Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • خاتون جج کو دھمکی کیس،عمران خان کو 20 مارچ کو پیش ہونے کا حکم

    خاتون جج کو دھمکی کیس،عمران خان کو 20 مارچ کو پیش ہونے کا حکم

    اسلام آباد کی مقامی عدالت میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں توسیع کردی، عدالت نے 20 مارچ تک عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ،خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت کے دوران پراسیکوٹر رضوان عباسی نے عمران خان کی درخواست وارنٹ منسوخی کی مخالفت کی ،پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی غیر موجودگی میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ نہیں ہوسکتے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے گئے تو دیگر ملزمان کو بھی مستقبل میں یہ فائدہ دیا جائیگا

    پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ وارنٹِ گرفتاری عمل میں لانے کے لیے پولیس پہنچی اوران پرپیٹرول بم پھینکا گیا پولیس پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے تشدد کیا، عمران خان کی ضمانت بھی اس میں واپس لینی چاہیے ،اسپیشل پراسیکیوٹر نے وارنٹ کی منسوخی کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ عدالت وکالت نامے پر دستخط نادرا سے کراس چیک کروا لے، مسلسل عدم حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے، عمران خان اے ٹی سی، بینکنگ کورٹ اور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے مگر کچہری نہیں گئے، ان کی جانب سے طبی بنیادوں پر متعدد بار استثنی لیا گیا۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان عدالتوں میں پیشی کی بجائے ریلی کو لیڈ کرتے رہے ہیں، وزیر آباد واقعے کے بعد راولپنڈی میں ریلی کو بھی عمران خان نے لیڈ کیا، وارنٹ صرف ایک صورت میں منسوخ ہوتا ہے جب ملزم عدالت میں پیش ہو، قانون کی نگاہ میں سب برابر ہیں

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں،20 گھنٹے تک اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی ،لیکن ناکامی ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک پر آپریشن کو روکنے کے احکامات پر کل تک توسیع کر دی ہے،چیف سیکرٹری اور آئی جی کو کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر ان معاملات کو باہمی مشاورت سے طے کریں بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردی

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • فائرنگ کے بڑھتے واقعات، امریکا کے اسکولوں میں بُلٹ پروف کمرے تعمیر

    فائرنگ کے بڑھتے واقعات، امریکا کے اسکولوں میں بُلٹ پروف کمرے تعمیر

    فلوریڈا: امریکا میں تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے فائرنگ کے واقعات پر اسکولوں میں بُلٹ پروف کمرے بنانا شروع کر دیئے گئے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الاباما کے ایک اسکول کے کمروں کو بُلٹ پروف کردیا گیا یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جس کا مقصد کسی بھی ممکنہ حملے سے بچوں کی جانوں کو بچانا ہے۔

    اسمارٹ فون بند کر کے سونا حاملہ خواتین میں ذیابیطس کے خطرات کو کم کر …

    کلاس کی دیواروں کو اس طرح بُلٹ پروف کیا گیا ہے کہ معمول کے حالات میں وہ وائٹ بورڈ کی طرح لگتی ہیں لیکن حملے کی صورت میں صرف 10 سیکنڈ میں حفاظتی دیوار میں تبدیل ہوسکتی ہیں۔


    رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر الاباما اسکول کے دو کمروں میں تعمیر کی گئی ان بُلٹ پروف دیواروں پر 60 ہزار ڈالر کا خرچہ آیا ہے جس میں مانیٹرنگ کے لیے حساس اور مہنگے کیمرے بھی شامل ہیں۔

    چینی کمپنی پاکستان میں دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی

    واضح رہے کہ امریکا میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے امریکا میں کئی فائرنگ کے واقعات میں طلبا اور اساتذہ سمیت متعدد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں گزشتہ پانچ برسوں میں ایسے واقعات میں 100 سے زائد طلبا اور اساتذہ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

    5 سال قبل ہی فروری 2018 میں ریاست فلوریڈا کے اسکول میں 19 سالہ سابق طالب علم نے بے دخل کیے جانے پر غصے میں اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس میں 17 طلبا اور اساتذہ ہلاک ہوگئے تھےاس واقعے کے بعد سے امریکا میں اسکولوں کے بچوں کو ایسے واقعات سے بچانے کے لیے غور و خوص جاری تھا۔

    ڈپریشن ہمیشہ بُرا ہی نہیں مفید بھی ہوتا ہے،امریکی ماہر نفسیات

  • ظفر لشاری (لاشاری)  سرائیکی زبان کے پہلے ناول نگار

    ظفر لشاری (لاشاری) سرائیکی زبان کے پہلے ناول نگار

    ظفر لشاری (لاشاری) سرائیکی زبان کے پہلے ناول نگار

    یوم وفات : 16 مارچ 2020
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ظفر محمود لشاری (لاشاری) 9 دسمبر 1948ء کو احمد پور شرقیہ/ڈیرہ نواب صاحب کے نواحی علاقے محراب والا میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم احمد پور شرقیہ سے حاصل کی، 1967ء میں میٹرک کیا، ایس ای کالج بہاول پور میں ایف ایس سی کے لئے داخلہ لیا لیکن ٹی بی میں مبتلا ہوجانے کی وجہ سے تعلیم ادھوری چھوڑنی پڑی ۔ کافی عرصہ سینی ٹوریم میں زیر علاج رہے. صحت یاب ہونے پر چنی گوٹھ میں پی ٹی سی ٹیچر کے طور پر ملازمت کا آغاز کیا۔ پرائیویٹ ایم اے پنجابی، ایم اے سرائیکی اور ایم ایڈ کیا۔ ہیڈ ماسٹر بھی بنے۔ 2008ء میں ریٹائرڈ ہوئے۔

    سرائیکی زبان میں پہلا ناول "نازو” انہوں نے ہی لکھا۔ یہ 1971ء میں سرائیکی ادبی مجلس بہاول پور نے شائع کیا۔ دوسرا سرائیکی ناول "پہاج” 1987ء میں پنجابی ادبی بورڈ نے شائع کیا۔ افسانوں کا مجموعہ "تتیاں چھاواں” کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔ ان کی دوسری کتابیں "جانباز جتوئی: حیاتی تے فن” ،”خواجہ فرید کے تعلیمی نظریات” اور”سرائیکی لوک سہرے” ہیں۔ 16 مارچ 2020 میں ان کی وفات ہوئی۔

  • آغا خان اسپتال اور یونیورسٹی کا عملہ، طالبعلم بڑی تعداد میں کورونا میں مبتلا

    آغا خان اسپتال اور یونیورسٹی کا عملہ، طالبعلم بڑی تعداد میں کورونا میں مبتلا

    کرونا کی نئی قسم، این سی او سی نے الرٹ جاری کر دیا،ماسک پہننے کی ہدایت

    این سی او سی نے کورونا کی نئی اقسام کے پھیلاو کا خدشہ ظاہر کردیا ،این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کا نیا ورینٹ دنیا بھر میں دوبارہ پھیل رہا ہے،کورونا سے بچاؤ کے لئے این سی او سی نے الرٹ جاری کردیا،اور کہا کہ 30 اپریل تک رش والے جہگوں پر ماسک لازمی پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں،

    کرونا شہر قائد کراچی میں دوبارہ بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے،کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 53 جبکہ ایک ہفتے میں 146 کرونا مریض سامنے آئے ہیں، جس کے بعد محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کرونا کی شرح ایک ہفتے میں 12.91 فیصد ہو گئی ہے، پاکستان بھر میں مزید 129 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کا شکار ہوئے ہیں،

    کراچی کے آغا خان اسپتال اور یونیورسٹی کے عملے سمیت طالب علم بڑی تعداد میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں انتظامیہ نے اسپتال اوریونیورسٹی میں تمام عملے اور طالب علموں کوبذریعہ خط الرٹ جاری کردیا خط کے متن میں کہا گیا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے عملے، اساتذہ اور طالبعلموں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے، خوش قسمتی سے تمام افراد میں کورونا کی معمولی علامات سامنے آئی ہیں۔

    شرعی عدالت کے سود کے فیصلے کیخلاف اپیلیں خارج

    اسپتال انتظامیہ نے خط میں لکھا کہ کچھ افراد میں موسمی فلو کی علامات بھی سامنے آئی ہیں، اسپتال اور یونیورسٹی میں اس سلسلے میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ماحول میں اب بھی کورونا وائرس موجود ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق نوجوان اور مضبوط قوت مدافعت والوں کو زیادہ خطرہ نہیں، بزرگ افراد اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اس کے علاوہ آغا خان اسپتال انتظامیہ نے اسپتال میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

    بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا

    انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ اسپتال کے عملے، اساتذہ اور طالب علموں کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں، کورونا ویکسین لگے ہوئے اگر 6 ماہ سے زائدکا عرصہ ہوگیا ہے تو بوسٹر ڈوز لگوانا ہوگی۔

  • بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا

    بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا

    نئی دہلی: ریاست ارونا چل میں چین کی سرحد کے نزدیک بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں ہلاکتوں کےخدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اروناچل کے مندالا پہاڑی سلسلے میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہیلی کاپٹر جس علاقے میں تباہ ہوا وہ چین کی سرحد کے نزدیک ہے۔


    ہیلی کاپٹر نے ارونا چل کے آرمی بیس سے پرواز بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا ہیلی کاپٹر کے پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔


    جائے وقوعہ کی جانب ریسکیو ٹیم کو بھیج دیا گیا ہے ابھی یہ واضح نہیں کہ ہیلی کاپٹر میں کتنے افراد سوار تھے بھارتی فوج کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔


    واضح رہے کہ اسی ریاست میں گزشتہ 10 برسوں میں بھارتی فوج کے 7 سے زائد ہیلی کاپٹر حادثوں میں سابق وزیر اعلیٰ سمیت 40 اہلکار اور افسران ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • شرعی عدالت کے سود کے فیصلے کیخلاف اپیلیں خارج

    شرعی عدالت کے سود کے فیصلے کیخلاف اپیلیں خارج

    سپریم کورٹ نے شرعی عدالت کے سود کے فیصلے کیخلاف سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں خارج کردی ہیں

    سپریم کورٹ میں دوران سماعت وکیل سلمان اکرم راجہ سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی طرف سے پیش ہوئے ،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مجھے ہدایات ہیں، سود خاتمہ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں واپس لی جائیں اپیلوں کی واپسی کیلئے متفرق درخواستیں دائر کی ہیں، چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے اپیلیں واپس لینے کی متفرق درخواستیں منظور کرلیں ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال پاکستان نے چیمبر میں متفرق درخواستوں پر سماعت کی

    واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اعلان کے مطابق سود کے خاتمے کے فیصلے کے لئے سپریم کورٹ میں دائراپیل واپس لے لی گئی ہے،وفاقی حکومت نے سود کے خاتمے کے شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی جسے واپس لے لیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے خلاف اپیل زیر التواء ہے اپیل واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کی جائے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جب سود کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلیں واپس لینے کا اعلان کیا تھا تو پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے وزیر خزانہ کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا تھا، حکومتی اتحادی جماعت جے یو آئی نے اسے ریاست مدینہ کی جانب حقیقی قدم قرار دیا اوریوم تشکر بھی منایا،

    ریاست مدینہ کے دعویدار نے مزید سود والا قرضہ لے لیا ،بہرہ مند تنگی

    نعرہ ریاست مدینہ کا اور ملک چلا رہے ہیں سود پر، مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ای ایف پی کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ

     ملکی موجودہ ابتر معاشی صورتحال تباہ کن مغربی سودی نظام ہے،علامہ زاہدالراشدی

    سود کا خاتمہ حکم الہٰی کے ساتھ آئین پاکستان کا اہم تقاضا بھی، ڈاکٹر قبلہ ایاز

  • ڈپریشن ہمیشہ بُرا ہی نہیں مفید بھی ہوتا ہے،امریکی ماہر نفسیات

    ڈپریشن ہمیشہ بُرا ہی نہیں مفید بھی ہوتا ہے،امریکی ماہر نفسیات

    ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ پریشانی ہمیشہ بُری نہیں ہوتی جیسا کہ زیادہ تر لوگ سوچتے ہیں، بلکہ اس کے ایسے فائدے ہیں جو کم لوگ جانتے ہیں انسان اپنی عام زندگی میں اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: ڈاکٹراورماہر نفسیات اور امریکن ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیوڈ روزمارین کا ایک مضمون "بی سائیکولوجی ٹوڈے” پر شائع کیا گیا مصنف نے کہا کہ کسی شخص کو متاثر کرنے والی پریشانی اس کے جذباتی تعلقات کو مضبوط اور بہتر بنانے اور محبت کے رشتے کو بحال کرنے کا باعث بن سکتی ہے جسے وہ دوسروں کے ساتھ قائم کرتا ہے۔

