Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاکستان کو بیچی جانے والی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا انحصار مارکیٹ پر ہوگا۔ روسی سفیر

    پاکستان کو بیچی جانے والی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا انحصار مارکیٹ پر ہوگا۔ روسی سفیر

    پاکستان کو بیچی جانے والی روسی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مارکیٹ بیسڈ ہوں گی.

    پاکستان میں روس کے سفیر ڈینیلا گانش کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بیچی جانے والی ہماری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا انحصار مارکیٹ پر ہوگا. نجی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں روسی سفیر نے پاکستان کے ساتھ مختلف معاہدوں ، روس یوکرین جنگ اور دیگر مضوعات پر گفتگو کی۔ پاکستان اور روس کے درمیان نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن اور پاکستان اسٹریم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ حالیہ اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست تھا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہم یہ منصوبے بہت تیزی سے شروع کر سکتے ہیں یہ کچھ تجارتی معاہدوں پر منحصر ہے۔ ہم ان کمرشل پیپرز پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے کچھ سرکاری اور کچھ نجی کمپنیاں ہیں جو براہ راست رابطے میں ہیں۔

    پاکستان کو ممکنہ طور پر بیچی جانے والی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک ہماری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعلق ہے، یقینی طور پر ان کا انحصار مارکیٹ پر ہوگا، کیونکہ ہم کسی بھی پرائس کیپ کو قبول نہیں کریں گے۔ روس کے تیل کی پیداوار کم کرنے کے اعلان پر پاکستان اور دیگر کمپنیوں پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں سوال پر ڈینیلا گانیش کا کہنا تھا کہ میں اس کا براہ راست تعلق نہیں دیکھتا، کیونکہ ہم دراصل پاکستان کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت نہیں کرتے، بنیادی طور پر روس نے تیل کی پیداوار میں کمی کا اقدام اس وقت اس لئے اٹھایا تاکہ پوری دنیا میں تیل کی قیمتوں کو بڑھایا جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کے ساتھ قیمتوں کا تعلق ہے تو اس کا انحصار مقدار پر ہے کہ سپلائی کتنی کرنی ہے، لیکن قیمت مارکیٹ بیسڈ ہوگی۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستان بھی روس سے مہنگا تیل خریدنے پر مجبور ہوگا؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کا انحصار مذاکرات پر ہوگا، ہوسکتا ہے پاکستان کو کوئی فائدہ یا رعایت دی جائے، لیکن دیکھنا ہوگا کہ اس سے ہمیں کتنا فائدہ ہوگا۔ تجارت مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسے منصوبے پر بات چیت کیلئے تیار ہیں جو ہمارے لئے قابل عمل اور فائدہ مند ہو۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے یوکرین کو ہتھیار بیچنے پر موجودہ ڈیلز میں مشکلات کے امکانات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے ردعمل میں محتاط رہنا ہوگا، اس بارے میں روس کی حکومت فیصلہ کرے گی، یہ بڑا حساس معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مانیٹرنگ کر رہے ہیں ، اگر ثابت ہوگیا کہ کسی ملک نے ایسا کیا ہے تو ہم ضرور ردعمل دیں گے، میں یہ نہیں بتا سکتا کہ ردعمل کیا ہوگا یہ میرے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ روسی سفیر نے کہا کہ اگر پاکستان اپنے نیوٹرل مؤقف میں تبدیلی لاتا ہے تو جیسا کہ ہم روس میں کہتے ہیں جب ہوگا تب دیکھیں گے. تو ابھی تک ایسا ہوا نہیں ہے اور امید ہے ایسا ہوگا بھی نہیں۔ پاکستان اور روس کے درمیان ہونے والی گندم تجارت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی پاکستان کو گندم فروخت کرچکے ہیں، پچھلے سال ہم نے سات ہزار ٹن سے زائد گندم پاکستان کو بیچی، میرے حساب سے گندم بیچنا ایم او یو سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

    روس اور پاکستان کے درمیان روبلز میں تجارت پر ان کا کہنا تھا کہ امریکا ڈالرز کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے، تاکہ لین دین کے معاملات میں اپنا تسلط قائم رکھ سکے۔ اگر ہم واشنگٹن کے تسلط سے آزادی چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی مقامی یا علاقائی کرنسی میں تجارت کرنی ہوگی۔ بیک وقت ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے روسی سفیر نے کہا کہ ہم ملٹی ٹاسک کرسکتے ہیں، اگر ہمارے ہندوستان کے ساتھ گرم جوشی پر مبنی اور قریبی تعلقات ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات نہیں رکھ سکتے۔ کیا ماسکو افغانستان سے نکل رہا ہے؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی نہیں، ہمارے خصوصی نمائندے پاکستان، بھارت کی طرف دیکھ رہے ہیں، اور یہ خبریں درست نہیں ہیں۔ طالبان کو روس مدعو نہ کرنے کے سوال پر ڈینیلا گانش نے کہا کہ ہم طالبان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، اگر طالبان کو اس مرتبہ مدعو نہیں کیا گیا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں پہلے کبھی بلایا نہیں گیا یا انہیں اگلے سیشن میں نہیں بلایا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے
    برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا
    نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
    انہوں نے مزید کہا کہ مختلف میٹنگز میں شرکاء کی مختلف تعداد ہوتی ہے، ہم طالبان کے ساتھ کام کر رہے ہیں، ہم اپنے دوست پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ آپ طالبان کو کیسے معقول سجھ سکتے ہیں؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں یہ کہوں گا کہ بحران کی وجہ افغان مرکزی بینک کے سات بلیب ڈالرز کے منجمد فنڈز ہیں۔ امریکہ اس رقم کو روک رہا ہے اور پھر پابندیاں لگا رہا ہے، تاجروں کے افغان اداروں کے ساتھ معاملات کرنے کا خوف اور امریکہ کی طرف سے مناسب انفراسٹرکچر کی کمی، یہ بنیادی مسائل ہیں۔ ہم یقینی طور پر برابری اور حقوق کے لیے کھڑے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور یورپی یونین کی طرح ہم بھی صنفی مساوات کے قائل ہیں، طالبان کا اقتدار میں آنا ایک انقلاب تھا، طالبان ایک سیاسی حقیقت ہیں، انہیں دھمکی دینے کی بجائے اُن کو قائل کیا جائے۔

  • آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل 15 اور 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

    آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل 15 اور 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

    ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) 15 اور 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) 15 اور 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے. دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق رافیل ماریانو گروسی ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی 15 سے 16 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ڈی جی آئی اے ای اے اپنے دو روزہ دورے کے دوران اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے اور جوہری ٹیکنالوجی کے مختلف اداروں کے دورے کریں گے جن میں صحت، زراعت، صنعت اور بجلی کی پیداوار کے شعبے کے ادارے شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے
    برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا
    نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور آئی اے ای اے کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبے میں جاری تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے مواقع تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان 1957 سے ایجنسی کا بانی رکن ہے اور آئی اے ای اے کے ساتھ دیرینہ اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کر رہا ہے۔

  • بلوچستان کے 2اضلاع اور ایک تحصیل پر بلدیاتی الیکشن کل ہوگا

    بلوچستان کے 2اضلاع اور ایک تحصیل پر بلدیاتی الیکشن کل ہوگا

    بلوچستان کے 2اضلاع اور ایک تحصیل پر بلدیاتی الیکشن کل ہوگا. ضلع لسبیلہ، حب اور تحصیل حرمزئی کی مخصوص بلدیاتی نشستوں پر الیکشن ہوگا.

    بلوچستان کے 2 اضلاع اور ایک تحصیل کی مخصوص نشستوں پر بلدیاتی الیکشن کل (بدھ کو) ہوگا۔ الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق کل (بدھ کو) ضلع لسبیلہ، حب اور تحصیل حرمزئی کی مخصوص بلدیاتی نشستوں پر الیکشن ہوگا جبکہ برابری کی بنیاد پر خالی رہ جانے والی 56 یونین کونسلوں کی 119 نشستوں پر بلدیاتی نمائندوں کا چناؤ بھی کل عمل میں لایا جائے گا۔

    دوسری جانب این اے 265 کوئٹہ ٹو کی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے جمع شدہ 32 امیداروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی۔ الیکشن کمیشن بلوچستان کا کہنا ہے کہ 32 میں سے 31 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ایک آزاد امیدوار ولی محمد کے کاغذات مسترد کردئیے گئے ہیں، کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 16 فروری تک جمع کرائی جاسکیں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے
    برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا
    نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ایپلیٹ ٹریبونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلہ 20 فروری تک کیا جائیگا، 21 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی، 22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے، 23 فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 16 مارچ کو ہوگی۔

  • شیخ رشید کی لال حویلی کا ایک اور یونٹ ڈی سیل

    شیخ رشید کی لال حویلی کا ایک اور یونٹ ڈی سیل

    شیخ رشید کی لال حویلی کا ایک اور یونٹ ڈی سیل

    لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے لال حویلی کا ایک یونٹ ڈی سیل کرنے کے بعد درخواست نمٹا دی ہے. لال حویلی کا ایک یونٹ ڈی سیل کرنے سے متعلق درخواست پر جسٹس مرزا وقاص رؤف نے سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزار شیخ رشید کی ہمشیرہ عابدہ شمیم کے وکیل سردار عبدالرازق خان عدالت میں پیش ہوئے۔

    عابدہ شمیم نے لال حویلی کے یونٹ ڈی 156 کو سیل کرنے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے 30 جنوری کو غیرقانونی کریک ڈاؤن کیا اور درخواست گزار کی ملکیتی جائیداد ڈی 156 بھی سیل کر دی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے
    برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا
    نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    جبکہ پٹیشن میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کی ملکیتی جائیداد شیخ رشید کا الیکشن آفس رہا ہے۔علاوہ ازیں عدالت کو بتایا گیا کہ شیخ رشید اب بھی این اے 62 سے امیدوار ہیں، سیل شدہ جائیداد میں ان کا الیکشن آفس بننا ہے۔ عدالت سے متروکہ وقف املاک بورڈ کی کارروائی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

  • جو کچھ رپورٹ ہوا اس پر تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، چیف جسٹس

    جو کچھ رپورٹ ہوا اس پر تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، چیف جسٹس

    اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ جو رپورٹ ہوا اس پر تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کررہے ہیں اور جو رپورٹ ہوا وہ ناصرف سیاق و سباق سے ہٹ کر تھا بلکہ جانبدارانہ بھی تھا۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی –

    صدر مملکت سے اسحاق ڈارکی ملاقات،منی بجٹ آرڈیننس پر تبادلہ خیال

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی تنخواہوں سے متعلق سوال کیا تھا، قومی اسمبلی کے ایک ممبر کی مجموعی تنخواہ ایک لاکھ 88 ہزار روپے ہے، پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے اپریل سے کوئی تنخواہ وصول نہیں کی، پی ٹی آئی کے ممبران نے سفری اخراجات اور لاجز سمیت دیگر مراعات لیں، قومی اسمبلی ان معاملات کو دیکھ رہی ہے۔

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر عدالتی ریمارکس کے متعلق ایک خط لکھا ہے، سوشل میڈیا پر ہونے والی غلط رپورٹنگ پر بات کرنا چاہتا ہوں، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے آپ کا خط پڑھا ہے اور آپ کی کاوش کو سراہتے ہیں۔

    اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ جانتے ہوئے کہ تنقید کا اگلا ہدف بن سکتے ہیں جو مناسب لگا وہ کیا جب کہ مسئلہ الیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا کا نہیں ہے بلکہ سوشل میڈیا پر کوئی قوانین لاگو نہیں ہوتے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے سمجھ داری اور ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، عدالتی کارروائی سے کچھ غلط معلومات منسوب کی گئیں، جو رپورٹ ہوا وہ نہ صرف سیاق و سباق سے ہٹ کر تھا بلکہ جانب دارانہ بھی تھا، جو رپورٹ ہوا اس پر تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کر رہا ہوں میڈیا کے دوستوں کو عدالتی ردعمل نہ آنے کو احترام سے دیکھنا چاہیے، سپریم کورٹ کا 2019ء کا فیصلہ میڈیا کنٹرول کی بات کرتا ہے، میں میڈیا کنٹرول پر نہیں، باہمی احترام پر یقین رکھتا ہوں۔

    پنجاب الیکشن: لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی تشریح کیلئےعدالت سے رجوع کرنےکا فیصلہ

    بعدازاں وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان روسٹرم پر آ گئےچیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ مخدوم صاحب یاددہانی کے لیے کہہ رہا ہوں کہ آپ کے دلائل میں 11 سماعتیں گزر گئیں۔ اس پر مخدوم علی خان بولے کہ دوسرے جانب کے دلائل میں 6 ماہ لگے تھے اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دوسری طرف کا ریکارڈ مت توڑیے گا۔

    مخدوم علی خان نے کہا کہ سیاسی معاملات میں برطانیہ سمیت ملکوں میں عدالتی کارروائی لائیو کیمروں میں ریکارڈ ہوتی ہے، لائیو اسٹریمنگ سے آفیشل ریکارڈ رہتا ہے اور ابہام کی کوئی گنجائش نہیں بچتی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی کارروائی کی براہ راست نشریات کا معاملہ ہمارے پاس زیر التوا ہے، جلد ہی فل کورٹ میں عدالتی کارروائی براہ راست دیکھانے کا معاملہ رکھیں گے۔

    وکیل وفاقی حکومت مخدوم علی خان نے کہا کہ اگر 51 فیصد لوگ ووٹ ہی نہ ڈالیں تو بھی اسمبلی میں عوامی نمائندگی ہوگی، جمہوریت ہے ہی نمبرز گیم۔

    گورنر پنجاب نےانتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے آج اجلاس طلب کرلیا

    اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے استعفے کب دیے تھے؟ مخدوم علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے ایم این ایز نے 11 اپریل کو استعفے دیے تھے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفے قسطوں میں منظور کیے گئے، استعفوں کی تصدیق کے حوالے سے عدالتی فیصلے موجود ہیں –

    اس پر مخدوم علی خان نے کہا کہ استعفے منظور ہوچکے تو منظوری کے خلاف پی ٹی آئی عدالت چلی گئی، لاہور ہائی کورٹ نے 44 استعفوں کی منظوری پر حکم امتناع دیا ہے۔

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے استعفوں کی منظوری کا اسپیکر کا حکم معطل نہیں کیا، ہائی کورٹ کے مطابق اسپیکر کا فیصلہ درخواست کے ساتھ لگایا ہی نہیں گیا تھا۔

    ویڈیو لیک کیس:سندھ ہائی کورٹ نےدانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی

    مخدوم علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے 20 ارکان نے استعفے نہیں دیے تھے وہ اسمبلی کا حصہ ہیں، امریکی تاریخ دان نے کہا تھا کہ سیاسی سوال کبھی قانونی سوال نہیں بن سکتا، امریکا تاریخ دان کی بات پاکستان کے حوالے سے درست نہیں لگتی، امریکی سپریم کورٹ بھی کہہ چکی کہ عدالت سیاسی سوالات میں نہیں پڑے گی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں بنیادی حقوق اور آئینی سوالات پر فیصلے ہوتے رہے، سیاسی سوال قانونی تب بنتا ہے جب سیاسی ادارے کمزور ہوجائیں۔

    اس پر مخدوم علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود ہی آرڈیننس لاکر نیب ترامیم ڈیزائن کی تھیں، اپنی ہی ڈیزائن کردہ ترامیم چیلنج کرنا بدنیتی ہے، سپریم کورٹ وطن پارٹی اور طاہرالقادری کیس نیت اچھی نہ ہونے پر خارج کر چکی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ تفصیل دیں آئینی خلاف ورزیوں پر نیب قانون کی شقوں کو سپریم کورٹ نے کب کب کالعدم قرار دیا؟ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی۔

    شہبازگل نےٹرائل کورٹ سے درخواست بریت مسترد ہونےکا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

  • صدر مملکت سے اسحاق ڈارکی ملاقات،منی بجٹ  آرڈیننس پر تبادلہ خیال

    صدر مملکت سے اسحاق ڈارکی ملاقات،منی بجٹ آرڈیننس پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی اور منی بجٹ آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پرگفتگو کی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا،ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بارے میں صدر مملکت کو آگاہ کیا اور آئی ایم ایف کے مطالبات سے متعلق بھی گفتگو کی۔

    اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو میثاق معیشت کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ میثاق معیشت ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔ ذرائع نے وزیرخزانہ کی کچھ تعطل کے بعد صدرعلوی سے ملاقات کو غیر معمولی قراردیا۔

    بعدازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان سے رابطہ کیا اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر اہم گفتگو کی,انہوں نے عمران خان سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے حالیہ ملاقات اور ملک میں عام انتخابات کی ٹائم لائن سے متعلق بھی گفتگو کی

    ذرائع نے بتایا ہےکہ ملاقات میں حکومت کی طرف سے منی بجٹ آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پر بھی گفتگو ہوئی منی بجٹ تجاویز آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظورکیے جانےکا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج شام 6 بجے طلب کر رکھا ہے ذرائع کے مطابق کابینہ اجلا س میں کورونا بچاؤ انجکشن کی قیمت کا بھی فیصلہ کیا جائے گا-

  • نومولود بچی کے پیٹ پر "لال رنگ کا دل والا پیدائشی نشان”

    نومولود بچی کے پیٹ پر "لال رنگ کا دل والا پیدائشی نشان”

    نومولود بچی کے پیٹ پر ‘لال رنگ کا دل والا پیدائشی نشان جسے دیکھ کر والدین اور ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے-

    باغی ٹی وی :فروری میں پیدا ہونے والے بچے کے لیے شاید یہ سب سے موزوں علامت ہےاس لیے یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ جب جورجیا ویلچ کو دل کے سائز کے پیدائشی نشان کے ساتھ جنم دیا گیا توڈاکٹرز کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔


    طبی ماہرین نے سٹوک آن ٹرینٹ سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ ماں جین اور اس کے ساتھی جو کو بتایا کہ عمر کے ساتھ ساتھ دل غائب ہو جائے گا ا لیکن ایسا نہ ہوا، یہ نشان اسی سائز کا اب تک موجود ہے، نا ہی اس کا رنگ ماند پڑا-

    برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس فروری کی 22 تاریخ کو ایک بچی کی پیدائش ہوئی جس کا نام جورجیا رکھا گیا، جورجیا کی پیدائش پر ڈاکٹرز سمیت اس کی والدہ حیران رہ گئیں حیرانی کی وجہ یہ تھی کہ اس کے پیٹ کے ایک طرف ایک مخصوص نشان تھا جس کی شکل دل جیسی تھی، عجیب بات یہ تھی کہ اس نشان کا رنگ بھی سرخ تھا۔

    جورجیا کی ماں 37 سالہ جین ویلچ نے بتایا کہ جب ڈاکٹرز اور نرسوں نے اس کے جسم پر یہ نشان دیکھا تو وہ پہلے یقین ہی نہیں کرسکے، جورجیا میری پہلی اولاد ہے جس کے اوپر یہ انوکھا پیدائشی نشان اس کو دوسروں سے مخصوص کرتا ہے۔

  • ترک صدر نے اسپتال میں زلزلے سے متاثرہ بچی کے کان میں اذان دی اور نام رکھا ،ویڈیو

    ترک صدر نے اسپتال میں زلزلے سے متاثرہ بچی کے کان میں اذان دی اور نام رکھا ،ویڈیو

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان اہلیہ کے ہمراہ بدترین زلزلے سے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کرنے اور صورتحال کا جائزہ لینے استنبول کے اسپتالوں کے دورے کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ترک میڈیا کے مطابق پیر کے روز ایک اسپتال کے دورے کے موقع پر ترک صدر نے زلزلہ زدگان خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر اس کے کان میں اذان دی اور اس کا نام بھی رکھا ۔

    https://twitter.com/TurkeyUrdu/status/1625429435733143552?s=20&t=JuBxAOt–TKwoStyWX0v-wترک صدر سے بچی کی ماں نے درخواست کی کہ وہ ان کی بیٹی کا نام رکھیں جس پر انہوں نے ‘آئسے بیتول’ نام رکھا،جو نومولود کے کان میں تین بار بولا-


    صدر ایردوان ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے متاثرین سے مل کر آبدیدہ ہو گئےانہوں نے کہا متاثرین کے دکھ اور غم کو سمجھ سکتا ہوں، حکومت تباہ ہونے والے شہروں کو دوبارہ تعمیر کرے گی


    واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرگئی غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے اب تک ترکیہ میں 31 ہزار 643 اور شام میں 5 ہزار 714 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 37 ہزار 357 ہوگئی –

    ترکیہ میں 1939 کے بعد بدترین زلزلے نے 81 میں سے 10 صوبوں میں تباہی پھیلا دی ہے جب کہ زلزلے سے اموات کی تعداد 31 ہزار 643 ہوگئی ہے ترکیہ میں زلزلے سے تاریخی ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے اداکار چاغداش چانکیا اور انکی اہلیہ زیلان تگریس بھی جاں بحق ہو گئیں،، زیلان ایک بہترین موسیقار تھیں جنہوں نے کئی ڈراموں اور فلموں کی موسیقی ترتیب دی-

  • پنجاب الیکشن: لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی تشریح کیلئےعدالت سے رجوع کرنےکا فیصلہ

    پنجاب الیکشن: لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی تشریح کیلئےعدالت سے رجوع کرنےکا فیصلہ

    لاہور: پنجاب میں الیکشن سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی تشریح کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: گورنر پنجاب کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی، چیف سیکرٹری، سیکرٹری الیکشن کمیشن، ڈی جی لا الیکشن کمیشن اور دیگر حکام بھی شریک ہیں جبکہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا –

    گورنر پنجاب نےانتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے آج اجلاس طلب کرلیا

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک افراد نے اپنی اپنی آئینی اور قانونی تجاویز دیں جبکہ اجلاس کے شرکا نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پروضاحت طلب کرنے پر اتفاق کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں لاہورہائیکورٹ سے فیصلےکی تشریح کیلئے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ویڈیو لیک کیس:سندھ ہائی کورٹ نےدانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی

    گورنر پنجاب لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے اور سنگل بنچ کے فیصلے کے قانونی دائرہ کار کو چیلنج کریں گے گورنر لاہور ہائی کورٹ سے فیصلے کی تشریح کی درخواست کرتے ہوئے پوچھیں گے کہ الیکشن تاریخ سے متعلق فیصلہ کیسے گورنر پنجاب پر لاگو ہوتاہے۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے اور گورنر سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

    دوسری جانب پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ صدر مملکت کو پنجاب الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دے، درخواست میں وفاقی حکومت، صدر ، گورنر پنجاب، نگران وزیر اعلیٰ کو فریق بنایا گیا-

    شہبازگل نےٹرائل کورٹ سے درخواست بریت مسترد ہونےکا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 10 فروری کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دیا،دوسری جانب عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا-

  • پرتگالی کیتھولک چرچ میں 4,815 نابالغ بچے جنسی زیادتی کا نشانہ بنے

    پرتگالی کیتھولک چرچ میں 4,815 نابالغ بچے جنسی زیادتی کا نشانہ بنے

    پرتگالی کیتھولک چرچ کے اندر 1950 سےاب تک کم از کم 4,815 نابالغوں کو "جنسی تشدد” کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ” العربیہ” کے مطابق گزشتہ سال 500 سےزیادہ شہادتیں سننےوالی آزاد کمیشن کےکوآرڈینیٹر چائلڈ سائیکاٹرسٹ پیڈرو اسٹریچ نے الزبن میں حتمی رپورٹ پیش کرنے کے دوران کہا کہ ان شہادتوں نے ہمیں متاثرین کے ایک بہت بڑے نیٹ ورک تک پہنچنےمیں مدد کی جس میں 4,815 سے زیادہ متاثرین شامل تھے۔

    بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے والے ججوں پرنوازشات

    انہوں نے صحافیوں اور چرچ کے متعدد عہدیداروں کو بتایا کہ پرتگال میں نابالغوں کے خلاف جنسی تشدد کے حوالے سے اب ہر چیز کا برقرار رہنا مشکل ہے اور اس کے اثرات کو محسوس کرنا چونکا دینے والا ہے۔

    بشپس کانفرنس کے سیکرٹری جنرل کے مطابق فادر مینوئل باربوسا نے کہا پرتگالی بشپ مارچ کے شروع میں ایک میٹنگ کر رہے ہیں تاکہ آزاد رپورٹ کے نتائج کا مطالعہ کیا جا سکےاور "چرچ کی زندگی سے اس لعنت کو زیادہ سے زیادہ ختم کرنے” کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا سکیں۔

    سنہ2019ء میں پوپ فرانسس نے ان انکشافات کے بعد کہ پادریوں نے دنیا بھر میں ہزاروں جنسی حملوں کا ارتکاب کیا۔ ان الزامات کے بعد پادریوں کے ارکان نے ان کی پردہ پوشی کی۔ چرچ کے اندر بچوں سے زیادتی کے خلاف ایک "جامع جنگ” شروع کرنے کا وعدہ کیا دو گھنٹوں کے دوران پینلسٹس نے اپنی 512 شہادتوں کے خلاصے کے ساتھ ساتھ چرچ کے آرکائیوزمیں اپنی تحقیق اوراس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ انٹرویوز کو تفصیل سے پیش کیا۔

    بھارت میں ہر 16منٹ میں ایک خاتون کی عصمت دری کی جاتی ہے، رپورٹ

    سنہ2021ء کے آخر میں پرتگالی چرچ کے حکام نے اسٹریچ کو ایک ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا جو اس کے اندر ایک محل پر حملے کے واقعے کی تحقیقات کرےگا۔

    اسٹریچٹ نے کہا کہ زیادہ تر لوگ جن کے بارے میں ہم نے سنا ہے کی کوئی اصلاح ممکن نہیں ہے لیکن وہ اپنے بدسلوکی کرنے والوں، یا ایک ادارے کے طور پر چرچ سے معافی کی توقع رکھتے ہیں۔

    پرتگال سے پہلے کئی ممالک نے اس رجحان کی حقیقت کو واضح کرنے کے لیے کام کیا، جن میں فرانس، آئرلینڈ، جرمنی، آسٹریلیا اور ہالینڈ شامل ہیں۔

    اپریل 2022 میں لزبن کے سرپرست اور پرتگالی چرچ کے آرچ بشپ، کارڈینل مینوئل کلیمینٹ نے کہا کہ وہ ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کرنے” اور متاثرین سے "معافی مانگنے” کے لیے تیار ہیں۔ پیر کو انہوں نے آزاد کمیشن کی رپورٹ پیش کرنے کے لیے شرکت کی۔

    امریکی ریاست مشی گن کی یونیورسٹی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک 5 زخمی