Baaghi TV

Tag: بھارت

  • دوران پرواز جہاز میں پانی ٹپکنے کی ویڈیو وائرل

    دوران پرواز جہاز میں پانی ٹپکنے کی ویڈیو وائرل

    بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کی پرواز میں پانی ٹپکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے ان دنوں مشکلات کا شکار ہے تا ہم ایسے لگتا ہے کہ ایئر انڈیا کی اس سے بھی بری حالت ہے، ایئر انڈیا کی ایک پرواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دوران سفر جہاز سے پانی ٹپک رہا ہے،جس سے طیارے میں سوار مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،مسافروں کا کہنا تھا کہ ایئر انڈیا کی پرواز سے تو بھارت کی بسیں اچھی ہیں کم از کم ان میں تو پانی نہیں ٹپکتا،مسافروں نے ایئر انڈیا کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا تو عملے نے آ کر جہاز میں آنیوالاپانی صاف کیا،جس مقام پر پانی ٹپک رہا تھا عملے نے وہاں سے مسافروں کو اٹھا کر دوسری جگہ سیٹیں دیں،ایئر اندیا کی جس پرواز میں پانی ٹپکا وہ دہلی سے لندن جا رہی تھی

    ایئر انڈیا میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی کئی بار ایئر انڈیا کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہیں،ایک پرواز میں دوران سفر ایئر انڈیا کا اے سی خراب ہو گیا تھا

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    بھارتی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈ نگ ہوئی ہے

  • فاطمہ،سابقہ انجو،بھارت پہنچ گئی

    فاطمہ،سابقہ انجو،بھارت پہنچ گئی

    فیس بک پر دوستی کے بعد بھارت سے پاکستان پہنچ کر نصراللہ کے ساتھ شادی کرنے والی انجو بھارت پہنچ گئی

    انجو نے اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا تھا، انجو،کو اسکا شوہر واہگہ بارڈر تک چھوڑ کر آیا، فاطمہ واہگہ بارڈر سے بھارت روانہ ہوئی،بھارت پہنچے پر انجو کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں، صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینے سے انجو نے انکار کیا،نصراللہ کے شوہر نے کہا ہے کہ انجو اپنے بچوں سے ملنے بھارت گئی ہے وہ جلد پاکستان واپس آ جائے گی،اسکے پاس پاکستا ن کا ویزہ ہے،

    انجو 24 جولائی کو ویزہ لے کر بھارت سے پاکستان پہنچی تھی، 25 جولائی کو اس نے اپنا مذہب تبدیل کیا اور اسلام قبول کرتے ہوئے فاطمہ نام رکھا اور نصراللہ سے شادی کی، دونوں کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں،دونوں کے مابین سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی، چار سال تک دوستی کے بعد انجو پاکستان پہنچی تھی،

    انجو اب بھارت پہنچ چکی ہے تا ہم اسکا سابق شوہر اروند اور انجو کے بچے اپنی ماں سے ناراض ہیں، انکا کہنا ہے کہ انجو نے دوسری شادی کر کے غلط کیا،انجو نئی دہلی جائے گی ،اسکے بچے اپنے والد کے ساتھ مقیم ہیں، انجو کے سابق شوہر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انجو سے نہیں ملنے دے گا،اس ضمن میں مقامی پولیس کو بھی آگاہ کر دیا ہے

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

     ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی

    بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟

     اگر بیٹی نے اسلام قبول کیا تو سب پاکستان کیوں نہیں جاتے

    بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

  • نئی دہلی میں افغان سفارتخانہ مستقل بند

    نئی دہلی میں افغان سفارتخانہ مستقل بند

    افغانستان نے نئی دہلی میں مستقل طور پرسفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کردیا

    افغانستان کے سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سفارت خانہ امارات اسلامی افغانستان نے نئی دہلی میں اپنے سفارتی مشن کو مستقل طور پر بند کر دیا ہے،ہندوستانی حکومت کی طرف سے مسلسل چیلنجوں کی وجہ سے 23 نومبر سے نافذ العمل ہے،یہ فیصلہ 30 ستمبر 2023 کو سفارتخانے کی کارروائیوں کے پہلے بند ہونے کے بعد کیا گیا ہے،یہ اقدام اس امید پر کیا گیا ہے کہ ہندوستانی حکومت کے موقف میں مثبت تبدیلی آئے گی تاکہ مشن کو معمول کے مطابق کام کرنے دیا جائے،