    اسمارٹ فون بند کر کے سونا حاملہ خواتین میں ذیابیطس کے خطرات کو کم کر …

    ماہرنفسیات روزمارین نے بے چینی کا علاج تلاش کرنے کی طبی کوششوں کو خواہ وہ جدید طبی علاج ہو یا روایتی علاج جیسا کہ ورزش اور دیگر اس بات کی طرف اشارہ کرتےہوئےکہا کہ ایک شخص اضطراب کے احساسات سےمکمل طور پربچ نہیں سکتاکیونکہ یہ عالمگیر انسانی تجربے کا حصہ ہے۔

    ماہر نفسیات نے لکھا کہ ایک بار جب اس حقیقت کو تسلیم کر لیا جاتا ہے تو اضطراب کا حل واضح ہو جاتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ بے چینی ایک لعنت نہیں ہے بلکہ ایک طاقت ہے پریشانی کا سامنا کرنا جذباتی رجحانات اور حالتوں کے ساتھ اپنی ہم آہنگی کو بہتر بناتے ہوئے اپنے پیاروں سے تعلق بڑھا سکتا ہے اور تعلقات میں مدد کر سکتا ہے-

    انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے لوگوں کے جذبات کو سمجھنا، ان کا مقابلہ کرنا اور ان کا نظم کرنا جو کہ تعلقات بنانے کے لیے ضروری مہارتیں ہیں، بے چینی کے ساتھ ہمارے اپنے تجربے سے بہت زیادہ اضافہ کیا جا سکتا ہے وہ لوگ جن کی مصیبت یا صدمے کی تاریخ ہے وہ عام طور پر دوسروں کے لیے زیادہ ہمدردی محسوس کرتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ہم اپنے لیے فکر مند ہوتے ہیں تو ہمیں اس بات کا زیادہ بدیہی احساس ہوتا ہے کہ دوسروں کو کس چیزکی ضرورت ہے-

    پھل اور سبزیاں ذیابیطس کے مریضوں کو امراض سے بچا سکتے ہیں،تحقیق

    مصنف نے لکھا کہ اضطراب کے بارے میں ایک اور عام حقیقت یہ ہے کہ جب ہم اپنی پریشانی کو دوسرے لوگوں کے احساسات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں تو یہ ہمیں اپنے اضطراب کے احساسات کو سنبھالنے اور اس پر ایکٹ کرنے میں مدد کرتا ہے۔”

    پروفیسر و ماہر نفسیات ڈاکٹر روز مارین نے نتیجہ اخذ کیا کہ آپ خود سے باہر نکل کر دوسروں کی ضروریات کو دیکھیں، پھر ان کا جواب دے کر اپنی پریشانی کو کم کر سکتے ہیں دُکھ دوسروں کے لیےہمدردی کو فروغ دیتا ہے، کیونکہ سب سے زیادہ ہمدرد لوگ وہ ہوتے ہیں جو اپنی زندگی میں بڑی مشکلات سے گذرے ہوں۔ میں یہاں تک کہوں گا کہ میرے بہت سے مریض ان سب سے زیادہ فکر مند اور ہمدرد لوگوں میں سے ہیں جنہیں میں جانتا ہوں۔

    ڈاکٹر روز مارین کے مطابق اضطراب، ڈپریشن، یا دماغی صحت کےدیگرچیلنجز کا سامنا کرنا ہمیں دوسروں کےاحساسات سے زیادہ باخبر رہنے کا باعث بن سکتا ہے۔ زیادہ اضطراب والے لوگ اکثر اپنی پریشانی کی وجہ سے قابل قدر باہمی مہارتیں سیکھتے ہیں زیادہ ہمدرد ہوتے ہیں اور زیادہ وسائل والے ہوتے ہیں۔ ہم زیادہ خیال رکھنے والوں اور دوسروں اور ان کے تجربات کے بارے میں زیادہ آگاہ ہیں۔ بے چینی ہمیں دوسرے لوگوں کے احساسات اور تجربات کا خیال رکھنے میں مدد کر سکتی ہے-

