Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ترانہ ”وطن پرست”جاری

    شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ترانہ ”وطن پرست”جاری

    وطن عزیزپاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ترانہ ”وطن پرست”جاری کر دیا گیا۔ معروف ریپ اسٹار راجہ ریپ اسٹار کا ترانہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے لوگوں کی طرف سے بہت زیادہ پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔اس سے پہلے بھی راجہ ریپ اسٹار کے کئی ترانے بہت مقبول ہوئے ہیں۔شہداء کی قربانیوں کے حوالے سے جاری کردہ نغمے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف ریپ اسٹار کا کہنا ہے کہ انہوں یہ ترانہ ہمارے محافظوں کی لازوال قربانیوں پر لکھاہے، اور انکے نزدیک وہ چاہ کر بھی ان قربانیوں کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔ انکا کہنا تھا کہ اس ترانے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہیداور بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید کا نام شامل کیا گیا ہے،

    https://youtu.be/SPmxkbT0rHs

    تاہم یہ ترانہ وطن عزیز کے تمام شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، ہمارا ہر جوان وطن عزیز پر قربان ہونے کو اپنا فرض سمجھتا ہے اور ہر ماں اپنے بیٹے کو وطن پر قربان کرنے کو اپنا قرض سمجھتی ہے۔ راجہ ریپ اسٹار نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ تکمیل پاکستان ، نظریہ پاکستان اور دفاع پاکستان پر اپنی آواز اور شاعری سے اپنا فرض ادا کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، انکا کہنا تھا کہ میں تمام چاہنے والوں سے امید رکھتا ہوں کہ وہ ہر بار کی طرح اس ترانے کو بھی پسند کریں گے۔

  • نوازشریف کو بھی از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق مل گیا

    نوازشریف کو بھی از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق مل گیا

    قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظورکیا ہے

    اسمبلی اجلاس میں محسن داوڑ کی بل میں ترمیم بھی منظور کر لی گئی ہے جس کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کو بھی از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق مل گیا ہے ،نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ منظور شدہ بل کے تحت اپیل کا یہ حق ون ٹائم پرویژن کے تحت ہو گا از خود نوٹس پر فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق نوازشریف کو بھی حاصل ہو گیا ہے ،یوسف رضا گیلانی، جہانگیر ترین اور دیگر متاثرہ فریق بھی ایک ماہ میں اپیل کر سکیں گے

    بل کے متن کے مطابق از خود نوٹس مقدمات میں فیصلوں پر اپیل کا حق پہلے ہونے والے فیصلوں پر بھی ہو گا، ماضی میں مقدمات کے فیصلوں کے خلاف ایک ماہ کی اپیل کر سکیں گے ،184 تھری کے تحت ماضی کے فیصلوں پر اپیل کے حق کیلئے ایک ماہ جا وقت ملے گا ۔ ترمیمی بل(سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ) میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سامنے ہر معاملے اور اپیل کو کمیٹی کا تشکیل کردہ بینچ سنے اور نمٹائے گا جب کہ کمیٹی میں چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججز ہوں گے اور کمیٹی کا فیصلہ اکثریت رائے سے ہو گا۔آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت معاملہ پہلے کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا، بنیادی حقوق سے متعلق عوامی اہمیت کے معاملے پر3 یا اس سے زائد ججزکا بینچ بنایا جائے گا، آئین اور قانون سے متعلق کیسز میں بینچ کم از کم 5 ججز پر مشتمل ہو گا جب کہ بینچ کے فیصلے کے 30 دن کے اندر اپیل دائر کی جا سکے دائر اپیل 14 روز میں سماعت کے لیے مقرر ہو گی، زیرالتوا کیسز میں بھی اپیل کا حق ہو گا، فریق اپیل کے لیے اپنی پسند کا وکیل رکھ سکتا ہے

     سادہ سا سوال ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ آگے کرسکتا ہے یا نہیں

    عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
    گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
    انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم

  • پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایزو کابینہ ممبران کواینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

    پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایزو کابینہ ممبران کواینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

    محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوسابق ممبر قومی اسمبلی محمد فاروق اعظم ملک، سابق ایم پی اے چوہدری محمد احسان الحق،سابق ایم پی اے صاحبزدہ محمد غنی عباسی،سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری،سابق ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل کے خلاف تحقیقات کا آغازکردیا۔پی ٹی آئی رہنماء محمد فاروق اعظم ملک کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلوں کے الزام میں محکمہ اینٹی کرپشن نے یکم اپریل صبح گیارہ بجے ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔سابق ایم این اے تحریک انصاف محمد فارق اعظم ملک بھی یکم اپریل کو اینٹی کرپشن کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

    محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق ایم پی اے تحریک انصاف چوہدری احسان الحق کو ضلع کونسل کے ترقیاتی منصوبوں میں غیرقانونی ٹھیکے دینے اور رشوت کے الزام میں یکم اپریل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا۔اینٹی کرپشن نے صاحبزادہ محمد غنی عباسی سابق ایم پی اے تحریک انصاف کو ضلع کونسل کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے اور بھاری رشوت وصول کرنے کے الزام میں سابق ایم پی اے صاحبزادہ محمد غنی عباسی کو 31 مارچ دن بارہ بجے طلب کیا ہے۔اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق صوبائی وزیر تحریک انصاف سمیع اللہ چوہدری کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلوں کے الزام میں طلب کیا ہے۔سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے من پسند افراد کو دے کر بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے۔

    سابق ایم پی اے تحریک انصاف ڈاکٹر محمد افضل کو بھی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن پنجاب کی۔تفتیشی ٹیم نے سابق ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل کو 31 مارچ صبح گیارہ بجے طلب کیا ہے۔ڈاکٹر محمد افضل 31 مارچ کو اینٹی کرپشن ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

  • مسائل کے حل کیلیے ان کیساتھ بھی بیٹھنا پڑیگا جن کی شکل ہمیں پسند نہیں،بلاول

    مسائل کے حل کیلیے ان کیساتھ بھی بیٹھنا پڑیگا جن کی شکل ہمیں پسند نہیں،بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہر خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مسائل سے دوچار ہے، ہم نے انتہا پسندی کا مقابلہ کیا ہے ، جمہوری آئینی بحران دیکھا ہے ،آمروں کا ہم نے مقابلہ کیا ہے،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی اس وقت تاریخی مہنگائی غربت بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں، معاشی بحران کی وجوہات ایسی بھی ہیں جسکی صورتحال ہمارے ہاتھ میں نہیں ،کورونا کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا،ہم نے کورونا کے بعد قدرتی آفت سیلاب کا سامنا کیا ،ہر سات میں سے ایک پاکستانی اس سیلاب سے متاثر ہوا ، اس قدرتی آفت کی وجہ سے ہمارے معیشت کے مسائل مزید بڑھے، اس مشکل وقت میں دہشتگردوں نے اپنا سر اٹھایا،پاکستان کو ان دہشتگردون سے ہم نے آزاد کرایا تھا، ہم نے وہ کام کر کے دکھایا جو سپر پاورز نیٹو بھی نہیں کر سکی ،ہم نے دہشتگردوں کی کمر توڑی تھی بدقسمتی سے ہم پر ایسا وزیر اعظم مسلط کر دیا گیا جس نے عوام کے پیچھے فیصلہ کیا کہ وہ ان دہشتگردوں کو معاف کرے،ہم نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا جسکی کوئی مثال نہیں ملتی، اس نااہل نالائق سلیکٹڈ نے ایک طرف ملک کو معاشی ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا ، دوسری طرف اس نے ملک میں دوبارہ دہشتگردی لائی، قوم نے دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کیا پاکستان سے دہشتگردی ختم کی ،عمران خان نے دہشتگردوں کو جیلوں سے رہا کیا،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی اور سیکورٹی بحران کا سامنا ہے اسکے پیچھے سیلیکڈڈ وزیراعظم ہے۔ قبائلی علاقوں میں جب امن آیا معاشی ترقی شروع ہوئی، اسی سلیکٹڈ وزیر اعظم نے افغانستان سے دہشتگردوں کو قبائلی علاقوں میں بسایا،کچھ آئینسٹائین ایسے فیصلے کرتے ہیں جو ہمارے گلے پڑ جاتے ہیں ،آئین توڑنے والے ہمارے اپوزیشن ہیں اور ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں ،اگر قانون توڑا گیا تو وزیراعظم کیس فائل کریں ،ہمیں عوام کو بتانا چاہیئے کہ چل کیا رہا ہے ،ہم نے تاریخ میں دیکھا ہے کبھی چیف جسٹس تو کبھی آمر وزیراعظم کو باہر کرتا ہے،کوئی تو وجہ ہے تمام آمروں کی اولادیں تحریک انصاف میں ہیں ،اگر یوسف رضا کو نااہل کروایا گیا تو وہ چیف جسٹس کی قیادت میں فیصلہ سنایا گیا تھا ۔ثاقب نثار بطور چیف جسٹس پیسہ اکھٹا کرتے رہے اور سیاست میں مشورے دیتے رہے، ہم حکومت پاکستان اور وزیر قانون کو کہتے ہیں کہ یہ قانون کیوں تاخیر سے لایا گیا قانون سازی کے ذریعے ایک شخص ایک قانون کی روایت کو توڑنے جا رہے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ نہ میرا نہ آپکا ہم سب کا پاکستان ، اس معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آپس میں بیٹھنا ہو گا، ہمیں مسائل کے حل کے لیے ان کیساتھ بھی بیٹھنا پڑےگا جن کی شکل ہمیں پسند نہیں،

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش 

     سادہ سا سوال ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ آگے کرسکتا ہے یا نہیں

    عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
    گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
    انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم

  • مبینہ بیٹی چھپانے کے الزام میں نااہلی کیس،ڈی این اے نہیں لیا جا سکتا،وکیل

    مبینہ بیٹی چھپانے کے الزام میں نااہلی کیس،ڈی این اے نہیں لیا جا سکتا،وکیل

    مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پرعمران خان نااہلی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل میں کہا کہ جو فنانشلی طور پر زیرکفالت ہیں ان سے متعلق بیان حلفی میں ذکرکرنے کا کہا گیا،جسٹس محسن اخترکیانی نے سوال کیا کہ کیا عوام کو پتہ نہیں ہونا چاہیے کہ ان کے نمائندے کے فیملی ممبرز کون کون ہیں ؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ بیان حلفی آج بھی نامزدگی فارم کا حصہ ہوتا ہے،عمران خان کے وکیل نے زیرکفالت ہونے سے متعلق پانامہ پیپرزکیس کا حوالہ دیا اور ساتھ ہی ٹیریان سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 فیصلوں کا حوالہ بھی دیا،وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ کیلیفورنیا عدالت کا فیصلہ یکطرفہ تھا درخوست گزار شہری کون ہیں؟ میں نے کبھی نہیں دیکھا، درخواست گزارکی جمع کرائی گئی فیصلوں کی نقول تصدیق شدہ نہ ہونے کا سوال بھی ہے،پانامہ کیس میں سوال آیا تھا کہ مریم نواززیر کفالت ہیں یا نہیں؟ زیرکفالت پر اس کیس میں مفصل بحث ہوئی،کم عمربچوں کو زیرکفالت کی کیٹیگری میں ظاہرکرنا لازم تھا، ٹیریان کی عمرکاغذات نامزدگی کے وقت 26 سال اور اب 31 سال ہے ،

    عمران خان کے وکیل نے ڈی این اے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا ،وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ریاست کسی سے زبردستی ڈی این اے نہیں لے سکتی،ڈی این اے دینے کے حوالے سے متاثرہ فریق کی مرضی ضروری ہوتی ہے، اس کیس میں بھی ڈی این اے اسی وقت ہوسکتا ہے جب وہ خود چاہے پاکستان میں ایسا کوئی قانون نہیں کہ آپ کسی کا زبردستی ڈی این اے لینے کا کہیں عمران خان اس وقت پبلک آفس ہولڈر نہیں اس لیے پٹیشن قابل سماعت نہیں ،عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قانون کسی کو باہر سے بلا کر نہیں کہہ سکتا کہ ڈی این اے سیمپل دو، اس ایک نکتے پریہ کیس “ڈیڈ اینڈ” پر پہنچ جاتا ہے ڈی این اے سیمپل ریپ کیس کے متاثرہ سے بھی زبردستی نہیں لیا جا سکتا، ڈی این اے سیمپل دینا ایک رضاکارانہ کام ہوتا ہے ،ڈی این اے کو شواہد کا حصہ بنانے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے میری استدعا پر دیا تھا اس قانون کے مطابق بھی کسی سے جبراً سیمپل لینے پرپابندی ہے

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے ,درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذاات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں ،عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں ایک بچے کی معلومات چھپائیں، عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

  • جسٹس نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس،شکایت کنندہ کا بیان حلفی جمع

    جسٹس نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کا معاملہ ،شکایت کنندہ میاں داؤد ایڈووکیٹ نے تفصیلی بیان حلفی جمع کرا دیا

    بیان حلفی کے ساتھ ریفرنس کے دستاویزی ثبوت بذریعہ متفرق درخواست دوبارہ جمع کرا دیئے گئے، میاں داؤد ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ تمام دستاویزی ثبوت ریفرنس کیساتھ منسلک تھے لیکن اب دوبارہ جمع کروائے جا رہے ہیں،درخواست کے ساتھ جسٹس نقوی، انکے بیٹوں کے نام مشکوک انداز میں خریدی گئی جائیدادوں کی دستاویزات منسلک ہیں درخواست کے ساتھ جسٹس نقوی کی بیٹی نقش فاطمہ کو برطانوی بینک اکائونٹ میں بھیجے گئے پائونڈز کی رسید بھی منسلک ہے

    دستاویزات کے مطابق جسٹس نقوی نے 2021 میں گلبرگ لاہور میں 2کنال4مرلے کا پلاٹ4 کروڑ 44 لاکھ میں خریدا،جسٹس نقوی نے یہ پلاٹ7کروڑ20لاکھ کا ڈکلیئر کیا، جسٹس نقوی نے یہ پلاٹ 2022 میں 13کروڑ کا اپنے مبینہ فرنٹ مین محمد صفدر کو فروخت کر کے 4 کروڑ96 لاکھ کا ڈکلیئر کیا،جسٹس مظاہر نقوی نے سینٹ جونز پارک کینٹ میں 65 کروڑ مارکیٹ ویلیو والا 4کنال کا پلاٹ10 کروڑ 70 لاکھ میں خریدا، فرنٹ مین صفدر نے جج کے بیٹوں مصطفی نقوی، مرتضی نقوی کو ایک ایک کنال کے دو پلاٹ کیپٹل سمارٹ سٹی میں دلوائے ایک بیٹے مصطفی نقوی کوکیپٹل سمارٹ سٹی میں 1کنال کا پلاٹ صرف5 لاکھ 40 ہزار میں دلوایا گیا، مصطفی نقوی کو کیپٹل سمارٹ سٹی انتظامیہ نے ساڑھے سولہ مرلے پلاٹ میں 46لاکھ60ہزار رعایت دی،جج کے دونوں بیٹے مصطفی نقوی اور مرتضی نقوی لاہور سمارٹ سٹی میں دسمبر 2021 میں چار چار مرلے کے دو کمرشل پلاٹوں کے مالک بنے، جج کے دونوں بیٹوں نےکمرشل پلاٹوں کی صرف 9 لاکھ روپے فی پلاٹ رقم کاغذوں میں جمع کروائی ہے،دونوں کمرشل پلاٹس کی موجودہ مارکیٹ ویلیو تین کروڑ ہے، زاہد رفیق اور صفدر نامی شخص نے جج اور اس کی فمیلی کیلئے سہولت کاری اور فرنٹ مین کا کردار ادا کیا زاہد رفیق نامی پراپرٹی ڈیلر نے جج کی بیٹی کے برطانوی اکائونٹ میں10ہزار پائونڈ بھجوائے ،جج کی بیٹی نقش فاطمہ نقوی کو برطانوی بینک اکائونٹ میں پانچ ہزار پائونڈ کی رسید پر31جنوری2023 کی تاریخ درج ہے جج کی بیٹی کے برطانوی بینک اکائونٹ میں5 ہزار پائونڈ ابوظہبی سے بھجوائے گئے،

    شکایت کنندہ میاں دائود کو جسٹس نقوی کے بیٹوں کی طرف سے بھجوایا گیا لیگل نوٹس بھی متفرق درخواست کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے،لیگل نوٹس میں جج کے بیٹوں نے چند برسوں میں1000کے قریب مقدمات کرنے کا اعتراف کیا ہے شکایت کنندہ میاں دائود کی طرف سے لیگل نوٹس کے جواب کی کاپی بھی متفرق درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہے

    ریفرنس میں معزز جج کے عدالتی عہدے کے ناجائز استعمال کی بابت بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں جبکہ معزز جج کے کاروباری، بااثر شخصیات کے ساتھ تعلقات بابت بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ ریفرنس میں معزز جج کےعمران خان اور پرویز الہیٰ وغیرہ کے ساتھ بالواسطہ اور بلاواسطہ خفیہ قریبی تعلقات کی بابت بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

     سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع

  • مفت آٹے کی تقسیم ،بھگدڑ سے دو خواتین،پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی

    مفت آٹے کی تقسیم ،بھگدڑ سے دو خواتین،پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی

    جہانیاں میں مفت آٹا پوائنٹ پر پولیس تشدد سے بھگڈر خاتون کا بازو ٹوٹ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے پہلی بار غریب شہریوں کے لئے مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوا تو پنجاب کے کئی شہروں میں بدامنی، دھکم پیل دیکھنے میں آئی ، آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی اموات ہو چکی ہیں،

    جہانیاں میں خواتین کے مفت آٹا پوائنٹ پر پولیس نے تشدد کیا جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی، اس دوران خاتون کا بازو ٹوٹ گیا,ریسکیو 1122 نے شدید زخمی خاتون کے ساتھ ملنے والا مفت آٹا بھی ہسپتال منتقل کردیا, خواتین کے مفت آٹا سنٹر میں بد نظمی دھکم پیل دینے میں آئی، پولیس نے مفت آٹا لینے آنے والی خواتین کے رش کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈنڈے اٹھا لئے آٹا لینے آئی 2 خواتین پولیس تشدد اور بھگدڑ سے شدید زخمی ہوگئی, زخمی خاتون آمنہ بی بی زوجہ محمد ارشد کے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی دوسری زخمی خاتون کو فسٹ ایڈ کو بعد گھر چھوڑ دیا گیا, شدید زخمی خاتون آمنہ بی بی کے ساتھ ریسکیو نے آٹا کے ملنے والے مفت تھیلے بھی ہسپتال میں منتقل کردیئے. شدید زخمی خاتون کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کردیا,

    ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق بھی مفت آٹا کے لئے آنے والی خواتین کے رش کو کنٹرول کرنے کے لئے کرکٹ اسٹیڈیم کے مین گیٹ پر موجود تھے، خواتین کا کہنا ہے کہ مفت آٹا سنٹر پر انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات کئے گئے ہیں گزشتہ روز مفت آٹا کے لئے ایک خاتون جانبحق اور دو بے ہوش ہوئی تھیں, مفت آٹا سنٹر پر انتظامات بہتر کئے جائیں,

    دوسری جانب پنجاب میں مفت آٹے کی تقسیم ،نگرانی کے لئے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر وزرا کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ وزیر بلدیات ابراھیم مراد ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مفت آٹے کی تقسیم کی نگرانی کریں گے ۔ وزیر بلدیات ابراھیم مراد ڈیرہ غازی خان ڈویژن روانہ ہو گئے۔ ابراھیم مراد راجن پور ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ اور ضلع لیّہ میں مفت آٹا تقسیم کرنے کی نگرانی کریں گے ۔

    علاوہ ازیں ملتان میں جامعۃالعلوم نزد مدنی چوک کے قریب فری آٹا تقسیم سینٹر کے دوران دھکم پیل ہوئی جس کی وجہ سے تین سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو کمانڈ کنٹرول نے فوری طور پر موقع پر موجودہ موٹر بائیک سٹاف کو الرٹ کیا اور قریبی اسٹیشن سے مزید ریسکیو ایمبولینس , موٹر بائیک بھجوا دی۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور مریضوں کی فوری طبی امداد شروع کردی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اب تک 10 سے زائد مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی جاچکی ہیں جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں اور دو مریضوں کو فوری طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال شفٹ کیا جا رہا ہے۔