    افغان سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا کہ ہم افغان کمیونٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ مشن شفافیت، احتساب اور ہندوستان کے ساتھ تاریخی اور دوطرفہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے افغانستان کی خیرسگالی اور مفادات کی بنیاد پر غیر جانبداری کے ساتھ چلایا گیا۔

    واضح رہے کہ ماہ ستمبر میں پہلی بار افغانستان کے سفارت خانے کے حوالے سے تنازع سامنے آیا تھا اور افغان سفیر نے کہا تھا کہ سفارت خانے کو ہندوستان سے تعاون نہیں مل رہا،بھارت نے کہا تھا کہ افغان سفیر پچھلے کئی مہینوں سے بھارت کی بجائے برطانیہ میں مقیم ہیں.

    افغان سفارت خانے کے عملے نے بھارتی وزارت خارجہ کو لکھے خط میں موقف اپنایا تھا کہ بھارت سفارتی کام میں تعاون نہیں کررہا، سفارت خانے کو بائی پاس کر کے افغانستان حکومت سے براہ راست رابطے کرتا ہے، جس سے معاملات خراب ہورہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اگست2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے تین ہزار افغان طلبا اب بھی اپنے ویزوں کے منتظر ہیں، جس سے ان کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے بھارت2021 میں اقتدار میں واپس آنے والی طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتا، اس نے افغان سفارت خانے کو سابق صدر اشرف غنی کے مقرر کردہ سفیر اور مشن کے عملے کے تحت کام جاری رکھنے کی اجازت دی تھی، جو امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد کابل سے فرار ہو گئے تھے۔

  • ممبئی ایئر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    ممبئی ایئر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    ممبئی میں ایئر پورٹ کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے

    دھمکی ای میل کے ذریعے ملی، دھمکی میں ممبئی ایئر پورٹ کے ٹرمینل 2 کو بم سے اڑانے کا کہا گیا، دھمکی آمیز ای میل 23 نومبر کو موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ 48 گھنٹوں کے اندر ایئر پورٹ پر دھماکہ ہو گا،48 گھنٹوں میں ایک ملین ڈالر کی ادائیگی کر دیں بصورت دیگر ممبئی ایئر پورٹ کو اڑا دیں گے،ممبئی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ممبئی پولیس نے ایئر پورٹ کو اڑانے کی دھمکی کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے

    پولیس حکام کے مطابق ممبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ای میل ایڈریس پر دھمکی آمیز ای میل آئی جس میں لکھا گیا تھا”دھماکے” آپ کے لئے ایئر پورٹ کے لئے یہ آخری وارننگ ہے، اگر بٹ کوائن میں دس لاکھ ڈالر نہ بھیجے تو آئندہ 48 گھنٹوں میں ہم ممبئی ایئر پورٹ کو دھماکے سے اڑا دیں گے،اس ای میل کے بعد ایک اور ای میل بھی بھیجی جائے گی،

    پولیس حکام کے مطابق تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 385،505 (1) (b) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ایئر پورٹ کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، ہم نے پکیٹس کی تعداد بڑھا دی ہے اور ائیر پورٹ میں داخل ہونے والی سب گاڑیوں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔ سادہ کپڑوں میں بھی دہلی پولس کے مسلح جوان ائیر پورٹ پر تعینات ہیں، پولیس آئی پی ایڈریس کا سراغ لگا رہی ہے، سائبر ونگ سے بھی مدد لی جا رہی ہے، جلد ای میل بھیجنے والے کو گرفتار کر لیا جائے گا،

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ممبئی پولیس کو کئی دھمکی آمیز کالز موصول ہو چکی ہیں

    دہلی میں ایئر پورٹ پر وستارا ایئرلائن کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    تعلیمی اداروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد سکول بند

    تاج محل کو اڑانے کی دھمکی

    دہلی ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

  • امریکا کا سکھ رہنما  کی قتل کی سازش پر تشویش کا اظہار

    امریکا کا سکھ رہنما کی قتل کی سازش پر تشویش کا اظہار

    واشنگٹن:امریکا کے ترجمان قومی سلامتی جان کربی نے کہا کہ بھارتی قیادت کے سامنے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا معاملہ اُٹھایا ہے۔

    باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ کینیڈا میں قتل ہونے والے علیحدگی پسند سکھ رہنما کے کیس کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں،امریکا کے ترجمان قومی سلامتی جان کربی نے کہا کہ بھارتی قیادت کے سامنے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا معاملہ اُٹھایا ہے۔

    امریکی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ سکھ رہنما کو ہماری سرزمین پر قتل کرنے کی بھارتی سازش کی تحقیقات کی ہیں اور اس سے بھارتی قیادت کو آگاہ بھی کیا ہے،بھارت پر یہ بھی واضح کیا ہے کہ امریکا سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہےذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونا چاہیےبھارتی قیادت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں جلد ہی اس بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

    امریکا نےسکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی بھارتی سازش ناکام بنادی

    یو اے ای میں عیدوں کی سرکاری تعطیلات کا اعلان

    قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدواروں نے پی ٹی آئی کو خیر باد …

    واضح رہے کہ برطانوی اخبار ن فنانشل ٹائم نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت سکھ گرپتونت سنگھ پنوں کو امریکا میں قتل کرنا چاہتا تھا جس کے بعد امریکی انٹیلی جنس نے اس سازش کو ناکام بنادیا تھا اور بھارت کو بھی خبردار کیا تھا۔

  • سفیروں کی ملاقاتیں،دفتر خارجہ کو بریف نہیں کیا جاتا،ترجمان دفتر خارجہ

    سفیروں کی ملاقاتیں،دفتر خارجہ کو بریف نہیں کیا جاتا،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان نے برکس بلاک 2024ء میں شمولیت کیلئے درخواست دے دی ہے

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے یہ فیصلہ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں برکس سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لینے کے بعد کیا،امید کرتے ہیں کہ برکس کی طرف سے ہماری درخواست پر عمل کیا جائے گا،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور پاکستان کے سیاسی قیادت کے درمیان ملاقاتوں کی تفصیلات کے حوالے سے دفتر خارجہ کو بریف نہیں کیا گیا، بین الاقوامی سفیروں کی پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتوں کے بارے علم نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں بریف کیا جاتا ہے،

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے پاکستان ڈنمارک، فن لینڈ اور سوئیڈن سے سیاسی مشاورت کر رہا ہے،ڈنمارک کے ساتھ سیاسی مشاورت 21 نومبر کو منعقد ہوئی سوئیڈن کے ساتھ سیاسی مشاورت آج منعقد ہو رہی ہے جبکہ فن لینڈ کے ساتھ مشاورت کل ہوگی، نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ یکم اور 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات میں کاپ 28 میں شرکت کر کے موسمیاتی تغیر پر پاکستانی تصور پیش کریں گے

    ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا شدت سے انتظار کر رہا ہے جنگ بندی ہو تاکہ غزہ میں انسانی امداد کی رسائی ممکن بنائی جا سکے،ہم سمجھتے ہیں کہ امن صرف بات چیت سے ممکن ہے، غزہ میں 6 ہزار سے زائد بچے شہید ہوئے جو کہ غزہ کی آبادی کا 40 فیصد ہیں.پاکستان کے اسرائیل سے سفارتی اور اقتصادی تعلقات نہیں ہیں پاکستان فلسطینی زمین پر اسرائیل کے منصوبے پر سنجیدہ تحفظات رکھتا ہے، ہم یہودی آباد کاری کو غیر قانونی سمجھتے ہیں، یہ غیر قانونی آباد کاری فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے رستے میں شدید رکاوٹ ہے

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ ہیں،پاکستان کو افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر تشویش ہے، پاکستان افغان انتظامیہ کے ساتھ دہشتگروں اور ان کی محفوظ پناہ گاہوں پر رابطے میں ہے، افغان انتظامیہ سے رابطے میں ہیں تاکہ دہشتگردی کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے،پاکستان متعدد بار ٹی ٹی پی کی کاروائیوں سے افغانستان کو آگاہ کر چکا ہے، انٹیلی جینس سے متعلق کوئی معلومات شیئر نہیں کر سکتی لیکن افغان حکومت سے کالعدم ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں پر کارروائی کی توقع رکھتے ہیں

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

  • امریکا نےسکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی  بھارتی سازش ناکام بنادی

    امریکا نےسکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی بھارتی سازش ناکام بنادی

    برطانیہ: امریکا نے علیحدگی پسند سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کو امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی بھارتی سازش ناکام بنا دی ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے امریکا میں سکھ علیحدگی پسند کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنایا ہے اور سازش میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے خدشات پر بھارت کو خبردار بھی کیا ہے،اخبار نے بدھ کو نامعلوم اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ امریکی حکومت نے ہندوستان کو ان خدشات پر وارننگ بھی جاری کی ہے اور واضح الفاظ میں بھارت کو بتا دیا ہے کہ وہ جانتے ہیں پنوں کو ختم کرنے کی سازش میں نئی ​​دہلی ملوث ہے-

    مبینہ طور پر واشنگٹن نے ٹروڈو کے ستمبر کے بیان کے بعد پنوں کے قتل کی کوششوں کے بارے میں ”اتحادیوں کے وسیع گروپ“ کو مطلع بھی کیا ہے گروپتونت سنگھ پنوں ایک امریکی اور کینیڈین شہری ہیں اور امریکہ میں قائم ”سکھس فار جسٹس“ نامی تنظیم کے سربراہ ہیں بھارت نے سکھس فار جسٹس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔

    غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ناقابل قبول ہے،سعودی ولی عہد

    فنانشل ٹائمز کی یہ رپورٹ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے اُس الزام کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں کینیڈا میں مقیم ایک سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں ہندوستانی حکومت کے ایجنٹس ملوث ہونے بکاا نکشاف کیا گیا تھا پنوں کی طرح نجار بھی علیحدہ سکھ ریاست خالصتان کے حامی تھے، جنہیں اس سال جون میں کینیڈا کے سرے میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق گرپتونت سنگھ پنوں نے تصدیق نہیں کی کہ امریکی حکام نے انہیں اس حوالے سے خبردار کیا تھا یا نہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی حکام پر چھوڑتے ہیں کہ وہ امریکی سرزمین پر بھارت کی جانب سے میری جان کو خطرے پر کیا ردعمل دیتے ہیں ،امریکی سرزمین پر ایک امریکی شہری کو خطرہ امریکا کی خودمختاری کے لیے ایک چیلنج ہے، اور مجھے یقین ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اس طرح کے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔‘

    اس حوالے سے ہندوستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں،اسماعیل ہنیہ

    فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو سفارتی انتباہ کے علاوہ، امریکی وفاقی استغاثہ نے نیویارک کی ایک ضلعی عدالت میں کم از کم ایک مشتبہ شخص کے خلاف مہر بند فرد جرم بھی دائر کی ہےامریکی محکمہ انصاف اس بات پر بحث کر رہا ہے کہ آیا فرد جرم کو ان سیل کیا جائے اور الزامات کو عوامی کیا جائے یا کینیڈا کی جانب سے نجار کے قتل کی تحقیقات مکمل ہونے تک انتظار کیا جائے فرد جرم میں شامل ایک شخص کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ امریکہ چھوڑ چکا ہے-

    واضح رہےکہ رواں برس جون میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجار کو کینیڈا میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد کینیڈا کے وزیرا عظم نے بھارت پر الزام عائد کیا تھاکہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہے جب کہ کینیڈا نے بھارتی ایجنسی کے ’را‘ کے عہدیدار کو بھی ملک بدر کیا تھا دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کے بعد سینیئر سفارتکاروں کو بھی ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جب کہ دونوں ممالک نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی تھی۔

    اسرائیل ،غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے رضا مند

  • آسٹریلیا کے ورلڈ کپ جیتنے سے سٹے بازوں کو بڑا دھچکا

    آسٹریلیا کے ورلڈ کپ جیتنے سے سٹے بازوں کو بڑا دھچکا

    آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد سٹے بازی کی صنعت کو دھچکا لگا ہے، آسٹریلیا ورلڈ کپ جیتا تو سٹے باز ہا رگئے

    آئی سی سی ورلڈ کپ بھارت میں ہوا، فائنل میں بھارت او ر آسٹریلیا مدمقابل تھے، بھارت کو فائنل میں شکست ہوئی، حالانکہ بھارت نے فائنل کے علاوہ تمام میچ جیتے تھے،آسٹریلیا کے ورلڈ کپ جیتنے سے سٹے باز بری طرح ہار گئے ہیں، آسٹریلیا میں، سٹے باز جمعہ تک آسٹریلیا کی جیت کے لیے 2.9 گنا رقم پیش کر رہے تھے،1.4 گنا انڈیا کی جیت کے لیے ادائیگی سے دوگنا سے زیادہ، یوکے میں مقیم Betfair نے آسٹریلیا کے لیے 3 بار پیش کش کی جبکہ انڈیا کے لیے 1.49، Sportsbet اور Betfair نے اس پر تبصرہ کرنے کے لیے ای میلز کا جواب نہیں دیا۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھارتی وزیراعظم مودی کے علاقے احمد آباد سٹیڈیم میں ایک ہجوم کے سامنے کھیلا گیا، گراؤنڈ میں بالی ووڈ کے ستارے، ہندوستان کا ارب پتی امبانی خاندان، وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے وزیر داخلہ امیت شاہ، جن کا بیٹا بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا چلاتا ہے سب موجود تھے، میچ میں جب بھارت کو شکست ہونا نظر آئی تو شائقین سٹیڈیم سے واپس جانا شروع ہو گئے تھے،

    سٹے بازی کے حوالہ سے ماہر تجزیہ کار انیش بادشاہ نے فائنل سے پہلے کہا تھا کہ بھارت کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں کیونکہ وہ ورلڈ کپ میں پسندیدہ رہے ہیں،لیکن یہ فائنل میچ دو بہترین ٹیموں کے مابین تھا، سٹیڈیم میں ایک لاکھ 30 ہزار شائقین موجود تھے،ورلڈ کپ ایسے وقت میں ہوا جب ستمبر میں دہلی میں گروپ آف جی ٹونٹی کا اجلاس ہوا، جس میں امریکی صدر سمیت دیگر نے شرکت کی،اس سے قبل بھارت کا خلائی مشن چند ماہ قبل ہی چاند پر اترا،

    آسٹریلیا کی یونیورسٹی کے سینئر لیکچرر بنوئے کمپمارک کہتے ہیں کہ بھارت میں کرکٹ کو قومی کھیل سمجھا جاتا ہے،کھیلوں کی جیت یقینی طور پر ایک گورننگ پارٹی کو کچھ ساکھ دیتی ہے،

    بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بھارتی میزبانی پر تنقید کی گئی،جس سے اسے مستقبل میں نقصان ہو سکتا ہے، ٹکٹوں کی افراتفری، کھلاڑیوں کے شیڈول کے حوالہ سے کافی مسائل سامنے آئے، سموگ کی وجہ سے کھلاڑیوں کو پریشانی اٹھانی پڑی، انکے تربیتی سیشن منسوخ ہوئے

    علاوہ ازیں کرکٹ میں عالمی دلچسپی بھی پیدا ہو ہی ہے، سعودی عرب بھی کرکٹ میں آنے کا خواہشمند لگ رہا ہے،سعودی شہزادہ محمد بن سلمان بھارت کی کرکٹ لیگ IPL کے 17 فیصد شیئر خریدیں گے۔ اس مقصد کے لئے سعودی شہزادہ محمد بن سلمان 5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں سعودی شہزادے کے ایک مشیر کی بھارت کے آئی پی ایل حکام سے بات چیت بھی ہوئی ہے۔

  • ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست،دو بھارتی نوجوانوں نے خود کشی کر لی

    ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست،دو بھارتی نوجوانوں نے خود کشی کر لی

