Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے

    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے

    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

    بھکر کی داجل چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں نامزد تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈہ پور کو پولیس تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کو متحرک کردیا گیا ہے، اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع ان کی رہائشگاہ الامین ہاؤس پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر میں موجود تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈہ پورکے تمام نمبرز بند ہیں اور ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے، تاہم ان کی گرفتاری کے لئے ان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 20 مارچ کو تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ طور پر فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کی ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں دہشت گردی سمیت 13 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور 9 گاڑیوں سمیت داجل چیک پوسٹ کے قریب پہنچے، انہیں جب چیک پوسٹ پر روکا گیا تو وہ مشتعل ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق علی امین اور ان کے 20 مسلح ساتھیوں نے چیک پوسٹ میں ہنگامہ آرائی شروع کردی، اور اس دوران علی امین گنڈا پور نے اپنے گارڈز کو فائرنگ کا حکم دیا، جس پر فائرنگ شروع ہوگئی اور گولیاں پولیس کی گاڑی میں لگیں، اہلکاروں نے مشکل سے جان بچائی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عدالت ایک شخص کے فیصلوں پر انحصار نہیں کر سکتی. سپریم کورٹ ججز
    عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
    گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
    انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم
    ایف آئی آر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ علی امین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بیرئر توڑ کر ڈیرہ اسماعیل خان فرار کی جانب فرار ہوگئے، اس دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی قبضے میں لے لی اور 4 مسلح افراد کو گرفتار کرلیا۔

  • عمران کا مقصد پاکستان میں فتنہ و انتشار پیدا کرنا ہے. مریم نواز

    عمران کا مقصد پاکستان میں فتنہ و انتشار پیدا کرنا ہے. مریم نواز

    عمران ایک فارن ایجنٹ ہے جس کی ذمہ داری پاکستان میں فتنہ و انتشار پیدا کرنا ہے. مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہ کہ جس جس نے بھی عمران خان کی سہولت کاری کی، بدنامی و رسوائی اس کا مقدر بنی۔ سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کے جواب میں مریم نواز نے لکھا کہ عمران ایک فارن ایجنٹ ہے جس کی ذمہ داری پاکستان میں فتنہ و انتشار پیدا کرنا ہے تاکہ یہ ملک آگے نا بڑھ پائے۔ مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ہر وہ ہاتھ جو اس شیطانی کھیل کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھتا ہے، اسی کھیل کا حصہ تصور کیا جائے گا۔


    دوسری جانب مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں نواز شریف کے خلاف غیر منصفانہ، انتقامی فیصلے، گواہیاں عوام کے سامنے لانےکا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے ترجمان کے اجلاس میں عمران خان اور اس سہولت کاروں کے بارے میں تمام حقائق عوام کے سامنے لانے کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی . پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان پاکستان کا ماضی بن چکا ہے، اب ہمیں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا جسٹس منصور علی اور جسٹس مندوخیل کا آج کا فیصلہ بینچ فکسنگ کے بارے میں ہمارے بیانیےکی جیت ہے، بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ تصور ہو گا؟ ان کا کہنا تھا عمران خان اپنے کرپشن مقدمات سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، ٹیریان، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ مقدمات میں عمران خان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    <a href=”https://login.baaghitv.com/supreme-cuort-aik-shakhs-ky-faislon-pr-nh-chal-skti/”>عدالت ایک شخص کے فیصلوں پر انحصار نہیں کر سکتی. سپریم کورٹ ججز </a>
    <a href=”https://login.baaghitv.com/iffat-omer-baras-pari-imran-khan-par/”>عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر </a>
    <a href=”https://login.baaghitv.com/kangna-s-interview/”>گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت </a>
    <a href=”https://login.baaghitv.com/supreme-court-mai-samaat-jari”>انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری </a>
    <a href=”https://login.baaghitv.com/vote-ki-dobara-ginti-rokny-ka-hukm/”>اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم </a>
    چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی عدلیہ میں موجود عمران خان کے سہولت کاروں کو پوری قوت سے بے نقاب کریں، نواز شریف کے مقدمے میں آئین اور قانون کی پامالی کو بے نقاب کیا جائے۔

  • سونے کی قیمت میں آج پھر  بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی دیکھنے میں آئی.

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر کی کمی سے 1950 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1100روپے اور 944روپے کی کمی واقع ہوئی۔ اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 204600روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 175411روپے کی سطح پر آگئی۔

    اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے2250روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1929روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عدالت ایک شخص کے فیصلوں پر انحصار نہیں کر سکتی. سپریم کورٹ ججز
    عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
    گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
    انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم
    یاد رہے کہ گزشتہ روز آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی تھی. جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1543 روپے کم ہوا تھا۔ سونے کی فی تولہ قیمت کمی کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار 700 روپےہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 61 ہزار 658 روپے کا ہو گیا تھا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کمی کے بعد 1929 ڈالر فی اونس ہو گئی تھی.

  • اسلام آباد ہائیکورٹ؛  کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم دے دیا.

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں تنازع کا باعث بننے والی 6 یونین کونسلز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم دے دیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نے 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق دوبارہ گنتی آئندہ سماعت 29 مارچ تک روک دی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اور اسحاق خان نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے کہا کہ پانچ یونین کونسلز کراچی ویسٹ اور ایک کراچی ایسٹ کی شامل ہے، 22 مارچ کے 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔

    عدالت کو بتایا گیا کہ 6 یونین کونسلز میں آج دوبارہ گنتی ہونا ہے۔ اگرآج گنتی ہو جاتی ہے تو پٹیشن غیر موثر ہو جائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 29 اپریل کے لیے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ کی بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن کیا قابل سماعت ہے؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عدالت ایک شخص کے فیصلوں پر انحصار نہیں کر سکتی. سپریم کورٹ ججز
    عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
    گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
    انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
    عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر بھی 29 مارچ کو دلائل طلب کر لیے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 6 یونین کونسلز کے 17 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

  • ایران اورسعودی وزیر خارجہ کا ماہِ رمضان میں ہی ملاقات پراتفاق

    ایران اورسعودی وزیر خارجہ کا ماہِ رمضان میں ہی ملاقات پراتفاق

    ایران اور سعودی وزیر خارجہ نے ماہِ رمضان میں ہی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان رمضان میں ہی ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس کا مقصد دونوں ممالک کےدرمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کےمعاہدے پر عملدرآمد کرنا ہےدونوں ممالک کےوزرائے خارجہ کے درمیان ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ماہ رمضان کے درمیان ہی ملاقات کا فیصلہ کیا گیا۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی روضہ رسولؐ پر حاضری

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کی روشنی میں مشترکہ امور پر بات چیت کی جب کہ اس دوران دونوں وزرا نے ماہِ رمضان میں ہی ملاقات پر اتفاق کیا لیکن وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم دونوں کی ملاقات کا امکان اپریل میں ظاہر کیا جارہا ہے-

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے رواں ماہ کے شروع میں بیجنگ میں 2016 سے منقطع تعلقات کو بحال کرنے اور دو ماہ کے اندر دونوں ممالک میں سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا اس معاہدے کے بعد تینوں ممالک کی جانب سے ایک سہ فریقی اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ہر ملک کی خودمختاری کا احترام اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا اعادہ کیا گیا۔

    رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر پر پابندی عائد

    اس کے علاوہ وزرائے خارجہ کا ایک اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا جس میں سفیروں کے تبادلے کے انتظامات اور ان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، سائنس، ثقافت، کھیل اور نوجوانوں کے شعبوں میں تعاون کے لیے 1998 میں دستخط کیے گئے عمومی معاہدے کو فعال کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا-

  • 28 مارچ کوآسمان پر پانچ سیارے ایک ساتھ نظر آئیں گے

    28 مارچ کوآسمان پر پانچ سیارے ایک ساتھ نظر آئیں گے

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ منگل کی شام غروب آفتاب کےبعد پانچ سیارے ایک ساتھ نظر آئیں گے،یہ سب سیارے چاند کے قریب موجود ہوں گے اور دنیا بھر میں ان کا نظارہ کرنا ممکن ہوگا۔

    باغی ٹی وی:ماہرین فلکیات کے مطابق 28 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعدعطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس چاند کے نیچے گولائی میں نظر آئیں گے،بیشتر سیاروں کو دیکھنے کے لیے ٹیلی اسکوپ یا دوربین کی بھی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم کچھ سیارے دوربین کے بغیر دکھائی نہیں دیں گے۔

    تنزانیہ کی پراسرار جھیل جو جانوروں کو پتھر کا بنا دیتی ہے

    ماہرین کے مطابق 28 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد افق پراس جگہ نظرڈالیں جہاں سورج غروپ ہوا تھا تو چمکدار مشتری کو دیکھنا ممکن ہو گا جس کے ساتھ مدھم عطارد بھی ہوگا زہرہ کو آسمان پر دیکھنا سب سے زیادہ آسان ہو گا مگر اس کے قریب موجود یورینس کو دیکھنے کے لیے دوربین کی ضرورت ہوگی،مریخ اوپر چاند کے قریب نظر آئے گا جہاں وہ کافی روشن ہوگا۔

    ماہرین کے مطابق یہ سب سیارے سیدھی لکیر میں نہیں ہوں گے مگر پھر بھی ایک وقت میں ان سیاروں کا آسمان پر نظارہ بہت خاص ہوگا کیونکہ تمام سیارے آسمان پر’موتیوں کےہار‘ کی طرح دکھائی دیں گے اور جمعےکو غروب آفتاب کے بعد ان پانچ سیاروں کا نظارہ زیادہ واضح ہوگا جسے آئندہ دو ہفتےتک دیکھا جاسکےگا 29 اور 30 مارچ کو مشتری کے علاوہ باقی سیاروں کو آپ دیکھ سکیں گے۔

    40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت

    سیاروں کے ایک ساتھ نظر آنےکا منظر ہر چند سال بعد ہوتا ہے مگر ایک سیدھی لائن میں انہیں دیکھنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے ایسا جون 2022 میں ہوا تھا جو اس موقع پر عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل کو دیکھا گیا تھا۔

  • خواہش تو یہی ہے دونوں رہیں لیکن اگررانا ثنااللہ  کہہ رہے ہیں تومیں کہوں گا وہ نہیں رہیں گے،عمران خان

    خواہش تو یہی ہے دونوں رہیں لیکن اگررانا ثنااللہ کہہ رہے ہیں تومیں کہوں گا وہ نہیں رہیں گے،عمران خان

    اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے بیان سے متعلق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خواہش تو یہی ہے دونوں رہیں لیکن اگر وہ کہہ رہے ہیں تو میں یہی کہوں گا وہ نہیں رہیں گے-

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی س دوران صحافی نے سوال کیا کہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ یا آپ ہیں یا ہم؟ اس پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس کی کیا حیثیت،کس کا نام تم نے لے لیا خواہش تو یہی ہے دونوں رہیں لیکن اگر وہ کہہ رہے ہیں تو میں یہی کہوں گا وہ نہیں رہیں گے اگر آج نامعلوم پیچھے ہو جائیں تو یہ حکومت ختم ہو جائے، باجوہ صاحب اب کیا کہیں گے کہ شہباز شریف 40 منٹ جھاڑ کھاتے رہے۔

    عمران خان نےرانا ثنا اللہ کے بیان پراسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

    صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سکیورٹی سے مطمئن ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ سکیورٹی تو ہے ہی نہیں، سکیورٹی تو صرف اپنی ہے۔

    صحافی نے عمران خان سے پوچھا کہ اب آپ صحتیاب ہوگئے ہیں،کیا کوئی مذاکرات کریں گے؟پاکستان اور عوام کو سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں کی بات چیت کی ضرورت ہےاس پر عمران خان نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا۔

    عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

    تام انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے لیے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں اور جو امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے رہے ہوں ان کو لیول پلینگ فیلڈ کا کیا پتہ، مذاکرات ہو سکتے ہیں لیکن ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ الیکشن کروائیں۔ ان کو کیا پتہ لیول پلینگ فیلڈ کا، یہ تو امپائر ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں۔

    ملک میں کس کی حکومت ہے؟ سوال کے جواب پر عمران خان نے کہا کہ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب آپ سب کو معلوم ہے۔ ملک میں رول آف لاء ختم ہوچکا ہے، اظہر مشوانی کو اغوا کیا گیا ہے اور حسان کی ضمانت ہوئی اسے پھر گرفتار کر لیا گیا۔

    عمران خان کیخلاف ملک بھرمیں مقدمات کی تفصیلات جاری،پارٹی کے دعوے غلط ثابت

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے بیان سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کی ہے جس میں وفاق، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشن کو فریق بنایا گیا۔