    عامرمیر نے مری میں قائم مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا 

    مفت آٹے کی ذلت آمیز دستیابی نے نااہلی کے پول کھول دیے، خالد مسعود

    مفت آٹے کی تقسیم کے دوران پنجاب میں مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے

    مفت آٹے کی تقسیم،بھگدڑ مچنے سے ایک اور خاتون کی موت

  • اب عدلیہ نشانہ کیوں؟ تجزیہ. شہزاد قریشی

    اب عدلیہ نشانہ کیوں؟ تجزیہ. شہزاد قریشی

    پاکستان بطور ریاست ہی نہیں جمہوریت، سیاستدان، عوام اور ملکی ادارے ایک بہت بڑی آزمائش سے گزر رہے ہیں۔ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان اگر کہلانے کا دعویدار ہے تو پھر دیکھنا ہوگا عدلیہ کا اسلام میں کیا مقام اور مرتبہ ہے اسلام کا بنیادی درس ہی برابری کا ہے اور اس سلسلے میں حضور نبی کریم ﷺ جن کی ہم امت ہیں کا آخری خطبہ ہم سب کے لئے کافی ہے۔ ہماری پارلیمنٹ جمہوری جدوجہد کے بعد وجود میں آئی ہے خدا نہ کرے اس پر دوبارہ کوئی آنچ آئے۔ تاریخ گواہ ہے ہمارے سیاستدانوں اور حکمرانوں کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے حق حکمرانی سے محروم ہو گئے۔ امریکہ سمیت مغربی ممالک کامیابی کا راز بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں آزاد عدلیہ ، بدقسمتی سے وطن عزیز میں کوئی ایسا دور حکومت نہیں جس میں حکمران آزاد عدلیہ کے نعرے تو بلند کرتے نظر آتے ہیں لیکن ذاتی مفادات گروہی جنگ میں خود میں پڑنے والی ضرب کو روکنے کے لئے عدلیہ کا وقار مجروح کرتے ہیں۔ طاقت کے کھیل میں ملکی وقار اور عزت کو سب سے مل کر دائو پر لگا دیا ہے۔

    آج ایک طرف عدل و انصاف اور دوسری طرف من مانیوں کا راج ہے۔ آئینی اور قانونی ماہرین کے مطابق آئین پاکستان کے مطابق کوئی بھی پاکستانی عدلیہ کی دیانتداری یا آزادی پر تنقید نہیں کر سکتا اگر وہ تنقید کرے تو قابل مواخذہ ہے اورعدلیہ کی تضحیک پر پارلیمانی رکنیت بھی معطل ہو سکتی ہے۔ سیاستدانوں نے فوجی آمروں کے خلاف عدالتوں کے دروازے پر دستک دی اور بحال بھی ہوئے۔ یقیناً نظریہ ضرورت دفن ہو چکا ہے۔ سب کو مل کر ملک کے مستقبل اور اس بے بس عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سیاستدان کب سدھریں گے غلطی پر غلطی کرتے چلے آرہے ہیں عوام کی اکثریت ان کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے سیاستدانوں کی باہمی چپقلش اور غیر جمہوری حرکات آمریت کا راستہ ہموار کرتی ہیں۔ وطن عزیز ایک انقلاب کی صورت میں معرض وجود میں آیا اور اس انقلاب کا جو مقصد تھا اس کا نفاذ تمام سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کی اولین ذمہ داری ہے۔

  • قومی اسمبلی، عدالتی اصلاحات کا بل منظور

    قومی اسمبلی، عدالتی اصلاحات کا بل منظور

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جو قومی اسمبلی نے منظور کر لیا، قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کی،ایوان میں سپریم قوائد و ضوابط بل 2023 کثرت رائے سے مںظور کر لیا گیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی شق وار منظوری دی گئی محسن داوڑ نے بل سے متعلق ترمیم بھی پیش کی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑ نے ترمیم کی حمایت کی ،قومی اسمبلی میں وکلا کی بہبود و تحفظ کا بل بھی منظور کر لیا گیا،اس بل کے مطابق سوموٹو کا اختیار سپریم کورٹ کے تین ججز کو حاصل ہو گا۔

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 قائمہ کمیٹی کو سونپا گیا تھا کمیٹی نے بل میں کچھ ترامیم تجویز کی ہیں ،وزیر قانون نے عدالتی اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جبکہ کمیٹی کی رپورٹ چئیرمین کمیٹی محمود بشیر ورک نے پیش کی،بعد ازاں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جس کے بعد بل پر بحث آغاز ہو گیا

    مولانا عبدالاکبر چترالی نے بل پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی ایوان کا حق ہے قانون سازی سے کوئی بھی ادارہ یا عدالت ایوان کو روک نہیں سکتی لیکن بل پیش کرنے کی اتنی جلدی کیا تھی، پاکستان کو بہت سے مسائل درپیش ہیں سب کو دیکھا جائےہم اپنے اداروں کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے ایک شخص کی پاور تین ممبران میں تقسیم کی جا رہی ہے تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ سپریم کورٹ کی پاور کم کر رہے ہیں ایوان سپریم ہے ہم آئین کے خالق ہیں ، یوسف رضا گیلانی کو نااہل کیا گیا یوسف رضا گیلانی کو نااہل کرنے والے قانون پر نظرثانی ہونی چاہیے بینچ کی طرف سے نوازشریف کے لیے سیسلین مافیا کا لفظ استعمال کیا گیا کون لوگ بات کرتے ہیں کہ ہم آئین سے تجاوز کررہے ہیں؟ بھٹو کی بات سچ ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں دو دن میں قانون سازی کر رہے ہیں تمام لوازمات پورے کیے ہیں ہم اپنا حق استعمال کرتے ہوئے قانون سازی کر رہے ہیں یہ قانون آج سے بہت پہلے پاس ہو جانا چاہیے تھا

    قبل ازیں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے اس دلدل سے نکلنا ہے تو تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنا ہوگا.سیاستدان صرف اسٹیک ہولڈر نہیں ہیں پاکستان کی 75 سالہ تاریخ بتاتی ہے کہ پاور اسٹرکچر میں اسٹیک ہولڈر اور بھی بہت ہیں اگر سب مل بیٹھ کر مذاکرت کریں تو اسکی کامیابی کے امکانات ہیں.پی ٹی آئی کی طرف سے جو اشخاص بات چیت کیلیے آتے ہیں انکے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہوتا اسی لیے میں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر کو مل بیٹھنا چاہیے تبھی انکا حل نکل سکتا ہے

     سادہ سا سوال ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ آگے کرسکتا ہے یا نہیں

    عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
    گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
    انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم

  • سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس کی تعمیر، عثمان بزدار کی طلبی ہو گئی

    سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس کی تعمیر، عثمان بزدار کی طلبی ہو گئی

    سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس کی تعمیر، اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو طلب کر لیا۔

    سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس کی تعمیر کے الزام میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو طلب کر لیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ کو تحقیقات کیلئے 30 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فورٹ منرو میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کیا اور قبضہ شدہ سرکاری اراضی کے دو کنال رقبہ پر بزدار ہاؤس تعمیر کیا۔ عثمان بزدار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے محکمہ مال کے عملہ کی ملی بھگت سے دو کنال کمرشل سرکاری اراضی پر قبضہ کیا۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے محکمہ مال کے افسران کو بھی متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

    اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو تحقیقات کیلئے 28 اور 25 مارچ کو طلب کیا تھا لیکن وہ دونوں دن پیش نہ ہوئے۔ رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ نے اپنی بہن فاطمہ سرفراز چیمہ کو جعلی فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے ذریعے غیر قانونی طور پر وراثت میں حصہ دلوایا۔ فاطمہ سرفراز چیمہ کی ڈاکٹر ظہیر صفدر سے 2013 میں طلاق مؤثر ہو گئی تھی۔ ڈاکٹر ظہیر کے گزشتہ سال انتقال کے بعد انکی طلاق یافتہ بیوی فاطمہ سرفراز چیمہ کو جعلسازی سے وراثت میں حصہ دلوایا گیا۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سابق گورنر نے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں اپنی بہن کا اندراج کروایا اور حلف لینے کے سات دن بعد اپنے سابق بہنوئی کی وراثت کا انتقال درج کروایا۔

    عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا