Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بیٹے کی گرفتاری،حفیظ اللہ نیازی عمران خان پر برس پڑے

    بیٹے کی گرفتاری،حفیظ اللہ نیازی عمران خان پر برس پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تو حسان نیازی کے والد ،عمران خان کے بہنوئی اور تایا زاد بھائی حفیظ اللہ نیازی عمران خان پر برس پڑے

    حفیظ اللہ نیازی کی بیٹے کی گرفتاری پر ایک آڈیو سامنے آئی ہے، حفیظ اللہ نیازی کہتے ہیں کہ عمران خان دوسرے لوگوں کے بچوں کو استعمال کرتا اس کے اپنے بچے لندن میں ہیں،عمران خان ساری زندگی شیشے کے گھر میں رہا ہے یہ اتنا خود غرض انسان ہے اس کو اپنی ذات کے علاوہ کوئی فیلنگ نہیں ہے کہ دنیا میں کوئی اور بھی ایگزیسٹ کرتا ہے میں اپنے بیٹے کی گرفتاری پہ بہت پریشان ہوں۔ عمران خان کے اپنے بچے باہر ہیں، باقیوں کے بچوں کے بارے میں عمران خان کو سوچنا چاہئے، نوجوان ، جو آئے ہوئے ہیں انکے بارے میں عمران خان کیوں نہیں سوچتے، یہ طلبا ،نوجوان بڑے جذباتی ہوتے ہیں،

    حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ میں بہت پریشان ہوں میرے بیٹے کو گرفتار کیا گیا، میں پروگرام نہیں کرنا چاہتا تھا، بچیوں کی طرف سے کہا گیا کہ ٹائم دے دیں، عمران خان خود غرض ہے، اسکو اپنے سوا کسی سے کوئی مطلب نہیں،عمران خان کی دنیا میں کسی اور کے لئے کوئی فیلنگ ہی نہیں ہے،حقیقت یہ ہے کہ عمران خان گرفتاری نہ دے کر خطرناک کام کر رہے ہیں،

    دوسری جانب حسان نیازی کو جب عدالت میں پیش کیا گیا، تو حفیظ اللہ نیازی اپنے بیٹے کو ملنے بھی گئے جس کی تصویر وائرل ہو چکی ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا،،حسان نیازی کی گرفتاری جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے کی گئی، وکیل نعیم حیدر کا کہنا ہے کہ حسان خان نیازی میرے ساتھ نکلے ، ہم نے بتایا ضمانت ہو گئی ہے ، تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود ایس پی نوشیروان نے دہشت گردی عدالت کے باہر سے حسان نیازی کو اغوا کرلیا ہے۔ پولیس گردی کی انتہا ہوگئی ہے حسان نیازی وکیل جس کی ابھی عدالت نے ضمانت منظور کی ہے اسکو اغوا کرلیا ہے ،

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

  • نیب کیسز میں بھی عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

    نیب کیسز میں بھی عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

    لاہور ہائیکورٹ ، نیب مقدمات میں درخواست قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کی جانب سے دلائل دیئے گئے،وکیل نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں پہلے سے ہی ایک ادارہ تحقیقات کر رہا ہے اور ٹرائل بھی چل رہا ہے،نیب نے بھی توشہ خانہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اتنے کیسز ہوگئے ہیں کہ وکلا کو بھی معاونت کے لیے وقت نہیں مل رہا ہے عمران خان کے خلاف کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،

    لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آئندہ منگل تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی،لاہور ہائیکورٹ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپکو منگل تک کے لیے حفاظتی ضمانت دے تو رہے ہیں،جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ آپ عدالتی حکم پر عملدرآمد کریں گے،

    عمران خان نے عدالت میں کہا کہ 50سال میں میرے خلاف ایک مقدمہ نہیں تھا اب 100 کے قریب ہوگئے ہیں، مجھے ٹکٹس دینے کا وقت نہیں مل رہا، میری الیکشن مہم عدالت سے ہائیکورٹ اور ہائیکورٹ سے دوسری عدالت تک ہورہی ہے،میرا سارا وقت وکلاء سے مشاورت میں گزر جاتا ہے،اتنے کیسز ہو گئے ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کہاں پیش ہونا ہے، مقدمات کی سنچری ہونے والی ہے ،جسٹس شہباز رضوی نے عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سنچری کی طرف نہ جائیں تو اچھا ہے،لاہور ہائیکورٹ نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپکو حفاظتی ضمانت دے تو رہے ہیں،امید کرتے ہیں کہ آپ عدالتی حکم پر عملدرآمد کریں گے،وکیل نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں پیش ہونا ہے لہٰذا حفاظتی ضمانت دی جائے، جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ کو کتنے روز درکار ہونگے ؟ وکیل نے کہا کہ زمان پارک کے باہر روز نیب کی ٹیم آجاتی ہے،لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی استدعا پر حفاظتی ضمانت کی معیاد بڑھا دی لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت 31 مارچ تک منظور کر لی

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

  • ملازمت کیلئے جانے والی لڑکی کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

    ملازمت کیلئے جانے والی لڑکی کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے کاروائی کی ہے،ملازمت کیلئے جانے والی لڑکی کو ہراساں کرنے ،بازو پکڑنے والے ملزم کے ہاتھ میں ہتھکڑی ڈال دی گئی

    شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کی، شیراکوٹ پولیس کو لڑکی کو ہراساں کرنے کی 15 کال موصول ہوئی ایس ایچ او شیراکوٹ ناصر حمید و پولیس ٹیم نے فوری ریسپانڈ کیا نجی بس کمپنی میں بطور بس ہوسٹس ملازمت کرنے والی لڑکی زویا کو ملزم شہروز اکثر ہراساں کرتا تھا ملزم شہروز نے ملازمت کیلئے جانے والی لڑکی کوہراس کیا اور زبردستی لڑکی کا بازو پکڑا، ملزم شہروز کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں

    دوسری جانب گوالمنڈی پولیس کی کاروائی 14 قمار باز گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کو تاش پر جواء کھیلتے موقع سے گرفتار کیا ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں نقد رقم 14 موبائل اور تاش کے پتے برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزمان میں کامران,معید,عمر,اویس,شایان,عاقب,فہیم,سلیمان,ذیشان,جنید,محسن,طیب,طاہر اور شکیل شامل ہیں،ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

  • صدیق جان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    صدیق جان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے گزشتہ روز گرفتار کئے گئے صحافی و یوٹیوبر صدیق جان کو عدالت پیش کر دیا گیا

    صدیق جان کو جب عدالت لایا گیا تو انہیں ہتھکڑی لگائی گئی تھی، صدیق جان کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، صدیق جان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے صدیق جان کی دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، جج نے صدیق جان سے استفسار کیا کہ آپ پر ٹارچر تو نہیں ہوا ؟ جس پر صدیق جان نے عدالت میں کہا کہ جی تشدد نہیں ہوا ، لیکن میں ایک منٹ کچھ کہنا چاہتا ہوں، جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو موقع ملے گا ،جج نے تفتیشی سے سوال کیا کہ صدیق جان سے کیا برآمد کرنا ہے؟ پولیس نے کہا کہ صدیق جان سے شیلز برآمد کرنے ہیں، صدیق جان کے وکیل نے کہا کہ صدیق جان پر یہ دفعات لگتی نہیں ،صدیق جان پر لگائی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں ،صحافیوں کا جرم یہ ہے کہ وہ جرائم کو بے نقاب کرتے ہیں۔ یہ کیس اسلام آباد پولیس نے خود کو شرمندہ کروانے کیلئے بنایا ہے۔ جو کہانی پراسیکیوٹر اور تفتیشی نے سنائی وہ ایف آئی آر کا حصہ ہی نہیں ہے۔ صدیق جان ایف آئی آر میں کسی جگہ نامزد ہی نہیں ہے، نہ ہی نامعلوم نے جو جرائم کیے ان میں سے کوئی جرم کا الزام میرے موکل پر لگایا گیا۔ صدیق جان جوڈیشیل کمپلیکس کی بلڈنگ پر نہیں بلکہ چوہدری پلازہ کی بلڈنگ پر دیگر صحافیوں کے ہمراہ تھا۔ صدیق جان دس اور صحافیوں کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس سے پچاس میٹر دور ایک عمارت کی چھت پر کوریج کررہے تھے۔ صدیق جان شیلنگ سے مدہوش ایک سی ٹی ڈی اہلکار کو پانی پلاتے رہے اسکو ہوا دی۔ جب پولیس والے کا ہوش بحال ہوا تو اس نے شیلنگ شروع کردی تو صدیق نے اسکو منع کیا ،صدیق جان کے وکیل میاں علی اشفاق نے متعلقہ واقعے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی اور کہا کہ اسلام آباد پولیس کا یہ شخص کمانڈو ہے جو بتایا گیا یہ گلگت بلتستان کا ہے لیکن یہ جھوٹ ہے

    تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ویڈیو میں پولیس اہلکار اسلام آباد پولیس کا ملازم ہے ،صدیق جان نے پولیس کو شیل فائر کرنے سے روکا ،ویڈیو کی فرانزک کرانی ہے ان کے فوٹو گرائیمٹری ٹیسٹ بھی کرانے ہیں ،عدالت نے صدیق جان کو روسٹرم پر طلب کر لیا، صدیق جان نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا، صدیق جان نے کہا کہ دروازہ بند کردیا تھا تاکہ کوئی پی ٹی آئی کارکن نہ آجائے یہ پولیس والے آئے اور گر گئے ہم اوپر لے آئے ادریس کو پہلے صدیق جان سمجھا ادریس نے کہا ہاں میں صدیق جان ہوں لیکن بعد میں انہیں سمجھ آئی یہ وہ نہیں لیکن ساتھ لے ائے،جب شیل فائر کیے تو دو دوست بولے کہ یہاں نہ کرو واپس دھواں آتا ہے، پھر میں نے کہا، کیونکہ ہونا یہ تھا کہ وہاں سے پتھر آنے تھے،چوہدری پلازہ کے اوپر صرف میڈیا تھا ،ہم نے چھت پر جاکر ویڈیو بند کردی ، پولیس والا شیلنگ کی وجہ سے گر گیا تھا ،میرے گرفتار کرنے والوں میں فورس کے علاؤہ کچھ اور لوگ بھی تھے

    وکیل پولیس نے کہا کہ یہ ایسا کیس ہے جس میں فرانزک کرانا ہے، اگر ویڈیو میں صدیق جان ثابت نہیں ہوتے تو پھر بعد میں عدالت فیصلہ کرے، ریمانڈ دیں،فوٹو گرامیڑری ٹیسٹ کے لیے صدیق جان کو لاہور لیکر جانا ہے،جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے میں سب کچھ کر لیں،وکیل پولیس نے کہا کہ فرانزک لاہور سے ہوگا، اتنے وقت میں نہیں ہوگا،

    کیس کی سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے صحافی صدیق جان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

    قبل ازیں ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ صدیق جان کو تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ 3/23 میں گرفتار کیا،صدیق جان کو جوڈیشل کمپلیکس جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے تناظر میں گرفتار کیا گیا،

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

  • ملک جو دنیا سے 7 سال پیچھے ہے،جہاں ایک سال میں 13 مہینے ہوتے ہیں

    ملک جو دنیا سے 7 سال پیچھے ہے،جہاں ایک سال میں 13 مہینے ہوتے ہیں

    دنیا بھر میں ہر جگہ 12 مہینوں کے حساب سے نظام چلتا ہے اور اسی طرح چلتا آرہا ہے لیکن اسی دنیا میں ایک ملک ایسا بھی جہاں 13 مہینوں کے حساب سے پورا سال چلتا ہے۔

    باغی ٹی وی: مشرقی افریقہ کے ایک ملک کے کیلنڈر کے حساب سے سال میں 13 مہینے ہوتے ہیں اس وقت دنیا میں سال 2023 ہے مگر وہ دنیا کا ایسا ملک ہے جہاں آپ "ٹائم ٹریول” کرکے پیچھے کی جانب چھلانگ لگا سکتے ہیں اس شہر کا نام ایتھوپیا ہے جس کو حبشہ بھی کہا جاتا ہے جہاں اس وقت 2015 چل رہا ہے ایتھوپیا کے لوگ باقی دنیا سے7 سال پیچھے ہیں-

    ایتھوپیا میں 12 گھنٹوں کے وقت کا نظام رائج ہے، اس کیلنڈر کا دن 6 بجے سے شروع ہوتا ہے جبکہ آدھی رات بھی 6 بجے ہی ہوتی ہے، لہذا اگر کوئی آپ سے ایک کپ کافی کے لئے صبح 10 بجے ملنے کا کہے تو وہ بین الاقوامی وقت کے مطابق دوپہر2 بجے آئے گا۔

    یہاں کیلنڈر مختلف ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جب 500 عیسوی میں کیتھولک چرچ نے کیلنڈر میں تبدیلیاں کیں تو ایتھوپیا کے آرتھو ڈوکس چرچ نے اسے ماننے سے انکار کر دیا۔

    حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کی پیدائش کا سال عیسوی کیلنڈر کے آغاز کا سال تصور کیا جاتا ہے اور اسی میں کیتھولک چرچ نے تبدیلی کی تھی ایتھوپیا میں نیا سال کا آغاز بھی یکم جنوری کی بجائے 11 ستمبر کو ہوتا ہے، البتہ لیپ ائیر میں 12 ستمبر سے نیا سال شروع ہوتا ہے۔

    ایتھوپیا میں ہر مہینے کے دن بھی برابر ہیں یہاں 12 مہینے 30 کے ہوتے ہیں جبکہ 13 واں مہینہ (جو سال کا آخری مہینہ ہوتا ہے) 5 یا 6 دن کا ہوتا ہےجس کا انحصار لیپ ایئر پر ہوتا ہے یہاں وقت کا حساب بھی مختلف ہے اور دنیا کے دیگر ممالک کے معیاری وقت کے مطابق اگر دوپہر 12 بجے شروع ہوتی ہے تو ایتھوپیا میں ایسا 6 بجے ہوتا ہے اسی طرح نئے دن کا آغاز رات 12 بجے کی بجائے 6 بجے ہوتا ہے یہاں 21 ویں صدی کا آغاز بھی باقی دنیا کے 7 سال بعد یعنی 11 ستمبر 2007 میں ہوا تھا۔

    افریقی ملک کے بچوں کو نظموں اور ترانوں کی صورت مہینوں میں دنوں کی تعداد یاد کرائی جاتی ہے، اس کیلنڈر کے تحت وقت کو بھی ایک مختلف انداز سے شمارکیا جاتا ہے۔دنیا کے تمام ممالک میں یکم جنوری کو نیا سال شروع ہوتا ہے لیکن ایتھوپیا کے شہری 11 ستمبر کو نئے سال کا جشن مناتے ہیں، ایتھوپیا کے شہری پوری دنیا کے برعکس اپنے کیلنڈر کے حساب سے چلتے ہیں اور تہوار بھی اسی حساب سے مناتے ہیں۔

  • رمضان میں بغیر اجازت افطار کھانا تقسیم کرنے پر جرمانہ ہو گا

    رمضان میں بغیر اجازت افطار کھانا تقسیم کرنے پر جرمانہ ہو گا

    دبئی میں حالیہ رمضان المبارک میں بغیر اجازت افطار کھانا تقسیم کرنے پر جرمانے عائد کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: دبئی کے رہائشی جو اس سال رمضان المبارک کے دوران افطار کا کھانا تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بھاری جرمانے سے بچنے کے لیے اجازت نامہ حاصل کریں یہ اعلان دبئی میں اسلامی امور اور خیراتی سرگرمیوں کے محکمے نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران عطیہ کیے گئے کھانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے کیا-

    رواں برس کیلئے زکوۃ کا نصاب جاری

    دبئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بغیر اجازت افطار اور کھانا تقسیم کرنے والوں پر ایک لاکھ درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا دبئی حکومت نے عطیہ کردہ کھانے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اجازت پر زور دیا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    اسلامک افیئرز اور چیریٹیبل ایکٹیویٹیز کے شعبہ میں رفاہی سرگرمیوں کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد مصعب دہی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ کوئی بھی شخص یا ادارہ بغیر اجازت کے کھانا تقسیم کرے گا اسے غیر مجاز خیراتی عمل تصور کیا جائے گا۔

    خلاف ورزی کرنے والے قانونی احتساب کے تابع ہوں گے، جیسا کہ 2015 کے لیے امارات دبئی میں فنڈ ریزنگ کو ریگولیٹ کرنے والے فرمان میں کہا گیا ہے۔

    اسلا م آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں بارش کا امکان

    حکومت نے اعلان کیا کہ لائسنس کے بغیر اشتہارات یا عطیات جمع کرنے پر 5 ہزار درہم سے ایک لاکھ درہم کے درمیان جرمانہ عائد کیا جائے گا یا کم سے کم ایک ماہ اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک قید کی سزا دی جائے گی-

    افطار کے کھانے کی تقسیم کے لیے اجازت نامے کی ضرورت کے فیصلے کا مقصد عطیہ کیے گئے کھانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ حکام نے رمضان المبارک کے دوران خوراک کی تقسیم سے متعلق ضروری قواعد پر عمل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

    رمضان دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے روحانی عکاسی اور عقیدت کا مہینہ ہے۔ افطار کے کھانے کا اشتراک مقدس مہینے کا ایک اہم پہلو ہے، اور اس دوران خیراتی کاموں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ تاہم، یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ عطیہ کردہ کھانا استعمال کے لیے محفوظ ہے، اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ایک ضروری قدم ہے-

    لیجنڈز لیگ:شاہد آفریدی نے ٹرافی افغان عوام کے نام کردی

  • دو بچوں کا نام دینا اورایک کا نہ دینا یہ بھی بد دیانتی کے زمرے میں آتا ہے،وکیل

    دو بچوں کا نام دینا اورایک کا نہ دینا یہ بھی بد دیانتی کے زمرے میں آتا ہے،وکیل

    مبینہ بیٹی کی تفصیلات کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نااہلی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،وکیل درخواست گزار ساجد حسین کی جانب سے عدالت میں دلائل دیئے گئے، وکیل نے کہا کہ دو بچوں کا نام دینا اور ایک کا نہیں دینا یہ بھی بد دیانتی کے زمرے میں آتا ہے ،یعنی کہ بیان حلفی میں غلط معلومات فراہم کئے گئے ہیں، حامد علی شاہ نے عمران خان کی طرف سے 2018 میں جمع کرایا گیا بیان حلفی پڑھ کرسنایا ،حامد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے بیان حلفی میں بیٹوں کی تفصیلات جمع کرائی گئیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر لفظ زیر کفالت ہی ہے، بچے کا نہیں لکھا گیا ،اگر کوئی بچہ زیر کفالت نہیں تو اس کے کیا اثرات ہونگے ؟ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بیٹوں کی تفصیلات اس لیے دی کیونکہ وہ پہلے زیر کفالت تھے ، حامد علی شاہ نے کہا کہ پہلے زیر کفالت تھے تو اب ان کی تفصیلات کیوں دے رہے ہیں ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سے استفسار کیا کہ اگر ان دو بیٹوں کے نام بھی نہیں ہوتے تو کیا ہوتا ؟

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے ,درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذاات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں ،عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں ایک بچے کی معلومات چھپائیں، عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

  • ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

    پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے فیصلے سے متعلق بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اپنا موقف تبدیل کر دیا-

    باغی ٹی وی: گزشتہ برس بھارت کے وزیر برائے کھیل انوراگ ٹھاکر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ نے کرنا ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی بڑی اہم ہےمجھے امید ہے کہ پاکستان ٹیم آئندہ برس ورلڈ کپ کھیلنے بھارت آئے گی، 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے لیے ہم پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں، تمام ٹیمیں جو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں وہ سب مدعو ہیں۔

    اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے،جاوید میانداد

    انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ کئی مرتبہ پاکستانی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا اور یہاں کھیلا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ بھارت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ کوئی اسے ڈکٹیٹ کرے، کسی کے پاس اس کی کوئی وجہ بھی نہیں ہے کہ کوئی ایسا کرے، میں توقع کرتا ہوں کہ سب ٹیمیں آئیں گی اور مقابلہ کریں گی۔

    تاہم اب ناگپور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انوراگ ٹھاکر نے اپنے مؤقف کو تبدیل کرتے ہوئے اس معاملے کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے فیصلے سے منسلک کردیا بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرنے دیں اس کے بعد وزارت داخلہ فیصلہ کرے گی۔

    ایشیا کپ: نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

    واضح رہے کہ پاکستان کو رواں سال ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنی ہے جب کہ بھارت نے پاکستان میں ٹیم بھیجنے سے انکار کیا ہوا ہے بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شا نے از خود ہی ایشیا کپ کو پاکستان سے کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کا فیصلہ سنادیا تھا، اس پر نہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا بلکہ اس کے مطالبے پر ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ بلائی گئی جس میں معاملے پر غور مارچ تک موخر کیا گیا تھا۔

    بھارت کی جانب سے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر پی سی بی کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ کیلیے پاکستان نہیں آتی تو پھر اکتوبر میں شیڈول ورلڈ کپ کیلیے گرین شرٹس کو بھی بھارت نہیں بھیجا جائے گا۔

    بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم…

  • دہشتگرد چھپ کرہی عدالت آتے،وقت دورنہیں منہ چھپا کرآنا پڑے گا،مریم اورنگزیب

    دہشتگرد چھپ کرہی عدالت آتے،وقت دورنہیں منہ چھپا کرآنا پڑے گا،مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دہشتگرد چھپ کر ہی عدالت آتے ہیں، وقت دور نہیں منہ چھپا کر آنا پڑے گا پولیس کے سر توڑنے، پٹرول بم پھینکنے، جوڈیشل کمپلیکس پہ مسلح جتھوں سے حملہ آور ہونے کے بعد بیوی تمہاری ڈر گئی؟ مریم نواز کے نیب سیل میں کیمرہ لگا کر اپنے موبائل پہ دیکھتے تھے، اُس وقت شرم اور حیا تھی؟

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کے بیڈ روم میں رات کو گھسنے کا آرڈر دیتے شرم آتی تھی؟شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب کوحملہ کرنے کا حکم دیتےشرم آتی؟فریال تالپور کو عید پر ہسپتال سے گھسیٹ کر لاتے ہوئے اور مسجدِ نبوی اور لندن میں مجھ پرحملہ کراتےشرم آئی؟ پنکی باجی کو ہیرے،انگوٹھیاں لیتے ڈر لگا اور چیخیں نکلتی تھیں؟

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پولیس اورعدالت پر مسلح جتھوں کے حملوں کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،جے آئی ٹی بنانے کا اقدام اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ،ہائی پاورڈ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی سمری تیار کرلی گئی ،وزارت داخلہ جے آئی ٹی کی تشکیل کی سمری آج وزیراعظم کو بھجوائے گی ،جے آئی ٹی میں وزارت داخلہ، پولیس کے سینئرافسر شامل ہوں گے،جے آئی ٹی میں حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے، جے آئی ٹی7 دِن میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گی،جے آئی ٹی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پولیس پر تشدد کی تحقیقات کرے گی،پیٹرول بم حملوں،عسکریت پسندوں سے متعلق حقائق جمع کیے جائیں گے جے آئی ٹی عوام کو اکسانے، تشدد پر بھڑکانے کے ذمہ داروں کو تعین کرے گی،جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں حکومت مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ کرے گی

    میری بیوی پردہ کرتی ہے شیشے کے پیچھے تھیں پولیس نے شیشے توڑ دئیے میری بیوی نے شیشے ٹوٹنے پر چیخیں ماریں،عمران خان کا عدالت میں بیان

    کے پی کے میں پی ٹی آئی حکومت نے پانچ ہزار سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے نام پر اپنے ورکرز بھرتی

    لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

  • کے پی کے، پی ٹی آئی حکومت نے سوشل میڈیا کے نام پر ورکرز کئے تھے بھرتی

    کے پی کے، پی ٹی آئی حکومت نے سوشل میڈیا کے نام پر ورکرز کئے تھے بھرتی

    کے پی کے میں پی ٹی آئی حکومت نے پانچ ہزار سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے نام پر اپنے ورکرز بھرتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے دور حکومت میں پانچ ہزار سوشل میڈیا ورکر بھرتی کئے تھے،خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر اطلاعات فیزوز جمال شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ورکر حکومت سے مفت میں تنخواہیں لے رہے ہیں انکو لیپ ٹاپ بھی دئیے گئے ہیں، انکا کام تحریک انصاف کے ٹرینڈز میں حصہ لینا ہےاورسوشل میڈیا پر پارٹی کو پروموٹ کرنا ہے یہی لوگ آج پاکستان اور پاکستان آرمی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں

    نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا فیروز جمال شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے سیکرٹری سے پوچھا کہ یہ میڈیا ٹرینڈرز کب بھرتی ہوئے تو انکے سیکرٹری نے جواب دیا کہ ایک سال سے زیادہ عرصہ پہلے پی ٹی آئی حکومت جاتے جاتے ان میڈیا ٹرینڈرز کو بھرتی کر گئی ہے جب پوچھا گیا کہ کیا ان اسامیوں کی کوئی پبلسٹی کی گئی اخبار میں کوئی اشتہار دیا گیا تو جواب دیا کہ اخبارات میں کوئی اشتہار نہیں آیا تھا پہلے آؤ پہلے پاؤ (First Come First Serve) کا اصول اپنایا گیا ،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے بڑے لوگوں نے اپنے اپنے واقف کاروں کو اس میں بھرتی کیا۔ جب پوچھا گیا کہ کیا انکی کوئی درخواست آئی تحریری ٹیسٹ لئے گئے یا انٹرویو ہوئے تو سیکرٹری صاحب نے جواب دیا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا یہ لوگ تو ہمارے پاس آئے تک نہیں اور اُن کو لیپ ٹاپ دے دیئے گئے

    نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میرے سیکرٹری صاحب نے بتایا کہ ان پانچ ہزار افراد کے نام‘ ایڈریس‘ ٹیلیفون نمبر‘ ویب سائٹ کی صرف لسٹ ہے جن میں میرٹ کی دھجیاں اُڑائی گئیں میرے پاس میرے سیکرٹری نے خیبر پختونخوا کی سابقہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے بھرتی کئے گئے پانچ ہزار نوجوانوں کی فہرستیں لائے جن میں سے بارہ سو کو صوبائی وزارت اطلاعات سے منسلک کیا گیا باقی 38سو افراد کو دیگر وزارتوں میں تعینات کیا گیا مگر یہ زبانی تعیناتی تھی اس کیلئے نہ کوئی بورڈ قائم کیا گیا نہ کوئی پالیسی بنائی گئی او نہ ایڈورٹائز کیا گیا۔یہ سب لوگ اپنے اپنے گاؤں میں‘ ٹاؤن میں‘ ڈسٹرکٹ میں بیٹھے ویب سائٹ پر پی ٹی آئی کے میڈیا ٹریڈرز بنے ہوئے ہیں

    پی ٹی آئی میڈیا انچارج انکو ویب سائٹ پر جو رائے دیتے ہیں وہاس ٹرینڈ کو آگے ویب سائٹ اور انسٹاگرام پر پھیلا دیتے ہیں چاہے وہ پی ٹی آئی کے حق میں ہوں یا مخالف سیاسی جماعتوں کی کردار کشی کے ہوں۔ یہ میڈیا انفلوئنسرز اتنے پاورفل ہیں کہ اسٹیج پر آ کر عمران خان سے بھی بات کر سکتے ہیں دیگر 38سو پی ٹی آئی کے میڈیا ٹریڈرز خیبر پختونخوا کے ہر ضلع میں ہیں اور ان کی انٹرن شپ کے تحت مختلف وزارتوں اور محکموں میں تعیناتی کی گئی ہے

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسکی فہرستیں اُنہوں نے سیکرٹری صاحب سے منگوا لی ہیں وہ پہلی فرصت میں صوبہ خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان سے ملاقات کر کے اس اسکینڈل کی ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات کروا کر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کوشش کرینگے ان افراد کو 16کروڑ روپے ماہانہ معاوضہ دیا جا رہا ہے جبکہ ہم خیبر پختونخوا کے خزانے میں رمضان پیکیج‘ غریبوں کیلئے مفت آٹا پیکیج کی خاطر فنڈز کیلئے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں

    [pdf-embedder url=”https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/03/پی-ٹی-آئی-کی-15-کروڑ-والی-سوشل-میڈیا-ٹیم-.pdf” title=”پی ٹی آئی کی 15 کروڑ والی سوشل میڈیا ٹیم”]
    واضح رہے کہ جب یہ سوشل میڈیا ورکر بھرتی کئے گئے تھے اسوقت بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سستا ہے اور ہر کسی کے لیے آسانی سے قابل رسائی ہے۔ نوجوان حکومت کو پولیو اور دیگر مہمات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے میں مدد کریں گے۔پرا جیکٹ کے لئے ایک پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری کی گئی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی سربراہ سردار حسین بابک کہتے ہیں‌ کہ پی ٹی آئی حکومت نے سرکاری وسائل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا ہےتحریک انصاف نے پچھلے نو سالوں کے اندر تمام اداروں کے بورڈ میں سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو بھرتی کردیا ہے ۔حکومت ان نوجوانوں کو اداروں اور شخصیات کے خلاف پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کرے گی۔ ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا ٹیم کو سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ محکمہ اطلاعات کی موجودگی میں سوشل میڈیا کے لیے 1400 افراد کو بھرتی کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

    لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی