Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پی ایس ایل سیزن 8 کا ترانہ بھی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

    پی ایس ایل سیزن 8 کا ترانہ بھی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کا آفیشل گانا جاری کردیا گیا ہے جسے سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی: پی ایس ایل کا گانا ’سب ستارے ہمارے‘ کو عبداللہ صدیقی نےپروڈیوس کیا ہے اور اس میں عاصم اظہر، شائےگل اور فارس شفیع نے آواز کا جادو جگایا ہے یہ گیت 3 منٹ 21 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ گانے میں قومی کرکٹرز نے بھی پرفارم کیا ہے۔


    پی ایس ایل کے اس ترانے کو بھی ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا پی ایس ایل سیزن 8 کا گانا آتے ہی مداحوں نے اس بار بھی ناصرف علی ظفر بلکہ گلوکارہ نصیبو لال کو بھی یاد کیا یہاں تک کہ گروو میرا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے-


    https://twitter.com/Raheelmanj467/status/1624641261616472064?s=20&t=YqR9AvEdO2qW8vK9u6hAXQ


    https://twitter.com/DaniyalSardar10/status/1624688760813154306?s=20&t=YqR9AvEdO2qW8vK9u6hAXQ
    واضح رہے کہ نصیبو لال نے آئمہ بیگ کے ہمراہ پی ایس ایل سیزن 6 کا گانا ‘گروو میرا’گایا تھا، جس کے آتے ہی لوگوں نے اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا کئی لوگ جنہوں نے’گروو میرا’ پر تنقید کی تھی، وہ اب اس کی تعریف کر رہے ہیں،جبکہ کئی صارفین نے گلوکار علی ظفر کے پی ایس ایل کے شروع کے تین سیزن کے گانوں کو بہترین قرار دیا۔


    https://twitter.com/KhazranSays/status/1624462147190419456?s=20&t=YqR9AvEdO2qW8vK9u6hAXQ
    https://twitter.com/KhazranSays/status/1624461186392805379?s=20&t=YqR9AvEdO2qW8vK9u6hAXQ

  • ضمنی انتخابات میں حصہ لینا ہے ہا نہیں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائےگا،ذرائع پیپلز پارٹی

    ضمنی انتخابات میں حصہ لینا ہے ہا نہیں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائےگا،ذرائع پیپلز پارٹی

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تجویز پر پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے نامزد امیدواروں سے مشاورت کی جائےگی نامزد امیدواروں سے مشاورت کے بعد ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینےکا فیصلہ کیا جائےگا۔

    کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا ہلاک دو زخمی

    واضح رہےکہ ایک روز قبل پیپلز پارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم رہنماؤں کی ورچوئل میٹنگ ہوئی تھی جس میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے پیپلز پارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پی پی پی کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا تھا جس میں پی ڈی ایم کی تجویز زیر بحث آئی اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پرمختلف آراء سامنے آئیں،پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کے لیے مشاورت آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا-

    دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

  • معروف بلوچ لوک گلوکار محمد بشیر بلوچ انتقال کرگئے

    معروف بلوچ لوک گلوکار محمد بشیر بلوچ انتقال کرگئے

    کوئٹہ: معروف بلوچ لوک گلوکار محمد بشیر بلوچ انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : بلوچی سمیت مختلف زبانوں میں لوک گیت گانے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار محمد بشیر بلوچ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

    بشری انصاری نے بی گل سے کیا کہا؟‌

    لوک گلوکار کے بیٹے محمد رضا نے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے محمد رضا کا کہنا ہےکہ والد کو آج دوپہر کلی دیبہ کے قریب اخوند بابا قبرستان میں سپرد خاک کیا جائےگا۔

    وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے لوک گلوکار بشیر بلوچ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    اداکاری کرنا بہت مشکل کام ہے وسیم اکرم

    وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بشیر بلوچ نے اپنی محنت و لگن سے بلوچی گلوکاری میں نمایاں مقام حاصل کیا، صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار بشیر بلوچ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان تھے عبدالقدوس بزنجو نے مرحوم بشیر بلوچ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی معروف بلوچی گلوکار بشیر بلوچ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں یوکرینی گلوکارہ کمالیہ، علی ظفر، وہاب بگٹی اور ایکما دی بینڈ کی شاندار…

  • پاک افغان ٹی ٹوئنٹی میچز،شارجہ میں دونوں ممالک کےتماشائیوں کیلئےالگ انکلوژربنائےجائیں گے

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی میچز،شارجہ میں دونوں ممالک کےتماشائیوں کیلئےالگ انکلوژربنائےجائیں گے

    شارجہ: پاکستان اور افغانستان کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان اور افغان تماشائیوں کیلئے الگ انکلوژر بنائے جائیں گے-

    باغی ٹی وی: آئندہ ماہ شارجہ اسٹیڈیم پاکستان اور افغانستان کے تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کی میزبانی کررہا ہے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نسیم شاہ کے دو چھکوں کے بعد پاکستان کی افغانستان کے خلاف ناقابل یقین فتح پر تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد اب اس بار شارجہ اسٹیڈیم میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

    خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز؛ پاکستان سمیت10 ملکوں کی ٹیمیں ٹرافی کے حصول کیلئے مد مقابل

    شارجہ اسٹیڈیم کے ایک اعلیٰ افسر نے نجی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ایشیا کپ میچ میں افغان تمشائیوں کی ہنگامہ‌آرائی کے بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں کو بھی حالات پر تشویش ہےاس بار ہم نے سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کے تماشائیوں کے علیحدہ اور افغان تماشائیوں کیلئے الگ انکلوژر بنائے جائیں گے-

    اس کے باوجود تماشائیوں کیلئے ضابطہ اخلاق بنائے جارہے ہیں اور خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف قانون سختی سےحرکت میں آئےگا پولیس کے علاوہ پرائیویٹ سکیورٹی تماشائیوں کو کیمروں کی مدد سے کنٹرول کرے گی اور تماشائیوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جائے گی۔

    پی ایس ایل8: مارٹن گپٹل پہلی مرتبہ پاکستان میں کھیلنے کیلئے پر جوش

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کےبعد اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سےقبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹوئنٹی انٹر نیشنل کی سیریز شارجہ میں کرانے کی تصدیق ہوگئی ہے، ون ڈے انٹر نیشنل سیریز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تبدیل کردیا گیا ہے, ممکنہ طور پر تینوں میچ رمضان میں ہوں گے,افغان بورڈ ان میچز کا میزبان ہوگا۔

  • برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کی تقریبات،مہمانوں کی فہرست تیار،ہیری اور میگھن کو مدعو کرنے کا فیصلہ

    برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کی تقریبات،مہمانوں کی فہرست تیار،ہیری اور میگھن کو مدعو کرنے کا فیصلہ

    برطانیہ کے بادشاہ چارلس (سوم) کی تاجپوشی کی تقریبات ،مہمانوں کی فہرست تیار ،شاہی جوڑے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو مدعو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کے مطابق 6 مئی کو ہونے والی برطانوی بادشاہ چارلس (سوم) کیتاجپوشی کی تقریبات کیلئے بکنگھم پیلس کے حکام کی جانب سے 2 ہزار مہمانوں کے فہرست تیار کر لی گئی جس میں شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کو مدعو کرنے فیصلہ کیا گیا ہے تاہم فہرست کو حتمی شکل دینے کیلئے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ اور محکمہ خارجہ سے مشاورت کی جا رہی ہے،بکنگھم پیلس کے حکام کی جانب سے جوڑی کو شرکت کے حوالے سے جلد فیصلہ کرکے آگاہ کرنے کا کہا جائے گا۔

    عثمانی شہزادی، ایک خاتون دیوان شاعرہ عدیلہ سلطان

    برطانوی میڈیا نے وائٹ ہال کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے نام ممکنہ مہمانوں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں تاہم شاہی جوڑے کو تقریبات میں اپنی شرکت کے فیصلے کے حوالے سے پیلس حکام کو بروقت آگاہ کرنا ہوگا۔

    شاہی خاندان کے معاملات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ بادشاہ چارلس کی جانب سے شاہی جوڑے کو مدعو کرنا پبلک رلیشنز کے اعتبار سے بہت ضروری تھا کیونکہ اگر انہیں مدعو نہیں کیا جاتا تو وہ اس کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

    ترکیہ اور شام زلزلہ: اموات 25 ہزار 800 سے متجاوز

  • کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا ہلاک دو زخمی

    کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا ہلاک دو زخمی

    کوہاٹ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: واقعہ کوہاٹ میں تھانہ صدرکی حدود جرما پل کے قریب پیش آیا جہاں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق ہوا جبکہ اس کے ساتھی زخمی ہوگئے۔

    مودی کا بھارت کو ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب

    کوہاٹ پولیس کےمطابق خواجہ سرا ایک پروگرام سے واپس پیدل اپنےگھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی-

    پولیس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعےکا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب پاک افغان سرحد کے قريب نامعلوم دہشت گردوں نے اے ایس آئی کے گھر پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتيجے ميں اے ايس آئی سميت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

    پاک افغان سرحد پر پولیس افسر کے گھر میں دہشتگردوں کا حملہ

    سیکیورٹی حکام کے مطابق واقعہ پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل غلام خان کے علاقے ڈانڈے سیدگی میں ہوا۔پولیس کے مطابق ابتدا میں دہشت گردوں نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی۔ تاہم جب زخمیوں کو اسپتال لے جانے کیلئے گاڑی روانہ کی گئی تو گاڑی میں بھی دھماکا ہوا، جس سے دیگر افراد زخمی ہوئے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت نازک ہے، جن کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو میران شاہ اسپتال منتقل کرنے کے بعد بنوں خلیفہ گلنواز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    امریکا کی فضائی حدود میں ناقابل شناخت شے کی موجودگی کےانکشاف پرپریشانی میں اضافہ

  • دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    اسلام آباد: پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورتحال حسب ذیل رہی۔

    باغی ٹی وی: واٹر اور پاور ڈویلپنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 17 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک ،منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 15 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے-

    ترجمان کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 11 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ہے، دریائے کابل میں پانی کی آمد 14 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 300 کیوسک ،خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 300 کیوسک ہے-

    ترجمان کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 57 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 52 ہزار 700 کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 51 ہزار کیوسک اور اخراج 48 ہزارکیوسک ہے،تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 44 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 44 ہزار 700 کیوسک ہے-

    ترجمان واپڈا کے مطابق سکھر بیراج میں پانی کی آمد 30 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 500 کیوسک ہے،کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 7 ہزار 900 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ،گدو بیراج میں پانی کی آمد 36 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 32 ہزار 100 کیوسک ہے-

    ترجمان واپڈا کے مطابق تریموں میں پانی کی آمد 3 ہزار 500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ہے،پنجند میں پانی کی آمد 4 ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،تربیلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 24 لاکھ 53 ہزار ایکٹرفٹ ہے،منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 9 لاکھ 84 ہزارایکڑ فٹ ہے،چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 72 ہزار ایکٹرفٹ ہے،تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 35 لاکھ 9 ہزارایکڑ فٹ ہے-

  • ترکیہ:زلزلے کے بعد لوٹ مار کے الزام میں 48 افراد کو گرفتار

    ترکیہ:زلزلے کے بعد لوٹ مار کے الزام میں 48 افراد کو گرفتار

    انتاکیہ: ترکیہ میں زلزلے کے بعد لوٹ مار کے الزام میں 48 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی:ترکیہ کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ ہے کہ ترکیہ میں خوفناک زلزلے کے بعد ترک حکام نے لوٹ مار کے الزام میں 48 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ترک وزارت انصاف کے مطابق گرفتار افراد پر زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور فراڈ کرنے کا الزام ہے۔

    خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق مشتبہ افراد کو 8 مختلف صوبوں میں پیر کے روز 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد لوٹ مار کی تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔

    ترکیہ اور شام زلزلہ: اموات 25 ہزار 800 سے متجاوز

    زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کے شہر انتاکیہ میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے جدوجہد کرنے والے رضاکاروں نے کہا ہے کہ لوٹ مار اور حفظان صحت کے مسائل ان کے مشکل کام میں اضافہ کر رہے ہیں ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے پیر کے روز زلزلے کے بعد شہر سے گاؤں کے لیے نکلنے سے پہلے لوٹ مار ہوتی دیکھی۔

    مہمت بوک نے بتایا کہ وہ زلزلے کے بعد انتاکیہ واپس آیا ہے اور ایک منہدم عمارت میں کام کرنے والے ساتھی کی تلاش کے دوران دیکھا کہ لوگ دکانوں اور کاروں کی کھڑکیوں اور باڑوں کو توڑ رہے تھے۔

    جنوب مشرقی صوبے سنلی عرفا سے تعلق رکھنے والی ایک اور ریسکیو اہلکار گیزم نے کہا کہ اس نے انتاکیہ میں چار دنوں میں لٹیروں کو دیکھا ہے اس نے کہا ہم زیادہ مداخلت نہیں کر سکتے کیونکہ زیادہ تر لٹیروں کے پاس چاقو ہوتے ہیں، لوگوں نے ایک لٹیرے کا پیچھا کیا جو کہ پکڑا گیا-

    دوسری جانب ترک وزارت انصاف نے ناقص تعمیرات میں ملوث افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں،زلزلے سے ترکیہ میں 6 ہزار عمارتیں تباہ ہوئی ہیں، جس کے بعد عمارتوں کی ناقص تعمیرات پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے-

    پمز اسپتال سے ڈاکٹرز کی 10رکنی ٹیم ادویات کیساتھ ترکیہ روانہ

    واضح رہے کہ ترکیہ اور شام زلزلہ میں ہلاکتوں کی تعداد29ہزارسے تجاوزکرگئی ہے شام میں زلزلے سے 4 ہزار500سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ترکیہ میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ساڑھے24 ہزارسے زائد ہوگئی ہے-

    عالمی ادراہ صحت کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں 2 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر ہوئے جب کہ انہوں نے متاثرین کےلیے 4 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی فوری امدادکی اپیل بھی کی ہے۔

    زلزلہ متاثرین کیلئے عالمی برادری کی جانب سے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان سے بھی آج ترکیہ کیلئے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ روانہ کر دی گئی ہے این ڈی ایم اے کے مطابق 4.7 ٹن امدادی کھیپ ترکیہ روانہ کر دی گئی ہے ،سامان میں 1420 کمبل،26موسم سرما کے خیمے شامل ہیں،امدادی سامان پی آئی اے کی پروازپر ترکیہ روانہ کیا گیا-

    خواتین کے قومی دن پر وفاقی وزیرشیری رحمان کا پیغام

  • لاہور سمیت ملک کے 39 اضلاع میں انسداد پولیومہم کا انعقاد

    لاہور سمیت ملک کے 39 اضلاع میں انسداد پولیومہم کا انعقاد

    وزارت صحت نے لاہورمیں وائرس کی تصدیق کے بعد ملک کے 39اضلاع میں انسداد پولیومہم کا انعقاد کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیرصحت نے اس حوالے سے بتایا کہ 60لاکھ سے زائدبچوں کو پولیوسے بچاوکے قطرے پلانے کی مہم کاآغازہورہا ہے،خصوصی پولیو مہم 13 فروری سے 9 ا ضلاع میں مکمل طورپر چلائی جائے گی-

    افغانستان کا پولیو وائرس ویرینٹ لاہورپائے جانے کا انکشاف

    وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق 30اضلاع میں جزوی طور پر انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی،پنجاب کے 2 اضلاع لاہور اور فیصل آباد میں مجموعی طورپر مہم شروع ہوگی جبکہ جنوبی خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں مہم کاآغازہورہا ہے-

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 24 جنوری کو وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق کی تھی عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ 2023ء میں پہلی بار لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    وزیر صحت نے بتایا تھا کہ گلشنِ راوی میں پائےجانے والے وائرس کا تعلق ننگرہار، افغانستان میں پائے جانے والے پولیو وائرس سے ہے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں گذشتہ نومبر میں پایا گیا تھا-

    لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

    عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان پولیو کے خلاف جنگ میں متحد ہیں،اگرچہ وائرس کی تصدیق ہونا تشویش کا باعث ہےتاہم وائرس کی فوری تصدیق ہونا بہتری کی علامت ہے۔ ماحول میں وائرس کی بروقت تصدیق بچوں کو پولیو وائرس سے معذور ہونے سے بچانے کے لیے بہت ضروری ہے۔

    اُنہوں نے بتایا تھا کہ لاہور سے پولیو کا آخری کیس جولائی 2020ء میں سامنے آیا تھا،تاہم ماحولیاتی نمونوں میں وقتاً فوقتاً اس وائرس کی تصدیق ہوتی رہی ہے اور گذشتہ برس ضلع لاہور کے چار ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ جسمانی معذوری کا سبب بننے والا پولیو پانچ سال سے کم عمر کے بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے اور پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے ہی اس وائرس سے نجات ممکن ہے۔

    پولیو پاکستانیوں کے لیے درد سر بن گیا ، مزید بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

  • فلور ملز مالکان نے کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا

    فلور ملز مالکان نے کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا

    لاہور سیکریٹری خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازعہ مزید بڑھ گیا ہے لاہور میں ایک بار پھر دکانوں سے آٹا غائب ، فلور ملز مالکان نے کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : بیشتر دکانوں پر 10 کلو والا سبسڈائزڈ آٹے کا سرکاری تھیلا دستیاب نہیں جبکہ 15 کلو والے کمرشل آٹے کی سپلائی بھی کم ہوگئی ہے پنجاب حکومت نے ہڑتال پر اکسانے والی 12 فلور ملز کا گندم کا کوٹا معطل کردیا-

    خواتین کے قومی دن پر وفاقی وزیرشیری رحمان کا پیغام

    ذرائع کے مطابق لاہور محکمہ خوراک نے 100 سے زائد ملز کا گندم کوٹہ معطل کر دیا ہے سیکریٹری خوراک نے 10ملز مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کی ہے،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی سیکریٹری خوراک سے رپورٹ مانگ لی

    ذرائع کے مطابق ملز مالکان نے دکانوں پر آٹا سپلائی روک دی فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کل سے باقاعدہ ہڑتال شروع کرنے کا پلان ہے-

    دوسری جانب سیکریٹری خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے،شہر میں آٹے کی قلت پیدا ہونے نہیں دیں گے، لاہور میں کچھ ملیں بند ہیں-

    ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک نعیمہ افضل کا کہنا ہے کہ لاہور میں 20 فلورملز سے آٹا سپلائی کیا جارہا ہے،آٹے کی ضرورت پوری کرنے کیلئے شیخوپورہ کی فلورملز سے سپلائی لی جارہی ہے-

    ادھر پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے سرکاری آٹے کو عام بیگز میں پیک کرنے پرفلور مل کو سیل کر دیا ، سرکاری آٹے کے بیگز تبدیل کر کے بطور اسپیشل آٹا فروخت کیا رہا تھا مل منیجر کو بھی گرفتارکرلیا انتظامیہ کے مطابق مزید قانونی کارروائی کی جائے گی-

    دوسری جانب کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ایک کلو چکن کی قیمت 600 روپے سے بھی اوپر ہوگئی۔

    پشاورمیں ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آج فی کلو مرغی کی قیمت میں 10روپے اضافہ ہوا زندہ مرغی مزید مہنگی، فی کلو قیمت 440 روپے ہوگئی-

    ٹانک میں تھانہ گومل پر دہشتگردوں کا حملہ،بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی تین دہشتگرد گرفتار