Baaghi TV

Tag: بھارت

  • بس میں آگ لگ گئی،26 مسافروں کی جل کر موت، چھ زخمی

    بس میں آگ لگ گئی،26 مسافروں کی جل کر موت، چھ زخمی

    باغٍی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، مسافروں سے بھری بس میں آگ لگنے سے 26 مسافروں کی جل کر موت ہو گئی ہے،

    واقعہ سمردھی مہامارگ ایکسپریس وے پر پیش آیا، سٹی لنک ٹریول کی بس میں اچانک آگ لگ گئی،آگ لگنے سے بس مکمل طور پر چل گئی، حادثے میں 26 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، حکام کے مطابق بس کا ٹائر پنکچر ہوا تو بس ڈرائیور کے قابو میں نہ رہی اور بجلی کے کھبے سے جا ٹکرائی، اسکے بعد بس کو آگ لگ گئی،بس میں سوار مسافروں کو بس سے اترنے کا موقع نہیں مل سکا، چند لوگ باہر نکل سے وہ بھی آگ کی وجہ سے جھلس گئے تھے،

    حکام کے مطابق میں 32 مسافر سوار تھے، 26 کی موت ہوئی ، چھ زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، آگ لگنے کے بعد سڑک آمدورفت کے لئے معطل کر دی گئی ہے،پولیس کے مطابق بس الٹنے سے بس کا دروازہ بند ہو گیا تھا جس سے مسافر باہر نکلنے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور بڑی تعداد میں لوگوں کی اموات ہوئی تاہم بس کا ڈرائیور خوش قسمتی سے بچ گیا

    دوسری جانب مہاراشٹر کے علاقے اکولا میں بھی ایک بس حادثہ پیش آیا ہے،بس الٹنے سے 16 مسافر زخمی ہو گئے ہیں، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،

    مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

     سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

  • نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی

    نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ کلینک میں ڈاکٹر نے نرس کے ساتھ زیادتی کی، اور ویڈیو بھی بنا لی، نرس کو بلیک میل کر کے لوٹنا شروع کر دیا، بلیک میلنگ سے تنگ آ کر نرس نے مقدمہ درج کروایا تو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا

    واقعہ بھارت کا ہے، دہلی میں ایک ڈاکٹر کو نرس کے ساتھ زیادتی کے مبینہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، نندن نگری میں ایک کلینک پر پولیس نے چھاپہ مارا اور ڈاکٹر کو گرفتار کر کے لے گئی، ملزم کی عمر 34 برس ہے اس پر الزام ہے کہ اس نے ساتھ ہی کام کرنیوالی نرس کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اسکی نازیبا ویڈیو بھی بنا لی تھی، بعد میں اسے بلیک میل کرتے ہوئے ساتھ لاکھ روپے تک رقم بھی لی،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نرس کے ساتھ زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کا واقعہ اگست 2021 میں پیش آیا تا ہم نرس اپنی عزت کی خاطر خاموش تھی، ملزم ڈاکٹر نے نرس کو مسلسل بلیک میل کیا تو اس نے مقدمہ درج کروایا، مقدمہ نندن نگری تھانے میں درج ہوا، تحقیقات کے بعد ملزم ڈاکٹر کو فیض آباد، اتر پردیش سے گرفتار کیا گیا۔ جس کلینک پر یہ واقعہ پیش آیا وہ بھی عارضی طور پر بند ہے

    ایسا ہی ایک واقعہ کچھ دن پہلے دارالحکومت دہلی میں پیش آیا جب ایک 68 سالہ بوڑھے نے 16 سالہ نابالغ پڑوسی کو ایک ویران کونے میں ورغلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم کے بیٹے نے اپنے والد پر کالا جادو کرنے کے شبہ میں خفیہ کیمرہ لگا کر اس حرکت کی ویڈیو بنا لی۔ لیکن بعد میں بیٹے نے واقعے کی ویڈیو لواحقین کے والد کو بھیج دی جو اس کے بعد ملزم بزرگ پڑوسی کے خلاف اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کے الزام میں شکایت درج کرانے کے لیے پولیس کے پاس لے گئے۔ ملزم کو گرفتار کر کے ملزم باپ اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

  • انٹرنیٹ کی بندش، بھارت کا دنیا بھر میں پہلا نمبر

    انٹرنیٹ کی بندش، بھارت کا دنیا بھر میں پہلا نمبر

    انٹرنیٹ کی بندش کے حوالہ سے بھارت کا دنیا بھر میں پہلا نمبر ہے، بھارت میں انٹرنیٹ بند کرنے کا سلسلہ 2016 سے شروع ہوا تھا، بھارت کو انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے 1.9 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے،بھارت میں رواں چھ ماہ میں انٹرنیٹ منی پور اور پنجاب میں طویل عرصہ بند رہا ہے

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ لاس نے اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں 118 ملین ڈالر کا نقصان ہوا،21 ہزار سے زائد نوکریاں چلی گئیں، حکومت اگر یہ کہتی ہے کہ نیٹ بند ہونے سے امن رہے گا تو یہ ممکن نہیں، غلط اطلاعات کی تشہیر وقتی رک جائے گی لیکن یہ معیشت کے لئے انتہائی خطرناک ہے، بھارتی حکومت اور مقامی ریاستی حکومتیں انٹرنیٹ کی بندش کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں، بھارت نے نیٹ بندش کے حوالہ سے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، بھارت میں 2021 میں 1157 گھنٹے انٹرنیٹ بند رہا، جس سے 582.8 ملین ڈالر کا نقصان ہوا تھا، 2021 میں 84 بار نیٹ بند کیا گیا تھا، نیٹ کی بندش کی وجہ احتجاجی مظاہرے، تشدد، الیکشن،اور امتحان قرار دیا جاتا ہے

    جنوری 2022 میں جموں کشمیر میں 49 بار انٹرنیٹ بند کیا گیا ،راجھستان میں ایک سال میں 12 مرتبہ نیٹ بند کیا گیا، مغربی بنگال میں سات بار نیٹ بند کیا گیا،

    2021 میں پوری دنیا میں مجموعی طور پر 30000 گھنٹے انٹرنیٹ بند ہوا تھا جس سے 5.45 بلین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ جن ممالک کو اس شٹ ڈاؤن سے سب سے زیادہ نقصان ہوا، اس لسٹ میں بھارت تیسرے نمبر پر تھا۔ بھارت میں 2021 میں 1157 گھنٹے انٹرنیٹ بند رہا، نئی دہلی میں بھی کسان تحریک کے دوران طویل انٹرنیٹ بند رہا تھا،

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

  • موبائل فون کی لت، 13 سالہ لڑکی نے  گھر والوں کو قتل کرنے کی سازش کرنا شروع کر دیں

    موبائل فون کی لت، 13 سالہ لڑکی نے گھر والوں کو قتل کرنے کی سازش کرنا شروع کر دیں

    آج کل بچہ ہو یا نوجوان، موبائل فون کے استعمال میں مصروف رہتا ہے جسے والدین کی جانب سے منع بھی کیا جاتا ہے لیکن پھر بھی سوشل میڈیا کے اس دور نے لوگوں کو موبائل کی ایسی لت لگوادی ہے جو چاہنے کے باوجود چھوٹ نہیں پاتی اہ کے پیش نظر بھارت میں ایک دل دہلا دینے والی کہانی سامنے آئی جس میں13 سالہ لڑکی نے گھر والوں کو قتل کرنے کی سازش کرنا شروع کر دی تھی-

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے ” بی بی سی” کے مطابق بھارت کے شہر احمد آباد کے رہائشی 56 سال ایک شخص کا کہنا ہے کہ ان کی 13 سالہ بیٹی نے گھر والوں کو قتل کرنے کی سازش کرنا شروع کر دی تھی وہ چینی کےڈبے میں دوائی ملانے لگی تھی، اور روزانہ صبح جب ہمیں باتھ روم جانا ہوتا تو اس سے قبل وہ باتھ روم میں پھسلنے والی چیزیں پھینک دیتی تھی، وہ یوٹیوب پر ہر وقت قتل کی ویڈیوز دیکھا کرتی تھی۔

    بی بی سی کے مطابق جب حالات قابو سے باہر ہونے لگے تو انہوں نے گجرات حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی 181 ہیلپ لائن ”ابھیام“ پر فون کرکے مدد طلب کی اہلکاروں نے ان کے گھر پہنچ کر والدین سے ان کے بارے میں معلومات حاصل کیں جس میں معلوم ہوا کہ ان کی شادی کو 26 سال ہو چکے ہیں۔ شوہر کی عمر 56 سال تھی جبکہ اہلیہ 46 سال کی ہیں ان کے دو بچے ہیں، جن میں سے بیٹی کی عمر 13 سال اور بیٹے کی عمر سات سال ہے۔

    سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    والد نے 181 ٹیم کو بتایا کہ ہماری ایک 13 سالہ بیٹی ہے، جو ہر روز ہماری تذلیل کرتی ہے، ہمارا کہنا نہیں مانتی۔ رات بھر جاگتی ہے، دن چڑھے تک سوتی ہے، سارا دن ٹی وی دیکھتی ہے، بغیر بتائے باہر چلی جاتی ہے اور سب سے بڑھ کر ہمیں قتل کرنے کی دھمکی دیتی ہے وہ کہتی ہے کہ اسے گھر میں کوئی نہیں چاہیےوہ اکیلی رہنا چاہتی ہے وہ کہتی ہے تم یہ گھر میرے نام کر دو تم سب خودکشی کرو اور مر جاؤ میں یہ گھر بیچ کر بیرون ملک شفٹ ہونا چاہتی ہوں وہ گذشتہ 4 ماہ سے اسکول نہیں جا رہی۔ وہ اس وقت ساتویں جماعت میں ہے اتنی چھوٹی عمر میں بری صحبت میں پھنس گئی جب لاک ڈاؤن ہوا تو آن لائن تعلیم ہونے لگی اور آن لائن تعلیم کی وجہ سے میں نے اپنی بیٹی کو اسمارٹ فون دے دیا۔

    بلاول بھٹو آنے والے وقت میں وزیر اعظم ہونگے،عاجز دھامرہ

    انہوں نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف لڑکوں سے بات کرتی ہے چھپ چھپ کر لڑکوں سے ملنے بھی جاتی ہے۔ ہم سے بہت کچھ چھپاتی ہے۔ بہت سی چیزیں جو اس نے سیکھی ہیں وہ سیکھنے کے لیے نہیں۔ جب ہمیں اس بات کا علم ہوا تو میری بیوی نے اپنی بیٹی سے اسمارٹ فون لے لیا۔ آج دو ماہ سے اس کے پاس فون نہیں ہے۔ فون چھینے جانے کے بعد، اس نے گھر میں کھلے عام ہمیں دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور ہمیں مارنے کی سازشیں کرنا شروع کر دیں پتہ نہیں کہاں سے 100 اور 500 کے کرنسی نوٹوں کے بنڈل لاتی ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ اسے کون پیسے دیتا ہےوہ کہتی ہے کہ اپنی سہیلی کے گھر جا رہی ہے پانچ چھ گھنٹے بعد گھر لوٹتی ہے-

    کراچی پولیس نے عید الاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان تیارکرلیا

    181 کی ٹیم کو 13 سالہ بیٹی کی کاؤنسلنگ کرتے ہوئے پتہ چلا کہ وہ پچھلے دو سال سے ایک لڑکے کی محبت میں مبتلا ہے، اس کی ملاقات سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام ایپ کےذریعےہوئی ایپ پراس کے 13 سے 14 مختلف اکاؤنٹس ہیں وہ سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکے کے ساتھ ہے اسے محبت اور جنسی تعلقات سے متعلق تمام چیزوں کی سمجھ ہے۔

    اس نے کونسلنگ کے دوران کہا کہ میں اس لڑکے کو اپنی مرضی سے بلا لیتی تھی میں اپنی سہیلی کے گھر جانے کے بہانے اس سے ملنے جاتی۔ مجھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ مجھے یہ سب نہیں کرنا چاہیے،جب سے مجھے موبائل ملا مجھے سب کچھ معلوم ہونا شروع ہو گیا۔ میرے اسکول اور میری سوسائٹی میں میرے محلے میں رہنے والی لڑکیوں نے مجھے اس بارے میں مشورے دیئے اور سمجھایااس کی بنیاد پر میں نے لڑکے کے ساتھ محبت کا معاملہ آگے بڑھایا۔

    عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نیب کا طلبی نوٹس

    181 کی ٹیم نے بتایا کہ کونسلنگ کے دوران 13 سالہ لڑکی نے اپنی سہیلی کے بارے میں بتایا۔ تو ہیلپ لائن ٹیم نے پڑوس سے اس کی دوست کو بلایااس کی دوست نے کہا کہ وہ لڑکی ایک لڑکے کے ساتھ تعلق میں ہے۔ دو تین سال پہلے وہ اس کے ساتھ رومانی تعلق میں تھا پھر ان کا بریک اپ ہو گیا اور پھر وہ لڑکا اس 13 سالہ لڑکی کے ساتھ تعلق میں آ گیا کونسلنگ کے دوران پتا چلا کہ دونوں لڑکیاں ایک 19 سالہ لڑکے سے رابطے میں ہیں جو انہی کے پڑوس میں رہتا ہے۔

    181 کی ٹیم نے لڑکے کی شناخت حاصل کی اور اسے کونسلنگ کے لیے بلایا اس لڑکے کی کونسلنگ کے دوران پتہ چلا کہ اس کا دونوں لڑکیوں کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے اور دونوں لڑکیوں کو غلط طور پر اکسایا جا رہا تھا۔

    تمام تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ٹیم نے تینوں کی ایک ساتھ کونسلنگ کی۔ تینوں کی کونسلنگ کے بعد انہوں نے اپنی غلطی مان لی اور والدین سے معافی مانگی۔

    سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

  • مودی کے لیے پاکستان ایک ڈیفالٹ سیٹنگ ، جو لڑنا کبھی نہیں بھولتا!

    مودی کے لیے پاکستان ایک ڈیفالٹ سیٹنگ ، جو لڑنا کبھی نہیں بھولتا!

    مودی کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران، دہلی اور واشنگٹن کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدے کیے گئے۔ پرائیویٹ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کو بھی اجاگر کیا گیا جس نے اسے خاصا فروغ دیا۔

    اس دورے کے دوران مودی نے بھارت کے لیے جو بھی اچھی چیزیں حاصل کیں، ان کا اثر بائیڈن کے ساتھ ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے سامنے آیا، جس میں کہا گیا تھا، "بھارت اور امریکہ نے سرحد پار دہشت گردی کی "سخت مذمت” کی نیز پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہ دے۔ مشترکہ بیان میں دہشت گرد حملوں کے خلاف جس میں دونوں ممالک کو "دنیا کے قریبی دوستوں میں سے” قرار دیا گیا۔

    پاکستان کے متعلق مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور بھارت "عالمی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں، اور دہشت گردی کی تمام اشکال کی واضح مذمت کرتے ہیں”۔ [دی انڈیپنڈنٹ، جون 2023]۔

    یہ مزاحیہ تھا! نہ صرف مودی کی طرف سے بیان جو اب بھی "گجرات کے قصاب” کے طور پر یاد کیا جاتا ہے. جسے امریکی ویزا سے انکار کر دیا گیا تھا، اور "مذہبی آزادی کی شدید خلاف ورزیوں” کی بنیاد پر تقریبا ایک دہائی تک امریکی خلا میں داخل نہیں ہو سکا۔ وہ امریکی سرزمین پر رہتے ہوئے یہ بیان دے رہے ہیں۔ دریں اثناء امریکہ مودی کی نگرانی میں بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند کر رہا ہے۔ "گزشتہ ہفتے، ہیومن رائٹس واچ (HRW) نے وائٹ ہاؤس پر زور دیا کہ وہ مودی-بائیڈن سربراہی اجلاس کے "مرکز” میں انسانی حقوق کے خدشات کو مد نظررکھے۔” {CNN نیوز}

    صورتحال کو اس طرح سمجھا جا سکتا ہے، امریکہ بھارت کو عالمی سطح پر چین کے عروج کے لیے سپیڈ بریکر کے طور پر دیکھتا ہے۔ ممکن نہیں کیونکہ ہندوستان ترقی کے اعتبار سے چین سے بہت زیادہ پیچھے ہے۔ پاکستان کی چین سے قربت ہے۔ واشنگٹن اور چین دونوں بخوبی جانتے ہیں کہ اسلام آباد چاہے بھی تو وہ خود کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث نہیں کرسکتا. اس کی وجہ وہ سیاسی، عدالتی اور اقتصادی جاری بحران جس سے وہ کافی عرصے سے دوچار ہے۔
    اس حقیقت کو نظر انداز کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ پاکستان نے اپنی پالیسیوں کو خارجی اور داخلی دونوں طرح سے غلط طریقے سے استعمال کیا ہے۔ خود کو بین الاقوامی سطح پر غیر متعلقہ بنانے کے لیے یہ کافی ہے۔

    چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

    پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ،پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

    پلوامہ کے بعد گیلوان میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کا ذمہ دار کون؟ بھارتی صحافی نے سیاسی قیادت پر بڑا سوال اٹھا دیا

    بھارت کی پلوامہ ڈرامے کی آڑ میں پاکستان کےخلاف سازش بے نقاب،بھارت نے جسکو مردہ کہا وہ پاکستان میں زندہ نکلا

  • بھارت اور پاکستان ایل او سی پر سیز فائر جاری رکھیں،امریکا

    بھارت اور پاکستان ایل او سی پر سیز فائر جاری رکھیں،امریکا

    واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے رہیں گے۔

    باغی ٹی وی: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ خطے میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم قائم رکھتے ہیں کئی برسوں تک پاکستانی عوام دہشت گردی سےبہت متاثر ہوئی، مانتےہیں کہ پاکستان نےانسداد دہشت گردی کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں بھارت اور پاکستان سے کہتے ہیں کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر جاری رکھیں۔

    امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں پر پابندی یقینی رکھنے کے لیے اقدامات کرتا رہے، ان گروہوں میں لشکر طیبہ اور جیش محمد سمیت ان کے دیگر ذیلی گروہ شامل ہیں پاکستانی حکام سے اس سلسلے میں مسلسل رابطے میں رہتے ہیں، جو 2023 کے انسداد دہشت گردی کے ڈائیلاگ کا حصہ تھا۔

    امریکا اور بھارت کا پاکستان مخالف مشترکہ اعلامیہ، امریکی ڈپٹی چیف آف مشن دفتر خارجہ طلب

    بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا انسانی حقوق پر بھارت سے تشویش اٹھاتے رہتے ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں اس مسئلے کو اٹھایا تھا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا کے موقع پر دونوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں پاکستان پر زور دیا گیا تھا کہ بھارت کے خلاف سرحد پار سے دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والے گروپوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں امریکا بھارت مشترکہ اعلامیے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم امریکا کی دو ناکام جنگوں کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں، پاکستان کو چاہیے کہ روس، چین اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنائے-

    سعودی عرب میں فیفا ورلڈ کپ کس شہر میں ہو گا؟

    علاوہ ازیں مودی کے دورہ امریکا کے موقع پر بھارت کے ساتھ مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد بیانیے پر امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا،اور امریکا بھارت مشترکہ بیان سے متعلق آگاہ کیا گیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا ایسے بیانات جاری کرنے سے گریز کرے جو پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد اور سیاسی بیانیے کی حوصلہ افزائی کے طور پر سمجھے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ مشترکہ بیان میں پاکستان کے غیرضروری، یک طرفہ اور گمراہ کن حوالوں پر پاکستان کے تحفظات اور مایوسی سے امریکا کو آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں پاکستان نے 22 جون کو جاری ہونے والے یو ایس انڈیا مشترکہ بیان کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

    ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا،مسلح باغی ویگنر گروپ کے سربراہ کا پہلا …

  • امریکا اور بھارت کا پاکستان مخالف مشترکہ اعلامیہ، امریکی ڈپٹی چیف آف مشن دفتر خارجہ طلب

    امریکا اور بھارت کا پاکستان مخالف مشترکہ اعلامیہ، امریکی ڈپٹی چیف آف مشن دفتر خارجہ طلب

    اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا کے موقع پر بھارت کے ساتھ مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد بیانیے پر امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کوپیر کی شام وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور امریکا بھارت مشترکہ بیان سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے بارے میں غیر ضروری، یکطرفہ اور گمراہ کن حوالوں پر تحفظات سے امریکا کو آگاہ کیا گیا،کہا گیا کہ امریکا پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد بیانیے اور بھارت کے سیاسی بیانیےکی حوصلہ افزائی سمجھے جانے والے بیانات سےگریز کرے پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون بہتر طور پر آگے بڑھ رہا ہے، پاک امریکا اعتماد اور افہام و تفہیم پر مرکوز دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

    اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا، تو بھارت کے تقسیم ہونے کا آغاز …

    چینی تہذیب و ثقافت اور چینی معاشرے کی ماہر پرل ایس بک

    واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا کے موقع پر دونوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں پاکستان پر زور دیا گیا تھا کہ بھارت کے خلاف سرحد پار سے دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والے گروپوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں امریکا بھارت مشترکہ اعلامیے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم امریکا کی دو ناکام جنگوں کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں، پاکستان کو چاہیے کہ روس، چین اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنائے-

    ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا،مسلح باغی ویگنر گروپ کے سربراہ کا پہلا …

    دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کےامریکا کے سرکاری دورے کے دوران براک اوباما نےگزشتہ ہفتے سی این این کو دئیے گئےانٹرویو میں کہا کہ اگر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا، تو بھارت کے تقسیم ہونے کا آغاز ہوسکتا ہے ،یہ ایک پیچیدہ مرحلہ تھا، جنہوں نے شاید ”مثالی طور پر جمہوری حکومتیں“ نہیں چلائیں لیکن ان کے ساتھ کئی وجوہات کی بنا پر تعلقات برقرار رکھنے پڑے۔ یہ امریکی صدر کے لیے“مناسب“ تھا –

    چین میں بنائی جانے والی دنیا کی ’سخت‘ ترین ڈش

    اوباما نےکہا کہ اگر صدر بائیڈن وزیر اعظم مودی سے ملتے ہیں، تو اکثریتی ہندو ملک بھارت میں مسلم اقلیت کے تحفظ سے متعلق موضوع پر بات ہونا قابل ذکر ہے میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ بات چیت کرتا، تو میری دلیل یہ ہوتی کہ اگر آپ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کرتے ہیں، تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ بھارت کسی وقت ٹکڑے ہونا شروع کردے گا۔

    ممبئی پاکستان کیلئے محفوظ نہیں ہے،پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کر …

  • ممبئی پاکستان کیلئے محفوظ نہیں ہے،پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا

    ممبئی پاکستان کیلئے محفوظ نہیں ہے،پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا

    بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے سلسلے میں پاکستان نے اپنی کرکٹ ٹیم کو ممبئی کا سفر کرانے سے انکار کردیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتادیا ہے کہ ممبئی پاکستان کےلیے محفوظ نہیں ہے ورلڈکپ سیمی فائنل کےلیے کولکتہ اور ممبئی وینیوز ہیں تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے سیمی فائنل میں ٹکراؤ کی صورت میں کولکتہ میں میچ کروایا جائے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کل کیا جائے گا ایک روزہ ورلڈ کپ کا 13 واں ایڈیشن رواں سال بھارت میں5 اکتوبر تا 19 نومبر کھیلا جائے گا جس میں 10 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی،کولکتہ میں ممکنہ طور پر پاکستان کے 3 میچز شیڈول ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کا گروپ میچ احمد آباد میں ہوگا-

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی،ویڈیو

    دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں برس اکتوبر میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی کی رونمائی کے لیے منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے اسے خلا میں بھیج دیا،خصوصی طور پر تیار کیے گئے غبارے کے ذریعے ٹرافی کو سطح زمین سے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ کی بلند پر ارضی مدار سے تقریباً باہر بھیجا گیا، جہاں پر درجہ حرارت منفی 65 ڈگڑی سینٹی گریڈ تھا، ٹرافی کا 99 اعشاریہ 5 فیصد حصہ زمین کے مدار سے باہر تیرتا رہا، مدار میں پہنچنے کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی نےزمین کی جانب سفر شروع کیا اور یہ سیدھی احمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں جا اتری ارضی مدار تک پہنچنے اور پھر واپسی کے سفر کے لمحات کو غبارے پر نصب جدید اور طاقت ور کیمروں نے قید کیا آئندہ چند ماہ کے دوران ورلڈ کپ ٹرافی 18 ممالک کا سفر کرے گی۔

    چین میں بنائی جانے والی دنیا کی ’سخت‘ ترین ڈش

  • ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی  3 اگست کو بھارت میں ہو گی

    ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی 3 اگست کو بھارت میں ہو گی

    ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے بھارت کے شہر چنائی میں شروع ہوگی۔ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بھارت، کوریا، ملائشیا، پاکستان، جاپان اور چین شامل ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان لیگ کے اپنے پانچ میچ کھیلے گا۔
    پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائشیا کے خلاف، دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا، تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان، چوتھا میچ 7 اگست کو چین، پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ ایونٹ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

  • ساف چیمپئین شپ میں میزبان بھارت کی بد انتطامی

    ساف چیمپئین شپ میں میزبان بھارت کی بد انتطامی

    ساف چیمپئین شپ میں میزبان بھارت کی بدانتظامی ایک بار پھر سامنے آ گئی ، فٹبالر پاکستان کے بعد نیپال سے کھیلتے ہوئے بھی آپے سے باہر ہو گئے ، ہاتھا پائی اور دھکے دینے کی ویڈیو نے میزبان کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ۔
    بھارتی شہر بنگلور میں ساؤتھ ایشین فٹبال ٹیموں کا میلہ سجا ہے ،،، میزبان کھلاڑیوں کے اسپورٹس مین شپ سے خالی ہونے کا دوسرا واقعہ سامنے آ گیا ، روایتی حریف پاکستان اور اب نیپال کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے بھارتی پلیئر آؤٹ آف کنٹرول ہو گئے، حریف کھلاڑیوں سے لڑنے پر اتر آئے، ہاتھا پائی کی ، دھکے بھی دیئے، ریفریز بھی خاموش تماشائی بنے رہے ، فٹبال گراؤنڈ کو اکھاڑہ اور میدان جنگ بنانے پر بھارتیوں کی بدانتظامی کا پول کھل گیا