھی ملازمت چھوڑی اور ان سب خواتین کی جگہ مرد نے لے لی

    موسم گرماکے آغاز سے عورت کو پھر عروج ملنے لگا، مئی میں، روبین گریو مین گروپ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئی،امریکی فوج کی تجربہ کار ڈیبرا کریو نے جون میں الکحل کی بڑی کمپنی Diageo کی قیادت سنبھالی، وہ لندن سٹاک ایکسچینج کی 100 بڑی کمپنیوں میں صرف چند خواتین سی ای اوز میں سے ایک بن گئیں۔

    ہمیشہ کی طرح، 2023 کی فہرست کا تعین چار اہم جائزوں ،میڈیا، دولت، اثرورسوخ سے کیا گیا ہے،فوربز کی جاری کی گئی فہرست میں بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن سمیت چار خواتین کا نام شامل ہے،نرملا سیتا رامن کو اس لسٹ میں 32 واں نمبر ملا ہے وہ مئی 2019 میں بھارت کی وزیر خزانہ بنیں،دیگر تین خواتین میں ایچ سی ایل کارپوریشن کی سی ای او روشنی نادر ملہوترا، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کی چیئرپرسن سوما منڈل اور بائیو کون کی بانی کرن مزومدار شا شامل ہیں

    فوربز کی فہرست میں ایچ سی ایل کارپوریشن کی سی ای او روشننی نادر ملہوترا 60 ویں نمبر، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کی چیئرپرسن سوما مونڈل ،70ویں نمبر، اور بایوکون کے بانی کرن مزومدار شا ،76 ویں نمبر پر ہیں،روشنی نادر ملہوترا، ایچ سی ایل کے بانی اور صنعت کار شیو نادر کی بیٹی ہیں۔ ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کی سی ای او کے طور پر، وہ کمپنی کے تمام اسٹریٹجک فیصلوں کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے یہ ذمہ داری اپنے والد کے بعد جولائی 2020 میں سنبھالی۔

    بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ فوربز کی سیاست کی طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں 9ویں نمبر پر ہیں۔ شیخ حسینہ فوربس کی 2023 کی دنیا کی 100 طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں 46 ویں اور سیاست کی 9ویں طاقتور ترین خاتون ہیں۔پچھلے سال، وہ اسی فہرست میں 42ویں اور 2021 میں 43ویں نمبر پر تھیں۔شیخ حسینہ بنگلہ دیش کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والی وزیر اعظم ہیں۔

  • ڈی آئی خان کی 21 سالہ جویریہ شادی کیلئے بھارت پہنچ گئی

    ڈی آئی خان کی 21 سالہ جویریہ شادی کیلئے بھارت پہنچ گئی

    اکیس سالہ پاکستانی خاتون جویریہ خانم بھارتی شہری سمیر خان سے شادی کے لیے بھارت پہنچ گئی

    جویریہ اور سمیر کی منگنی ہوچکی تھی، جویریہ پانچ سال سے بھارتی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کررہی تھی،بھارتی حکومت نے انہیں 45 دن کا ویزا دیا ہے،جویریہ کی شادی جنوری میں بھارت میں ہوگی،جویریہ کا تعلق پاکستان کے شہر ڈی آئی خان سے ہے، وہ آج واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت پہنچیں، جویریہ بھارت پہنچیں تو سمیر کے اہلخانہ نے اسکا استقبال کیا، بعد ازاں وہ کولکتہ کے لئے روانہ ہو گئیں،واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جویریہ خانم کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے بعد بھی دو بار میرا ویزا مسترد کیا گیا اور اب بھی صرف 45 دن کا ویزا دیا گیا ہے ہماری شادی جنوری کے پہلے ہفتے میں طے ہیں۔بھارتی شہری سمیر خان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلی بار جویریہ کی تصویر اپنی والدہ کے فون پر دیکھی تھی اور والدہ سے اسی لڑکی سے شادی کرنے کا اظہار کیا تھا، یہ 2018 کی بات ہے جب میں جرمنی سے تعلیم مکمل کرکے گھر واپس آیا تھا.

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

     ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی

    بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟

     اگر بیٹی نے اسلام قبول کیا تو سب پاکستان کیوں نہیں جاتے

    بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

    جویریہ خانم اپنے منگیتر سمیر خان سے ملکر خوش تھیں، جویریہ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں آ رہا کہ وہ بھارت پہنچ گئی ہیں، سمیر کے والد کا کہنا تھا کہ پاکستان سے آنیوالی جویریہ میری بہو نہیں بلکہ میری بیٹی ہے،
    javeria

    javeria

  • سفارتی سطح پر پاکستان کی بھارت کو بڑی شکست

    سفارتی سطح پر پاکستان کی بھارت کو بڑی شکست

    جنیوا:بھارت کو بڑی شکست ،پاکستان ، بھارت کو ہرا کر یونیسکو کا وائس چیئرمین منتخب ہوگیا، بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی مذموم کوشش بُری طرح ناکام ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نومبر 2023 میں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں گروپ الیکشن کا انعقاد ہوا، پاکستان 2027-2023 کیلئے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب ہوگیا،15نومبر کو ہونے والے الیکشن میں پاکستان نے سب سے زیادہ 154 ووٹ حاصل کیے، اور 2023-2027 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کے ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب ہوگیا۔

    پاکستان ، بھارت کو ہرا کر یونیسکو کا وائس چیئرمین منتخب ہوا،ایشیا پیسیفک گروپ کیجانب سے ایگزیکٹو بورڈ میں اہم پوزیشن کیلئے ہندوستان کو شکست دی،58رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں سے پاکستان نے 38 ووٹ حاصل کیے،58رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں بھارت صرف 18 ووٹ حاصل کر سکا،یہ بھارت کے لیے ایک بہت بڑی شکست تھی،پاکستان اب دو سال کے لیے یونیسکو کا وائس چیئرمین بن گیا۔

    عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کر لی؟

    یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کیلئے پاکستان کا دوبارہ انتخاب ملک کیلئے کئی ممکنہ فوائد کا حامل ہے یونیسکو کا ایگزیکٹو بورڈ تنظیم کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کی دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا بہترین ثبوت ہے،یہ کامیابی ملک کے لیے باعث فخر ہے ،عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے۔

    ہماری زمین سے 13 گنا بڑا سیارہ، جس نے سائنسدانوں کو چکرا کر رکھ …

  • بھارت میں 36 سالہ اسرائیلی خاتون کو کیا گیا چھریوں کے وار سےقتل

    بھارت میں 36 سالہ اسرائیلی خاتون کو کیا گیا چھریوں کے وار سےقتل

    بھارت میں 36 سالہ اسرائیلی خاتون کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا گیا جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہو گیا

    واقعہ کیرالہ میں پیش آیا جہاں ایک اسرائیلی خاتون کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا گیا،خاتون کی لاش اس کے گھر سے ملی، خاتو ن کا ساتھی جس کی عمر 70 برس ہے اس پر بھی چاقو سے وار کئے گئے ہیں جس سے وہ زخمی ہو گیا، زخمی کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی خاتون اور مرد تقریب ایک دہائی سے ایک ساتھ بھارت میں رہ رہے تھے،دونوں کولم میں مقیم تھے، جس شخص کو زخمی کیا گیا وہ یوگا انسٹرکٹر تھا اور جلدی بیماری میں مبتلا تھا، پولیس نے قتل سے کیس کا رخ موڑنے کے لئے دعویٰ کیا کہ دونوں‌نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور خود کو چھریاں ماریں،تاہم پولیس نے اس دعوے بارے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے

    اسرائیلی خاتون کی شناخت ستوا عرف رادھا کے طور پر ہوئی ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کے مطابق کرشنا پرساد اپنی خراب صحت کی وجہ سے اپنے ساتھی کو اسرائیل واپس لے کر جانا چاہتا تھا لیکن وہ اسے چھوڑنے کو تیار نہیں تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ امکان یہی ہے کہ انہوں نے خود کو مارا ہے تاہم تحقیقات میں سب واضح ہو جائے گا.

    ہنزہ سٹیل مل، صنعتی دنیا میں ایک اہم پیشرفت

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

  • سکھ قتل کیس:  امریکی انکشافات کے بعد کینٰڈا  کا بھارت سے  تحقیقات میں مزید تعاون کا مطالبہ

    سکھ قتل کیس: امریکی انکشافات کے بعد کینٰڈا کا بھارت سے تحقیقات میں مزید تعاون کا مطالبہ

    ٹورنٹو: کینیڈا نے ایک اور سکھ رہنما کے قتل کی سازش سے متعلق امریکی انکشاف کے بعد بھارت سے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کیس کی تحقیقات میں مزید تعاون کا مطالبہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکا نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ نے اس نے سکھس فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنون کے قتل کی بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا ہےخالصتان کے حامی سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجار 18 جون کو کینیڈا میں قتل کیے گئے تھے 18 ستمبر کو کینیڈا کی حکومت نے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں اور اب بھارت پراس حوالےسے عالمی سطح پر بھی دباؤ ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا سے آنے والی خبریں اس بات کی مزید نشاندہی کرتی ہیں اور ہم شروع سے ہی اس بارے میں بات کر رہے ہیں کہ بھارت کو یہ معاملہ سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

    ایک ٹوٹی ہوئی زنجیر کی فریاد ہیں ہم ، اور دنیا یہ سمجھتی ہے …

    امریکی محکمہ قانون نے بدھ 30 نومبرکو سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں 52 سالہ بھارتی شہری نکھل گپتا پر چارج شیٹ بھی عائد کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کا اہلکاراس قتل کیلئے نکھل گپتا کو ہدایات دے رہا تھا اور اسی اہلکار نے کینیڈا میں سکھ رہنما نجار سنگھ کو قتل کروایا،جبکہ اسی کیس میں امریکا نے بھارتی شہری نکھل گپتا پر فرد جرم عائد کر دی۔

    امریکی پراسیکیوٹر کے مطابق بھارتی شہری نکھل گپتا نے نیویارک میں بھارتی نژاد امریکی کے قتل کی سازش کی، امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس سازش کو ناکام بنایاہم امریکی سر زمین پر امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کریں گے، امریکا یا بیرون ملک امریکیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی تحقیقات اور مقدمہ چلانے کے لیے تیار ہیں۔

    ریفرنس میں نوازشریف کی گاڑی لکھی جس کی واپسی کا ریکارڈ نہیں،وکیل نواز شریف

    امریکا کی جانب سے یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب تقریبا 2 ماہ قبل کینیڈا کا کہنا تھا کہ جون 2023 میں وینکوور کے مضافاتی علاقے میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا ’قابل اعتماد‘ الزام ہے۔

    کینیڈین وزیراعظم نے تحقیقات میں تعاون کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہمارے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم معاملے کی تہہ تک پہنچ رہے ہیں۔

    کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے بھی گزشتہ روز بھارت پرزور دیا کہ وہ قتل کی جاری تحقیقات میں زیادہ شفافیت دکھائے،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دہلی اور اوٹاوا کے درمیان مصالحت کے امکانات مستقبل قریب میں کم دکھائی دیتے ہیں کیونکہ کینیڈا میں قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مئی تک قومی انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔

    توہین الیکشن کمیشن کیس: چیئرمین پی ٹی آئی آج بھی پٔیش نہ ہو سکے

    واضح رہے کہ رواں برس جون میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت پر الزام عائد کیا تھاکہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہے جب کہ کینیڈا نے بھارتی ایجنسی کے ’را‘ کے عہدیدار کو بھی ملک بدر کیا تھا، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کے بعد سینیئر سفارتکاروں کو بھی ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جب کہ دونوں ممالک نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی تھی۔

  • برقع پہن کر طالبات نے کی کیٹ واک،مذہبی رہنماؤں کا احتجاج

    برقع پہن کر طالبات نے کی کیٹ واک،مذہبی رہنماؤں کا احتجاج

    بھارت میں ایک کالج کی طالبات نے برقع پہن کر کیٹ واک کی جس پر مذہبی حلقوں نے احتجاج کیا ہے

    بھارتی مظفر نگر کے شری رام گروپ آف کالجز میں فیشن شو ہوا،شو کے آخری دن طالبات نے برقع پہنے کیٹ واک کی، جس پر مذہبی جماعتوں مسلم سماج، جمعیت نے احتجاج کیا اور کہ برقع میں کیٹ واٹ قابل مذمت ہے، تعلیمی اداروں میں تعلیم کی بجائے طلبا کو غلط کاموں‌پر لگایا جا رہا ہے،برقع فیش نہیں ہے بلکہ ہمارے مذہب کا حصہ ہے، خواتین کو پردے کا حکم ہے، برقع کو کسی فیشن شو کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا، برقع کے ساتھ ایسا مذاق قابل مذمت ہے،کالج انتظامیہ کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے جنہوں نے طالبات سے برقع میں کیٹ واک کروائی.

    نجی کالج کے فیش شو میں ہالی ووڈ اداکاہ منداکنی، ٹی وی اداکارہ رادھیکا نے بھی شرکت کی تھی اور برقع میں طالبات کی کیٹ واک کی نہ صرف تعریف کی بلکہ انکے تیار کردہ ملبوسات کا بھی مشاہدہ کیا تھا،نجی کالج میں بھارتی وزیراعظم مودی کے نعرے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ مہم کے تحت فیشن شو میں 13 طالبات نے برقع میں ریمپ پر کیٹ واک کی،

    کیٹ واک میں شریک ایک طالبہ علینہ جس کا تعلق سہارنپور سے تھا کا کہنا ہے کہ ہم نے کیٹ واک میں یہ دکھایا کہ برقع کو بھی فیشن میں شامل کیا جا سکتا ہے، ضروری نہیں کہ صرف چھوٹے کپڑے پہن کر ہی کیٹ واک کی جائے،ہم نے معاشرے کو برقع میں کیٹ واک کر کے یہ پیغام دیا کہ برقع بھی پہنا جا سکتا ہے،ہم فیشن ڈیزائننگ کی طالبات ہیں، ہمیں یہ سب کر کے اچھا لگا ہے،

    شری رام کالج کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منوج دھیمان کا کہنا ہے کہ برقع کو فیشن سے جوڑا گیا ،برقع میں کیٹ واک سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ طالبات کو کالج میں آزاد ی ہے اسی وجہ سے بھارت میں لڑکیاں آگے بڑھ رہی ہیں تعلیم میں کوئی مذہب شامل نہیں کیا جا سکتا، لڑکیوں کو پڑھنا چاہیے۔ لڑکیوں نے حجاب پر بہت محنت کی اور اپنی بہترین پریزنٹیشن دی.

    برقعہ پہن کرفاٹا خواتین کی خواتین مارچ میں نمائندگی کرنے والا مرد گرفتار،

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

  • بچوں کے لئے بھارت آئی،بچوں کو پاکستان لے کر جاؤنگی،انجو

    بچوں کے لئے بھارت آئی،بچوں کو پاکستان لے کر جاؤنگی،انجو

    فیس بک کی دوستی، بھارت سے پاکستان آ کر شادی کرکے دوبارہ بھارت جانیوالی انجو مشکلات کا شکار ہو گئی، تحقیقاتی اداروں نے انجو سے کئی سوالات کئے ہیں

    راجھستان کی رہائشی انجو نے پانچ ماہ قبل پاکستان آ کر نصراللہ سے شادی کی تھی وہ پانچ ماہ بعد واہگہ کے راستے بھارت گئی تو پنجاب پولیس، اور آئی بی نے اس سے تحقیقات کی،انجو سے تحقیقاتی اداروں نے پاکستان میں رہائش، شادی، اداروں کے ساتھ تعلقات بارے سوال کئے، انجو نے تحقیقاتی اداروں کو بتایا کہ اس نے عیسائی مذہب ترک کر کے اسلام قبول کیا اور پاکستانی شہری نصراللہ سے شادی کی جو خیبر پختونخواہ صوبے کا رہائشی ہے، جب اس سے شادی بارے ثبوت مانگا گیا تو انجو کوئی ثبوت پیش نہ کر سکی، انجو نے تحقیقاتی اداروں کو بتایا کہ اس کے شوہر نصراللہ کا پاکستان میں کاروبار ہے اور 2018 سے فیس بک پر اس سے رابطہ ہوا تھا دوستی گہری ہوئی اور وہ پاکستان چلی گئی،اور نصراللہ سے شادی کر لی

    انجو نے کہا کہ میری شادی ہوئی تو بھارتی میڈیا اور پاکستانی میڈیا میں میری کافی خبریں چلیں ،ہر طرح کا ردعمل سامنے آیا ، انجو نے پاکستانی دفاعی اہلکاروں کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی،انجو کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سابق شوہر اروند سے طلاق لیں گی اور اپنے بچوں کو بھارت سے پاکستان لے جائیں گی.انجو امرتسر ایئر پورٹ سے دہلی جائے گی،انجو کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کے لئے بھارت آئی ہے

    انجو 24 جولائی کو ویزہ لے کر بھارت سے پاکستان پہنچی تھی، 25 جولائی کو اس نے اپنا مذہب تبدیل کیا اور اسلام قبول کرتے ہوئے فاطمہ نام رکھا اور نصراللہ سے شادی کی، دونوں کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں،دونوں کے مابین سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی، چار سال تک دوستی کے بعد انجو پاکستان پہنچی تھی،

    انجو اب بھارت پہنچ چکی ہے تا ہم اسکا سابق شوہر اروند اور انجو کے بچے اپنی ماں سے ناراض ہیں، انکا کہنا ہے کہ انجو نے دوسری شادی کر کے غلط کیا،انجو نئی دہلی جائے گی ،اسکے بچے اپنے والد کے ساتھ مقیم ہیں، انجو کے سابق شوہر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انجو سے نہیں ملنے دے گا،اس ضمن میں مقامی پولیس کو بھی آگاہ کر دیا ہے

    انجو نے پاکستان سے جاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ مہمان نواز ہیں، میں جہاں بھی گئی لوگوں نے عزت کی، احترام کیا،مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوئی،پولیس نے بھی ہمارے ساتھ تعاون کیا، کوئی تکلیف نہیں ہوئی،جب سے میں آئی ہوں ہمیں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہوئی، کچھ فیل نہیں ہونے دیا، میں بہت خوش ہوں،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

     ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی

    بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟

     اگر بیٹی نے اسلام قبول کیا تو سب پاکستان کیوں نہیں جاتے

    بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں