Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • انڈونیشیا فیفا انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم

    انڈونیشیا فیفا انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم

    فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے انڈونیشیا کو انڈر 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کردیا-

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق فیفا کی جانب سے یہ فیصلہ انڈونیشیا کے صوبے بالی کے گورنر کی جانب سے ایونٹ میں اسرائیلی ٹیم کی میزبانی سے انکار کی پاداش میں کیا گیا فیفا کا کہنا ہے کہ انڈر20 ورلڈ کپ کیلئے متبادل میزبان کا اعلان جلد کیا جائے گا اور فی الحال ایونٹ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جا رہا انڈونیشیا کے خلاف مزید جرمانوں کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

    پی سی بی کامورنے مورکل،مکی آرتھر اوراینڈریو پٹک کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    خیال رہے کہ فیفا انڈر 20 ورلڈکپ رواں برس انڈونیشیا میں ہونا تھا تاہم اب اس سے میزبانی واپس لے لی گئی ہے۔ انڈر 20 ورلڈ کپ 20 مئی سے 11 جون تک ہونا تھا انڈونیشیا کو میزبان ملک ہونے کی وجہ سے اس ایونٹ میں شریک ہونا تھا تاہم اب میزبانی چھینے جانے کے بعد اس کی شرکت کا بھی امکان نہیں۔ انڈونیشیا 1979 کے بعد سے اب تک ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکا ہے۔

    بلوچستان میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں داخل،موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی

    واضح رہے کہ جکارتہ میں گزشتہ دنوں اسرائیلی ٹیم کی متوقع شرکت پر مظاہرہ بھی کیا گیا تھا جس میں مظاہرین نے انڈونیشین اور فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔

  • ایم کیو ایم قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات،مردم شماری پر تحفظات کا اظہار

    ایم کیو ایم قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات،مردم شماری پر تحفظات کا اظہار

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران مردم شماری کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آبادمیں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نےشہباز شریف سے ملاقات میں کر اچی کےمسائل اور کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگا ہ کیا جس پر وزیراعظم نے تمام تحفظات کو دور کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔

    پی سی بی کامورنے مورکل،مکی آرتھر اوراینڈریو پٹک کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    متحدہ قومی موومنٹ کے وفد میں کنوینر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق شریک تھے۔ وفد ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظوری پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔

    قبل ازیں جماعت اسلامی نے بھی کراچی میں ڈیجیٹل مردم شماری پر تحفظات کا اظہارکیا تھا حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سازش ہوئی ہے، اس بار بھی کراچی کی آبادی کو درست نہیں دکھایا جائے گاایم کیو ایم مردم شماری کو ریڈ لائن کہتی ہے، وزارتیں اور مراعات چھوڑ کر ریڈ لائن کا دفاع کرے۔

    امریکا میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججز کیلئے نئے ضابطوں کا اطلاق

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سازش ہوئی ہے، اس بار بھی کراچی کی آبادی کو درست نہیں دکھایا جائے گا، تناسب کے اعتبار سے 5 سے 7 فیصد آبادی بڑھا کر دکھا دیں گے، کراچی کی آبادی ٹھیک گنی گئی تو سندھ اسمبلی میں تناسب تبدیل ہوجائے گا آبادی کا تناسب تبدیل ہونے سے پیپلزپارٹی کا وزیراعلیٰ آنے کا چانس کم ہو جائے گا۔

    ایئر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا

  • بلوچستان میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں داخل،موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی

    بلوچستان میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں داخل،موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی

    کوئٹہ: بلوچستان میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں داخل ہوگئیں مکران ،زیارت ،قلات ، قلعہ عبداللہ ،ہرنائی، سوراب، پنجگور، گوادر ،واشک سمیت کئی دیگر علاقوں میں رات گئے سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ہوئی جس کے باعث آمد و رفت کے راستے بند ہوگئےقلعہ عبداللہ میں گزشتہ رات سےموسلادھار بارش کےباعث ندی نالوں میں طغیانی آنےسےآرمبی، کاکوزئی ،توبہ اچکزئی سمیت دیگر علاقوں میں آمد ورفت کےراستےبند ہوگئے ہیں۔

