Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جمعہ کے روز آن لائن کلاسز  کی اجازت

    جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت

    صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر کے اسکولز، کالجز اور جامعات کو جمعہ کے روز آن لائن کلاسز لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    رانا سکندر حیات نے سماجی ربطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد موجودہ حالات میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے، جبکہ طلبا، اساتذہ اور والدین کے تعاون اور صبر کو سراہا گیا ہے۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے اور اس طرح تدریس ہفتے میں 4 دن ہوگی،جمعے کی چھٹی کا اطلاق سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز دونوں پر ہی ہوگا۔ سوموار سے جمعرات تک اسکولز 8 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکولز 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ایک شفٹ مکمل کریں گے دوسری شفٹ والے اسکول دوپہر ایک سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے، دوپہر والے اسکولوں میں پڑھائی دن کے ایک بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔

  • چین خاموشی سے اپنے  نئے ایٹمی ہتھیار تیار کر رہا ہے،سی این این

    چین خاموشی سے اپنے نئے ایٹمی ہتھیار تیار کر رہا ہے،سی این این

    ایک تازہ تحقیقاتی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ چین خاموشی سے اپنے جوہری ہتھیاروں کے نیٹ ورک میں بڑی توسیع کر رہا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق، سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر دکھاتی ہیں کہ جہاں کبھی بستیاں آباد تھیں، وہاں اب بلند و بالا عمارتیں اور ایسے گنبد نما ڈھانچے تعمیر ہو چکے ہیں جو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس نئی جوہری فیسیلیٹی کو ’سائٹ 906‘ نام دیا گیا ہے۔

    چین کے صوبہ سیچوان کے ایک دور افتادہ گاؤں کے مکینوں نے جب حکومت سے اپنی زمینوں پر قبضے اور بے دخلی کی وجہ پوچھی تو انہیں صرف یہ جوا ب ملا کہ یہ ایک ریاستی راز ہے۔ اب ایک تازہ تحقیقاتی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہےکہ اس راز کا تعلق چین کے ان خفیہ منصوبوں سے ہے جن کے تحت وہ خاموشی سے اپنے جوہری ہتھیاروں کے نیٹ ورک میں بڑی توسیع کر رہا ہے۔

    ایران کی فوجی قیادت کا امریکا اور اسرائیل کو سخت پیغام

    سی این این کی تحقیقات کے مطابق سیچوان کے علاقے میں واقع ایک جوہری اڈے میں ایک بہت بڑا گنبد تعمیر کیا گیا ہے جس کا رقبہ 13 ٹینس کورٹس کے برابر ہے اس مضبوط کنکریٹ اور اسٹیل کے ڈھانچے میں ریڈیشن مانیٹر اور دھماکہ پروف دروازے نصب کیے گئے ہیں تاکہ یورینیم اور پلوٹونیم جیسے تابکار مواد کو محفوظ رکھا جا سکے۔

    مڈل بیری کالج کے ممتاز اسکالر جیفری لیوس نے سی این این سے گفتگو میں ان تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمارت چین کے مستقبل کے عزا ئم کے بارے میں امریکا کے بدترین خدشات کی عکاسی کرتی ہے، اس کمپلیکس کی ازسرنو تشکیل سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلا حیت میں بہت بڑا اضافہ ہونے والا ہے چین کے اس جوہری پروگرام کا مرکز زیتونگ کاؤنٹی کا علاقہ ہے جہاں کئی خفیہ اڈوں کو نئی سڑکوں کے ذریعے آ پس میں جوڑ دیا گیا ہے۔

    آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے برطانیہ میں آج 30 سے زائد ممالک کا اجلاس

    سیچوان صوبے میں سائٹس کی توسیع، جس کا مشاہدہ سیٹلائٹ کی تصویروں میں کیا گیا ہے اور چینی حکومت کے درجنوں دستاویزات کا جائزہ لیا گیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے حالیہ دعووں کی تائید کرتا ہے کہ بیجنگ دہائیوں میں اپنی سب سے اہم جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کی مہم چلا رہا ہے۔