  • تنزانیہ کی پراسرار جھیل جو جانوروں کو پتھر کا بنا دیتی ہے

    تنزانیہ کی پراسرار جھیل جو جانوروں کو پتھر کا بنا دیتی ہے

    اس وقت پوری دنیا میں 3 ملین سے زائد جھیلیں پائی جاتی ہیں جو کہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے قابل ِدید ہیں۔ دنیا بھرمیں بے پناہ خوبصورتی والی جھیلیں لاتعداد ہیں، مگر کچھ جھیلیں ایسی بھی ہیں، جن کو اپنی پراسرار اور حیرت انگیز خصوصیات کے باعث مشہور ہیں ان میں ہی تنزانیہ کی مشہور پراسرار جھیل بھی شامل ہے جو ایک عرصے سے معمہ بنی رہی ہے اس جھیل میں جانے والے اکثر جانورفوعی طور پر مر جاتے ہیں اور اس طرح رک جاتے ہیں کہ گویا مجمند ہوگئے ہیں یا پھر ممی میں تبدیل ہوجاتا ہے

    اس جھیل کا نام ناترون جھیل ہےخون کی طرح سرخ رنگ کی یہ جھیل دور سے دیکھنے میں ایسی نظر آتی ہے جیسے گوشت کے بڑے بڑے پارچے اس وادی میں پھیلادیئے گئے ہوں،ایک عرصے تک جھیل کو آسیبی اور پراسرار سمجھا گیا تھا یہ جھیل تنزانیہ کے شمال میں کینیا کی سرحد کے انتہائی قریب واقع ہے اور نیروبی سے تقریباً 140 کلومیٹر دور ہے، کینیا کے ایواسو نیرو نامی دریا کے پانی کی وجہ سے وجود میں آئی یہ جھیل معدنی دولت سے مالامال ہے۔

    یہ ایک نمکین پانی کی جھیل ہے جو کہ سوڈیم کاربونیٹ اور سوڈیم بائی کاربونیٹ پر مشتمل ہے- جھیل کا درجہ حرارت عام طور پر تقریباً 80 ڈگری فارن ہائیٹ رہتا ہے لیکن یہی درجہ بعض مخصوص حالات میں 140 ڈگری فارن ہائیٹ یعنی 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچتا ہے یہاں کے کنارے بھی نمک کے ڈلوں پر مشتمل ہیں نمک کی زیادتی اور کسی مچھلی کی عدم موجودگی سے اسے جان لیوا جھیل بھی کہا جاتا ہے۔

    جھیل میں کثیر مقدار میں پائے جانے والے نائیٹرون کی موجودگی کا سبب قریب میں موجود آتش فشاں پہاڑ ہے،جو اب بھی سرگرم ہے، جس کی راکھ نائٹیرون میں اضافے کا سبب بنتی ہے اس سے نیٹرو کاربونائی ٹائٹس جھیل میں آتے ہیں اور الکلائن کیفیت 10 بی اپچ تک بڑھ چکی ہے یہاں بیکٹیریا ہی پائے جاتے ہیں جن کی بہتات سے جھیل سرخ ہوچکی ہے یہ اسے مزید پراسرار بناتا ہے یہ آتش فشاں اب تک 8 مرتبہ پھٹ چکا ہےاس آتش فشاں نے پہلی بار 1883 میں لاوا اگلنا شروع کیا تھا-

    یہاں فلیمنگو پرندے ملاپ کرتے ہیں۔ لیکن یہ پرندے بھی کنارے پر ہی رہتے ہیں کیونکہ نمکین جھیل گہرائی میں انہیں ہمیشہ کے لیے ساکت بنا سکتی ہے۔ جیسے ہی کوئی جانور یا پرندہ اس جھیل میں گرجائے وہ فوری طور پر مر جاتا ہے اور بہت تیزی سے اس کا جسم نمک زدہ ہوکر ایسا لگتا ہے کہ گویا پتھر کا ہوچکا ہے۔

    فلیمنگو پرندے نیٹروکاربونائی ٹائٹس کھاتے رہتے ہیں لیکن وہ کنارے تک ہی رہتے ہیں اور دور تک نہیں جاتے۔ تاہم جھیل کنارے پر بڑی تعداد میں مری ہوئی چمکادڑیں اور پرندے دیکھے جاسکتے ہیں-

    حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس پراسرار جھیل کے اندر جہاں ایک طرف تو کوئی بھی جانور اور پرندہ زندہ نہیں رہ سکتا وہیں مچھلیوں کی ایک خاص قسم اس جھیل کے انتہائی زہریلے اور خطرناک ہونے کے باوجود بھی اس میں زندہ رہتی ہے۔ مچھلیوں کی اس قسم کو الکائن تِلاپیہ کہا جاتا ہے اور یہ زندہ رہنے کے لیے جھیل کے کنارے ایسے مقام کا انتخاب کرتی ہیں جہاں پانی کم نمکین ہوتا ہے-

    اس جھیل میں 19000 سال کی تاریخ بھی پنہاں ہے جھیل کنارے انسان کے 400 قدم دیکھے گئے ہیں جو ایک وقت میں جم کر پتھراگئے اور ہزاروں سال قدیم بتائے جاتے ہیں۔

  • عمران خان نےرانا ثنا اللہ کے بیان پراسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

    عمران خان نےرانا ثنا اللہ کے بیان پراسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے بیان سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔

    باغی ٹی وی : درخواست میں وفاق، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشن کو فریق بنایا گیا عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اللہ نے ایک انٹرویو میں ڈائریکٹ دھمکیاں دی ہیں، فریقین کو میری گرفتاری کر کے اپنے منصوبے پر عمل درآمد سے روکا جائے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کھلی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم سمجھیں گے کہ ہمارے وجود کی نفی ہورہی ہے تو ہم تو ہر اس حد تک جائیں گے-

    عمران خان نے سیاست کو دشمنی تک پہنچا دیا،ہم سے بھی جو بن پڑا ہم …

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو وہاں لاکر کھڑا کردیا ہے کہ اب دونوں میں سے ایک کا وجود ہی باقی رہنا ہے، اس لیے جب ہم سمجھیں گے کہ ہمارے وجود کی نفی ہورہی ہے تو ہم تو ہر اس حد تک جائیں گے، جس میں یہ نہیں سوچا جاتا کہ یہ کام کریں یہ نہ کریں یہ جمہوری ہے، اور یہ غیرجمہوری ہے، یہ اصولی ہے اور یہ غیر اصولی، یہ چیزیں ختم ہوجاتی ہیں۔

    عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے

    انہوں نےکہا کہ عمران خان کےساتھ جتنے لوگ ہیں وہ ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں، انارکی پھیل چکی ہےعمران خان جس سطح پر معاملات کو لے گئے ہیں اب یا وہ سیاست سے منفی ہوں گے یا ہم ہوجائیں گے، معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر نہیں بلکہ پوائنٹ آف نو ریٹرن سے بہت آگے جاچکے ہیں، جو بھی نتیجہ ہو اس کا ذمے دار صرف عمران نیازی ہوگا۔عمران خان نے سیاست کو دشمنی تک پہنچا دیا ہے تو پھر ہم سے بھی جو بن پڑا ہم کریں گے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تعیناتی پر فیصلہ محفوظ

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے اور رانا ثنا اللہ کے وجود کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے رانا ثنا اللہ کے خلاف سارے مقدمات نیب کے تھے اور نیب کا سب کو معلوم ہے، ہمارے دور حکومت میں کسی پر مقدمات نہیں بنائے گئے مقدمات کی تعداد دیکھ لیں تو پتا لگ جاتا ہے جھوٹے مقدمات ہیں اور یہ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے، مجموعی طور تمام کیسز کے حوالے سے ہماری پٹیشن تیار ہوگئی ہے، صرف اسلام آباد کے 500 کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • اینٹی نارکوٹکس کی ملک بھر میں کاروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    اینٹی نارکوٹکس کی ملک بھر میں کاروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کیجانب سےمنشیات کےخلاف ملک بھرمیں کارروائیوں کا سلسلہ جاری مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف اور اسلام آباد سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران قطرجانے والےصوابی کے رہائشی مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو ، 24 گرام آئس برآمد کرلی گئی جبکہ دبئی جانے والے ایک دوسرے خیبر ایجنسی کے رہائشی مسافر کے پیٹ سے 131 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے-

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تعیناتی پر فیصلہ محفوظ

    دوسری جانب لاہور انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بنکاک جانے والے ملزم کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرکے پاکپتن کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    علاوہ ازیں فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے 4 کلو 800 گرام افیون برآمد کرکے مقامی رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے چاغی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 25 کلو کرسٹل ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں 2 مختلف مشترکہ کارروائیوں میں پلاسٹک کے تھیلوں سے مجموعی طور پر 43 کلو چرس برآمد کرکے افغانستان سے بلوچستان کے راستے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تعیناتی پر فیصلہ محفوظ