Baaghi TV

Tag: بین الاقوامی

  • برطانیہ نے ایران سے وابستہ 12 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں

    برطانیہ نے ایران سے وابستہ مبینہ نیٹ ورک کے 12 افراد اور اداروں پر برطانیہ اور دیگر ممالک میں حملوں کی منصوبہ بندی اور مالی معاونت فراہم کرنے کے الزامات پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

    رائٹرز کے مطابق برطانوی دفترخارجہ نے بتایا کہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے افراد اور ادارے ایران سے منسلک ایک مبینہ مجرمانہ نیٹ ورک سے تعلق رکھتے ہیں، جسے “زندشتی نیٹ ورک” کے نام سے بیان کیا گیا ہے ان افراد اور اداروں پر عائد پابندیوں کا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بیرونِ ملک دشمنانہ سرگرمیوں اور برطانیہ کے خلاف مبینہ خطرات کو روکنا ہے۔

    برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد پر حملوں کی منصوبہ بندی، خفیہ کارروائیاں اور ایسے گروہوں کی مالی معاونت شامل ہے جن پر عدم استحکام پھیلانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں کچھ افراد براہ راست حملوں میں شریک رہے جب کہ دیگر نے مالی خدمات یا معاونت فراہم کی عائد کی گئی پابندیوں میں اثاثے منجمد کرنا، سفری پابندیاں اور بعض افراد کے لیے کمپنی ڈائریکٹر بننے پر پابندی جیسے اقدامات شامل ہیں۔

    برطانیہ کے موجودہ قوانین کے تحت برطانوی شہریوں، کمپنیوں اور اداروں کو پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد یا تنظیموں کو مالی یا تجارتی سہولت فراہم کرنے سے منع کیا گیا ہے یہ کارروائی ایران سے منسلک نیٹ ورکس اور پراکسی گروہوں کی سرگرمیوں کے خلاف کی گئی ہے جن پر یورپ میں حملوں اور خفیہ آپریشنز میں ملوث ہونے کے شبہات ہیں۔

    برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمز نے بتایا کہ ان کی حکومت پہلے ہی ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے خلاف سخت قانون سازی پر غور کر رہی ہےان کے بقول ان قوانین کے تحت ایران سے منسلک پراکسی گروہوں کو غیر ملکی خفیہ نیٹ ورکس قرار دے کر ان کے لیے کام کرنے والوں کو 14 سال تک قید کی سزا دی جاسکے گی۔

    واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں برطانیہ میں یہودی عبادت گاہوں، کمیونٹی مراکز اور دیگر مقامات پر حملوں اور آتش زنی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جن کے پیچھے بعض ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کا شبہ ظاہر کیا گیا برطانوی حکومت اس قبل متعدد بار اعتراض اُٹھا چکی ہے کہ ایران سے وابستہ عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کرکے تخریب کاری، جاسوسی اور حملوں کی کوششیں کر رہے ہیں۔

  • سعودی عرب کے معمر ترین  شخص انتقال کر گئے

    سعودی عرب کے معمر ترین شخص انتقال کر گئے

    40 سے زائد مرتبہ حج کا فریضہ ادا کرنے والے سعودی عرب کے معمر ترین شخص نصیر بن ردّان آل راشد الوداعی 142 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق نصیر بن رادان الراشد ال وداعی کو سعودی عرب کا معمر ترین شہری تصور کیا جاتا تھا، جن کی نماز جنازہ سعودی عرب کے جنوبی خطے دہاران ال جنوب میں ادا کی گئی جہاں 7 ہزار سے زائد افراد نے شرکت اور بعد ازاں تدفین ان کے آبائی گاؤں ال راشد میں کی گئی۔

    نصیر بن رادان کی پیدائش موجودہ سعودی عرب کے قیام سے پہلے ہوئی تھی اور انہوں نے جدید سعودی ریاست کے بانی شاہ عبدالعزیز سے شاہ سلمان تک ہر حکمران کے دور کو دیکھا ان کی ایک صدی سے زائد عرصے پر مشتمل زندگی ملک میں اہم سیاسی، سماجی اور معاشی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق نصیر بن ردّان الوداعی نے 40 سے زائد مرتبہ فریضۂ حج ادا کیا اور وہ اپنی مضبوط دینی وابستگی کے باعث جانے جاتے تھےانہوں نے آخری شادی 110 برس کی عمر میں کی، جس کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی مرحوم کے 134 بچے اور پوتے پوتیاں تھے۔

  • مارشل آرٹ کھلاڑیوں کی  جاپان ایونٹ میں شرکت کے لیے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے:حماد نذیر شینواری

    مارشل آرٹ کھلاڑیوں کی جاپان ایونٹ میں شرکت کے لیے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے:حماد نذیر شینواری

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری )مارشل آرٹ کھلاڑیوں کی جاپان ایونٹ میں شرکت کے لیے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے:حماد نذیر شینواری

    کیوکشن کان کراٹے ضلع خیبر کے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، اگلے مہینے جاپان میں ایونٹ ہے جس میں ہم پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ایونٹ میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور بھرپور تعاون کی ضرورت ہے ،حماد نذیر شینواری

    لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیوکشن کان کراٹے خیبر پختونخوا ضلع خیبر کے سیکنڈ ڈان مارشل آرٹ کھلاڑی حماد نذیر شینواری، تحسین خان اور عرفان شینوای نے کہا کہ جاپان میں 23 فروری سے 25 تک بین الاقوامی کراٹے ایونٹ منعقد ہوگا جس کیلئے ہمیں باقاعدہ طور پر دعوت ملی ہے۔

    ان کا کہنا تھا اس بین الاقوامی سپورٹس ایونٹ میں ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں کھیلنا ضلع خیبر کیلئے اعزاز ہوگا لیکن افسوس کہ پہلے بھی فنڈ زکی عدم دستیابی سے کئی بین الاقوامی مقابلوں سے رہ گئے ہیں، ہم محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوا و ضم اضلاع اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ایونٹ میں ہماری شرکت یقینی بنانے کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

  • خلابازی کانگریس میں سعودی خلائی ایجنسی کی امید افزا شرکت

    خلابازی کانگریس میں سعودی خلائی ایجنسی کی امید افزا شرکت

    74ویں خلابازی کانگریس میں سعودی خلائی ایجنسی کی امید افزا شرکت

    سعودی خلائی ایجنسی 74ویں بین الاقوامی خلابازی کانگریس میں عالمی اداروں کے ساتھ مواقع تلاش کرے گی اور سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ تقریب2 سے 6 اکتوبر کو باکو، آذربائیجان میں منعقد ہوتی ہے۔ اس میں ہر سال 6,000 سے زیادہ مندوبین شریک ہوتے ہیں۔

    بین الاقوامی خلابازی کانگریس کی اس سال کی تھیم "عالمی چیلنجز اور مواقع: خلا کو موقع دیں” مقرر کی گئی ہے جبکہ سعودی عرب کا پویلین اپنے خلائی پروگرام، مہم جوئی کی تاریخ اور صنعت میں حالیہ کامیابیوں کی نمائش کرے گا اور یہ مختلف بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مملکت کے تعاون کو بھی اجاگر کرے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    الیکشن کوملتوی کرنے سے بےیقینی پیدا ہوگی. احسن اقبال
    زلزلےکا خدشہ؛ دو دن کیلئےکان کنی پر پابندی
    مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
    نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع
    امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری
    بین الاقوامی خلابازی کانگریس کا مشن اس شعبے میں تازہ ترین پیش رفت کو اجاگر کرنا اور نیٹ ورکنگ کو فروغ دینا ہے۔

  • 24 جولائی کو سیف کئیر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے

    24 جولائی کو سیف کئیر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے

    کہتے ہے کہ جان ہے تو جہان ہے یعی اپنی صحت و تندرستی سب سے پہلے باقی معاملات بعد میں آتے ہے،اس حوالے سے ہر سال سیلف کئیر ڈے یعنی خود کی دیکھ بھال کا عالمی دن 24 جولائی کو بین الاقوامی طور پر منایا جاتا ہے جو خود کی دیکھ بھال کی اہمیت کو فروغ دینے اور افراد کو اپنی جسمانی، ذہنی اور جذباتی تندرستی کی بہتر دیکھ بھال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے وقف ہے۔
    خود کی دیکھ بھال کا تصور اس خیال کے گرد گھومتا ہے کہ افراد کو ایسی سرگرمیوں اور طریقوں میں مشغول ہونے کی ضرورت ہے جو مجموعی صحت اور تندرستی کو فروغ دیتے ہیں۔ اس میں صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنا، تناؤ پر قابو پانا، کافی آرام اور نیند لینا، غذائیت سے بھرپور غذائیں کھانا، جسمانی طور پر متحرک رہنا، اور آرام اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے وقت نکالنا شامل ہے۔
    سیلف کئیر کا عالمی دن لوگوں کے لیے ایک یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے کہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگی کے تقاضوں کے درمیان اپنی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں۔ یہ افراد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر، اپنی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور تناؤ سے متعلق مسائل کو روکنے کے لیے اپنی دیکھ بھال کرنے کے لیے متحرک رہیں۔
    اس دن، مختلف تنظیمیں، صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد، اور فلاح و بہبود کے حامی سیلف کئیر کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور لوگوں کو اپنے معمولات میں خود کی دیکھ بھال کے طریقوں کو شامل کرنے میں مدد کرنے کے لیے وسائل فراہم کرنے کے لیے تقریبات، ورکشاپس اور مہمات کی میزبانی کر تے ہے۔ حتمی مقصد لوگوں کو طرز زندگی کے مثبت انتخاب کرنے اور صحت مند اور متوازن زندگی کے ایک لازمی پہلو کے طور پر خود کی دیکھ بھال کو اپنانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔

  • ایشینز سیریز ٹیسٹ  کا آغاز کل سے ہو رہا ہے،

    ایشینز سیریز ٹیسٹ کا آغاز کل سے ہو رہا ہے،

    کرکٹ کی تاریخ ساز ’’ایشز سیریز‘‘ کل سے شروع ہو گی روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے مہمان کینگروز اعزاز کا دفاع کریں گے ۔برمنگھم میں افتتاحی ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق دن تین بجے شروع ہو گا روایتی حریفوں نے بڑے مقابلوں کی بڑی تیاریاں کر لیں ٹریننگ، فٹنس اور جوش و خروش سب مکمل کر دیا گیا، میچ کے لئے کھلاڑی ہی نہیں پرستار بھی پرجوش اچھی کرکٹ سے محظوظ ہونے کے لیے بے تاب ہے،آسٹریلیا کو ٹیسٹ چیمپئن بننے کا مان اور اعزاز کا دفاع کرنے کا پلان بھی کر لیا گیا ہے
    میزبان انگلینڈ کی بھی جیت پر نظریں ہے جبکہ انجری کا شکار جیک لیچ کی جگہ تجربہ کار معین علی پرعزم دکھائی دے رہے ہے،
    اٹھارہ سو بیاسی سے کھیلی جا رہی ایشیز سیریز میں انگلینڈ نے پہلی بارہ سیریز جیتنے کا شاندار بلکہ یادگار آغاز کیا لیکن مجموعی طور پر آسٹریلیا کو برتری حاصل ہے اب تک تین سو چالیس کھیلے گئے ایشز ٹیسٹ میچز میں سے ایک سو چالیس جیتے ا یک سو آٹھ میں انگلش کھلاڑی فاتح جبکہ بانوے مقابلے بے نتیجہ رہے ہے،

  • کئی قومی اور بین الاقوامی پروازوں کے رخ تبدیل،متعدد تاخیر کا شکار

    کئی قومی اور بین الاقوامی پروازوں کے رخ تبدیل،متعدد تاخیر کا شکار

    کراچی : موسم کی خرابی اور تیز ہواؤں کے سبب پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز نے متعدد پروازوں کے رخ تبدیل کردیے۔

    باغی ٹی وی : : ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ملک بھر میں خراب موسم کے باعث بیشتر پروازیں متاثر ہوئی ہیں ملک بھر میں خراب موسم کے باعث دبئی سے اسلام آباد آنے والی پروازوں کا رخ ملتان کی جانب موڑا گیا۔

    پیپلزپارٹی میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری،مزید 14 شخصیات پارٹی میں شامل

    ترجمان کے مطابق ٹورونٹو سے لاہور آنے والی فلائٹ قومی ائر لائن کی پرواز کو اسلام آباد اور ریاض سے پشاور آنے والی پرواز پی کا رخ اسلام آباد موڑا گیا تاہم واپس پشاور اتار لی گئی کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑا گیا۔

    ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 262 کا اور ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 324 کا جبکہ جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز 760 دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 243 کو ملتان بھیجا گیا۔ شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز کا رخ فیصل آباد جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑا گیا۔

    بگ باس 16 کی میزبانی کیلئے سلمان خان کو ایک ہزار کروڑ انڈین روپے معاوضہ …

    ترجمان کے مطابق لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 747 تین گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ لاہور سے ابوظہبی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 244 تین گھنٹے 5 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی کراچی سے لاہور جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز 406 پینتیس منٹ تاخیر کا شکار ہوئی –

    لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 821 آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی اور لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 9 پی 847 دو گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

    خیبر پختونخوا شدید طوفان اور بارش سے تباہی،پاک فوج کی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں

  • پاکستان  ویمنز  ٹیم  ہانک کانگ روانہ

    پاکستان ویمنز ٹیم ہانک کانگ روانہ

    پاکستان ویمنز ایمرجنگ ٹیم ہانگ کانگ روانہ ہوگئی جس کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں۔پاکستان ٹیم ویمنز ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں حصہ لے گی۔ یہ ٹورنامنٹ 12 سے 21 جون تک ٹن وونگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں 8 ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم گروپ اے میں میزبان ہانگ کانگ، بھارت اور نیپال کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو ازمائے گی ۔پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 13 جون کو نیپال کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد 17 جون کو پاکستان اور بھارت کے میچ کا ٹھاکرہ ہوگا۔ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی اور ایونٹ کا فائنل 21 جون کو ہوگا۔

  • باپ اپنے ہی بیٹے کی گرل فرینڈ کو بھگا کر لے گیا

    باپ اپنے ہی بیٹے کی گرل فرینڈ کو بھگا کر لے گیا

    کانپور: بھارت میں باپ اپنے ہی بیٹے کی گرل فرینڈ کو بھگا کر لے گیا اور شادی بھی کرلی-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے شہر کانپورمیں 20 سالہ لڑکی اپنی فیملی اوربوائےفرینڈ امیت کو دھوکا دے کر بوائے فرینڈ کے والد کملیش کے ساتھ ہی بھاگ گئی لڑکی ایک سال قبل اس وقت فرار ہوئی جب اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے گھر میں اس کے والد کملیش سے بات چیت شروع کردی اس کے بعد لڑکی اور کملیش مارچ 2022 کے دوران کانپور سے فرار ہو گئے-

    کرائے کے قاتلوں کے خلاف کارروائی، 7 شوٹر گرفتار

    بھارتی میڈیا کے مطابق 44 سالہ کملیش مزدوری کرتا تھا اوراس کا بیٹا بھی اس کی مدد کرتا تھاایک زیر تعمیر گھر میں مزدوری کے دوران باپ کو پتہ چلا کہ اس کا 22 سالہ بیٹا ایک 20 سالہ لڑکی کی محبت میں گرفتار ہے، لڑکی کملیش کی موجودگی میں بھی اس کے بیٹے سے ملنے آتی تھی تاہم ایک دن اچانک لڑکی اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر غائب ہوگئی-

    بعد ازاں لڑکی کے گھر والوں نے پولیس میں اغوا کی شکایت درج کرادی تحقیقات کے دوران پولیس کو لڑکی کے افیئر کا پتہ چلا تو انھوں نے کملیش کے بیٹے کو پکڑا لیکن اس نے بتایا کہ ان کا بریک اپ ہوچکا ہے اور وہ خود اپنے باپ کو ڈھونڈ رہا ہے جو بغیر بتائے کہیں چلا گیا ہے۔

    متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم فیصل عرف بچھو زخمی حالت میں گرفتار

    اور ایک سال کی تلاش کے بعد پولیس نے کملیش اور لڑکی دہلی سے بازیاب کروالیاپولیس کو دیئے گئے بیان میں کملیش اور لڑکی نے بتایا دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں لڑکی نے بتایا کہ کملیش سے بات شروع ہونے کے بعد میں ان کی دیوانی ہوگئی اور بیٹے کو چھوڑ کر باپ سے بھاگ کر شادی کرلی اور ایک سال سے ساتھ رہ رہے ہیں تاہم اب کملیش پولیس کی حراست میں ہے لڑکی کا طبی معائنہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

    قتل اور بھتہ خوری میں ملوث کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار

  • سوڈان میں آج سے تین روزہ جنگ بندی کا اعلان

    سوڈان میں آج سے تین روزہ جنگ بندی کا اعلان

    خرطوم: سوڈان میں آج سے تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان میں فوج اورپیراملٹری فورس کے درمیان جاری خانہ جنگی میں آج سے 3 روز تک کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا دوسری جانب سوڈان سے مختلف ممالک کی جانب سے شہریوں کو ہنگامی طور پر نکالنےکا سلسلہ جاری ہے۔

    سعودی عرب، امریکا، فرانس، برطانیہ اور جرمنی سمیت کئی یورپی اور افریقی ممالک نے اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو سوڈان سے نکال لیا سعودی عرب نے ہفتے کو اپنے 91 اور دیگر ممالک کے 66 شہری سوڈان سے نکالے جبکہ امریکا نے اتوار کی شب خرطوم سے 100 کے قریب سفارتی عملے کو نکالا۔

    دوسری جانب427 پاکستانیوں کو بھی سوڈانی بندرگاہ پر پہنچا دیا گیا ایک خاندان دارالحکومت خرطوم میں پھنس گیا، پاکستان میں موجود گھر والوں نےمدد کی اپیل کردی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ پاکستانیوں کے سفر کے انتظامات کیےجارہے ہیں وزیراعظم آفس کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف خود سوڈان سے انخلا آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں-

    واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