    قلعہ عبداللہ شہرکے قریب ماچکہ اور باغک ندی میں بھی طغیانی آ گئی وادی زیارت و ملحقہ علاقوں میں گزشتہ شام سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہےزیارت میں موسلادھار بارش کے باعث بجلی اور گیس کی سپلائی مکمل معطل ہو گئی ہے۔

    چمن میں بارش کے باعث ندی نالوں میں پانی کا بھاؤ بڑھ گیا جس کے باعث راستوں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ مستونگ میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آگئے بلوچستان کی وادی بولان کے علاقے ڈھاڈر میں سیلابی ریلے این 65 قومی شاہراہ پر قائم عارضی پل کو بہا لے گیا، جس کی بحالی میں چوبیس گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر بولان سید سمیع اللہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سبی سے کوئٹہ زمینی سفر سے اجتناب کریں صوبے کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں کے پیش نظر ڈی سی آفس کوئٹہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

  • امریکا میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججز کیلئے نئے ضابطوں کا اطلاق

    امریکا میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججز کیلئے نئے ضابطوں کا اطلاق

    واشنگٹن: امریکا میں ججوں کو مفت سفر، کھانے اور تحائف کی تفصیل فراہم کرنی ہوگی۔

    باغی ٹی وی:"روئٹرز” کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کے ججوں اور وفاقی ججوں کو اب قانون سازوں اور عدالتی شفافیت کے حامیوں کے زور پر اپنائے گئے نئے ضوابط کے تحت ملنے والے کسی بھی مفت سفر، کھانے یا تحائف کےبارے میں زیادہ سے زیادہ تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی نئے قواعد وضوابط میں ججوں کو غیرکاروباری تحائف بتانے کی ضرورت نہیں تاہم ججوں کو کمرشل جائیدادوں میں قیام، مہمان نوازی اورتحائف کا بتانا ہوگا۔

    سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

    ڈیموکریٹ سینیٹر شیلڈن وائٹ ہاؤس نے قوانین میں تبدیلی کی تصدیق کی اور کہا کہ نئے قوانین ججوں کو معلومات عوام سے چھپانے سے روکیں گےوفاقی عدلیہ کے حکام نے بھی ڈیموکریٹک امریکی سینیٹر شیلڈن وائٹ ہاؤس کی طرف سے منظر عام پر آنے والے ایک خط کی تصدیق کی۔

    نئے قوانین ججوں کے لیے کسی نجی ریزورٹ میں مفت سفر، کھانا، شکار یا چھٹیاں گزارنا مشکل بنا دیں گے اور نئے قوانین ججوں کو معلومات عوام سے چھپانے سے روکیں گے-

    روس، یوکرین جنگ 24 گھنٹے میں ختم کروا سکتا ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ کا دعوٰی

    گورنمنٹ ایکٹ 1978 کے تحت امریکی سپریم کورٹ کے ججوں، وفاقی ججوں کو دیگر سرکاری اہلکاروں کی طرح سالانہ مالیاتی رپورٹس مکمل کرنا ہوتی ہے کانگریس نےپچھلےسال قانون سازی پاس کی تھی جس میں ججوں کووقتاً فوقتاً اسٹاک ٹریڈزکو ظاہر کرنے والی رپورٹیں فائل کرنے کا کہا گیا-ٕ

    نئے ضوابط 14 مارچ کو نافذ ہوئے ہیں جسےجوڈیشل کانفرنس کی ایک کمیٹی نے منظور کیا،جو عدلیہ کی پالیسی ساز ادارہ ہےان کی تفصیل امریکی عدالتوں کے انتظامی دفتر کے ڈائریکٹر، یو ایس ڈسٹرکٹ جج روزلین ماسکوف کے 23 مارچ کو وائٹ ہاؤس کو لکھے گئے خط میں بتائی گئی۔

    چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے 20 لاکھ کی نوکری چھوڑ کر لانڈری کا کاروبارکیوں شروع کیا؟

  • ایئر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا

    ایئر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا

    لاہور: پاکستان کی تیسری نجی ائیرلائن ائیر سیال نے آج لاہور سے اپنی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے،افتتاحی پرواز لاہور ایئرپورٹ سے 160 مسافروں کو لے کرجدہ روانہ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرمنعقدہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی افتتاحی تقریب میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے بھی شرکت کی۔

    پریکٹس اینڈ پروسیجربل پرسپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے،صدر عارف علوی

    میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی نے کہا کہ کامیاب ڈومیسٹک آپریشن کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز اِئیر سیال کی بڑی کامیابی ہے، پہلے مرحلے میں لاہور، اسلام آباد سےجدہ کیلئے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی جائیں گی، اس طرح ائیر سیال کی ہر ماہ جدہ کیلئے 68 پروازیں آپریٹ ہوں گی-

    ائیر سیال فضل جیلانی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں کراچی، ملتان اور سیالکوٹ سے جدہ کیلئے پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ خلیجی ممالک کیلئے بھی جلد پروازیں چلائیں گے یورپی یونین کی پابندی ہٹنے کے بعد لندن اور مانچسٹر کے لیے بھی آپریشن شروع کرے گی ، ائیر سیال کی پروازیں ائیر بس 320 کے ذریعے چلائی جارہی ہیں جبکہ فضائی بیڑے میں جلد بڑے طیاروں کو شامل کیا جائے گا۔

    سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا ازخود نوٹس کے تمام کیسز ملتوی کرنے کا …

    ائیر سیال نے تقریباً ڈھائی سال اندرون ملک پروازوں کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغازکیا ہےائیر سیال کی افتتاحی بین الاقوامی پرواز لاہور سے 160 مسافروں کے ہمراہ جدہ روانہ ہوگئی ہے چیئرمین ائیر سیال، بورڈ آف ڈائریکٹرز افسران اور سی اے اے حکام نے افتتاحی پروازکے مسافروں کو رخصت کیا۔

  • سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا ازخود نوٹس کے تمام کیسز ملتوی کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا ازخود نوٹس کے تمام کیسز ملتوی کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ نے رولز بنائے جانے تک ازخود نوٹس کے تمام کیسز ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ازخود نوٹس اور آئینی اہمیت کے مقدمات پر سماعت مؤخر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے از خود نوٹس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے فیصلہ جاری کیا خصوصی بینچ میں جسٹس امین الدین اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں اور فیصلہ دو ایک کے تناسب سے جاری کیا گیا 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحریر کیا-

    جو کہتا تھا قانون سب کے لیے برابر ہے وہ آج قانون کا سب سے …

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رولز بنائے جانے تک آرٹیکل 184 تھری کے تمام کیسز کو ملتوی کردیا جائے چیف جسٹس پاکستان کو خصوصی بینچ بنانے کا اختیار نہیں ہے اسپیشل بینچ میں مختلف بینچز سے ایک ایک جج کو شامل کیا گیا، عدالتی وقت ختم ہونے کے وقت کیس سماعت کیلئے مقررکیا گیا-

    تحریری فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پیمرا کی جانب سے ججز پر تنقید پر پابندی آئین اور اسلام کیخلاف ہےدوران سماعت عدالت کی توجہ پیمرا کی جانب سے ججز پر تنقید نشر کرنے کی پابندی پر دلائی گئی، پیمرا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دے کر پابندی عائد کی، عدالتی فیصلہ پیمرا کو ایسا حکم نامہ جاری کرنے کی اجازت نہیں دیتا،ضلعی عدلیہ کے ججز سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ججز سے زیادہ کام کرتے ہیں پیمرا نے کبھی ضلعی عدلیہ کے ججز پر تنقید کے خلاف پابندی عائد نہیں کی، دوسروں کو قابل احتساب بنانے والے ججز کا احتساب نہ ہونا آئین اور شریعت کیخلاف ہے، عوام کا اعتماد اداروں کو خود جیتنا ہوتا ہے۔

