Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ایران میں فوجی تنصیب پر مبینہ حملے کے الزام میں ایک اور شخص کو پھانسی

    ایران میں فوجی تنصیب پر مبینہ حملے کے الزام میں ایک اور شخص کو پھانسی

    ایران میں فوجی تنصیب پر مبینہ حملے کے الزام میں ایک اور شخص کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

    ایرانی خبر رساں ادارے اسلامک اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی کے مطابق عدلیہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ علی فہیم نامی شخص کو اس وقت پھانسی دی گئی جب سپریم کورٹ نے اس کی سزائے موت کو برقرار رکھا۔

    دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں بشمول ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان پھانسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں غیر انسانی قرار دیا کہا کہ کئی ملزمان کے اعترافی بیانات مبینہ طور پر تشدد کے ذریعے حاصل کیے گئے۔

    امریکا و اسرائیل کے ایران پر حملے:تہران یونیورسٹی سمیت اہم تنصیبات تباہ

    دریں اثنا ایران نے ہفتے کے روز دو افراد کو پھانسی دی تھی جن کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ حزبِ اختلاف کے گروپ پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن آف ایران (پی ایم او آئی) سے روابط اور مسلح حملے کرنے کے مرتکب تھے ٕٕٕگروپ کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز پھانسی پانے والے دونوں افراد جنوری 2024 میں گرفتار ہوئے تھے اور دسمبر 2025 میں ان کی سزائے موت برقرار رکھی گئی تھی۔

    دمشق میں اماراتی سفارت خانے پر حملہ،شامی وزارت داخلہ کی شدید الفاظ میں مذمت

    واضح رہے کہ جنوری میں شروع ہونے والی بدامنی ابتدا میں معاشی مشکلات کے خلاف احتجاج کے طور پر سامنے آئی تھی، تاہم بعد ازاں یہ ایک ملک گیر تحریک میں تبدیل ہو گئی جس میں حکومت کے خاتمے کے مطالبات بھی شامل تھے،حکام کی جانب سے ان مظاہروں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 1979 کے انقلاب کے بعد ملک میں سب سے زیادہ پرتشدد جھڑپیں دیکھنے میں آئیں اور ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • امریکا و اسرائیل کے ایران پر حملے:تہران یونیورسٹی سمیت اہم تنصیبات تباہ

    امریکا و اسرائیل کے ایران پر حملے:تہران یونیورسٹی سمیت اہم تنصیبات تباہ

    امریکا اوراسرائیل کے ایران پر شدید حملے جاری ،تعلیمی اداروں، مساجد اوررہائشی علاقوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق تہران کے مشرقی، جنوبی اور مغربی علاقوں میں شدید فضائی حملے کیے گئے حملوں میں معروف ادارے شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، تہران یونیورسٹی کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں عمارتوں، مسجد اور قریبی گیس اسٹیشن کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران یہ چوتھی بڑی یونیورسٹی ہے جسے نشانہ بنایا گیا، جبکہ جنگ کے آغاز سے اب تک درجنوں مساجد، اسکولوں اور تعلیمی اداروں پر حملے رپورٹ ہو چکے ہیں حالیہ حملوں میں 6 بچے شہید ہوئے، جبکہ مختلف شہروں میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے مجموعی طور پر ایران پر حملوں میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں بمباری میں 3 رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جبکہ 50 سے زائد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، تہران کے علاوہ بُشہیر، خرج، شیراز اور اصفہان میں بھی حملوں کی اطلاعات ہیں، جہا ں انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، بندر لینگے میں 6 افراد، قم میں 5 افراد جبکہ بہارستان میں کم از کم 13 افراد شہید ہوئے، جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلیجنس تنظیم کے سربراہ میجر جنرل مجید خادمی امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

    ایرانی خبر رساں ادارے فارس نے پاسدارانِ انقلاب کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ میجر جنرل مجید خادمی امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں ، میجر جنرل مجید خادمی گزشتہ تقریباً پانچ دہائیوں سے ایران کے انٹیلیجنس اور سکیورٹی نظام میں اہم کردار ادا کر رہے تھے اور انہیں ملک کی سکیورٹی اسٹرکچر کی ایک کلیدی شخصیت سمجھا جاتا تھا۔

    امریکا و اسرائیل کے حملے، ایران کے انٹیلی جنس چیف مجید خادمی شہید

    پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ مجید خادمی کی خدمات ایران کی داخلی سلامتی اور انٹیلیجنس آپریشنز کے حوالے سے نہایت اہم تھیں، اور ان کی موت ملک کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے سے تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

    پاکستان کی معاشی کامیابیوں اور "کرپٹو ڈپلومیسی” کے دشمن بھی معترف

  • مجتبیٰ خامنہ ای کے ’’وار روم‘‘ دورے کی ویڈیو وائرل،حقیقت کیا؟

    مجتبیٰ خامنہ ای کے ’’وار روم‘‘ دورے کی ویڈیو وائرل،حقیقت کیا؟

    ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ’’وار روم‘‘ دورے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ایک جدید ملٹری آپریشنز روم میں داخل ہو رہے ہیں، وائرل ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای کو ایک جدید ملٹری کمانڈ سینٹر میں دکھایا گیا، جس میں اسرائیل کے ڈیمونا نیوکلیئر ریسرچ سینٹر کے نقشے اور کوآرڈینیٹس نمایاں ہیں۔

    تاہم فیکٹ چیکنگ کے بعد یہ دعویٰ درست ثابت نہیں ہوا اوپن سورس تجزیے، بشمول “گروک” کی رپورٹ، کے مطابق اس ویڈیو میں اے آئی سے بنائے گئے مناظر کی واضح نشانیاں موجود ہیں، جبکہ اس کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

    امریکا ایران جنگ ختم کرنے کا منصوبہ،پلان پر آج ہی رضامندی ضروری

    جی بی ایکس پریس‘‘ کی جانب سے شیئر کی گئی، جس میں اسے’’بریکنگ نیوز‘‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے پہلی بار مجتبیٰ خامنہ ای کی ملٹری کمانڈ سینٹر میں موجودگی کی ویڈیو جاری کی ہے، تاہم ایران کے سرکاری خبر رساں اداروں جیسے اسلامک ریپبلک نیو ایجنسی، اسلامک ریپبلک آف ایر ان براڈ کاسٹنگ، تسنیم نیوایجنسی سے حوالے سے کوئی خبر نشر نہیں کی۔

    اوپن سورس معلومات کے مطابق، 2026 میں اپنے والد علی خامنہ ای کے بعد قیادت سنبھالنے کی خبروں کے باوجود مجتبیٰ خامنہ ای کی کوئی مستند عوامی ویڈیو یا منظر عام پر نہیں آیا، اور ان کی جانب سے صرف تحریری بیانات ہی جاری کیے گئے ہیں۔

    کھیل معاشرتی مسائل کے حل کے لیے مثبت ماحول فراہم کرتے ہیں،شہباز شریف

  • دمشق میں اماراتی سفارت خانے پر حملہ،شامی وزارت داخلہ کی شدید الفاظ میں مذمت

    دمشق میں اماراتی سفارت خانے پر حملہ،شامی وزارت داخلہ کی شدید الفاظ میں مذمت

    دمشق: شامی وزارت داخلہ کے ترجمان نورالدین البابا نے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے پر دھاوا بولنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے-

    شامی وزارت داخلہ کے ترجمان مظاہرین کو فلسطین سے منسلک "جاہل افراد” قرار دیا جو کہ ناکارہ اسد حکومت ہے، اور ابو ظہبی کو یہ یقین دلایا کہ ایسے عناصر کی وجہ سے ان کے تعلقات میں کسی قسم کی پچیدگی نہیں آئے گی،جو چیز ہمیں متحدہ عرب امارات کی قیادت میں ہمارے عرب بھائیوں کے ساتھ متحد کرتی ہے، وہ ہمیں تقسیم کرنے سے کہیں زیادہ ہے۔”

    اسس ے قبل متحدہ عرب امارات نے دمشق میں اپنے سفارت خانے اور سفیر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے والی جسے اس نے تخریب کاری، ہنگامہ آرائی اور حملوں کی کارروائیاں قرار دیا، ان کی مذمت کے بعد شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا کہ حکومت متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنی مضبوط برادرانہ تعلقات پر فخر کرتی ہے، جو باہمی احترام اور تعمیری تعاون پر مبنی ہیں۔

    انہوں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس” پر ایک بیان میں زور دیا کہ کسی محدود گروہ کی جانب سے ہونے والی کوئی بھی زیادتی نہ تو شامی عوام کی نمائندگی کرتی ہے اور نہ ہی ان کی اصل اقدار کی عکاسی کرتی ہے انہوں نے ہر قسم کی زیادتی اور بدسلوکی کی شدید مذمت بھی کی۔

    خلیج تعاون کونسل (GCC) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدوی نے بھی شامی دارالحکومت دمشق میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے اور اس کے سربراہ کی رہائش گاہ پر ہونے والے ہنگاموں، حملوں اور تخریب کاری کی شدید مذمت کی، انہوں نے زور دیا کہ شامی حکام کو چاہیے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں اور سفارتی عمارتوں اور عملے کے دفاتر کی حفاظت کو بین الاقوامی اصولوں اور معاہدوں کے مطابق یقینی بنائیں۔

    تائیوان کی اپوزیشن رہنما چین کے دورہ کریں گی،صدر شی جن پنگ سے ممکنہ ملاقات بھی متوقع

    اسی طرح سعودی عرب نے بھی متحدہ عرب امارات کے قومی نمائندوں کے خلاف ہونے والی ناقابل قبول بدسلوکی کی مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ سفارت کاروں اور سفارتی مشنز کے دفاتر کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق تحفظ فراہم کیا جائے۔

    متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ہفتہ کو جاری بیان میں اس ہنگامے، تخریب کاری اور حملوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ وہ اپنے قومی نمائندوں کے خلاف ہونے والی بدسلوکی کو ہرگز قبول نہیں کرتی۔

    وزارت خارجہ نے شامی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ سفارت خانے اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنائیں، واقعے کی تحقیقات کریں، مستقبل میں اس کی دوبارہ روک تھام کریں اور قانون کے مطابق ملوث افراد کو سزا دی جائے۔

    ٹرمپ آج اعلیٰ فوجی قیادت کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جمعہ کو شام کے دارالحکومت دمشق میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے سامنے دسیوں مظاہرین جمع ہوئے ایک شامی سکیورٹی اہلکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب کچھ شرکاء ایک بڑی فلسطینی حمایت کرنے والی مظا ہرے سے الگ ہو گئے جو قریبی امویین اسکوائر میں منعقد ہوئی تھی، انہوں نے سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، اندرونی سکیورٹی فورسز نے انہیں داخلے سے روک دیا اور اس واقعے سے نمٹا گیا۔

    شام میں مظاہرے اس وقت سے جاری ہیں جب اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا جس کے تحت فلسطینی ملزمان کے لیے فوجی عدالتوں میں حملوں کے جرم ثابت ہونے پر پھانسی خودکار طور پر سزا کے طور پر مقرر کی گئی ہے۔

  • تائیوان کی اپوزیشن رہنما چین کے دورہ کریں گی،صدر شی جن پنگ سے ممکنہ ملاقات بھی متوقع

    تائیوان کی اپوزیشن رہنما چین کے دورہ کریں گی،صدر شی جن پنگ سے ممکنہ ملاقات بھی متوقع

    تائیوان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کی سربراہ چینگ لی وون چین کے دورے پر روانہ ہوں گی-

    تائیوان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کیومنٹانگ (کے ایم ٹی) کی سربراہ چینگ لی وون منگل کے روز چین کے دورے پر روانہ ہو ں گی، جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ممکنہ ملاقات بھی متوقع ہے چین کی جانب سے تائیوان کے ساتھ ’اتحاد‘ کے لیے بڑھتی سفارتی کوششوں کے تناظر میں چینگ نے اپنے اس دورے کو ’امن مشن‘ قرار دیا ہے۔

    یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب چین تائیوان پر فوجی دباؤ میں اضافہ کر رہا ہے اور اسے اپنا علاقہ قرار دیتا ہے، جبکہ تائیوان کی اپوزیشن اکثریت رکھنے والی پارلیمنٹ حکومت کے 40 ارب ڈالر کے اضافی دفاعی بجٹ کی منظوری میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

    دورے سے قبل کے ایم ٹی اور حکمران جماعت ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے درمیان سوشل میڈیا پر بیانات کی جنگ بھی دیکھنے میں آئی، جہاں دونوں جماعتوں نے جنگ اور امن کی علامتی زبان استعمال کی کے ایم ٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امن ہی خوشحالی کی بنیاد اور تائیوان کے مستقبل کی امید ہے جبکہ اس کے برعکس ڈی پی پی نے الزام لگایا کہ اپوزیشن چین کے ساتھ مل کر تائیوان کی دفاعی صلاحیت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    ٹرمپ آج اعلیٰ فوجی قیادت کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے

    اتحاد کے حوالے سے سوال پر چینگ لی وون نے کہا کہ اس موضوع پر بات چیت کا وقت ابھی نہیں آیا ان کے بقول، فی الحال سب سے اہم بات یہ ہے کہ دونوں اطراف کے درمیان پُرامن اور مستحکم تعلقات کیسے قائم کیے جائیں۔

    یہ دورہ ایسے وقت میں بھی ہو رہا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ بیجنگ میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرنے والے ہیں توقع ہے کہ اس دوران زرعی تجارت اور ہوابازی کے پرزہ جات جیسے معاملات پر پیش رفت ہو سکتی ہے، تاہم تائیوان کے حساس معاملے پر کسی بڑی پیش رفت کا امکان کم ہے۔

    یہ ایک دہائی کے بعد کسی کے ایم ٹی رہنما کا چین کا پہلا دورہ ہے، تاہم تاحال چینی حکام نے چینگ اور شی جن پنگ کی ملاقات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، چینگ جمعرات سے بیجنگ میں موجود ہوں گی، ادھر تائیوان کی چین پالیسی مرتب کرنے والے ادارے مین لینڈ افیئرز کونسل نے کہا ہے کہ چینگ کو بیجنگ سے فوجی دباؤ ختم کرنے اور تائیوان کے عوام کے حقِ خود ارادیت کا احترام کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

    چین نے کبھی بھی تائیوان کو اپنے کنٹرول میں لانے کے لیے طاقت کے استعمال سے دستبرداری اختیار نہیں کی، تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس کی ترجیح ’پرامن اتحاد‘ ہے۔ حالیہ ہفتوں میں بیجنگ نے توانائی کے تحفظ سمیت مختلف فوائد کا حوالہ دے کر تائیوانی عوام کو قائل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، جنہیں تائیوانی حکام مسترد کر چکے ہیں۔

    ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات امریکا کو ایک زندہ جہنم میں دھکیل رہے ہیں،قالیباف

    چین کی مشرقی تھیٹر کمانڈ نے حال ہی میں ایک علامتی تصویر بھی جاری کی، جس میں تائیوان کو چین کے ساتھ اتحاد کی صورت میں دکھایا گیا، تاریخی پس منظر میں 1949 کی خانہ جنگی کے بعد ماؤ زیڈونگ کی قیادت میں کمیونسٹوں سے شکست کے بعد کے ایم ٹی کی افواج تائیوان منتقل ہو گئی تھیں، تائیوان میں ہو نے والے عوامی جائزوں سے بارہا ظاہر ہوا ہے کہ بیجنگ کے ’ایک ملک، دو نظام‘ ماڈل کے تحت چین کی خودمختاری قبول کرنے کی حمایت نہایت کم ہے-

  • ٹرمپ آج اعلیٰ فوجی قیادت کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے

    ٹرمپ آج اعلیٰ فوجی قیادت کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں ایران سے جاری کشیدگی کے معاملے پر اہم گفتگو ہو گی۔

    ترجمان نے بتایا کہ صدر ٹرمپ امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے میڈیا سے خطاب کریں گے،پریس کانفرنس وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں ہوگی اور اس میں اعلیٰ فوجی قیادت بھی صدر کے ہمراہ موجود ہوگی، یہ پریس کانفرنس امریکی میڈیا کے مسلسل اصرار پر منعقد کی جا رہی ہے جس میں صدر ٹرمپ ایران سے متعلق جاری صورتحال اور ممکنہ اقدامات پر سوالات کے جوابات دیں گے سیاسی و سفارتی حلقوں میں اس پریس کانفرنس کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں خطے کی موجودہ کشیدگی کے تناظر میں بڑے اعلانات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے-

    ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات امریکا کو ایک زندہ جہنم میں دھکیل رہے ہیں،قالیباف

    کھیل معاشرتی مسائل کے حل کے لیے مثبت ماحول فراہم کرتے ہیں،شہباز شریف

  • ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات  امریکا کو  ایک زندہ جہنم میں دھکیل رہے ہیں،قالیباف

    ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات امریکا کو ایک زندہ جہنم میں دھکیل رہے ہیں،قالیباف

    ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات امریکا کو ایک زندہ جہنم میں دھکیل رہے ہیں اور اس سے پورا خطہ جل جائےگا –

    قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ٹرمپ کو کہا کہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات امریکا کو ایک زندہ جہنم میں دھکیل رہے ہیں اور اس سے پورا خطہ جل جائےگا کیونکہ آپ نیتن یاہو کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں، اس صورتحال کا واحد حقیقی حل ایرانی عوام کے حقوق کا احترام اور اس خطرناک کھیل کا خاتمہ ہے۔

    انہوں نے امریکی صدر کو خبردار کیا کہ ’’خطرناک کھیل‘‘ فوری طور پر بند کیا جائے، بصورتِ دیگر نتائج سنگین ہوں گےقالیباف نے ایک تباہ شدہ طیارے کی تصویر بھی شیئر کی، جسے انہوں نے حالیہ کشیدگی کی علامت قرار دیا۔

    دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی حملے کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا امریکی حکام کی جانب سے شہری ڈھانچے پر حملہ ایک مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے اور یہ ایک جنگی جرم ہے،امریکا نے جھوٹ کی بنیاد پر جنگ مسلط کی ہے اور ایران اس کا جواب اپنے دفاعی اقدامات کے ذریعے دے گا۔

    کھیل معاشرتی مسائل کے حل کے لیے مثبت ماحول فراہم کرتے ہیں،شہباز شریف

    ایران جوابی کارروائی میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنائے گا، اور جو ممالک یا گروہ ایران کے خلاف اس جارحانہ اقدام میں شامل ہوں گے، انہیں بھی سخت نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، ٹرمپ کی مسلط کردہ جنگ امریکی عوام کے جذبات کی ترجمان نہیں ہےامریکی عوام بخوبی سمجھ چکے ہیں کہ یہ جنگ ان کی نہیں بلکہ اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی ہے، جو خطے میں نسل کشی کے اپنے اہداف کی تکمیل کے لیے امریکا کو استعمال کر رہا ہے۔

    اسماعیل بقائی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ امریکی عوام اس جنگ کے مخالف ہیں ایران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس کا ردعمل نہ صرف مؤثر بلکہ خوفناک ہوگا، اور ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا تاکہ امریکی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا جا سکے-

    امریکا ایران کو الٹی میٹم دینا بند کرے،روس

  • کھیل معاشرتی مسائل کے حل کے لیے مثبت ماحول فراہم کرتے ہیں،شہباز شریف

    کھیل معاشرتی مسائل کے حل کے لیے مثبت ماحول فراہم کرتے ہیں،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم کھیل برائے ترقی و امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کھیل عالمی سطح پر قوموں کے درمیان تعاون، اتحاد اور یگانگت کو فروغ دیتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کھیل نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ انہیں صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی بھی ترغیب دیتے ہیں، جبکہ خواتین کھلاڑیوں کی شمولیت بھی اس کا اہم حصہ ہے کھیل باہمی احترام، مساوات اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور معاشرتی مسائل کے حل کے لیے مثبت ماحول فراہم کرتے ہیں۔

    امریکا ایران کو الٹی میٹم دینا بند کرے،روس

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ، سہولیات کی بہتری اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی پاکستانی کھلاڑی اپنی محنت، نظم و ضبط اور شاندار کارکردگی سے قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور ان کی کامیابیاں قومی اتحاد کی عکاس ہیں۔

    وزیراعظم نے متعلقہ اداروں، اساتذہ اور کھیلوں سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ مل کر ایسے اقدامات کریں جن سے ملک کے ہر بچے اور نوجوان کو محفوظ اور یکساں کھیلوں کے مواقع میسر آ سکیں۔

    ایران کے اسرائیلی شہر حیفہ پر شدید فضائی حملے

  • امریکا  ایران کو الٹی میٹم دینا بند کرے،روس

    امریکا ایران کو الٹی میٹم دینا بند کرے،روس

    روس نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کو الٹی میٹم دینا بند کرے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنائے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے یہ اہم بیان وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ ہونے والی تفصیلی گفتگو کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

    بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس سنگین بحران کے سیاسی اور سفارتی حل کے امکانات کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنے پر بات پر زور دیا ہے روس مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا اور پائیدار استحکام کے مفاد میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے خطے میں امن کے اس عمل کو اسی صورت میں تقویت مل سکتی ہے جب امریکا دھمکیوں اور الٹی میٹم کی زبان ترک کر کے صورتِ حال کو سفارت کاری اور مذاکرات کی جانب واپس لائے۔

    ایران کے اسرائیلی شہر حیفہ پر شدید فضائی حملے

    دوسری جانب اقوامِ متحدہ میں روس کے نمائندے میخائل اولیانوف نے اس معاملے پر ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا کہ امریکا سمجھ نہیں پارہا ہے کہ ایران الٹی میٹم قبول نہیں کرتا بلکہ معاہدوں اور معقول سمجھوتوں کو قبول کرتا ہے-

    روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روس نے امید ظاہر کی کہ ایران کے حوالے سے کشیدگی کم کرنے کے لیے مختلف ممالک کی جانب سے کی جانے والی کوششیں کامیاب ہوں گی امریکا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شہری تنصیبات پاورپلانٹس خصوصاً بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر پر حملے بند کرے جہاں روسی ماہرین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    ایپسٹن نے خود کو ٹرمپ کا خاص بندہ بتاتے ہوئے امبانی کی دفاعی اور سفارتی معاملات پر رہنمائی کی،امریکی میڈیا

  • ایران کے اسرائیلی شہر حیفہ پر شدید فضائی حملے

    ایران کے اسرائیلی شہر حیفہ پر شدید فضائی حملے

    ایران نے اسرائیل کے شہر حیفہ پر میزائل حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ دو افراد لاپتہ ہیں۔

    اسرائیلی رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائل حملے جو کہ اب روزانہ کا معمول بن چکے ہیں اتوار کو حیفا میں ایک پوری عمارت کو ملبے کا ڈھیر بنا گئے۔ یہ عمارت سات منزلہ تھی تاہم اسرائیلی رپورٹس کے مطابق صرف چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی شہر حیفہ میں ایرانی میزائل حملے کے بعد امدادی ٹیمیں پوری رات اور پیر کی ابتدائی ساعتوں تک ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف رہیں واقعے میں 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ایک ہی اپارٹمنٹ بلاک میں رہنے والے چار افراد لاپتہ تھے، جن میں سے اب تک دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    ایپسٹن نے خود کو ٹرمپ کا خاص بندہ بتاتے ہوئے امبانی کی دفاعی اور سفارتی معاملات پر رہنمائی کی،امریکی میڈیا

    ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ عمارت کو ایک بھاری میزائل نے نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں عمارت کا نصف حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا باقی ماندہ حصہ انتہائی غیر مستحکم ہے اور کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    حیفہ اپنی اسٹریٹجک اہمیت کے باعث اکثر ایرانی میزائل حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے، جبکہ یہ شہر لبنان کی سرحد کے قریب ہونے کی وجہ سے حزب اللہ کے راکٹوں کی زد میں بھی رہتا ہے امدادی کارروائیوں کے دوران ہی ایک اور ممکنہ ایرانی میزائل حملے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا، تاہم بعد ازاں اسے ختم کر دیا گیا۔

    ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کے لیے دی گئی مہلت کے حتمی وقت کا اعلان کر دیا

    اس سے قبل پیر کی صبح کے ابتدائی اوقات میں ایران کی جانب سے تین میزائل حملوں کی نشاندہی ہوئی تھی، جن پر اسرائیل کے وسطی علاقوں میں الرٹس جاری کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ کچھ کھلے علاقوں میں گرے حیفہ پر حملہ اتوار کے روز ایران کی جانب سے کیے گئے چار میزائل حملوں میں سے ایک تھا انہی حملوں میں سے ایک نے اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبہ کے قریب واقع ایک اہم صنعتی اور کیمیائی پارک کو بھی نشانہ بنایا۔