    جے پور: ورلڈکپ 2023کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر دلبرداشتہ ہو کر دو بھارتی نوجوانوں نے خود کشی کر لی جبکہ ایک مداح نے صدمے میں ہارٹ اٹیک سے جان گنوا دی-

    باغی ٹی وی: اتوار کو ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا، ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑی فائنل میں ہار کے بعد رو پڑے تھے وہیں کرکٹ کے بھارتی مداحوں نے صدمے میں خود کشی کر کے موت کو گلے لگا لیا-

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر بنگال بنکورا اور جے پور میں مبینہ طور پر 2 مداحوں 23 سالہ راہول لوہار اور 23 سالہ دیو رانجن نے بھارت کی ہار پر دل شکستہ ہوکر خودکشی کرلی، میچ دیکھنے کے بعد تھیٹر کے نزدیک ہی راہول لوہار نے کمرے میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی جبکہ جے پور میں بھارتی ٹیم کے مداح دیو رانجن نے بھی چھت سے لٹک کر خودکشی کی۔

    عمر گل اور سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر

    دوسری جانب ریاست آندھرا پردیش کےشہر تروپتی سےتعلق رکھنے والے 32 سالہ سافٹ ویئر انجینیئر جیوتی کمار یادیو بھارت کی شکست کے بعد کپتان روہت شرما کے آنکھوں میں آنسو دیکھ کر بہت افسردہ ہوئے ، انہیں اتنا غم ہوا کہ انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر گئے،کمار یادیو کے دوست انہیں فوراً اسپتال لے کر گئے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا،ڈاکٹروں کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی

  • اگلا وزیراعظم کوئی اور نہیں جماعت اسلامی سے ہوگا، سراج الحق

    اگلا وزیراعظم کوئی اور نہیں جماعت اسلامی سے ہوگا، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کل کے تاریخی غزہ مارچ میں شرکت پر اہل لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں

    منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کل لاہور والوں نے ثابت کر دیا کہ انکے دل اہل غزہ کیساتھ دھڑکتے ہیں ،کل لاہور کے غز ہ مارچ میں معذور لوگ بھی موجود تھے ، غزہ مارچ پاکستانی عوام کی طرف سے عالمی برادری اورامریکہ کے لیے پیغام تھا کہ اسرائیلی سفاکیت کا ساتھ نہ دیں۔غزہ کے محصوراور مظلوم فلسطینیوں کے لئے خوراک اور ادویات پہنچانے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی دہشت گردی کوبھی روکاجائے۔غزہ کے مسئلے پراوآئی سی امت مسلمہ کی ترجمانی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اسلامی دنیا کے حکمران فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کاتماشہ نہ دیکھیں بلکہ جنگ بندی،اسرائیلی دہشت گردی رکھوانے میں فوری کردارادا کریں۔ عالمی برادری فلسطین میں معصوموں کا قتل عام بندکرواکے عالمی برادری فوری طورپر سیز فائر کرائے.

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ کل بھارت کے احمدآباد اسٹیڈیم میں نریندر مودی بھی موجود تھے ،احمدآباد گراؤنڈ میں ایک آسٹریلوی شہری داخل ہوا،کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں ایک غیر مسلم آسڑیلوی نوجوان نے میلہ لوٹ لیا. آسٹریلوی نوجوان نے دنیا بھر کے سامنے کرکٹ کے میدان میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کی.

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے منہگائی کے ہاتھوں عوام فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں پاکستان میں شفاف انتخابات اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہیں،اگر 2024 کے الیکشن بھی 2018کی طرح ہو ئےتو یہ ملک تباہ ہو جائے گا اور پھر جب جعلی حکومتیں آتی ہیں تو وہ صرف آئی ایم ایف کے گُن گاتی ہے. جماعت اسلامی میں عوام کو کرپشن فری پاکستان دینے کی صلاحیت ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تو قائد اور اقبال کا پاکستان دیں گے، پاکستان کا اگلا وزیراعظم کسی اور پارٹی سے نہیں بلکہ جماعت اسلامی کا ہو گا، غزہ مارچ لاہور میں کل سب نے دیکھ لیا کہ عوام کسی فرد یا جماعت کی غلام نہیں ہے

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان