Baaghi TV

Tag: بین الاقوامی

  • ٹائٹن اروم نامی پھول جو  7 سے 10 سال میں ایک بار کھلتا ہے

    ٹائٹن اروم نامی پھول جو 7 سے 10 سال میں ایک بار کھلتا ہے

    آسٹریلیا میں ایک ایسا پھول کھلا ہے جس کی بو کو برداشت کرنا کسی کے بس کی بات نہیں۔

    ایڈیلیڈ نباتاتی باغ میں ٹائٹن اروم نامی پھول کھلا ہے جو ایسی خوفناک بو خارج کرتا ہے جو متعدد کلومیٹر دور تک جاکر مکھیوں اور دیگر کیڑوں کو اپنی جانب کھینچتی ہے. یہ پھول 7 سے 10 سال میں ایک بار کھلتا ہے اور کھلنے کے 48 گھنٹے بعد مر جاتا ہے۔ یہ دنیا کا ایک تنے والا سب سے لمبا پودا ہے جس پر ایک پھول کھلتا ہے اور اس کی کوئی اور شاخ نہیں ہوتی۔

    اسے مردہ پودا بھی کہا جاتا ہے جس میں سے ایسی بو خارج ہوتی ہے جیسے متعدد چوہے مرے ہوئے ہوں جبکہ کچھ افراد اسے پیروں کی بو سے بھی تشبیہ دیتے ہیں۔ ایڈیلیڈ میں کھلنے والے پھول کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد نے نباتاتی باغ کا رخ کیا اور گھنٹوں تک قطار میں لگ کر اس کی بو کو سونگھا۔ یہ پودا بنیادی طور پر انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا سے تعلق رکھتا ہے جو بظاہر ایک پھول نظر آتا ہے مگر یہ حقیقت میں پھولوں کا ایک گچھا ہے۔ اس پھول کا وزن 150 کلوگرام تک ہوسکتا ہے۔

    انڈونیشیا میں برساتی جنگلات کو کاٹنے کی وجہ سے اس طرح کے پھولوں کی بقا کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور انہیں 2018 میں معدومی کے خطرے سے دوچار پودوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ انڈونیشیا نے اس پودے کو بچانے کے لیے بیجوں کو مختلف ممالک کے نباتاتی باغات میں بھیجا۔ ایڈیلیڈ کے نباتاتی باغ کے منتظم میٹ کولٹر نے بتایا کہ ہمارے ہاں لگے ایسے پھولوں میں سے سب سے بڑے پھول کا وزن 75 کلوگرام ہوچکا ہے اور اس کی لمبائی 2.6 میٹر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
    انہوں نے بتایا کہ کھلنے کے بعد ایک ہفتے کے اندر یہ پودا گر جاتا ہے، جس کے بعد زیرزمین جڑیں ایک سال تک خوابیدہ رہتی ہیں اور پھر ایک پتے کی شکل میں ابھرنا شروع ہوتی ہیں۔ چند سال بعد یہ جڑیں ایک بار پھر مردہ پھول کی شکل اختیار کرلیتی ہیں۔

  • نائیجیریا میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے منتظر 32 افراد اغوا

    نائیجیریا میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے منتظر 32 افراد اغوا

    نائیجیریا میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے منتظر 32 افراد کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نائیجیریا کی جنوبی ریاست ایڈو کے نام اکیمی اسٹیشن پر مسلح شخص نے دھاوا بول دیا اور ٹرین کا انتظار کرنے والے 32 افراد کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ریاستی دارالحکومت شہر بینن سے تقریباً 111 کلومیٹر ے فاصلے پر قائم ریلوے اسٹیشن پر دھاوے کے دوران مسلح شخص نے وہاں موجود کچھ افراد پر گولی بھی چلائی۔میڈیا ذرائع کے مطابق مسلح شخص جدید اے کے 47 رائفل سے لیس تھا۔

    ریاستی انتظامیہ کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں بیٹھا ایک شخص مسلح شخص کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فوج نے مغویوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں چھاپوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ چند گھنٹوں میں مغویوں کو آزاد کروا لیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
    واقعے کے بعد محکمہ ریلوے نے مذکروہ اسٹیشن کو تاحکم ثانی ٹرین آپریشن کے لیے بند کردیا۔ حکام نے اسلحہ کے زور پر اسٹیشن پر موجود افراد کو اغوا کرنے کے واقعے کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ نائیجیریا میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں جب کہ اس سے قبل اس قسم کی کارروائیوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بڑے چیلنج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

  • رونالڈو کے لیے سعودی عرب میں شاہانہ طرز کی رہائش کا انتظام

    رونالڈو کے لیے سعودی عرب میں شاہانہ طرز کی رہائش کا انتظام

    رونالڈو کے لیے سعودی عرب میں شاہانہ طرز کی رہائش کا انتظام کر دیا گیا ہے.

    فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے لیے سعودی عرب میں شاہانہ طرز کی رہائش کا انتظام کردیا گیا۔ جہاں وہ اپنے خاندان کے ہمراہ زندگی کی تمام آسائشوں کا لطف اٹھا سکیں گے۔ ڈیلی میل کے مطابق اسٹار فٹ بالر ریاض کے فور سیزن ہوٹل میں ٹھہریں گے، یہاں ان کا قیام تب تک ہوگا جب وہ اپنی مستقل رہائش میں شفٹ نہیں ہوجاتے۔

    کنگڈم سویٹ، جو 99 منزلہ عمارت میں سب سے بہترین ہے، ریاض کے بے مثال نظاروں کے ساتھ مہمانوں کی تفریح کا تمام سامان میسر ہے۔ جدید ترین دو منزلہ سویٹ ہوٹل کی 48ویں اور 50ویں منزل پر پھیلا ہوا ہے۔ دو منزلہ شاہانہ کنگڈم سویٹ کا ماہانہ کرایا چھ کروڑ بیاسی لاکھ روپے ہوگا۔ رونالڈو کے عملے کے ارکان کے لیے سترہ کمرے مختص کیے گئے ہیں، شاہانہ سویٹ ہوٹل کی ننانوے منزلہ عمارت کے سب سے بہترین سویٹ میں سے ایک ہے۔

    ممکنہ طور پر رونالڈو اور اس کا خاندان شہر کے بہترین علاقے میں ایک محل میں مستقل رہائش اختیار کریں گے۔ ریاض میں فروخت ہونے والی جائیدادوں میں چار ارب کے قریب مالیت کا آٹھ بیڈروم کا محل شامل ہے جس میں ایک اولمپک سائز کا سوئمنگ پول، آبشاروں سے مزید استقبالیہ اور گراؤنڈ میں تین اضافی ولاز شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
    سعودیہ کے النصر کلب سے رونالڈو فٹبال کی تاریخ کی سب سے بڑی تنخواہ سالانہ اڑتالیس ارب روپے وصول کریں گے۔ جہاں تک ان کی نئی ٹیم النصر کا سوال ہے تو وہ نو بار سعودی پرو لیگ چیمپیئن رہ چکی ہے۔

  • جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین اڑنے والی الیکٹرک کشتی تیار

    جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین اڑنے والی الیکٹرک کشتی تیار

    سوئیڈن میں انجینئرز نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین اڑنے والی الیکٹرک کشتی تیار کر لی ہے.

    سی ایٹ (C8) نامی کشتی 20 ناٹس کی رفتار سے تقریباً ڈھائی گھنٹے تک سفر کر سکتی ہے، 16 ناٹس کی رفتار پر پہنچنتے ہی کشتی کے ہائیڈرو فوائلز فعال ہو جاتے ہیں اور یہ پانی سے اوپر اُٹھ جاتی ہے اور کشتی 30 ناٹس کی رفتار تک سفر کر سکتی ہے۔ کشتی تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ کشتی اور پانی کی رگڑ کم ہونے سے ناصرف توانائی کی بچت ہوتی ہے بلکہ یہ سمندر میں طبیعت خراب ہونے (seasickness) سے بھی نجات دلاتی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 فٹ لمبی الیکٹرک کشتی 100 فیصد کاربن فائبر سے تیار کی گئی ہے. دو سال کی محنت سے تیار کردہ کشتی میں انجینئرز نے ایسا جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم نصب کیا ہے جو سینسر کی مدد سے پانی کی لہروں اور ہوا کو کنٹرول کر کے کشتی کے توازن کو برقرار رکھتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور ہائیکورٹ نےعمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹا دی
    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
    اس کے علاوہ کشتی میں اپنی 55 کلو واٹ کی سی پوڈ الیکٹرک موٹر بھی موجود ہے جو اسے پانی میں چلنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ جدید ترین الیکٹرک کشتی میں 8 افراد کے بیٹھے کی گنجائش ہے اور کشتی کے اگلے کیبن میں بڑے افراد اور بچوں کے لیے دو دو بستر بھی لگائے گئے ہیں۔

  • بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا ادارہ”دعوۃ اکیڈمی“ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

    بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا ادارہ”دعوۃ اکیڈمی“ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

    اسلام آباد:بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا ادارہ”دعوۃ اکیڈمی“ تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا۔ گزشتہ دنوں ایک حکم نامے کے ذریعے دعوۃ اکیڈمی کے 16 اساتذہ میں سے 10 اساتذہ کا یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیوں اور شعبہ جات میں تبادلہ کردیا گیا۔ جب کہ 6 اساتذہ کو”کورس لوڈ “ یونیورسٹی کی دیگر فیکلٹیوں میں دے دیا گیا۔اس طرح دعوۃ اکیڈمی اپنے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر تک محدود ہوکر رہ گئی ہے اور اس کی تربیتی و اصلاحی سرگرمیاں بھی ماند پڑگئیں۔

    واضح رہے دعوۃ اکیڈمی کا قیام 1985ء میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے عمل میں لایا گیا تھا۔ اس کے قیام کے اغراض و مقاصد میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاداور اصلاحی و دعوتی نقطہ نظر سے دینی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم شامل ہیں۔ اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد کا انتظام بھی دعوۃ اکیڈمی کے پاس ہے۔ یہ ادارہ 10 زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم شائع کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ 24 ملکی و غیر ملکی زبانوں میں 1300 سے زائد دینی و دعوتی کتب اور کتابچے شائع کرچکا ہے۔

    دعوۃ اکیڈمی آئمہ مساجد ،دعوتی تنظیموں ،سول و فوجی افسران، اساتذہ، صحافی، ادیب، وکلا،ڈاکٹر، خواتین اور طلبہ کی تربیت کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کرتی ہے۔اسی طرح خط و کتابت کے ذریعے بھی دینی و تربیتی کورسز کا نظام قائم کیا گیا ہے۔ اب تک ان کورسز سے 50 ہزار سے زائد مرد و خواتین نے استفادہ کیا۔اس ادارے کے تحت خواتین اور نوجوانوں کے لیے علیحدہ شعبہ جات کے علاوہ کراچی میں سندھ کی سطح پر ریجنل دعوۃ سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔

    ریجنل دعوۃ سینٹرسندھ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2002ء میں اس کے قیام سے لے کر اب تک سندھ اور بلوچستان کے دور دراز اضلاع میں 252تربیتی پروگرام منعقد کیے جاچکے ہیں، جن میں 14 ہزار سے زائد افراد کی تربیت کی گئی۔دعوۃ اکیڈمی کا اپنا ایف ایم ریڈیو چینل بھی ہے اور اردو و انگریزی زبانوں میں ماہنامہ دعوۃ اور Insights کے ناموں سے دو علیحدہ دعوتی و تحقیقی جریدے بھی شائع ہوتے ہیں۔ان سرگرمیوں کے باوجود بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے دعوۃ اکیڈمی سے اساتذہ و محققین کے تبادلے کرکے اس ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

    بین الاقوامی اسلامی یونیوسٹی نے اس سلسلے میں اپنی ویب سائٹ پر وضاحت کی ہے کہ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ہتھل حمود علطیبی کا کہنا ہے کہ بہت سے شعبہ جات کو اپنے مینڈیٹ کے ساتھ صحیح طریقے سے جوڑ دیا گیا ہے اور دعوۃ اکیڈمی ان میں سے ایک ہے۔انہوں نے اس عمل کو”اسٹریٹجک پلان“ کا حصہ قرار دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دعوۃ اکیڈمی کے کردار کو صرف تربیتی ادارے سے لے کر تحقیق اور اعلیٰ تعلیم تک زیادہ سے زیادہ کیا جا رہا ہے۔ اکیڈمی تربیت کے علاوہ اعلیٰ سطح کے پروگرام بھی پیش کرے گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ دعوۃ اکیڈمی اور دیگر متعلقہ یونٹس سمیت ہر شعبہ اور انسٹی ٹیوٹ میں اضافی عملے کو کام کی مقدار اور دائرہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے معقول بنایا جا رہا ہے۔

     

    اس بیان پر شریعہ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد مشتاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس نام نہاد”اسٹریٹجک پلان“ کا ذکر ہورہا ہے، اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، کیونکہ اسے صرف بورڈ آف گورنرز کے سامنے پیش کیا گیا ہے، جب کہ بورڈ آف گورنرز کو یونیورسٹی کے قوانین (Statutes) میں تبدیلی کی اجازت نہیں ہے، نہ ہی اس کے پاس یہ اختیار ہے۔ یہ اختیار صرف بورڈ آف ٹرسٹیز کے پاس ہے اور بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس کئی سال سے ہوا ہی نہیں ہے۔ مزید یہ کہ یونیورسٹی جس قانون کے تحت بنی ہے، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی آرڈی نینس 1985ء، اس میں ترمیم کا اختیار صرف پارلیمان کے پاس ہے، یا صدر آرڈی نینس جاری کرکے عارضی طور پر ترمیم کرسکتا ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ جب تک آرڈی نینس میں تبدیلی کرکے اسلامی یونیورسٹی کا اسلامی تشخص ختم نہ کیا جائے، تب تک اسٹریٹجک پلان کے نام پر یہ کھیل کیسے کھیلا جاسکتا ہے؟ دعوۃ اکیڈمی سے 10 اساتذہ کو ٹرانسفر کردیا گیا اور باقی 6 کو بھی دعوۃاکیڈمی سے باہر تدریسی ذمہ داریاں دے دی گئیں، تو دعوۃ اکیڈمی تو عملاً ختم ہوگئی ہے۔

     

    اب یہ کہنا کہ آپ دعوۃ اکیڈمی کو بامِ عروج پر پہنچائیں گے، محض ایک بھونڈا مذاق نہیں تو کیا ہے؟ڈاکٹر مشتاق کا مزید کہنا ہے کہ اس”اسٹریٹجک پلان“ کی یہ خوبی تو یونیورسٹی سے باہر بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگی کہ پہلے ایک ڈیپارٹمنٹ کا ایک چیئرمین ہوتا تھا اور ایک فیکلٹی کا ایک ڈین۔ اب ایک ڈیپارٹمنٹ میں تین سربراہ ہوتے ہیں اور ان تین کے اوپر ایک اور سربراہ۔ پھر ایک فیکلٹی میں جتنے ڈیپارٹمنٹس ہیں، ان کے چار چار سربراہان کے اوپر ایک اور سربراہ اور پھر اس کے اوپر ڈین۔ یہ تماشا نہیں تواور کیا ہے؟دعوۃ اکیڈمی کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد رفیع کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے دعوة اکیڈمی کی دعوتی و تربیتی سرگرمیوں کے لیے ملنے والی گرانٹ غلط طور پر انتظامی امور پر خرچ کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب اساتذہ اور تحقیقی و تربیتی عملے کے ہر منصوبے کو یہ کہہ کر رد کیا جاتا رہا کہ پیسے نہیں ہیں۔ تربیتی، تدریسی عملہ نے کئی ایسے منصوبے پیش کیے جس میں کوئی خرچہ نہیں ہونا تھا بلکہ ایسی تجاویز بھی دی گئیں جن سے آمدن ہونی تھی، وہ بھی ڈی جی صاحب کی طرف سے منظور نہیں کیے گئے۔ اب یہ کہہ کر کہ دعوة اکیڈمی میں کوئی کام نہیں ہو رہا، 16 میں سے 10 اساتذہ کو اکیڈمی سے تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کا کوئی متبادل بھی نہیں دیا گیا۔دعوۃ اکیڈمی کے دیگر اساتذہ اور محققین میں بھی یونیورسٹی کے اس اقدام کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے اور دعوۃ اکیڈمی کی دعوتی و تربیتی سرگرمیوں کے ماند پڑنے پر افسوس کیا جا رہا ہے۔ اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ اس اقدام کو واپس لیا جائے اور دعوۃ اکیڈمی کا ڈائریکٹر جنرل کسی اہل شخص کو بنایا جائے۔

  • بیوی کا سرتن سے جدا کر کے سڑکوں پر گھمانے والا شخص گرفتار

    بیوی کا سرتن سے جدا کر کے سڑکوں پر گھمانے والا شخص گرفتار

    ایران: بیوی کا سر تن سے جدا کر کے سڑکوں پر گھمانے والا شخص گرفتار کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی :ایران میں سوشل میڈیا پر ایک شخص کو سڑکوں پرچلتے دیکھا گیا تھا جس کے ہاتھ میں ایک خاتون کا تن سے جدا کیا گیا سر موجود تھا۔ یہ سر اس کی بیوی کا بتایا جاتا ہے جسے اس نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

    پیرو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ،ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق


    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ کو دسیوں ہزار لوگوں نے دیکھا جس میں ایک شخص کو ایک ہاتھ میں بڑا چاقو اٹھائے اور دوسرے ہاتھ میں دوسرے ہاتھ میں لمبے بالوں والا کٹا ہوا سر پکڑا ہوا ہے۔

    ایران کی نیم سرکاری ’ایلنا‘ نیوز ایجنسی نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کا سر تن سے جدا کرنے کا الزام ہے پولیس نے ملزم اور اس کےبھائی دونوں کو حراست میں لےکران سے پوچھ گچھ کی ہے دونوں نے پولیس کے سامنے قتل کی گھناؤنی واردات کا اعتراف کیا ہے۔
    https://twitter.com/NilofarAyoubi/status/1490069026478899208?s=20&t=zbZU3ftBWw2pEWZKumRGjw

    ازبکستان: چڑیا گھرمیں ماں نے3 سال کی بیٹی کوریچھ کے پنجرے میں پھینک دیا

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں افراد کو ان کے جرم کے چار گھنٹے بعد ہفتے کے روز جنوب مغربی شہر اہواس سے گرفتار کیا گیا "ایلنا” نے پولیس افسر کرنل سہراب حسین نژاد کے حوالے سے بتایا کہ "ملزمان نے پولیس تفتیش کے دوران قتل کا اعتراف کیا جس کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ قتل کے اس گھناؤنے جرم کی ممکنہ وجہ گھریلو ناچاقی ہوسکتی ہے لیکن پولیس کا کہنا ہےکہ اس کیس کی مزید تفتیش ہو رہی ہے۔ پولیس نے دونوں افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے قتل کے بارے میں یا ریکارڈنگ سے مزید تفصیلات فراہم کیں۔

    شادی سے انکارپر 24 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

    ایرانی پریس کنٹرول کمیٹی نے ہفتے کے روز اہواز میں ایک قاتل کی خبریں اور ویڈیو کلپس شائع ہونے کے بعد "رکنا” نیوز سائٹ کو بلاک کرنے کا اعلان کیا۔ اس ویب سائٹ پرایک شخص کا اپنی 17 سالہ بیوی کا سر قلم کرنے کی خبر شائع کی گئی تھی۔

    کل اتوار 6 فروری کو ایرانی طلباء کی خبر رساں ایجنسی (ایسنا) نے لکھا کہ "رکنا” ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی وجہ اھواز میں ایک 17 سالہ خاتون کے قتل کی ویڈیو کلپ نشر کرنا تھا اس نیوز سائٹ کا معاملہ پریس کورٹ میں اٹھایا جائے گا۔

    کانگو میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن بازار اور گھروں پر گرگئی، 26 افراد ہلاک

  • پنجاب یونیورسٹی کی علم دوستی دنیا بھرمیں پھیل گئی:بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے 18 بڑے معاہدے

    پنجاب یونیورسٹی کی علم دوستی دنیا بھرمیں پھیل گئی:بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے 18 بڑے معاہدے

    لاہور:پنجاب یونیورسٹی کی علم دوستی دنیا بھرمیں پھیل گئی:بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے 18 بڑے معاہدے،اطلاعات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اہل علم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہ کہ پنجاب یویورسٹی نے سال 2021 میں بہت زیادہ کامیابیاں سمیٹی ہیں‌

    اس حوالے سے انہوں نے اپنے فیس بک پیج سے یہ خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2021 اہل علم اور ان کی مادرعلمی پنجاب یونیورسٹی جہاں ملک میں معیاری اور بہترین تعلیم وتربیت فراہم کررہی ہے وہاں ، پنجاب یونیورسٹی عالمی حالات اور بین الاقوامی سطح کے انقلابی علمی تقاضوں کو بھی اپنانے میں کوشاں ہے

     

     

    اس حوالے سے ان کا کہان تھا کہ سال 2021 اس حوالے سے بھی کامیابیوں کا سال ہے کہ اس سال پنجاب یونیورسٹی نے دنیا کی ممتاز تعلیمی درسگاہوں سے معاہدے کرکے اپنے طالبعلموں کو معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں

    انہوں نے فیس بک پر یہ خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ازبکستان ، ترکی ، جرمنی ، چین برطانیہ ،رومانیہ اور بیلاروس سے 18 معاہدے کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے اور یہ کامیابیوں کا سلسلہ ان شا اللہ آنے والے سال 2022 میں بھی جاری رہے گا

  • سول ایوی ایشن: بین الاقوامی مسافروں کے پاکستان سفر سے متعلق نئے او پیز جاری ،نمایا تبدیلی رونما

    سول ایوی ایشن: بین الاقوامی مسافروں کے پاکستان سفر سے متعلق نئے او پیز جاری ،نمایا تبدیلی رونما

    سول ایوی ایشن کے بین الاقوامی مسافروں کے پاکستان سفر سے متعلق نئے او پیز جاری کر دیے گئے ۔ پاکستان سفر سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ لازم قرار دیا گیا۔ سی کیٹیگری ممالک سے درج ذیل مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔ سی کیٹیگری ممالک میں موجود پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز وطن واپسی کی اجازت ہو گی۔نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی واپسی کے اہل ہوں گیے ۔سی کیٹیگری ممالک کے ڈپلومیٹ اور انکے اہل خانہ پاکستان اسکیں گیے
    نوٹیفیکشن یکم فروری سے اٹھائیس فروری تک نافذ العملُ رہے گا۔ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی عرفان صابر نے نوٹیفیکشن جاری کردیا