Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ایران کو دھمکی دینے پر  امریکی سیاستدانوں نے صدرٹرمپ کو پاگل اور نااہل قرار دے دیا

    ایران کو دھمکی دینے پر امریکی سیاستدانوں نے صدرٹرمپ کو پاگل اور نااہل قرار دے دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ روز ایران کے خلاف نازیبا اور دھمکی آمیز بیان پر امریکی سیاستدانوں نے انہیں نااہل قرار دے دیا-

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ روز ایران کے خلاف نازیبا اور دھمکی آمیز بیان نے نہ صرف عالمی سطح پر ہلچل مچا دی بلکہ خود امریکا کے اندر بھی شدید ردعمل کو جنم دے دیا ہے جہاں اہم سیاستدانوں نے صدر کے ذہنی توازن پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور انہیں عہدے سے ہٹا نے کا مطالبہ کر دیا ہے، سیاسی قیادت نے امریکی آئین کی پچیسویں ترمیم نافذ کرنے پر زور دیا ہے تاکہ صدر کی معذوری یا غیر مستحکم ذہنی حالت کی صور ت میں اختیارات کی منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    امریکی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چک شومر نے ٹرمپ کے بیان کو ایک بے قابو پاگل شخص کی بڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر سوشل میڈیا پر جنگی جرائم کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور اتحادیوں کو دور کر رہے ہیں جو امریکا کے وقار کے لیے نقصان دہ ہے۔

    عظیم صوفی بزرگ کا شہر مضر صحت پانی کے باعث بیماریوں کا شکار

    اسی طرح سینیٹر بیرنی سینڈرز نے ٹرمپ کے بیان کو خطرناک اور ذہنی طور پر غیر متوازن قرار دیتے ہوئے کانگریس سے فوری مداخلت اور جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا،ایک ماہ قبل شروع کی گئی جنگ نے پہلے ہی ہزاروں جانیں لے لی ہیں اور مزید تباہی کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔

    امریکی سینیٹر کرس مرفی نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کابینہ میں ہوتے تو آئین کی 25ویں ترمیم پر غور شروع کر دیتے جو صدر کو عہدے کے لیے نااہل قرار دینے کا راستہ فراہم کرتی ہے، صدر کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے کابینہ کے ارکان کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر قانونی ماہرین سے رابطہ کریں تاکہ امریکی آئین کی پچیسویں ترمیم کے ذریعے انہیں عہدے سے ہٹانے کے امکانات پر غور کیا جا سکے، کیونکہ ان کے بقول صدر کا طرزِ عمل مکمل طور پر ناقابلِ فہم ہو چکا ہے۔

    
ملتان میں رکشے میں سلنڈر دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

    ریپبلکن رہنما مرجوری ٹیلر گرین جو کبھی ٹرمپ کی قریبی اتحادی سمجھی جاتی تھیں اب کھل کر مخالفت میں آ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ پاگل ہو چکے ہیں اور ان کی پالیسیاں نہ صرف امریکی عوام بلکہ دنیا بھر کے معصوم لوگوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، امریکا اور اسرائیل نے بغیر جواز جنگ شروع کی اور اب اس کے نتائج بھگت رہے ہیں،صدر ٹرمپ ان بے گناہ ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جن کی آزادی کا وہ خود دعویٰ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کے دیگر ارکان پر زور دیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں۔

    دوسری جانب ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان مہدی طباطبائی نے واضح کیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز اسی صورت کھولے گا جب جنگی نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا جبکہ ٹرمپ کی دھمکیوں اور غیر مہذب الفاظ کو انہوں نے مایوسی اور غصے کا اظہار قرار دیا۔

    فروری کے آخر میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد سے آبنائے ہرمز بند ہے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں ریکارڈ حد تک بڑھ چکی ہیں۔

    
سندھ میں کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا، اضافی خرچ حکومت اٹھائے گی

  • امن کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں،سہیل آفریدی

    امن کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں،سہیل آفریدی

    وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے قبائلی مشران کی جدوجہد قابل تحسین ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع باجوڑ میں قومی امن جرگہ قائدین سے ملاقات کی جس میں سہیل آفریدی نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے قبا ئلی مشران کی جدوجہد قابل تحسین ہے، آپ نے جس دانش مندی سے حالات کو سنبھالا وہ قابلِ قدر ہے، امن سب سے پہلے اور انتہائی ضروری ہے، اس کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں-

    انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت دیرپا امن کا قیام یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے، صوبائی اسمبلی کے فلور پر تمام سیاسی جماعتوں اور مکاتب فکر کے رہنماؤں نے متفقہ اعلامیہ پیش کیا، سب اس بات پر متفق ہیں کہ آپریشن مسئلے کا حل نہیں، جنگ نے ہمارے انفراسٹرکچر، اداروں اور نوجوانوں کو نقصان پہنچایا، ہم ایسی مزید کسی صورتحال کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

    سہیل آفریدی نے کہا کہ امن اور خوشحالی کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں، جدوجہد جاری رکھیں گے، بدامنی کے جن حالات سے ہم گزرے ہیں، کوشش ہے دوبارہ ان سے نہ گزرنا پڑے، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر پیشہ ورانہ فرائض انجام دیں تو کوئی مسئلہ نہ رہے، امن بھی قائم ہو جائے گا، ضم اضلاع کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا قبائل پیکیج لا رہے ہیں، صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

  • 2 ارب مسلمان حرمین کے تحفظ کے لیے متحد ہیں، حافظ طاہر محمود اشرفی

    2 ارب مسلمان حرمین کے تحفظ کے لیے متحد ہیں، حافظ طاہر محمود اشرفی

    پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے کہنے پر سعودی عرب نے ایران کو کوئی جواب نہیں دیا، متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارے بھائیوں جیسے تعلقات ہیں، اگر کوئی ملک پاکستان سے مالی تعاون کرتا ہے اس کے معاہدات طے ہوتے ہیں اس پر منفی پروپیگنڈا کیا گیا کہ تعلقات خراب ہوجائیں۔

    جامعہ منظور اسلامیہ لاہور کینٹ میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کوئی پاکستانی نہیں چاہتا کہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوں اور پاکستانی یہ بھی نہیں چاہتے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو، دعا ہے کہ افغان عبوری حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں، افغان عبوری حکومت اورعلما سے کہتے ہیں کہ بے گناہ بچوں اورخواتین کو شہید کرنا جہاد نہیں بلکہ گناہ اورجرم عظیم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 36 روز گزر گئے مسجد الاقصی میں نماز نہیں ہو رہی، ایران حملے کے بعد اسرائیل کو موقع ملا اور اس نے نماز عید نہیں ہونے دی، 1967ء کے بعد اب مسجد الاقصی میں نماز عید نہیں ہوئی، ایران و اسلامی عالم میں تصادم نہیں ہونا چاہیے، عاصم منیر اور شہبازشریف نے برادر اسلامی ممالک سے مل کر کوشش کی کہ جنگ نہ ہو، آج کے دور میں افواہ سازی بے بنیاد پروپیگنڈا جس انداز سے پھیلایا جاتا ہے بھگوڑے یوٹیوبر ملکی وقار کو مجروع کررہے ہیں۔

    طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایران کے صدر نے ٹویٹ میں پاکستان زندہ باد لکھا، سعودی عرب کے وزیر خارجہ پاکستان آئے جس پر پروپیگنڈا کیا کہ وہ نہیں آ رہے، پاکستان کے کہنے پر سعودی عرب نے ایران کو کوئی جواب نہیں دیا، متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارے بھائیوں جیسے تعلقات ہیں، اگر کوئی ملک پاکستان سے مالی تعاون کرتا ہے اس کے معاہدات طے ہوتے ہیں اس پر منفی پروپیگنڈا کیا گیا کہ تعلقات خراب ہوجائیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے باہمی اتحاد سے قومی امن کمیٹی کے ضابطہ اخلاق کے تحت پاک یو اے ای کے درمیان غلط فہمیوں کا مقابلہ کرکے قوم کو آگاہی دی، ایرانی حملے سے پہلے افغانستان سے پاکستان پر حملہ کروایا جس کے پیچھے اسرائیل و بھارت تھا تاکہ پاکستان سفارت کاری نہ کر سکے، اس وقت ایران بھی پاکستان زندہ باد کہہ رہا ہے اور سعودی عرب بھی پاکستان کی تعریف کررہا ہے، افواہ ساز کسی غلط فہمی میں نہ رہیں-

    طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ 2 ارب مسلمان حرمین کے تحفظ کے لیے متحد ہیں، بھارت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ ہم جنگ مانگتے نہیں ہیں لیکن اگرکوئی جارحیت کی تو پہلے سے سخت جواب ملے گا،پاکستان کا کام امن کے قیام کے لیے کوششیں کرنا ہے، پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے، آگ پر پانی ڈالتے رہیں گے، جب ملک میں امن ہوگا، معیشت بہتر ہوگی تو مہنگائی کم ہوگی۔

  • ایران کے  خلیجی ممالک پر حملے،متعدد اہم تنصیبات میں آگ لگ گئی

    ایران کے خلیجی ممالک پر حملے،متعدد اہم تنصیبات میں آگ لگ گئی

    ایران کی جانب سے خلیج کے ممالک پر جاری حملوں کے دوران متعدد اہم تنصیبات میں آگ لگ گئی اور نقصان ہوا-

    ابو ظہبی میں بوروج پیٹروکیمیکل پلانٹ میں متعدد آگ کے واقعات پیش آئے جب فضائی دفاع نے میزائلوں کو ناکارہ بنایا، میڈیا آفس ابو ظہبی کے مطابق کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، تاہم پلانٹ کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں،قومی ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پہلے ہی میزائل خطرے کے پیش نظر فضائی دفاع فعال کر دیا گیا تھا۔

    بحرینی وزارتی ذرائع کے مطابق ایک ایرانی حملے کے بعد ایک تنصیب میں لگی آگ کو بجھا دیا، توانائی کمپنی بیپوک کے مطابق اس کے ایک اسٹوریج فیسلٹی میں ٹینک آگ بھی بجھا دی گئی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے شعیخ آئل سیکٹر کمپلیکس کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ دو پاور اور واٹر پلانٹس بھی متاثر ہوئے، جس کی وجہ سے دو یونٹس بند ہو گئیں۔ سرکاری محکموں کے دفاتر میں بھی نقصان ہوا۔

    سعودی عرب کی وزارت دفاع نے بتایا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایک کروز میزائل کو ناکارہ بنایا گیا،ایران نےجوابی کارروائیوں میں تل ابیب سمیت اسرائیل کے کئی شہروں پرمیزائل اور ڈرون داغے،جس سے کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

  • اتحاد ایئرویز کا کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان

    اتحاد ایئرویز کا کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان

    ابوظہبی کی سرکاری ایئرلائن ’اتحاد ایئرویز‘ نے مسافروں کو راغب کرنے کے لیے طویل فاصلے کی پروازوں پر 50 فیصد تک کی بڑی رعایتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

    برطانوی اخبار دی سنڈے ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ رعایتیں مئی اور جون کے دوران سفری طلب بڑھانے اور خالی نشستیں بھرنے کے مقصد سے متعارف کرائی گئی ہیں یہ قومی ایئرلائن، جو خلیج کی تین بڑی ایئرلائنز میں شمار ہوتی ہے، حالیہ برسوں کے مقابلے میں انتہائی کم کرایے پیش کر رہی ہے۔

    لندن سے سڈنی تک ابوظہبی کے راستے اکانومی کلاس کے ریٹرن ٹکٹ کی قیمت صرف 688 پاؤنڈ سے شروع ہو رہی ہے، جبکہ بزنس کلاس کے ریٹرن کرایے 2 ہزار 465 پاؤنڈ سے دستیاب ہیں اسی نوعیت کی نمایاں رعایتیں سنگاپور، ہانگ کانگ، بینکاک، مالدیپ اور ٹوکیو جیسے اہم مقامات کے لیے بھی دی جا رہی ہیں۔

    یہ قیمتیں دیگر ایئرلائنز کے مقابلے میں واضح طور پر کم ہیں، مثال کے طور پر برٹش ایئرویز پر لندن سے سڈنی کے اکانومی ریٹرن ٹکٹ کی قیمت تقریباً 1850 پاؤنڈ ہے، جبکہ بزنس کلاس دس ہزار پاؤنڈ سے تجاوز کر جاتی ہےبعض اطلاعات کے مطابق اتحاد ایئرویز کے موجودہ کرایے کورونا وبا کے عروج کے دوران پیش کیے گئے نرخوں سے بھی کم ہیں۔

    یہ غیر معمولی رعایتیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نے خطے میں فضائی سفر کو شدید متاثر کیا ہے،متعدد پروازیں منسوخ یا متاثر ہو چکی ہیں، جس کے باعث خلیجی ایئرلائنز کو خالی نشستوں کا سامنا ہے۔ اتحاد ایئرویز کو توقع ہے کہ جولائی تک حالات بہتر ہو جائیں گے اور کرایے دوبارہ معمول پر آ جائیں گے-

  • بھارت کو انتہائی تشویش کا حامل ملک قرار دینےاور تجارت  مشروط کرنے کا مطالبہ

    بھارت کو انتہائی تشویش کا حامل ملک قرار دینےاور تجارت مشروط کرنے کا مطالبہ

    امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کے وائس چئیر ڈاکٹر آصف محمود نے ٹرمپ انتظامیہ سے ”انتہائی تشویش کا حامل ملک’قرار دینےاور تجارت مشروط کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

    امریکن پاکستانی ڈاکٹر آصٖف محمود نے کہا کہ بھارت میں گرجا گھر جلائے جارہے ہیں، مسلمانوں پر پابندی ہے کہ وہ گوشت نہیں کھاسکتےغیرہندو لڑکیوں سے جبری شادیاں کی جارہی ہیں اور ہجوم کے ہاتھوں لوگوں کوتشدد کا نشانہ بنایا جارہاہےبھارت کی 13 ریاستوں میں مذہب کی تبدیلی کے خلاف قوانین نافذ کیے جا چکے ہیں، لوگوں کے مذہبی احساسات مجروح کیے جانے سے متعلق الزامات غیرمتناسب طور پر اقلیتوں بشمول مسلمانوں اور مسیحیوں کو متاثر کررہے ہیں، ایسے بھارت کو نہ صرف انتہائی تشویش کا حامل ملک قراردیاجائےبلکہ بھارت سے امریکا کی تجارت کو مذہب وعقائد کی آزادی سے متعلق حالات بہتر بنانے سے مشروط کیا جائے۔

    ایران کی خفیہ ٹیکنالوجی امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے، امریکی میڈیا

    دوسری جانب ڈاکٹرآصف محمود کی جانب سے یہ مطالبات کیے جانے پر بھارت میں انتہاپسند لابی سوشل میڈیا پر غیرمعمولی طور پر متحرک ہوگئی ہےسوشل میڈیا صارفین ڈاکٹرآصف محمود کا نام اورتصویر لگا کرانتہائی متنازعہ پوسٹ بنا کر امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کے وائس چئیر سے منسوب کررہے ہیں-

    مودی کی مسلم مخالف پالیسی پر ششی تھرور کی سخت تنقید

  • مودی کی مسلم مخالف پالیسی پر ششی تھرور کی سخت تنقید

    مودی کی مسلم مخالف پالیسی پر ششی تھرور کی سخت تنقید

    سینئر بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے مودی سرکار کے مسلم مخالف بیانیے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    ایک انٹرویو میں ششی تھرور نے بالی وڈ فلم امر اکبر انتھونی کا حوالہ دے کر نئے اور پرانے بھارت کا موازنہ کیا اور کہ کہا ماضی کے بھارت میں انٹرٹینمنٹ کے ذریعے بھی محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جاتا تھا، امر اکبر انتھونی جیسی فلموں پر ٹیکس چھوٹ ملتی تھی تاکہ ٹکٹ کے پیسے بھی کم ہوں اور لوگ شوق سے ایسی فلمیں دیکھیں، اب دور بدل چکا ہے اور ایسی فلموں کو ٹیکس چھوٹ کے ذریعے فروغ دیا جا رہا ہے جن میں مسلمانوں کے خلاف نفرت دکھائی جاتی ہے، ششی تھرور نے اس رویے کو بیانیے اور اقدار میں بڑی تبدیلی کا عکاس قرار دیا۔

    بارشوں کی پیشگوئی کے باعث تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے،شرجیل میمن

    ایران کی خفیہ ٹیکنالوجی امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے، امریکی میڈیا

  • بارشوں کی پیشگوئی کے باعث تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے،شرجیل میمن

    بارشوں کی پیشگوئی کے باعث تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صوبے میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے،جبکہ کسانوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر حکومتی رہنمائی اور معاونت فر اہم کی جا رہی ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ آئندہ دنوں سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کراچی سمیت سکھر، کشمور، گھوٹکی، جامشورو، شکارپور، لاڑکانہ میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 6 اپریل کو شدت اختیارکر سکتاہے، حساس ڈھانچوں اورفصلوں کے تحفظ کےلیے پیشگی اقدامات کیےجا رہے ہیں، بارشوں کی پیشگوئی کے باعث حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی ادارے اور ریسکیو سروسزکو متحرک کر دیا گیا ہے جبکہ کسانوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر حکومتی رہنمائی اور معاونت فر اہم کی جا رہی ہے۔

    ایران کی خفیہ ٹیکنالوجی امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے، امریکی میڈیا

    کسی بھی جارحیت پر پورے خطے کو امریکا اور اسرائیل کے لیے جہنم بنا دیا جائے گا،ٹرمپ کے الٹی میٹم پر ایران کا جواب

  • ایران کی خفیہ ٹیکنالوجی امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے، امریکی میڈیا

    ایران کی خفیہ ٹیکنالوجی امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے، امریکی میڈیا

    امریکی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایرانی ٹیکنالوجی امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے-

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ایران نے امریکی جنگی طیاروں کو مار گرانے کے لیے جدید انفرا ریڈ ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی استعمال کی، جو روایتی ریڈار سسٹمز سے پوشیدہ رہتی ہے اور جدید الیکٹرانک وار فیئر سسٹمز بھی اسے پکڑنے یا جام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے یہ ٹیکنالوجی امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے، کیونکہ کھربوں ڈالر کی جدید ٹیکنالوجی کے باوجود امریکا اس نظام کا مؤثر جواب دینے میں ناکام نظر آ رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکی جنگی طیاروں کے گرنے کے واقعات نے ٹرمپ اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے اس دعوے کو کمزور کر دیا ہے کہ ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے،ٹرمپ اور ہیگسیتھ بارہا یہ دعویٰ کرتے رہے کہ ایران کا فضائی دفاعی نظام، بحریہ اور ریڈار نیٹ ورک تباہ ہو چکا ہے اور امریکی و اسرائیلی طیاروں کو کسی مزاحمت کا سامنا نہیں تاہم حالیہ واقعات نے ان دعوؤں پر سوالات اٹھا دیے ہیں جبکہ ایران اب تک 7 امریکی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کر چکا ہے، جن میں ای تھری، ایف ففٹین اور ایف تھرٹی فائیو جیسے جدید طیارے شامل ہیں-

    کسی بھی جارحیت پر پورے خطے کو امریکا اور اسرائیل کے لیے جہنم بنا دیا جائے گا،ٹرمپ کے الٹی میٹم پر ایران کا جواب

    تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ دعوے درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ جدید جنگی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک بڑی پیش رفت سمجھی جائے گی، جومستقبل کی فضائی جنگوں کے توازن کو تبدیل کر سکتی ہے۔

    ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے امریکا سے گرین سگنل کا انتظار ہے،اسرائیل

  • کسی بھی جارحیت پر  پورے خطے کو امریکا اور اسرائیل کے لیے جہنم بنا دیا جائے گا،ٹرمپ کے الٹی میٹم پر ایران کا جواب

    کسی بھی جارحیت پر پورے خطے کو امریکا اور اسرائیل کے لیے جہنم بنا دیا جائے گا،ٹرمپ کے الٹی میٹم پر ایران کا جواب

    ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی 48 گھنٹے کی آخری مہلت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پورے خطے کو امریکا اور اسرائیل کے لیے جہنم بنا دیا جائے گا۔

    خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر جنرل علی عبداللہ العبادی نے اپنے ایک سخت بیان میں صدر ٹرمپ کی دھمکی کو غیر متوازن اور احمقانہ قرار دیا ہے، اس طرح کی دھمکیاں امریکی صدر کی گھبراہٹ اور بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    ایرانی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے ایران کی سرزمین یا مفادات کے خلاف کوئی بھی کارروائی کی، تو جواب میں امریکی دہشت گرد فوج کے تمام ڈھانچے اور اسرائیلی تنصیبات کو بغیر کسی حد کے نشانہ بنایا جائے گا۔

    ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے امریکا سے گرین سگنل کا انتظار ہے،اسرائیل

    ہیڈکوارٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹرمپ کو یہ وہم ہے کہ وہ ایران کو شکست دے سکتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ ایک ایسی گہری دلدل ہے جس میں امریکی صدر خود بری طرح دھنس جائیں گے اگر جارحیت میں اضافہ ہوا تو اس کا دائرہ پورے خطے تک پھیل جائے گا اور دشمن کے لیے بچنے کا کوئی راستہ نہیں رہے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ یاد رکھیں ڈیل کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے پہلے ہی دس دن دے چکے ہیں،اب صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اور اگر اس دوران ایران نے ان کے مطالبات نہ مانے تو ان پر جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔

    اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    امریکی صدر نے 27 مارچ کو ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر حملے دس دن کے لیے روکنے کا اعلان کیا تھا تاکہ ایران کو سوچنے کا موقع مل سکے، تاہم ایران کے حالیہ جواب نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی دباؤ میں آنے کو تیار نہیں ہے۔

    دفاعی ماہرین کے مطابق ایران نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اس کے پاس امریکہ اور اسرائیل کو تکلیف پہنچانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ایرانی قیادت کا ماننا ہے کہ وہ اپنی دفاعی طاقت کے بل بوتے پر دشمن کے کسی بھی بڑے حملے کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