    ٹرمپ اگلے ماہ بیجنگ کا ایک تاریخی دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ چینی رہنما شی جن پنگ کے جوہری عزائم کو روکنے کے لیے ایک معاہدے کے بارے میں بات چیت شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس سال کے شروع میں، روس اور امریکہ کے درمیان ہتھیاروں میں کمی کا تازہ ترین معاہدہ – جسے نیو اسٹارٹ کے نام سے جانا جاتا ہے – کی میعاد ختم ہوگئی، ٹرمپ ماسکو کے ساتھ ایک نیا اور بہتر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں جس میں چین بھی شامل ہوگا

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

    سی این اے کارپوریشن کے نیوکلیئر تجزیہ کار ڈیکر ایویلتھ کا کہنا ہے کہ اس جدید کاری کی وسعت بتاتی ہے کہ پورے نظام کی ٹیکنالوجی میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے اب مغرب کے لیے یہ اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے کہ چین کتنے ایٹمی ہتھیار پیدا کر سکتا ہے۔

    پینٹاگون کے مطابق چین دنیا میں سب سے تیزی سے جوہری ہتھیار تیار کرنے والا ملک بن چکا ہے اور اس کے ذخائر اب فرانس سے بھی تجاوز کر گئے ہیں، حالانکہ وہ ابھی بھی امریکا اور روس کے مقابلے میں کافی پیچھے ہے۔

    دوسری جانب چینی وزارتِ دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین صرف اپنے دفاع کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور وہ جوہری ہتھیاروں کے پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر سختی سے قائم ہے۔

    ایران کیخلاف جنگ سے انکار،ٹرمپ فرانسیسی صدر کو بیوی سےمار کےطعنےدینے لگے

    تاہم کارنیگی انڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کے سینئر فیلو ٹونگ ژاؤ کا ماننا ہے کہ چینی قیادت کا خیال ہے کہ ایٹمی صلاحیت کا مظاہرہ مغربی ممالک پر نفسیاتی اثر ڈال سکتا ہے اور انہیں ابھرتے ہوئے چین کی حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران میں جاری حالیہ جنگ نے چین کے اس عزم کو مزید پختہ کر دیا ہے کہ وہ اپنی فوجی طاقت کو کمزور نہ پڑنے دے۔

  • ایران کی فوجی قیادت کا امریکا اور اسرائیل کو سخت پیغام

    ایران کی فوجی قیادت کا امریکا اور اسرائیل کو سخت پیغام

    ایران کی فوجی قیادت نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کی حقیقی عسکری طاقت سے ناواقف ہیں-

    ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی فوج کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو ایران کی عسکری صلاحیتوں کے بارے میں مکمل معلومات حاصل نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن ایران کی وسیع اور اسٹریٹجک طاقت سے پوری طرح آگاہ نہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ ایران کے اسٹریٹجک میزائل مراکز، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز، جدید فضائی دفاعی نظام اور الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیتیں تباہ کر دی گئی ہیں ایران کی اسٹریٹجک عسکری پیداوار ایسے مقامات پر ہو رہی ہے جن کے بار ے میں دشمن کو علم نہیں اور نہ ہی وہ وہاں تک پہنچ سکتا ہے۔

    ایران کی فوجی قیادت کا امریکا اور اسرائیل کو سخت پیغام

    ترجمان کے مطابق اب تک جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہ “غیر اہم” تھے ترجمان نے مزید خبردار کیا کہ آئندہ کارروائیاں مزید سخت، وسیع اور تباہ کن ہوں گی ایران اس جنگ کو اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک دشمن کو مکمل اور حتمی شکست نہیں دی جاتی۔

    دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں،امریکی سفارت کاری محض ایک ڈھونگ ہے۔

    پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کہا کہ امریکا کی جانب سے ماضی میں ایران کے ساتھ کیے گئے سفارتی وعدوں کی خلاف ورزی کی گئی، جن میں 2015 کے جوہری معاہدے سے علیحدگی بھی شامل ہے امریکا نے مذاکرات کے دوران ہی اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف کارروائیاں کیں۔

    آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے برطانیہ میں آج 30 سے زائد ممالک کا اجلاس

    ترجمان نے ایران پر جاری امریکی حملوں کو ’’وحشیانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کے اس دعوے میں کوئی صداقت نہیں کہ ایران اور امریکا کے درمیان اس وقت کوئی بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں،ثالثوں کے ذریعے ملنے والے پیغامات میں امریکا کی جانب سے غیر معقول اور یکطرفہ مطالبات کیے جا رہے ہیں، جن میں ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو ترک کرنا اور اس کے میزائل دفاعی نظام کو محدود کرنا شامل ہے۔

    ایران کیخلاف جنگ سے انکار،ٹرمپ فرانسیسی صدر کو بیوی سےمار کےطعنےدینے لگے

    اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ایرانی عوام ان پیغامات کو شدید شکوک و شبہات کی نظر سے دیکھتے ہیں اور اس وقت ایران کی پوری توجہ اپنی سرزمین اور خودمختاری کے دفاع پر مرکوز ہے حالیہ امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے بعد ایران نے ’’آپریشن ٹرو پرومس 4‘‘ کے تحت جوابی اقدامات شروع کیے ہیں، جن کے دوران اب تک درجنوں مراحل میں اہم امریکی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

  • آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے برطانیہ میں آج  30 سے زائد ممالک کا اجلاس

    آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے برطانیہ میں آج 30 سے زائد ممالک کا اجلاس

    برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ وہ 35 ممالک کے ساتھ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے بات چیت کریں گے۔

    دنیا کے تقریباً 35 ممالک جمعرات کے روز ایک اہم ورچوئل اجلاس میں شرکت کریں گے، جس کا مقصد ایران کے خلاف جاری امریکی-اسرائیلی جنگ کے باعث بند ہونے والی اہم عالمی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کے لیے سفارتی اور سیاسی دباؤ بڑھانا ہے۔

    امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ یہ اجلاس برطانیہ کی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر کی سربراہی میں منعقد ہوگا، جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کس طرح مؤثر سفارتی اور سیاسی اقدامات کے ذریعے جہاز رانی کی آزادی بحال کی جا سکتی ہے، پھنسے ہوئے جہازوں اور ملاحوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، اور ضروری اشیاء کی ترسیل کو دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے –

    اسٹارمر نے کہا کہ گزرگاہ کو دوبارہ کھولنا آسان نہیں ہوگا، لیکن تمام ممکنہ سفارتی اور سیاسی اقدامات پر غور کیا جائے گا تاکہ جہازوں اور عملے کی حفاظت کے ساتھ اہم اشیا کی ترسیل دوبارہ شروع کی جا سکے وہ اجلاس میں شامل ممالک جو پہلے ہی محفوظ راستے کے لیے تعاون کرنے پر تیار ہیں، اس ہفتے کی بات چیت میں حصہ لیں گے اجلاس کے بعد برطانیہ اپنے عسکری منصوبہ سازوں کے ساتھ بھی حکمت عملی تیار کرے گا تاکہ ہرمز کی گزرگاہ دوبارہ کھولنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

    عالمی رہنما ایران کی جانب سے اس سمندری راستے کے بند ہونے پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں، کیونکہ یہاں سے دنیا کے پانچویں حصہ تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہےاس بندش کے بعد عالمی توانائی کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور کئی ممالک نے اپنی اسٹراٹیجک تیل اور گیس کے ذخائر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ بحران کم کیا جا سکے۔

  • ایران کیخلاف جنگ سے انکار،ٹرمپ  فرانسیسی صدر کو  بیوی سےمار کےطعنےدینے لگے

    ایران کیخلاف جنگ سے انکار،ٹرمپ فرانسیسی صدر کو بیوی سےمار کےطعنےدینے لگے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ’فرانس کے میکرون کو فون کیا، جن کے ساتھ ان کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں اور وہ ابھی تک جبڑے پر لگنے والے وار (تھپڑ) سے سنبھل رہے ہیں‘۔

    ٹرمپ نے کہا کہ فرانس کاصدر میکرون جسکی بیوی اسے بہت زلیل کرتی ہے اورابھی تک اسکا دایاں جبڑہ( بیوی سے مار کھا کر) زخمی ہےمیں نےاسے کیخلاف جنگ میں مدد کیلئے فون کیا لیکن اس نےصاف انکارکر دیا۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب صدر ٹرمپ نے میکرون کا مذاق اُڑایا ہے۔ اس سے قبل ڈیووس میں میکرون کی تقریر کے دوران ان کے ہوا بازوں جیسے سن گلاسز پہننے پر بھی ٹرمپ نے طنز کیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس فرانسیسی صدر سرکاری دورے پر ویتنام پہنچے تھے جہاں ایئرپورٹ پر حکام اور صحافی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی اے پی کے کیمرہ مین نے چند سیکنڈز کی ویڈیو کلپ ریکارڈ کی جو بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گئی ویڈیو میں صدر میکرون کو جہاز کے گیٹ پر نمودار ہوتے اور اپنی اہلیہ بریگِٹ میکرون کو دونوں ہاتھوں سے دھکیلتے دیکھا گیا، اس دوران صدر میکرون کچھ پریشان نظر آئے مگر پھر رپورٹرز کی طرف دیکھ کر مسکرا کر ہاتھ ہلایا بعد ازاں انہوں نے بریگِٹ کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی لیکن بریگِٹ میکرون نے سیڑھیوں کا جنگلہ پکڑ کر اترنے کو ترجیح دی صدر میکرو ن نے صحافیوں کو وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ یہ صرف ہنسی مذاق تھا۔

    فرانسیسی خاتون اول بریگِٹ میکرون 72 سالہ ہیں اور صدر میکرون سے 24 سال بڑی ہیں، دونوں کی پہلی ملاقات ہائی اسکول میں ہوئی تھی جب صدر میکرون کی عمر 15 سال اور بریگِٹ کی عمر 39 سال تھی۔ بعد ازاں 2007 میں دونوں نے شادی کی۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کے لیے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اپریل 2026ء کو شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک افغان سرحد کے ساتھ بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت دیکھی گئی سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خارجیوں کے اس گروہ کو نشانہ بنایا درست اور مہارت سے کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس جھڑپ سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ افغان طالبان حکومت اپنی سرحدی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے نبھانے میں ناکام رہی ہے افغان طالبان حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خارجی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ مہم عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرِ ستان میں پاک افغان سرحدی علاقے میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔

    انہوں نے کامیاب کارروائی میں 8 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، مجھ سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے غیر متزلز ل عزم میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے-

  • سپریم کورٹ نے مطیع اللہ جان کے خلاف ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

    سپریم کورٹ نے مطیع اللہ جان کے خلاف ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

    سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان پر دہشتگردی کی دفعات کے اطلاق کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا۔

    عدالتِ عظمیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو ہدایت کی ہے کہ مطیع اللہ جان کی جانب سے دہشتگردی کی دفعات کے خاتمے سے متعلق دائر کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کر کے اس پر فیصلہ کیا جائے، سماعت کے دوران مطیع اللہ جان کی جانب سے وکیل قدیر جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    سماعت کے دوران پراسیکوشن کی جانب سے ہائیکورٹ کو ہدایات دینے پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا، ڈپٹی پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اگر عدالت ڈائریکشن دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ اس معاملے پر فیصلہ نہیں دیتی، اس وقت تک ٹرائل کورٹ میں فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔

    واضح رہے کہ مطیع اللہ جان نے دہشتگردی کی دفعات کے خاتمے کے لیے ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، تاہم متعلقہ عدالت کے فیصلے کو انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

  • امریکی کلب ڈانسر نے  ایران کے خلاف نئی ممکنہ فوجی تعیناتیوں کا پردہ فاش کر دیا

    امریکی کلب ڈانسر نے ایران کے خلاف نئی ممکنہ فوجی تعیناتیوں کا پردہ فاش کر دیا

    امریکا کے شہر سان ڈیاگو سے تعلق رکھنے والی ایک کلب ڈانسر چارم ڈیز نے ٹک ٹاک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان امریکی فوجی اپنی اگلی تعیناتیوں اور مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے خلاف ممکنہ جنگی مشن کے حوالے سے حساس معلومات عام جگہوں پر شیئر کر رہے ہیں۔

    ویڈیو میں چارم نے بتایا کہ حال ہی میں بڑی فوجی چھاؤنیوں کے قریب واقع کلبوں میں اُداس اور پریشان حال فوجیوں کا رش بڑھ گیا ہے جو اپنی روانگی سے قبل بڑی رقم خرچ کر رہے ہیں کئی نوجوان فوجیوں نے انہیں صاف بتایا کہ وہ اگلے ہفتے ایران کے خلاف محاذ پر روانہ ہو رہے ہیں، جن میں سے کئی بہت ہی کم عمر اور معصوم شکلوں والے ہیں۔

    سان ڈیاگو کا علاقہ امریکا کے بڑے فوجی مراکز کے قریب واقع ہے جہاں بحری اور زمینی فوج کے اہم اڈے موجود ہیں اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران پر بڑھتے ہوئے فوجی دباؤ کے پیشِ نظر امریکا کسی بڑی عسکری کارروائی کی تیاری کر رہا ہے،ہزاروں اضافی امریکی فوجی، جن میں میرین یونٹس اور ایلیٹ فورسز شامل ہیں، پہلے ہی خطے میں پوزیشن سنبھال چکے ہیں۔

    امریکی عوام میں اس ممکنہ جنگ کے حوالے سے شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور کئی خاندان اسے ایک غیر ضروری تنازع قرار دے کر اپنے پیاروں کی زندگیوں کے بارے میں فکر مند ہیں اگرچہ پینٹاگون کی جانب سے ان معلومات کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی اور ویڈیو بنانے والی خاتون نے اسے محض ایک ذاتی مشاہدہ قرار دیا ہے، لیکن اس واقعے نے اس حقیقت کو واضح کر دیا ہے کہ اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے دور میں فوجی رازوں کو چھپانا کتنا مشکل ہو چکا ہے۔

  • ناسا کا  مشن ’آرٹیمس ٹو‘ 53 سال بعد انسان کو لے کر چاند کی جانب روانہ

    ناسا کا مشن ’آرٹیمس ٹو‘ 53 سال بعد انسان کو لے کر چاند کی جانب روانہ

    امریکی خلائی ادارے ناسا نے 53 سال بعد پہلی بار انسانوں کو چاند کے گرد بھیجنے کے لیے آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کر دیا ہے۔

    یہ راکٹ فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے یکم اپریل 2026 کو 6 بجکر 35 منٹ پر روانہ ہوا، جس میں چار خلا باز سوار ہیں یہ مشن مستقبل میں چاند پر دوبارہ انسان اتارنے کی تیاری کا اہم حصہ ہے یہ سفر کئی لحاظ سے تاریخی ہے کیونکہ یہ خلا میں اب تک کے طویل ترین فاصلے، یعنی 2 لاکھ 52 ہزار (4 لاکھ 6 ہزارکلومیٹر) تک سفر کرے گا، جو اپولو 13 کے ریکارڈ سے بھی آگے ہے آخری بار جب انسانوں نے چاند کی سطح پر قدم رکھے تھے، وہ 1972 میں ’اپولو‘ کا آخری مشن تھا –

    مشن ’آرٹیمس ٹو‘ میں ٹیم کی قیادت ریڈ وائزمین بطور کمانڈر کر رہے ہیں، جبکہ کرسٹینا کوچ چاند کے کسی بھی مشن کا حصہ بننے والی پہلی خاتون خلانورد بن گئی ہیں ان کے ہمراہ وکٹر گلوور چاند کی جانب سفر کرنے والے پہلے سیاہ فام خلانورد کے طور پر اپنی شناخت بنا رہے ہیں، اور جیرمی ہینسن کا تعلق کینیڈا سے ہے جو اس مشن میں شامل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلانورد ہیں۔

    ناسا حکام کے مطابق یہ مشن نہ صرف چاند پر مستقل انسانی موجودگی کے خواب کو حقیقت کے قریب لانے میں مدد دے گا بلکہ مستقبل میں مریخ تک انسانی رسائی کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

    ادارے کے ایڈمنسٹریٹر جیریڈ آئزک مین نے کہا کہ امریکہ 2028 تک چاند کے جنوبی قطب پر انسان اتارنے کا ہدف رکھتا ہے، تاکہ چین کے متوقع 2030 کے مشن سے پہلے برتری حاصل کی جا سکے۔ یہ کوشش چین کے ساتھ ایک نئی خلائی دوڑ کا بھی حصہ سمجھی جا رہی ہے۔

    لانچ کے بعد خلائی جہاز نے کامیابی سے اپنے ابتدائی مراحل مکمل کیے، اور خلا بازوں نے دستی طور پر جہاز کو کنٹرول کرنے کی مشق بھی کی اس سے یہ یقینی بنایا جا رہا ہے کہ اگر خودکار نظام میں کوئی خرابی ہو جائے تو خلا باز خود جہاز کو سنبھال سکیں یہ مشن نہ صرف سائنسی لحاظ سے اہم ہے بلکہ یہ مستقبل میں مریخ جیسے سیاروں تک انسانی سفر کی راہ بھی ہموار کرے گا۔ اس کامیابی کو دنیا بھر میں ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

  • بھارت انٹرنیٹ بندش کرنے والے بدترین ممالک میں سرفہرست

    بھارت انٹرنیٹ بندش کرنے والے بدترین ممالک میں سرفہرست

    بھارت آمرانہ طرز حکومت کے تحت انٹرنیٹ بندش کرنے والے بدترین ممالک میں سرفہرست آگیا،انتہا پسند نظریات اور اندرونی خلفشار میں ڈوبا بھارت انٹرنیٹ بندش سے حقائق کو چھپانے میں مصروف ہے عالمی ڈیجیٹل حقوق کی تنظیم ایکسز ناؤ کی رپورٹ نے بھارتی نام نہاد جمہوریت کے دعوے کو عیاں کر دیا۔

    بھارتی جریدے دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت 2025میں 65مرتبہ انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن سے بدترین ممالک میں سرفہرست ہے گزشتہ سال میں بھارت میں کیا گیا انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کسی بھی جمہوری ملک میں سب سے زیادہ ہے بھارت میں 2018میں 134اور2019میں 121مرتبہ انٹرنیٹ مکمل طور پر معطل کیا گیا 12ریاستوں اور علاقوں میں بار بار اندرونی خلفشار، تشدد اور تنازعات پر انٹرنیٹ بند کیا گیا بھارت اب بھی لوگوں کی آواز پر کنٹرول کو ترجیح دیتا ہے جو قطعاً جمہوری اقدار نہیں ۔

    عالمی ماہرین کے مطابق تلخ حقائق کو چھپانے کے لیے بار بار انٹرنیٹ کی بندش بھارت میں بڑھتے اندرونی خلفشار کا واضح ثبوت ہے بی جے پی حکومت ہندوتوا کے انتہاپسند ایجنڈے کے تحت جاری ظلم و جبر کو چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈےاختیار کر رہی ہے۔