Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عمران خان کے وکیل  نے ہائی کورٹ کے دروازے پر درخواست رکھ دی

    عمران خان کے وکیل نے ہائی کورٹ کے دروازے پر درخواست رکھ دی

    عمران خان کے وکیل نے ہائی کورٹ کے دروازے پر درخواست رکھ دی.
    ذرائع کے مطابق عمران خان کے وکیل نے ہائی کورٹ کے دروازے پر درخواست جمع کرانے کی کوشش کی اور پھر درخواست دروازے میں رکھ دی اور پھر تحریک انصاف میڈیا سیل نے خبر دی کہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر ہو گئی ہے ۔اس پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ اب ایسے درخواستیں وصول اور دائر ہوتی ہیں کیا ؟

    جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے سیکورٹی عملے نے حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس کردی ہے جبکہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکلاء نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت دائر کرنے کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور عمران خان کی قانونی ٹیم نے حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی، عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں دائر کی گئی۔ تھانہ منہ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس پر پیشی کے موقع پر حملہ کا مقدمہ دہشتگردی کی دفعات سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ میں عمران خان سمیت رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا تھا۔ قبل ازیں، عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور زمان پارک پہنچی جہاں وارنٹ گرفتاری دکھا کر نوٹس جمع کروائے گئے۔

    دوسری جانب آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بہت مواقع ملے۔ اب گرفتاری دے دیں۔ اکبر ناصر نے واضح کردیا کہ پولیس کے پاس تمام آپشن موجود ہیں۔ قانونی کارروائی اور عدالتی حکم کی تعمیل کرانے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میںآئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کرانے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، کوئی ابہام نہیں،پولیس کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔ خیال رہے کہ آج جب اسلام آباد پولیس عدالتی حکم کی تعمیل کیلئے لاہور میں زمان پارک پہنچی تو عمران خان گھر کے اندر ہی چھپے بیٹھے رہے۔ ایس پی سٹی اندر گئے تو پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا خان صاحب نہیں ہیں۔ شبلی فراز نے یہ جھوٹ بول کر خود نوٹس وصول کرلیا۔

    اسلام آباد پولیس نے واضح کردیا کہ عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنےوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کرے گی۔ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سات مارچ بروز منگل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم ملا ہوا ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    خیال رہے کہ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ ریفرنس کے فوجداری کارروائی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے گرفتار کرکے عمران خان کی 7 مارچ کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے 28 فروری کو عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا آخری موقع دے رکھا تھا کیونکہ عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی جانی تھی۔ عمران خان نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ قرار دیا تھا۔ عمران خان نے ٹرائل کورٹ کو کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی استدعا کی تھی لیکن عدالت نے عمران خان کی عدالت منتقل کرنے کی استدعا مسترد کی تھی۔ عمران خان 28 فروری کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے تھے لیکن کچہری نہ گئے۔

  • پیمرا نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی عائد کردی

    پیمرا نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی عائد کردی

    پیمرا نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی عائد کردی ہے.

    پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر، بیانات، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی۔ پیمرا کے احکامات کے مطابق ٹی وی چینلز عمران خان کا براہ راست، ریکارڈڈ بیان اور تقاریر نشر نہیں کرسکتے۔ پیمرا نے عمران خان کی تقاریر، بیانات پرپابندی سےمتعلق سیٹلائٹ چینلز کو احکامات جاری کیے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کےخلاف بےبنیادالزامات لگارہےہیں، ان کی تقاریربراہ راست یاریکارڈڈ نہیں چلائی جائیں گی۔ پیمرا نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کی تقاریر، بیانات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا، وہ اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں۔ پیمرا کا کہنا ہے کہ عمران خان اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات اور نفرت انگیز گفتگو کررہے ہیں، ان کی گفتگو سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے لہٰذا عمران خان کا بیان ،گفتگو یا خطاب لائیو ہو یا ریکارڈ ٹی وی چینلز نشر نہیں کرسکتے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام سیٹلائٹ چینلز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اداروں پر حملے کررہے ہیں، اس لئے عمران خان کی تقاریر، گفتگو اور بیانات پر مکمل پابندی ہے۔ پیمرا کی ہدایت کے مطابق عمران خان کی تقاریر، گفتگو اور بیانات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بیان، گفتگو یا خطاب لائیو ہو یا ریکارڈ ٹی وی چینلز نشر نہیں کرسکتے۔

  • چیئرمین پاکستان کلب محمد افضل بھٹی کے بیٹے کا نشہ کی حالت میں احسان یوسف پر تشدد

    چیئرمین پاکستان کلب محمد افضل بھٹی کے بیٹے کا نشہ کی حالت میں احسان یوسف پر تشدد

    چیئرمین پاکستان کلب محمد افضل بھٹی کے بیٹے کا نشہ کی حالت میں احسان یوسف پر تشدد

    شہری محمد احسان یوسف نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد افضل بھٹی چیئرمین پاکستان کلب کے بیٹے بدر علی افضل نے نشہ کی حالت میں ان پر تشدد کیا اور انہیں نقصان پنچانے کی کوشش کی ہے.


    محمد احسان نے مزید کہا کہ محمد افضل بھٹی جو چیئرمین پاکستان کلب بحرین ہے ان کا بیٹا بدر علی افضل جو کے کل رات نشے کی حالت میں اپنے دوستوں کے ساتھ میرے گھر آیا اور مجھے باہر آنے کا بولتا رہا جب میں ان کے کہنے پے باہر نا آیا کیوکہ وہ نشہ کی حالت میں تھے اور باربار میرے گھر کا دروازہ توڑتے رہے اور فون کر کے دھمکیاں دینا شروع کر دی کہ اگر تم باہر نہ آئے تو تمہاری گاڑی توڑ دوں دونگا.


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ سن کر جب میں باہر گیا تو مجھے باہر جاتے ہی انہوں نے تشدد کرنا شروع کردیا اور مجھے خاموش رہنے کا بولتے رہے اور دھمکیاں دیتے رہے کے تم مجھے جانتے نہیں ہو تم میرے باپ کو نہیں جانتے اور گھنٹوں میرے گھر کے باہر غلیظ اور گندی گالیاں دیتے رہے جبکہ میں ان کو روکتا رہا کہ ایسا نہ کرو تم دونوں نشے کی حالت میں لگ رہے ہو پر دولت اور نشے میں ڈوبے بدمعاشوں نے میری ایک نہ سنی اور مجھ پر تشدد کرتے رہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے.

  • حکومت کا رمضان ریلیف پیکیج کا 20 مارچ سے آغاز کا فیصلہ

    حکومت کا رمضان ریلیف پیکیج کا 20 مارچ سے آغاز کا فیصلہ

    حکومت کا رمضان ریلیف پیکیج کا 20 مارچ سے آغاز کرنے کا فیصلہ

    حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز 20 مارچ سے کرنے کا فیصلہ کرلیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیاء پر 5 ارب روپے کا پیکج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا۔ حکومت مئ رمضان ریلیف پیکیج کا 20 مارچ سے آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیاء پر 5 ارب روپے کا پیکج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) صارفین کو ایک ارب 15 کروڑ روپے جبکہ عام صارفین کو 3 ارب 84 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ غریب طبقے کو گھی پر 100 روپے ، آٹا پر 52 روہے، چینی پر 30 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی، 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300 روپے اور چینی 70 روپے فی کلو ملے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    ذرائع کے مطابق عام صارفین کو آٹے پر 27 روپے، چینی 11 اور گھی پر 25 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی، عام صارف کو 10 کلو آٹا 648 روپے، گھی 490، چینی 89 روپے فی کلو میسر ہوگی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر تمام صارفین کو دالوں پر 20 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی، کوکنگ آئل پر 25 ، بیسن، کھجور 50، مشروبات15 پر سے 30 فیصد ریلیف ملے گا، جب کہ چائے پر 100، دودھ پر 30 روپے اور مصالحوں پر 10 فیصد رعایت ملے گی۔

  • سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے نہ ہوئے تو وزارتیں رکھنا مشکل ہو جائیں گی۔بلاول بھٹو

    سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے نہ ہوئے تو وزارتیں رکھنا مشکل ہو جائیں گی۔ بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین سے ہوئے وعدے پورے نہ ہوئے تو وزارتیں رکھنا مشکل ہو جائیں گی۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے، وفاقی حکومت اپنے وعدے پورے کرے۔ وعدہ کیا ہے تو اس کو پورا کرنا ہوگا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہرطبقہ تکلیف میں ہے، سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگا، سیلاب سےمتاثرہ کسانوں کی مدد کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، چھوٹےکسان اور کاشتکار کو سپورٹ کیا جائے تو ملکی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہونے کے بعد زرعی شعبے کو سپورٹ نہیں کیا گیا، جس سے زرعی شعبے کے حالات روز بروز بدتر ہوتے چلے گئے۔ معاشی بہتری کے لئے زرعی شعبے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی، سندھ پہلا صوبہ تھا جس نے گندم کا ریٹ سب سے پہلے 4 ہزار روپے مقرر کیا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کسانوں کی مدد دیں گے، سندھ حکومت نے 8.39 ارب روپےکسانوں کی مدد کے لئے رکھے ہیں، وفاقی حکومت نے4.7ارب روپے کا وعدہ کیا ہے، وفاق کو سیلات متاثرین کیلئے کیے وعدے پورے کرنا ہوں گے، متاثرین سے وعدے پورے نہ ہوئے تو وزارتیں رکھنا مشکل ہو جائیں گے۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ واحد صوبہ تھا جس نےمردم شماری پر تحفظات کا اظہارکیا، ڈیجیٹل مردم شماری پر ہمارے اعتراضات کا حل نہیں ہے، مردم شماری کوسپورٹ کرسکتے ہیں مگرجو طریقہ کاراپنایا گیا اسکی حمایت نہیں کریںگے۔ وفاقی حکومت پی پی کے اعتراضات نہیں دیکھتی توسندھ وفاق کا ساتھ نہیں دے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے خطرے کی فضاء قائم ہوچکی ہے، خان صاحب جیسےسیاستدان سیاست میں تقسیم اورنفرت لے کرآئے، مزید کہا کہ زمان پارک میں سیاسی چوہا بسترکے نیچے چھپا ہوا ہے، سب کی توجہ ”چوہے“کے بجائے ملکی مسائل کی جانب ہونی چاہیے۔ سب کی توجہ ملک کودرپیش تاریخی بحران کی طرف ہونی چاہیے۔

  • گزشتہ 3سالہ پالیسیوں کی وجہ سے ہم دھنستے جارہے ہیں. مولانا فضل الرحمان

    گزشتہ 3سالہ پالیسیوں کی وجہ سے ہم دھنستے جارہے ہیں. مولانا فضل الرحمان

    جو ملک ہماری مدد کرنے لگتا ہے عمران خان اس کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت غریب کو روٹی میسر نہیں کرسکتی،ہمیں 80 ارب روپے ووٹ کی پرچی کے لیے ادا کرنے کا کہا جارہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی صورتحال کی تصویرپیش کی جارہی ہے وہ بالکل مختلف ہے،ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے نگراں حکومتیں غیرمعینہ مدت تک برقرار رکھنا ہماری خواہش نہیں۔

    مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ تعجب ہےکہ عدالت نے ازخود نوٹس لیا کہ انتخابی شیڈول کیوں جاری نہیں ہورہا، اس وقت 2 اسمبلیاں توڑی گئیں، دونوں کے ٹوٹنےکا وقت بھی ایک نہیں، کیا اسمبلیاں وزیراعلیٰ نے توڑی ہیں یا ایک شخص کے حکم پرتوڑی گئیں؟ سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ اس وقت مردم شماری بھی ہو رہی ہے، دوصوبوں کا الیکشن پرانی مردم شماری کی بنیاد پر ہوگا، آئندہ عام انتخابات میں مردم شماری کی نوعیت مختلف ہوگی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہےکہ آئین کا تقاضا ہےکہ 90 دن میں الیکشن کرانے ضروری ہیں،موجودہ حالات میں حکومت غریب کو روٹی میسر نہیں کرسکتی،ہمیں 80 ارب روپے ووٹ کی پرچی کے لیے ادا کرنے کا کہا جارہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 3سالہ پالیسیوں کی وجہ سے ہم دھنستے جارہے ہیں، جو ملک ہماری مدد کرنے لگتا ہے عمران خان اس کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ ہم ان کےارادوں کو جانتے ہیں مگر مثبت اقدامات کررہے ہیں۔

  • وزیراعظم کی امیر قطر کو  دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم کی امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات ہوئی جس میں امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے.

    وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کر کے دو طرفہ باہمی مفاد کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت کے لیے امیر قطر کی درخواست پر قطر پہنچے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر نے دوطرفہ باہمی مفاد کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی و سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

    امیر قطر نے قطر کی ترقی میں پاکستانی محنت کشوں کی کاوشوں اور فیفا ورلڈکپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستانی سکیورٹی حکام کی کارکردگی کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے ہنرمند افراد کی قطر آمد کے طریقوں اور ذرائع بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    امیر قطر نے پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کی ترقی میں قطر کا بھرپور تعاون اور حمایت جاری رکھنےکا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

  • سیاست دان فلسفی انقلابی صحافی روزالہ لکسمبرگ

    سیاست دان فلسفی انقلابی صحافی روزالہ لکسمبرگ

    روزا لکسمبرگ، جن کا مکمل نام روزالہ لکسمبرگ تھا، 5 مارچ 1871ء کو پیدا ہوئیں۔ آپ مارکس کے نظریہ سے متاثر تھیں اور ایک فلسفی، ماہر معاشیات اور پولینڈ کی یہودی تحریکوں کی کارکن تھیں، جو بعد میں ایک جرمن شہری بھی رہیں۔

    روزا لکسمبرگ پولینڈ اور لیتھویانا کی سماجی جمہوریت، جرمن سماجی و جمہوری پارٹی، جرمنی کی سماج و جمہور پارٹی اور جرمنی کی کمیونسٹ پارٹی کی کارکن رہیں۔

    1915ء میں جب جمہور پارٹی نے جرمنی کی جنگ عظیم دوم میں شرکت کی حمایت کی تو روزا لکسمبرگ نے جنگ کے خلاف ایک اتحاد سپارتیس لیگ کے نام سے تشکیل دیا۔ یکم جنوری 1919ء کو یہ لیگ جرمنی کے کمیونسٹ پارٹی میں تبدیل کر دیا گیا۔

    نومبر 1918ء میں جب جرمنی میں انقلاب برپا ہوا تو روزا لکسمبرگ نے سرخ جھنڈا کے نام سے ایک تحریک شروع کی جو سارتیس لیگ کی جدوجہد کا ہی حصہ تھی۔

    روزا لکسمبرگ کو 15 جنوری 1919ء فائر کر کے قتل کیا گیا۔

  • عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت

    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت

    لاہور: نگران وزیر اعلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے حکومت کی جانب سے عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی-

    باغی ٹی وی: ہفتے کے روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے عورت مارچ کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جس پر عورت مارچ کے منتظمین نے کل ہی لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔

    عمران خان کی گرفتاری میں ناکامی پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

    آج پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ نگران حکومت شخصی آزادیوں پر یقین رکھتی ہے اور 8 مارچ کوعورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، خواتین کا تحفظ کریں گے اور مارچ کو سیکیورٹی دی جائےگے عورت مارچ کے منتظمین کے تحفظات دور کردیئے ہیں-

    دوسری طرف عورت مارچ کے منتظمین کی تیاریاں بھی جاری ہیں اس سال عورت مارچ ناصر باغ کے قریب منعقد ہوگا جس میں سول سوسائٹی، ٹرانس جینڈر کمیونٹی سمیت خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم این جی اوز کے رہنما اور کارکنان شریک ہوں گے۔

    عمران خان قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ پر مبنی ہے، رانا ثنااللہ

    عورت مارچ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مزدوروں چاہےوہ فیکٹریوں، کھیتوں یا گھروں میں کام کرتے ہیں یا پھر صفائی و ستھرائی کے عملے کے طور پر گھریلو ملازمین ہیں، انہیں اپنے اور اپنے خاندان کے لیے محفوظ ربائش معیاری تعلیم اور سستی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کیلئے مناسب اجرت دی جائے۔

    ان کا کہنا ہے کہ پہلے قدم کے طور پر ہم تمام شعبوں میں کم از کم اجرت کے فوری نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں اور ان تمام عناصر کے لیے جو اس سے انکار کرتے ہیں قانون کے تحت جرمانہ کا مطالبہ کرتے ہیں ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں فوجی اخراجات میں کمی کی جائے اور پہلے قدم کے طور پر فوج کے محکمہ کی غیر جنگی کٹوتیاں کی جائیں جیسا کہ گولف کلب، گیٹڈ ہاؤسنگ اسکیموں اور اس طرح کے شاہانہ اخراجات ہیں جن میں ٹیکس دہندگان کا پیسہ ضائع ہو رہا ہے۔

    عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینئرقیادت کا ہنگامی اجلاس جاری

    آرگنائزنگ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم بیورو کریٹس کے اسراف و مراعات اور سویلین حکومتوں کے غیر معمولی اخراجات میں کٹوتی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں، خاص طور پر وفاقی اور صوبائی سطح پر غیر ضروری وزارتیں اور ڈویژن کے حوالے سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ رقم فوری طور پر عوام تک پہنچائی جائے، خاص طور پر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے یہ رقم دی جائے۔

  • قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن

    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر شرجیل میمن نے عمران خان کو ڈرپوک قرار دیا اور کہا کہ جیل بھرو تحریک کے سربراہ عمران نیازی (ڈرپوک) عدالتی احکامات پر بھی گرفتاری دینے سے گھبرا رہے ہیں۔

    عمران خان کی گرفتاری میں ناکامی پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا


    شرجیل میمن نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ گرفتاری کے خوف سے عمران کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

     

    عمران خان قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ پر مبنی ہے، رانا ثنااللہ

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچی تھی تاہم اسلام آباد پولیس کے مطابق زمان پارک میں عمران خان نہیں ملے، افسران کو آگاہ کردیا ہے۔