Baaghi TV

Tag: بھارت

  • دلہن کی تلاش میں ناکامی،نوجوان نے زہر پی لیا

    دلہن کی تلاش میں ناکامی،نوجوان نے زہر پی لیا

    بھارت میں ایک شخص نے اپنے لیے دلہن کی تلاش میں ناکامی پر خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے ہاویری ضلع میں ایک کسان نے دلہن کی تلاش میں ناکامی کے بعد زہر کھا کر خودکشی کرلی، اس شخص کی شناخت 36 سالہ منجوناتھ ناگنور کے طور پر کی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ منجوناتھ تقریباً آٹھ سال سے دلہن کی تلاش میں تھا۔ لیکن اس کی کوششیں بے سود رہیں، جس سے وہ گہری مایوسی کی حالت میں چلا گیا،منجوناتھ نے خودکشی سے قبل مبینہ طور پر ایک نوٹ چھوڑا، جس میں لکھا کہ دلہن نہ ملنے سے اس کے والدین پریشان ہیں ناامیدی اور مایوسی سے مغلوب ہو کر میں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

    لیاری گینگ وار گروہ کے مطلوب کارندے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار


    پولیس نے بتایا کہ بیادگی پولیس اسٹیشن میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

    لڑکا اور لڑکی ہسپتال میں 18 سالہ لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار

    دوسری جانب شہر قائد کراچی میں ایک لڑکا اور لڑکی ہسپتال میں 18 سالہ لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس نے کاروائی شروع کر دی،پولیس کاروائی کرتے ہوئے اس گاڑی کے مالک تک پہنچ گئی جس گاڑی پر لاش ہسپتال لائی گئی تھی، پولیس کے مطابق گاڑی ندیم نامی شخص کی ہے، گاڑی کا مالک پرانا گولیمار کے علاقے میں رہتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ میں گاڑی کرائے پر دی گئی، گاڑی کے مالک نے کرائے پر کار لینے والے شخص کا پتہ دیا ہے،پولیس وہاں کاروائی کرے گی، کراچی میں لڑکی کی لاش ہسپتال چھوڑنے کے معاملے کی تفتیش کیلئے پولیس ٹیم گاڑی کے مالک کے گھر پہنچ گئی۔

    سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس اور لاہور کے ڈاکوؤں کا آمناسامنا،دو طرفہ فائرنگ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں …

  • ساف چیمپئن شپ: پہلے میچ میں پاکستان کو 0-4 سے شکست

    ساف چیمپئن شپ: پہلے میچ میں پاکستان کو 0-4 سے شکست

    ساف چیمپئن شپ کے گروپ اے کے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو پہلے ہی میچ میں 0-4 شکست دے دی۔
    بنگلورو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان سنیل نے 3 جبکہ اُدنتا سنگھ نے 1 گول اسکور کیا جبکہ پاکستانی متعدد کوششوں کے باوجود گیند کو گول پوسٹ کرنے میں ناکام رہی۔پہلے ہاف میں پاکستان کے 2 کھلاڑیوں رئیس نبی، عمر حیات اور بھارت کے سندیش کو یلو کارڈ ملا تھا لیکن دوسرے ہاف میں کسی بھی کھلاڑی کو کوئی کارڈ نہیں ملا۔بھارت نے میچ کے دوران 23 شوٹس ماریں، ان میں سے 7 ٹارگٹ پر لگیں جبکہ پاکستانی کھلاڑی صرف 6 ہی شوٹس ماریں لیکن کوئی بھی ٹارگٹ پر نہ لگ سکی۔کھیل میں بھارت کی میچ پر گرفت 70 فیصد تک پائی گئی ہے جبکہ پاس کرنے کی ایکوریسی بھی 85 فیصد ہے۔دوسری طرف گروپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کی روایتی حریف کے خلاف میچ پر گرفت صرف 30 فیصد رہی جبکہ اس کی بال پاس کرنے کی ایکوریسی بھی صرف 65 فیصد رہی۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیپال اور کویت کی ٹیمیں ہیں، پاکستان کا اگلا میچ 24 جون کو کویت جبکہ نیپال سے 27 جون کو ہوگا۔

  • ملائشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا

    ملائشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا

    بھارت کو دفاعی برآمدات کے حوالے سے بڑا دھچکا پہنچا ہے، مصر کے بعد ملائشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا۔

    باغی ٹی وی: ہندوستان دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے ملائیشیا کی حکومت کو قائل کرنے میں ناکام رہا، ملائیشیا نے بھارتی طیارے کو ناقابل عمل آپشن قرار دے دیا، ملائیشیا کو ہوائی جہاز کے پروگرام میں تاخیر کی اور تیجا کی پائیداری اور قابل بھروسہ دستیابی پر اعتراض تھا-

    بھارت کی کوششوں کے باوجود ملائیشیا کی حکومت اس پر قائل نہیں رہی اوردفاعی معاہدہ عملی شکل اختیار کرنے میں نا کام رہا ہے ملائیشیا نے تیجا کی پائیداری اور قابل اعتماد دستیابی پر خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی طیارے کو ایک ناقابل عمل انتخاب سمجھا اور ان اعتراضات کی وجہ سے ہوائی جہاز کے پروگرام میں تاخیر ہوئی اور ملائیشیا کے بازار میں ہندوستان کے امکانات کو مزید کم کر دیا ہے۔

    بھارت میں خواتین پائلٹ کی تعداد میں اضافہ

    اس سے قبل مصر نے بھی اسی طرح کی وجوہات کی بنا پر تیجا طیارے کی بھارت کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا، تیجا کی ناقص کارکردگی اور بین الاقوامی منڈیوں میں کامیابی کی کمی نے بھارت کی دفاعی پیداواری صلاحیتوں پر سوالیہ نشان لگا دیئے ہیں۔

    بنگلہ دیش کی سرکاری فضائی کمپنی 10 ایئربس جیٹ طیارے خریدے گی

    2016 سے فروخت کے لیے دستیاب ہونے کے باوجود، تیجا کو ابھی تک بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں شامل نہیں کیا گیا ہے، جس سے اس کی تیاری اور صلاحیتوں کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں تیجا بھارتی یوم جمہوریہ کی حالیہ تقریبات سے نمایاں طور پر غیر حاضر تھی جس نے بھارت میں اپنی محدود کامیابی اور قبولیت کو مزید نمایاں کیا۔

    میٹا نے نیا وائس باکس ٹول پیش کر دیا

  • انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری ہو گئے

    انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری ہو گئے

    ساف چمپیئین شپ میں شر کت کے لئے پاکستانی فٹ بالرز کا انتظار ختم ،،ماریشیس میں بھارتی سفارت خانے نے پاکستان کی فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کر دیے جس کے بعد اس بات کے قوی امکان پیدا ہو گئے ہیں کہ اب پاکستانی ٹیم بھارت میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔پاکستان ٹیم کو ویزے کے اجرا میں دو روز کی تاخیر ہوئی جس کے باعث پاکستان کی فٹبال ٹیم شیڈول کے مطابق بھارت روانہ نہیں ہو سکی تھی۔پاکستان فٹبال ٹیم کو پہلے اتوار کو ماریشیس سے روانہ ہونا تھا لیکن اب نئے فلائٹ آپشن کی تلاش جاری ہے،دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ری شیڈول کرنے کا آپشن موجود ہے۔ساف چیمپئن شپ 21 جون سے بھارتی شہر بنگلورو میں شروع ہو گی اور پاکستان کو اپنا افتتاحی میچ بھارت کے خلاف کھیلنا ہے،

  • بھارت میں خواتین پائلٹ کی تعداد میں اضافہ

    بھارت میں خواتین پائلٹ کی تعداد میں اضافہ

    بھارت میں خواتین پائلٹ کی تعداد میں اضافہ، اسکے پیچھے کیا راز ہے، خواتین پائلٹ کیوں‌ بن رہی ہیں، اس سوال کا جواب بھارت میں طویل عرصے سے جہاز اڑانے والی دو بھارتی خواتین نے دیا ہے، خبر رساں ادارے نے جب خواتین پائلٹ سے پوچھا تو ان خواتین کا کہنا تھا کہ خواتین کے پائلٹ بننے کے پیچھے جزوی طور پر فنانسنگ، اسکالرشپ اور توسیع شدہ خاندانوں کی مدد کا ہاتھ ہے

    بھارت جہاں خواتین کی زندگی مشکل سے مشکل تر بنا دی جاتی ہے، خواتین کو حقوق میسر نہیں، گھروں میں خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک کیا جاتا ہے، انکی صحت، تعلیم کا خیال نہیں رکھا جاتا، مردوں کے مقابلے میں خواتین کی شرح اموات بھی زیادہ ہے ،خواتین کو تعلیم دلوانے پر پیسہ خرچ کرنے کی بجائے لڑکے کی تعلیم پر ترجیح دی جاتی ہے، ایسے میں دنیا بھر میں خواتین پائلٹس کے حوالہ سے بھارت کا آگے آنا ،یہ حیران کن ہے، انٹرنیشنل سوسائٹی آف ویمن ایئر لائن پائلٹس کے مطابق دنیا بھر میں مردوں کے مقابلہ میں خواتین پائلٹس کی شرح سب سے زیادہ بھارت میں پائی گئی، 2021 کے اعدادو شمار کے مطابق بھارت کے تمام کمرشل پائلٹس میں 12.4 فیصد خواتین پائلٹس تھیں، جرمنی میں خواتین پائلٹ کی شرح 6.9 فیصد تھی، انٹرنیشنل سوسائٹی آف ویمن ایئر لائن پائلٹس نے یہ اعداد و شمار100 سے زائد ایئر لائنز سے حاصل کیے ہیں،

    جرمنی کی سرکاری فضائی کمپنی لفتھانزا کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہہم ایسے ایونٹس کا انعقاد کرتے ہیں جن میں خواتین پائلٹس اس پیشے کے بارے میں شوق رکھنے والی خواتین کو معلومات فراہم کرتی ہیں خاص طور پر ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان خواتین کاک پٹ کے اندر کی زندگی، وہاں کا ماحول اور پائلٹس کی ذمہ داریوں کے بارے میں بتایا جائے نیز انہیں ہمارے فلائننگ اسکول میں تربیت لینے کے لیے قائل کرتے ہیں

     

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • امریکا ہمیں ایسی صورتحال میں نہ دھکیلے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنا پڑے،خواجہ آصف

    امریکا ہمیں ایسی صورتحال میں نہ دھکیلے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنا پڑے،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا کو ہمیں ایسی صورتحال میں نہیں دھکیلنا چاہیے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنے پڑیں۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی جریدےکو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ بعض اوقات ہمارے لیے بڑی عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل ہو جاتا ہے، امریکا کو ہمیں ایسی صورتحال میں نہیں دھکیلنا چاہیے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنے پڑیں اگر تعلقات اچھے نہیں ہیں تو ہم ان کےساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہیں گے ہم امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ تعلقات مزید فروغ پائیں۔

    پنجاب کی نگران حکومت آج بجٹ پیش کرے گی

    انہوں نے کہا کہ بھارت 1.3 بلین سے زیادہ لوگوں کی ایک بہت بڑی مارکیٹ ہےدنیا میں ہر جگہ، دوسری بڑی معیشتوں کو انہیں شراکت داروں کے طور پر رکھنے کی ضرورت ہوگی۔ لیکن پاکستان ایک بہت بڑی معیشت نہیں ہےبلکہ ایک کمزور معیشت ہے ہمارے پاس صرف ایک جغرافیائی محل وقوع ہے، جو اسٹریٹجک ہے، جو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، میں کہوں گا، تمام اچھی چیزیں نہیں، یہ بعض اوقات کچھ ایسی چیزوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے جو واقعی ہمیں مزید کمزور بنا دیتی ہیں-

    خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم امریکا سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ رشتہ پھلے پھولے،امریکا کے ساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں جبکہ چین کے ساتھ ہمارے 6 دہائیوں پر مشتمل دیرینہ تعلقات ہیں پاکستانی مفادات کو ٹھیس نہ پہنچانے والی امریکا بھارت شراکت داری سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے ہماری چین، افغانستان، ایران اور بھارت کے ساتھ مشترکہ سرحدیں ہیں، ہم ان ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف 22 جون کو پیرس پہنچیں گے

    نئی دہلی میں موجودہ حکومت کو "ہندو قوم پرست” قرار دیتے ہوئے آصف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے علاقائی سیاست کی طرف ہندوستانی نقطہ نظر مکمل طور پر بدل گیا ہے سیکولر نظریہ، جس پر بھارت نے 1947 سے عمل کیا، جب سے برصغیر تقسیم ہوا اور ہم آزاد ہوئے، مودی کی سیاست کی وجہ سے اسے ترک کر دیا گیا۔”

    واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کو امریکا یا چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا نہ کہا جائے، واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان بڑھتی ہوئی دشمنی میں پاکستان کسی ایک فریق کو چُننے کی خواہش نہیں رکھتا امریکا چین تنازع کے اثرات کے بارے میں پاکستان فکرمند ہے، دنیا کو دو بلاکوں میں تقسیم کرنے کے تصور سے ہمیں خطرہ ہے، دنیا کو مزید تقسیم کرنے والی کوئی بھی چیز قابل تشویش ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سےطویل ملاقات

  • ٹرین میں اپنے سامان کی خود حفاظت کریں،ریلوے ذمہ دار نہیں،عدالت کا فیصلہ

    ٹرین میں اپنے سامان کی خود حفاظت کریں،ریلوے ذمہ دار نہیں،عدالت کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرین میں سفر کے دوران اپنے سامان کی خود حفاظت کریں، چوری، گم ہونے کی صورت میں محکمہ ریلوے ذمہ دار نہیں ہو گا
    پاکستان میں بھی اگرچہ ایسا ہی ہے، اگر دوران سفر کچھ چوری ہو جائے تو مقدمہ درج کروانے کے لیے بھی کافی مشکلات ہوتی ہیں، ساتھ ہی سامان بھی برآمد ہونے میں کافی وقت لگتا ہے اور قسمت سے ملتا ہے، اب پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت کی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ اگر دوران سفر ریلوے میں سامان چوری یا گم ہو جائے گا اسکا ذمہ دار محکمہ ریلوے نہیں ہو گا،مسافر کو دوران سفر اپنے سامان کا خود ہی خیال رکھنا ہو گا

    پاکستان میں دوران سفر جنسی سہولیات حاصل کریں،

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    بھارتی سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ریلوے کو چوری کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، عدالت نے محکمہ ریلوے کو ریلیف دے دیا، کہا کہ اگر ریلوے سے دوران سفر سامان چوری یا گم جائے تو اس میں ریلوے کا کیا قصور، خود حفاظت کیوں نہیں کرتے، بھارتی سپریم کورٹ نے ضلعی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جس میں ضلعی عدالت نے کہا کہ محکمہ ریلوے صارف کو ایک لاکھ روپے ادا کرے،

    بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس احسن الدین امان اللہ پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سنایا اور کہا کہ مسافر سامان کا خود خیال نہیں رکھ سکتا،تو ریلوے کو ذمہ دار کیوں ٹھہرائیں، 2005 میں ایک تاجر ٹرین سے دہلی جا رہے تھے، انکے پاس ایک لاکھ روپے تھے، رات کو تاجر سوئے تو انکی پینٹ کو کاٹ کر کسی نے رقم نکال لی، تاجر نے مقدمہ درج کروایا اور مقامی ضلعی عدالت نے تاجر کو ایک لاکھ روہے دینے کا حکم دیا جسے محکمہ ریلوے نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا

    پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

  • سمندری طوفان، شمال مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل

    سمندری طوفان، شمال مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے کمزور ہوکر ڈپریشن بن گیا ہے، طوفان کی شدت میں کمی آ چکی ہے،

    بحیرہ عرب سے اٹھنے والا سمندری طوفان جس سے بچاؤ کے لئے حکومت نے حفاظتی انتظامات کئے تھے اب اسکی شدت کم ہو چکی ہے اور طوفان کا ڈپریشن تھرپارکر اور بھارتی راجستھان پر موجود ہے ،بھارتی راجستھان میں ڈپریشن کمزور ہو کر لو پریشر ایریا میں تبدیل ہونے کا امکان ہے

    این ڈی ایم اے کے مطابق سمندری طوفان بپرجوائے گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید شمال مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے اور اب جنوب مغربی راجستھان (بھارت) اور جنوب مشرقی پاکستان (تھرپارکر)کے اوپر موجود ہے ۔ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے. سسٹم مزید مشرق کی طرف بڑھنے کا امکان ہے، جسکے بعد راجستھان (بھارت) کے اوپر کم دباؤ والے علاقے میں یہ مزید کمزور ہو جائے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے سجاول اور میرپورخاص میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، طوفان کے بعد شہر قائد کراچی میں سی ویو کے ساحل پر گندگی اور ڈھیر کا منظر دکھائی دے رہا ہے، سمندری لہروں کے ساتھ گندگی بھی ساحل پر پہنچ گئیں،

    طوفان اور شدید بارش کی وجہ سے بھارت کے کئی علاقوں میں ٹرینیں منسوخ
    بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے بعد اب راجھستان میں سمندری طوفان پہنچ چکا ہے، ہفتہ کی صبح سے سروہی، جالور، ناگور، جودھ پور سمیت کئی علاقوں میں بارش ہو رہی ہے، پچاس سے ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،کئی علاقوں میں چار سے پانچ انچ بارش ریکارڈ کی گئی ہے، طوفان اور شدید بارش کی وجہ سے بھارت کے کئی علاقوں میں ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں، ریلوے حکام کے مطابق باڑمیر سے 14 ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے، ادے پور ایئر پورٹ سے دہلی اور ممبئی جانیوالی پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں، بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان، جنوب مغربی راجستھان اور کَچھ کے آس پاس کے جنوب مشرقی پاکستان پر کَل رات ساڑھے گیارہ بجے ہوا کے گہرے کم دباؤ میں بدل گیا تھا یہ علاقہ گجرات میں دھولاویرا کے تقریباً 100 کلو میٹر شمال مشرق میں ہے، راجھستان میں طوفان کا اثر اتوار تک رہے گا، گجرات میں طوفان تباہی مچا چکاہے، طوفان نے کچھ اور سوراشٹرا کے 8 اضلاع میں زیادہ نقصان پہنچایا ،جس کے سروے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

    اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ

    سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار 

    سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
    سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

     جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری

     پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل 

     کیٹی بندرسے شہریوں کا انخلا مکمل

    امدادی کاموں کے لیے ہیلی کاپٹر الرٹ،مندروں میں دعائیں

  • اٹارنی جنرل، آپکے دلائل آپکی اپنی باتوں سے متصادم نظر آتے ہیں ،جسٹس منیب اختر

    اٹارنی جنرل، آپکے دلائل آپکی اپنی باتوں سے متصادم نظر آتے ہیں ،جسٹس منیب اختر

    سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات اور ریویو اینڈ ججمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ میں شامل ہیں،اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان اور وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی عدالت میں پیش ہوئے،سماعت شروع ہوئی تو وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ میں 10منٹس دلائل دینا چاہتا ہوں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ہم مہمان کے طور پربلاتے ہیں ہم تو آپ کا کیس نہیں سن رہے اٹارنی جنرل صاحب پہلے دلائل دے رہے ہیں ،

    اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس منیب اختر نے گزشتہ روز آبزرویشن دی آرٹیکل 184/3کو دیگر کیسز سے الگ کیوں کردیا ؟ ہائیکورٹ کے کئی فیصلوں کیخلاف انٹراکورٹ اپیل، سپریم کورٹ سے بھی اپیل کا حق ہوتا ہے آرٹیکل 184/3 میں نظرثانی کا دائرہ کار وسیع ہوتا ہے آئین کے تحت ریاست کے تینوں ستونوں کے امور کو متعین کر دیا گیا، سیکشن 3 میں کہیں نہیں لکھا 5 رکنی لارجر بنچ میں کیس کے بنچ کے ججز شامل نہیں ہوں گے،

    وکیل الیکشن کمیشن نے دوبارہ کہا کہ مجھے 10منٹ دیں دلائل دینا چاہتا ہوں جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے الیکشن کمیشن وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو آپ کا کیس سن ہی نہیں رہے اٹارنی جنرل کے بعد آپ کو سن لیتے ہیں ،اٹارنی جنرل نے کہا کہ جب ہائیکورٹ کسی کیس کا فیصلہ کرتی ہے تو انٹراکورٹ سمیت دیگر اپیل کے فورمز موجود ہیں ،ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جاتا ہے،جب سپریم کورٹ آرٹیکل 184کی شق 3 کے تحت کیس سنتی ہے تو یہ پہلا عدالتی فورم ہوتا ہے قانون ساز عہد حاضر کو سامنے رکھ کر قانون سازی کرتے ہیں ریویو آف ججمنٹ کے تحت آرٹیکل 184 کی شق 3کے فیصلے کیخلاف اپیل 5 رکنی بنچ سنے گا،5 رکنی بنچ میں وہ 3 ججز بھی شامل ہوں گے جنہوں نے پہلے فیصلہ دیا ہوگا

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ کل سپریم کورٹ کا آرٹیکل 184(3) پر نقطہ نظر دوبارہ ظہور الہٰی کیس والا ہوگیا تو اس سے آج کے قانون پر فرق نہیں پڑتا،جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا پوائنٹ نوٹ کر لیا ہے آگے چلیں، اٹارنی جنرل نے دلائل میں بھارتی سپریم کورٹ کے 2002 کیوریٹو ریویو کا حوالہ دیا اور کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے کہا انصاف دینا کسی فیصلے کے حتمی ہونے سے کم اہم نہیں، فیصلہ میں کہا گیا کہ مکمل انصاف ہی خدائی منشاء ہے،عدالت خود کو آرڈر 26 تک محدود نہ کرے، آرڈر 26 دیوانی اور فوجداری کیسز سے متعلق ہے، سپریم کورٹ رولز 1980 میں بنائے گئے،آرٹیکل 188 نظر ثانی کے دائرہ کو محدود نہیں کرتا،1980 کے رولز آج کا تقاضا کیا ہے اس سے منع نہیں کرتے.اٹارنی جنرل نے بھارتی سپریم کورٹ کا کیوریٹیو نظر ثانی کیس فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے قرار دیا انصاف کا قتل ہو تو ٹھیک کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے بھارتی سپریم کورٹ نے خود کو نظرثانی میں محدود نہیں کیا،جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نظرثانی کو اپیل قرار نہیں دیا جا سکتا، زیر بحث قانون میں کہیں نہیں لکھا کہ اپیل اور نظرثانی ایک ہی چیز ہیں،نظرثانی کو اپیل کی طرح سمجھنا ہی اصل سوال ہے،

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہر اپیل آرٹیکل 185 کے تحت نہیں آتی، کورٹ فیصلوں کیخلاف اپیلیں آرٹیکل 185 کے تحت سپریم کورٹ آتی ہیں،مسابقتی کمیشن اور الیکشن ایکٹ میں بھی ٹربیونل کیخلاف اپیلیں براہ راست سپریم کورٹ آتی ہیں، سپریم کورٹ میں اپیل کا حق آئین کے علاوہ مختلف قوانین میں بھی دیا گیا ہے، جسٹس منیب اخترنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نئے قانون میں اپیل کو نظرثانی کا درجہ دیا گیا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں نیا قانون کہتا ہے نظرثانی اور اپیل ایک ہی بات ہیں، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ بھارتی سپریم کورٹ کے جس کیس کا حوالہ دے رہے ہیں اس میں بھی نظر ثانی اور اپیل کا فرق برقرار رکھا گیا ہے، سپریم کورٹ اپنے اختیارات کو توسیع دے سکتی ہے، اٹارنی آپ کے دلائل آپ کی اپنی باتوں سے متصادم نظر آتے ہیں ،

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ نظر ثانی کا دائرہ اپیل کے دائرہ اختیار تک نہیں بڑھایا گیا۔اپیل میں مختلف بینچ کیس سنتا ہے۔ نئے قانون کے تحت نظرثانی سننے والے ججز میں اضافہ کیا جائے گا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپیل اور نظر ثانی کا دائرہ کار مختلف ہے نظر ثانی میں از سر نو سماعت تو نہیں ہو سکتی۔ آپ آرٹیکل 184/3 میں متاثرین کو داد رسی کا آپشن دینا چاہتے ہیں ہم داد رسی کے اس آپشن کو ویلکم کرتے ہیں۔ بہر حال آپ کو یہ حق احتیاط سے دینا ہوگا۔کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی،

    سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی کی استدعا منظور کرلی

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

     مقدمات کا حتمی ہونا، درستگی اور اپیل کا تصور اہم ہے

  • کوچنگ سنٹر میں آگ،طلبا نے تیسری منزل سے لگائی چھلانگ

    کوچنگ سنٹر میں آگ،طلبا نے تیسری منزل سے لگائی چھلانگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوچنگ سنٹر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تو طلبا نے جان بچانے کے لئے کوچنگ سنٹر کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی، واقعہ بھارت کے شہر نئی دہلی کا ہے جہان ایک کوچنگ سنٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، موجود طلبا نے جانیں بچانے کے لئے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا دیں تو کئی رسی کی مدد سے نیچے اترت، چھلانگیں لگانے کی وجہ سے 61 طلبا زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    کوچنگ سنٹر میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی،آگ لگنے کے بعد کوچنگ سنٹر میں ہر طرف چیخ و پکارتھی، ہر کسی کو پہلے نکلنے کی جلدی تھی تا کہ جان بچ سکے، اسی وجہ سے چھلانگیں لگائی گئیں، زخمی ہونے والوں میں کوچنگ سنٹر کا سٹاف بھی شامل ہے، 50 کے قریب افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، دو طلبا کی حالت تشویشناک ہے، انہوں نے تیسری منزل سے ڈائریکٹ چھلانگ لگائی اور وہ اے سی کمپریسر پر آ کر گرے تھے

    فائر بریگیڈ کی چھ کے قریب گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ کو بجھایا کوچنگ سنٹر سے باہرآنے والے طلبا کا کہنا تھا کہ وہ جب کلاس روم میں پڑھ رہے تھے ت اچانک آگ لگ گئی کلاس روم میں دھواں پھیلتا دیکھ ان لوگوں نے کھڑکی کھول دی اس دوران نیچے موجود لوگوں نے کسی طرح رسی اور تار پھینکا جس کو پکڑ کر وہ لوگ نیچے اترے کئی لوگوں نے چھلانگیں لگائیں،

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

     استاد کی سالگرہ منانے کی تقریب کے دوران 22 طلبا بیہوش