Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • لاہور قلندر کا ہاکی کے مستقبل کا بیڑہ اٹھانے کا اعلان

    لاہور قلندر کا ہاکی کے مستقبل کا بیڑہ اٹھانے کا اعلان

    لاہور قلندر نے ہاکی کے مستقبل کا بیڑہ اٹھانے کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی: کراچی کے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں نیوز کانفرنس کے دوران لاہور قلندر نے ہاکی کی بحالی کا پلان پیش کردیا، پریس کانفرنس میں وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین، لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ افریدی، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور قلندر سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید، سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز حافظ عبدالہادی بلو، پی ایچ ایف کے چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ، ارکان سلیکشن کمیٹی اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن شکیل عباسی سمیت دیگر ارکان، اولمپیئن حنیف خان، پی ایچ ایف کے چیف کوآرڈینیٹر پاکستان ہاکی فیڈریشن کراچی کیمپ میجر ریٹائرڈ شاہنواز علی پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رائے عثمان اکبر کھرل، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اکبر قائم خانی، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلفراز احمد خان سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

    عاطف رانا نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پیلئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کراچی لاہور سیریز سے قبل کراچی کی ٹیم کے لئے 17 فروری کو اوپن ٹرائلز کا انعقاد کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کیا جائے گا، جس کے بعد لاہور میں ٹرائلز ہونگے، قومی کھیل کو نیا خون دینے کے لئےشہرشہر ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کریں گے، کرکٹ کی طرح ہاکی کے لئے پورے پاکستان سےنوجوان منتخب کرنےکےبعد ہائی پرفارمنس سینٹر میں انہیں تربیت فراہم کریں گے، کوشش ہے کہ 22 سے 25 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں بنائیں، منتخب کھلاڑیوں کو تربیت کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاہم ٹیلنٹ غریب آدمی کے پاس ہے-

    عاطف رانا نے کہا کہ حیدر حسین اور حکومت سندھ کے ساتھ مل کر ہاکی کی بحالی کے پروگرام کا مقصد قومی کھیل کی خدمت ہے، شاہین شاہ آفریدی ہاکی کے لئے لاہور قلندر کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر کام کریں گے، سندھ حکومت کی جانب راغب کرنے میں حیدر حسین کے ساتھ صوبائی وزیر سعید غنی کا کردار بہت اہم ہے-

    اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی ارباب لطف اللہ نے کہا لاہور قلندر اور حیدر حسین کا پلان جاننے کے بعد نفع نقصان کا سوچے بغیر قومی کھیل کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا، سندھ حکومت ہاکی کی بحالی کے لئے حیدر حسین کے ساتھ کھڑی ہے، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے تاہم اب اسے سب بھول چکے ہیں، جس کھیل کو سب نے بھلا دیا اسے سندھ حکومت نے یاد رکھا ہے، ضرورت پڑی تو ہاکی کے لئے حکومت پنجاب سے بھی بات کریں گے، عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے لئے پہلے مرحلے میں چالیس کروڑ روپے جاری کرنے کے لئے محکمہ فنانس کو خط لکھ دیا ہے-

    لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، لاہور قلندر کا پلان بہت زبردست ہے، ہاکی لیجنڈ کے ساتھ مل کر قومی کھیل کی بحالی کے لئے کام کرنے کا خواہشمند ہوں-

    لاہور قلندر کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیمیں غیر ملکی کوچز سے نہیں سسٹم سے بنتی ہیں، ہاکی کے لئے بہترین کوچز کا انتخاب کریں گے، کوچنگ مختلف مراحل سے گزرنے کا نام ہے، کھلاڑیوں کو فوکس، بہترین فوڈ اور پریکٹس کی سہولت مل جائے تو وہ خود بخود اسٹار بن جاتا ہے۔

  • آڈیو لیکس معاملہ: شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

    آڈیو لیکس معاملہ: شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین پر غداری کے مقدمے میں ایف آئی اے نے مزید پیش رفت شروع کر دی۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمے کے مرکزی ملزم شوکت ترین کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی-

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اشتہاری قرار دینے کے بعد ایف آئی اے گرفتاری کے لئے اقدامات کرے گا۔ ملزم شوکت ترین کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے بھی مدد لی جائے گی۔

    شوکت ترین کی لیک آڈیو پر انکے خلاف مقدمہ درج ہے جس میں صوبائی وزرائے خزانہ تیمور جھگڑا اور محسن لغاری کو بھی نامزد کیا گیا ہے،یہ مقدمہ راولپنڈی کے رہائشی ارشد محمود کی مدعیت میں پیکا ایکٹ، 124a اور 505 پی پی سی کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد میں درج کیا گیا ہے تینوں سابق وزرا پر آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں 2 آڈیو کلپس کا ذکر ہے، جس میں شوکت ترین ہدایت دیتے ہوئے سنے گئے ہیں کہ ’’یہی لکھنا اور کچھ نہیں لکھنا‘‘۔آڈیو کے متن کے مطابق شوکت ترین نے کہا کہ ’’دیٹس آل ہم چاہتے ہیں کہ وہ جو ہے کہ ان سالوں کے اوپر پریشر پڑے‘‘۔یہ اپنا معاملہ کھنچ رہے ہیں اور ہمیں اندر کروا رہے ہیں۔ہمارے اوپر دہشت گردی کے مقدمے کروا رہے ہیں۔ یہ بالکل سپاٹ فری جارہے ہیں، وہ نہیں ہونے دینا ہم نے ۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق محسن لغاری نے کہا کہ کیا پاکستان بحیثیت ریاست اس کی وجہ سے نقصان اٹھا سکتا ہے؟ تو شوکت ترین نے کہا کہ سچ کہوں تو آپ کو معلوم ہے کہ جس طرح سے آپ کے چیئرمین اور باقی سب کے ساتھ سلوک کیا جا رہا ہے اس کی وجہ سے ریاست کو تکلیف نہیں ہو رہی۔

    مقدمے کے مطابق ملزم شوکت ترین نے واضح طور پر وزیر خزانہ سے کہا کہ خطوط لکھیں جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی متعلقہ وزارتیں فاضل بجٹ وفاقی حکومت کو واپس نہیں کریں گی۔ جس سے حکومت و آئی ایم ایف کے مابین جاری معاہدے شدید متاثر ہوں گے۔ دوران تفتیش ملزم شوکت ترین کو طلب کیا گیا اور مبینہ آڈیو کلپس کے مواد کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔

    متن میں مزید تحریر ہے کہ شوکت ترین تسلی بخش جوابات نہ دے سکے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم فوری معاملے سے متعلق حقائق کو چھپا رہا ہے۔ اس کے پیچھے اپنے ارادوں اور مقاصد کے بارے میں جھوٹ بول رہا ہے۔ مبینہ گفتگو و اس طرح کی کارروائیوں سے عوامی سکون میں خلل پڑ سکتا ہے اور ریاست کے ستونوں کے مابین صورتحال خراب پیدا ہو سکتی ہے ۔

    مقدمے کے متن کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال کی وجہ سے ریاست کے ہر شہری کے لیے خوف، خطرے اور دھمکی کا احساس پیدا ہو سکتا ہے۔ مبینہ گفتگو کو ریاست کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے طور پر سمجھا جاسکتا ہے۔

  • پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا معاملہ:گورنر پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا معاملہ:گورنر پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    باغی ٹی وی : گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے ایڈوکیٹ شہزاد شوکت نے سنگل بینچ کے فیصلے کی تشریح کے لیے درخواست دائر کی۔

    درخواست گزار کے مطابق سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کو تاریخ سے متعلق گورنر سے مشاورت کا حکم دیا ہے لیکن گورنر کے پاس ایسا کوئی آئینی اختیار نہیں جبکہ گورنر نے اسمبلی تحلیل پر دستخط ہی نہیں کیے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل گورنر پنجاب نے صوبے میں الیکشن کے حکم کی وضاحت کے لیے لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن وفد نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے گورنر ہاؤس پنجاب میں ملاقات بھی کی تھی اس موقع پر چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے، جنہوں نے صوبے میں انتظامی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی تھی۔

    اجلاس میں فیصلے کی تشریح اور وضاحت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ گورنر پنجاب لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے اور سنگل بنچ کے فیصلے کے قانونی دائرہ کار کو چیلنج کریں گے۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا کہ گورنر لاہور ہائی کورٹ سے فیصلے کی تشریح کی درخواست کرتے ہوئے پوچھیں گے کہ الیکشن تاریخ سے متعلق فیصلہ کیسے گورنر پنجاب پر لاگو ہوتاہے۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے اور گورنر سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • نیب ترامیم کیس کو جلد ختم کرنا چاہتےہیں، بہت سے اہم معاملات غور طلب ہیں،چیف جسٹس

    نیب ترامیم کیس کو جلد ختم کرنا چاہتےہیں، بہت سے اہم معاملات غور طلب ہیں،چیف جسٹس

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت 21 فرفوی تک ملتوی کر دی-

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی،دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ نیب قانون کے ساتھ کیا واضح نہیں ہے کہ کیسز منتقل ہو کر کہاں جائیں گے؟۔

    وفاقی حکومت کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ چئیرمین نیب کی سربراہی میں کمیٹی ہے جو کیسز کی متعلقہ فورمز پر منتقلی کا معاملہ دیکھ رہی ہے، برطانیہ میں کہا جاتا ہے کہ اگر کسی معاملے کا فیصلہ نا کرنا ہو تو اس کو کمیٹی میں بھجوا دیں، نیب آرڈیننس 2019 کے تحت 41 افراد بری ہوئے تھے۔

    چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ اس کیس میں عدالت خود کو 2022 کی نیب ترامیم تک ہی محدود رکھے گی۔

    حکومتی وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ عمران خان کی درخواست میں حقائق درست انداز میں نہیں بتائے گئے، درخواست میں پٹشنر کو نیب ترامیم کا آئین کی شقوں سے متصادم کے متعلق بتانا ہوتا ہے، عمران خان کی درخواست میں ٹوٹل 47 قانونی سوالات ہیں، ان 47 قانونی سوالات میں صرف 4 میں نیب ترامیم کے ساتھ آئینی شقوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

    وکیل نے کہا کہ نیب ترامیم کے درخواست میں پہلے دو سوالات ضیا اور مشرف دور کے ریفرنڈم والے ہیں، نیب ترامیم کی درخواست میں 21 قانونی سوالات دراصل سوالات ہی نہیں ہیں، درخواست کے ان 21 سوالات میں کسی نیب ترامیم یا بنیادی حقوق کا حوالہ نہیں دیا گیا-

    دلائل میں وکیل نے مزید کہا کہ درخواست کے 16 سوالات میں نیب ترامیم کا حوالہ دیا گیا پر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں بتائی گئی، درخواست میں 6 سوالات میں بنیادی حقوق بتائے گئے مگر نیب ترامیم نہیں درج کی گئیں، عمران خان نے درخواست میں امپورٹڈ سازش کا ذکر بھی کیا ہے، پچھلے کچھ دنوں کے اخبارات کے مطابق اب یہ امپورٹڈ سازش بھی ایکسپورٹڈ سازش بن چکی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے تو عمران خان کی درخواست کا فارنزک آڈٹ کر دیا ہےکیس کو جلد ختم کرنا چاہتےہیں، بہت سے اہم معاملات غور طلب ہیں ،کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت اتحادی حکومت نے نیب آرڈیننس میں 27 اہم ترامیم متعارف کروائی تھیں، لیکن صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کی منظوری نہیں دی تھی، تاہم اس بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کیا گیا اور بعد میں اسے نوٹیفائی کیا گیا تھا۔

    نیب (دوسری ترمیم) بل 2021 میں کہا گیا ہے کہ نیب کا ڈپٹی چیئرمین، جو وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کیا جائے گا، چیئرمین کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد بیورو کا قائم مقام چیئرمین بن جائے گا، بل میں چیئرمین نیب اور بیورو کے پراسیکیوٹر جنرل کی 4 سال کی مدت بھی کم کر کے 3 سال کردی گئی ہے۔

    قانون کی منظوری کے بعد نیب وفاقی، صوبائی یا مقامی ٹیکس کے معاملات پر کارروائی نہیں کر سکے گا، مزید یہ کہ ملک میں کام کرنے والے ریگولیٹری اداروں کو بھی نیب کے دائرہ کار سے باہر نکال دیا گیا ہے۔

    بل میں کہا گیا ہے کہ اس آرڈیننس کے تحت افراد یا لین دین سے متعلق زیر التوا تمام پوچھ گچھ، تحقیقات، ٹرائلز یا کارروائیاں متعلقہ قوانین کے تحت متعلقہ حکام، محکموں اور عدالتوں کو منتقل کی جائیں گی، بل نے احتساب عدالتوں کے ججوں کے لیے 3 سال کی مدت بھی مقرر کی ہے، یہ عدالتوں کو ایک سال کے اندر کیس کا فیصلہ کرنے کا پابند بھی بنائے گا۔

    مجوزہ قانون کے تحت نیب کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ملزم کی گرفتاری سے قبل اس کے خلاف شواہد کی دستیابی کو یقینی بنائے، بل میں شامل کی گئی ایک اہم ترمیم کے مطابق یہ ایکٹ قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے شروع ہونے اور اس کے بعد سے نافذ سمجھا جائے گا۔

  • طاقتورکو قانون کےنیچےلانے کی بڑھکیں لگانےوالا عدلیہ کا منہ چڑا رہا ہے،مریم نواز

    طاقتورکو قانون کےنیچےلانے کی بڑھکیں لگانےوالا عدلیہ کا منہ چڑا رہا ہے،مریم نواز

    لاہور: حفاظتی ضمانت کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کے لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ طاقتور کوقانون کے نیچے لانے کی بڑھکیں مارنے والا عدلیہ کا منہ چڑا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: مریم نواز نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان کا عدالت میں قانون کے سامنے پیش نہ ہونا اس ملک کے نظام عدل اور انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔


    اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ جنگل میں بھی کوئی قانون ہوتا ہے، طاقتور کو قانون کے نیچے لاؤں گا کی بڑھکیں لگانے والا اس ملک کی عدلیہ کا منہ چڑا رہا ہے اور سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ جنگل میں بھی کوئی قانون ہوتا ہے۔

  • حفاظتی ضمانت کیس: حلف نامے اور وکالت نامے پر عمران خان کےمختلف دستخط،معاملہ سنجیدہ ہے، نظر انداز نہیں کیا جاسکتا.لاہور ہائیکورٹ

    حفاظتی ضمانت کیس: حلف نامے اور وکالت نامے پر عمران خان کےمختلف دستخط،معاملہ سنجیدہ ہے، نظر انداز نہیں کیا جاسکتا.لاہور ہائیکورٹ

    لاہور ہائیکورٹ نے حلف نامے اور وکالت نامے پر عمران خان کےمختلف دستخط کا نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی:اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے عمران خان کے وکلا جسٹس طارق سلیم شیخ کے روبرو پیش ہوئے، ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عمران خان کی جانب سے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا۔

    وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز سے میٹنگ چل رہی ہے، سکیورٹی پر پارٹی تحفظات ہیں،2 گھنٹے میں پوری کوشش ہےکہ عمران خان کسی طرح پہنچ سکیں۔

    عمران خان کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے ساڑھے بارہ بجے تک وقفہ کردیا،عدالتی مہلت گزر گئی لیکن عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ ہوئے، حفاظتی ضمانت کی درخواست پر دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق ہدایات لے کر آرہے ہیں، کچھ وقت دے دیں جس کے بعد عدالت نے سماعت میں دوسری مرتبہ وقفہ کردیا اور سماعت کے لیے 2 بجے کا وقت مقرر کردیا۔

    2 بجےعمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل اظہر صدیق اور معالج ڈاکٹر فیصل سلطان عدالت میں پیش ہوئے وکیل اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ ایک اور درخواست ضمانت دائر ہوئی ہے، ڈاکٹر سے میٹنگ ہوئی ہے، عدالت کے حکم پر عمل کے لیے تیار ہیں، ڈاکٹر طارق سلطان یہیں ہیں۔

    جسٹس طارق سلیم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کونہیں سننا شرط ہے کہ عمران خان پہلے عدالت میں پیش ہوں وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ دوسری درخواست ضمانت کا انتظار کرلیں اس پر عدالت نےکہا کہ اس کے انتظار کی ضرورت نہیں، آپ موجودہ درخواست پر دلائل شروع کریں۔

    جسٹس طارق سلیم نے عمران خان کے وکیل اظہر صدیق سے مکالمہ کیا کہ ابھی ایک مسئلہ ہے، درخواست، حلف نامے اورآپ کے وکالت نامے پر عمران خان کے دستخط مختلف ہیں، دستخط کیسے مختلف ہوگئے۔

    عدالت کے استفسار پر وکیل نے کہا کہ مجھے وقت دیں، دیکھ لیتا ہوں، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ ابھی دیکھ لیں،کسی نے یہ فراڈکی کوشش کی ہے، اس میں آپ کویا عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس دوں گا۔

    وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ میں موجودہ درخواست ضمانت واپس لینا چاہتا ہوں،عدالت نے عمران خان کے وکیل کی درخواست واپس لینے کی استدعا رد کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ درخواست واپس لینےکی اجازت نہیں دوں گاجب تک یہ معاملہ حل نہ ہوجائے۔

    عدالت کےریمارکس پر ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دستخط مختلف ہونے پر جواب کے لیے وقت مانگ لیا جس پر عدالت نے کہا کہ معاملہ سنجیدہ ہے، نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اس درخواست کو التوا میں رکھ رہے ہیں۔

    عدالت نے سماعت 4 بجے تک ملتوی کردی۔

  • دانیہ شاہ کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

    دانیہ شاہ کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ بڑا ریلیف دے دیا-

    باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت نے دانیہ کی والدہ سے مکالمہ کیا کہ آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں، اس پر خاتون نے کہا کہ میرے پاس کچھ نہیں ہے۔

    عمران خان کا صدر مملکت کو خط،سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیانات پر تحقیقات کا مطالبہ

    عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے پیسوں کی ٹرانزیکشن تو ہوئی ہے، سچ بتائیں آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں؟ عدالت کے استفسار پر دانیہ کی والدہ نے کہا کہ میرا داماد بینک میں ہے اور میری چیک بک بھی اس کے پاس ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کو 20 لاکھ سے کم کرکے 5 لاکھ کردیا۔

    واضح ر ہےکہ مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے دو روز قبل دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی اور دانیہ کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا-

    عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ویڈیو وائرل کرنے کا الزام مزید تحقیقات کا متقاضی ہے، سرکاری وکیل کے مطابق ملزمہ نے ایک انٹرویو میں ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا، اس واقعہ کے دو گواہان ہیں جو کہ کیمرا مین اور انٹرویور ہیں۔

    مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا

    تحریری حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ ماتحت عدالت دونوں گواہوں کے بیان کی روشنی میں بہتر فیصلہ کرسکتی ہے، ملزمہ کے مطابق جس موبائل فون میں ویڈیو تھی اسے فروخت کردیا تھا، حیران کن طور پر ایف آئی اے نے فروخت شدہ موبائل فون برآمد کیا نہ ہی موبائل خریدنے والے سے انکوائری کی۔

    عدالت نے کہا تھا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ عورت پرپرائیویسی کی خلاف ورزی کا اثر مرد پر پڑنے والے اثرات سے کہیں زیادہ ہے ، مجرموں کو سزا ملنی چاہیے لیکن ضمانت کے اس مرحلے پر عورت مرد سے زیادہ رعایت کی حقدار ہے اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ ملزمہ 18 سالہ لڑکی ہے جس کی شادی کم عمری میں کر دی گئی تھی۔

    خیبر پختو نخوا انتخابات: عدالت نے گورنر کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی

    دوسری جانب عدالت نے دانیہ شاہ کو انٹرویو اور سوشل میڈیا پر بیانات دینے سے روک دیا تھا عدالت نے ملزمہ دانیہ کو براہ راست یا کسی بھی طریقے سے کیس کے گواہوں سے رابطہ کرنے سے بھی روکا حکم دیا کہ اگر ملزمہ نے ضمانت کا غلط فائدہ اٹھایا تو ضمانت منسوخ کردی جائے گی، دانیہ شاہ پر الزامات کے حوالے سے ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے گی۔

    دوسری جانب ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مرد ہو یا عورت، قانون دونوں کے لیے برابر ہے۔

    واضح رہے کہ دانیہ پر عامر لیاقت کی نجی ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے جس پر مرحوم کی بیٹی دعا عامر نے مقدمہ درج کروایا تھاعامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

    معروف صحافی رانا مبشر نے نجی خبررساں ادارے کو خیرباد کہہ دیا

  • امریکا میں آرمی ہیلی کاپٹر تباہ،2 اہلکار ہلاک

    امریکا میں آرمی ہیلی کاپٹر تباہ،2 اہلکار ہلاک

    واشنگٹن: امریکی ریاست الباما میں فوجی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک کرگرکرتباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کےمطابق ٹینیسی نیشنل گارڈز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدھ کی سہ پہرحادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پرتھا،حادثے کی جگہ ہنٹس وِل سے 10 میل شمال مغرب میں واقع تھی۔

    ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے سے زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی تحقیقات جاری ہیں۔

    ٹینیسی نیشنل گارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والے محافظ ہیلی کاپٹر میں صرف دو افراد سوار تھے، اور حادثے سے زمین پر موجود کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ دونوں متاثرین کے نام فوری طور پر جاری نہیں کیے گئے۔

    ٹینیسی کے ایڈجوٹینٹ جنرل وارنر راس نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں دو ٹینیسی نیشنل گارڈز کے نقصان سے بہت دکھ ہوا ہے، اور ہماری دعائیں اس دل دہلا دینے والے سانحے کے دوران ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ہم ٹینیسیوں سے کہتے ہیں کہ وہ ناقابل تصور غم کے اس وقت میں ان کے اہل خانہ کی مدد میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

    ترک صدر نے اسپتال میں زلزلے سے متاثرہ بچی کے کان میں اذان دی اور نام رکھا ،ویڈیو

  • عمران خان کا صدر مملکت کو خط،سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیانات پر تحقیقات کا مطالبہ

    عمران خان کا صدر مملکت کو خط،سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیانات پر تحقیقات کا مطالبہ

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی سے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیانات پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے صدرِ مملکت عارف علوی کو خط لکھا ہے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے صدرمملکت عارف علوی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران عوامی سطح پر نہایت ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں۔ منظر عام پر آنے والی معلومات سے واضح ہوتا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ اپنے حلف کی صریح خلاف ورزی کے مرتکب ہو ئے ہیں جنرل باجوہ نے صحافی سےاعتراف کیا کہ ’ہم عمران خان کو ملک کےلیےخطرہ سمجھتے تھے‘، جنرل باجوہ نےیہ بھی اعتراف کیا کہ ’عمران خان اقتدار میں رہے تو ملک کو نقصان ہو گا‘ تحقیق کی جائے کہ جنرل باجوہ کے استعمال کیے گئے اس ’ہم‘ سے کیا مراد ہے؟

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کی دعوت

    عمران خان نے صدر عارف علوی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ جنرل باجوہ کو یہ اختیار کس نے دیا کہ منتخب وزیرِ اعظم سے متعلق فیصلہ کریں، فیصلہ صرف عوام کا ہے کہ وہ کسے وزیرِ اعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں، جنرل باجوہ کا خود کو فیصلہ ساز بنانا آئین کے آرٹیکل 244 اور آئین میں تیسرے شیڈول میں درج حلف کی خلاف ورزی ہے۔

    ان کا خط میں کہنا ہے کہ جنرل باجوہ نے اپنی گفتگو میں نیب کو کنٹرول کرنے کا دعویٰ بھی کیا، انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے شوکت ترین کے خلاف نیب کا مقدمہ ختم کرایا، جنرل باجوہ کا یہ دعویٰ بھی حلف کی صریح خلاف ورزی ہے، آئین کے تحت افواجِ پاکستان وزارتِ دفاع کے ماتحت ڈپارٹمنٹ ہے، آئینی نظم کے تحت سویلین حکام یا خود مختار ادارے فوج کے ماتحت نہیں۔

    عمران خان کا خط میں کہنا ہے کہ جنرل باجوہ کی وزیرِ اعظم سے گفتگو کی ریکارڈنگز آرمی چیف کے حلف کی اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، اس سوال کا جواب اہم ہے کہ جنرل باجوہ کیوں اور کس حیثیت و اختیار سے خفیہ بات ریکارڈ کرتے تھے۔

    عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا

    چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ پر حکومت کی غیر جانبداریت کی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھی جنرل باجوہ نے اپنےحلف کےتقاضوں کو پامال کیا، انہوں نے 2 اپریل 2022ء کو سیکیورٹی کانفرنس میں روس و یوکرین جنگ پر حکومتی پالیسی سے متضاد مؤقف اپنایا۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ میں نشاندہی کر دوں کہ معاملے پر حکومتِ پاکستان کی پالیسی کو وزارتِ خارجہ اور متعلقہ ماہرین سمیت تمام فریقین میں مکمل اتفاقِ رائے سے مرتب کیا گیا، آئین کا چیپٹر دوم اور خاص طور پر آرٹیکل 243، 244 افواجِ پاکستان کے دائرہ اختیار کی وضاحت کرتے ہیں۔

    صدر عارف علوی سے عمران خان نے درخواست کی ہے کہ صدرِ مملکت اور افواجِ پاکستان کے سپریم کمانڈر ہونے کے ناتے آپ کی آئینی ذمے داری ہے کہ آپ معاملے کا فوری نوٹس لیں، تحقیقات کے ذریعے تعین کیا جائے کہ آیا آئین کے تحت آرمی چیف کے حلف کی ایسی سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں؟-

    جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حلف کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی صدر مملکت کو ارسال کر دی گئیں۔

    عمران خان کی حفاظتی ضمانت،عدالت کا عمران خان کو ساڑھے بارہ بجے پیش ہونے کا حکم

  • مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا

    مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا

    لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی یوتھ نمائندوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس میں انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ موجودہ حکومتی کارکردگی کی ذمے دار مسلم لیگ ن نہیں۔

    معروف صحافی رانا مبشر نے نجی خبررساں ادارے کو خیرباد کہہ دیا

    پارٹی ذرائع کے مطابق حکومتی ناقص کارکردگی پر اتحادیوں نے ملبہ ایک دوسرے پر گرانا شروع کر دیا ہے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے کر پارٹی میں اندرونی اختلافات کی تصدیق کردی ہے-

    یوتھ کے نمائندوں سے ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ میں اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں یہ میری حکومت نہیں ہے مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو موجودہ حالات سے بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف ہیں۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کی دعوت

    پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ اس حکومت کی کارگردگی کی ذمے داری مسلم لیگ ن پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ ہماری حکومت تو تب ہو گی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔ نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