Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،پاکستان اور مصر نے صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کی وفد کے ہمراہ ملاقات

    ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی،زیر علاج ہیں، برطانوی اخبار کا دعویٰ

  • ٹیوب ویل سے پانی لینے کیلئے جانے والی 6سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

    ٹیوب ویل سے پانی لینے کیلئے جانے والی 6سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

    لکی مروت میں پانی لینے کے لیے ٹیوب ویل جانے والی 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

    پولیس کے مطابق معصوم بچی کے ساتھ ٹیوب ویل آپریٹر کے بیٹے نے زنا بالجبر کیا اور زنا کے بعد ملزم بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگیا والدین نے بچی کو علاج معالجے کے لیے گورنمنٹ سٹی اسپتال لکی شہر منتقل کیا جہاں طبی معائنے کے دوران لیڈی ڈاکٹر نے معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی،تھانہ لکی سٹی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی

    واضح رہے کہ دو دن پہلے اسی تھانے کی حدود میں تین سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، دو روز قبل لاپتا ہونے والی بچی کی لاش جھاڑیوں سے ملی، پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ،پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • پاکستان کیجانب سے  خیرسگالی اقدامات اور سفارتی رابطے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،ایران

    پاکستان کیجانب سے خیرسگالی اقدامات اور سفارتی رابطے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،ایران

    پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں ایک اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔

    ایرانی سفیر کے مطابق پاکستان کی جانب سے جاری خیرسگالی اقدامات اور سفارتی رابطے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، اور اب یہ عمل ایک حساس اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ ان کوششوں سے متعلق مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور مختلف فریقین کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم ہے۔

  • عالمی توانائی بحران:چینی صدر کی  نئے توانائی نظام کی منصوبہ بندی اور تعمیر کو تیز کرنے کی ہدایت

    عالمی توانائی بحران:چینی صدر کی نئے توانائی نظام کی منصوبہ بندی اور تعمیر کو تیز کرنے کی ہدایت

    چینی صدر نے ملک کی توانائی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے نئے توانائی نظام کی منصوبہ بندی اور تعمیر کو تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق صدر شی جن پنگ نے پن بجلی کے فروغ، ماحولیاتی تحفظ، اور جوہری توانائی کے محفوظ و منظم پھیلاؤ پر بھی زور دیا انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے عالمی توانائی کے رجحانات کو گہرائی سے سمجھتے ہوئے نئی توانائی سلامتی حکمت عملی کو آگے بڑھانے کے اہم فیصلے کیے ہیں-

    صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ہوا اور شمسی توانائی میں ابتدائی سرمایہ کاری ہماری دور اندیشی کا ثبوت ہے، تاہم کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کو توانائی نظام کی بنیاد کے طور پر اپنا کردار جاری رکھنا ہوگا چین اس وقت دنیا میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی سب سے زیادہ صلاحیت رکھتا ہے، جس کے باعث اسے سب سے بڑا کاربن اخراج کرنے والا ملک بھی سمجھا جاتا ہے –

    صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین کو کم کاربن اور صاف توانائی کے اہداف پر قائم رہنا ہوگا ان کے مطابق ‘ایک سبز، متنوع اور مضبوط توانائی نظام نہ صرف توانائی سلامتی بلکہ معاشی ترقی کی بھی ضمانت ہوگا-

    واضح رہے کہ گزشتہ برس چین نے تبت کے سطح مرتفع کے مشرقی کنارے پر دنیا کے سب سے بڑے پن بجلی ڈیم کی تعمیر شروع کی تھی، جبکہ سرکاری خبر رساں ادارے سنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق 4,550 میٹر کی بلندی پر شمسی حرارتی بجلی گھر کی تعمیر کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

  • جنوبی کوریا کا شمالی کوریا میں ڈرون بھیجنے کا اعتراف

    جنوبی کوریا کا شمالی کوریا میں ڈرون بھیجنے کا اعتراف

    جنوبی کوریا نے شمالی کوریا میں ڈرون بھیجنے کے معاملے میں ‘سرکاری کردار’ کا اعتراف کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کر دیا ہے-

    دارالحکومت سئیول میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کہا کہ رواں سال جنوری میں شمالی کوریا کی حدود میں بھیجے گئے ڈرونز کے معاملے کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں سرکاری اہلکار ملوث تھے انہوں نے ان اقدامات کو ‘غیر ذمہ دارانہ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے غیر ضروری فوجی کشیدگی پیدا ہوئی۔

    صدر لی جے میونگ نے کہا کہ یہ تصدیق ہو چکی ہے کہ نیشنل انٹیلی جنس سروس کے ایک اہلکار اور ایک حاضر سروس فوجی اس کارروائی میں شامل تھے، انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا کا آئین نجی افراد کو ایسے اقدامات سے روکتا ہے جو شمالی کوریا کو اشتعال دلا سکتے ہیں، اس لیے ایسے معاملات میں انتہائی احتیاط ضروری ہے۔

    ایران کے رہائشی علاقوں پر اسرائیل کےشدید فضائی حملے

    واضح رہے کہ ابتدائی طور پر سیول حکومت نے اس ڈرون کارروائی میں کسی بھی سرکاری کردار کی تردید کی تھی اور اسے شہریوں کی انفرادی سرگرمی قرار دیا تھا، تاہم بعد ازاں تحقیقات میں مختلف حقائق سامنے آئے صدر لی جے میونگ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں اور ماضی کی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پیانگ یانگ میں پروپیگنڈا مواد گرانے کے لیے ڈرون استعمال کرتی رہی ہے۔

    عارضی جنگ بندی کا مطلب امریکا اور اسرائیل کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع دینا ہے،ایران

  • ایران کے رہائشی علاقوں پر اسرائیل کےشدید فضائی حملے

    ایران کے رہائشی علاقوں پر اسرائیل کےشدید فضائی حملے

    اسرائیل نے آج صبح ایران پر نئے فضائی حملوں کا آغاز کر دیا، یہ حملے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ نیوز کانفرنس کے بعد کیے گئے، جس کے بعد خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔

    صیہونی فوج کی جانب سے دارالحکومت تہران سمیت متعدد شہروں میں شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تہران کے رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی گئی جبکہ دارالحکومت اور اس کے قریبی شہر کرج کے مختلف علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کے نظام کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانا ہے، ایران کے دو بڑے پیٹروکیمیکل کمپلیکسز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایران کی برآمدات کا تقریباً پچاسی فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔

    تلہ گنگ میں انوکھا فراڈ، قربانی کے دنبے کو مصنوعی دانت لگانے والے چار ملزمان گرفتار

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا سب سے بڑا پیٹروکیمیکل پلانٹ تباہ کر دیا گیا ہے پاسدارانِ انقلاب کے مالی وسائل کو منظم انداز میں ختم کیا جا رہا ہے۔

    ادھر ایران نے بھی اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے میزائل حملے شروع کر دیے ہیں اسرائیلی حکام کے مطابق جنوبی اسرائیل کی فضاؤں میں ایرانی میزائل دیکھے گئے، جو الخلیل سے نیگوو کی جانب بڑھتے ہوئے دکھائی دیے،ملک کا دفاعی نظام ان میزائلوں کو فضا میں ہی روکنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ سیکیورٹی الرٹ کو بلند ترین سطح پر کر دیا گیا ہے۔

    آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے امریکا ٹیکس وصول کرے گا،ٹرمپ

  • عارضی جنگ بندی کا مطلب امریکا اور اسرائیل کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع دینا ہے،ایران

    عارضی جنگ بندی کا مطلب امریکا اور اسرائیل کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع دینا ہے،ایران

    ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کی عارضی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسے عارضی نہیں بلکہ صرف مستقل جنگ بندی قبول ہوگی۔

    ’رائٹرز‘ کے مطابق، تہران کا موقف ہے کہ عارضی جنگ بندی کا مطلب امریکا اور اسرائیل کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع دینا ہے تاکہ وہ ایران کے خلاف نئے جرائم کر سکیں ایران نے اپنے دس نکاتی جواب میں مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں تمام حملے بند کیے جائیں، ایران پر لگی پابندیاں ختم ہوں اور جنگ سے تباہ ہونے والے علاقوں کا مالی ازالہ کیا جائے اور جب تک مستقل جنگ بندی نہیں ہوتی، عالمی معیشت کے لیے اہم ترین راستہ ’آبنائے ہرمز‘ بند رہے گا۔

    دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جواب کو مسترد کرتے ہوئے ایک انتہائی سخت الٹی میٹم جاری کیا ہے ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر منگل کی رات تک ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ ایران کے تمام بجلی گھروں، پلوں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیں گے ایران کو ایک ہی رات میں ختم کیا جا سکتا ہے اور وہ رات کل کی بھی ہو سکتی ہے۔

    اس بیان کے بعد ایران میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ایرانی وزارتِ خارجہ نے اسے ’دہشت گردی پر اکسانے‘ اور ’جنگی جرم‘ قرار دیا ہے ایران کے نائب وزیر کھیل نے فنکاروں اور کھلاڑیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی گھروں کے گرد انسانی زنجیر بنا کر احتجاج کریں تاکہ دنیا کو دکھایا جا سکے کہ عوامی تنصیبات پر حملہ جنگی جرم ہے۔

  • آبنائے  ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے امریکا ٹیکس وصول کرے گا،ٹرمپ

    آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے امریکا ٹیکس وصول کرے گا،ٹرمپ

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ اب امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے خود ٹیکس وصول کر سکتا ہے۔

    پیر کو وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران کی جانب سے جہازوں سے وصول کیے جانے والے ٹیکس کے باوجود جنگ ختم کر دیں گے، تو صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ کیوں نہ ہم خود یہ ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیں؟ایران عسکری طور پر شکست کھا چکا ہے اور چونکہ امریکا اس جنگ میں فاتح بن کر ابھرا ہے، اس لیے اس راستے پر کنٹرول اور وہاں سے ہونے والی آمدنی پر بھی ہمارا حق ہونا چاہیے۔

    صدر ٹرمپ کا موقف ہے کہ ایران اب صرف نفسیاتی حربے استعمال کر رہا ہے اور سمندر میں چند بارودی سرنگیں بچھا کر ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ حقیقت میں وہ ہار چکا ہے کسی بھی امن معاہدے کی پہلی شرط یہ ہوگی کہ تیل کی ترسیل کے لیے سمندری راستہ مکمل طور پر آزاد اور محفوظ ہو۔

    واضح رہے کہ ایران نے حال ہی میں ایک ایسا نظام اپنایا ہے جس کے تحت وہ چند مخصوص جہازوں کو وہاں سے گزرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن اس کے بدلے ان سے بھاری رقم وصول کرتا ہے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران کو یہ فائدہ اٹھانے دینے کے بجائے خود یہ نظام سنبھالنا پسند کریں گے۔

    اگرچہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ امریکا اس ٹیکس کی وصولی کا آغاز کب اور کیسے کرے گا، لیکن اس بیان نے عالمی منڈیوں اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔

  • امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے

    امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے

    امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ اس وقت سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے ہیں، جب 6 اپریل 2026 کو کی گئی ان کی ایک اہم پریس بریفنگ کے دوران وائرل ہونے والی ویڈیو ہے۔

    انسٹاگرام، فیس بک اور ایکس جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین اس ویڈیو کلپ کو تیزی سے شیئر کر رہے ہیں اس ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دورانِ تقریر ایک ایسی آواز سنائی دی جو بظاہر ’ریح خارج‘ ہونے کی معلوم ہوتی ہے،فی الحال یہ واضح نہیں کہ پیٹ ہیگسیتھ کی وائرل ہونے وا لی ویڈیو اصلی ہے یا اس میں کوئی ترمیم کی گئی ہے۔

    اس وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وزیرِ دفاع امریکی حکومت کے عسکری موقف اور ایران کے خلاف ممکنہ حملوں پر بات کرنے کے لیے پوڈیم پر آئے تو اسی دوران ایک ناگوار آواز سنائی دیتی ہے۔

    یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب خطے میں شدید تناؤ پایا جاتا ہے اور وزیرِ دفاع ایران پر حملوں اور امریکی پائلٹس کی بحالی جیسے انتہائی حساس موضوعات پر بریفنگ دے رہے تھے۔

    پیٹ ہیگسیتھ کی اس ویڈیو کو کینیا میں موجود ایرانی سفارت خانے نے بھی شیئر کیا اور ساتھ میں طنزیہ لکھا: ”آبنائے کھل گئی“۔

    جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی رد عمل دیا اور ایرانی سفارتخانے کی اس حس مزاح کی تعریف بھی کی،ایک ’ایکس‘ صارف نے لکھا کہ مریکی ہونے کو باوجود وہ ایران کی حسِ مزاح سے لطف اٹھاتے ہیں،ایک نے لکھا کہ ہیگستھ نے آبنائے ہرمز پر ایسی شدید بمباری کی کہ اسے ملیامیٹ کر کے رکھ دیا، ایک صارف نے لکھا کہ کیا ایران نے اپنے بہترین سوشل میڈیا ماہرین مختلف سفارت خانوں میں تعینات کیے ہیں یا پھر تمام سفارت خانوں کا عملہ ہی پوسٹنگ کرنے میں بہت ماہر ہے؟-

  • لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا،  5 اہلکار زخمی،اسپتال منتقل

    لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 5 اہلکار زخمی،اسپتال منتقل

    خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ شہبازخیل کی حدود میں پولیس موبائل کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس کے مطابق دھماکے سے اے ایس آئی سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جسے قریب لا کر دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

    زخمی ہونے والوں میں اے ایس آئی جمال الدین، کانسٹیبل عارف اور ڈرائیور میر حسن شامل ہیں، جبکہ ایک راہگیر بھی دھماکے کی زد میں آ کر زخمی ہوا تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، علاقے میں سیکیورٹی مزید بڑھا کر تفتیش کا عمل جاری ہے۔