    نیا عدالتی اصلاحاتی بل، نواز،ترین اور گیلانی کو اپیل کا حق مل گیا

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام اراکین پارلیمنٹ کے انتخاب کے وقت ان کا احتساب کرتے ہیں، اراکین پارلیمنٹ الیکشن میں عوام کو جوابدہ ہوتے ہیں، قوانین کے تحت بیوروکریسی حکومت کو جوابدہ ہوتی ہے، عدلیہ اس طرح کسی کو بھی جوابدہ نہیں ہے۔

    فیصلے میں قرار دیا گیا کہ چیف جسٹس کے پاس اختیار نہیں بینچ کی تشکیل کے بعد کسی جج کو بینچ سے الگ کریں، ایک جج سپریم جوڈیشل کونسل کوجوابدہ ہوسکتا ہے لیکن جوڈیشری نہیں چیف جسٹس اپنی دانش کو آئین کی حکمت کی جگہ نہیں دےسکتے، آئین نے چیف جسٹس کو یکطرفہ اورمرضی کااختیارنہیں دیا، سپریم کورٹ کےتمام ججز کو اجتماعی طورپرتعین کاکام چیف جسٹس انجام نہیں دے سکتے۔

    بینچ میں جسٹس شاہد وحید نے فیصلے سے اختلاف کیا اور نوٹ میں لکھا کہ جن معاملات پرفیصلہ دیا گیا وہ ہمارے سامنے ہی نہیں تھے۔

    پریکٹس اینڈ پروسیجربل پرسپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے،صدر عارف علوی

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کا ازخود نوٹس کیس بھی زیر سماعت ہے جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔

  • سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

    سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

    سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)  میں شمولیت اختیار کرلی،چینی صدر کے دورہ سعودی عرب میں سعودی عرب کی ایس سی او میں شمولیت پر تبادلہ خیال ہواتھا۔

    باغی ٹی وی: سعودی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سعودی کابینہ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کی منظوری دےدی ہے سعودی عرب نے ڈائیلاگ پارٹنر کی حیثیت سے تنظیم میں شمولیت کی ہے جو مکمل رکنیت کی طرف پہلا قدم ہے۔

    سعودی عرب نے ایس سی او میں ڈائیلاگ پارٹنر کا درجہ ملنے سے متعلق یادداشت کی منظوری دی ہے، جس سے ریاست شنگھائی تعاون تنظیم میں مذاکراتی شراکت دار بن جائے گی امریکی تحفظات کے باوجود سعودی عرب چین کے ساتھ طویل مدت شراکت داری کا خواہاں ہے۔

    واضح رہے کہ ایس سی او ایک سیاسی اور سیکیورٹی تنظیم ہے جس میں یورپ اور ایشیا کے ممالک شامل ہیں یہ تنظیم 2001 میں روس، چین اور سابق سوویت ریاستوں نے قائم کی تھی ایران بھی پچھلے سال ایس سی او میں شمولیت اختیار کرچکا ہے ایس سی او میں چین، روس، پاکستان، بھارت اور وسط ایشیائی ممالک شامل ہیں۔

    چینی صدر شی جن پنگ نے پچھلے دسمبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، اس دوران عرب ریاست کے ایس سی او میں شامل ہونے پر بات چیت کی گئی تھی سعودی عرب کو ایس سی او میں مذاکراتی شراکت دار کی حیثیت حاصل ہونا مکمل رکنیت کی طرف پہلا قدم ہے قبل ازیں سعودی کمپنی آرامکو نے گزشتہ روز چین میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

  • پریکٹس اینڈ پروسیجربل پرسپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے،صدر عارف علوی

    پریکٹس اینڈ پروسیجربل پرسپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے،صدر عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہےسپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 پر سپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 پر گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا چیف جسٹس کا اختیار محدود کرنےکی قانون سازی کی ٹائمنگ ایک سوالیہ نشان ہے،سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 پر سپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، ان کی دعا ہے کہ جج آپس میں اشتراک پیدا کریں۔

    نیا عدالتی اصلاحاتی بل، نواز،ترین اور گیلانی کو اپیل کا حق مل گیا

    الیکشن کمیشن کی جانب سے اکتوبر میں انتخابات کے اعلان کے حوالے سے صدر عارف علوی کا کہنا تھا اکتوبر میں بھی الیکشن کا انعقاد خطرے میں نظر آرہا ہے۔

    یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے آج سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظور کر لیا ہے جس کے تحت سو موٹو نوٹس لینے کا اختیار اب اعلیٰ عدلیہ کے 3 سینئر ترین ججز کے پاس ہو گا۔

    دوسری جانب قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز بل میں محسن داوڑ کی ترمیم شامل ہونے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو از خود نوٹس پر ملی سزا کے خلاف اپیل کا حق مل گیا ہے 30 دن میں ون ٹائم اپیل کے حق سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ساتھ یوسف رضاگیلانی، جہانگیر ترین سمیت از خود نوٹس کیسز کے فیصلوں کے دیگر متاثرہ فریق بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    جو کہتا تھا قانون سب کے لیے برابر ہے وہ آج قانون کا سب سے …

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز ترمیمی بل کیا ہے؟

    بل کے تحت سپریم کورٹ کے سامنے ہر معاملے اور اپیل کو کمیٹی کا تشکیل کردہ بینچ سنے اور نمٹائے گا جب کہ کمیٹی میں چیف جسٹس اور دو سینیئر ترین ججز ہوں گے اور کمیٹی کا فیصلہ کثرت رائے سے ہو گا۔

    آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت معاملہ پہلے کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا، بنیادی حقوق سے متعلق عوامی اہمیت کے معاملے پر3 یا اس سے زائد ججزکا بینچ بنایا جائے گا، آئین اور قانون سے متعلق کیسز میں بینچ کم از کم 5 ججز پر مشتمل ہو گا جب کہ بینچ کے فیصلے کے 30 دن کے اندر اپیل دائر کی جاسکے، دائر اپیل 14 روز میں سماعت کے لیے مقررہوگی، زیرالتوا کیسز میں بھی اپیل کا حق ہوگا، فریق اپیل کے لیے اپنی پسند کا وکیل رکھ سکتا ہے اس کے علاوہ ہنگامی یا عبوری ریلیف کے لیے درخواست دینےکے 14 روزکے اندر کیس سماعت کے لیے مقرر ہوگا-

    محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن کا مقدمہ خارج

  • جو کہتا تھا قانون سب کے لیے برابر ہے وہ آج قانون کا سب سے بڑا مفرور ہے،مریم نواز

    جو کہتا تھا قانون سب کے لیے برابر ہے وہ آج قانون کا سب سے بڑا مفرور ہے،مریم نواز

    قصور: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام لیے بغیرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کہتا تھا قانون سب کے لیے برابر ہے وہ آج قانون کا سب سے بڑا مفرور ہے۔

    باغی ٹی وی: قصور میں عوامی جلسہ سےخطاب کے دوران انہوں نےکہا کہ کھڈیاں والوں نے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے والوں کو کھڈے میں پھینک دیا سوچا بھی نہیں تھا کہ پورا کھڈیاں باہر آجائے گا، ملک احمد خان زندہ باد، کھڈیاں اور قصور کل اور آج بھی نوازشریف سے محبت کرتا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ جتنے مرضی "پامبڑ” مچ جائیں سچ بولنے سے باز نہیں آؤنگی، 5 سال ان "پامبڑوں” سے گزر کر آئی ہوں نہیں ڈروں گی، قصور والوں کا شعور بہت زبردست ہے، جب الیکشن چوری کیا گیا قصورسے پوری سیٹیں جیتی تھیں، کھڈیاں والوں نے سب سے پہلے گھڑی چور کو پہچانا تھا پوری دنیا جان گئی ہے یہ فتنہ حکومت میں ہو تو تباہی اور باہر ہو تو بربادی ہے، گیدڑ کو لیڈر کا ماسک پہنانے کی پوری کوشش کی گئی،ماسک اترا تو گھڑی چور نکلا جب لیڈر کا ماسک نکلا تو بیچ میں توشہ خانہ چور نکلا، جب لیڈر کا ماسک اترا ہیروں کے سیٹ لینے والا نکلا، گزشتہ 6 سے 7 سال گدھے پرلکیریں ڈال کر زیبرا بنانے کی کوشش کی گئی، گدھا تو گدھا ہی ہوتا ہے، سہولت کار ہٹے تو گدھے کی لکیریں مٹ گئیں، اب وہ گدھا ریاست کو لاتیں مار رہا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ جس طرح اس کی درگت بنی سہولت کاروں نے بھی کانوں کو ہاتھ لگا لیا، کہتا تھا قانون سب کے لیے برابر ہے، آج قانون کا یہ سب سے بڑا مفرور ہے، عدالتوں نے کہا کہ پیش ہو لیکن وہ ٹانگ پر پلستر چڑھا کر بیٹھا ہے، چھتوں کے پلستر بھی کھل جاتے ہیں لیکن اس کی ٹانگ کا پلستر نہیں کھل رہا کبھی کہتا ہے بیمار ہوں کبھی کہتا ہے بزرگ ہوں، زمان پارک سے پولیس والوں پر پٹرول بم پھینکے گئے، بڑا معصوم سا منہ بنا کر کہتا ہے کہ میری بیوی زمان پارک میں اکیلی تھی، اگر تمہاری بیوی اکیلی تو زمان پارک میں پٹرول
    https://twitter.com/pmln_org/status/1641066552857358336?s=20


    مریم نواز نے کہا کہ

    مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے زمان پارک میں دہشت گرد چھپائے ہوئے تھے، گلگت بلتستان کی پولیس کو بلا کر پنجاب پولیس پر حملہ کرایا گیا، اس آدمی کو شرم نہیں آتی، دنیا کی تاریخ میں اس سے زیادہ بزدل انسان نہیں دیکھا، پہلے کئی ماہ چارپائی کے نیچے سے نہیں نکلا تھا، اب نکلتا ہے تو جنگلا نما گاڑی میں بیٹھ جاتا ہے، جب گاڑی سے نکلتا ہے تو کالا ڈبہ سر پر رکھ لیتا ہے، کالا سا گھونگٹ نکال کر دلہن بن جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کے سٹیج کو بنکرمیں تبدیل کر دیا، بلٹ پروف بنکر سے قوم کو کہتا ہے خوف کے بت کو توڑ دو، اتنا ڈرپوک شخص تاریخ میں نہیں دیکھا، تمہاری جان اگر قیمتی ہے تو جلسے میں آنے والوں کی بھی قیمتی ہے اس کے اپنے بچے لندن میں محفوظ ہیں، قوم کے بچوں کو سڑکوں پر مار کھانے کے لیے چھوڑا ہےیاد رکھنا اگر آپ پر کوئی تکلیف آئی تو میں سامنے کھڑی ہوں گی، مینار پاکستان میں اس کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تھی، عمران خان سن لو یہ قوم اب تمہیں کبھی اقتدار میں نہیں آنے دے گی، دس نکاتی ایجنڈا پیش کر رہا تھا، جب 4 سال اقتدار میں تھا تب دس نکاتی ایجنڈا کہاں سو رہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلا شخص ہے جو روز قتل کی کہانی گھڑ کر سناتا ہے، کبھی رانا ثنا اللہ، کبھی کہتا ہے آئی جی پنجاب قتل کرنا چاہتا ہے، ایسے بندے کو چڑیا گھر میں رکھنا چاہیے اور ٹکٹ لگنی چاہیے، آج اس ذہنی مریض کے کہنے پرعدالتیں سوموٹو لے رہی ہیں، عمر عطا بندیال صاحب اس بندے کے پیچھے نہ لگیں، اس نے ہر سہولت کار کو استعمال کیا پھر مٹی پلیت کرتا ہے۔

    جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انشااللہ الیکشن ہو گا، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، ہم عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں، الیکشن ہو گا لیکن الیکشن سے پہلے سلیکشن کا فیصلہ ہو گا، ایک منشیات زدہ شخص کے کہنے پر پنجاب کی اسمبلی کیوں توڑی گئی، حمزہ شہبازکی حکومت توڑکر 25 ارکان کو عمران کی جھولی میں پھینکا گیا چار، تین کا فیصلہ دو، تین سےکس نے تبدیل کیا، کیا یہ پاکستان کے عوام سے دھوکہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ کی حکومت لانے کے لیے 25 ایم پی ایز کوعمران کی جھولی میں ڈالا گیا تب آئین نے دستک نہیں دی، جب منتخب وزیراعظم کو نکالا گیا اس وقت آئین پاکستان نے دستک نہیں دی، کھڈیاں والو اپنے دشمن کا نام سنو جسٹس کھوسہ، ثاقب نثار نے کہا نوازشریف کے خلاف درخواست لاؤ ہم باہر کرتے ہیں، اس وقت آئین پاکستان نے دستک نہیں دی؟ نوازشریف کو سزا دینے والوں کی گواہیاں آچکی ہیں-

  • شام، ترکی، ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کی اپریل میں ماسکو میں ملاقات متوقع

    شام، ترکی، ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کی اپریل میں ماسکو میں ملاقات متوقع

    ماسکو: شام، ترکی، ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ اپریل میں ماسکو میں ملاقات کریں گے۔

    باغی ٹی وی: ترکی اور ایرانی حکام کے مطابق چاروں ممالک کے حکام شام کی جنگ کے باعث برسوں کی جاری کشیدگی کے بعد انقرہ اور دمشق کے درمیان تعمیری رابطوں پر بات چیت کریں گے۔

    روس، یوکرین جنگ 24 گھنٹے میں ختم کروا سکتا ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ کا دعوٰی

    ترکی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ماسکو میں 3 اور 4 اپریل کو شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا توقع ہے کہ یہ ملاقات وزارتی سطح کی ملاقاتوں کا تسلسل ہو گی۔

    واضح رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے اتحادی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی حوصلہ افزائی پر شام اور ترکی کے حکام نے گزشتہ سال شام کی 12 سالہ جنگ کے باعث کشیدہ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ملاقاتیں کیں-

    تاہم بشارالااسد نے بعد میں ترک صدر طیب اردگان کے ساتھ کسی بھی ملاقات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی شام پر ترک افواج قابض ہے اور وہ اس وقت تک ملاقات نہیں کریں گے جب تک ترکی اپنی فوج واپس لینے کے لیے تیار نہیں ہو جاتا۔

    روس کے دفاعی نظام نے یوکرین کے داغے گئے امریکی ’ گائیڈڈ میزائل‘ کو ناکارہ …

    نیٹو کا رکن ترکی شام میں 12 سالہ خانہ جنگی کے دوران شامی صدر بشار الاسد کی سیاسی اور مسلح حزب اختلاف کا ایک بڑا حمایتی رہا ہے۔ تاہم حالیہ دنوں دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ ہم آہنگی کی کئی اشارے ملتے ہیں۔

    شام اور ترکیہ کے وزرائے دفاع نے دسمبر میں ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب کے ہمراہ تاریخی بات چیت کی جنوری میں، ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ فروری میں اپنے شامی ہم منصب سے ملاقات کر سکتے ہیں تاکہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان تعلقات کی بہتری پر بات چیت کی جا سکے اسد کے اہم اتحادی روس نے بھی ترکیہ کے ساتھ مفاہمت کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

    حجاب پہننے والی ہندوستانی مسلم پائلٹ،سلویٰ فاطمہ کی کامیابی کا حیرت انگیز سفر