    کیا عقل داڑھ کا عقل سے کوئی تعلق ہے؟اور یہ اتنی تاخیر سےکیوں نکلتی ہیں

  • سات سالہ بچے سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    سات سالہ بچے سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہری پور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کاروائی کی ہے اور سات سالہ بچے سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، تھانہ سٹی کی حدود میں کل سات سالہ بچے سے جنسی زیادتی کا واقعہ رونما ہوا۔ مدعی کی رپورٹ پر نامزد ملزم نصیب اللہ کے خلاف زیر دفعہ 377.53CPA مقدمہ پولیس نے درج کیا،بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے فوری واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر فدا محمد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کو وقوعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کی اور اس دوران جنسی زیادتی میں ملوث ملزم نصیب اللہ ولد بادام گل سکنہ افغانستان حال مونن کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    دوسری جانب تھانہ غازی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی ہے، ایس ایچ او تھانہ غازی اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل غازی محمد یاسین جنجوعہ کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث شفیع الرحمان ولد گل رحمان سکنہ شیر اول کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 کلو 30 گرام چرس برآمد کرلی ۔ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

  • اسلام آباد: سعودی پاک ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی

    اسلام آباد: سعودی پاک ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی

    اسلام آباد: سعودی پاک ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں سعودی پاک ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی،آگ کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

    سول ڈیفنس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں مال کی عمارت سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے-


    میڈیا کے مطابق ہنگامی خدمات کی وجہ سے علاقے میں ٹریفک میں خلل پڑ سکتا ہے لوگوں کو حادثہ پیش آنے والے علاقے سے دور رہنے کا کہا جارہا ہے جب تک کہ صورتحال مستحکم نہ ہو جائے۔

    تاہم ابھی تک کسی کے زخمی ہونے اور جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے،آگ کیسے لگی اس حوالے سے ابھی اطلاعات سامنے نہیں آئی-

  • زلمی خلیل زاد کوعمران خان اتنا عزیز ہے تو پاس بلا لیں،حافظ حمداللہ

    زلمی خلیل زاد کوعمران خان اتنا عزیز ہے تو پاس بلا لیں،حافظ حمداللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے رہنما، پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ امریکی سی آئی اے کا زرخرید غلام زلمی خلیل زاد دوسرے غلام عمران خان کے حق میں بول پڑا جس سے ثابت ہوا کہ عمران خان پاکستان کا نہیں امریکہ کا ایجنٹ ہے

    حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ اگر زلمی خلیل زاد کو عمران خان اتنا عزیز ہے تو پاس بلائیں ہالی ووڈ میں رکھتے ہیں یا اولڈ ہوم سنٹر میں غلام بھی آپ کا مرضی بھی آپ کا ،کیا زلمی خلیل زاد پاکستان الیکشن کمیشن کے چیف ہے جو الیکشن کا تاریخ دے رہا ہے ؟ وزارت خارجہ زلمی خلیل زاد کو ” شٹ آپ ” کال دیں کہ پاکستان کے داخلہ امور میں مداخلت نہ کریں

    حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس گاڑیوں کو آگ لگانا درجنوں پولیس کو خون میں لت پت کر کے زخمی کرنا پٹرول بموں غلیل اور ڈنڈوں سے ریاست فورس پر حملے کرنا کیا یہ دہشت گردی نہیں کیا یہ ریاست پر حملہ نہیں کیا یہ عدالتی حکم سےبغاوت نہیں؟ پھر بھی اس سیاسی دہشت گرد کو رعایت اور بار بار ریلیف دینا کہاں کا انصاف ہے؟ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جان کو خطرہ نہیں مگر عدالت میں پیش ہونے میں خطرہ کیا عدالت عمران خان کی اس منافقت کو سمجھنے سے قاصرہے؟کیا یہ دھوکہ فراڈ اور عدالت سے مذاق نہیں ہے؟ یہ فراڈیا دھوکہ باز اور مکار کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہیں ہے

    یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی کال لیک ہوئی ہے

    ،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

     کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے