Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ٹرمپ نے ایران کے خلاف دو بڑے زمینی آپریشنز کی منصوبہ بندی کی ہے،امریکی میڈیا

    ٹرمپ نے ایران کے خلاف دو بڑے زمینی آپریشنز کی منصوبہ بندی کی ہے،امریکی میڈیا

    امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کی آڑ میں الجھا کر ایران پر زمینی حملوں کا منصوبہ بنا لیا ہے جبکہ ہزاروں امریکی فوجی پہلے ہی خطے میں پہنچ چکے ہیں۔

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف دو بڑے زمینی آپریشنز کی منصوبہ بندی کی ہے پہلا آپریشن ایران کے اہم تیل بردار مرکز خارگ جزیرے پر قبضے کے لیے ہوگا جبکہ دوسرا آپریشن افزودہ یورینیم حاصل کرنے کے مقصد سے کیا جائے گا, امریکا پہلے ہی ساڑ ھے تین ہزار میرینز اور نیول اہلکار خطے میں تعینات کرچکا ہے، جبکہ آئندہ ہفتوں میں مزید ساڑھے تین ہزار فوجیوں کی آمد متوقع ہے، جس سے خطے میں امریکی فوجی موجودگی مزید بڑھ جائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ مکمل حملے سے کم درجے کا ہے، تاہم اس کے دوران امریکی اہلکاروں کو ایرانی ڈرونز، میزائلوں، زمینی فائرنگ اور بارودی سرنگوں جیسے خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے, وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ پینٹاگون کا کام مختلف آپشنز تیار کرنا ہے تاکہ صدر کو فیصلے کے لیے مکمل اختیارات حاصل ہوں، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ صدر ٹرمپ نے کوئی حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق خارگ جزیرے پر قبضہ ایران کے لیے شدید معاشی دھچکا ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ یہ جزیرہ ایران کی تیل برآمدات کا ایک بڑا مرکز ہے اس کے ساتھ ساتھ اس اقدام سے ایران کے فوجی آپریشنز کے لیے دستیاب مالی وسائل بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

    دوسری جانب صدر ٹرمپ کے قریبی حلقوں نے انہیں خبردار کیا ہے کہ ایرانی سرزمین پر قدم رکھنا ایک نہایت خطرناک اور پیچیدہ مشن ہوگا،ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے کسی بھی آپریشن سے نہ تو ایران کی حکومت گرے گی اور نہ ہی آبنائے ہرمز کھلنے کی ضمانت دی جاسکتی ہے اگر امریکا نے زمینی کارروائی کی تو یہ جنگ جلد ختم ہونے کے بجائے طویل ہوسکتی ہے اور اسے ہفتوں میں سمیٹنا ممکن نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن بظاہر مذاکرات کی بات کرتا ہے لیکن خفیہ طور پر زمینی حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج امریکی فوجیوں کے انتظار میں ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گ ایران کی عسکری تیاری مکمل ہے، میزائل نظام فعال ہے اور دشمن کی کمزوریوں سے بخوبی آگاہ ہیں، تاہم یہ واضح نہیں کہ ان کا بیان ابراہ راست واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے ردعمل میں دیا گیا یا نہیں۔

  • ٹرمپ اور نیتن یاہو کو   جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی کی سزا ہوسکتی ہے،امریکی ماہر سیاسیات

    ٹرمپ اور نیتن یاہو کو جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی کی سزا ہوسکتی ہے،امریکی ماہر سیاسیات

    امریکی سیاسیات کے ماہر اور بین القوامی تعلقات کے اسکالر جان میئر شائمر نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی کی سزا ہوسکتی ہے۔

    میئر شا ئمر نے ایک سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں کہا کہ اگر نیورمبرگ ٹرائلز ہوتے اور اسرائیلی و امریکی رہنماؤں کو عدالت میں پیش کیا جاتا، تو صدر ٹرمپ، نیتن یاہو اور ان کے کئی مشیران کو پھانسی دی جاتی، نیورمبرگ ٹرائلز میں سابقہ نازی جرمن رہنماؤں کو نسل کشی اور جارحانہ جنگ کے الزامات پر سزائیں دی گئی تھیں،امریکا اور اسرائیل نے ایران پر بلاوجہ دو حملے کیے، جن میں جون 2025 کا حملہ اور موجودہ جارحانہ کارروائی شامل ہے، اور اس میں ایران کے کسی فو جی اقدام کو جواز نہیں بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل نے غیر قانونی طریقے سے رہنماؤں کو قتل کیا اور غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی جنگ بھی لڑی۔

    28 فروری سے شروع ہونے والی امریکی و اسرائیلی جارحیت میں اعلیٰ ایرانی افسران اور کمانڈرز کو نشانہ بنایا گیا ان دشمنانہ کارروائیوں میں ایران کی توانائی کی تنصیبات، شہری بنیادی ڈھانچے، اسکولز، اسپتالوں اور ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے سیکڑوں عام شہری ہلاک ہوئے ایران کی مسلح افواج نے اس کے جواب میں اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں اور خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں اور اثاثوں کو نشانہ بناتے ہوئے تقریبا روزانہ میزائل اور ڈرون آپریشنز کیے۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں  کمی

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی گراوٹ کے باعث پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے-

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 71 ڈالر کی نمایاں کمی کے بعد 4642 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے، اس عالمی مندی کی وجہ سے پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7100 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے کا ہو گیا ہے 10 گرام سونے کی قیمت 6087 روپے کی واضح کمی کے بعد اب 10 گرام سونا 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

    اس اچانک تبدیلی کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وہ حالیہ خطاب ہے جس میں انہوں نے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور اگلے دو سے تین ہفتوں میں مزید شدید حملوں کا اعلان کیا ہے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے بیان نے مارکیٹ میں موجود اس امید کو ختم کر دیا ہے کہ شاید جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔

  • ایران میں سپورٹس ہال پر امریکی میزائل حملے میں 21 شہری شہید

    ایران میں سپورٹس ہال پر امریکی میزائل حملے میں 21 شہری شہید

    ایران میں ایک اسپورٹس ہال پر امریکی میزائل حملے میں 21 شہری شہید ہوگئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے افراد میں نوعمر بھی شامل ہیں ایرانی حکومت نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "قابل نفرت جنگی جرم” قرار دیا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ حملہ صوبہ فارس کے شہر لامرد میں اسپورٹس ہال پر ہوا امریکا کے نئے پریسجن اسٹرائیک میزائل نے معصوم نوجوانوں سے بھرے ایک پرہجوم اسپورٹس ہال کو نشانہ بنایا اس حملے میں 21 نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مارے گئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل اپنے ہدف سے اوپر پھٹتا ہے جس سے ہزاروں مہلک ٹکڑوں (ٹنگسٹن پیلٹس) منتشر ہوتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ انسانی جانی نقصان ہو سکے۔ بقائی نے امریکا پر جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے اور اس حملے کو قابل نفرت جنگی جرم قرار دیا ہے-

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کی رقم میں 5000 روپے کا اضافے کا فیصلہ

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 5000 روپے کا اضافے کا فیصلہ

    حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی رقم جنوری 2027 سے 14,500 روپے سے بڑھا کر 19,500 روپے کر دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے بتایا کہ مالی سال 2026 کے اختتام تک مزید 2 لاکھ خاندان پروگرام میں شامل ہوں گے، جس سے مجموعی طور پر مستفید گھرانوں کی تعداد 1 کروڑ 2 لاکھ تک پہنچ جائے گی آئی ایم ایف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہ دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس پر حکومت نے اپنی مالی پوزیشن کے مطابق صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بجٹ سے پسماندہ طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کریں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مطابق ہوں گی، جبکہ گزشتہ ماہ تقریباً ساڑھے 3 ارب روپے اضافی لیوی اکٹھی کی گئی ملک بھر میں پٹرول کی کھپت تقریباً 24 فیصد بڑھ گئی کسانوں کو تحفظ دینے کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مالی سال کھاد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) نہیں لگائی جائے گی۔

    بی آئی ایس پی کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جنوری 2027 سے پروگرام کے تحت ہر خاندان کو 19,500 روپے دیے جائیں گے، جبکہ مالی سال 2026 کے اختتام تک مزید 2 لاکھ خاندان شامل کیے جائیں گے حکومت نے آئی ایم ایف کو تحریری طور پر یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ پروگرام کے تحت مستفید ہونے والے گھرانوں کی تعداد بڑھتی رہے گی یہ اقدام پسماندہ طبقے کی مالی مدد اور سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

  • لیبیا کشتی حادثہ:ریڈ بک کا ایک اور انسانی اسمگلر گرفتار

    لیبیا کشتی حادثہ:ریڈ بک کا ایک اور انسانی اسمگلر گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں انتہائی مطلوب ریڈ بک کا ایک اور انسانی اسمگلر گرفتار کر لیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ زون کے سرکل گجرات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی جاری کردہ ریڈ بک کے سیریل نمبر 84 پر انسانی اسمگلر وقاص علی عرف وقاص بٹ گجرات سے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندری راستوں کے ذریعے لیبیا سے بذریعہ کشتی یونان بھجواتا تھا، ملزم وقاص علی عرف وقاص بٹ 4 مقدمات میں مطلوب تھا۔

    ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق سال 2023 میں ملزم نے 4 شہریوں سے فی کس 30 لاکھ روپے کے حساب سے مجموعی طور 1کروڑ 20 لاکھ روپے ہتھیائے جن میں سے ایک شہری کشتی ڈوبنے پر زندگی کی بازی ہار گیاایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل گجرات نے گجرات کے نواحی علاقے ماجرہ شمالی سے ملزم کو گرفتار کیا گرفتار ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا جس کو گرفتار کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔

    ڈائریکٹر محمد بن اشرف کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کوئی رعائت نہیں۔

  • کراچی بندرگاہ پر پھنسے پرانے کنٹینرز ہٹانے کے لیے 30 دن کی مہلت

    کراچی بندرگاہ پر پھنسے پرانے کنٹینرز ہٹانے کے لیے 30 دن کی مہلت

    کراچی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے پرانے کنٹینرز ہٹانے کے لیے 30 دن کی مہلت دے دی گئی۔

    وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیرصدارت کراچی بندر گاہ پر پھنسے پرانے کنٹینرز سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر بندرگاہوں پر ٹرانس شپمنٹ کارگو میں اضافہ ہوا ہے بندرگاہوں پر رش کم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی ناگزیر قرار ہے۔

    انہوں نے کنٹینرز کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کے پی ٹی اور ٹرمینل آپریٹرز سے شفٹنگ پلان بھی طلب کرلیا کہا کہ آف ڈاک ٹرمینلز پر کارگو منتقلی کے لیے واضح کمرشل میکنزم بنائیں گے انہوں نے آف ڈاک سہولیات اور ٹرانس شپمنٹ کارگو کا مکمل ریکارڈ رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی، جنید انوار چوہدری نے کہا کہ اضافی سامان، لکڑی کے پیلیٹس اور غیر استعمال شدہ آلات جلد ہٹائے جائیں ان اقدامات سے بندرگاہوں پر رش کم، تجارت میں آسانی اور لاجسٹکس نظام بہتر ہوگا۔

  • اسرائیل کا فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت سے متعلق اسرائیلی قانون، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی مذمت

    اسرائیل کا فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت سے متعلق اسرائیلی قانون، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی مذمت

    پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں سزائے موت سے متعلق قانون سازی پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں پاکستان، ترکیہ، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی اقدام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون فلسطینیوں کے خلاف امتیازی اور خطرناک اقدام ہے،وزرائے خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی اقدامات تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں اور یہ پالیسی خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

    مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کے حالات پر شدید تشویش ہے اور قابل اعتماد رپورٹس کے مطابق ان کے ساتھ مبینہ طور پر تشدد، غیر انسانی سلوک، بھوک اور بنیادی حقوق سے محرومی جیسے سنگین سلوک کے شواہد موجود ہیں، یہ اقدامات فلسطینی عوام کے خلاف وسیع تر خلاف ورزیوں کی عکاسی کرتے ہیں اور ان سے خطے میں صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی امتیازی، جابرانہ اور جارحانہ پالیسیوں کی مخالفت جاری رکھی جائے گی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین میں صورتحال کے بگاڑ کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے، خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کیا جائے اور احتساب کے نظام کو مضبوط بنایا جائے تاکہ امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، 5 اپریل تک بارشوں کی پیشگوئی

    ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، 5 اپریل تک بارشوں کی پیشگوئی

    ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا ہے، جس کے تحت آج سے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سپیل شروع ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 5 اپریل تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر کی بالائی وادیوں میں مزید ٹھنڈک بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ آسمانی بجلی اور تیز ہواؤں کے باعث کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان اور مانسہرہ میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے اسی طرح لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آندھی اور بارش کی توقع ہے ضبخۃ کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی خیبرپختونخوا کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    ادھر پی ڈی ایم اے نے 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک 25 افراد جاں بحق جبکہ 77 افراد زخمی ہوئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں 18 بچے، 2 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 33 مرد، 9 خواتین اور 35 بچے شامل ہیں،مجموعی طور پر 88 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن میں 71 گھروں کو جزوی جبکہ 17 گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں۔

    یہ حادثات صوبے کے مختلف اضلاع بنوں، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، لکی مروت، کرم، ہنگو، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، اپر دیر، بٹگرام، شمالی وزیرستان اور ٹانک میں پیش آئے پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور باہمی رابطے میں ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو فوری امدادی سامان فراہم کیا جائے جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی امداد جلد از جلد دی جائے، صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور یکم اپریل سے 4 اپریل تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی ایڈوائزری پر عمل کریں ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے اور شہری کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا موسمی صورتحال سے متعلق معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • بھارتی اسٹاک ایکسچینج مندی کی لپیٹ میں،سرمایہ کاروں کے 10 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے

    بھارتی اسٹاک ایکسچینج مندی کی لپیٹ میں،سرمایہ کاروں کے 10 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے

    بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں صرف ایک گھنٹے کے دوران مارکیٹ میں تقریبا 10 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ڈوب گئی، بی ایس ای (BSE) سینسیکس اور نفٹی (Nifty) انڈیکس میں بھاری گراوٹ کی وجہ سے مارکیٹ کریش کر گئی، جس کے باعث 4 دن کی مسلسل گراوٹ کے بعد سینسیکس 1,581 پوائنٹس گر گیا۔

    سرمایہ کاروں نے جمعرات کی صبح کے آغاز میں ہی مارکیٹ میں بھاری نقصان دیکھا، جب بمبے اسٹاک ایکسچینج (BSE Sensex) اور نفٹی 50 (Nifty) تیزی سے گر گئے بدھ کے اختتام پر سینسیکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4,22,01,433.48 کروڑ روپے تھی، جو 4,11,94,176 کروڑ روپے تک گر گئی، یعنی قریباً ایک گھنٹے میں 10 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

    غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی مسلسل فروخت مارکیٹ میں کمی کی بڑی وجہ ہے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں منفی رجحان کا اثر بھارتی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے مشرق وسطیٰ کی جنگ اور پٹرولیم قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں،اس تیزی سے گرتی ہوئی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو شدید خوف و ہراس کا سامنا ہے اور وہ اپنے اثاثے فروخت کر رہے ہیں، جس سے مندی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف شدید کارروائی کی دھمکی دی، جس سے برینٹ کروڈ کی قیمت قریباً 5 فیصد بڑھ کر 105 ڈالر فی بیرل ہو گئی، صنعتی دھاتیں جیسے تانبہ بھی گر گئیں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 1 اپریل کو 8,331 کروڑ روپے کے حصص فروخت کیے، جبکہ گھریلو اداروں نے 7,172 کروڑ روپے کے حصص خریدے، مگر یہ فروخت کو پوری طرح روکنے کے لیے کافی نہ تھا-

    انڈیا وکس فائیو فیصد بڑھ گیا، جو سرمایہ کاروں کی جانب سے جلدی فروخت اور مارکیٹ میں زیادہ اتار چڑھاؤ کی توقع ظاہر کرتا ہے ریزرو بینک آف انڈیا کے قواعد سخت کرنے کے بعد بینک اسٹاکس میں 2.6 فیصد کمی دیکھی گئی، کیونکہ یہ اقدامات بینکوں کی کھلی مارکیٹ میں مخصوص معاہدے بند کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